گجرات کی خبریں 16/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا مقصد ہیلتھ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ریگولیٹ کرنا ہے۔کیونکہ پنجاب ہی نہیں ملک بھر میں کوئی ایسا نظام موجود نہیں تھا جس کے تحت ہیلتھ سے وابستہ افراد کو ایک سسٹم کے تحت لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دس ہزار سے زائد ہسپتال کلینک وغیرہ رجسٹر کئے جا چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار کی درخواستیں پر عمل ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر مشتاق احمد نے IHMA ضلع گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ IHMA کے عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس سیمینار کا انعقاد کیا ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹریشن سے ہیلتھ سے وابستہ افراد کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پہلے ہیلتھ کیئر کمیشن انکوائری کرے گا اس کے بعد کوئی کارروائی ہو سکے گ۔ کوئی بھی قانونی ادارہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی سفارشات کے بغیر کسی قسم کا ایکشن نہیں لے سکے گا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت PMDC ۔ NCH اور طبیہ کونسل کے رجسٹرڈ افراد رجسٹریشن حاصل کر سکیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ DCO اور دیگر انتظامیہ کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن حاصل کریں۔ کلینک کی رجسٹریشن کا علیحدہ سسٹم ہے۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ہیلتھ سے متعلقہ افراد کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے بھی تربیتی پروگرام مرتب کرے گا تاکہ ہیلتھ سے وابستہ افراد بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں۔ مرکزی صدر IHMA ڈاکٹر میاں جمیل احمد نے کہا کہ IHMA نے ملک بھر میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی تربیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ملک بھر میں IHMA یونٹ موجود ہیں۔ تحصیل لیول پر بھی کام جاری ہے۔ ہومیو ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی صدر IHMA ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ نے کہا کہ IHMA نے ہمیشہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور کوشش کی ہے کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ آج کا سیمینار اس سلسلہ کی کڑی ہے اور اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر۔ ڈاکٹر محمد عارف ۔ ڈاکٹر خالد صبور۔ ڈاکٹر شبیر احمد کوٹلہ۔ ڈاکٹر سید صابر حسین شاہ، ڈاکٹر ارشد چوہدری، ڈاکٹر اشفاق ربانی، ڈاکٹر راجہ منیر ، ڈاکٹر مشتاق احمد’ڈاکٹر مدثر ، ڈاکٹر ندیم اشرف ، ڈاکٹر افتخار احمد ریاض، ڈاکٹر افتخار احمد گوجرانوالہ، ڈاکٹر نعمانہ پروین و دیگر نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں ضلع بھر سے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلامک ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن IHMA ضلع گجرات کے نو منتخب عہدیداران نے گجرات پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا۔ مرکزی صدر IHMA میاں جمیل احمد نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں ضلعی صدر ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالخالق ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالرزاق ، نائب صدر ڈاکٹر مدثر حسین ‘ نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار بوکن’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ندیم اشرف ‘ سیکرٹری فنانس ڈاکٹر محمد فاروق’ چیئرمین فری کیمپنگ یونٹ’ ڈاکٹر محمدعارف ملک’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد اختر’ چیئرمین سٹڈی سرکل ڈاکٹر آفتاب غوری’ چیئرمین سیاسی کمیٹی ڈاکٹر صابر حسین شاہ’ صدر لالہ موسیٰ یونٹ ڈاکٹر خلیق الرحمن کائرہ’ صدر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر بشارت ‘ صدر ٹانڈہ’ مرزا محمد ارشد ‘ صدر کڑیانوالہ ڈاکٹر محمد آصف’ صدر شادیوال ڈاکٹر فیاض’ صدر کوٹلہ’ ڈاکٹر شبیر حسین’ صدر جلالپور جٹاں ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر شامل ہیں۔ مرکزی صدر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میں اپنے سکول کے بچوں کو بہتر اور لائق اساتذہ سے تعلیم دلوانا چاہتا ہوں اس سلسلہ میں ٹیچر ٹریننگ کو اہمیت دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شہزاد شفیق نقشبندی چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے SEC کے زیر اہتمام ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سکول کے سینئر ٹیچرز نے شرکت کی۔ شہزاد شفیق نے کہا کہ ٹیچر میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہونی چاہئیں جن سے وہ اپنے سٹوڈنٹس کو مضمون کے حوالے سے مطمئن کر سکے اور انہیں اچھا انسان بنانے کی تربیت دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ‘ میں نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مدد لی ہے اور جدید ترین الیکٹرانک بورڈز فراہم کئے ہیں تاکہ طلباء اور اساتذہ کو آسانی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اچھا استاد وہ ہے جس کا شاگر اس کے سبق سے مطمئن ہو کر شکریہ ٹیچر بولے۔ میں نے اس سلسلہ میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ SEC کنسلٹنٹس کی مدد لی ہے تاکہ وہ اساتذہ کو ٹرینڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مس مریم ، یامین ، ٹریننگ کوارڈینیٹر نے کہا کہ SEC پاکستان میں واحد ادارہ ہے جو اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے اور اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اور ان کو ٹیچنگ کے بہترین اصول سکھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے بچوں کو بہتر انداز میں ٹرینڈ کریں ۔ ٹریننگ مینیجر ثناء خان نے کہا کہ SEC دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی EDO ایجوکیشن طاہر کاشف نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) EDO ایجوکیشن طاہر کاشف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر شعبہ تعلیم میں ہمارے ساتھ بے حد تعاون کر رہا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا تعاون ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔ انہوں طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ہم اس سلسلہ میں شہزاد شفیق نقشبندی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتیں اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلہ میں صرف کر رہے ہیں۔ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیف آرگنائزر لبیک یا حسین آرگنائزیشن محمد علی نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ امن و امان کے قیام کیلئے کام کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کا احترام کرتے تھے۔ ان کی وفات بہت بڑا المیہ ہے اور ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کنجاہ پریس کلب کے نومنتخب صدر یاورعباس اور ان کی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین محمد صدیق بٹ ، سینئر نائب صدر خالد ہنجرا، نائب صدر سید اشفاق حیدر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمررشید چشتی ، سیکرٹری تقریبات احسان فیصل کنجاہی ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد اقبال، سیکرٹری انفارمیشن محمد قاسم، اراکین مجلس عاملہ سجاد احمد، راجہ محمد سلیم بھی شامل ہیں ۔ حلف وفاداری کی تقریب پریس کلب کنجاہ میں منعقد ہوئی ۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات محمد عرفان ، سابق چیف ایگزیکٹو گیپکو میاں منیر احمد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع کنجاہ پریس کلب کی جانب سے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، چیف ایگزیکٹو گیپکو (ر)میاں منیر احمد ،صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ سیٹھ قمر خورشید صراف اور کنجاہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن U.Kکے صدر نوید بشیر کنجاہی کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا ۔ جبکہ اراکین پریس کلب کو ڈی سی او گجرات نے گولڈ میڈل پہنائے ۔ تقریب سے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کنجاہ پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے اور کنجاہ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے ۔ کنجاہ کی تعمیر و ترقی میں مقامی صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کے لوکل اخبارات کا جب بھی مطالعہ کرتا ہوں تو کنجاہ کی چھوٹی سے خبر بھی دلچسپی سے پڑھتا ہوں ۔ کنجاہ کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہوں ۔ انشاء اﷲ کنجاہ کو ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوںنے کہا کنجاہ شاعروں ، ادیبوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے کنجاہ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں یہاں کے لوگوں کا پیار میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ جشن گجرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کنجاہ کے شاعروں کی ڈیمانڈ پر قومی سطح کا مشاعرہ گجرات میں منعقد کیا جارہا ۔ انشاء اﷲ ایک بڑا ایونٹ کنجاہ میں بھی منعقد کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر عارف مسعود، یاور عباس اور چیئرمین محمد صدیق بٹ اور قمر رشید چشتی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کے سب انجینئر چوہدری سلیم رضا شدید علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال کر گئے مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کئی روز سے گجرات ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز انہیں ہزاروں سوگوارون کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں کوٹلہ ککرالی میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات کے علاوہ ٹی ایم اے گجرات کے آفسران ملازمین اور ٹھیکداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات اور گردونواح میں تیز رفتار اندھی اور بارش نے موسم کو ایک بار پھر ٹھنڈا کر دیا ،بارش سے گجرات شہر کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھرا ہو گیا جس سے شہریوں کو گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا،ٹھنڈک میں اضافہ کے بعد شہریوں نے دوبارہ گرم کپڑوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ۔بارش سے ریلوے روڈ ،جیل چوک ،رحمان شہید روڈ ،کچہری روڈ،سمیت دیگر کئی روڈ بارش کے پانی میں کئی کئی فٹ تک ڈوب گئے ٹی ایم اے کا عملہ ایک بار پھر پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف ضلع گجرات کو مضبوط بنیادوں پر منظم طریقے سے کام کرنے کیلئے گجرات کے نظریاتی،محنتی اور عوام سے ہمہ وقت رابطہ رکھنے والے افراد پر مشتمل ایگزیکٹو باڈی تشکیل دی جائے جوتحریک انصاف کے کام کو ضلع بھر کے ہر شہرگائوں اور محلوں تک پہنچانے کا کام کرے انہوں نے کہاکہ ایگزیکٹیو باڈی میں تحریک انصاف کو دھوکہ دینے والے مفاد پرست اور عوام میں بدنام لوگوں کو ہر گز شامل نہ کیا جائے اور ایگزیکٹیو باڈی تشکیل دے کر صوبہ کی منظوری کے بعد با ضابطہ طور پر اتفاق رائے سے فیصلے کئے جائیںتا کہ عوام کے اندرپائے جانے والے تذبذب کو دور کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کے مطابق کا م کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ پی پی 112میںتنظیمی مشاورت کے بعدپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ان لوگوں کو دئیے جائیں گے جو عوام کے دکھ درد اور مسائل کو سمجھتے ہوں اور جن کی دیانت،امانت پے شک نہ کیا جا سکے اور وہ نیک شہرت رکھتے ہوںانہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نوجوانوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام کی خدمت کیلئے موقع دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) لاہوریوحنا آباد چرچ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید میں مذمت کرتے ہیںدھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں سینئر راہنما و ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،نائب صدر تحصیل کھاریاںسید حسن رضا شاہ گیلانی ،صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،طاہر رفیق بٹ شاہ سرمست،غلام عباس بھٹہ،سید علی فائز شاہ،لیاقت علی بھانوالیا،محمد رفیق بھٹی،سید گل حسن شاہ،سید مظہر حسین شاہ،جمیل احمد طاہر،امجد نوید شیخ ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنمائوں مرزا خرم شہزاد،محمد شہباز،مبشر بٹ،محمد شعیب مغل،فرقان جاوید اور دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر اور گروہوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنی چاہیں تا کہ جلد از جلد ملک دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا پا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)تھانہ صدر کے علاقہ رتی میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ڈیرہ سے لاکھوں روپے کی قیمتی مویشی چوری کر کے لیے گئے ،پولیس سوتی رہ گئی،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر گجرات کے گائوں موضع رتی میں حاجی مسعودکے ڈیرہ سے نامعلوم چوروں نے رات کے وقت لاکھوں مالیت کے دس مویشی چوری کر لیا اورفرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر گجرات نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