گجرات کی خبریں 19/3/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد کی اسلامک سنٹر گجرات آمد۔ ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم سے ملاقات۔ سابق امیر ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی سربراہی میں اسلامک سنٹر گجرات کا دورہ کیا ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم سے خصوصی ملاقات کی ۔ اور ان کے دوست و دیرینہ ساتھی ، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی حادثاتی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری علی ابرار جوڑا نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کی وفات سے ہم ایک اچھے انسان سے محروم ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر شیخ عرفان پرویز ، مہر مشتاق احمد ‘ مہر رضوان مشتاق’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے نو منتخب عہدیداران سال2015کی حلف برداری کی تقریب کل مورخہ22مارچ بروز ہفتہ صبح11بجے کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ با رگجرات میں منعقد ہوگئی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نو منتحب عہدیداران سے حلف لیں گے اور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب حلف برداری کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اوربار کی طرف سے مہمانوں کو دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گجرات سمیت پنجاب بھر کی سول وسیشن عدالتوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کردیاگیاہے نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ اب نیا ٹائم صبح8تا سہہ پہر3:30تک جبکہ جمعة المبارک کو صبح8تا دوپہر2:30تک ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی سربراہی میں ممتاز صنعتکار سلیمان ایوب کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفد میں شیخ عرفان پرویز ‘ مہر مشتاق احمد ‘ رضوان مشتاق و دیگر بھی موجود تھے۔ وفد کے شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور فرقان ایوب (یونس فین) سے اظہارِ افسوس کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے زیر اہتمام نمائش کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر ثاقب اسحاق سے ممتاز شخصیات نے ملاقات کی اور نمائش کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مہر ثاقب اسحاق نے گجرات چیمبر کے زیر اہتمام ہونے والی صنعتی نمائش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر نورالحسن کڑیانوالہ’ یاسر یعقوب سیٹھی’ خان دلاور خان’ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا محمود اختر محمود’ وائس چیئرمین ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی ٹی ایم اے طارق سلامت ‘ مہر عامر علی و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) قطب ا لاقطاب شہر گجرات خان عبدالرحیم خان کا 70واں عرس مبارک شروع ہو گیا۔ عرس مبارک کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا۔ سجادہ نشین سائیں شاہین خان نے دربار شریف کو غسل دیا ۔ ان کے ہمراہ چاند خان و دیگر صاحبزدگان بھی تھے۔ جس کے بعد محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی ۔ جس میں نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے۔قاری محسن رضا قادری نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ اکمل دریائی ‘ علی رضا نوری ‘ خاقان قلندری و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) گیارہویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ ”نور کی برسات” 22مارچ کو پیجوکی میں ہو گی۔ چوہدری عثمان اصغر وڑائچ نے بتایا ہے کہ عظیم الشان گیارہویں سالانہ محفل نور کی برسات کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حسنین ظہور شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نصیب آباد شریف کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری گل شہزاد وڑائچ آف بھاگووال ہوں گے۔ محفل زیر سیادت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف، زیر قیادت پیر سید امتیاز حسین شاہ اور پیر سید عرفان شاہ آف موجوکی منعقد ہو گی۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ سراج الدین صدیقی و علامہ سید شاہد گردیزی کرینگے۔ نقابت کے فرائض شکیل احمد خان سرانجام دیں گے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری مسعود احمد جلالی حاصل کریں گے۔ نعت رسول مقبول ۖ محمد عمران حیدری لاہور ، راشد محمود قادری گجرات پیش کریں گے۔ بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے 2 ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ جبکہ مہمانوں کیلئے لنگر کا وسیع انتظام موجود ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، نے ممتاز ماہر تعلیم مرزا شوکت علی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم نے شعبہ تعلیم میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