گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر محمد فہیم ملک قبل ازیں جامعہ گجرات میں ہی ڈین فیکلٹی آف سائنسز کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر کا عہدہ حال ہی میں ڈاکٹر محمد نظام الدین کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر محمد فہیم ملک ایک قابل ماہر تعلیم اور منتظم ہونے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ ڈاکٹر محمد فہیم ملک کی بطور وائس چانسلر جامعہ گجرات کی تعیناتی سے جامعہ گجرات کے علمی و تحقیقی ماحول میں مزید بہتری آئے گی۔ رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل، مختلف شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹروں اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک کو جامعہ گجرات کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی او راس بات کا اعادہ کیا کہ جامعہ گجرات ان کی راہنمائی میں ترقی کی درخشاں روایات قائم کرے گی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔ اس دانش گاہ میں مزید بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ جامعہ گجرات کی ترقی کے لیے جامعہ کی اجتماعی دانش کو بروئے کار لایا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں جس نے یہ عزت بخشی اور دعا گو ہوں کہ پروردگار مجھے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)سلسلہ نوشاہیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کی اہلیہ محترمہ اور علامہ سید محمد محرم شاہ مظفر نوشاہی کی والدہ محترمہ انگلینڈ میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعة المبارک دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں شرکت فرما کرثواب دارین حاصل کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ و سجادہ نشین دربار نوشاہی نوشہ پور شریف برطانیہ سے ایک ماہ کے دورہ پر آج پاکستان تشریف لائیں گے ، اسلام آباد ائیر پورٹ پرچوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان کی قیادت میں سینکڑوں عقیدت مند استقبال کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات کا خوبصورت گجرات بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا ، ٹی ایم اے گجرات نے خواب کو چکنا چور کر نے کیلئے کام کرنا شروع کر دیا ، یونین کونسل 50محلہ سلطان آباد میں گندگی کے انبار لگ گئے ، جی ٹی روڈ کیساتھ ساتھ نالے میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے لگا ، نالہ میں جگہ جگہ گھاس اگنے لگی ۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے ایمپائر سنٹر کے سامنے رکھا گیا کنٹینر بھی غائب کر دیا گیا ، لوگ گندگی اور کوڑا کرکٹ گندے نالے میں پھنکنے لگے جس سے نالہ بلاک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ڈی سی او گجرات از خود نوٹس لیتے ہوئے ، جی ٹی روڈ پر گندگی کا نظام درست کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لاہوتی علمدار المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار نے پیرزادہ شجاعت علی رندھاوا کے ہمراہ ڈی پی او آفس گجرات میں آر پی او گوجرانوالہ سید دلاور سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈی پی او گجرات بھی موجود تھے ، حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا نے آر پی ا و گوجرانوالہ کو تحریر درخواست پیش کی کہ ڈیرہ سخی لجپال قلندر دا نزد جی ٹی روڈ گجرات میں ٹی ایم اے گجرات نے گندگی پھنکنا شروع کی ہوئی ہے جس سے ڈیرہ کی بے حرمتی ہو رہی ہے ،جس پر آر پی او گوجرانوالہ نے ڈی پی اوگجرات کو فوری کاروائی کی ہدایت جاری کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)حسینیہ ٹرسٹ گجرات کے زیر اہتمام محرم الحرام کی آمد آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ 18اکتوبر بروز ہفتہ کو دن تین بجے طلب کی ہے جس میں تاجر برادری اور دیگر اہم شخصیات شریک ہونگی تا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامات کو ختمی شکل دی جا سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عزاء داروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ، اس مقصد کیلئے علمائے کرام ، مختلف مسالک کے راہنمائوں اور عوامی نمائندوں کی مدد سے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے امام بارگاہ حسینیہ میں حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، ڈی سی او نے بعد ازاں مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا ،اس موقع پر اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ ، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز جعفری ، جواد حسین جعفری ، صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، ریسکیوچوہدری عبدالعزیز ، انچارج پی ٹی سی ایل گجرات سید نعیم عباس شاہ ، ایس ڈی او محمد عمران ، پی ایس او ندیم بٹ ، ملک جاوید اختر اعوان ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، چوہدری ظہور الٰہی ، سید اکبر کاظمی ، وقار الحسن ہیرا ، خادم علی خادم ، نوازش علی نوازش ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، یاسر وریاء و دیگر بھی موجود تھے ، انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے مقام اور روٹس کی صفائی کا بہترین انتظام یقینی بنایا جائے ، سٹریٹس لائٹس کو درست کیاجائے، سڑکوں پر پیچ ورک مکمل کیا جائے ۔ جلوس کے راستوں میں تجاوزات کا بلا تفریق خاتمہ ، بجلی اور ٹیلی فون اور کیبل نیٹ ورک کی تاروں کو درست کیا جائے ،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں فہرست ہے ، کسی بھی شر پسند عناصر کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ڈی سی او نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے انتظامات کو بالا تاخیر مکمل کریں ضلعی حکومت اس مقصد کیلئے تمام درکار وسائل فراہم کرے گی ، انہوںنے واضع کیا کہ کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت اور نااہلی ہرگز برادشت نہیںکی جائیگی اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا ، اس موقع پر انجمن حسینیہ کے صدر چوہدری منظور حسین وڑائچ نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ضلعی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ حسینیہ ٹرسٹ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کرے گی، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے ڈی سی او گجرات کو گجرات شہر میں یکم محرم الحرام سے لیکر 10محرم الحرام تک برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس اور راستے میں حائل دشواریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے اقدامات کو سراہا کہ انہوںنے محرم الحرام سے قبل ہی کام شروع کر دیا ہے ، جس سے محرم الحرام میں معاونت ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب نے کھاریاں میں گراں فروشی کے خلاف مہم شروع کر دی انہوں نے گزشتہ روز مین بازار کھاریاں کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دس دکانداروں جن میں سجاد علی ، امان للہ ، عبدالحمید ، وقاص خاں ، محمد اشرف ، عدنان خاں ، عظیم ، کاشف ،بلال ، یاسر محمود کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ، جبکہ مزید 8دکانداروں کو مبلغ 11000روپے جرمانہ بھی کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب نے کہا کہ کسی کو بھی گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر کوئی بھی اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)19اکتوبر بروز اتوار صبح دس بجے حسینیہ ٹرسٹ گجرات میں ایک اہم اعزاء داری میٹنگ ہو گی ، جس میں ضلع بھر سے بانیان مجالس کثیر تعداد میں شریک ہونگے ، اس اجلاس میں ضابطہ اخلاق اور امن و امان کے حوالہ سے بانیان مجالس کو آگاہ کیا جائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاںاقبال مظہر سے ملاقات کی اور انہیں گجرات تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنے وسائل برئوے کار لائیں گے اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار اداکریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے وفد نے ایس ای واپڈا ریاض احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، خصوصی طورپرصحافی کالونی گجرات میں ٹرانسفارمر کی فراہمی زیربحث آئی ، وفد کی قیادت صدر گجرت پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے کی ، وفدمیں جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب محمود اختر محمود اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹررزاق احمد غفاری بھی شامل تھے ، ملاقات کے دوران ایس ای واپڈا نے کہا کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا جائیگا ، اورگجرات پریس کلب کی کابینہ کے اشتراک سے صحافی کالونی میں بجلی کی فراہمی کا کام مکمل ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ”تنظیم المدارس پاکستان” کے مرکزی انتخابات گذشتہ روز جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں منعقدہ ہوئے جس میں آئندہ 5 سال کیلئے بھاری اکثریت سے بطور صدر مفتی منیب الرحمن چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان، نائب صدر علامہ سید ارشد سعید کاظمی ملتان، ناظم اعلیٰ علامہ عبد المصطفےٰ ہزاروی لاہور، ناظم امتحانات علامہ غلام محمد سیالوی اور سینئر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جگر گوشۂ پیشوائے اہلسنت مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری (مراڑیاں شریف) گجرات کامیاب ہوئے۔ جن سے شیخ الحدیث علامہ عبد المالک آف میانوالی چیف الیکشن کمیشنر تنظیم المدارس پاکستان نے حلف لیا۔ تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ مفتی عثمان افضل قادری نے حاصل کئے اور بھاری اکثریت سے سینئر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مدارس اہلسنت میں نو منتخب عہدیداران کے انتخابات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان و مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ، چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن و امیر ملت ٹرسٹ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف، مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،جگر گوشۂ فیض ملت علامہ فیاض احمد اویسی، علامہ ریاض احمد اویسی بہاولپور، مرکزی ناظم اعلیٰ عالمی تنظیم اہلسنت علامہ ضیاء اللہ قادری گوجرانوالہ، مفتی نعیم اللہ نعیمی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ رضویہ سرائے عالمگیر ، علامہ شمس الاسلام شمس ناظم اعلیٰ جامعہ سیفیہ رضویہ وزیر آباد، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، علامہ محمد سرور سلہریا صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان ، علامہ پیر ضیاء المصطفےٰ حقانی سربراہ مسلم فرنٹ پاکستان، علامہ صوفی عبد الرشید رضوی ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ نارووال، علامہ حافظ محمد طاہر ضیاء ناظم اعلیٰ جامعہ شفیع العلوم نارووال،علامہ قاری محمد طیب رضوی ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ دھم تھل،چوہدری اسد محمود نقشبندی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ، علامہ الطاف محی الدین صوبائی صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان شمالی پنجاب ،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر مدرس جامعہ اویسیہ کنز الایمان نارووال ، قاری محمد عبد الشکور اویسی ناظم اعلیٰ جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن جوئیانوالہ شیخوپورہ، پیر سید شاہد حسین شاہ قادری ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ رضویہ چندووال، حافظ شعیب زکریا آئی ٹی انچارج صغریٰ شفیع میڈیکل کمپلیکس ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، قاری محمد ارشد اویسی سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئی باڈی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ مدارس اسلام کے قلع ہیں ان کی مضبوطی سے ہی ملک و ملت دہشت گردی سے نجات حاصل کر سکتی ہے ۔