گجرات کی خبریں 21/6/2014

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلعی صدر محترمہ وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب قرآن خوانی منعقد ہوئی

گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلعی صدر محترمہ وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب قرآن خوانی منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈویژنل نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین عفت ممتاز شاہ تھیں ‘ اس موقع پر ممتاز خواتین راہنمائوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں نگہت طاہرہ ‘ نرگس ‘ رضوانہ ‘ رخسانہ کوثر ‘ سمیرا بی بی ‘ خورشید بیگم ‘ صفیہ بیگم ‘ رضیہ بیگم ‘ فضاء فاطمہ ‘ ثمینہ کوثر ‘ سدرہ زینب ‘ تنزیلہ ‘ رضیہ سلطانہ ‘ کنیزفاطمہ ‘ بشیرہ بی بی ‘ شریفا ںبی بی ‘ تحریم و دیگر خواتین نے شرکت کی ۔ حافظہ سدرہ زینب نے اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی ۔ اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے استحکام اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیں دیں
گجرات ( جی پی آئی ) بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے استحکام اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیں دیں ‘ پوری امت مسلمہ بینظیر بھٹو شہید پر فخر کرتی ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ڈویژنل نائب صدر محترمہ عفت ممتاز شاہ نے گزشتہ روز وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو دنیا بھر میں ممتاز مقام دلایا ‘اور پوری امت مسلمہ اُن کی قربانی پر فخر کرتی ہے ‘ انہوں نے اپنے والد محترم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے کام کیا ۔ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ محترمہ وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محترمہ ثمینہ فخر پگانوالہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے استحکام کیلئے کام کر رہے ہے ‘ اور پیپلزپارٹی کو مستحکم بنانا ہماری اولین ترجیح ہے وزیر النساء چوہدری نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیاں ہمیشہ پاکستان کیلئے یاد رکھیں جائیں گی ‘ کیونکہ انہوں نے اپنے والد محترم کے مشن پر عمل کیا ‘ اور پوری امت مسلمہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ج تبلیغ دین کے عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کی عظیم درسگاہ جامعہ مدینہ اسلام
گجرات ( جی پی آئی ) آج تبلیغ دین کے عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کی عظیم درسگاہ جامعہ مدینہ اسلام کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و دستار بندی منعقد ہوگی جو کہ صبح دس تک دوپہر دو بجے تک جاری رہیگی ‘ خصوصی خطاب مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری کرینگے ۔ تمام اسلامی بھائیوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصور حسین کٹھانہ ڈوگہ شریف کو بیٹے کے سنت حقیقہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) تصور حسین کٹھانہ ڈوگہ شریف کو بیٹے کے سنت حقیقہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت ان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ‘ نامور سماجی شخصیت مختار ثاقب نون ڈوگہ ‘ چوہدری خالد پرویز ڈوگہ ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی ‘ ثقلین حیدر کالس اور دیگر نے تصور حسین کٹھانہ اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ سکائی ویز ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے مساجد حسین کٹھانہ کی قیادت میں شاندار انتظامات کئے حلقہ بھر سے ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھر پور شرکت کر کے تصور حسین کٹھانہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ ان کی تمام اولاد کو عمر حضرعطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کے استقبالیہ کے لئے آنیوالے کارکنوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی فاروق رشید سندھو،پی ایس او ندیم بٹ مسلم لیگ ق کے راہنما میاں عمران مسعود، خالد گھرال، سید عظمت علی شاہ، قاضی خالد، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر سمیع اللہ وڑائچ، جنرل سکرٹری گلریز احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے دونوںجماعتوں کے راہنمائوں کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور تجویز دی کہ استقبالیہ جلسہ چار دیواری میں کیا جائے جس کے لئے اسٹیڈیم موزوں ترین مقام ہے جبکہ دوسرا آپشن سائنس کالج ہے جس میں جلسہ کی اجاز ت کے لئے انہوںنے انتظامیہ کو درخواست بھی دی ہے تاہم مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے راہنمائوں نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ جلسہ نہیں کررہے اور انکا پروگرام صرف ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کر نا ہے جس کے لئے انکے قائدین جی ٹی روڈ کا انتخاب کر چکے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی تحریک کے سربراہ کے استقبال کے لئے آنیوالوںکو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی راہنما کارکنوں کو اپنے کنٹرول میں رکھیں ، جذباتی اور اشتعال انگیز بینزز اورنعرے بازی سے گریزکیا جائے ۔ عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداروں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے لوگوںکو بریف کریں گے اور ایسا نہیں ہوگا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ کے استقبالیہ کو سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے دیگر اضلاع سے بھی نفری منگوائی جارہی ہے ، استقبالیہ کے داخلی راستوں پر مکمل تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجاز ت ہوگی ، وی آئی پیز ، مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ انٹری گیٹ ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ استقبالیہ میں شرکت کے لئے آنیوالے وی آئی پیز کے لئے سپیشل نفری تعینات کی جائے گی ۔ ڈی پی او نے واضع کیا کہ کسی بھی شخص کو لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے راہنمائوں نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کی کا وشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ اس مقصد کیلئے وہ اپنی ذمہ داریاںنبھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طاہر القادری پیر کی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، پولیس انتظامیہ کوئی غلط حکم نہ مانے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 23 جون کی صبح 7 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر ڈاکٹر طاہر القادری کا شاندار استقبال کیا جائے گا، سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کامل علی آغا، چودھری ظہیر الدین، احمد یار ہراج، محمدشاہ کھگہ اور عالمگیر ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں پولیس اور انتظامیہ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ غلط احکامات نہ مانیں، پاکستان مسلم لیگ، منہاج القرآن اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں پر تشدد کیا، ٹرانسپورٹ کو روکا یا نقصان پہنچایا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف، آئی جی پولیس، آر پی او، ڈی پی او، ڈی ایس پی سمیت تمام متعلقہ افسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ان افسروں کی منفی کارروائیوں کی ویڈیو بنائیں، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں اور ایف آئی آر درج نہ ہونے پر وکلاء ان کے خلاف ڈسٹرکٹ و سیشن جج کو درخواستیں دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے نواز اور شہباز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا جو ”سبق سکھا دو” کا حکم دیتے رہے، اب اعتراف جرم ہو گیا ہے لیکن اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے سے انصاف نہیں ہو گا، ماتحتوں کے ا ستعفے کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کون ہے جو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف گواہی دے گا، نواز شریف اور شہباز شریف ہمت کریں اور اپنے وزراء سمیت استعفیٰ دیں پھر تحقیقاتی کارروائی میں شریک ہوں، کارکنوں کا ناحق خون نواز شہباز شریف کے سر ہے، 12 لاشیں جو انہوں نے اجتماعی قبر میں ڈالی ہیں ان کا حساب بھی لینا ہے جبکہ زخمیوں اور لاپتہ افراد کی تعداد 150 تک ہے جن کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بعض مجرموں، مخالفین کو جعلی پولیس مقابلوں میں مروانے اور قبضے کرنے کیلئے پولیس کو جس طرح استعمال کیا ہے اس پر وزیراعلیٰ پولیس سے آنکھ نہیں ملا سکتا تھا، پہلے بھی کہا آج پھر کہتا ہوں کہ اس تحریک میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا خون ناحق شامل ہو گیا ہے اب یہ تحریک نہیں رکے گی، چیف منسٹر عدالت کے اختیارات استعمال نہ کریں کہ اس کو مار دو اس کو چھوڑ دو، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے پانچ سالہ دور میں کوئی ایک جعلی پولیس مقابلہ بتا دیں، لاہور میں نواز شریف اور شہباز شریف نے خون کی ہولی کھیلی ہے، اتنے لوگوں کو مروا کر بھی ان کو احساس نہیں، کیسے لوگ ان کے مشیر اور ساتھی ہیں، ایک ریٹائرڈ جج کے 37 سالہ صاحبزادے کو غیر قانونی طور پر ایڈووکیٹ جنرل اور سابق صدر پاکستان کی زبان کاٹنے والے کو سیکرٹری پراسکیوشن سروس لگا رکھا ہے جبکہ نیا آئی جی بھی ڈیل کے تحت لگایا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا مذاق خود شہباز شریف نے اڑایا ہے، تحقیقات سے پہلے ہی ایف آئی آر اور حسین محی الدین کا نام درج کراتے ہیں پھر نکال بھی دیتے ہیں کیونکہ وہ تو اس وقت طیارہ میں تھے۔ رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر توقیر کے استعفے پر انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کی سزا کا آغاز ہو گیا ہے، حکمران خود استعفے دیں گے تو سب سچ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی سے حکومت خوفزدہ تھی اس لیے دہشت پھیلانا چاہتی تھی تاکہ ان کے استقبال کیلئے کوئی نہ آئے۔ اس موقع پر حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے سما نیوز کے کیمرہ مین امتیاز احمد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