گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری علی نندووال نے کہا کہ پشاور میں آرمی سکول پر حملہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام پر مترادف ہے ‘ کوئی مسلمان معصوم انسانی جان کو قتل کرنا کا سوچ بھی نہیں سکتا ‘ دہشت گردی بے دین اور بے مذہب لوگ جن کو انسان کہانا انسانیت کی تذلیل ہے ‘ پشاور میں بچوں کے سکول پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ پوری قوم غم سے نڈھال ہے ‘ دہشت گردوں نے ظلم اور بربریت کی حد کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے دہشت گرد وں کے پائوں اکھاڑے چکے ہیں ‘ اور ان معصوم شہدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاک فوج ایک ایک دہشت گرد کو ختم کریں قوم ان کے ساتھ ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور حملہ وفاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما امیدوار برائے چیئر مین یوسی 59چوہدری افتخارا حمد وڑائچ آف بخشوپورہ وائس چیئر مین راجہ اعجاز احمد آف فتو پورہ نے لاہور میں ورکنگ جرنلسٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے کئے جانے والے تشدد اور غیر اخلاقی وریے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے دعویدداروں نے آزادی صحافت کا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں ہے ‘ جیو نیوز کے ورکنگ جرنلسٹ اور اینکر ثناء مرزا پر تشدد اور غلیظ زبان کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گندگی ذہینت کا ثبوت دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پشاور حملے میں شہید و زخمی ہونیوالے طلباء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،حکومت تمام شہداء وزخمیوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور عوام کے مال و جان کے تحفظ کویقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاہے کہ معصوم طلباء کو نشانہ بنانا انسانی فعل نہیں ،دہشت گردوں کی اس ظالمانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوںنے کہاکہ پوری قوم نے یکجہتی کا بھرپور اظہار کرکے دہشت گردی کے سوچ کو شکست دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گجرات اوردیونہ منڈی کے 8پٹوارخانوں کا اچانک معائنہ کیا ۔ نائب تحصیلدار گلزار احمد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دورہ کے موقع پر ان پٹوار خانوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور رجسٹرڈ حقداران زمین کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے پٹوار خانوں میں موجود سائلوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے پٹواریوں کو ہدایت کی کہ اپنے مسائل کیلئے پٹوار خانے آنے والے سائلوںکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کیا جائے اور اسے مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )سانحہ پشاور میں جاں بحق ہونیوالے معصوم طلبہ، اساتذہ کی غائبانہ نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ایس پی محمد ریاض، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اظہر حسین ، سیف الرحمان بھٹی، چوہدری ظہور الہی، حکیم جواد الرحمان نظامی، قاری سید الطاف الرحمان، خادم علی خادم، سنیئر صحافی طفیل میر، ڈی ایس پیز سید غلام مصطفی گیلانی، غلام محمد ، شاہد وڑائچ، ملک منظور اعوان، میاں سہیل فاضل سول و پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوںاور پولیس کے جوانوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مولانا غضنفر نے پرھائی اور بعد ازاں شہداء کی بلندی درجات، غم زدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں امن کے لئے دعا کرائی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا المناک ترین واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوا م غمزدہ خاندانوںکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار سخت ترین سزا سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے پشاور سانحہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور دہشت گردوں کے سرپرست اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشتگردو ں کے حملے میں معصوم بچوں کی ہلاکت بربریت کی انتہا ہے پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور افسوسناک واقعہ کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پشاور کے شہدا ء یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے پورا ہفتہ سوگ منانے اور آج شام چار بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے اور تمام سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ہر قسم کی تفریحی تقریبات منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ،ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر ، ڈی ای اوز، پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے صدر طارق جاوید ، افتخار احمد چیمہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ممتاز عالم دین جواد الرحمان نظامی نے شہدا کے لئے دعا مغفر ت کرائی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پورا ملک ا س وقت حالت جنگ میں ہے ان حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ خود کو ان حالات سے نمٹنے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے