گجرات کی خبریں 12/6/2015

Urs Gujarat

Urs Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان کی 18 کروڑ عوام کسی خوش فہمی میں نہ رہے موجودہ حکمران برما کے مسلمانون کے لئے کچھ کرسکیں اور مودی جیسے انڈیا کے وزیر اعظم کو منہ توڑ جواب ے سکیں۔ ان خیالات کااظہار صاحبزادہ پیر سید آل احمد آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف نے گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے کہاکہ اس لئے کہ ان میں ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے برما کے مسلما ن کٹے رہیں مرتے رہیں ان کو اس کوئی غرض نہیں ہے اوروزیر مودی جو منہ میں آئے پاکستان کے بارے میں بکتا رہے کوئی اس کو لگام دینے والا نہں قْصور پاکستانی حکمرانوں کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا ہے کہ انھوں نے بے ضمیر افراد کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا۔جن کو اپنے ذاتی پیارے ہوتے ہیں ملک و قوم کی انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو 10لاکھ فوج کے جوانوں سے نوزا ہے 18کروڑ عوام بھی ان کے ساتھ ہے۔اور ایٹمی قوت سے بھی نوزا ہے۔تو کیا وجہ ہے وہ اب تک مظلوم کشمری و برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کرسکے اور مودی جیسے شحض کو جواب نہیں دے کیونکہ ان حکمرانوں کے ظالموں سے ذاتی تعلقات ہیں اور کاروباری مراسم ہیں اس لئے وہ کوئی جواب نہیں دے رہے [پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں انڈیا کے حکمرانوں اور برما کے حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ان کو معلوم ہوسکے عوام فوج کے شانہ بشانہ ہیاور وہ منہ توڑ جواب دے گیاانھوں نے کہا کہ ہم ان علماء و مشائح ،عوام کو حراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ برما کے مسلمانوں کے لئے آواز بلند کررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) اگر حکومت نے رائس بحران کے حل کیلئے جلد از جلد کوئی عملی اقدامات نہ کئے تو پورے پنجاب میںجگہ جگہ احتجاج ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے منڈی فیض آباد میں آل پنجاب رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران غلہ منڈیوں کے عہدیداران اور کسان اتحاد کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پرانے چاول کے بارے میں نہ سوچا تو کسان اور رائس ملزر مر جائیں گے۔ بینکوں نے ریلیف دینا بند کر دیا ہوا ہے جس سے رائس ملرز کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں اور کچھ خود کشی کا سوچ رہے ہیں ایسے حالات میں کومت کو فوری عملی اقدامات کرنے چاہئے۔ آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد خاں کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نیابھی تک چاول کے نئے بیج کے متعلق کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی کچھ کیا ہے ہم ابھی تک انڈیا کے چاول کی کاپی کر رہے ہیں ۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم سڑکوں پر نہ آئیں تو فوری طور پر رائس کے بحران کو ختم کر ے ورنہ ہم جگہ جگہ روڈ بلاک کریں گے اور دھرنے دیں گے اور اس صورتحال میں ہونے والے نقصانات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ قبل ازیں گجرات سے عہدیداران کا وفد سرپرست اعلیٰ رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات غلام رسول شارق اور صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر قیادت منڈی فیض آباد پہنچا۔ وفد میں چوہدری احمد خان’ چوہدری قیصر محمود’ چوہدری شوکت چیچی’ چوہدری تیمور اشفاق’ آصف بہادر’ ماجد کمبوہ ‘ سید امام شاہ’ چوہدری مظہر حسین’چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ چوہدری محمد اصغر’ خرم منگا’ چوہدری بلال اور حافظ بلال بسوی شامل تھے۔
………………………
گجرات ( جی پی آئی) خطیب مسجد و امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ آغا سید مبارک علی موسوی کے بڑے بھائی آغا سید جعفر علی موسوی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے جن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج مورخة 12 جون بروز جمعتہ المبارک دن 10 بجے بمقام امام بارگاہ حسینیہ میں ادا کی جائے گی ۔ تمام افراد سے شرکت کی استدعا ہے ۔
