گجرات ( جی پی آئی ) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام بشیر میرج ہال میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت مرکزی صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے کی ‘ مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن حکومت پنجاب مرزا محمود الحسن اور ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف تھے ۔ جنرل سیکرٹری افتخار چیمہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ‘ اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘ لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے اقدامات کرنا بھی ضروری ہے اور ہم اپنی سطح پر یہ انتظامات مکمل کرینگے ۔ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ رکھیں گے ۔ ضلعی صدر طارق جاوید نے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے ‘ اور اس کی روک تھام کیلئے بھی ہمیں مل کر کام کرنا ہے ‘ سانحہ پشاور افسوسناک ہے ‘ اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ کیونکہ معصوم بچوں اور استاذ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جو زیور تعلیم کے حصول کیلئے آئے تھے اور ہم پنجاب کی سطح پر تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالہ سے مالکان کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ‘ اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ آئے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھائیں تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں بہتر انداز میں اپنا کام جاری رکھ سکیں گے ۔ کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر تعلیمی میدان میں حکومت کا معاون ہیں ‘ انہوں نے سوشل سکیورٹی اور وولڈ ایج بینیفٹ کی بلیک میلنگ کی شدید مذمت جو وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل سکیورٹی اور ولڈ ایج بینیفٹ کے افسران کی بلیک میلنگ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جان چھڑائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں ایل پی جی ڈیلرز اور دکاندار بے لگام انتظامیہ کی آشیر باد سے ایل پی جی گیس بلیک میں 200فی کلو تک بکنے لگی ‘ گیس کے ستائے لکڑی جلانے پر مجبور لکڑی کی قیمت کو بھی پر لگے ۔ مہنگائی لکڑی کوئلہ خریدنے کی سکت نہ رکھنے والی عوام دور دراز سے لکڑی چننے پر مجبور ‘ عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج ‘ ڈی سی او گجرات سے فوری کارروائی کا مطالبہ ‘ تفصیلات کے مطابق گجرات کی انتظامیہ کی طرف سے ایل پی جی گیس کے ریٹس 150روپے مقرر کرنے کے باوجود شہر گردونواح میں ایل پی جی کی بلیک میں فروخت جاری ہے ‘ جبکہ انتظامیہ بڑے بڑے دعوئوں کے برعکس منافع خوروں کے خلاف بھی کچھ بھی کرنے سے گریز کر رہی ہے ‘ انتظامیہ کی طرف سے مقرر ہ ریٹس کے برعکس دکاندار انتہائی دھڑلے سے 200سے 220تک فروخت کر رہے ہیں ‘ ایل جی پی گیس مقررہ کردہ نرخوں سے کئی زیادہ من مانے ریٹس پر کھلے عام بیچی جا رہی ہے ‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں نہ بجلی ہے نہ گیس جس کے باعث لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں ‘ لیکن پبلک کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی اور کوئلہ کا کاروبار کرنے والوں نے دنوں میں امیر ہونے کی خواہش کے پیش نظر لکڑی اور کوئلہ کے ریٹس میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے ‘ اور دونوں ہاتھوں سے پبلک کو لوٹ رہے ہیں ‘ جس کی باعث مہنگائی لکڑی اور کوئلہ خریدنے کی سکت نہ رکھنے والی غریب عوام دور دراز علاقوں سے لکڑیاں چننے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات سے سوال کیا ہے کہ انتظامیہ دو ٹکوں کے لالچ انہیں ریلیف دینے گریز کر رہی ہے ‘ وہ جہاں جائیں ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں کو پر لگا کر عوام کی دسترس سے دور کرنے اور انتظامیہ کی آشیر باد سے انتہائی مہنگے داموں ایل پی جی گیس بیج کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر دنوں میں امیر خواب دیکھنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما وائس چیئر مین یوسی 51ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ راجہ اعجاز احمد آف فتو پورہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ عالم سلام کیلئے خالق اکبر کی طرف سے انعام اور اللہ کے رسول اللہ ۖ سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے اور آپ ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے نہ صرف ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں بلکہ مسلمان قوم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل دوبارہ کر سکتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ حضور نبی پاک ۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی اتباع اور فرمابرداری کی جائے ‘ کیونکہ آپ کی اسوہ حسنہ پر عمل سے ہی کامیابی ممکن ہے ‘ اور آپۖ سیرت پاک پر چلتے ہوئے اپنی زندگی گزار دینا آج کے تمام مسائل کا حل ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پورے ملک کی طرح کڑیانوالہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ‘ بعداز عظیم الشان جلوس میلاد النبی ۖ جامع مسجد بازار والی سے شروع ہوا ‘ جو مختلف مقامات سے ہوتا ہوا ‘ واپس اختتام پذیر ہوا ‘ جلو س کی قیادت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ غوث یگانہ چھالے شریف اور پیر سید عمر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سرہالی شریف نے کی ۔ جلوس کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ‘ اور جگہ جگہ جلوس کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )آل پنجاب پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب مرزا محمود الحسن نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات جاری ہیںاور تعلیمی اداروں میں فوری طور پر سختی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ‘ جب تک تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی کے انتظامات نہیں کرینگے ۔ اس وقت تک تعلیمی ادارے اوپن نہیں کئے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چیک کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بچے قیمتی سرمایہ ہیں ‘ اور بچوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ فیزیکل ایجوکیشن کے ٹیچرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکول کھلنے سے پہلے سکول کا وزٹ کرے ۔ اور ارد گرد کے حالات کا جائزہ لے ۔ خوانچہ فروشوں کی چھان بین کی جائے ۔ سکول سٹاف اور سکیورٹی گارڈز سکینر کی جائے ‘ سکولوں میں واک تھرو گیٹ و بیریرلگائے جائیں ۔ ہر آنے جانے والا کا ریکارڈ رکھا جائے ۔ ڈی پی او ‘ڈی سی او کی ٹیمیں چیک کریں گی ۔ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا کہ جب تک پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق اقدامات نہیں کرینگے ۔انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ منظور شدہ سکیورٹی ایجنسیوں کے گارڈز رکھے جائیں ۔ ہم تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج سات جنوری 2015ء بروز بدھ شام پونے سات بجے حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپورجٹاں گجرات میں ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی زیر صدارت منعقد ہوگا ‘ اجلاس میں تلاوت و نعت کے بعد سابق کارروائی کی توسیع کرائی جائے گی ‘ اجلاس میں سٹیز ن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونیوالی فکری نشست کے بارے میں افتخار بھٹہ رپورٹ پیش کرینگے ۔ جبکہ شیخ عرفان پرویز میلاد ریلی کی رپورٹ پیش کرینگے ۔ تمام اراکین سپریم کونسل بروقت اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گجرات اور رانیوال سیداں کے معروف دینی شخصیت پیر سید جماعت علی شاہ ( آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت ) سابقہ بنک منیجر کی اہلیہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں ‘ مرحومہ کی نماز جنازہ دربار عالیہ شہنشاہ ولایت پر پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید نذر حسین شاہ نے پڑھائی ‘ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے ختم قل 8جنوری 2015ء بروز جمعرات تمام دربار عالیہ شہنشاہ میں دس باے شروع ہو گا ‘ اور 11بجے اجتماعی دعا ہوگئی بعدازا مرحومہ کی ورح کو ایصال ثواب کیلئے اُن کے آبائی گائوں رانیوال سیداں میں 2بجے ختم شریف تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوگا ‘ ثناء خوانی ‘ مشائخ عظائم ‘ علماء کرام کا خطاب ختم شریف اور دعا ہوئی ‘ مرحوم نماز جنازہ میں پیر طریقت پیر سید نذر حسین شاہ ‘ جگر گوشہ مجاہد ملت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید نور حسین شاہ سابقہ ڈی ایس پی ‘ پیر سید علی حسنین شاہ گجراتی ‘ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ‘ سید شوکت حسین شاہ’ سید خادم حسین شاہ ‘ پیر محمد اشرف شاہ ‘ سید فضیلت شاہ نائب ناظم مدینہ سیداں ‘ سید مسعود حسین شاہ ‘ سید امجد علی شاہ ‘ پیر حسن محمود گجراتی ‘ پیر حسن محمود گجراتی ‘ چوہدری امتیاز احمد چیمہ ‘ الحاج محمد افضل کپور سیالوی ‘ حاجی محمد اقبال گھمن ‘ معین اشرف بٹ ‘ سید بلال حسین شاہ ‘ شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل سید سبط حیدر ‘ سید صغیر شاہ ‘ قاری مدثر نقشبندی ‘ سید ارشد شاہ ‘ قاری مدثر نقشبندی ‘ سید عباس شاہ ‘ مستری محمد منیر نقشبندی ‘ سید جعفر شاہ ‘ حاجی محمد الیاس نقشبندی ‘ قاری سعید احمد چشتی ‘ سید نثار شاہ ‘ حاجی محمد منظور ‘ خالد شاہ ‘ حاجی محمد انور ‘ وقار شاہ ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ چوہدری محمد انور ایس ڈی او ‘ ایس ڈی او ‘ چوہدری محمد اصغر ‘ چاند ڈار ‘ اسد جوڑا ‘ محمد یونسی ‘ میاں فیاض محمود ‘ حاجی عبدالرحمن ‘ الیاس شاہ ‘ میاں طارق اور دیگر شامل ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں لبیک یار سول اللہ ۖ غربی گجرات کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ محفل نعت عقیدت کے پھول 8جنوری 2015ء بروز جمعرات بعداز نماز عشاء بمقام مہمدہ چوک گجرات میں منعقد ہو گی ‘ اس محفل پا کی زیر صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ) زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ مہمدہ شریف فرمائیں گے ‘ اس محفل پاک میں حافظ فیصل یٰسین تلاوت قرآن حکیم اور ملک کے نامور ثناء خوان مصطفی عابد رئوف (لاہور )’ شہزاد تحسین مدنی ( اسلام آباد ) محمد یاسر مدنی ( علی پور چٹھہ ) حافظ تصور عطاری ‘ حافظ جواد ‘ حافظ علی حمزہ ‘ محمد بلال نقشبندی گجرات ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ‘ جبکہ خصوصی خطاب مقرر شعلہ بیان صاحبزادہ محمد کاشف چشتی اویسی آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف ( وزیر آباد ) فرمائیں گے ‘ اس عظیم الشان محفل نعت میں مہمانان گرامی پیر سید جماعت علی شاہ ‘ حاجی محمد مشتاق ( گولڈن انڈسٹری وزیر آباد ) خالد محمود چیمہ وزیر آباد ‘ حاجی محمد اقبال گھمن ‘ حاجی محمد افضل کپور سیالوی ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ سیٹھ امتیاز حیدر ‘ چوہدری احتشام برکت ایڈووکیٹ’ سیٹھ نوید کپور ‘ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد ‘ حاجی انجم رحمان ‘ محمد شہباز ‘ مرزا خالد محمود مغل ‘ چوہدری محمد اسلم مٹھو’ محمد عارف عطاری ‘ نثارا حمد نثاری’ عمر حیدر چیمہ ‘(وزیر آباد ) مرزا محمد الیاس جرال صدر کٹڑہ بازار خصوصی شرکت کریں گے ‘ اسی بابرکت محفل نعت عقیدت کے پھول میں نقابت کے فرائض گجرات کے معروف نقیب محفل محمد عمر شریف قادری صدرلبیک یارسول اللہ انجام دیں گے ‘ اس محفل نعت کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)عید میلاد النبیۖ کے موقع پر روحانی پیشواحکیم پیرزادہ جاگیردار چوہدری گل نواز جٹ رندھاواہوتی لاہوتی علمدارالمعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہوسرکار کی زیر صدارت ڈیرہ سخی لج پال قلندردامیں روحانی محفل منعقد ہوئی جس میں ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی حصوصی دعا ممتاز عالم دین قاری محمد احسان اللہ خطیب جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڑ نے کی لنگر تقسیم کیا گیا۔بعد ازاں حکیم پیرزادہ جاگیردار چوہدری گل نواز جٹ رندھاواہوتی لاہوتی علمدارالمعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہوسرکارنے عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں منعقدہ ہونے والے جلوسوں میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)روزن ادبی فورم کی ادب کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہارلیاقت علی چٹھہ ڈی سی او گجرات نے روزن ادبی فورم اورورلڈپنجابی فورم کے زیراہتمام”15ویں سالانہ روزن عالمی روزن شام شاعری”منعقدہ ٹی ایم اے جناح ہال میں کیا انہوں نے کہا آج کے مادی دور میںاپنی ادبی ثقافت کی روایت کو زندہ رکھنا جہاد سے کم نہیں،شعروںکے ذریعے ہونے والی مثبت تنقید معاشرے میں اصلاح کا سبب بنتی ہے انہوں نے کہا گجرات ادب کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک بہت اہم مقام رکھتا ہے ،لہذاایسی ادبی تقریبات کو مزیدخوبصورت بنانے میں ہمیشہ معاونت کرتے رہیں گے،اس سلسلہ میں ہم آغاز کر چکے ہیں گجرات جم خانہ میں ایک ایسا ہال تعمیر ہو گا جہاں پرادب کے حوالہ سے ہونے والی تقریبات کا اہتمام ہواکرے گا ،جہاں ادیب شاعر،دانشوراپنے اپنے خیالات کا اظہارکرسکیں گے ،اس خوبصورت محفل کے انعقادپرمبارکبادپیش کرتا ہوں،”15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”کی صدارت معروف شاعر حسن عباس رضا نے کی ،سابق ایم پی اے حاجی ناصرمحمودنے”15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی ادبی تقریبات ہمارے معاشرے کا حسن اورگجرات کی شناخت ہیں،انہوں نے کہا کہ ادب کے ذریعے ہم اپنے ذہنوں کو تروتازگی بخش سکتے ہیں،گذشتہ ساڑھے چھ سال کی ہماری خدمات سے عوام بخوبی آگاہ ہیں،ہم نے ہر کام میرٹ پر کیا ہے اورعوام کی بے لوث خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ افضل راز نے پچھلے پندرہ سال سے ادب کی جو شمع جلا رکھی ہے اس کی روشنی یہاں پرتشریف لائے اندرون ملک اور بیرون ملک سے شعراء کی موجودگی سے محسوس کی جا سکتی ہے،ہم ایسی محفلیں ضرورسجائیں گے،میزبان مشاعرہ افضل راز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ محفل میں سیاسی سماجی اورانتظامی افسران کی موجودگی اس بات کی غماض ہے کہ وہ شہر میں ہونے والی مثبت تفریح فراہم کرنے والی تقریبات کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور اپنی معاونت فراہم کرتے ہوئے مزیدبہتربنانے کی ترغیب بھی دیتے ہیں انہوں نے کہا ضیااحمد،میاں اکمل اورخرم محمود ترہنگی ٹی ایم او کی عملی شمولیت نے ’15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”کو چارچاند لگا دئیے ہیں میں ان ساتھیوںاورعوام کا بھی تہہ دل سے شکرگزارہوں کہ وہ کڑے موسم بھی روزن شام شاعری کا حصہ بنے رہے،’15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”میں ”سانحہ پشاور”کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں عظیم الشان محفل عید میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف نے کی تلاوت قرآن پاک’ کا شرف قاری شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا ‘ قاری محمد اشفاق آف سعودی عربیہ اور مظہر عزیز قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ‘ صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری نے حضور پاک ۖ کی ولادت باسعادت کے موضع پر خطاب فرمایا ‘ جس کے بعد پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی نے ملت اسلامیہ اور پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور محفل پاک میں شریک سینکڑوں پیر بھائیوں ‘ مریدوں و عقیدت میں لنگر تقسیم کیا ‘ قبل ازیں حضور اکرم ۖ کی ولادت باسعادت کے مبارک وقت چار بجکر بیس منٹ پر صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے کیک کاٹا ‘ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ ‘ صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ ‘ صاحبزادہ سید عاشر بخاری ‘ علامہ سید فیض الحسن شاہ ‘ علامہ محمد مظفر نقشبندی ‘ قاری محمد اشفاق ‘ قاری شفقت اللہ قادری ‘ بابر علی قادری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ عامر چوہدری ۔چوہدری نجیب قادری ‘ چوہدری محمد رشید کے علاوہ پیر بھائیوں ‘ مریدوں اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز کی قیادت میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ‘ جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شہر کا چکر لگایا بعدازاں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی زیر قیادت میلاد کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے اور مرکزی جلوس کے اختتام پر ساتھ ساتھ رہے ‘ موٹرسائیکل ریلی میں سلیم خاں ‘ تنویر بھٹی ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد ارشد ‘ قدیر بھٹی ‘ محمد عمران شاہد چشتی ‘ احمد رضا ‘ شیخ ریحان پرویز نے نہایت احسن انداز میں انتظامی امور سرانجام دیئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی پنجاب نعت کونسل کی طرف سے جیٹ میڈیکل سٹور پر عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس کا شاندار استقبال کیا ‘ جلوس کے مرکزی قائد صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی و دیگر کو ہار پہنائے ‘ اور جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ‘ اس موقع پر شیخ عرفان پرویز ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ سیٹھ ظہیر عباس صراف ‘ گل خاں ‘ تنویر بھٹی ‘ چوہدری عامر چوہدری اور میاں سہیل منیر و دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )سیاسی و سماجی شخصیت سید ضیاء علی شاہ ترمذی لالہ موسیٰ سابق سپیکر تحصیل کونسل کھاریاں کی رہائشگاہ پر جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر درودو سلام کی خوبصورت محفل سجائی گئی۔