تیار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم اپنے دشمن سرحدوں سے پار سمجھتے رہے ہیں لیکن اب ہم ایک پیچیدہ جنگ کا حصہ بن چکے ہیں اور ہمار ا دشمن ہماری صفوں میں ہی موجود ہو سکتا ہے نیز ہمیں نئی نسل کو بھی تما م حالات سے آگاہی فراہم کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے کہا کہ پشاور کا واقعہ اساتذہ کرام کے لئے دوہرا غم ہے کیونکہ ہر استاد طالب علم کو اپنا بچہ سمجھ کر تعلیم دیتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قوموں پر آزمائش کے دن آتے رہتے ہیں لیکن آج کی آزمائش انتہائی تلخ ہے جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ حصول تعلیم کے لئے سکول جانیوالے معصوم طلبا سے دہشت گردی سے انسانیت کی روح کانپ گئی ہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جدوجہد میں ہم سب کو ملکر آگے بڑھنا اور دشمن کے عزائم ناکام بنانا ہے اس مقصد کے لئے پوری پاکستانی قوم کو اپنی ذمہ داریوںکو سمجھنا ہوگا ۔ تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی سانحہ پر گہر رنج غم کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے طلبہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کرائی گئی۔ ای ڈی او کاشف طاہر کے مطابق تمام سکولوں میں طلبہ نے اسمبلی کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ شہداء کی بلندی درجات اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل کے لئے بھی دعا کرائی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، سکولوں کی چار دیواری مناسب حد تک اونچی کی جائے اور ان پر خار دار تار لگائی جائے ، مسلح چوکیدار کی گیٹ پر موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے بھی اس موقع اظہار خیال کیا جبکہ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ،ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد افضل پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے صدر طارق جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے کہا کہ آرمی اور رینجرز کے زیر اہتما م سکولوں، مشنری، این جی اوز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں ، کو ایجوکیشن تعلیمی اداروں اور بڑے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کو خود بھی اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگااگر کسی تعلیمی ادارے کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں تو وہ حصول کے لئے درخواست دے، سکول میں پرائیویٹ افراد کی آمد و رفت کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے حتی کہ وردی پوش سکیورٹی اہلکاروں کی شناخت کے بعد اندر جانے دیا جائے ، سکول کے اندر داخل اور باہر جانے کے لئے صر ف ایک گیٹ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک فرد یا شے کے بارے میں فوری طور پر 15پر کال کی جائے رسپانس نہ ہونے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس فورس اور ایلیٹ فورس کی 10گاڑیاں ہروقت تیار ہوں گے جبکہ مقامی ایس ایچ اوز بھی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی چیکنگ کریں گے۔انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ واٹر ٹینکس کو تالہ لگا کر رکھا جائے اور اسکی چابی صرف ہیڈ ماسٹر کے پاس ہونی چاہیے جبکہ نئے بھرتی ہونیوالے سٹاف پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے تجویز دی کہ شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تعلیمی ادارے آپس میں کوآرڈینیشن بہتر بنائیں نیز کلاس رومز کے دروازے مضبوط بنائے جائیں تاکہ اگر پشاور سکول جیسی حالات پید ا ہوں تو استاد کلاس کا درواز مضبوطی سے بند کر کے طلبہ کو محفوظ بنا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج شام چار بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ شرکت کریں گے اور شہید طلبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کریں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور عوامی نمائندگان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشتگردو ں کے حملے میں معصوم بچوں کی ہلاکت بربریت کی انتہا ہے پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور افسوسناک واقعہ کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پشاور کے شہدا ء یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے پورا ہفتہ سوگ منانے اور آج شام چار بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے اور تمام سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ہر قسم کی تفریحی تقریبات منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ،ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر ، ڈی ای اوز، پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے صدر طارق جاوید ، افتخار احمد چیمہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ممتاز عالم دین جواد الرحمان نظامی نے شہدا کے لئے دعا مغفر ت کرائی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پورا ملک ا س وقت حالت جنگ میں ہے ان حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ خود کو ان حالات سے نمٹنے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے تیار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم اپنے دشمن سرحدوں سے پار سمجھتے رہے ہیں لیکن اب ہم ایک پیچیدہ جنگ کا حصہ بن چکے ہیں اور ہمار ا دشمن ہماری صفوں میں ہی موجود ہو سکتا ہے نیز ہمیں نئی نسل کو بھی تما م حالات سے آگاہی فراہم کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے کہا کہ پشاور کا واقعہ اساتذہ کرام کے لئے دوہرا غم ہے کیونکہ ہر استاد طالب علم کو اپنا بچہ سمجھ کر تعلیم دیتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قوموں پر آزمائش کے دن آتے رہتے ہیں لیکن آج کی آزمائش انتہائی تلخ ہے جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ حصول تعلیم کے لئے سکول جانیوالے معصوم طلبا سے دہشت گردی سے انسانیت کی روح کانپ گئی ہے تاہم ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جدوجہد میں ہم سب کو ملکر آگے بڑھنا اور دشمن کے عزائم ناکام بنانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنی ذمہ داریوںکو سمجھنا ہوگا اور اور کسی بھی وطن دشمن کوکاروائی کا موقع دینا وطن دوستی نہیں ہو سکتی۔ تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی سانحہ پر گہر رنج غم کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، سکولوں کی چار دیواری پر خار دار تار لگائی جائے ، مسلح چوکیدار کی گیٹ پر حاضری یقینی بنائی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے بھی اس موقع اظہار خیال کیا جبکہ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ،ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے صدر طارق جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے کہا کہ آرمی اور رینجرز کے زیر اہتما م سکولوں، مشنری، این جی اوز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں ، کو ایجوکیشن تعلیمی اداروں اور بڑے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کو خود بھی اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگااگر کسی تعلیمی ادارے کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں تو وہ حصول کے لئے درخواست دے، سکول میں پرائیویٹ افراد کی آمد و رفت کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے حتی کہ وردی پوش سکیورٹی اہلکاروں کی شناخت کے بعد اندر جانے دیا جائے ، سکول کے اندر داخل اور باہر جانے کے لئے صر ف ایک گیٹ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک فرد یا شے کے بارے میں فوری طور پر 15پر کال کی جائے رسپانس نہ ہونے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس اور ایلیٹ فورس کی 10گاڑیاں ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہروقت تیار ہوں گے جبکہ مقامی ایس ایچ اوز بھی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی چیکنگ کریں گے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ واٹر ٹینکس کو تالہ لگا کر رکھا جائے اور اسکی چابی صرف ہیڈ ماسٹر کے پاس ہونی چاہیے جبکہ نئے بھرتی ہونیوالے سٹاف پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم نے تجویز دی کہ کسی بھی شرپسند کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تعلیمی ادارے آپس میں کوآرڈینیشن بہتر بنائیں نیز کلاس رومز کے دروازے مضبوط بنائے جائیں تاکہ اگر پشاور سکول جیسی حالات پید ا ہوں تو استاد کلاس کا درواز مضبوطی سے بند کر کے طلبہ کو محفوظ بنا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی مینیڈیٹ چوری کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔پوری قوم کے ساتھ دھوکہ کرکے بر سر اقتدار آنے والوں کو مزید شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔بہتر ہوگا کہ عوام کے غیظ و غضب کو دیکھتے ہوئے حکمران اور ان کا ٹولہ حکومت چھوڑ دے۔جیسا کہ الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کا تھیلا کھلوا کر طمانچہ مارا ہے وہ بھی ایک بڑا کارنامہ ہے۔اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے کسی بھی ایم این اے یا ایم پی اے کے تھیلے کھلوائے جائیں تو ان میں ان کی جعل سازی نمایاں ہوگی۔اور اب تو ویسے بھی ان کے پارٹنر آصف علی زرداری نے انہیں کچھ وزراء قربان کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ ہمارا بھی بھرم رہ جائے اور تمہاری حکومت بھی بچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ایک ہی چیز ہیں اور انہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے نقش قدم پر چل رہے ہیں لیکن اب عوام سب جان چکے ہیں کہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو تحفظ دے رہی ہیں اور اپنی اپنی کرپشن چھپا رہی ہیں لیکن اب ان دونوں پارٹیوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر انہیں ان کے غلط کرتوتوں کی وجہ سے بہا لے جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )سانحہ پشاور کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سٹاف کا مشترکہ تعزیتی اجلاس جامع مسجد اکبریٰ میں منعقد ہوا ۔ شرکاء نے سانحہ پشاور کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کی اور اسے دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل قرار دیا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی اور شرکاء نے غم زدہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