گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ حسن پورہ صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری نقشبندی کے صاحبزادہ حافظ القاری علامہ احمد رضا قادری رضوی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ان کی بارات اور دعوت ولیمہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی جب کہ قبل ازیں انکی رسم حنا کے سلسلے میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ْۖ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری سہیل اجمل گل ، چوہدری شعیب عمران گل تھے ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جب کہ ممتاز ثناء خوان رسول جنید شہزاد بغدادی نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات ْۖ پیش کیے ۔ حاضرین کی تواضع لنگر نقشبندیہ سے کی گئی ۔ صاحبزادہ علامہ حافظ القاری احمد رضا قادری نے خصوصی دعا کروائی ۔ انکی بارات و دعوت ولیمہ میں محافل کا انعقاد کیا گیا ۔ سنت نبوی کے مطابق دنیاوی فضولیات سے ہٹ کر اسلام کی تعلیمات کے مطابق شادی کی تمام سنتیں ادا کی گئیں انکا نکاح ممتاز عالم دین جامعہ مدینة السلام حضرت علامہ مولانا قاری امجد حسین قادری نے پڑھایا جب کہ سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خصوصی خطاب کیا اور دعائے خیر کرائی ۔ اس موقع پر چوہدری سہیل اجمل گل ، چوہدری شعیب عمران گل ، چوہدری جہانگیر عادل ورک ، چوہدری نذر حسین ورک ، چوہدری بابر ہارون ورک ، چوہدری عاشق حسین کنگ ، چوہدری حمزہ عاشق کنگ ، چوہدری اسامہ عاشق ، چوہدری نعیم پرویز تارڑ ، چوہدری اشفاق حسین گل ، چوہدری فیضان الحق ، چوہدری راحیل سہیل گل ، چوہدری عدیل سہیل گل ، چوہدری عمر سہیل گل ، چوہدری عمیر سہیل گل ، چوہدری حیدر علی گل ، چوہدری محمد زمان گل ، ڈاکٹر مرزا نثار بیگ ، پیر سعید احمد شاہ گجراتی ، شہزاد احمد شفیق شرقپوری ، محمد یوسف بٹ ، مرزا الیاس جرال ، شعیب اصغر درانی ، شکیب عمران درانی ، عمر شریف قادری ، خاور بشیر بٹ ، ہادی بٹ ، مرزا ریحان ، وحید بیگ ، سیٹھ ایوب صراف ، چوہدری حمال گل ، چوہدری نبیل رضا گل ، چوہدری توحید اکمل گل ، چوہدری معیز اکمل گل ، چوہدری غلام محمد وڑائچ ، چوہدری سجاد اصغر تارڑ چیئرمین مانو چک ، چوہدری غلام سرور گل ، ارسلان یوسف ، محمد زمان رفیع ، سیٹھ جاوید اسلم صراف ، سیٹھ مقصود احمد صراف ، چوہدری نجمل حسن تارڑ ، چوہدری صابر حسین کنگ ، چوہدری رفیع کنگ ، چوہدری محمد طارق کنگ ، چوہدری نعمان فیاض ، چوہدری بشیر حسین ، چوہدری محمد نوید لاہور ، چوہدری محمد ذولفقار ، حافظ شمس تبریز ، شاہ میر الحسن ، فیصل عمران ، علامہ قاری امجد حسین قادری ، قاری ظفر اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید غلام عباس شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان چاہ ترہنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ ناظم حسین جعفری نے پڑھائی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری افسران ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، مختلف سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج بروز بدھ مورخہ 17اپریل صبح دس بجے ان کی رہائشگاہ نزد دربار سائیں کانواں والی سرکارمیں منعقد ہو گی اور ٹھیک گیارہ بجے دعا کی جائے گی دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد ، ٹی ایس او راحیل حمید باجوہ ، ٹی ایس او چوہدری محمد ساجد ، سیٹھ کلیم اشرف ، سیٹھ شہزاد اشرف ، حاجی محمد افضل شاکر ، افتخار احمد شاکر ، چوہدری عنصر محمود چیمہ ، عامر اسلم ، طارق جاوید کٹھانہ ، سید غلام جیلانی ، سید ندیم عباس شاہ ڈویژنل ایتھلیٹکس کوچ، سید ارسلان عباس شاہ ، چوہدری علی انور مارتھ پی ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ، ڈاکٹر شکیل سرور ، چوہدری طارق محمود ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، محمد اکمل شاکر ، سید اسحاق شاہ ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری محمد اشرف گوندل ، چوہدری ظہور الٰہی ، زبیر احمد ، نثار احمد نثاری ، مہر طارق محمود ، چوہدری شمریز احمد ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ، ڈاکٹر زاہد حسین و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل ضلع گجرات کی تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے وابستگان ، بزم جمیل میں شمولیت کیلئے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری سے رابطہ کریں ۔ بزم جمیل کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ممتاز ٹریول ایجنٹ ڈائریکٹر پاک ورلڈ ٹریولز عامر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو عمرہ سیکشن محمد سرفراز اسلم نے چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر سید محمد علی نقوی سے مدینہ ایڈن ٹریولز میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ قرآن سے تعلق مضبوط کر کے دنیا و آخرت میں عزت حاصل کر سکتے ہیں اور آل پنجاب بین المسالک مقابلہ حسن قرات کا انعقاد خوش آئند ہے مسلمان جب تک قرآن سے جڑے رہے دنیا میں حکمران رہے ۔ حضور ْۖ رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے اور حضور ْۖ کا دنیا میں کوئی استاد نہیں انہیں سب کچھ آسمانوں سے سکھا کر بھیجا گیا اور مرزا قادریانی کی جھوٹی نبوت کا یہی ثبوت ہے کہ اس نے دنیا میں پڑا اور اس کے استادوں کے نام بھی کتابوں میں آتے ہیں اور قرآن پاک حضور ْۖ کا سب سے بڑا معجزہ ہے جس میں مسلمانوں کیلئے تمام تر ہدایات موجود ہیں ۔ علامہ انعام اللہ کنجاہی نے کہا کہ مسلمان قرآن و سنت کے پرچم تلے جمع ہو سکتے ہیں اور آج مسلمانوں کی پستی کا سبب قرآن سے دور ہے علامہ ابرار ظہیر نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ امیر ضلع مرکزی جمعیت اہلحدیث سید الطاف الرحمن شاہ نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث اس مشن کیلئے کام کر رہی ہے اس موقع پر مولانا عبدالحفیظ ، مولانا خادم بلال و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ذولفقار احمد فاروقی ، گوہر مستجاب ، قاری طیب ، قاری میاں احمد و دیگر نے بھی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا ۔ قاری یونس ، ظہیر وڑائچ ، عبداللہ اشرف ، سلیمان احمد ، توقیر احمد ، حافظ عبداللہ انعام محمدی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اختتام پر شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) کھیپڑانوالہ شریف کے معروف ثناء خواں محمد ارمغان خالد قادری نے بہائوالدین ذکریا نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام چٹھے آل پنجاب مقابلہ حسن نعت میں شرکت کر کے ہدیہ نعت پیش کیا اور مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جس پر مہمان خصوصی ممتاز ثناء خواں سید سلمان کونین شاہ نے محمد ارمغان خالد قادری کو موٹر سائیکل انعام میں دیا ۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے ممتاز ثناء خوانان شرییں بیان بھی موجود تھے ۔ تقریب میں سید سلمان کونین شاہ ، کاشف محمود واصف ، ناصر الطاف اور ذیشان ناصر نے محمد ارمغان خالد قادری کو موٹر سائیکل کی چابی اور مبارک باد دی ۔ بلاشبہ محمد ارمغان خالد قادری کی کامیابی اہل گجرات خصوصاً کھیپڑانوالہ شریف کیلئے بہت بڑا اعزاز کی بات ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری،کھاریاں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو دو یوم کے اندرٹریس کر لیا گیا۔چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔SHO تھانہ صدر کھاریاں SIسرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھاریاں میں ہونے والی ڈکیتی کو دو دن کے اندر ٹریس کر کے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔محمد وقار ولد محمد رزاق سکنہ سیدو لنگار 2۔عادل مطلوب ولد مطلوب سکنہ سیدو لنگار 3۔محمود اختر ولد محمد اختر سکنہ کھوہار 4۔اویس ابرار ولد ابرارحسین سکنہ بدر مرجان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 20تولہ سونا،3لاکھ روپے نقدی اور گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے ڈکیتی کی واردات کو دو دن کے اندر ٹریس کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) )ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کا سوشل میڈیا پرپولیس اہلکاروں کی شہری کے ساتھ الجھنے والی ویڈیووائرل ہونے پر فوری ایکشن وقوعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کوفوری معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاتھانہ اے ڈویژ ن کے پولیس ملازمان کا شہری کے ساتھ الجھنے والی ویڈیو کا فوری ایکشن لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کوفوری معطل کردیا جبکہ وقوعہ کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین کو انکوائری افسر مقرر کر کے ہدائیت کی کہ وقوعہ کے تمام پہلووں کو جائزہ لیکر اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے انکوائری افسر کودو یوم کے اندر وقوعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔معطل ہونے والے اہلکاروں میں ایک ASIاورتین کنسٹیبلان شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) خضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے مزار شریف کے باہر ٹی ایم اے کی نااہلی کی وجہ سے گندے پانی کا دریا جاری۔۔