گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حاجی بشیر جنجوعہ آف نور سحر سرگودھا روڈ نے سابق یو سی 45 وارڈ نمبر 8 میں چیئرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ شکیل احمد جنجوعہ آف بی جے الیکٹرک سٹور نے بتایا کہ حاجی صاحب حلقہ قطب آباد ظفر کالونی اقبال ٹائون سرگودھا روڈ سے چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ہم نے اپنی وارڈ میں رابطے تیز کر دئیے ہیں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ بفضل تعالیٰ علاقہ کی تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل بھی حاجی بشیر جنجوعہ بھاری اکثریت کیساتھ جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ علاقہ میں ان کی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔مزید بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھتے ہیں۔ علاقہ کی عوام ان کی خدمات کی معترف ہے ۔ مشاورت کے بعد ایک دو روز میں چیئرمین کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیں گے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز صنعتکار حاجی اعجاز احمد رحمانی کا شاہین گروپ کی کامیابی پر دل مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین گروپ کی بہت خدمات اور سروسز کا صلہ ہے کہ بزنس کمیونٹی نے ان کو دوبارہ منتخب کیا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بزنس کمیونٹی کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور بزنس کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔ بالخصوص حاجی اعظم رحمانی’ چوہدری علی عثمان اور ندیم عباس کو کارپوریٹ کلاس میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ شاہین گروپ حقیقی معنوں میںبزنس کمیونٹی کا نمائندہ گروپ ہے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے اتحاد تنظیما ت مدارس کی امتحانی بورڈز سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں۔ میاں نواز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہا پسندوں سے مذاکرات کریں۔ مرکزی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ مدارس کی برصغیر پاک و ہند میں ایک تاریخ ہے۔جس میں کبھی بھی انتہا پسندی کی تعلیم نہیں دی گئی۔ دہشت گردی سے مدارس کا کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ مگر جو تنظیمیں وفاق المدارس کے نا م پر اکٹھی ہیں۔ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ حکومت سے بورڈز تسلیم کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ تومدارس کے نصاب کا خود تعین کرسکتے ہیں اور نہ ہی انتظامی امور ان کے پاس ہیں۔ کئی مدارس تو ان کی ڈگریاں لینے سے بھی انکاری ہیں اور خود اپنا متبادل نظام رکھتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان سے رابطہ کریں جو اسے پھیلاتے ہیں یا پھیلانے والوں پر اثر رکھتے ہیں۔ بے اثر وفاق المدارس سے کچھ نہیں ملے گا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے وفد کی محمد عامر بوٹا صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی سربراہی میں ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر سے خصوصی ملاقات۔ جس میں ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کے علاوہ دیگر مسائل زیر بحث آئے محمد عامر بوٹا نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے لہٰذا جلد از جلد ریگولر آرڈرز جاری کئے جائیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر نے کہا کہ میں ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں اور میری خواہش ہے کہ فی الفور ایجوکیٹرز کے ریگولر آرڈر جاری کر دئیے جائیں گے۔ میری تمام ڈی ای اوز اور ڈٹی ڈی ای اوز سے بات ہو چکی ہے مگر آپ کی طرف سے ابھی فائلیں مکمل نہیں ہیں اور ابھی تک کافی فائلیں ایجوکیٹرز کی طرف سے جمع نہیں ہوئیں ہیں۔ اساتذہ نمائندگان نے کہا کہ ہمیں دو دن کی مہلت دیں۔ انشاء اللہ دو دن کے اندر اندر تمام فائلیں جمع ہو جائں گے۔ جس پر ای ڈی او طاہر کاشف نے 10 ستمبر تک آخری تاریخ دے دی۔ لیکن 10 ستمبر کے بعد میں جمع ہونے والی تمام ایجوکیٹرز مرد و خواتین کی فائلیں منظور نہ کی جائیں گی اور ان کو ریگولر آرڈرنہیں دئیے جائیں گے۔ اگر کسی نے اپنی اسناد کی ویری فیکیشن نہیں کروائیں تو وہ بھی اپنی فائل میں ویری فیکیشن کی فیس کے چالان فارم کی کاپی لگا کر جمع کروائے۔ وفد میں محمد عامر بوٹا صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے علاوہ علی حسن ضلعی چیئرمین’ طارق مجید صدر تحصیل گجرات ‘ چوہدری خرم شہزاد’ سید اذکار علی شاہ اور ڈاکٹر عابد خیر کتوی کے علاوہ دیگر ایجوکیٹرز راہنما شامل تھے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل نے کہا ہے کہ ڈی پی او رائے ضمیر الحق عوام کی صحیح معنوں میں خدمت چاہتے ہیں اور گجرات کو امن کا گہوارہ بنانا انکا نصب العین ہے۔ اس سلسلہ میں وہ دن رات کوشاں ہیں اور ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کے تمام شعبہ جات اس مشن پر کار بند ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ لیگل برانچ میں بھی اس سلسلہ میں کام جاری ہے۔ اور تمام افسران و ملازمین کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ خود کو افسر نہیں عوام کا خادم سمجھیں۔ پولیس اور عوام کے درمیان بہترین روابطہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولیس کے تمام تھانوں اور دفاتر میں آنے والے افراد و سائلین کی داد رسی اور خدمت کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل نے کہا کہ اپنے فرائض سے کوتاہی برتنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے ملازمین کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کا اہم اجلاس’ کل 10 ستمبر بروز جمعرات الجامعہ المیمونہ بنات المسلمین (رجسٹرڈ) میں منعقد ہو گا۔ جس کی نگرانی پیر علامہ عنصر محمود انجم ڈویژنل صدر جی یو پی اور صدارت علامہ شبیر سیفی صدر جی یو آئی نورانی کریں گے۔ تقریب میں پیر سید محفوظ شاہ مشہدی مرکزی صدر جی یو پی ‘ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری صدر جی یو پی پنجاب مہمانان خصوصی ہوںگے۔ سید محمد محفوظ شاہ اراکین کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیںگے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین قاری کرامت علی نقشبندی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان لانا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ختم نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلہ کے سلسلہ میں علمائے اہلسنت نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ صاحبزادہ پیر سید محمود شاہ گجراتی نے ختم نبوت کے حوالے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اس وقت تک رہا ہونے سے انکار کر دیا جب تک ختم نبوت کا مسئلہ حل نہ ہو گیا۔ اور اب ان کے صاحبزادے ، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی دن رات ختم نبوت کے حوالہ سے کاوشیں کر رہے ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) حضر ت صا حبزادہ پیر میا ں جمیل احمد شر قپو ری مجد د ی نقشبند ی کا دوسر ا سا لا نہ ختم پاک11ستمبر بروز جمعتہ المبا ر ک کو دی ایجو کیٹر با در ی کیمپس عقب ظہو ر الٰہی اسٹیڈ یم میں منعقد ہو گا ،ختم پا ک کا آ غا ز بعد از نما ز جمعتہ المبا ر ک تاشا م سا ڑھے5بجے تک منعقد ہو گا ،ختم پا ک کی صدارت حضر ت میا ں و لید احمد جو اد نقشبند ی شر قپو ر ی (سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ شر قپو رشر یف)کر یں گئے ،جبکہ خصو صی خطا ب ممتا ز عا لم دین صا حبزادہ غلا م بشیر نقشبند ی فر ما ئیں گئے ،ختم پا ک میں تما م انتظا ما ت کی نگرانی شہزاد شفیق کر یں گئے،اس موقع پر ختم پا ک میں صا حبزاہ سید زاہد صد یق شا ہ آ ف بو کن شر یف،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر،سید زاہد حسین شا ہ تر مذ ی آ ستا نہ عا لیہ ڈ ھنیڈ ہ شر یف،صا حبزادہ سید سعید احمد شا ہ گجراتی(ممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل)،سا ئیں اختر حسین کے علا وہ دیگر مذ ہبی شخصیا ت خصو صی شر کت کر یگی، …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو کی جانب سے ضلع گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ضلع بھر میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ جبکہ کسی قسم کے شیڈول پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی واپڈا حکام کا لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے بارے میں کوئی واضح بیان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اوور بلنگ کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ گیپکو کے دفاتر میں عوام کا بے پناہ رش ہے افسران بالا محکمہ کی ریکوری اور لائن لائسز کو پورا کرنے کیلئے تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔ واپڈا کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے جہاں پر صنعتیں بند ہوئی ہیں اور ہزاروں افراد بیروزگار ہوئے ہیں وہاں پر عام آدمی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے حکومت کی جانب سے عملی طور پر اس محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ گیپکو اور واپڈا اوور بلنگ کر کے بھی عوام کو سستی اور معیاری بجلی فراہم کرنے سے گریزاں ہیں اور بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) حلقہ پی پی110کے گائوں گوٹ الہ بخش کے ن لیگی راہنما جنرل کونسلر چوہدری محمد ارشد وڑائچ سینکڑوں ساتھیوں سامیت ق لیگ میں شامل ہو گئے انہوں نے شمولیت کا اعلان ظہور الٰہی ہائوس