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) خطیب مسجد امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ مولانا مبارک علی موسوی کے بڑے بھائی مولانا آغا سید جعفر علی موسوی کی وفات پر اظہار افسوس اور موسوی خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مولان سید جعفر علی موسوی ایک با عمل اور تقویٰ رکھنے والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی درس و تدریس وقف کی اور ان سے بہت سے افراد نے قرآن پاک پڑھنے کا استفادہ حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ نے کیا۔ جن میں صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ’ جنرل سیکرٹری سید سرفراز حسین جعفری’ نشر و اشاعت سیکرٹری سید الطاف عباس کاظمی’ ممبر حسنیہ ٹرسٹ جواد حسین جعفری شامل تھے ۔
………………
گجرات ( جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ناصر محمود تھے۔ یہ محفل زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف رشید احمد اور ڈسٹرکٹ خطیب احمد مولانا محمد بشیر فاروقی منعقد ہوئی۔ جبکہ زیر نگرانی مولانا محمد طارق نقشبندی خطیب جامع مسجد شاہدولہ ہوئی۔ خصوصی خطاب علامہ محمد شاہد چشتی اور پیر قاری محمود احمد آوانی نے کیا۔ اس موقع پر پیر محمد اکرم دیوانہ’ پیر سید مسعود حسین قادری مولانا احمد یار کلیانی و دیگر علمائے کرام شامل تھے۔
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) آج بعد از نماز جمعتہ برما کے مسلمانوںسے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی ریلی منعقد کی جائے گی جس کا آغاز دربار شاہدولہ سے کیا جائے گا جس کی قیادت پیر محمد افضل قادری ‘ پیر سید سلیمان شاہ آف چک سادہ’ علامہ شاہد چشتی ‘ پیر سید حسنین ظہور شاہ نصیب آباد’ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی’ علامہ ارشد نقشبندی ‘ علامہ اشرف نقشبندی ‘ علامہ اورنگ زیب نورانی’ پیر سید آل احمد شاہ’ علامہ عبدالرشید اویسی ‘ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی کریں گے۔ جلوس جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہو گا ۔
……………………
گجرات ( جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کا عرس مبارک شروع ہو گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی ناصر محمود’ علامہ شاہد چشتی’ سجادہ نشین دربار سید رومی شاہ’ گدی نشین سید عقیل شاہ’ سید آصف رضا نقوی ‘صدر انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات جاوید اقبال شاکر چوہدری اصغر تیل والا’ قاری مقبول خالد’ سید وسیم عباس ایڈووکیٹ و دیگر اہم شخصیات نے دربار شریف پر چادر چڑھائی اور حاضری دی۔محکمہ اوقاف کی طرف سے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔
…………………………………
گجرات ( جی پی آئی) ممتاز صحافی ضیاء سید (چیف ایڈیٹر وے آف ایمبسی )بیرون ملک کے دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ذوالفقار علی باجوہ کی قیادت میں صحافیوں نے انہوں نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے یورپ کے مختلف ممالک میں کنونشنز’ سیمینارز میں شرکت کی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شادی وال روڈ پر نالوں کے تعمیر کے دوران واٹر سپلائی کے پائپ پھٹ جانے سے شادی وال روڈ کے مکین پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں گزشتہ کئی روز شادی وال روڈ پر نالوں کی تعمیر جاری ہے نالوں کھدائی کے دوران ٹھیکدار نے واٹر سپلائی کی میں پائپ لائن توڑ دی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں پانی کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے کئی روز سے لوگ پانی کی تلاش میں مارے پھرتے نظر آتے میں مگر تی ایم اے گجرات کا عملہ بھی واتر سپلائی کی مین پائپ لائن کو ابھی تک ٹھیک نہیں کر سکا ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے ممتاز مسلم لیگی راہنما اور ایم پی اے میجر معین نواز وڑائچ کے قریبی ساتھی میر اسد کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزمان اسجد بلال سکنہ جناح کالونی،اور یاسر لائق سکنہ فیصل کالونی جلال پور جٹاں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات میں تعینات ایکسین سید یاور عباس کی رہائش گاہ لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ایکسین ٹی