گجرات کی خبریں 12/9/2013

حاجی ناصر محمود گجرت کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین راہنما محترمہ نزہت نیئر، آسیہ فاروق اور سمیرا ملک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود گجرت کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور سیاستدانوں کیلئے جیلیں کوئی نئی بات نہیں، حاجی ناصر محمود جلد اپنے دوستوں کے درمیان ہونگے اور پہلے کی طرح عوام کے مسائل بھرپور طریقہ سے حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ہمیشہ کی طرح گجرات کے عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاصم محمود کے صاحبزادے ٹھیکیدار عثمان آصف امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے
گجرات(جی پی آئی) گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار عاصم محمود کے صاحبزادے ٹھیکیدار عثمان آصف امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے ، جہاں پر ممتاز سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ، کاروباری حوالہ سے گفتگو کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم پاکستانیوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرف علی ناز نے گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامرس کے نو منتخب نائب صدر سید آصف رضا نقوی کو ان کے آفس جا کر مبارک باد پیش ک
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامرس کے نو منتخب نائب صدر سید آصف رضا نقوی کو ان کے آفس جا کر مبارک باد پیش کی اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں ممتاز ماہر قانون مہر ندیم ایڈووکیٹ ، شیخ عرفان احمد ، حبیب کھوکھر بھی موجود تھے ، اس موقع پر رانا مشرف علی ناز نے امید ظاہر کی کہ سید آصف رضا نقوی پہلے کی طرح عوام کی خدمت کیلئے کام کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز لاہور میں سہ فریقی لیبر کانفرنس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی ) گزشتہ روز لاہور میں سہ فریقی لیبر کانفرنس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح سیکرٹری لیبر پنجاب نے کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور تھے ،تقریب میں بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن پاکستان کی نمائندگی شعیب نیازی ،سید شبیر حسین کاظمی ودیگر نے کی جبکہ بھٹہ خشت مزدوروں کی نمائندگی آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید اور محمد اسلم وفا نے کی کانفرنس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں تعینات ڈی پی او اور ڈی سی اوز نے بھی خصوصی شرکت کی کانفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ جات کی کارکردگی بھی زیر غور آئی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ طور پر جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب بھر میں بھٹہ خشت انڈسٹری پر کسی قسم کی جبری مشقت ،چائلڈ لیبر برداشت نہیں کی جائیگی ،جبکہ پنجاب کے تمام بھٹہ خشت اس بات کے پابند ہوں گے کہ تمام بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کروائے اور بھٹہ انڈسٹری سے جما داری سسٹم ختم کریں اور اگر جماداری سسٹم ہو گا تو مالکان اپنی جیب سے ان کو اجرت ادا کرینگے ،مزدوروں کی اجرت سے کسی قسم کی کٹوٹی نہیں کی جائیگی اور پنجاب کے تمام بھٹہ خشت اجرت بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ اجرت ہی بھٹہ خشتہ مزدوروں کو ادا کرینگے اس موقع پر صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت نے لیبر یونینز کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ اگر قانون سازی کیلئے بھی ہمیں کوئی اقدامات کرنے پڑے تو ہم کرینگے اور بھٹہ خشت مزدوروں کی یونینز سے مشاورت کے بعد قانون سازی کے لئے بل اسمبلیوں میں بھجوائیں گے اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر سید حسنات شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی جو کہ پنجاب بھر میں بھٹہ خشت مزدوروں کے مسائل کا جائزہ لے گا اور بھٹہ خشت انڈسٹری کا ریکارڈمرتب کرے گا کہ اب تک کن کن بھٹہ خشت پر سوشل سیکورٹی قوانین لاگو ہو چکے ہیں اور کہاں پر لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ،کانفرنس کے اختتام پر پیرزادہ امتیاز سید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ خشت مزدوروں کے مسائل کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ انتہائی خوش آئند ہیں اور اس کا سہرا سپریم کورٹ آف پاکستان کو جاتا ہے جبکہ محکمہ سوشل سیکورٹی ،ای او بی آئی کی کارکردگی سے ابھی تک ہم مطمئن نہیں اگر حکومت نے حقیقی دلچسپی لی اور محکمہ جات کو اس بات کا پابند بنایا کہ پنجاب بھر میں لیبر قوانین کی کہیں خلاف ورزی نہ ہو تو تب ہی ثابت ہوگا کہ پنجاب میں گڈ گورننس قائم ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے پیش کردہ بہت سارے مطالبات پنجاب حکومت اور بھٹہ خشت مالکان نے منظور کر لئے ہیں جبکہ مزدوروں کی خوشحالی کے لئے مشاورت کا عمل جاری