میں گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا انہیں ق لیگ میں لانے کیلئے چوہدری محمد وارث سندھو، چوہدری محمد اشفاق گورالہ سابق ناظم نے اہم کردار ادا کیا اس موق پر چوہدری محمد ارشد نے چوہدری پرویز الٰہی کو بتایا کہ حلقہ میں آپ کے کار ناموں کی وجہ سے ق لیگ میں شمولیت کی ہے ق لیگ واحد جماعت ہے جس نے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے شمولیت کے وقت چوہدری محمد اشفاق گورالہ، چوہدری محمد طفیل آف کوٹ الہ بخش اور دیگر موجود تھے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی ) ضلعی انتظامیہ، لائیوسٹاک اور دیگر محکموں کی مشترکہ ٹیم نے تحصیل کھاریاں کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 20من مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ قصاب کو گرفتار کر لیاگیا ، ایک اور کاروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظام اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ ہونے پر نمک کا کارخانہ سیل کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں افشاں رباب کی قیادت میں ویٹرنیری آفیسر کھاریاں ڈاکٹر واجد ، فوڈ انسپکٹر منظور حسین، عارف حسین اور دیگر اہلکاران پر مشتمل ٹیم نے اطلاع ملنے پر نصیرہ کے علاقہ میں اچانک چیکنگ اور قصاب صلاح الدین کی دوکان سے 20من انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کرکے اسے تلف کر دیا جبکہ قصاب کے خلاف تھانہ گلیانہ میں مقدمہ درج کر ا دیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک اور کاروائی کے دوران اے سی کھاریاں افشاں رباب کی قیاد ت میں ٹیم نے غلہ منڈی لالہ موسیٰ کے علاقہ میں نعیم خان کے ملکیتی کارخانہ کو چیک کیا جہا ں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب تھی جبکہ ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بھی نہ تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ کارخانہ کو سیل کر دیا گیا۔ دریں اثناء اے سی کھاریاں نے دوکانوں میں صفائی مناسب انتظام نہ ہونے پر محمد سلیمان، بابر، مدثر پر مجموعی طور پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی کھاریاں افشاں رباب اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور بلا تفریق کریک ڈائو ن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف پر لاٹھی چارج اور ٹانگوں بازوئوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی سفاکی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے دن رات کام کرنے والے مسیحائوں کا ہیلتھ الائونس روکنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرنے پر زور دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی اچھی حکومت کا وطیرہ موجودہ حکمرانوں جیسا نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں باالخصوص عوامی خدمات سے متعلقہ شعبوں کے ملازمین سے مذاکرات کو کبھی انا کا مسئلہ نہیں بناتی اور مطالبات و مسائل گفت و شنید کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں لیکن اب حال یہ ہے کہ ہر شعبہ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی اور وہ ہڑتالوں اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے عوام بری طرح متاثر ہوتے ہیں لیکن حکمرانوں کو غریب اور عام آدمی کی تکالیف و مشکلات کی بجائے صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے، ہمارے دور میں ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کے ماہرین بیرون ملک سے واپس وطن آ رہے تھے لیکن اب ایسے حالات پیدا کر دئیے گئے ہیں کہ وہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہیں اور سرکاری ہسپتال ٹھیکے پر دئیے جا رہے ہیں۔# …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویزالہٰی نے صدرمرکزی انجمن تاجران سیٹھ قمرخورشیدصراف کی رہائشگاہ پرجاکران کے بھائی اورسیٹھ فیصل حبیب کے والدمحترم سیٹھ حبیب الرحمن کی وفات اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ غم ان لمحات میںہم آپ کے دکھ میںبرابرکے شریک ہیںاس موقع پرسابق نائب ناظم کنجاہ شیخ شہکازاسلم ،سیٹھ فیصل ضمیر،مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمدیونس عطاری،فنانس سیکرٹری شیخ محمدانیس،صدرانجمن کلاتھ مرچنٹ محمدجمیل محمدی،گروپ لیڈرمیرشکیل احمد،شیخ اسد،پی پی کنجاہ کے صدرمہرطارق محمود،چوہدری محمدوارث سندھو،رضوان الحق راٹھورایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کنجاہ کے صدرانصرمحمود،مسلم لیگی راہنماچوہدری مدثروڑائچ،چوہدری ساجددلشاد،سیٹھ عامرصراف،سیٹھ یونس صراف،سیٹھ معصوم قمر،میاںاشفاق،چوہدری خالدجول،سابق صدرپریس کلب کنجاہ محمدبلال بٹ،سینئرصحافی شاہ زیب شبیرباجوہ سمیت تاجروںاورشہریوںکی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