گجرات کی خبریں 27/7/2014

Gujarat

Gujarat

پاکستان مسلم لیگ ن کی تمام ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی تمام ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس آج صبح دس بجے ضلعی سیکرٹریٹ شادمان کالونی گجرات میں منعقد ہو گا ‘ جس کی صدارت ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک محمد حنیف اعوان کریں گے ‘ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اور 14اگست کی تقریبات کے تیاری کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ‘ جن کارکنوں کو اطلاع نہیں مل سکی’ وہ اس خبر کو اطلاع سمجھیں اور وقت مقررہ پر اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
چک بھولا کا سانحہ انتہائی غیر انسانی اور شرمناک فعل ہے
گجرات ( جی پی آئی )چک بھولا کا سانحہ انتہائی غیر انسانی اور شرمناک فعل ہے ‘ ہر صاحب اولاد دکھی ہے ‘ مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی رہنما اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نزہت یاسمین نے اپنے ایک بیان میں معصوم بچے کے ہاتھ کاٹنے کے فعل کو انتہائی شرمناک قرار دیا ‘ انہوں نے کہا کہ ایسا کام کوئی درندہ کر سکتا ہے ‘ انسان نہیں ‘ بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں ‘ ہمارے معاشرے میں بچے سے شفقت و پیار ایک راویت ہے ہر درد دل رکھنے والا ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتا ہے ‘ مگر اس درندے نے معصوم بچے کے ہاتھ کاٹ کر ایسا برا عمل کی جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ‘ میری حکومت پنجاب سے اور خصوصاخادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ اس ملزم کو سزا دینے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ خادم اعلیٰ جس طرح تڑیتے ہوئے اس بچے کی مدد کو پہنچے وہ بھی ایک مثال ہے ‘ مقامی پولیس اور ہسپتال کے عملے کا رویہ بھی قابل مذمت ہے ۔
۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کی جانب سے ایڈز کے مریضوں میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم

گجرات ( جی پی آئی ) سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کی جانب سے ایڈز کے مریضوں میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم ‘ تمام دکھی انسانیت کی خدمت صاحب حیثیت لوگوں کا شعار ہونا چاہئے ‘ اس بات کا اظہار سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کے زیر اہتمام فوڈ پیکیج کی تقسیم کے دوران ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سجاد حسین بابا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ سوسائٹی ایڈز کے مریضوں کے لئے کام کر رہی ہے ‘ اسکو دیکھتے ہوئے باقی لوگوں کو بھی آگے آنا چاہئیے ‘ سوسائٹی کی صدر نزہت یاسمین نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا ‘ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی عرصہ دو سال سے جلالپورجٹاں میں ایڈز کے مریضوں کے لئے کام کر رہی ہے ‘ ہمارا فوکس پوائنٹ ان خاندانوں کی خوراک کے ذریعے امداد ہے ‘ کیونکہ اکثر لوگ ایڈز میں مبتلا ہونے کے باعث کام کرنے کے قابل نہیں ‘ پروگرام منیجر حفضہ سلطان نے بتایا ہمارا آئندہ منصوبہ اس علاقے میں سلائی سکول کا قیام ہے ‘ جس میں خواتین کو ہنر مند بنا کر کچھ کمانے کے قابل بنایا جائے ‘ انشاء اللہ اس جذبے کو قائم رکھیں گے ‘ ہم لوگ سارا کام کسی بھی ادارے کی مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت انجام دے رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے حکومت