ایم اے گجرات سید یاور عباس شاہ کوجوں ہی ڈکیتی کی ورادات کا علم ہو ا تو وہ فورا ہی لاہور پہنچ گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت مہر عامر علی ممبر چیمبر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹی ایم اے گجرات مہر آصف،مہر سکند ر ،مہر عمران ،مہر عثمان ،رضا الیکڑونکس والے کے والد محترم مہر عزت عرف مرزا پہلوان شادیوال والے جو کہ گذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں آج مورخہ 12جون بروز جمعة المبارک دن 12بجے ان کی رہائشگاہ ڈیرہ غوثیہ سلیم کالونی میں پڑھا جائے گا تمام دوست احباب سے استدعا ہے کہ ختم دسواں کی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سویٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ا جس میں ضلع بھرسے سویٹ انیڈ بیکرز کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر آئندہ سال کے لے لیے نئے عہدہدران کا انتخاب عمل میں لا یا گیا ۔آئندہ کے لیے سویٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی جاوید یقوب ڈار صدر میاں شبیر انصاری (قند فشاں سویٹ)جنرل سیکرٹری قیصر رمضان بٹ(ماسٹر بیکرز) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنصر سرور بٹ،سینئر نائب صدر حاجی نو ر احمد(نور بیکرز)نائب صدر حاجی محمد آصف بائو بیکرز،نائب صدر چوہدری محمد اشرف بلال بیکرز، سیکرٹری فنانس شیخ بشارت علی(الشیخ بیکرز) سیکرٹری اطلاعات حافظ وقاص (محمدی بیکرز)جبکہ مجلس عاملہ میں چوہدری اسد بھٹی(ستارہ بیکرز)حاجی صفدر علی(غوثیہ سویٹ اینڈ بیکرز)چوہدری عارف گوندل(گوندل سویٹ)چوہدری اجمل حسین(نیو محمدی بیکرز اینڈ سویٹ) چوہدری عدنان (جی ایم بیکرزشامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن ضلع کے صدر میاں شبیرانصاری اور جنرل سیکرٹری قیصر رمضان بٹ نے کہا ہے کہ جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو بہترانداز میں نبھائیں گے اور اپنی ایسوسی ایشن کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کر یں گے اور اپنی ایسوسی ایشن کے اعتماد پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ سویٹ انیڈ بیکرز مالکان کے جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ جنرل سیل ٹیکس،شوشل سکیورٹی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ مسائل محکمہ کے سربراہان کے ساتھ باہم مشاورت اور ان سے ملاقات کے بعد احسن طریقہ سے حل کروایں گے اور اپنے تاجر بھائیوں کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار ملک لطیف اعوان (مرحوم)پہاڑے کی اہلیہ محترمہ ،ملک محمد حفیظ اعوان پہاڑے (ناروے)،ٹھیکیدار حمید پہاڑے،ملک امین امریکہ کی والدہ محترمہ ،ممتاز سماجی شخصیت حاجی چیئرمین ملک امانت اعوان مچھوڑہ کی خوشدامن کے ختم قل کی روحانی محفل میںانسانوں کا سمندر امڈ آیا ۔قاری ظفر اقبال جلالی نے خصوصی خطاب اورسید شمیم رضا شاہ پہاڑے نے خصوصی دعا فرمائی ۔ختم قل کی روحانی محفل میں شرکت کنے والو ں میں چوہدری نعیم رضا کوٹلہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب،چوہدری اصغر ڈنگہ،چوہدری عامر مہندی بامتہ،چوہدری شہباز لنگڑیال ککرالی سابق ناظم یونین کونسل آچھ،ماسٹر محمد اشرف ککرالی،چوہدری محمدعباس چیئرمین،ملک ندیم عاشق اعوان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی،چوہدری ذوالفقار احمد کوٹلہ،سید ندیم رضا شاہ پہاڑے،ملک ضیاء مہر ،ملک انور لہڑی،چوہدری ظفر اقبال جنڈالہ،حاجی مشتاق بنیاں،قاری ابرار حسین،چوہدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ،چوہدری ضیغم سجاد کوٹلہ،چوہدری سرور بنیاں،چوہدری مستنصر ڈوئیاں،ملک شفقت منیر TMO،ملک خالد بھگوال،ملک اویس بھگوال، خان سلطان محمود خان،راجہ عابد ملاگر سابق ناظم ،ماسٹر خالد بھگوال،ملک ارشد صبور،ملک یوسف صبور،چوہدری محمد زمان بنگیال ،بریگیڈیئر ظفر مہسم فاونڈیشن سکول ،چوہدری افتخار مہر ،ملک اشرف سدوال،ملک نوید عاشق اعوان،چوہدری عابد پٹواری ناگڑیاں، ملک الیاس چوہڑ پور،ملک عرفان سیدو لنگار،جبران ریاض،،ملک محمد رفیق کینیڈا،ملک نعیم اعوان رہسیاں،ملک ناظم میا ں چوہان،ملک حاجی فضل حسین پہاڑے،خان آصف حیات خان،حافظ صغیر احمد صدر انجمن تاجران کوٹلہ،حاجی محمد رفیق زرگر،،ٹھیکیدار چوہدری غلام رسول کوٹلہ،ممتاز ڈارکوٹلہ،ملک