گجرات کی خبریں 17/9/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) کارروان مالک اشتر رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام حج کے لئے جانے والا قافلہ بخیریت وطن واپس پہنچ گیا۔ 85 افراد پر مشتمل یہ قافلہ چیف ایگزیکٹو کارروان مالک اشتر سید محمد علی نقوی کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ ممتاز مذہبی سکالر مولانا اختر عباس نے لمحہ بہ لمحہ عازمین حج کی رہنمائی کی۔ اور مناسک حج ادا کرنے کے سلسلہ میں ہر موقع پر تربیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ روانگی سے قبل تین سے زائد تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ مکہ اور مدینہ میں مختلف اوقات میں عازمین حج کی تربیت کے لئے کلاسز بھی منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر محافل نعت کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تمام زیارات کو مذہبی انداز میں کرایا گیا۔ مذدلفہ ، منا، اور عرفات میں شاندارانتظامات کیے گئے اور کھانے کے لیے بوفے سسٹم کے تحت دن میں تین دفعہ بہترین تازہ کھانے فراہم کئے گئے۔ عازمین حج نے کارروان مالک اشتر کے چیف ایگزیکٹو سید محمد علی نقوی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے شاندار انتظامات کیے۔ اور عازمین حج بہترین انداز میں اپنا مذہبی فریضہ سرانجام دینے میں کامیاب ہو سکے۔ اس موقع پر سید محمد علی نقوی نے کہا کہ اپنے والد محترم سید اظہر نقوی کی تربیت کے مطابق میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کی ہے اور عازمین حج کے اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ حکومت پاکستان اور حکومت سعودی عرب نے اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ گجرات کی تاجر برادری ہمیشہ مناسک عزاداری کی ادائیگی کے سلسلہ میں ہمارے شانہ بشانہ ہوتی ہے۔ اور انکا تعاون ہمارے لئے ہمیشہ قابل احترام ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے گزشتہ روز امام بارگاہ حسینیہ میں تاجر برادری کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تاجر برادری کا تعاون ہمارے ساتھ نہ ہو ہم اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا نہیں کر سکتے۔ شروع سے ہی گجرات کی تاجر برادری کے تمام گروپ ہمارے شانہ بشانہ ہوتے ہیں اور ہمارے حقوق کی حفاظت کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ کرفیو کا ماحول ہمارے لئے ہر گز قابل قبول نہیں اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں کہ راستے بند کئے جائیں۔ ہم تو حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے انتظامات کرے جس سے تاجر برادری کو بھی سہولت ملے اور ہم بھی اپنے مذہبی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ ہم تاجر برادری کی شکایات کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں کی جاتی جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ میری دعوت ہے آئیں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ہمارے ساتھ اور ہمارے ذاکرین اور علماء کرام کو سنیں جس پر اعتراض ہے تو ہم اس کو دور کریں گے۔ حسینیہ ٹرسٹ ڈسٹرکٹ گجرات کی طرف سے ہمیشہ تعاون جاری رہے گا۔ تاجر رہنما جاوید بٹ نے کہا کہ ہم اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور اہل تشیعہ کے ساتھ ہمارا تعاون فرض ہے۔ لیکن ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں انتظامیہ ، تاجر اور حسینیہ ٹرسٹ کے ممبران بھی ہوں جو کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اقدامات کریں۔ سبیلوں وغیرہ کی کلیئرنس کریں۔ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ افتخار شاکر نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے رویہ سے سخت نالاں ہیں۔ ایسا ماحول بنا دیا جاتا ہے جیسے ہم لوگ ہی دہشت گرد ہیں۔ ہمیں اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ہے اور ہم یہ ہمیشہ فرض ادا کرتے رہیں گے۔ خان شبیر خان نے کہا کہ 8 محرم الحرام کو جمعتہ المبارک کا دن آ رہا ہے اور مقبرہ پانڈی شاہ میں اہل تشیع کی مجلس بھی منعقد ہوتی ہے جو کہ نماز کے وقت ہوتی اس سلسلہ میں کچھ بہتری کی جائے۔ اس موقع پر جاوید یعقوب ڈار، مظہر زیدی ، شجاع میر، ارشد وحید بٹ، سید الطاف عباس کاظمی، و دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا اور محرم الحرام کے حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں خادم علی خادم ‘ چوہدری جاوید اقبال’ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ خادم حسین سلیمی’ عمران اصغر’ ملک اشتیاق سرور’ شجاع میر’ سید عباس زیدی’ مہر اسلم مٹھو حاجی منیر احمد ‘ شیخ فواد ادریس’ جمیل احمد جمی’ اکمل شاکر’ محمد ندیم ڈار’ چوہدری محمد اسلم’ شیخ عامر علی’ سید رضوان سجاد’ سید جابر کاظمی’ مظہر زیدی’ فیاض بٹ SI’ 1122 ریاض احمد’ طارق مدثر’ ندیم قادر’ شیخ ارشد’ طارق سلامت صراف’ ملک نسیم بابر’ حاجی غلام مصطفیٰ’ حاجی محمد سعید’ مشتاق احمد شبیر حسین’ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ’ صحافی صابر علی صابر ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ وقار الحسن ہیرا و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محلہ نور پور پڈے میں محرم الحرام کی آمد آمد ہے لیکن انتظامی امور نا مکمل ہیں۔ جلوس کے راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے ۔ سید سلیمان باقر کاظمی نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کو بارہا اطلاع کی گئی مگر ابھی تک انتظامات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران بھی دورہ کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بجلی کی تاروں کے جال بنے ہوئے جلوس کے راستے میں سید غلام عباس کاظمی کے گھر کے سامنے بجلی کا پول گرنے والا ہے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انتظامیہ فوری طو ر پر اس سلسلہ میں اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گجرات شہر، شادیوال، لالہ موسیٰ اور دیگر تمام مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد بشیر چیمہ، میئر گجرات حاجی ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اصغر اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے بنا دیے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہ آ سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی تحصیل میں سیکورٹی، صفائی کے انتظامات کہ جائزہ لے کر رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کہ کہنا تھا کہ عوام اناس کی ذمداری ہے کہ وو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں تا کہ ہمیشہ کی طرح گجرات کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مختلف مسالک کے اکابرین ، علمائے کرام سے وابستہ شخصیات نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرا محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے نبی کریم ۖ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے مختلف رنگ و نسل کے مسلمانوں کو واحدت کی لڑی میں پرو دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو تفرقہ بازی سے منع کیا ہے اور باہم اتحاد کی تعلیم دی ہے ہر پاکستانی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و قوم کے اجتماعی مفاد میں اتحاد بین المسلمین کی لڑی میں شامل ہو جائے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں اپنے کردار و افعال سے تفرقہ بازی اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرا م نے کہا کہ تفرقہ بازی اسلامی عقائد کے سراسر منافتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اتحاد و رواداری کو فروغ دے کر وطن عزیز کو مضبوط اور پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے 6 میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسز پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ، ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 3 افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ زیر سماعت ایک ڈی سیلنگ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، سیکرٹری بورڈ محمد وسیم، ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈسڑکٹ کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 10کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے جن میں ملزمان کو اپنی صفائی کا پورا موقع دیا گیا، نیز ریکارڈ کی پڑتا ل کے بعد کیسز عدالتی کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دے دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر اخبار نویسوں کے اس سوال کہ لاہور الیکشن میں جیت کس کی ہو گی پر کہا کہ ن لیگ جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے، 12سال تک نوازشریف اور ہم اکٹھے رہے ہیں بلکہ 2 سال تک جب بھی وہ اسلام آباد آتے تو ہمارے گھر میں ہی قیام کرتے تھے میں انہیں جتنا سمجھ سکا اس پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خود اور نہ ہی ان کے بیٹے واپس پاکستان آئیں گے بلکہ وہ غیرحاضری (Absentia) میں کیس چلنے یا سزا کو زیادہ فوقیت دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس بنا پر یہ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور وقت بتائیں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلہ گجرات میں 72.786ملین روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ آڈیٹوریم اورایڈیشنل بلاک کا افتتاح کر دیاہے ۔نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم ہال میں ایک ہزار طالبات کی گنجائش موجود ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج بنانے کیلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں تعلیم کی روشنی سے منور کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر طالبات کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو ہمارے اگلی نسلوں کو تعلیم دیں گی۔ سید رضا علی گیلانی نے اس موقع پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر کالجز سرفراز ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نوید الحسن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے آڈیٹوریم کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کی بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دنیا ہماری تعلیمی پالیسیوں کو فالو کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ گجرات کے عوا م یو نیورسٹی آف گجرات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خان گجرات میں گورنمنٹ گرکز ڈگری کالج میں نئے بلاک کی تعمیر اور افتتاح خوش آئیند ہے ۔ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد ، ممبر صوبائی اسمبلی میجر معین نواز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، چئیرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل نوشین ناز ، اور دیگر افسران کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر انکا کہناتھا کہ جدید تقاضوں پر مبنی اس کالج میں اعلیٰ سہولیات فراہم کی جا ری ہیں اور علاقے کی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جٹووکل پولیس چوکی کے ہیڈ کانسٹیبل اور نگ زیب علوی کے والد حاجی عبدالوحید انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کیر پاوا ضلع منڈی بہاوالدین میں ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ اور ختم قل میں علاقہ بھر کی اہم زشخصیات کے علاوہ محکمہ پولیس کے آفسران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جی ٹی ایس چوک میں سیوریج کا گڑا ابھی تک ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اکثر اوقات رات کے وقت کئی گاڑیاں اندھیرا ہو نے کی وجہ سے اس میں گر جاتی ہیں جس ان کا ہزاروں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے مگر گجرات میونسپل کارپوریشن کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا جس سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے سٹی چیئر مین فوری نوٹس لیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پٹی کمشنر محمد علی گجرات رندھاوا ، ڈی پی او خالد بشیر چیمہ ، گجرات میئر حاجی ناصر محمود نے گجرات، شادیوال اور لالہ موسی کے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اصغر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد امتیاز، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ رمضان کمبوہ،پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری، سماجی کارکن خادم علی خادم ، سید الطاف عباس کاظمی اورایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن ملک عدنان تارڑ کے ہمراہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے، روٹس کا معائنہ کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد علی گجرات رندھاوا ، ڈی پی او خالد بشیر چیمہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے بنا دیے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہ آ سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی تحصیل میں سیکورٹی، صفائی کے انتظامات کہ جائزہ لے کر رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کہ کہنا تھا کہ عوام اناس کی ذمداری ہے کہ وو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں تا کہ ہمیشہ کی طرح گجرات کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے،جلوسوں میں داخل ہو نے والے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد علی گجرات رندھاوا ، ڈی پی او خالد بشیر چیمہ نے گجرات میئر حاجی ناصر محمود کو ہدایت کی کہ سٹرکوں، گلی میں نالیوں کی صفائی نہ ہو نے سے سیوریج بند ہو نے سے پانی کھڑا ہے اس فوری نالیوں کی صفائی کرائی جائے ، جلوسوں کے راستوں میںبجلی کی تاریں کودرست کرائے اور ناجائر تجاوزرات کو ختم کیا جائے ،گجرات کارپوریشن جلوسوںروٹس کی صفائی، لائٹس کے انتظامات کے حوالے سے منتظمین سے قربیی رابطہ رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن2017/18 کے سلسلہ میں شاہین فاؤنڈہ گروپ کے ممبر میاں غلام سرور چڈھر کی طرف سے ملکوال کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیاجس کے مہمانوں خصوصی گجرات چیمبر صدر شیخ ابرار سعید، فاؤنڈر گروپ کے صدراشفاق احمد رضی، گجرات چیمبرنائب صدر باؤ منیر پشاوری ، گجرات چیمبر کے سابق سینئر نائب چوہدری وحید الدین ٹانڈہ ،تھے، گجرات چیمبر صدرشیخ ابرار سعیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہائو الدین اور ملکوال کے غیور عوام اور چیمبر کے معزز اراکین جس طرح پیار و محبت کرتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،دھڑے کا ساتھ دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ا شفاق احمد رضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری گجرات چیمبر اور بزنس مین کمیونٹی کے لئے لاکھوں کامیابیاں ہیں، ہم نے ہر حال میں اِن کا تحفظ کیا ہے آئندہ بھی اِنکی بھرپور خدمت کرینگے،سابق سینئر نائب صدر وحید الدین چوہدری نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی غیور بزنس کمیٹی نے حریف گروپ کو مسترد کر دیا ہے،اِن کے پاس کوئی ایجنڈنہیں ہے اس موقع پرمیاں غلام سرور چڈ ھر نے کہا کہ افضال تارڑ کی کامیابی کیلئے تمام وسائے بروئے کار لائیں گے ،شیخ حبیب الہٰی نے کہاکہ ہم پیدا بھی شاہین گروپ سے ہوئے تھے ، اور مرے گئے بھی، شاہین گروپ میں ، سیدضیغم شاہ نائب صدر شاہین منڈی بہائو الدین نے کہا کہ شاہین گروپ غیر سیاسی گروپ ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ تاجروں کے تعاون سے شاہین گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ ہم اس سال الیکشن کہ ہر روز مختلف مارکیٹ کے ممبران کو مدعوں کر رہے ہیں ، دیوان امجد ادریس نے کہا کہ سمال اسٹیٹ منڈی بہاوالدین کے پیسے DC سابق کے اکائونٹ میں آ چکے ہیں بہت جلد کام شروع ہو جائے گا،چوہدری غلام عباس نے کہا کہ سابق روایات کی طرح اس سال بھی شاہین گروپ کو ضلع منڈی بہائوالدین ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرینگے، چوہدری غلام عباس ، امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس محمد افضال تارڑ نے کہا کہ ملکووال کے ممبران کی اکثریت فیصلہ کر دیا ہے کہ شاہین فاؤنڈر گروپ کے ساتھ ہیں، رانا ذوالفقار احمد، میاں آصف شبیر، دیوان افتخار احمد ،چوہدری حنیف گجر، راؤ طارق ودیگر عہدیداران وممبران نے بھی خطاب کیا۔ملکوال کے ممبران نے بھرپو شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز بزنس میںممبر گجرات چیمبر آف کامرس شاہین اینڈ فاونڈر گروپ کے سپورٹر چوہدری حامد شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم بازار ،تمبل بازار ،موتی بازار،صرافہ بازار کٹرابازار و دیگر سے شاہین اینڈ فاونڈ گروپ کے امیدوار ان کو سپورٹران ایڈوانس مبارک باد دے رہیںہیںاور انشاء اللہ تعالیٰ اس سال بھی ہر سال کی طرح شاہین ااین فاونڈر گروپ ہی کلین سوپ کریںگی انہوں نے کہاکہ حاجی ناصر محموداور اشفاق حمد رضی کی قیادت میں امیدوارن کے دوراہ بازار میں تاریخ ساز استقبال کریں گے اور سپوٹران ایڈوانس مبارک باد دینے کے منتظر ہیں کہ کب شاہین اینڈ فاوندر گروپ کے امیدوارن بازار کا دوراہ کریںاور اُن کو مٹھائی کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنار کر ایڈوانس مبارک باد دیںانہوں نے مزید کہاکہ فرینڈ گروپ کو اس دفعہ عبرت ناک شکست ملے گئی کہ آئندہ ان کے امیدوران بھی سامنے نہیں آنے گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)نوجوان اشاعت توحید و سنت شہر گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ روزمرکز توحید و سنت جامع مسجد بخاری شاہ فیصل گیٹ سے تحفظ پاکستان بر ماروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جبکہ ریلی کی قیادت خطیب اسلام حضرت مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہ ریلی میں خصوصی شرکت جانشین شیخ القرآن حضرت مولانااشرف علی آف راولپنڈی نے کی۔ریلی برما روہنگیامسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شہر بھر کی مساجد اور ددیگر شہروں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں برما ۔امریکہ اور انڈیا کے خلاف اور روہنگیا مسلمانوں کے حق میں درج نعروں کے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء سے خطیب اسلام حضرت مولاناسید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدانوں نے پاکستانی کو نہیں بنایا بلکے پاکستان میں بنانے میںسب اہم رول علما اکرام کا تھا جنہوں نے اس جدوجہد کیلئے قربانیاں دی اور اسی لئے پاکستان کا نام لااِلہَ اِلَّا اللہُ کے نام سے وجود میں آیا انہوں نے کہاکہ برما میں روہنگیامسلمانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرنے ترکی میدان میں آیا جس نے جرات کا مظاہرہ کیا اور امریکی غلاموں کو منہ توڑ جواب دیاآج ترکی بڑے لمبے فاصلے طے کرکے یہاں پہنچا ہے کہ اُس کے فیصلے کوئی چینج نہیں کر سکتا ۔اے اللہ غیب سے مددفرما اُن مسلمانوں کی جو مظلوم مسلمانوں برما میں شہد ہو رہئے اور جن پر ظلم و سمت ڈھائے جا رہئے ہیں آج ترکی میں جو طاقت ہے اُس جماعت کا کار نامہ ہے جس کے بانی توحید علماء کی فورس تھی ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کر تا ہوں کہ یورپ اور امریکہ کے وزوں کو تھوکڑا دوں۔