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے حکومت کی طرف سے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے فیصلہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے فوج کو ڈھال نہ بنائے، 245 کے نفاذ سے پہلے حکومت کو اس دوران فوج کے کیے گئے اقدامات کو آئین کے تحت پارلیمنٹ سے آئینی تحفظ دلانے کی فوج کو یقین دہانی کرانی چاہئے، کراچی میں امن عامہ کی خراب صورتحال کے باوجود 245 کے تحت اقدامات نہیں کیے گئے لیکن اسلام آباد میں مفروضوں کی بنیاد پر فوج بلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران افواج پاکستان کو مشکلات میں دھکیلنا دانشمندی نہیں، Indemnity نہ ملنے کی صورت میں حکمران فوج کو آئینی دلدل میں پھنسا دینگے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی آئینی تاریخ کے پس منظر میں جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویزمشرف کے فوجی اقدامات کو آئین کے مطابق پارلیمنٹ سے آئینی تحفظ دلایا گیا اسی طرح موجودہ حالات میں بھی فوجی اقدامات کو پارلیمنٹ سے آئینی تحفظ دلانا ضروری ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ متاثرین وزیرستان کیلئے امدادی سامان اکٹھا کر کے اسلام آباد مسلم لیگ ہائوس میں چودھری شجاعت حسین کے حوالے کریں گے جہاں سے مسلم لیگ فاٹا کے صدر اجمل وزیر سامان آئی ڈی پیز میں تقسیم کریں گے۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہائوس لاہور میں آئی ڈی پیز کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر محمد بشارت راجہ، ذوالفقار پپن، شیخ عمر حیات، خدیجہ فاروقی، سیمل کامران، سیدہ ماجدہ زیدی اور دیگر مسلم لیگی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی کوششیں رنگ لائیں گی، ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جلد اکٹھی نظر آئیں گی، سانحہ ماڈل ٹائون میں ایک بکرے کی قربانی سے کچھ نہیں ہو گا جلد مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر چڑیا پر نہیں مار سکتی تو پھر گولی کیسے چل گئی؟ توقیر شاہ کا ایس ایم ایس اس سلسلے میں کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو عوام کی بہتری فلاح اور تبدیلی کا پیغام لے کر آئے گی جبکہ حکمرانوں کیلئے 14 اگست کو بری خبر ہو گی، اسلام آباد مارچ کرنے والے حکمرانوں کو واپس لے کر ہی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کا آپریشن اگر حکومت نے سوچ سمجھ کر کیا تھا تو پھر آئی ڈی پیز کی رہائش، کھانے پینے کا بندوبست پہلے سے کیوں نہیں کیا گیا؟ یہ حکمران سوچتے رہتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کا اچانک دورہ

گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ دونوں افسران علی الصبح جلالپورجٹاں پہنچے جہاں مارکیٹ کمیٹی اور پولیس کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوںنے سبزی منڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور نیلامی کے لئے لائی گئی سبزیوں اور پھلوںکے معیار کو چیک کیا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ کسی بھی ناجائز منافع خور کو ہرگز ذخیر ہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پانچ بوری سے زیادہ مال ذخیرہ رکھنے والوںکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور تمام پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ کارڈ جاری کئے جائیں۔ انہوںنے خبردار کیا کہ ریٹ کارڈ نہ لگانے والوں اور مقررہ سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے جلالپور جٹاں

گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے جلالپور جٹاں کے دورہ کے موقع پر اچانک چیکنگ کرتے ہوئے مقامی زمیندار کو گھریلو میٹر پر ٹیوب ویل چلاتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ڈی پی او رائے اعجاز احمد کے ہمراہ جلالپور جٹاں سبزی و فروٹ منڈی کی چیکنگ کے لئے جارہے تھے جہاں انہوںنے راستے میں مقامی کاشتکار محمد ارشد کا ٹیوب ویل کنکشن چیک کیا اس دوران پایا گیا کہ کاشتکار نے واپڈا سے ٹیوب ویل کنکشن حاصل نہیں کیا اور وہ گھریلو میٹر پر ٹیوب ویل چلا کر کھیتوں کو سیر اب کر رہا ہے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے واپڈا کے مقامی عملہ اور پولیس کو فوری موقع پر طلب کر لیا اور اسکا کنکشن منقطع کروا کر ارشد کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا ء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خبردار کیا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایسے عناصر کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے دورہ گجرات کے دوران معطل ہونے والے ڈی ایس پی عثمان علی

