گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کی عظیم الشان روحانی محفل مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن عمر فاروق ٹائون جی ٹی روڈ گجرات منعقد ہوئی۔ خصوصی خطاب ممتاز مذہبی سکالر علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی مرکزی ناظم اعلیٰ دعوت نے کیا۔ خصوصی شرکت ضلعی صدر PAT چوہدری گلریز محمد اختر وڑائچ ایڈووکیٹ صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ زیب آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ اس موقع پر سامعین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اپنے خطاب میں قرآن مجید کا مختصر تعارف بیان کیا۔ کہا کہ قرآن مجید کا پہلا مسکن علم الٰہی ہے دوسرا مسکن لوح و محفوظ ہے۔ تیسرا مسکن قطب مصطفی ۖ کریم اور چوتھا مسکن یعنی گھر امت مسلمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حضور نبی کریم ۖ کے قلب اطہر پر نازل فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کا پہلا رشتہ دل سے جوڑا اور قرآن مجید کا فیض حاصل کرنے کیلئے ہر مسلمان کو اپنے دل کا رشتہ قرآن مجید سے قائم کرنا ہو گا۔ نزول قرآن مجید سے پہلے قرآن مجید لوح محفوظ پر موجود تھا اور اس سے قبل اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات میں موجود تھا۔ پہلا مسکن علم الٰہی’ دوسرا مسکن لوح محفوظ تیسرا مسکن قلب مصطفی علم الٰہی میںبھی قرآن موجود ہے۔قرآن مجید کے ہر مسکن کو بقاء حاصل ہے۔ …………………………… ……………………………
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بیاد مرزا قیصر محمود شہید ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ صدارت چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک گجرات نے کی خصوصی شرکت چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ضلعی صدر PAT صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ بخاری زیب آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ خصوصی خطاب و دعا علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مرزا قیصر تحریک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے اور قابل فخر تحریکی ساتھی تھے۔ بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر علامہ ساجد محمود قادری خالد محمود گورالی’ چوہدری حسن سیال’ سٹی صدر PAT شاہد اقبال میر’ ڈاکٹر سرفراز طور ‘ عبدالوحید طور’ چوہدری محمد عنایت وڑائچ’ مظہر اقبال نقشبندی’ حاجی ناصر عزیز مغل’ مولانا حاجی محمد یوسف راجپوت’ حاجی زمان مغل ‘ مرزا شکیل احمد مرزا’ سہیل احمد’ کامران بٹ’ محمد یوسف بٹ’ سید نثار شاہ’ طاہر زیب وڑائچ’ محمد رضوان’ محمد سلیم’ طالب حسین’ حاجی محمد ریاض عمان’ ابرار وڑائچ’ طلحہ میر’ نعیم شریف صابری’ حاجی عمران صابر’ سہیل احمد طور’ آصف علی’ سید نوید الحسن شاہ’ عاطف مجید’ زیب علی’ سید نوید الحسن شاہ’ عاطف مجید’ زیب علی’ ناصر محمود’ محمد ابوبکر’ احمد حسن’ رحمان سلطان’ دانش علی’ و دیگر تعزیتی اجلاس میں شریک ہوئے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان سیاسی رہنما حافظ وقاص اختر چوہدری آف محمدی سویٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو مسلم لیگ (ق) کا سرمایہ ہیں یو سی 47 میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں علاقہ بھر میں اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم پر وہ جنرل کونسلر کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ یو سی 47 میں دوبارہ کونسلر بھاری اکثریت سے منتخب ہو چکے ہیں ۔ علاقہ بھر کی تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انشاء اللہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو سابق جنرل کونسلر یو سی 47 کے صاحبزادے چوہدری عدنان ذکاء ڈھلو کی شادی پر ممتاز شخصیات کی مبارکباد جس میں حاجی منظور حسین ڈار سابق ناظم چوہدری ڈاکٹر شکیل دھکڑ’ چوہدری اجمل حسین’ حافظ وقاص اختر ‘ آف محمدی سویٹس چوہدری طارق آف طارق کلاتھ’ چوہدری اورنگ زیب ‘ چوہدری اسد بھٹی’ میاں عدنان ناظم انصاری’ میاں شہباز انصاری’ حاجی ظفر اقبال رحمانی سابق نائب ناظم’چوہدری محمد نعیم’ ڈاکٹر ارشد چوہدری’ چوہدری راشد ‘ملک محمد رفیق چوہدری حاجی زاہد انور’ حاجی طاہر انور’ چوہدری زبیر مرل’ چوہدری مالک’ چوہدری عارف’ چوہدری اشرف ڈھلو’ چوہدری عمران سندھو’ چوہدری احتشام الحق باجوہ’ چوہدری انضمام الحق باجوہ’ حاجی افضل آف تیمور فین’ چوہدری اعجاز چٹھہ ‘ چوہدری احسن چیمہ’مرزا بلاول