لاہور میں نابینائوں پر لاٹھی چارج کرانے والے عقل کے اندھے ہیں: چودھری پرویزالٰہی گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت میں نابینائوں پر لاٹھی چارج کرانے والے عقل کے اندھے ہیں۔ انہوں نے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دن پر حق مانگنے والوں کو وزیراعلیٰ کے دفتر جانے سے روکنے کیلئے پولیس کا ظلم و تشدد پنجاب حکومت کی ایک اور وحشت و بربریت ہے جبکہ ہمارے دور میں معذوروں کو تاریخی سہولتیں دی گئیں، ان کا پرامن احتجاج بھی برداشت نہ کرنے والوں کی کیا یہی جمہوریت ہے؟ سوتے جاگتے جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے ”جمہوری رویہ” کا ماڈل ٹائون میں نشانہ بننے والے بے گناہوں کا خون ابھی خشک نہیں ہوا تھا کہ بصارت سے محروم افراد کے خلاف حکومتی طاقت کا اندھادھند استعمال کیا گیا جن کا جرم صرف یہ ہے وہ ملازمتوں میں اپنے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ ہمارے دور میں وزیراعلیٰ ہائوس میں آپریٹر کی آسامی پر ایک نابینا خاتون کا تقرر کیا گیا، ہماری حکومت نے پنجاب میں سرکاری ملازمتوں میں معذوروں کیلئے 5فیصد اور تعلیمی اداروں میں 2فیصد کوٹہ مقرر کرنے کے علاوہ مفت تعلیم، آلات، ٹرانسپورٹ، وظیفہ اور متعدد انقلابی سہولتیں پہلی بار فراہم کیں، ہمارے دور میں نابینا، گونگے اور بہرے افراد کیلئے ٹاکنگ کمپیوٹر لیبارٹریز، لوویژن سنٹر اور آڈیو کلینک قائم کیے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی خصوصی سرپرستی اور سہولتیں فراہم کی گئیں جو عالمی چمپئن بنی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم خصوصی تعلیمی اداروں کی تکنیکی اور مالی اعانت بھی کی گئی، خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے عالمی معیار کے ادارے قائم کیے، تحصیل کی سطح تک خصوصی تعلیم کے 119سکول، سنٹر اور لاہور و بہاولپور میں ڈگری کالج قائم کیے، ان تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی خصوصی تربیت کے علاوہ تنخواہیں اور مراعات عام تعلیمی اداروں سے دوگنا مقرر کی گئیں، خصوصی طلبہ کو مفت بریل کتب، آلہ سماعت، وہیل چیئر اور 200روپے ماہانہ وظیفہ بھی دینا شروع کیا گیا، سرکاری عمارات میں معذور افراد کی آمدورفت کیلئے ریمپ کی تعمیر بھی لازم قرار دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ”گونواز، شہبازگو” کے نعروں نے حکمرانوں کے سوچنے سمجھنے کی طاقت بھی چھین لی ہے، نابینا افراد کے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے سے حکومت یا جمہوریت کو کیا خطرہ لاحق ہو گیا تھا کہ انہیں اس قدر بیدردی سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا، شہبازشریف روزگار فراہم نہیں کر سکتے اور احتجاج کرنے والوں کو ان کے جائز حقوق نہیں دے سکتے تو انہیں پولیس گردی کا نشانہ بنانے کا بھی کوئی حق نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) نوجوانان توحید و سنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ حمید اللہ عثمانی نے جامع مسجد یاد گار محلہ گڑھی احمد آباد میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور پاک ۖ جب اپنے صحابہ کرام کو جنگ کیلئے لے کر نکلے تو جنگ میں ‘ صحابہ کرام کے مقابلے میں کافروں کی تعداد بہت زیادہ تھی ‘ ان کے پاس جنگی سامان بھی زیادہ تھا جبکہ صحابہ کرام کی تعداد صرف 313تھی صحابہ کرام نبی پاک کے حکم پر جذبہ سر شار جب میدان جنگ میں آئے ہیں ‘ جنگ شروع ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئی اور فرشتے اترے اور ان کے ساتھ مل کر کافروں سے لڑنے لگے ‘ تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم اور صحابہ کرام کو فتح سے نواز ا ۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا میرے صحابہ کرام ستاروں کی مانند ہیں ‘ جو بھی ان کی پیروی کرے گا ہدایت پائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) نوجوانان توحید و سنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ حمید اللہ عثمانی نے جامع مسجد نور الہدیٰ محلہ کا لوپورہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ ۖ زندگی بہترین نمونہ ہے ‘ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اور مقام پر فرمایا جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ سنت رسول ۖ مسلمانوں کے اتحاد کا ذریعہ ہے ‘ دینی احکام میں جو یکسانیت ہے حدیث کے بغیر وہ ممکن نہیں ‘ اگر مسلمان قرآن و حدیث پر عمل نہیں کریں گے ‘ اور اپنی من مانی اور مرضی کریں گے ‘ تو مسلمانوں میں احتلاف اور انتشار پھیل جا ئے گا ۔ اتحاد ملت پارہ پارہ ہو جائے گا اور امت مسلمہ کئی فرقوں میں بٹ جائے گی ۔ لہٰذا یہ سنت رسول ہی ہے جس نے ملت اسلامیہ کی شیرازہ بندی ہوئی ہے ۔ آخر میں خطیب جامع مسجد نورالہدی قاری عامر عظیم نے دعا کرائی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )ممتاز عالم دین قاری سلطان احمد ثانی اور مفتی محمد یونس عثمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عقیدہ توحید سے انسانی زندگی یکسوئی آتی ہے ‘ توحید تمام انبیاء کی مشترکہ دعوت اور تمام آسمانی کتب کا مرکزی مضمون ہے ‘ اس لئے اس عقیدہ کی مانے بغیر دنیا میں سر خروئی حاصل ہوگی نہ آخرت میں فلاح و نجات مل سکے گی ۔ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ۖ کی بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں نجات پا سکتے ہیں ۔ نوجوانان توحید و سنت انبیاء کے مشن کی امین جماعت ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے مینار پاکستان کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی نہ دینے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواد ی ہے انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان قیام پاکستان کی یادگار، ملک کا وقار اور عوام کی شان ہے مینار پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کے خطرہ کے پیش نظر 4ہیڈ8کانسٹیبل لگانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن پولیس نے سیکیورٹی خود ہی کم کردی نیز تاریخی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹ لگانے کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہ ہوا ۔انہوں نیپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے مینار پاکستان کی حفاظت کیلئے تعینات سیکیورٹی عملہ واپس بلانے پر فوج نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے مطالبہ کیا کہ مینار پاکستان کی سیکیورٹی نہ دینے کے ذمہ داران کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں اورسیکیورٹی واپس لینے کے ذمہ داران کے کارروائی عمل میں لائے جائے۔دریں اثنا انہوںنے لاہوراسلام پورہ میں بنک ڈکیتی کر واردات پر بھی پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب خصوصاً لاہور میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے اہل خانہ گھروں اور عوام بازاروں میںمحفوظ نہیں، حکومت جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے ۔اس لیے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک کے اعلان کے مطابق جامعہ گجرات نے 2014ء کے سالانہ امتحانات کے مختلف مضامین، ایم اے / ایم ایس سی پارٹ ٹو اکنامکس، اطلاقی نفسیات، انگلش، انگریزی ادب، فائن آرٹس، اسلامیات، ریاضی، کامرس، سیاسیات، اردو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات شہزاد ندیم کے مطابق تمام متعلقہ اداروں اور طالبعلموں کو نتائج پوسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اگر نتائج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو 20 یوم کے اندر اندر امیدوار درخواست دے سکتا ہے ۔ ری چیکنگ کے لیے بھی نتائج کے اعلان بیس یوم کے اندر اندر شعبہ ٔ امتحا نات میں درخواست دی جاسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمنشر میاں اقبال مظہر نے رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اور ریکارڈ کی چیکنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے رجسٹری برانچ کے عملہ کو ہدایت کی کہ برانچ میں آنے والے سائلین سے وصول کی جانے والی سرکاری فیس کی رسید جاری کی جائے اور فیسیوں کے حوالہ سے شیڈول کا نوٹس بورڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔ انہوںنے خبردار کیا کہ کوئی بھی غیر مجاز اہلکار رجسٹریوں کے لئے آنے والے کاغذات کی جانچ پڑتال نہیں کرے گا انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریوں کی ترتیب سے کمپیوٹرائزیشن کی جائے ۔ اے سی میاں اقبال مظہر نے انچارج کو ہدایت کی کہ رجسٹری برانچ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے روکا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال فرد بنانا اور انہیں گھروں سے تعلیمی اداروں میں لانا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرکے یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی خصوصی بچہ سکولوں سے باہر نہ رہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا ی ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل، پی ایس او ندیم بٹ، چوہدری اشرف ریحانیہ، فیصل آباد کی ممتاز سماجی شخصیت محمد اقبال ،سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اختر، سیکرٹری و پرنسپل حمیرا نعیم، ممبران لیاقت علی قادری، چوہدری عرفان احمد صفی، حاجی ارشد، چوہدری اختر علی برنالہ، میاں جاوید حیدر، میاں شاہد کامران، شیخ عثمان غنی، ملک امجد، الحاج صادق بٹ، شیخ خالد، ضیااللہ اشرفی اور سلطان باہو ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صاحبزادہ سلطان فیاض الدین، او ر بڑی تعداد میں سیپشل بچوں کے والدین اور معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ آمد پر خصوصی بچوں نے ڈی سی او دیگر مہمانوںکا استقبال کیا ۔ ڈی سی ا ولیاقت علی چٹھہ نے سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی بہتر ی اس میں سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ پر ویلیفئر کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک بس فراہم کر دی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کر دیا جائے گا۔ انہوںنے ایکیئن بلڈنگز کو ہدایت کی کہ ایجوکیشن سنٹر میں بسوں کے لئے گیراج کی تعمیر سمیت تمام تعمیراتی کا م بلا تاخیر مکمل کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے خصوصی بچوں کے لئے ہاسٹل کو بھی جلد فعال بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں خصوصی بچوں کی تعداد کے حوالے سے سروے مکمل کیا جا چکا ہے اور لالہ موسی سنٹر کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن کے دیگر اداروں کو بھی فعال بنانے کے عملی اقدامات جاری ہیں اسی سلسلہ میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اشرف ریحانیہ نے گجرات میں خصوصی بچوں کے سکول کی عمارت مکمل کرانے پر ایک کروڑ روپے اپنی جیب سے خرچ کر رہے ہیں اور جلد یہاں کاسز کا اجراء ہو جائے گا۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کو ہدایت کی سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی انتظامیہ اور ویلفیئر کمیٹی کے ممبران سے قریبی رابطہ رکھیں اور ادارے کی بہتری کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ اس سے قبل ڈی سی او نے سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ اور سیشل ایجوکیشن سنٹر باہر وال کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلبہ کوتدریس ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حمیرا نعیم اور چیئر مین ویلفیئر کمیٹی چوہدری اختر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈی سی او کو سیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ سنٹر میں طلبہ کی تعداد 60سے بڑھ کر 300کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول کی ملکیتی دونوں بسوں کی مرمت کا کا م مکمل ہو چکا ہے اور ڈی سی او کی طرف سے دی جانیوالی تیسری بس نے بھی سروس شروع کر دی ہے تاہم مزید ایک بس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کمیٹی نے ادارہ کے لئے 9ٹیچرز کاانتظام کیا ہے جنہیں ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جاتا ہے اسطرح ادارے میں اساتذہ کی تعداد 16ہو گئی ہے۔ اسی طرح سکول کے لئے چوہدری مبشر حسین نے نئے کارپٹ فراہم کئے ہیں جبکہ تمام کلاسز کے لئے نیا فرنیچر بھی خرید لیا گیا ہے۔