ہم وہ لوگ ہے جنہوں نے دنیا کو جینا سیکھایا اور امریکہ والے کہتے ہیں کہ یہ یہاں آکر کر جینا سیکھتے ہیں ہم امریکہ کی غلامی اور اُن کے ڈالڑوں کو ٹھوکر مارتے ہیں ۔پاکستان پر حملہ تو بہت دور کی بات ہیں امریکہ پاکستان کا ایک بال بھی ڈنگہ نہیں سکتا ۔انہوں نے آپنے شرکا ء کے جم غفیر خطاب میں کہاکہ میں حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ کی مددطاقت وروں کیلئے نہیں بلکہ کمزروں کیلئے ہوتی ہیں یہ جنگ بدر آج تک مسلمانوںکیلئے فتح ہے ۔احتجاجی ریلی سے جانشین شیخ القرآن حضرت مولانہ اشرف آف راولپنڈی ،مولاناقادری نصراللہ خان راشد آف گوجرانوالہ،مولانا سید شفاء اللہ شاہ بخاری،مولانا عبدالقدوس فاروقی،مولاناملک مفتی نعیم الرحمن آف راولپنڈی،مولاناضیاء الرحمن ضیائ،حمید اللہ عثمانی و دیگر نے خطاب کیا جنہوں نے بر ما میںروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حاجی عبدالغنی کے نواسے فضل محمد کے صاحبزادے محمد اسماعیل کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ممتاز شخصیات کی شرکت ۔دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں ممتاز کاروباری شخصیت ولی خان ،نوجوان مسلم لیگ ق راہنما سردار خان (نواب کلاتھ ہاوس )ملک عثمان دوگڑراہنما PTI،محمد عثمان خان،سید جلال خان،ارشد وحید،عثمان منظور،حافظ شفقت،افتخار سندھو،مرزا عثمان اقبال بیگ،عبد اللہ خان،کامران خان،خلاد محمود بٹ کونسلر،ماجد بٹ،ایوب خان ،مرزا وقاص بیگ،محمد ارسلان خان،گل خان،عدل مصطفی،جلال اصغر،جمشید احمد،اکمل پنجاب پولیس،عمران احمد ۔خالد سیال،مہر وقاص،مہر خالد،نبی خان ،بابا خان،طلحہ خان ،علی احمد خان،نور یز خان،سیف خاں،محمد علی،سمی اللہ،رحمت اللہ،سارب خان،عاطف علی ،زہد خان،حاجی سالے خان،حاجی مداعلی خان،غازی خان،وحید خان،گلاب خان،حمید شاہ،شیر ی خان،اعظم خان،سفیان حیدر،انجم رضا،عثمان دھدرا،افتخار احمد سندھو،آدم خان ،ولی خان،جان خان ،راجہ وقاص علی ،عبدالرزاق ،علی بھٹی ودیگر افراد شریک تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) امریکہ کے خلاف جہاد جاری رہئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار جانشین شیخ القرآن حضرت مولانہ اشرف آف راولپنڈی نے نوجوان اشاعت توحید و سنت شہر گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ روزمرکز توحید و سنت جامع مسجد بخاری شاہ فیصل گیٹ سے تحفظ پاکستان بر ماروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم و ستماور جو کچھ وہاںہو رہا ہے ،زندہ مسلمانوں کو جلایا جارہا ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما ۔جو لوگ مسلمانوں پر ظلم کر رہئے ہیں اُن کو تیسو نبوط فرماآخر میں انہوں نے کہاکہ میں اُن مجاہدین کو سلام پیش کرتا ہوں جو برما کے آگے سر نہیں جھوکا رہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آج این اے120لاہور میں بیگم کلثوم نواز واضح برتری کے ساتھ فتح یاب ہوں گی عوام میاں نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت ”شیر” پر مہریں لگا کر دیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) یونین کونسل سہنہ میاں زاہد یونس پنجوڑیاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ہی ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے گذشتہ چار سالہ دور عملی ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ ی قیادت میں متحد ہیں اورپارٹی کے لئے کام رہے ہیں این اے120 میں آج ”شیر” ہی فتح یاب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مقامی راہنمائوں پیرسید زین العابدین شاہ اور مفتی عبدالغفور گولڑوی نے کہا ہے کہ سیاسی ٹھیکیدارتحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں ان پر پریشانی چھا چکی ہے یہ لوگ یہودوہنود کے ایجنٹ ہیں پاکستان میں اس نظام کو نافذ نہیں کر رہے جس کے تحت یہ پاک وطن حاصل کیا گیا تھا ہم ان شاء اللہ کامیاب ہو کر پاکستان میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نظام نافذ کریں گے عوام بھی اپنے ووٹ تحریک لبیک یارسول اللہ کے نمائندہ کو ہی دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) آج کا سورج این اے120 میں PTI کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا عوام ڈاکٹر یاسمین راشد کو ووٹ دیں گے اور کرپٹ حکمرانوں کے فراڈ اور دھوکے کا بدلہ لیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی حلقہ این اے107 تاشفین صفدر مرالہ اور مرکزی راہنما چوہدری شاہد محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ حکمرانوں بالخصوص میاں برادران کی کرپشن، لوٹ مار سے بخوبی آگاہ ہیں آج لوگ کرپشن کے خلاف ووٹ دیں گے اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کر کے شکست فاش سے دوچار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) آفس کھاریاں میں مصروف دن گزارا۔ مختلف وفود، ن لیگی کارکنان، میڈیا نمائندوں، عوامی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ عوامی مسائل سنے اور موقع پر اُن کے حل کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھاریاں شہر میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ تعمیراتی کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاروں تمام بھائی چوہدری عابد رضا کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں بذات خود ہر ہفتے کے روز صبح10بجے ن لیگی آفس میں بیٹھ کر عوامی مسائل سنا کروں گا۔ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر پندرہ دنوں بعد ایک دن کھاریاں میں گزارا کریں گے اسی طرح سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ایم این اے ہر مہینے میں ایک دن کھاریاں میں گزار کر عوامی مسائل سنا کریں گے اور اُن کے حل کے لئے اقدامات کیا کریں گے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا کریں گے۔ اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان، چیئرمین شیخ محمد حفیظ، وائس چیئرمین لال خاں گوندل، کوارڈی نیٹر حاجی جاوید ملک، چوہدری سرور پسوال، چیئرمین حاجی افتخار حیدرمنڈیر، الحاج شبیر حسین ملک، چوہدری پرویز سابق کونسلر، الحاج چوہدری اصغر علی بہبلی، کپتان نادر خاں، صدرانجمن تاجران ڈنگہ روڈ چوہدری خالد و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آج این اے120لاہور میں بیگم کلثوم نواز واضح برتری کے ساتھ فتح یاب ہوں گی عوام میاں نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت ”شیر” پر مہریں لگا کر دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی دھوریہ حاجی افتخار حیدر منڈیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ہی ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے گذشتہ چار سالہ دور عملی ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ ی قیادت میں متحد ہیں اورپارٹی کے لئے کام رہے ہیں این اے120 میں آج ”شیر” ہی فتح یاب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مقامی راہنمائوں پیرسید زین العابدین شاہ اور مفتی عبدالغفور گولڑوی نے کہا ہے کہ سیاسی ٹھیکیدارتحریک لبیک یارسول ۖکی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں ان پر پریشانی چھا چکی ہے یہ لوگ یہودوہنود کے ایجنٹ ہیں پاکستان میں اس نظام کو نافذ نہیں کر رہے جس کے تحت یہ پاک وطن حاصل کیا گیا تھا ہم ان شاء اللہ کامیاب ہو کر پاکستان میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نظام نافذ کریں گے عوام بھی اپنے ووٹ تحریک لبیک یارسول اللہ کے نمائندہ کو ہی دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)جعفری فٹ بال کلب کھاریاں اور انجمن طلباء اسلام کی جانب سے رونہگیامسلمانوں پرظلم کیخلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ سے گذرتی ہوئی آزادی چوک گلیانہ روڈ پر اختتام پذیرہوئی ریلی کے شرکاء سے راہنما انجمن طلباء اسلام حافظ لیاقت علی جلالی ،راہنماPYOعامر مشتاق شانی اورجماعت اسلامی یوتھ کے راہنما عبداللہ شہباز نے خطاب کیا حافظ لیاقت علی جلالی نے اختتام پر ملک وامت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نیک اورفرمانبرداراولاد والدین کے لئے عظیم اجرکاباعث بنتی ہے۔ دنیا سے رخصت ہونے کے بعداچھے اعمال کی بدولت والدین کے لئے آسانیاںاوراعلیٰ مقام کاحصول ممکن ہے ۔ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اورآج جوبویا جائے گاوہی کل کوکاٹا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے ممتازسیاسی وسماجی رہنما محمدشفیع سماں مرحوم کی اہلیہ، سابق ایم پی اے وڈویژنل صدرپی پی پی اعجازاحمدسماں،محمداکرم سماں، مختاراحمدسماں، اقتداراحمدسماں کی والدہ کے چہلم کے ختم کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرپیرضیاء اشرفی،سابق فیڈرل سیکرٹری چوہدری محمداعظم سماں، سابق ایم پی اے عارف چٹھہ، آصف محمودکلیر،چوہدری اعجاز احمدچیمہ ایڈووکیٹ، مختاراحمدسماں،محمدناصرسماں، قاری سعید احمدارشد،ارشاداحمدسندھو اورچوہدری منشاء اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرطاہر زمان کائرہ سابق ضلعی صدر پی پی پی،ملک طاہر اختراعوان ڈویژنل صدر، چوہدری اخترچھوکر کلاں، چوہدری رحمان نصیرسابق ایم این اے، نوازملک نوشہرہ ورکاں، ڈاکٹراظہر گجرات، راجا ریاض الحق، قاری تنویر احمد،میاں راشد طفیل افضال گوندل ایڈووکیٹ، اللہ دتہ چیمہ ایڈووکیٹ، مختاراحمدچیمہ، لالہ محمدخلیل، نعیم گوندل،احمدیاروڑائچ، عمران اکرم ٹھکراء ایڈووکیٹ ودیگرنے شرکت کی۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکاقومی ترقی میںاہم کردارہے ، قیمتی زرمبادلہ بھیجنے والے تارکین وطن ملکی معیشت کواستحکام بخش رہے ہیں جنہیںپوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کااظہارگرنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے صدر ملک علی افضل کلیار کی قیادت میںملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفدمیںعدنان شکر گورائیہ ،قیصر گورائیہ ،جمشیدارشد سیان ،چاند مہر ،خالد حسین ودیگرشامل تھے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ بیروز اور مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔نوجوان نسل میاں نوازشریف کے ساتھ ہے اور جلد وہ واپس آئیں گے کیونکہ وہ پاکستان کی غیور عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔اس موقع پر گورنر رفیق رجوانہ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیںانکے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می کے امیدوارصوبائی اسمبلی محمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می کااحتساب مارچ ظالمانہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت ہے، ظلم وستم پرمبنی فرسودہ نظام کے خاتمے تک جدوجہدجاری رکھیںگے۔ احتساب مارچ کی شاندارکامیابی اورزبردست استقبا ل سے ثابت ہوگیاعوام کرپٹ مافیاکومزیدبرداشت نہیںکرینگے۔ عوامی سرمایہ لوٹنے ،بیرون ملک منتقل کرنے اورقرضے معاف کروانے والوںسے ایک ایک پائی وصول ہوگی۔ وہ جماعت اسلا می کے ذمہ داران وسیاسی کمیٹی کے اراکین کے احتساب کارواںکے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ صدارت زونل امیرناصر محمودکلیرنے کی۔ اس موقع پرعبدالوکیل علوی، صابر حسین بٹ، زمان حیدرچیمہ،عمران،جاوید مغل، ابوبکرساجدسمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میںاحتساب کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ اسے نوازشریف کی نااہلی تک محدودنہیںرہنا چاہئے ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام کرپٹ افرادکامحاسبہ کرتے ہوئے انہیںبھی کٹہڑے میںلایا جائے۔ جب تک چورلٹیرے،خائن اوراقتدارکوذاتی مفادات کے لئے استعما ل کرنے والے آزادہیں۔ ملک وقوم ترقی نہیںکرسکتی ۔پاکستان کومدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لئے عدل کانظام مضبوط کرناہوگا۔ علا وہ ازیں محمدمشتاق بٹ نے سوہدرہ،ونجوالی،گھکامیتر،خسڑہ ،الہ آباد،نظام آباد،ویروکی،وزیرآبادکادورہ کیا۔احتساب مارچ کی شاندارکامیابی پرعوام اورکارکنان کاشکریہ اداکیااورمختلف مقامات پرفوت شدگان کی تعزیت کے لئے بھی گئے
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسو سی ایشن نے ہمیشہ ہو میو پیتھی کے فروغ اور صحت عامہ کے کام کئے ۔نیشنل کونسل فار ہو میو پیتھی کے الیکشن مین ان شا ء اللہ پی ایچ ایم اے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ اور ہو میو ڈاکٹرز کی خدمت نئے جذبے و ولولے سے علاج با لمثل کی ترقی و ترویج مین مصروف ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر نیشنل کونسل فار ہو میو پیتھی گورنمنٹ آف پاکستان ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے صائم میموریل ہو میو فری ڈسپنسری پر پی ایچ ایم اے کے اجلاس میں ہو میو ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مین پرنسپل خورشید میومریل میڈیکل کالج مظاہر حسین زیدی، اسد علی، نذیر مغل، وائس پرنسپل پروفیسر تصور حسین زیدی ،چیئرمین سید طاہر حسین زیدی ،داکٹر سید رضا سلطان، ظفر حسین زیدی، حافظ ارشد قادری، محمد افضال اسلم ،میاں کاشف، اے نیئر، ممتاز، توصیف، لیڈی ڈاکٹرز نسیم رضا، فریدہ منظور، فرزانہ، عروج فاطمہ، و دیگر نے شرکت کی۔ محمود الحق عباسی نے کہا پی ایچ ایم اے نے اپنے گذشتہ دور مین ہو میو داکٹرز کو الڑا سائونڈ و دیگر طبی الات کی اجازت دلوائی اور ہو میو ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو صاف اورآسان بنایا۔ ہو میو داکترز کے نیشنل کونسل کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ کارد کا اجراء بھی کروایا۔30اکتوبر کو ہو میو ڈاکٹر ز اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے پی ایچ ایم اے کو جو قوت فراہم کریں گے۔ اس سے ہو میو داکٹرز کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ اور ہو میو پیتھک طریقہ علاجون کے مساوی حق دلوائے گی۔ اور تما ہسپتالوں میں ہو میو ڈاکٹرز کی آسامیوں اور تعیناتیوں کو یقینی بنانے کے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ تاکہ علاج با لمثل سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکیں۔ پی ایچ ایم اے ہو میو پیتھی کے فروغ کے لئے مصروف تھی اور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ این اے120کے ضمنی الیکشن میں ملک کو لوٹنے والوںکے خلاف جہاد کی صورت میں اٹھنا پڑے گا ہر محب وطن ان انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ ہر صورت استعمال کرے تاکہ ووٹ کی طاقت سے دولت کے پہاڑ کا مقابلہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی مشترکہ امیدوار ڈاکٹر راشد یاسمین کی کامیابی شفاف الیکشن کی طرف قدم ثابت ہوگی انہوںنے کہا کہ 120کا الیکشن کرپشن کے خلاف اتحاد کا عملی مظاہرہ ہوگا ۔