رہے گا اور بہتر سے بہتر قوانین بنانے کے لئے حکومت کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاروان مالک اشتر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں حاجی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)کاروان مالک اشتر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں حاجی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک احسان الٰہی آف گرین ٹریولز ،وسیم قاضی حسن ٹریولز، حکیم عمر فاروق ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری احسان ، وحید مراد مرزا جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب نے خصوصی شرکت کی جبکہ ادارہ منہاج القرآن کے علامہ ساجد نے حجاج کرام سے خصوصی خطاب کیا چیف ایگزیکٹو سید اظہر حسین نقوی نے حجاج کرام کو سفر حج کے دوران درپیش آنے والے مسائل ، مشکلات اور ان کے حل کے حوالہ سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور حجاج کرام کو سفری دستاویزات ، بیگ ، کتب ، تحائف اور دیگر ضروری اشیاء پیش کی ۔موبائل فونز کی سمز بھی فراہم کی گئی۔ حجاج کرام کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے اس موقع پر محمد علی نقوی ،سید حسن عسکری، سید ضمیر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن کی جانب سے خصوصی سٹال بھی لگایا گیا اختتام پر شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا۔تربیتی کیمپ میں آنے والے حجاج کرام نے تربیتی کیمنپ کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کے کے آرٹ ویژن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں گجرات کی پہلی ایوارڈ 2012-13تقریب منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کے کے آرٹ ویژن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں گجرات کی پہلی ایوارڈ 2012-13تقریب منعقد ہوئی ، جس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے ، تقریب کے مہمان خصوصی انصار برنی چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ نے سید علی حمزہ عرف راجو شاہ کو چائلڈ سٹار کا گجرات ایوارڈ دیا ، اس موقع پر سید علی حمزہ عرف راجو شاہ نے شہدائے پاکستان کی یاد میں ملی نغمے گا کر حاضرین کے دل موہ لیے ، سید علی حمزہ عرف راجو شاہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدینہ سیداں گجرات کے کلاس پنجم کے طالب علم ہیں ، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں سنٹر لیول ، تحصیل لیول ، ضلع لیول ، اور صوبائی لیول کے نعت خوانی کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر چکے ہیں ، اور انٹرنیشنل ووشو گنگفو سپورٹس کوچ سید باسط رضا جعفری گولڈ میڈلسٹ کے صاحبزادے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے ، تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جان بھی قربان ہے
گجرات(جی پی آئی)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے ، تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جان بھی قربان ہے ، ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین حضرت علامہ مفتی محمد کمال الدین خطیب اعظم کوٹلہ ارب علی خان نے جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار میں اپنے صدارتی خطبہ میں ارشاد فرمایا ، سرپرستی ناظم اعلیٰ مولانا عبدالغفور مظہری نے فرمائی ، خصوصی ہدیہ نعت نامور ثناء خوان مصطفی ۖ قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ آف ڈوگہ شریف نے پیش کیا ، مقررین میں علامہ تصدق جاوید ، مولانا ندیم نقشبندی ، مولانا محمد یونس نظامی ، تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا اصغر توحیدی و دیگر نے خوبصورت بیانات ارشاد فرمائے انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک و قوم کے غدار ہیں ان کو کلیدی عہدوں سے ہٹا یا جائے اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ، نقابت ریڈیو آواز کے مقرر مولانا احمد رضا خان جماعتی نے کی شرکاء میں علامہ محمد افضل ، مولانا احمد میاں ملتانی ، مولانا محمد احسان قادری ، مولانا اصغر جلالی مہمان خصوصی سماجی شخصیت چوہدری عاشق حسین آف چیچیاں تھے ، سیمینار میں علاقہ بھر سے علماء و مشائخ ، عوام اہلسنت کی کثیر تعداد موجود تھی ، علاقہ کی مقبول شخصیت پیر سید منیر حسین شاہ رونق محفل تھے ، شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درجنوں دیہاتوں کے غریب لوگوں میں خوراک تقسیم کی جائے گی اور فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا
گجرات(جی پی آئی)افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام کاروان داتا گنج بخش کے نام سے صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ، حاجی محمد اسلم جنجوعہ ، علامہ فیروز الدین قادری ، ڈاکٹر مامون آفتاب ، محمد محسن سپین ، محمد الیاس ذکی اپنے رضا کاروں کے ہمراہ سیلاب زدگان میں خوراک تقسیم کرنے کیلئے جلالپور بھٹیاں روانہ ہوگئے ، صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ جلالپور بھٹیاں کے ڈوبے ہوئے درجنوں دیہاتوں کے غریب لوگوں میں خوراک تقسیم کی جائے گی اور فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ، صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ ارشاد ربانی تعالیٰ ہے میرے بندے اپنے آپ پر بھوکوں کی ضرورتوں کو مقدم رکھتے ہیں ، اگرچہ وہ خود سخت ترین بھوک کی حالت میں ہوں (الدھر:10)لہٰذا مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے کہ وہ اب سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں بھوک ، مکانوں کی تباہی کے ساتھ بیماریاں بھی پھیل چکی ہیں ، پہنچ کر مصیبت زدہ لوگوں پر دل کھول کر خرچ کریں یا پھر افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے امین ہاتھوں کے ذریعے آفت زدہ علاقوں میں امداد پہنچائیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پہلے کی طرح اس مصیبت کی گھڑی میں بھی پاکستان میں ہر طرف پہلے مرحلے میں خوراک و ادویات کی صورت میں اور دوسرے مرحلے میں غریبوں کے تباہ شدہ مکانوں کی مرمت کی صورت میں مصیبت زدہ لوگوں کی حتی المقدور امداد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور فکری ادارہ ہے ، تحفظ ناموس رسالت سیمینار کے شاندار انعقاد
گجرات(جی پی آئی)جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور فکری ادارہ ہے ، تحفظ ناموس رسالت سیمینار کے شاندار انعقاد پر ناظم اعلیٰ علامہ عبدالغفور مظہری انجمن غوثیہ مظہر الاسلام کے جملہ اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، نامور عالم دین حضرت مولانا قاری احمد میاں ملتانی خطیب اعظم دولت نگر نامور ثناء خوانِ رسول ۖ ، قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ جنرل سیکرٹری پریس کلب دولت نگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت کے پرچار میں جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور کا قائدانہ کردار لائق صد تحسین ہے ، اس ادارہ میں جہاں طلبہ کو علوم دینیہ کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے ، وہاں ان کی فکری اور روحانی تربیت کا بھی خاص اہتمام ہے ، حضرت علامہ عبدالغفور مظہری ، حضرت علامہ مفتی محمد یونس چشتی کے علمی وقار کے امین ہیں ، انہوں نے کہا کہ جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور کے ہونہار طلبہ وطن عزیز میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں ، اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مذید ترقیاں عطا فرمائے ، استاذ العلماء علامہ عبدالغفور مظہری کی دینی کاوشیں قبول فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی ، فنانس سیکرٹری طارق سلامت ، رانا مشرف علی ناز و دیگر نے مشترکہ بیان میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی پر تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں ، کہ انہوں نے کاروباری افراد کے مسائل کے حل کیلئے قدم اٹھایا ہے ، ان کی کامیابی سے تاجر برادری کے درینہ مسائل حل ہونگے ، اور تاجر برادری کو ریلیف ملے گا ، انہوں نے کہا کہ اگر محنت سے کام کیا جائے تو تمام مسائل احسن طریقہ سے حل ہو سکتے ہیں ، اور ہمیں خوشی ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران محنتی اور تاجر برادری کا درد رکھنے والے ہیں ، وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواندگی حقیقی تعلیم کا پہلا زینہ ہے اور پہلے زینہ پر قدم رکھے بغیر کسی منزل پر نہیں پہنچا جا سکتا
گجرات (جی پی آئی ) خواندگی حقیقی تعلیم کا پہلا زینہ ہے اور پہلے زینہ پر قدم رکھے بغیر کسی منزل پر نہیں پہنچا جا سکتا خواندگی کی شرح بڑھانے میں ہماری سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ جب تک شرح خواندگی میں اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تعلیم حاصل کرنے کے متعلق عوام میں حقیقی شعور کو اجاگر نہیں کیا جا سکتا ۔ہم اس وقت ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ایک ترقی یافتہ دور میں رہ رہے ہیں ۔ اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے عوام کا خواندہ ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کا شمار خواندگی کے حوالہ سے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ ہمارے مقابلہ میں ہمسایہ ملکوں میں خواندگی کی شرح زیادہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر ایمرجنسی انرولمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی آف گجرات اور اس کے اساتذہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے لوکل کمیونٹی بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ عوامی شعور ہی وہ بنیادی طاقت ہے جو قوموں اور ملکوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے ۔ اس لیے یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ دنیا بھر میں یونیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی ہر سال منایا جاتا ہے ۔ یونیسکو کا نعرہ ہے ۔ تعلیم سب کے لیے۔ آج کی واک کا اہتمام بھی عالمی یوم خواندگی منانے کے حوالہ سے کیا گیا ہے ۔ اس واک میں شامل تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کم از کم دو لوگوں کو بنیادی تعلیم دینے کا عہد کریں تاکہ شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے ” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر انتظام ہونیوالی خواندگی آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواندگی واک اکیڈمکس بلاک سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ خواندگی آگاہی واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کی جس میں اساتذہ ، طلباء و طالبات اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اس واک میں یونیورسٹی اساتذہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، یونیورسٹی کے ڈائریکٹران اور طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد شامل تھی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی زیر قیادت اس بات کا عہد کیا گیاکہ وہ خواندگی کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانی حقوق کیلئے کام کرنا پھولوں کی مالا نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے
گجرات (جی پی آئی)انسانی حقوق کیلئے کام کرنا پھولوں کی مالا نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے ۔ہر اچھے اور نیک کام کی مخالفت ضرور ہوتی ہے ۔اگر نیک نیتی سے انسانیت کی بے لوث خدمت کی جائے تو دنیا میں عزت اور آخرت میں ذریعہ نجات بنتی ہے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے گذشتہ روز ضلع جہلم اور ضلع گجرات کے دورہ کے دوران عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق UHRO کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری دینہ پہنچے جہاں پر ضلعی صدر جہلم احمدندیم اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔کارکنوں کا ایک بھر پور اجتماع منعقد کیا گیا جس میں عرفان محبوب چوہدری ،احمد ندیم ،سید زمان حسین شاہ ،عادل چوہدری ،میاں مبشر احمد ،حافظ مجتبیٰ کاظم ،نوید شہزاد مغل ٹھیکیدار محمد رفیع،محمد فرقان ،نصیر احمد ،رفاقت اشفاق ،فضل حق اور دیگر نے شرکت کی ۔ڈنگہ پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری اور ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر UHRO پنجاب نوید شہزاد مغل نے کہا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت آخرت میں ذریعہ نجات ہے ۔اور جو لوگ یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔دینہ کی معروف سماجی شخصیت میاں مبشر احمد نے مرکزی صدر UHRO سید حفیظ سبزواری اور انکی تمام کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے UHRO شمولیت کی دعوت آج سے چار سال قبل احمد ندیم نے دی تھی میں نے چار سال تنظیم کے کام کا جائزہ لیا اور یہ محسوس کیا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے جتنی بھی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان میں UHRO کا کردار سب سے نمایاں اور قابل تعریف ہے یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی بقیہ زندگی UHROکیلئے وقف کر دی ہے ۔مرکزی صدر سیدحفیظ سبزواری نے خطاب میں کہا کہ جو شخص سچائی کی آواز بلند کرتا ہے اس کی ہر سطح پر مخالفت ہوتی ہے اس لئے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو چاہیے کہ وہ مخالفت کی پرواہ کیے بغیر خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھیں ۔دنیا میں مخالفت ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ اللہ رب العزت کے دربار میں قبولیت ہو چکی ہے ۔اجتماع سے عرفان محبوب چوہدری ،عادل حسین چوہدری ،احمد ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔دینہ سے مرکزی صدر UHROسید حفیظ سبزواری گجرات آئے اور چیئر مین سلیکشن کمیٹی پاکستان ڈاکٹر فیاض حسین خان کی زیر صدارت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چپہ چپہ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور ہر ظلم کرنے والے کے خلاف یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے ۔انشاء اللہ ہم نے عہد کیا ہے کہ لوگوں کو بلا تفریق انصاف اور داد رسی کی فراہمی کیلئے UHROکے تمام عہدیدار فرعون کے سامنے موسیٰ کا کردار ادا کریں گے ۔اجتماع سے ڈاکٹر فیاض حسین خان ۔نبیلہ بٹ ،چوہدری محمد صادق عاصی ،حاجی محمد صدیق ،محسن بشیر ،چوہدری آسیہ نورین گجر ،ڈاکٹر فیاض اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید زمان حسین شاہ کو انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ضلع گجرات کا صدر مقرر کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت سید زمان حسین شاہ کو انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ضلع گجرات کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔UHROکی سلیکشن کمیٹی کے مرکزی چیئر مین ڈاکٹر فیاض حسین خان نے ان کی تقرری کر دی ہے اپنی تعیناتی کے بعد سید زمان حسین شاہ نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی علمبرداری کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔جبکہ ڈنگہ کے معروف سماجی کارکن ٹھیکیدار محمد رفیع کو UHRO ضلع گجرات کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔دونو ںنو منتخب عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع گجرا ت کی تینوں تحصیلوں کھاریاں ۔سرائے عالمگیر ،اور گجرات میں UHROکا جدید اور مضبوط ترین نیٹ ورک قائم کیا جائے گا تا کہ انسانی حقوق کی علمبرداری ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید حفیظ سبزواری 17 ستمبر 2013 بروز منگل ڈنگہ کا خصوصی دورہ کریں گے
