گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین مدت ملازمت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر سبکدوش ہو گئے۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے 19ستمبر2006کو یونیورسٹی آف گجرات میں بطور وائس چانسلر چارج لیا تھا۔ پہلے چارسالہ دور میں ڈاکٹر نظام الدین نے کاغذوں میں موجودہ یونیورسٹی آف گجرات کی حقیقی معنوں میں تعمیر کو ممکن بنایا، کلاسز کا اجراء کیا گیا اور وژنری قیادت نے ملک بھر میں یونیورسٹی آف گجرات کی پہچان کروائی۔