انہوںنے کہا مسلم لیگی کارکن ان انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کریں اور حکمرانوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں انہوںنے کہا کہ کل کا سورج مسلم لیگی اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کی نوید لے طلوع ہوگا اور حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملتان میں گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت اور حلقہ پی ایس 5اوباوڑوڈسڑکٹ گھوٹکی کے سابقہ آزاد امیدوار سردار شہریار احمد شر کی ملاقات شہریار شر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سکھر ڈویزن کے صدر سردار پپو خان چاچڑ بھی موجود تھے واضع رہے کہ شہریار شر 2013کی الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ پی ایس 5 اوباوڑوسے الیکشن لڑے تھے جہاں سے انہوں نے 27605ووٹ حاصل کیے تھے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہریار شر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ملاقات کے بعد طئے پایا گیا کہ تحریک انصاف 15اکتوبر پر اوباوڑو میں جلسہ کرے گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قیادت خطاب کریں گے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہریار شر کو 19ستمبر حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ۔ دوسری جانب 19ستمبر جلسے کے حوالے سے مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ظالم نظام ، ناانصافی ، امن امان کی خراب صورتحال ، بیروزگاری ، بدحالی کے خلاف جگانے کے لیے آرہے ہیں سندھ کے لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں ، سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے سندھ کے لوگوں کے حالات بدلیں گے اور خوشحال سندھ بنے گا نئے پاکستان میں سندھ کے لوگوں کی جدوجہد بھی صف اول شمار کی جائے گی سندھ کے لوگ 19ستمبر پر حیدرآباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم اے ڈاکٹر عارف علوی ، سینئر ایگزیکیٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ، سینئر رہنماء لیاقت علی جتوئی ، صداقت جتوئی اور دیگر رہنمائوں نے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے مختلف علاقوں میں لگے کیمپز کا دورہ کیا لوگوں سے ملاقاتیں جلسے میں شرکت کی دعوتیں دی ، معروف تعلیم دان دادی لیلاں کے انتقال پر ان کے سوئم میں شرکت اس موقع پر دادی لیلان کو ان کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ دادی لیلان نے تعلیم کے لیے بے انتہا خدمات سرانجام دی ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین کرتے ہیں دادی لیلان نے آخر تک علم کی شمع روشن کی ، دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں رہنمائوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت تحریک انصاف کے جلسے سے خوفزدہ ہوچکی ہے ہمارے بینرزاتارے جارہے ہیں سندھ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ بینرز اتارنا اچھی روایت نہیں دادو میں ناکام جلسے کا غصہ تحریک انصاف پر نکالا جارہا ہے ایڑے چوٹے کا زور سرکاری مشینری کا استعمال کرنے کے بعد بھی پیپلزپارٹی کے جلسے میں لوگ شامل نہیں ہوئے دادو اور پوری سندھ اب پیپلزپارٹی کے جھوٹے وعدوں سے واقف ہوچکی ہے دادو جلسے میں پیپلزپارٹی چیئرمین خالی کرسیوں کے سمندر سے خطاب کرتے رہے دادو کی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے جلسے کا بائیکاٹ کیا ، عمران خان پر تنقید کرنے سے پیپلزپارٹی کے مردہ سیاسی گھوڑے میں جان نہیں ڈل سکتی پیپلزپارٹی کے رہنماء عمران خان پر تنقید کرنے سے قبل صوبے میں اپنی کارکردگی بیان کریں سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو کرپشن میں ڈوبا ہوا نہ ہو پولیس کو مفلوج بنانے کی کوشش کی گئی مگر اے ڈی خواجہ نے ڈٹ کر ان ظالموں کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے ہمیں اے ڈی خواجہ سے امید ہے کہ وہ پولیس کا نظام درست کریں گے پولیس کوغیر سیاسی بنائیں گے ، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 19ستمبر کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا سندھ کے لوگوں کو عمران خان کی صورت میں ایک مسیحا نظر آچکا ہے سندھ کے لوگ جان چکے ہیں کہ اب اس ملک میں صرف عمران خان ہی ہے جو ان چور لٹیروں سے ان کی جان چھڑا سکتا ہے ۔ سندھ کے لوگ 19ستمبر پر حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کریں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنماء جئے پرکاش اکرانی ، محسن گھمن ، علی ھنگورو ، عمران قریشی ، امین اللہ موسیٰ خیل ،علی جونیجو ، علی میرجت ، نصرت واحداور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