گجرات(جی پی آئی)یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹر نیشنل کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری 17 ستمبر 2013 بروز منگل ڈنگہ کا خصوصی دورہ کریں گے ۔UHRO صوبہ پنجاب کے ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر نوید شہزاد مغل نے بتایا کہ مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے چیئر مین مہر محمد صادق چوہدری ،UHROضلع گجرات کے صدر سید زمان حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری ٹھیکیدار محمد رفیع ضلع مظفر گڑھ کے صدر جاوید اقبال ،ملک بابر حسین اعوان اور دیگر شرکت کریں گے ۔اس موقع پر UHROکے عہدیدار اور کارکن بھاری تعداد میں شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے والد محترم کا ختم قل پڑھا گیا
گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر سعود افضل YDAگجرات کے والد محترم کا ختم قل پڑھا گیا ، جس میں مرحوم کیلئے مغفرت کی گئی ، ختم قل میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر آصف محمود چیئرپرسن YDAگجرات ، ڈاکٹر شیراز کاشف ملک سینئر صدر YDA، ڈاکٹر عامر حمید نائب صدر YDA، پروفیسر ڈاکٹر ظفر گل ، اسسٹنٹ پروفیسر سرجن ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر احسان اللہ شاہ ، ڈاکٹر طارق سلیم ، ڈاکٹر محمد افضل چوہدری میڈیکل سپشلسٹ ، ڈاکٹر غلام عباس گوندل ، ڈاکٹر زاہد تنویر انچارج RHCکنجاہ ، ڈاکٹر نعیم خاور انچارج RHCدولت نگر، ڈاکٹر طالب حسین ، ڈاکٹر محمد روحیل ، ڈاکٹر محمد جمشید نائب صدرYDAکھاریاں ، سرجن ڈاکٹر سید سلیم رضا شاہ ، ڈاکٹر عامر اقبال آف افضل ہسپتال جلالپور ، ڈاکٹر ذیشان آصف ، ڈاکٹر ضمیر ، ڈاکٹر تقی بٹ ، ڈاکٹر احتشام الحق انفارمیشن صدر YDA، ڈاکٹر محمد ظفر و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شیراز کاشف ملک سینئر نائب صدرYDAآف زریاب بلڈر کی والدہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی
گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر شیراز کاشف ملک سینئر نائب صدرYDAآف زریاب بلڈر کی والدہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں کا ختم قل آج صبح نو بجے ہو گی ، اہل خانہ کی طرف سے دوست احباب کو ختم پاک میں شرکت کی اسقدار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خسرہ سے بچائو کے حوالے سے دولت نگر میں آگاہی واک ہوئی ، جس کی قیادت انچارج RHCدولت نگر ڈاکٹر نعیم خاور وڑائچ نے کی
گجرات(جی پی آئی)خسرہ سے بچائو کے حوالے سے دولت نگر میں آگاہی واک ہوئی ، جس کی قیادت انچارج RHCدولت نگر ڈاکٹر نعیم خاور وڑائچ نے کی ، واک میں ہسپتال عملے کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کیں ، واک میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انچارج RHCدولت نگر ڈاکٹر نعیم خاور نے کہا کہ تمام لوگ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگوائے ، صفائی کا خاص خیال رکھیں، انہوںنے کہا کہ واک کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ خسرہ کی بیماری کو عام نہ سمجھا جائے ، اوراپنے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائے تا کہ اس مرض کی وجہ سے کوئی معصوم متاثر نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواندگی حقیقی تعلیم کا پہلا زینہ ہے اور پہلے زینہ پر قدم رکھے بغیر کسی منزل پر نہیں پہنچا جاسکتا
گجرات (جی پی آئی ) خواندگی حقیقی تعلیم کا پہلا زینہ ہے اور پہلے زینہ پر قدم رکھے بغیر کسی منزل پر نہیں پہنچا جاسکتا خواندگی کی شرح بڑھانے میں ہماری سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ جب تک شرح خواندگی میں اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تعلیم حاصل کرنے کے متعلق عوام میں حقیقی شعور کو اجاگر نہیں کیا جا سکتا ۔ہم اس وقت ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ایک ترقی یافتہ دور میں رہ رہے ہیں ۔ اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے عوام کا خواندہ ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کا شمار خواندگی کے حوالہ سے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ ہمارے مقابلہ میں ہمسایہ ملکوں میں خواندگی کی شرح زیادہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر ایمرجنسی انرولمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی آف گجرات اور اس کے اساتذہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے لوکل کمیونٹی بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ عوامی شعور ہی وہ بنیادی طاقت ہے جو قوموں اور ملکوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے ۔ اس لیے یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ دنیا بھر میں یونیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی ہر سال منایا جاتا ہے ۔ یونیسکو کا نعرہ ہے ۔ تعلیم سب کے لیے۔ آج کی واک کا اہتمام بھی عالمی یوم خواندگی منانے کے حوالہ سے کیا گیا ہے ۔ اس واک میں شامل تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کم از کم دو لوگوں کو بنیادی تعلیم دینے کا عہد کریں تاکہ شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے ” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر انتظام ہونیوالی خواندگی آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواندگی واک اکیڈمکس بلاک سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ خواندگی آگاہی واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کی جس میں اساتذہ ، طلباء و طالبات اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اس واک میں یونیورسٹی اساتذہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، یونیورسٹی کے ڈائریکٹران اور طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد شامل تھی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی زیر قیادت اس بات کا عہد کیا گیاکہ وہ خواندگی کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید الطاف حسین شاہ کی قیادت میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی ) متحدہ وحدت المسلمین کے ایک وفد سید الطاف حسین شاہ کی قیادت میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی وفد نے ڈی پی او سے سانحہ جسوکی کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے وفد کو ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں ڈی پی او نے بتایا کہ سانحہ جسوکی کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں با اثر افراد سر عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں با اثر افراد سر عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں پولیس حکام خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں سانحہ جسوکی کے بعد بھی متعدد با اثر افراد اپنی گاڑیوں میں اسلحہ سمیت سر عام نقل حرکت کرتے رہتے ہیں مگر پولیس ان با اثر افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے با اثر افراد نے پابندی کے باوجود بھی اپنی گاڑیوں کے شیشے سیاہ کر رکھے ہیں جبکہ پولیس کا سارا غصہ موٹر سائیکل سواروں پر نکل رہا ہے ناکوں پر درجنوں غریب موٹر سائیکل سواروں کا چالان کر کے موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اسلحہ شاپس کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے چاہے کوئی کتنا ہی ہی با اثر کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولت نگر میں چہرے پر تیزاب پھینکے جانے سے زخمی ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ
گجرات (جی پی آئی ) دولت نگر میں چہرے پر تیزاب پھینکے جانے سے زخمی ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ نائیلہ شاہد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس تھانہ دولت نگر نے ملزم سنی ولد سلیم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزم سنی طالبہ کو سکول سے گھر آتے جاتے ہوئے تنگ کرتا تھا جس پر طالبہ نے اسے برا بھلا کہا جس پر طیش میں آ کر ملزم نے طالبہ کے چہرے پر اور جسم پر تیزاب پھینک دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عدنان اختر اور چوہدری رضوان اختر وغیرہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا
گجرات (جی پی آئی ) پولیس تھانہ رحمانیہ نے گذشتہ روز صابووال میں قتل ہونے والے ظفر اقبال کے قتل کا مقدمہ مدثر گجر کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چوہدری عدنان اختر اور چوہدری رضوان اختر وغیرہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہر بھر کے اہم چوکوں اور شاہرات پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے خصوصاً سکول اور کالجوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے جم غفیر سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے پیدل چلنے والے کے لیے بھی مسائل کھڑے ہو چکے ہیں شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سے ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک نعیم احمد چیمہ نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے گجرات شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی اور حبس کے موسم میں نڈھال ہو چکے ہیں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی بندش سے لوگ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس چکے ہیں۔