بھٹی سٹریٹ محلہ چراغ پورہ کو دیدہ زیب جھنڈیوں اور رنگ برنگی لائٹوں سے آراستہ کیا گیا۔ ختم خواجگان کی محفل کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں محفل مہمانوں کیلئے بار بی کیو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ علاقہ کے لوگوں کی جوق در جوق بھرپور شرکت۔ شرکت کرنے والوں میں سید مدد علی شاہ (سابق ناظم )، سید فیض الحسن شاہ (امیدوار برائے ایم پی اے)، سید ضیاء حسین جعفری(ڈی ایس پی)، ناصر حیات (ایس ڈی او پی ٹی سی ایل)، محمد اصغر (پی ایس چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ)، ملک محمد شریف، املک الطاف حسین (جنرل کونسلر)، صاحبزادہ اختر حسین اشرفی (امیر اہلسنت والجماعت ضلع گجرات)، سید محمد مقدس کاظمی(خانوادہ امام بری سرکار)، سید علی شاہ قلندری (ثناء خوان مصطفی)، علامہ قاری محمد منیر سلطانی (خطیب اعظم لالہ موسیٰ)، حافظ محمد مبشر (امام مسجد جامع حنفیہ چراغ پورہ)، حافظ محمد حنیف معصومی (سردار پورہ لالہ موسیٰ)، حافظ محمد اشرف گولڑوی (امام مسجد لالہ موسیٰ)، محمد ادریس نقشبندی (صدر انجمن تاجراں اہلسنت والجماعت لالہ موسیٰ)، محمد شہباز مغل (صدر بزم یا رسول اللہ)، ملک صادق، ذیشان اقبال بھٹی، عمران ارشد بھٹی، نعیم بھٹی، کاشف زرگر، لیاقت حسین زرگر، محمد رزاق زرگر، عامر اسلم ، چوہدری ادریس ایڈووکیٹ، مرزا آصف امین ایڈووکیٹ، شبیر احمد گوندل ایڈووکیٹ، چوہدری مشتاق حسین، افتخار احمد وڑائچ ، ثاقب بٹ، محمد ارشد منہاس، محمد شفیق بٹ، محمد حنیف بٹ، محمد شہباز گولڑوی، حاجی جاوید منہاس ، مولوی محمد منیر چوڑیاں والے۔ میاں محمد ریاض نوید، میاں عبدالمجید (صدر جامع مسجد حنفیہ چراغ پورہ)، مہر محمد ارشد، مہر امان اللہ، محمد اشرف کٹھانہ، مرزا عمران (مینجر اسٹیٹ لائف)، چوہدری آصف حسین کوٹ بیلہ)، سید نمبردار واجد حسین شاہ (رانیوال سیداں)، سید سجاد حسین شاہ (رانیوال سیداں)، سید آصف حسین شاہ (رانیوال سیداں)، سید صغیر حسین شاہ (رانیوال سیداں)، سید اشفاق حسین شاہ و اہل علاقہ سینکڑوں افراد نے محفل میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ گجرات کے وفد نے ممبر سپریم کونسل سٹیزن فرنٹ رانا مشرف علی ناز کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ وفد کی قیادت سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ راجہ محمد اعجاز ‘ ملک فراز ‘ طارق سلامت صراف ودیگر شامل تھے ۔ وفد نے مرحوم کے ورثاء اظہار تعزیت کیا ۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ‘ جس میں ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز ممبر ضلعی امن کمیٹی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ‘ اجلاس میں عرفان بٹ ‘ یاسر وریا ‘ قاری کرامت علی ‘ علی بھٹی ‘ عامر چوہدری ودیگر نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے ایک بیان گجرات پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالستار مرزا ‘ جنرل سیکرٹری احسام الدین کرامت و دیگرعہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ‘ اور کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی اپنے قلم سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے جہاد کرتا ہے اور گجرات پریس کلب جرات کی تاریخ رکھتا ہے ‘ اور ہم نو منتخب عہدیداران سے توقع کرتے ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لائیں ‘ اور صحافت کا علم بلند کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ ہم عید میلا دالنبی ۖ مرکزی جلوس کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ کہ جنہوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ‘ ٹی ایم اے نے صفائی کے موثر انتظامات کئے ‘ اور جلوس کا استقبال کیا ۔ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ جہاں میلاد منانے والے خراج تحسین پیش کے مستحق ہے ‘ اور اللہ تعالیٰ ہاں اجر و ثواب کا حقدار ٹھہرتے ہیں وہیں ان کے سہولت کیلئے اقدامات کرنے والے بھی اس انعام کے مستحق ہیں ‘ انہوں نے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے حفاظت کرے ‘ کیونکہ یہ میلاد منانے والوں کا ملک ہے ‘ اور میلاد منانے والوں نے ہی اس کو حاصل کیا تھا ‘ اور میلاد منانے والے ہی اس کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ‘ اور آئندہ بھی اس کے استحکام کیلئے کاوشیں کرتے رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ضلع بھر میں فوری طور پر محافظ کمیٹیاں قائم اور انہیں فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، کمیٹیوں میں یونین کونسلوںکے سیکرٹری، پولیس کا بیٹ آفیسر، نمبردار، انجمن تاجران کے نمائندے، ریٹائرڈ سرکاری اہلکار ، صحافی، پراپرٹی ڈیلر اور سماجی کارکن شامل کئے جا سکیں گے، انکی مدد کے لئے چار مسلح پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ممبران 30جنوری تک 8مختلف پرفارموں کے مطابق اپنے علاقوں کا تفصیلی سروے کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ ہدایات انہوںنے گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور بیٹ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ایس پی محمد ریاض، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، شعیب نسوانہ، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ حالات ہم سب سے بہتر طریقے سے ذمہ داریوںکی ادائیگی کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز نے جس طرح انسدا د پولیو مہم کے دوران سخت محنت کی اور مہم کے دروان قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی کی اسی طرح ایک بار پھر انہیں سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیکرٹری یونین کونسل اور پولیس ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کریں اور سروے کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے معلومات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ محافظ کمیٹیاں محلوں اور دیہات میں گھر گھر سروے کرکے وہاں مقیم کرایہ دارا ن کے کوائف جمع کریں گی جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں مکان دینے، مکان دلانے اور نوکری دلانے میں مدد کرنیوالے کے خلاف ایکشن ہوگا۔ محافظ کمیٹیاں اپنے علاقوں میں تمام پٹھانوں کی چیکنگ کریں گی جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں انہیں گرفتار کیا جائیگا جبکہ جن کے پاس افغان مہاجر کے کارڈ ہوں گے انہیں تنبہ کی جائے گی کہ وہ مہاجر کیمپوں میں واپس چلے جائیں جبکہ دوبارہ وہیں موجود ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ خانہ بدوشوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی اور انکا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، ٹیمیں انکی مکمل تلاشی لیں گی۔ بیرون اضلاع سے آکر بھٹہ جات اور ریڑھی بان کا کام کرنیوالوںکی چیکنگ کی جائے ، مزارات پر ٹھہرنے والے ملنگوں پر نظر رکھی جائے نیز بھکاریوں کو فوری گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، ہوٹل سرائے کی چیکنگ اور انکی انتظامیہ کو مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی جائے۔تمام پہرے داروں کی چیکنگ کی جائے ، تمام مساجد اور مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز کی عمارات محافظ کمیٹوں کے دفاتر کے لئے استعمال ہوں گے اور سیکرٹری یونین کونسل اور بیٹ آفیسر تمام ریکارڈ مرتب کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محافظ کمیٹیوںکے ممبران کو باقاعدہ کارڈ جاری ہوں گے ،سیکرٹری یونین کونسل انکے نام اپنے دفاتر میں نمایاں آویزاں کریں گے جبکہ تمام محافظ کمیٹیوںکا پہلا اجلاس کل بارہ بجے بیک وقت یونین کونسل دفاتر میں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلا دیا ہے جبکہ پاکستان دشمن ایسی مزید کاروائیاں کر سکتے ہیں جنہیں روکنے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو سخت محنت کرنا ہوگی اور اپنے ارد گرد نظر رکھ کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ محافظ کمیٹیوں کے سروے کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی روشنی میں پولیس فوری کاروائی کرے گی ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی محافظ کمیٹی کو حکومت کی طرف سے 50ہزارروپے انعام دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ مسجد کمیٹی نے تینوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں 34مساجد اور 10دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر چار کیسز منظور نہیں کئے گئے۔ مسجد کمیٹی کا اجلاس زیر صدار ت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ایس پی محمد ریاض، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ، ڈی او انٹرپرائزز اکرام الحق ،صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، چوہدری منظور حسین وڑائچ، ٹی ایم اوز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام کیسز کا فردا فردا جائزہ لیا گیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور ٹی ایم ایز کی رپورٹس کی روشنی میں رجسٹریشن کی درخواستیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رجسٹرڈ مساجد اور مدارس کو دیگر کی نسبت زیادہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا چاہیے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جن رجسٹرڈ مساجد میں لائوڈ سپیکٹر ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی انکی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ این او سی کے دوران بلڈنگ چیک کرنے کے ساتھ یہ بھی مدنظر رکھا جائے کہ مساجد اور مدارس کی وجہ سے تجاوزات نہ ہوں اور جہاں اس قسم کا خدشہ ہو وہاں این او سی نہ دیا جائے۔ انہوںنے تما م محکموں کو ہدایت کی کہ مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن کے لئے درخواستوں کو تیز ی سے نمٹایا جائے تاکہ انہیں نیٹ ورک میں لایا جا سکے جس کے بعد انکی مانیٹرنگ کا عمل آسان ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بغیر کپڑا ڈالے اور پھٹہ لگائے مٹی سے لد ی ٹرالیاں سٹرکوں پر لانے پر زیر دفعہ 144پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ شہریوں کو گرد و غبار اور اس کی وجہ سے بیماریوں سے بچانے اور سٹرکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کیا گیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ انہوںنے پولیس اور دیگر محکموںکے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ ۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ٹرالی پر کپڑا ڈالے اور مناسب طریقے سے پھٹہ نہ لگانے پر چار ٹرالی ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 144 تھانہ رحمانیہ مقدمات درج کرا دیے ہیں اور انکی ٹریکٹر ٹرالیاں تھانہ میں بند کرادی گئی ہیں۔ جن افراد کے خلا ف مقدمات درج کرائے گئے ہیںان میں محمد بنارس، محمد خان، جمعہ شاہ اور جمعہ داد شامل ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کرپشن کے الزام میں پٹواری حلقہ بہلول پور کو معطل کر دیا ہے۔ پٹواری مذکورہ کے خلاف ارشد محمود ولد رحمت اللہ نے وزیر اعلی پنجاب کو درخواست دی تھی کہ اس نے دھوکہ دہی سے انکے انتقال کا غلط اندراج کیا ہے ۔ دوران تحقیقات پٹواری اپنے خلاف الزامات کا دفاع نہ کرسکا جس پر اسکے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل امتیاز احمد بھلی کی پریس ریلیز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات آج دن بارہ بجے نیو بلاک ڈسٹرکٹ جیل کا افتتاح کریں گے۔ ۔۔۔ سرکار ۖنے جھولی پھیلانے والوں کو طلب سے زیادہ دیا،حاجی عبد الحبیب عطاری گجرات ( جی پی آئی )مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا ہے کہ ہمارے پیارے آقا محمد مصطفی ۖ تمام مخلوق میں سب سے افضل واعلیٰ ہیں ۔اللہ عزوجل نے آپ کو ایسے خصائص عطا فرمائے جو کسی نبی کو نہیں ملے ۔ہمارے سرکار ۖ سے بے شمار معجرات صادر ہوئے باکمال معجزات پر آج بھی عقلیں حیران ہیں ۔وہ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بیان کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے آقا ۖ دلوںکاحال جانتے ہیں ۔ہمارے پیارے آقا ۖ کی بارگاہ میں جس نے بھی جھولی پھیلائی اسے طلب سے بھی زیادہ دیا ۔پہاڑ ،حجر وشجر ،دریا ، سمندر،زمین اور آسمان سب پیارے آقا ۖ کا حکم مانتے ہیں ۔ آپ ۖ کی حکومت تمام عالمین پر قائم ہے ۔سرکار ۖ کے اشارے سے چاند دوٹکڑے ہوگیا،اشارہ پاتے ہی ڈوبا ہوا سورج پلٹ آیا ،قحط سالی کے عالم میں دعائے مصطفی ۖ کی بدولت موسلادھار بارش ہوگئی قحط سالی ختم ہوئی، پیاسی زمین سیراب ہوئی اورلوگ خوشحال ہوگئے ۔لعاب دہن سے لاعلاج مریض شفایاب ہوگئے ،کٹے ہوئے بازو جڑ گئے ،آنکھوں کی بیماریوں سے شفا ملی ۔ انہوںنے کہا کہ پیارے آقا ۖ کی اطاعت اورسچی محبت دوجہانوں میں کامیابی کی ضامن ہے ۔دامن مصطفی ۖ سے وابستہ ہونے والے صحابہ کرام روشن ستاروں کی مانند بن گئے جن کی سیرت سے رہنمائی لے کر کامیاب زندگی گزاری جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پیارے آقا ۖ کا روشن معجزاہ قرآن کریم ہمارے سامنے ہے ۔قرآن پاک پڑھنے والے کو ہرحرف کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ا سلامی تعلیم قرآن کو عام کرنے میں مصروف ہے ۔دنیا بھر میں بے شمار مدنی منے اور منیاںمدرسة المدینہ کے ذریعہ فی سبیل للہ تعلیم قرآن حاصل کررہے ہیں ۔مدرسة المدینہ آن لائن انٹرنیٹ کے ذریعے قرآن پاک کی تعلیم عام کررہا ہے جبکہ مدرسة المدینہ بالغان کے ذریعے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوںکو قرآن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے ۔رکن شوریٰ کے بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے بیان کیا ۔بعد ازاں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری نے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر مہرثاقب اسحاق کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات،مبارکباد دی اور گجرات آمد کا خیر مقدم کیا۔صدر گجرات چیمبر آف کامرس مہر ثاقب اسحاق نے چیمبر کی جانب سے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر ضیاء القیوم سے جامعہ گجرات میں ملاقات کر کے ان کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مہر ثاقب اسحاق نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم جیسی علم دوست شخصیت کی بطور وائس چانسلر تعیناتی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ وہ خوش مزاج اور نفیس طبع ماہرتعلیم ہیں۔ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات انڈسٹری اکیڈیمیا لنکجز کے حوالے سے قابل پالیسی پر عمل پیرا ہو گی۔ انڈسٹری کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا کر یونیورسٹی قومی جامعہ کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ چیمبر کے نائب صدر نعمان اسلم گوندل نے کہا کہ انڈسٹری اکڈیمیا لنکجز عصری وژن ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خیالات ان کی مستقبل بینی کے عکاس ہیں۔ چیمبر آف کامرس اور جامعہ گجرات کے تعلقات کو مثبت اور پختہ بنائیں گے۔ ایگزیکٹو ممبرچیمبر آف کامرس راجہ طاہر شیخ نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے افکار اور وژن ان کے تجربے اور حب الوطنی کے مظہر ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات سے اشتراک علم کو سنجیدہ انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے چیمبر آف کامرس گجرات کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعات کو صنعت و تجارت کی ترقی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔علم و تحقیق اور وسائل و تجربہ کے باہمی اشتراک سے معاشی بہتری کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تعاون اور اشتراک سے علمی سرمائے کو قومی سرمائے میں تبدیل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیا ء القیوم کا جامعہ گجرات کے رکن کالجوں کا دورہ،سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس اور سٹی کیمپسز کا دورہ کیا، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ،ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل مصدق ہاشمی اور ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید بھی اُن کے ہمراہ تھے۔وائس چانسلر UOG کالج برائے خواتین مرغزار کالونی پہنچے تو پرنسپل محترمہ فرحت محبوب نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا۔بعد ازاں وائس چانسلر کو کالج میں سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر ضیا ء قیوم نے سٹی کیمپس جی۔ٹی روڈ کالج کا بھی وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل (ر)مصدق ہاشمی نے جی۔ٹی روڈ کیمپس میں سکیورٹی امور کی تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ جامعہ گجرات کے سکیورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات کو محفوظ اور علم دوست ادارہ بنائیں گے۔ طلبا و طالبات اور والدین مطمئن رہیں UOGکی بیدار انتظامیہ جامعہ گجرات کے وقار کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