محمد حسین پہاڑے،ملک غلام غوث مچھوڑہ،مٹھو پہاڑے،لالہ بشیر بٹ کوٹلہ،ذوالفقار اکبر بٹ،میاں سجاد ہاشمی،ملک شبیر پہاڑے،حامد علی ،ملک امتیاز پہاڑے،خان اظہر بیگ،،چوہدری شفیع مرہانہ لنگڑیال،صفدر بٹ کوٹلہ،حاجی محمد افضل پہاڑے،ملک شہبازافضل پہاڑے (سعودی عرب)،راجہ فیاض ممتاز سریعہ،مولوی بلال شام پور،را جہ حق نواز بابر،ملک خالد میاں چوہان،میاں سیف اللہ گلیانہ،ملک سلیم پہاڑے،ملک وقار حسین پہاڑے،بائو رفاقت زرگر،بائو شوکت زرگر،ڈاکٹر شوکت بھٹی،ملک ذوالفقار حیدر،،لک خالد عرف خالدی پہاڑے،ملک علی اصغر،ملک فاضل،ملک اسیر اعوان شاہین سویٹس،ملک اعظم مچھوڑہ،مشتاق احمد،محمد بوٹا بھٹی،ملک اسلم ،ملک اصغر،جعفر حسین،سمیت دیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد رشیدجگو کے بھائی،راجہ ادریس عرف گوگا جگو،راجہ محمدشکیل جگو(دوبئی)،راجہ قیصر شفیق کے والدمحترم ،راجہ ارشد اقبال ،راجہ ناصر اقبال ،راجہ عتیق الرحمٰن،راجہ عمران رشید،راجہ کامران رشید،راجہ عثمان رشید،کے چچا،راجہ محمد رفیق جگوکا ختم قل آج جگو شرقی میں پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) چراغ تلے اندھیرا ،تھانہ بی ڈویژن سے چند قدم کے فاصلے پر عرصہ درازے سے فٹ پاتھ کباڑی کے نام پر قائم قبضہ ختم نہ کرایاجاسکا ،گزشتہ روز نوجوان تاجر قبضہ مافیا کی لوہے کی سیڑھی سے شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیا،ٹی ایم اے اورتھانہ بی ڈویژن پولیس کو کباڑ خانے کے خاتمے کی درخواست دیدی گئی بتایاگیاہے کہ محمدشہزاد آف لاڈا جیولرز گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل پر خواجگان ٹرسٹ ہسپتال کے سامنے سڑک پر حسن چوک کی جانب جارہاتھا کہ اچانک فٹ پاتھ پر رکھی گئی کباڑ خانے کی لوہے کی سیڑھی گھوڑی اس پر جاگری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرایاگیا،تھانہ بی ڈویژن اورٹی ایم اے حکام کوفٹ پاتھ پرقائم قبضے کے خاتمے کیلئے درخواستیں دیدی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے سیکرٹری جنرل علامہ مولانا ڈاکٹر سید تنویر حسین رضوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی رضا ارو دیگر عہدیدارن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کے الیکشن 2015ء میں مجلس وحدت مسلمین کے منتخب اراکین ہنزہ نگر 1سے حاجی رضوان علی اور سکردو 2سے کاچو امتیاز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام سمجھتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ہی ملک کو دہشت گردی سمیت درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت وہاں سرکاری وسائل استعمال نہ کرتی اور ووٹ خریدے نہ جاتے تو گلگت بلتستان الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرتی ۔ انہوںنے کہا کہ پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لینے کے باوجود اس وقت بھی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرکر سامنے آنا مجلس وحدت مسلمین کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ہم اس کامیابی پر مرکزی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی اور دیگر کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جب بھی ملک میں عام انتخابات ہوئے مجلس وحدت مسلمین اپنے امیدوار ہر ضلع میں کھڑے کرے گی اور انشاء اﷲ بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اور انشاء اﷲایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بھی بھر پور حصہ لے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیوریج نالوںکے بہائو میں رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنیوالے عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںموضع گورالہ میں سیوریج ڈرینج کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوںنے جی ٹی روڈ پر سیوریج نالے کی صفائی اور ڈھیرگنہ پھاٹک کے ساتھ بیوٹیفیکشن کے کام کا بھی جائزہ لیا،ٹی ایم او خرم محمود اور سی او ہیڈ کوارٹرز عظمت فرید بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈمنسٹریٹر نے گورالہ کے قریت بعض افراد کی طرف سے سیوریج نالے کا رخ موڑنے اور بند بنا کر پانی روکنے کا سخت نوٹس لیا اور فوری طور پر تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دیا۔ جی ٹی روڈ کے ساتھ سیوریج نالے کی صفائی کے معائنہ کے موقع پر انہوںنے ہدایت کی کہ صفائی میںرکاوٹ بننے والی تعمیرات کو اگر مالکان رضاکارانہ ختم نہیںکرتے تو ٹی ایم اے عملہ بھاری میشنری استعمال کرکے انکا خاتمہ کر دے۔ انہوںنے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج نالوںکی صفائی کا عمل موسم برسات کے آغاز سے قبل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ ڈھیر و گنہ پھاٹک کے ساتھ بیوٹیفکیشن کے کام کے معائنہ کے موقع پر انہوںنے کہا کہ شہریوںکے تعاون سے گجرات کو خوبصورت بناناانتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کا کیس عالمی سطع پر لڑنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے او آئی سی کے ذیلی ادارے گلوبل روہنگیاسینٹر (جی آر سی)کا سیکرٹریٹ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برمی مظلوم مسلمانوںکی مدد کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پرگلوبل روہنگیاسینٹر کے صدر شیخ عبداللہ معروف اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے، سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں انکی تیار کردہ قرارداد کی منظوری سے پوری قوم اس حساس ایشو پر یکجا نظر آئی، روہنگیا مسلمانوں کی عملی امداد کیلئے اسلام آباد میں قائم کردہ دفتر پوری مسلم امہ میں پہلا دفتر ہے جو بجا طور پر پاکستان کے عالمی سطع پر قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہد نے مستقبل قریب میں پاکستانی صحافیوں کو روہنگیامسلمانوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کیلئے صحافتی دورے کا اہتمام کرانے کا بھی اعادہ کیا۔ جی آر سی کے صدر شیخ عبداللہ معروف جو خود بھی روہنگیاسے تعلق رکھتے ہیں، نے مسلم لیگی اعلیٰ قیادت کی جانب سے عملی تعاون فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہونگے ۔ نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی مقبوضہ کشمیر اور نئی دہلی میں شکست کا سامنا کیا اب وہ اپنی قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ بھارت امریکہ کی کٹھ پتلی بننے اور اقتصادی کاریڈور کے خلاف سازشیں کرنے کی بجائے خطے میں انتہا پسندی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے اندر درجنوں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں نریندر مودی آگ سے نہ کھیلے،پاکستان ایٹمی ملک ہے اگر اس نے جارحیت کی کوشش کی تو بھارت کے ہر شہر سے دھواں اٹھے گا ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فوج کے سربراہ کا بیان قومی امنگوں کی ترجمانی ہے بھارتی دھمکیوں کا نتیجہ پاکستان کے اتحاد کی صورت میں نکلے گا ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی میڈیا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں نریندر مودی کو انتہا پسندانہ عزائم کو فروغ دینے سے روکے ورنہ اس کے نتیجہ میں بھارت کے عوام ،بھارت کے تاجر اور بھارت کی ترقی رکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) دینی مدارس انسانیت کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیںانسان کو انسانیت تعلیم وشعور سے ملتی ہے مدارس دینیہ فکروشعور کی آبیاری اورتعلیم کو عام کرنے میں کلیدی کردار اداکررہے ہیںمدارس کے کردار کوجانچنے کیلئے تعصب کی عینک اتار کرجائزہ لیاجائے تو مدارس بہترین درس گاہیںبہترین این جی اوز (فلاحی ادارے)اور امن اور خیر کے سفیر ہیںان خیالات کااظہار پاکستان شریعت کونسل کے سابق صوبائی امیر خطیب اہل سنت علامہ عبدالحق خان بشیر نقشبندی نے جامعہ انوریہ اجمل ٹائون کی سالانہ دستار فضلیت و تقسیم اسناد کانفرنس اورجامع مسجد رحمانیہ ڈنگہ گجرات مین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولانا عبیداللہ عامر مولانا عبدالرحمن نعمانی اوردیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیاعلامہ نقشبندی نے کہا کہ علما زمین پرآسمسن کے ستروں کی مانندہیںان کی فضلیت میں نبی مہربان حضرت محمدرسول اللہ ۖنے فرمایامیریامت کے علماء کی مثال بنی اسرائیل کے انبیاء کی طرح ہے مولانانے کہا کہ پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے مسلمان اسلام اور علماء کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے متاثرہونے کی بجائے اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں مدارس دینیہ اور علماء حق کا ساتھ دیںبلاشبہ انسانیت کی بقا اور فلاح اسی کلمہ اسلام میں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ رہائشی و کمرشل عمارتوں کے تعمیر کے دوران بلڈنگز بائی لاز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، میونسپل حدود میں اضافہ کے لئے جامع پلاننگ کر کے منظوری کے لئے پیش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت، ڈی او سپیشل پلاننگ محمد ساجد ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل بھی موجود تھے۔ کمیٹی نے مختلف علاقوں میں ایک پٹرول پمپ اورکلینک کی تعمیر کے لئے نقشہ جات کی اصولی طور پر منظوری دے دی جبکہ بائی لاز پر پورا نہ اترنے پر ایل پی جی پلانٹ کے کیس کی منظوری نہیں دی گئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام پلازہ جات کی بیسمنٹ کا پارکنگ کے لئے استعمال یقینی بنایا جائے نیز زیر تعمیر پلازہ جات کے بلڈرز کو ہدایت کی جائے کہ وہ بلڈنگز کا لیو ل اس طرح رکھیںکہ باآسانی پارکنگ کے لئے استعمال ہو سکے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پلازہ جات پر سیٹ بیک کہ پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں سٹرکوں کی توسیع کے لئے مسائل پیدا نہ ہوں۔ کمیٹی میں ڈی او سپشل پلاننگ کو ہدایت کی گئی کہ تینوںتحصیلوں کی میونسپل حدود میں توسیع کے لئے جامع رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) اے ڈی سی /سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے گھی او ردہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 2گرانفروشوںکے خلاف مقدمات درج کر دیے ہیں جبکہ 3پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے ڈی سی نے مختلف علاقوںمیں اچانک اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں چیک کیں اس دوران دوکاندار علی رضا اور وقاص گھی او ر رہی مہنگے داموں فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ زائد نرخ وصول کرنے پر احمد رضا، اسد اور عمر فاروق پر جرمانہ عائد کر دیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر /تحصیل ڈی لیمیٹشن آفیسر گجرات میاںاقبال مظہر کی پریس ریلیز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست تحصیل آفس میں آویزاں کر دی گئی ہیں یہ فہرستیں 20جون تک آویزاںرہیں گی اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ 21سے 30جون تک اس کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ مسرور احمد بجاڑ کے دفتر میں اپیل کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کلکٹر گجرات لیاقت علی چٹھہ کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع گجرات کے شہری و دیہی علاقوں کی اراضی (کمرشل،رہائشی، زرعی) کے شیڈول ریٹس برائے سال 2015-16مقرر کرکے انکی نقولات دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، ڈسٹرک بار ایسویسی ایشن، تحصیل بار ایسویسی ایشن، اسسٹنٹ کمشنرز سب رجسٹرار، تحصیل میونسپل آفس، تحصیلدار آفس اور پٹوار ہائے کے دفاتر کے باہر آویزاں کر دی گئی ہیں اگر کسی کو ان ریٹس بارے کوئی اعتراض ہو تو 22جون تک دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر سے رجوع کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) مالی سال 2015-16کے لئے ٹال پلازہ ہیڈ مرالہ پر ٹیکس کی وصولی کے لئے ٹھیکہ کی نیلامی آج مورخہ 12جون دوپہر 12بجے دفتر ایکسئین انہار مرالہ یو سی سی مرالہ ضلع سیالکو ٹ میں ہوگی۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئرمین ایس ای انہار اپر چناب کینال ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس کی2روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور مینجر اوقاف عبدالرشید کے ہمراہ دربار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عرس مبارک کے دوران زائرین کو سکیورٹی سمیت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شاہدولہ دربار کے ساتھ شاندار مسجد کی تعمیر کے لئے تین کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ مسجد کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او نے عرس کے بہترین انتظامات پر محکمہ اوقاف اور سکیورٹی انتظامات پر پولیس افسران اور جوانوںکو زبردست سراہا۔