چار روز سے نالے بند ھونے کی وجہ سے گندا پانی نالوں سے باہر آچکا ھے دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا اہل علاقہ نے کئی دفعہ ٹی ایم اے کے عملے کو آگاہ کیا مگر ٹی ایم اے کا عملہ مکمل خاموشی اختیار کئے ھوئے ھے شاید ٹی ایم اے کا عملہ مہلک بیماریوں کے پھیلنے کے انتظار میں ھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے یہاں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاک سعودی تعلقات میں کوئی بھی رخنہ نہیں ڈال سکتا۔ امام کعبہ نے کہا کہ پلاکستان اور سعودی عرب ایک جسم اور ایک جان کی مانند ہیں، امت مسلمہ میں پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت قابل تحسین ہے اور ہر پاکستانی ان کیلئے دعا گو ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہم پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں، جب میں وزیراعلیٰ پنجاب اور چودھری شجاعت حسین وزیرداخلہ تھے تو انہوں نے پاکستان کا دورہ کیاتھا جو ہمارے لیے قابل فخرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سعودی عرب کی پاک دھرتی کی حفاظت کا عہد کئے ہوئے ہے اور اپنے سعودی بھائیوں کیلئے دعا گو ہے، سعودی عرب اپنے فرما روائوں کی قیادت میں مسلم امہ کو متحد رکھے ہوئے ہے، امام کعبہ کا مسلمانوں میں خصوصی باہمی، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اہم کردار ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ بار بار پاکستان آئیں۔ پاکستان آمد پر امام کعبہ کا والہانہ استقبال ان کیلئے ہماری محبت و عقیدت کا مظہر ہے، سعودی فرمانرائوں اور شاہی خاندان نے ہر مشکل مرحلہ میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ان کی اسی محبت کا نتیجہ ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں پاکستان کا تاریخی دورہ کیا اور حاجیوں کے کوٹہ میں اضافہ کے علاوہ سعودیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا اور اس دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں جو قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس پر لاکھوں گھرانے اور ہر پاکستانی ان کو دعائیں دیتا ہے۔ امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، دونوں ملکوں میں دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، باہمی مضبوط تعلقات کو ہر سعودی شہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان سے دوستی نبھائے گا، ہم امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک ایک جسم اور جان کی مانند ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں، حج کوٹہ میں اضافہ پاکستان پر سعودی عرب کا اظہار اعتماد ہے، میں پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی کیلئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سالک حسین ایم این اے، شافع حسین، راسخ الٰہی، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، سید سعید الحسن، محمد رضوان، حافظ طاہر اشرفی، ڈاکٹر اے آر خالد، جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، بڑی تعداد میں علماء کرام بھی موجود تھے۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزادکل 17اپریل بروز بدھ صبح ساڑھے -9 بجے ڈی سی کمپلیکس کے عامر ہال میں ضلعی انسداد پولیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر ، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مفکر ،انسداد پولیوآفیسر گجرات ڈاکٹر یاسر و دیگر ممبران کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میںضلع گجرات میں 22تا 24اپریل شروع ہونے والی سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کی ختمی تیاری و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا ہے کہ عوام کا تخفظ ہر شے پر مقدم ہے ، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تخفظ اورہر طرح کے خطرات سے بچائو کے لئے محکمہ صحت اور میونسپل اداروں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں موجود ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت اور میونسپل اداروں کے افسران کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہی ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گجرات نے ضلع بھر سے آوراہ کتوں کی بھرمار کے بارے میں آئے روز مو صول ہونے والی زبانی و تحریر ی شکایات اور اخبارات میں اس حوالے سے چھپنے والی خبروں پر سخت ناپسند ید گی کا اظہارکیااور اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کو اس حوالے سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں باقاعدگی سے اپنی کارکردگی رپوٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) سندھ اسمبلی کا اجلاس وقت پر شروع نہ ہوسکا نیب زدہ نیب زدہ کے نعروں سے اسمبلی حال گونج اٹھااپوزیشن نے سخت احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی قرارداد میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو استدعا کی گئی ہے کہ نئے پولیس ایکٹ لاگو ہونے سے روکا جائے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پولس ایکٹ میں ترامیم اور آئی جی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جو غیر قانونی ہوگا۔ آئی جی سندھ کو اختیارات سندھ ھائی کورٹ نے بحال کرے تھے جو پولیس ایکٹ 2002 کے تحت ہیں۔ ھائی کورٹ نے پولیس کے انتظامیہ میں مداخلت سے متعلق وزیر اعلی کو روکا تھا اور اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ نیا پولیس ایکٹ اگر لاگو کیا گیا تو وہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہوگا۔ متناگر سندھ اسمبلی نے سندھ پولیس کے ایکٹ کو منظور کیا تو اسے دو غیر قانونی حکموں کا سامنا ہوگا. یہ ایک ایسا قانون ہوگا جس کے ساتھ اس کے پاس کوئی آئینی اختیار نہیں ہے لہذا اس کی صلاحیت سے باہر کام کرے گا. یہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگا۔ اس کے علاوہ، اس قانون کو نافذ کرنا پولیس کو سیاسی بنانے کی سازش ہوگی،اور سیاستدان اپنے ذاتی اور سیاسی اہداف کے لئے پولیس کے ذریعہ پولیس کا استعمال کریں گے. یہ لوگوں کو غیر جانبدار، ناقابل اعتماد اور پیشہ ورانہ پولیس فورس کے حق کو چھیننا چاہتے ہیں. دوسری جانب سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا آئی جی سندھ کے اختیارات کو ھائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بحال کیا ہے پیپلزپارٹی اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے۔اب عوام پر پولیس کے ذریعے حکمرانی کرنے کا پلان بنا رہی ہے پیپلزپارٹی دوبارہ 1861 کے انگریزوں والا قانون لانا چاہتی ہے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی گئی تو سخت مخالفت کریں گے۔سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے سندھ کے کاشتکاروں کی گندم خریدی نہیں جاری سندھ کے کاشتکاروں کو باردانہ نہیں دیا گیا اربوں کی کرپشن دس سالوں میں ہوئی ہیاحتساب سے بچنے کے کئے پبلک اکائونٹ کمیٹیاں بھی خود کی بنائیں گئی ہیں سندھ حکومت نے چوروں کو ہی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے پیپلزپارٹی جمہوریت پر ایک دھبہ ہے پی ٹی آئی اب ایسا ہونے نہیں دے گی۔پی ٹی آئی 22 سالہ جدوجہد کے بعد آئی ہے پیپلزپارٹی بھٹو کے نام کا ابھی تک کھا رہی ہے پیپلزپارٹی نے سندھ میں بھٹو کے ووٹرس کو تباھ کر دیا ہے۔ پینے کا پانی تک نہیں دیا گیا کل ایک چھوٹی آندھی سے بہت نقصان ہوا ڈزاسٹر مینیجمنٹ سمیت دیگر سندھ کے محکمے غیر فعال ہیں۔اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اسلم ابڑو، ایم پی اے شہزاد قریشی، ایم پی اے دعا بھٹو، ایم پی اے رابستان خان،ایم پی اے راجہ اظہر، بھی موجود۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل شمالی پنجا ب کے زیر اہتمام 19 اپریل بروزجمعة المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اورشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا ۔اس حوالے سے صوبائی صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعدمساجد کے باہراور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔ جبکہ خطبات جمعہ میں علما افسوسناک سانحہ پر آوازاحتجاج بلندکرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس ہدایت کے مراکزہیں، انہیں آباد کرنا دینی فریضہ اور قومی ذمہ داری ہے ۔ علما آئندہ نسلوں کو دین پہنچانے کا ذریعہ ہیں ۔مساجد آباد نہ ہوں تو باعث شرمندگی ہے۔ مدرسہ علمیہ باب الحوائج کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی رونق مدارس دینیہ ہیں۔ جو ان دونوں دینی مراکز کے لئے علما کی فورس تیار کرتے ہیں۔ یہ علما ہی ہیں جو اگلی نسلوں سے پچھلی نسلوں کو دینی طور پر منسلک کرتے ہیں۔