گجرات(جی پی آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے دورہ گجرات کے دوران معطل ہونے والے ڈی ایس پی عثمان علی اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج نہیں چھوڑا اور نہ ہی ان کی جگہ کسی اور سرکاری آفیسر کی تعیناتی سے احکامات جاری کیے گئے ہیں ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید اور ڈی ایس پی عثمان ابھی تک اپنی اپنی سیٹوں پر کام کررہے ہیں دوسری طرف حکومت پنجاب کی جانب سے نہ ہی انہیں کوئی معطلی کے آرڈر موصول ہوئے ہیں اور نہ ہی انہیں ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار”عید الفطر کے موقعہ پر ضلع گجرات کے سرکاری وغیر سرکاری

گجرات(جی پی آئی ) ”پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار”عید الفطر کے موقعہ پر ضلع گجرات کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں عید کی چھ چھٹیاں ہونگی اس طرف گجرات میں منگل 29جولائی سے 3اگست تک سرکاری اور نیم سرکاری ادارے مکمل طور پر بند رہونگے یادرہے کہ پاکستا ن کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ چھٹیاں ہونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
عید الفطر کی آمد، بازاروں میں خریداروں اور جیب کتروں کا رش بڑھ گیا

گجرات(جی پی آئی )عید الفطر کی آمد، بازاروں میں خریداروں اور جیب کتروں کا رش بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک رش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے عید کی خریداری کرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف جیب کتروں کی بھرمار سے عید کی خریداری کرنے والی بالخصوص خواتین زیادہ نشانہ بن رہی ہیں اس سلسلہ میں پولیس کی طرف سے بازاروں میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان جیب کتروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
گجرات پریس کلب کے چیئرمین محمد انور شیخ نے ایک بیان میں معروف سینئر صحافی

گجرات(جی پی آئی )گجرات پریس کلب کے چیئرمین محمد انور شیخ نے ایک بیان میں معروف سینئر صحافی اور نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجیدنظامی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجید نظامی نے بطور صحافی ظلم جبر کے سامنے ڈٹ کر صحافت کی اور اصولو ں پر کبھی بھی سودے بازی نہ کی وہ پاکستان کے صحافیوں کے لیے ایک مشعل راہ تھے انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے شاہد وہ کبھی پر نہ ہوسکے انور شیخ نے کہاکہ مجید نظامی کی وفات سے صحافت کا ایک باب بند ہوگیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ حکام عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر امتیاز احمد

گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر امتیاز احمد نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر شمالی وزیرستان کے متاثرین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا عید کے موقع پر مستحق بہن بھائیوں کو بھی خوشیوں میں شامل کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت اور رحمتوں بھرے مہینے میں اللہ کی رحمتیں سمیٹنے والے خوش نصیب ہیں عید الفطر کے موقع پر آئی ڈی پیز کی ہر ممکنہ امداد اور خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہو ں نے کہا کہ عید کے موقع پر آئی ڈی پیز سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کرنے کے علاوہ انہیں بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو اپنی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہا ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بے حسی کی چادر پھینک کر مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اقوام متحدہ پر دبائو ڈالا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ٹی ایم اے گجرات کے سٹور کیپر نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھا ہے

گجرات(جی پی آئی ) ٹی ایم اے گجرات کے سٹور کیپر نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھا ہے فرضی بل بناکر ٹی ایم اے گجرات کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فوری نوٹس لیں معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے سٹور کیپر مظہر اور لیاقت نے لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا ہے ٹی ایم اے کے دونوں اہلکار کسی نہ کسی طرح سے نوسر بازی کرکے لوٹنے کے چکر میں ہوتے ہیں اور فرضی بل بنوا کر روزانہ ہزاروں روپے ٹی ایم اے کھاتہ سے نکلوا کر حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں مذکورہ سٹو ر کپیر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ٹی ایم اے گجرات میں بطور سپیر مین بھرتی ہوا تھا اور کام سٹور کپیر کی سیٹ پر کررہا ہے ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام بھی اس کے ساتھ شامل ہیں جوکہ کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
جناب رائے اعجاز احمد DPOصاحب گجرات نے محمد ارشد محمودDSP/SDPO سرکل سرائے عالمگیرکی زیر نگرانی فیاض احمد SI/SHO تھانہ صدر سرائے عالمگیر

