گجرات(جی پی آئی) ضلع میںگیلن یا بوتل میں پٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جن پمپس کے پاس پٹرول ہوگا وہ بیک وقت ری فلنگ کا آغاز کریں گے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں مقررہ حد سے زائد فلنگ نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدار ت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر، صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن سجاد مسعود، جنرل سیکرٹری عمران محمود، چوہدری غلام رسول، غلام نبی وڑائچ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیمانڈ او ر سپلائی میں تواز ن کے لئے گاڑی میں ایک وقت میں ایک ہزار روپے جبکہ موٹر سائیکل میں ایک وقت میں دو سو روپے مالیتی پٹرول ڈالا جائے گا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ پمپ مالکان گیلن یا بوتل میں پٹرول ہرگز فروخت نہ کریں جبکہ تمام پٹرول پمپ جن پر پٹرول دستیاب ہو وہ ایک ہی وقت میں گاڑیوں میں ری فلنگ کا آغاز کریںتاکہ ایک ہی پٹرول پمپ پر رش اور ڈیمانڈ کا بوجھ نہ پڑے۔انہوںنے کہا کہ پٹرول کی طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے اور واضع کیا کہ پٹرول کی بلیک میں فروخت اور اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ جن پٹرول پمپس پر سپلائی دی جار ہی ہو گی وہاں پولیس کے چار جوانوں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے عہدے داروں نے انتظامیہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ات ( جی پی آئی ) حضرت کبیر الدین شاہ دولہ دریائی کے گدی نشین سید اعجاز حسین شاہ کے صاحبزادے سید رضی شاہ صدر انجمن سجادگان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل بروز جمعرات صبح دس دربار حضرت کبیر الدین شاہد ولہ دریائی میں ہوگی ۔ دعا ٹھیک گیارہ بجے کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) انجمن تاجران تمبل بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے تاجر راہنمائوں کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا ۔ اور نو منتخب صدر مہر اسلم عرف مٹھو ودیگر عہدیداران جنرل سیکرٹری چوہدری بلال پرویز ‘ ارسلان اشرف ‘ حافظ عثمان ودیگر کو مبارکباد پیش کی ۔ اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے’ انہوں نے تاجروں کے ہمراہ تمبل بازار کا دورہ کیا ۔ اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے مہر اسلم عرف مٹھو کو کامیاب کیا ۔ تمام عہدیداران کی آمد پر تاجر برادری نے اُن کا بھرپور استقبال اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اور کئی مقامات پر کرنسی نوٹ بھی نچھاور بھی کئے گئے ۔ مہر اسلم مٹھو اپنے عہدیداران اور تاجر راہنمائوں کے ہمراہ تمام دکانوں پر گئے اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ‘ اس موقع پر تاجر راہنما ارسلان اختر ‘ چوہدری بلال پرویز ‘ چوہدری ظریف ‘ بابر بٹ ‘ عثمان شاہد ‘ ہاشم خاں ‘ یاسین پرویز ‘ جان محمد ‘ صنم خاں ‘ محمد جمیل ‘ غلام نبی ‘ نعیم احمد ‘ ملک ارسلان رضا ‘ ملک شبیر ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ ملک حبیب کھوکھر ودیگر شامل تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) نو منتخب صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کا ساتھ دیا ہے ‘ ہمارے دکھ درد سانجے ہیں ‘ اور ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کرینگے ‘ مجھے جس اعتماد سے نوازا گیا ہے ‘ میں اس پر پور اترونگا انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی حیثیت سے ہے ‘ اور مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے ‘ تاجر راہنما برادری کے حقوق کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور تاجر برادری کے مفاد کیلئے کام کرنا ہمارا فرض ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کڑیانوالہ واٹر سپلائی سکیم کو ایک ہفتہ میں چالو کیا جائے، کڑیانوالہ تا حاجیوالہ روڈ کے اطراف نالے تعمیرکئے جائیں تاکہ بھاری فنڈز سے تعمیر ہونیوالی سٹرک سے عوام بہتر طریقے سے استفاد ہ کر سکیں۔ ڈی سی او نے گذشتہ روز علاقہ کا دورہ کیا اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور شہریوں سے بات چیت بھی کی ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری محمد اصغر، ایس او الیاس گل، پبلک ہیلتھ اور روڈز ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔پبلک ہیلتھ کے افسران نے ڈی سی او کو بتایا کہ منصوبے پر سو فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورآزمائشی بنیادوں پر اہل قصبہ کو صاف پانی کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس دوران سامنے آنیوالے نقائص کو دور کیا جا سکے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ واٹر سپلائی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر بھاری فنڈز بھی خر چ ہو چکے ہیں اسکی ایک ہفتہ میں تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یقینی بنائے کہ کسی بھی جگہ پر پانی کی لیکج نہ ہو اور علاقہ مکینوں کو پینے کے لئے صاف پانی دستیاب ہو سکے۔ پانچ کروڑ روپے لاگت سے زیر تعمیر حاجی والہ کڑیانوالہ روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ روڈ کے اطراف پانی کے نکاس کے لئے نالے تعمیر کئے جائیں تاکہ بھاری فنڈز سے اس منصوبہ سے عوام تادیر استفاد ہ کر سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن مقامات پر نالے تعمیر ہو چکے ہیں انکو ایک دوسرے سے منسلک کیا جائے تاکہ پانی کا نکاس بہتر طریقے سے ہو سکے۔ بعد ازاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جلالپور جٹاں تا کڑیانوالہ روڈ کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اسکی تکمیل سے علاقہ کے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو سکے گی۔انہوںنے محکمہ روڈز کے افسران کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل کے دوران اعلی کوالٹی میٹریل کااستعمال یقینی بنایا جائے اور واضع کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ سے کے بھتیجے کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وہ گذشتہ روز ایس او الیاس گل ،ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر کے ہمراہ چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کی مغفر ت اور اہل خانہ کو صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) طلباء و طالبات کی ذہنی ، فکری اور سماجی تربیت اساتذہ کا اوّلین فریضہ ہے۔ مجھے قوی اُمید ہے کہ جامعہ گجرات کے اساتذہ اپنے اس فریضہ کو برئوے کار لانے میں کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہ کریں گے۔ملکی ترقی کے لیے کام کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔ مگر معاشرتی ترقی کوصحیح راہوں پرچلانے کے لیے اساتذہ کی ذمہ داریاں باقی تمام افراد سے بڑھ کر ہیں۔ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور اساتذہ ان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جامعہ گجرات کی روز افزوں ترقی کے ساتھ کام کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔ عزم صمیم ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ جامعہ گجرات کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنی انتھک کوششوں سے جامعہ کو ایک معیاری درسگاہ بنا دیا اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ترقی کی نئی منازل کو طے کر نے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی فیکلٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک خیر سگالی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی و اختراعی منصوبوں کو پروان چڑھانا اور تحقیق کے نتائج سے سماج میں بہتری و خوشحالی لانا جامعات کی اصل ذمہ داری ہے۔ جامعات کا بنیادی کام اختراعی خیالات اور تحقیق کے ذریعے علم کی نائو کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ طلبا و طالبات کی بہتری کے لیے ان کے تخلیقی منصوبوں کی بڑھ چڑھ کر معاونت کریں گے۔ اُنہوں نے تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے جامعات میں ORICکے کردار، تعلیمی آڈٹ، QECکو مزید بہتر بنانے اور معیاری تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ویڈیو کانفرنس ہال پہنچنے پر تمام شعبہ جات کے ڈینز، سربراہان شعبہ جات اور اساتذہ کے نمائندگان نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کہا کہ جامعہ گجرات اس علاقہ کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تمام اساتذہ ڈاکٹر ضیاء کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ تعلیمی ترقی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی مختلف شعبہ جات میں تخصیص حاصل کرنابہت ضروری ہے۔پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹرضیاء کو جامعہ گجرات کی قیادت سے نوازا ہے اب جامعہ گجرات کے اساتذہ و انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ جامعہ گجرات کے معاملات کو بطریق احسن چلانے کے لیے ڈاکٹر ضیاء کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکوت بسا اوقات کلام سے زیادہ بلیغ ہو تا ہے۔ صدر شعبہIRڈاکٹر محمد مشتاق نے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹرضیاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر سایہ جامعہ گجرات ترقی کی اہم منازل کو چھوئے گی۔ کو آرڈینیٹرHRDCڈاکٹر طاہر اقبال اعوان نے کہا کہ اساتذہ طلباء و طالبات کی خفتہ صلاحیتوں کو بہترین تعلیم و تربیت کے ذریعے بیدار کرنے اور انہیں معاشرہ کا بہترین شہری بننے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ چیئرمین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ ڈاکٹر سلمان طاہر نے تقریب کے آخر میں تمام اساتذہ کی جانب سے ڈاکٹر ضیاء القیوم کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہITکے فیکلٹی ممبر مبشر حسین نے ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام ڈینز اور فیکلٹی کی جانب سے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو سووینئر پیش کیا گیا۔ تقریب میں جامعہ گجرات کے تمام اساتذہ، صدور شعبہ جات، ڈینز ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی، ڈاکٹر خاور اسلام، ڈاکٹر فوزیہ مقصود،یونیورسٹی ڈائریکٹران، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل اور سینئر انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیٹرول بحران حکومتی ذمہ داران نے دانستہ اورجان بوجھ کر کرپشن کرنے کیلئے پیدا کیاہے ،پارلیمنٹ کی موجودگی میں پاکستان کی عوام بحران در بحران کا شکار ہو رہی ہے اور پیٹرول کی قلت،گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کی وصولیاں ان تمام اقدامات کے ذمہ دار وفاقی حکومت،صوبائی حکومتوں،وفاقی اور صوبائی کابینہ سمیت پارلیمنٹ کے تمام ممبران ہیں ، بیس ماہ سے لگاتار ممبران پارلیمنٹ عوام کے کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے عوام کے مسائل کیسے حل کریں حکومتی وزرا ،ایم این اے ایم پی اے ذاتی مفادت کی خاطر آپس میں لڑ جھگڑہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان درست کہتے ہیں کہ دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والی حکومت عوام کے مسائل حل کرنا ہی نہیں چاہتی کیونکہ نہ تو وہ عوام پر اعتماد کرتے ہیں اورآئندہ بھی دھاندلی کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ چرانے کیلئے کمر بستہ ہیں جو ڈیشل کمیشن نہ بنانے کی وجہ بھی آئندہ کیلئے دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی نظر آتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اب ق لیگ کے دور کو یا دکرتے ہیں۔ کیونکہ وہ دور خوشحالی کا دور تھا اور لوگوں کو تمام سہولیات دستیاب تھیں۔ لیکن اگر آج کے دور کا چوہدری برادران کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو عوام کو ان کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دور میں کئے گئے منصوبوں کی مثال آج تک نہیں ملتی موجودہ حکومت نے عوامی خزانہ ایسے کاموں پر خرچ کیا ہے جہاں سے ان کو کمیشن ملتی ہو۔اگر ایسا نہ ہوتا تو ملک اس وقت بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔ ملک میں گیس ،بجلی اور پٹرول کی عدم دستیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگی گورنمنٹ نے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران محب الوطن سیاستدان ہیں اور ان کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ اب تین تین باریاں لینے والے بری طرح سے ناکام نظر آرہے ہیں ۔ لہذا انہیں چایئے کہ اخلاقی طور پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوں اور عوام کی عدالت میں پیش ہوجائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)میونسپل گرلز ماڈل ہائی سکول گجرات میں صبح اور چھٹی کے وقت سکیورٹی کے انتظامات نہیں ہیں جس کی وجہ کوئی بڑا حادثہ رونماہو سکتا ہے اس سلسلہ میں سکول کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی سکول کے باہر کوئی پولیس اہلکار تعینات ہیںسکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے انہوں نے ڈی پی او ڈی سی او گجرات اور ای ڈی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت بابا کالو ڈھینڈہ کے بھائی با با علی ڈھنیڈہ آف وڑایچاں والا انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج مورخہ 22جنوری دن ساڑھے بارہ بجے ان کے آبائی گائوں وڑایچاں والا میں پڑھا جائے گا جبکہ ختم قل 24جنوری بروز اتواردن گیارہ بجے ان کے گائوں وڑایچاں والا میں ہو گا دوست احباب کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)الیکشن کمیشن گجرات طارق ڈوگر نے ضلع گجرات میں نئی حلقہ بندیوں کے لیے ڈسڑکٹ کونسل گجرات اور ٹی ایم اے گجرات کھاریاں لالہ موسی ٰ ،سرائے عالمگیرسے نقشے طلب کر لیے ہیں ان نقشہ جات کی مدد سے ضلع گجرات کی نئی حلقہ بندیاں کی جاہیں گی جبکہ سابقہ حلقہ بندیوں کو ختم کر دیا جائے گا ،یاد رہے کہ یہ نئی حلقہ بند یاں نئے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے کی جارہی ہیں ،تاکہ بلدیاتی الیکشن میں مشکلات پیش نہ آسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)سابق سیکرٹری بار گجرات مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں ممتاز قانون دان ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ کے بھائی وسیم شہزاد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطاکرے اور سوگواروں کو صبر جمیل دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سابق جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ممتاز قانون دان ندیم شہزادکوکب ایڈووکیٹ کے بھائی وسیم شہزاد کی وفات پر دلی دکھ اور افسوسکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے ملک تھے اللہ تعالیٰ انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے آمین۔