اگر علماء نہ ہوتے تو نسلوں کا دینی رشتہ کٹ جاتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نسل کی دینی اقدار کو میڈیا اور سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے جو گمراہی کا منبع بن چکا ہے ۔والدین، مومنین اور علماء کو چاہئے کہ آئندہ نسلوں کو مسلمان رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔علامہ جواد نقوی نے کہا کہ جامعہ عروةالوثقیٰ قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کے جامعہ جعفریہ گوجرانوالہ سمیت آٹھ مدارس کو اپنے ساتھ منسلک کر کے ان کے انتظامی اور تدریسی امور بہتر انداز میں چلا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ نئے مدارس بنانے کے بجائے پہلے سے موجود مگر غیر آباد مدارس کو جدید طریقے سے فعال بنایا جائے۔ انہوں نے متوجہ کیا کہ ابھی بھی کئی مدارس کی عمارتیں موجود ہے مگر اس قومی اثاثے سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ علامہ جواد نقوی نے کوئٹہ میں ہزارہ مومنین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ،ان سے مطالبات کرنابھی شہداء کے خون کی توہین ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) راولپنڈی کے سماجی رہنما پرویز خان، چنگریز خان، جہلم سے محمد وقاص رشید ہاشمی،چنیوٹ سے نجم الحسن نسوانہ، خرم شہزادخوشاب سے راجہ محمد عاقب جاوید طارق نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اورنائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام آمریتوں کا پسندیدہ نظام ہے۔ جس نے مشرقی پاکستان کو ہم سے الگ کرکے بنگلہ دیش کو وجود بخشا۔ اگر پارلیمانی نظام ہوتا تو مشرقی پاکستان میں نفرت کے بیج بوئے جاتے اور نہ ہی بھارت کو زہر اگلنے کا موقع ملتا۔ کیونکہ مغربی پاکستان میں موجود دارالخلافہ کراچی اور اسلام آباد سے حکومت کی جارہی تھی۔ طالع آزماوں کی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نے ہمیشہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔ سیاستدانوں سے نفرت ان کے خمیر میںموجود رہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم سول بالادستی اور صوبائی خودمختاری کو یقینی بناتی ہے۔اسے ختم نہیں ہونے دیں گے۔ حکمران آئینی ترمیم اور صدارتی نظام کی ڈگڈگی بجانے کی بجائے عوامی مسائل کو حل کریں۔ اس ملک کی جمہوری قوتیں آئین بنانے والی ہیں اور اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں گی۔1973 ء کا متفقہ آئین پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کے اتفاق رائے کا نام ہے۔ اس سے روگردانی کوئی نہیں کرسکتا۔ حتیٰ کہ ضیا الحق اور پرویز مشرف کے مارشل لاوں کو بھی متفقہ آئین کو کو ختم کرنے کی ہمت نہیں ہوئی تو کٹھ پتلی حکمران اور ان کے غیر مرئی ماسٹرز کیسے کرسکتے ہیں۔ہاں یہ انتخابات سے پہلے اور دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کروا کر سادہ اکثریت کی انجنئیرنگ تو کرسکتے ہیں، مگر آئین کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ یہ بھو ل جائیں اور قوم کو صرف کرپشن کی لوریاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر اعجاز ہامشی نے کہا کہ پاکستان وفاقی اکا ئیوں پر مشتمل ہے ۔نہ معلوم عمران خان کوصوبائی خود مختاری جیسے طے شدہ معاملا ت کو چھیڑنے کا مشورہ کون دیتا ہے؟ متحدہ مجلس عمل صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گئی اور اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی مخالفت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی جس سے صوبے مضبوط اور وفاق یقینی طور پر مالی طور پرکمزور ہوا لیکن صوبائی خودمختاری کو تقویت پہنچی اور دیگر کئی اصلاحات کی گئیں، مشترکہ فہرست کا بھی خاتمہ ہوا، اسی صوبائی خودمختاری کے تحت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا گیا اور گلگت بلتستان کے بھی حقوق بہتر انداز میں جمہوری طریقے سے منظور کیے گئے،چاہے انتظامی آرڈر کے تحت ہی سہی گلگت بلتستان کو ایک صوبے کی حیثیت سے تسلیم کر لیا گیا ہے جس سے عوام کی حکومتی معاملات میں شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل شمالی پنجا ب کے زیر اہتمام 19 اپریل بروزجمعة المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اورشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا ۔اس حوالے سے صوبائی صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعدمساجد کے باہراور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔ جبکہ خطبات جمعہ میں علما افسوسناک سانحہ پر آوازاحتجاج بلندکرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔ ۔۔۔۔