گجرات (جی پی آئی )جناب رائے اعجاز احمد DPOصاحب گجرات نے محمد ارشد محمودDSP/SDPO سرکل سرائے عالمگیرکی زیر نگرانی فیاض احمد SI/SHO تھانہ صدر سرائے عالمگیر، غلام عباس SI تھانہ صدر سرائے عالمگیر ، سرفراز احمد702/HC ، مبشرحسین 387/HCتھانہ صدر سرائے عالمگیرافسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی کہ وہ مقدمات عنوان بالا میں ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان شاکر علی عرف بلا ،محمد شہباز عرف عیدوولد مختار علی ، ذوالکیف عرف فیصل ولد ذوالفقار علی جنہوں نے تھانہ صدرسرائے عالمگیر کے علاقہ میں جی ٹی روڈ ڈکیتی کی جس میں ملزمان نے مسروقہ نقدی،2 عدد موبائل فون چھین لیے اس سے پہلے ملزمان علاقہ تھانہ رحمانیہ ضلع گجرات ،اور تھانہ صدر گجرات میں بھی روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔جنہوں نے دوران واردات موٹر سائیکل ،طلائی زیورات ،نقدی وغیرہ چھینی تھی جو ضلع کی پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے جن کو گرفتار کرنے کے لیے جناب محترم DPOصاحب گجرات کی ہدایت پر خصوصی ٹیم زیر نگرانی جناب DSP/SDPO اور SHO صدرسرائے عالمگیر فیاض احمد تشکیل دی گئی جنہوں نے انتہائی محنت اور جاں فشانی سے دن رات محنت کرکے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور Snatch شدہ موٹر سائیکل 2عدد ،نقدی ،اور اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور ، کاربین 12 بور , ریوالور 32 بور برآمد کیے ۔شہباز عرف عیدوبلاگینگ آئے روز علاقہ تھانہ میں مختلف مقامات پر وارداتیں کرنا انکشاف ہوا ہے جس سے علاقہ تھانہ کے شہریوں کا چین کی نیند سے سونا مشکل ہو گیا تھافیاض احمد SI/SHO تھانہ صدر سرائے عالمگیر معہ ٹیم نے شہباز عرف عیدو بلاگینگ کو گرفتار کرکے علاقہ میں امن وامان قائم کیا ہے ۔شہباز عرف عیدوبلاگینگ نے مختلف تھانہ جات میں وارداتیں کرنا انکشاف کیا ہے تاہم مزید انٹیروگیشن جاری ہے انشاء اللہ مزید انٹیروگیشن کرکے بقایا ملزمان کو گرفتارکرکے علاقہ کے شہریوں کومالی و جانی تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔نیزعرصہ دو سال سے فرار انتہائی خطرناک مجرم اشتہاریجمشید ولد محمد شریف قوم ماچھی سکنہ ککروٹ مقدمہ نمبر261مورخہ 21.12.12جرم 302/324/449/34 ت پ ،مقدمہ نمبر296مورخہ27.10.13جرم 337Hii/148/149ت پ جو قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جو وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔،موبائل ریکارڈاور سائنسی بنیادوں پرتفتیش عمل میں لاتے ہوئے فیاض احمد SI/SHO تھانہ صدرسرائے عالمگیرمعہ ٹیم نے مجرم اشتہاری جمشید کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔جس سے آلہ قتل کلاشنکوف 44 بور برآمد کی ۔جن کی گرفتار ی پر جناب محترم DPOصاحب نے DSP/SDPOصاحب سرائے عالمگیر،SHOصدر سرائے عالمگیراور انکی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیاہے۔
۔۔۔۔۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
جامعہ مسجد بہار مدینہ ریلوے روڈ پر عید الفطر کی نمازٹھیک ساڑھے

گجرات(جی پی آئی )جامعہ مسجد بہار مدینہ ریلوے روڈ پر عید الفطر کی نمازٹھیک ساڑھے 8بجے ادا کی جائے گی ممتاز مذہبی سکالر علامہ تنویر سیالوی عید کا خطبہ دیں گے۔