مدارس اہلسنت کے ناظمین نے نو منتخب عہدیداران سے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد مدارس کا دورہ کر کے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون سازی کریںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹریفک حادثات روکنے کیلئے حکومت اقدامات کرے: خدیجہ فاروقی گجرات(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے موٹروے آئی جی کی طرف سے ہر سال ٹریفک حادثات میں 13ہزار اموات اور 50 ہزار زخمی ہونے کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اموات کی یہ شرح دہشت گردی کے واقعات میں ہونیوالی اموات سے کئی سو گنا زیادہ ہے، افسوس ان اموات میں کمی لانے کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آتی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں خوفناک حد تک بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر بحث کیلئے سپیکر سے استدعا کرینگے، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ حادثات میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی تاریخ کے واحد وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے حادثات کی صورت میں زخمیوں کی فوری طبی امداد اور ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کا جدید نظام دیا اور انسانی جان کا تحفظ کیا ورنہ اموات کی موجودہ شرح 100فیصد زائد ہوتیں، انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے بالخصوص موٹراور ہائی ویز پر ریسکیو 1122 کے ماڈل اور تجربہ سے استفادہ کیا جائے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا نظام فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ حادثات سے بچائو کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دشمن عذاب نار کا حقدار ہے ،حاجی محمد امین عطاری گجرات (جی پی آئی )مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران باب المدینہ مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جلیل القدر صحابی اور قطعی جنتی ہیں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مالک جنت قاسم نعمت ۖ نے اپنی زبان حق ترجمان سے دومرتبہ جنتی ہونے کی بشارت دی ،ذی النورین ،صاحب ہجرتین اور محبوب مصطفی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے القابات ہیں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انفرادی کوشش سے حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔ وہ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران بیان کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد آپ کے اہل خاندان نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خوب زد وکوب کیا اور ظلم وستم کا نشانہ بنایا مگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صبر واستقلال کا دامن نہیں چھوڑا جنگ تبوک کے موقع پر جب مسلمان قحط کی وجہ سے آزمائش میں مبتلا تھے تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خوب مدد کی۔انہوں نے کہاکہ دوجہاں میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کا دشمن ذلیل وخوار اور عذاب نار کا حقدار ہے ۔اللہ عزوجل بڑا رئوف الرحیم ہے مگر اس کے مقرب بندوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ،انہیں تکلیف پہنچانے والے ا ور مزارات کی بے حرمتی کرنے والے بدنصیبوں کو وہ رب قہار عزوجل اپنے شدید عذاب سے دوچار فرمادیتا ہے اور وہ نشان عبرت بن جاتے ہیں ۔رکن شوریٰ نے کہاکہ اللہ عزوجل کی رحمت سے صحابہ کرام ہمارے پیارے آقا ۖ کی صحبت بابرکت سے فیضیاب ہوئے ۔آپ ۖ پر اترنے والے وحی اور معجرات کو ملاحظہ فرماتے ،آقا ۖ کے ارشادات کو سماعت کرکے ان پر عمل کرنے کی سعادت پاتے اور جناب رحمت اللعالمین ۖ پر نازل ہونے والی رحمتوں سے حصہ پاتے تھے یہی وجہ ہے کہ ہر صحابی کاکردار سرکار نامدار ۖ کی سنتوںکا آئنہ دار ہوتا تھا ۔جس طرح ہمارے پیارے آقا ۖ تمام مخلوق میں افضل ہیں ۔اسی طرح صحابہ کرام تمام مسلمانوں میں افضل واعلیٰ ہیں ۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ صدقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے ، قیامت کے دن اس کے سرپر سایہ کرے گااور صدقہ تکبراور بری موت سے بچاتا ہے ۔ سیلاب زدہ مسلمانوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ۔ الحمد اللہ عزوجل تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے میں کوشاں ہے ۔آپ سے گزارش ہے کہ نیکی کاموں میں دعوت اسلامی کی معاونت کیجئے حسب توفیق صدقات وخیرا ت دعوت اسلامی کو دیکر بھلائی کے کاموں میں اپنا حصہ لیجئے ۔ہفتہ وار اجتماع کے اختتام پر اسلامی بھائیوںنے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب نے لالہ موسیٰ کے علاقہ میں ڈینگی کا باعث بننے والے چار ٹائر شاپس مالکا ن کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں جبکہ ایک کباڑ خانہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اے سی افشاں رباب نے پرانے ٹائروں کی دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی جہاں دوکان مالکان نے ڈینگی سے بچائو کے لئے ضروری اقدامات نہیں کئے تھے اسی طرح کباڑ خانہ چیک کیا جہاں ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے انتظامات انتہائی ناقص تھے۔ اے سی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پرانے ٹائروں کی دوکانوں کے مالکان کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسی میں مقدمہ درج کر ادیا جبکہ کباڑ خانہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