بیگ’ مرزا شہباز بیگ’ چوہدری غلام سرور’ چوہدری شبیر بھاگووال’ چوہدری محمد نواز’ چوہدری محمد الیاس’ حاجی محمد اکرم’ چوہدری طارق’ چوہدری اقبال ڈھلو ‘ چوہدری اورنگ زیب چیمہ’ چوہدری سلیم کپڑے والا سابق کونسلر کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بلا شبہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنیکل ایجوکیشن کا نیٹ ورک ہے جو کہ پاکستان آزاد کشمیر میں بیک وقت طلباء کی رہنمائی کیلئے کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز اور چیف ایگزیکٹو گرین ایڈ سید مزمل حسین شاہ’ نے فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیونہ منڈی کیمپس کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیونہ منڈی میں طارق جاوید چوہدری نے جس طرح خوبصورت بلڈنگ تیار کی ہے اور جدید ترین ٹیکنیکل آلات فراہم کئے ہیں اس پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ آلات طلبہ کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اور ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ادارہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مختلف ٹیکنالوجیز میں طلباء کی رہنمائی کر رہا ہے تاکہ طلباء پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھا سکیں۔ …………………………… …………………………… گجرات: صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز اور سید مزمل حسین شاہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیونہ منڈی کیمپس کے مختلف دورہ جات کا معائنہ کر رہے ہیں’ MD طارق جاوید چوہدری اور ڈائریکٹر عمر طارق بھی ہمراہ ہیں (جی پی آئی) …………………………… ……………………………
گجرات (جی پی آئی) پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب محمد اسلم خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام پاکستان پوسٹ آفس پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمارا سلوگن ہے پاکستان کی پہچان پاکستان پوسٹ ، انہوں نے کہا کہ کسی ملک کا سب سے اہم ادارہ اس ملک کا پوسٹ آفس ہے ۔ اور اس ادارے کی ضروریات کی فراہمی مملکت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پوسٹ آفس پاکستان کا سب سے اہم اور مضبوط ادارہ بنے اور لوگوں کا ان پر اعتماد بحال ہو۔ اس سلسلہ میں پورے پنجاب میں سٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ سرگودھا ‘ لاہور’ سیالکوٹ’ گوجرانوالہ’ قصور اور اوکاڑہ میں اس سلسلہ میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہو چکا ہے۔سٹاف کو بہتر تربیت دینا ، با اخلاق بنانا اور پروفیشنل ازم کی طرف راغب کرنا مقصد ہے۔ اس وقت پاکستان میں مختلف ادارے پاکستان پوسٹ جیسی سہولیات مہیا کر رہے ہیں اور ہم نے کوشش کرنی ہے کہ اپنے اعتماد کو بحال رکھیں۔ کئی آج بھی سینکڑوں جگہ ہیں جہاں پر یہ ادارے ناکام ہوتے ہیں مگر پاکستان پوسٹ کی سروس وہاں پر بھی موجود ہے۔ پہاڑ ہوں، صحرا ہوں ، سمندر ہو ، پاکستان پوسٹ کی سروس ہر جگہ موجود ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی ایجنسیوں اور بلوچستان کے علاقوں میں جہاں کوریئر سروسز کام نہیں کرتی وہاں بھی پاکستان پوسٹ ، پاکستان کا نشان بنی ہوئی ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ کی پوسٹ سب سے بڑا ادارہ ہے۔ جو بلین ڈالر خسارہ میں جا رہا ہے لیکن اسے بند نہیں کیا جا رہا کیونکہ وہ فیڈریشن کی پہچان ہے۔ اور ہم فیڈریشن ہیں اور پاکستان کی پہچان ہیں۔ ہم نے ایسے گندے انڈوں کو باہر نکالنا ہے جو پوسٹ آفس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ کائونٹر پر لوگوں کو عزت دینا ہمارا فرض ہے۔ جگہ جگہ پلے کارڈز آویزاں کئے جائیں گے جن پر ہمارے نمبر موجود ہوں گے تاکہ لوگ ڈائریکٹ شکایات درج کروا سکیں۔ کمپیوٹرائزڈ نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بھرتیوں پر پابند ی کی وجہ سے سٹاف کی کمی ہے اور ڈلیوری کے حوالہ سے لوگوں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے۔ ڈے بائی ڈے کے تحت کام کیا جا رہا ہے سیونگ بینک کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ سٹاف کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور سے سرائے عالمگیر تک بشمول گجرات سیم ڈے ڈلیوری کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جسے کامیاب بنایا جا رہا ہے۔ سیونگ بینک عوام کیلئے بے پناہ سہولیات کے ساتھ موجود ہے جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس بھی نہیں اور فری چیک بک کی سہولت موجود ہے۔ اور پرافٹ بھی دیا جاتا ہے۔ سیونگ بینک کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن عبدالغفور ، ملک مختار احمد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز گجرات’ سید ذوالفقار علی چیف پوسٹ ماسٹر GPO ‘ چیئرمین ورکرز یونین خلیق احمد ‘ غلام سرور و دیگر بھی موجود تھے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) معروف ماہر تعلیم اور مذہبی راہنما شہزاد شفیق نقشبندی آف ایجوکیٹرز باردری کیمپس گجرات نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے طا لبہ مہر ین شفق کو حجاب پہننے پرگو رنمنٹ کالج لا ہور میں دا خلہ نہ دینے کے واقع کی شد ید مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے اور اسلامی ر یاست کے تعلیمی اداروں میں ایسی پا بند یاں سمجھ سے بالا تر ہیں ۔ پا کستان کے تعلیمی اداروں کو پیر س ، فر انس نہیں بننے دیں گے پاکستان اسلام کا قلع ہے یہا ں لارڈ میکا لے کا تعلیمی نظا م ہر گز قبول نہیں کر یں گے مغر بی قو توں کی خو شنو دی کے لئے ایسے اقدامات قا بل مذ مت ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب وفا قی سیکر ٹر ی بر ائے تعلیم سے مطا لبہ کیا کہ وہ واقعہ کا فی الفور نو ٹس لیکر حقا ئق منظر عام پر لائیں جا ئیں ۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور داخلو ںکا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میرٹ پر داخلے دئیے جا رہے ہیں شہزاد شفیق نقشبندی ڈائریکٹر اور حافظ محمد طاہر ایڈمنسٹریٹر نے داخلوں کے سلسلہ میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ داخلوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور میرٹ کو مد نظر رکھا جا رہا ہے لیکن لوگوں کا بھی اس ادارے کی کارکردگی کی بدولت داخلوں کیلئے دبائو بڑھ رہا ہے۔ اور لوگوں نے بچوں کو اس ادارے میں داخل کروانے میں فخر محسوس کر رہے ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے شاندار نتائج پر ممتاز شخصیات نے ضلع بھر سے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ادارہ بلا شبہ بہترین کارکردگی کا حامل ادارہ ہے جو کہ طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کے فریضہ کو سرانجام دے رہا ہے ۔ شہزاد شفیق نقشبندی بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے دن رات کوشاں ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ ادارے کو میٹرک کے بعد جماعت نہم کے نتائج میں بھی شاندار کامیابی ملی ہے۔ اور امید ہے کہ اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) جی پی او میں تربیتی سیمینار برائے پوسٹماسٹر صاحبان اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ صاحبان و جملہ سٹاف گجرات ڈویژنل و گجرات جی پی او منعقد ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی محمد اسلم خان نیازی پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہور تھے۔ اس کے علاوہ عبدالغفور ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل پوسٹل ریجن سیالکوٹ’ مختار احمد ملک ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز گجرات ڈویژن’ سید ذوالفقار علی چیف پوسٹ ماسٹر گجرات جی پی او تمام اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرز’ پوسٹ ماسٹرز’ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد تمام جملہ سٹاف کی بنیادی تربیت کرنا تھا۔ جس میں مندرجہ ذیل سروسز کی بہتری کیلئے مختلف امور بالخصوص زیر بحث لائے گئے تاکہ قومی ادارے کے تشخص کو اجاگر کیا جائے۔ جس میں سیونگ بینک کا بڑھانا ‘ تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ منافع کے ساتھ خدمات پیش کی جا سکیں۔ ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر’ تاکہ باہر سے ترسیل شدہ رقومات کو لوگوں میں فوری تقسیم کیا جا سکے۔ یوٹیلیٹی بلز کا وصول کرنا تاکہ نہ قطار اور نہ انتظار کی زحمت ہو۔ منی آرڈر کا اجرائ’ رقوم کی تیز ترین ترسیل کیلئے الیکٹرانک منی آرڈر کا اجرائ۔ ویلیو پارسل اور ویلیو لیٹر کا اجرائ’ ‘ UMSلیٹر’ فیکس منی آرڈر’ رجسٹر پارسل کی سروسزکو بہتر بنانا’ کسٹمر کیئر سروسز کے متعلق اہم امور بارے تربیتی ورکشاپ و سیمینار منعقد کیا گیا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) اے سی میاں اقبال مظہر نے چیکنگ کے دوران گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو قصابوںکے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمات در ج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی گجرات نے چیکنگ کی اس دوران قصاب زبیر چھوٹا گوشت پانچ سو روپے کی بجائے چھ سو روپے، عبدالقادر اڑھائی سو کی بجائے تین سو روپے کلو بڑا گوشت فروخت کر تے رنگے ہاتھوں پکڑا جس پر دونوںکے خلاف مقدمات درج کر ادیے گئے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش فروخت کرنیوالوں کے خلا ف کریک ڈائون جاری ہے ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی ٹیم نے لالہ موسیٰ میں کاروائی کرتے ہوئے صفائی کاانتظام نہ کرنے، ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 3بیکریوں کو سیل کر دیا اور انکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر ا دیے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیاہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی کھاریاں افشاں رباب کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد عارف، ہیلتھ انسپکٹر گلنواز اور دیگر ممبران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے تحصیل کھاریاں کے علاقوں میں مختلف بیکریوںکو اچانک چیک کیا اس دوران زمزمہ بیکرز، انیس بیکرز اور سجاد بیکرز میں صفائی کا نظام درست نہ پایا گیا جبکہ انکی انتظامیہ ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بھی پیش نہ کر سکی جس تینوںکے مالکان سجاد، عاشق حسین، محمد اصغر پر مقدمات درج کر ادیے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) قائمقام ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات میاں اقبال مظہر کی زیر نگرانی دریائے چناب میں شہباز پور اور کٹھالہ کے مقام پر ریت نکالنے کے ٹھیکہ جات 6کروڑ 15لاکھ روپے میں نیلام ہو گئے ہیں۔ آکشن کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت قائمقام ایڈمنسٹریٹر میاں اقبال مظہر نے کی جبکہ محکمہ انہار اور معدنیات کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر کٹھالہ کے مقام سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ حاجی علی احمد نے ایک کروڑ 65لاکھ روپے کی بولی دیکر حاصل کر لیا جبکہ شہباز پور کے قمام سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کی بولی دے کر حاصل کر لیا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ کی نئی پالیسی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نئی پالیسی کے تحت وزارت داخلہ نے 52ہزار افرادکے نام بلیک لسٹ سے تین سال سے زائد عرصہ گزارنے کی بنا پر خارج کئے اسی طرح ہم اُمید کرتے ہیںکہ جن افرادکے ناموں کو فورتھ شیڈول لسٹ میں تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان افراد کے خلاف کسی غیر قانونی کام میں ملوث کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں اور ان کا ریکارڈ بھی اچھا ہے کے نام بھی فوراً فورتھ شیڈول لسٹ سے نکالے جائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار علامہ ساجد نقوی نے پنجاب کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے بیلنس پالیسی کے ظالمانہ نظام کے تحت معاشرے کے محب وطن، عزت دار اور شریف لوگ جن کا معاشرے میںمعزز مقام ہوتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوتے اور بالخصوص وہ افراد جو ضلعی امن کمیٹی کے ممبر ہیں اور امن وامان کے قیام میں ان افراد کا مثبت کر دارہے پر ناقص ، غیر مصدقہ اطلاعات کو بنیاد بناکر حقائق کے برعکس منفی رپورٹ تیار کرکے ان کے ناموں کو فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کئے جانا قابل مذمت ہے ۔ بے جُرم وبے خطاء شریف اور عزت دارشہریوں کے نام فورتھ شیڈول لسٹ میں ڈالنے سے جہاںان افراد کی اپنی زندگی ختم ہو جاتی ہے وہاں اُن کے خاندانوں کیلئے بھی بے پناہ مشکلات پید ا ہوجاتی ہیں۔بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی کمزوریاں چھپانے کے لئے اس قانون کا ناجائز استعمال کرنے سے روکا جائے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اس اختیار و قانون کا استعمال صرف اور صرف دہشت گردوں اور ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف ہو نا چاہیے نہ کہ پُرامن اور محب وطن شہریوں کے خلاف۔ ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ایسے افراد کے ناموں کو بھی فورتھ شیڈول لسٹ سے فی الفور خارج کیا جائے جن کا عرصہ تین سال سے زائد ہو چکاہے اور ان افراد کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں اور نہ ہی وہ کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ اے پلس کیٹگری میں آنیوالے سکولوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ایسے تمام سکولوں پر سکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں پولیس نفری کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی جبکہ بچوں کو سکولوں میں لانے اور لیجانے والی بسوںکی باقاعدگی سے سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اے پلس کیٹگری میں آنیوالے سکولوںکے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا ی ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ڈی او کالجز محمد افضل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے افسوسنا ک واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت اے پلس کیٹگری میں آنیوالے سکولوں کے لئے سکیورٹی کے اقدامات وضع کئے گئے تھے جن میں سکولوں کی بیرونی دیوار اونچی کرنا، ان پر خار دار تار لگانا، سکیورٹی کیمروںکی تنصیب، مسلح گارڈز کی تعیناتی، پولیس سکیورٹی، الارم سسٹم کی تنصیب جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اگر سکیورٹی کے اقدامات میں کوئی کمی کوتاہی واقع ہوئی ہو تو اسے فوری دور کیا جائے ملک میں دہشتگردی کے حال ہی میں رونما ہونیوالے متعدد واقعات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم سب ایک بار پھر چوکس ہو جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام ادارے جنہوں نے ابھی تک لائسنس کے لئے درخواست نہیں دی وہ فوری طور پر ڈی سی او آفس میں اسلحہ لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اے پلس کیٹگری میں آنیوالے تمام سکولوں پر یونیفارم میںملبوس مسلح سکیورٹی گارڈ ز کی فراہمی یقینی بنانا اداروں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور واضع کیا کہ ان تمام اداروں کا جلد سکیورٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور جن تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ناقص پائی گئی ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اسی طرح مسلح افواج اور پولیس و سکیورٹی فورسز کے لوگ ملک کی سلامتی اور دہشتگرد ی کے خاتمہ کے لئے بے شمار قربانیان دے رہے ہیں ان حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنا حکومت اور سکیورٹی فورسز کی معاونت کرنا ہے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی ادارے سکیورٹی کے حوالے سے فوکل پرسن کا تقرر کریں جس کا اپنے علاقہ کے پولیس افسران سے رابطہ ہوگا اور وہ روزانہ بار ہا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوںکے سکیورٹی گارڈز کو ہر صورت وردی میں ہونا چاہیے جلد تمام سکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کا عملی مظاہر ہ بھی کرایا جائے گا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جلد کسی سکول میں مشقیں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیس گشت کا نظام از سر نو مرتب کیا گیا ہے او ر پولیس پہلے کی نسبت آپ کو زیادہ نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سکولوںکی سکیورٹی کے لئے محافظ سکواڈ کا دستہ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ جوانوں کی تعداد دوگنا کر دی گئی ہے۔ انہوںنے سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ سکولوں میں نصب سکیورٹی سسٹم کے ایک سے زیادہ مقامات پر الارم نصب کئے جائیں۔ اس سے قبل سکولوںکے سربراہان نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات، مسائل اور تجاویز سے ڈی سی او اور ڈی پی او کو آگاہ کیا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) اوورسیز پاکستانیز ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا جس ضلعی چیرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ممبر کمیٹی شکیل شہزاد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اووسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر، پاسپورٹ ، نادرا دفاتر، یونین کونسلوں میں نکاح نامہ، پیدائش سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل زیر غور آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں پاسپورٹ اور نادرا کے افسران کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ انکے دفاتر سے متعلقہ اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے اپنا نقظہ نظر اور تجاویز پیش کرسکیں جبکہ اجلاس کے دوران سامنے آنیوالے مسائل کے حوالے سے حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہایت قابل احترام ہیں جو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں۔ انہوںنے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ باہم مربوط تعاون سے اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ چیرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ اجلاس میں ممبران نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے وہ نہایت اہم ہیں وہ اس سلسلے میں کمشنر اوورسیزپاکستانیز کمیشن کو آگاہ کریں گے اور حکومتی سطح پر معاملہ اٹھایا جائے گا تاکہ ان مسائل کے حل کے لئے بہتر پالیسی وضع کی جا سکے۔ اس سے قبل ڈی او سی وقار حسین خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور انکے ازالہ کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) نوجوان مُلک و قوم کا سرمایہ ہیں ۔قومی ترقی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ معاشرتی فلاح و بہبود کو عملی جامہ پہنانا زندہ قوموں کا دستور ہے۔ جامعہ گجرات کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ اساتذہ اس سلسلہ میں نوجوان طلبہ کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرکے اس فریضہ کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ نوجوان طلبہ کی تربیت ایسے خطوط پر کریں جو انہیں معاشرہ کا ذمہ دار شہری بننے میں مدد دے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرORICڈاکٹر مدثر اقبال نے جامعہ گجرات میں برٹش کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ ”پاکستان میں سیٹیزن شپ ایجوکیشن ”کے افتتاحی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تربیتی ورکشاپ پانچ روز تک جاری رہے گی اور اس میں 35اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ بنیاد ی طور پر اس ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی تربیت ایسے سہولت کاروں کے طور پر کرنا ہے جو آگے اس شعوری بیداری کو اپنے طلبا و طالبات کی تربیت و راہنمائی کے لیے استعمال کرتے ہوئے معاشرتی فلاح و بہبود کے عمل کو مہمیز کر سکیں۔ ڈاکٹر مدثر نے مزید کہا کہ جامعہ گجرات طلبا و طالبات میں سوشل انٹر یپر ینیئر شپ کے شعور کو اُجاگر کرتے ہوئے ان میں معاشرتی ذمہ داری کا احساس اور معاشرتی مسائل کے حل میں انہیں ممدو معاون بنانے کی جانب گامزن ہے۔ جامعہ گجرات ہر شعبہ میں سوشل ایکشن پروگرام کو بطور نصاب شامل کر رہی ہے۔ اساتذہ اس پروگرام کی کامیابی کا وسیلہ بنتے ہوئے طلبہ کو معاشرہ میں سماجی و معاشرتی ترقی کا سفیر بننے میں مدد دیں۔ جامعہ گجرات طلبا و طالبات کو بزنس کی عملی تعلیم و تربیت سے روشناس کروانے کے لیے ایک بزنس انکوبیشن سنٹر کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔ جامعہ گجرات میں اس پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے تربیت کاروں میں برٹش کونسل کی کنسلٹنٹ صبوحی علی، علینا رانا، عزیر احسن اور سالار طلحہ اظہر شامل ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے شعبۂ تصنیف و تالیف کے زیر اہتمام ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کی کتاب ”گجرات کا علمی سرمایہ” شائع ہو گئی ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور تعارف ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے لکھا ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر گجرات سے تعلق رکھنے والے مصنفین اور گجرات پر لکھی گئی کتابوں کی ایک جامع ببلیو گرافی ہے۔ فاضل مصنف نے گجرات کے علمی سرمایہ میں تقریباً4ہزار کے قریب کتب کی فہرست مہیا کی ہے۔ مصنف نے اس کتاب کو مرتب کرتے ہوئے اس بات کو پیش نظر رکھا ہے کہ گجرات پر کام کرنے والے مصنفین، محققین اور دانشوروں کو ایک ایسی قاموس الکتب مہیا کی ہے جس کی مدد سے انہیں معلوم ہو سکے کہ گجرات جیسے مردم خیز خطہ میں تحقیق، تنقید، فکشن اور نثرو نظم دیگر اصناف کے حوالہ سے کیسا بصیرت افروز کام ہو چکا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شیخ عبدالرشید کی جانب سے مذکورہ کتاب کے پیش کیے جانے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبۂ تصنیف و تالیف نے اپنی گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گجرات کا علمی سرمایہ کو انتہائی خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ شعبہ ٔ تصنیف و تالیف اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھا رہا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ اسی علمی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے شعبہ آئندہ بھی علمی کتابوں کو شائع کرنے کا سلسلہ جا ری رکھے گا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے عمران خان کے غیر ضروری اور غیر سیاسی مطالبات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان اور جسٹس وجیہہ الدین کے اعتراضات کے بعد انہیں خودپارٹی قیادت سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ عمران خان کو ملکی سیاست کو بلیک میل کرنے کی بجائے اپنی جماعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس وقت جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے تحریک انصاف پر قبضہ کرلیا ہے۔ عام کارکن کی پارٹی میںنہ صرف اہمیت ختم ہوچکی ہے بلکہ وہ عمران خان کی ہٹ دھرمی اور ڈکٹیٹر شپ سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی روش نہ بدلی تو ان سے محبت کرنے والے نوجوان اتنی ہی نفرت کرنا شروع کردیں گے۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ تحریک ا نصاف کے بانی ارکان متنفر کیوں ہوچکے ہیں؟ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کی جائے گی جس کے دوران نئے عہدیداروں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس سلسلہ میں پارٹی کی صوبائی سطح پر میٹنگ جلد منعقد ہو گی۔ وہ سابق چیئرمین احمد خان بھٹی مرحوم کے دو صاحبزادوں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھتیجوں اور امیدوار پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی کے بھائیوں واجد احمد خان بھٹی اور عابد احمد خان بھٹی کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری صاحبان کی خصوصی شرکت کے علاوہ دعوت ولیمہ میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں، ارکان اسمبلی، فوجی و سول افسروں سمیت ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں چودھری وجاہت حسین، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، عامر سلطان چیمہ ایم پی اے، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، راسخ الٰہی، ن لیگ کے دو ایم این ایز ممتاز تارڑ، ناصر بوسال، عارف گوندل، دیوان مشتاق، ظفر اللہ تارڑ مانیکے، ڈاکٹر خالد رانجھا، امتیاز رانجھا، تحسین انور شاہ سابق ڈی جی ایف آئی اے، ریاض اصغر چودھری، جی ایم سکندر، ڈاکٹر اے آر خالد، ڈاکٹر راشد، چودھری مختار، قمر بوسال، حیدر علی مارتھ، چودھری مقصور، چودھری ارشاد وڑائچ، حاجی معراج دین سمیت ملکی و غیر ملکی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی نیشنل پارٹی ضلع گجرات کے صدر مہر طلعت محمود رونٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم انڈیا کی ایجنٹ جماعت ہے اور کے رابطے مکمل طورپر انڈیا سے ہیں ان کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا جا ئے اور ان کو عبرت ناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استفوںٰ کو منظور کیا جائے اور پاکستان آرمی کو کراچی میں مکمل اختیارات دئیے جائیں تاکہ ایم کیو ایم کی غنڈی گردی اور بھتہ ختم ہو سکے انہوں نے پاک آرمی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں ے کہا کہ پاکستان عوامی نیشنل پارٹی پاک آرمی کے شانہ بشانہ ہے …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) چوہدری شاہد حمید مرحوم ایک شہرت یافتہ سیاسی پس منظر رکھنے والی شخصیت تھے اور کشمیریوں کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق کواڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مسعود احمگ گجر نے ان کی 15ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری شاہد حمید جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں وہ سیاسی کارکنون کے لیے شجر سایہ دار رکھتے تھے مرحوم کی ماں دھرتی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ شاہد حمید کے دادا چوہدری خوشی ناطر مرحوم متحدہ رایاست جموں کشمیر کے پہلے مسلمان گورنر تھے اور والد محترم چوہدری حمید اللہ مرحوم قائد حریت کو 1جولائی1947میں سری نگر میں قرار داد الحاق پاکستان پیش کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے19 جولائی کشمیر کی تاریخ کا سہنری دن ہے …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتازمذہبی شخصیت قاضی محمد محمود اعوانی ،قاری علامہ محمد حنیف جلالی،چوہدری رضا محی الدین۔ چوہدری اکب کائرہ، چوہدری طاہر قائرہ، ارشد جمیل سیفی، راجہ تنویر افضل، چوہدری عمران ناگریہ،چوہدری بلال گورسی،چوہدری اعجاز ،حاجی ریاض ،دیگر اپنے مشترکہ بیان مین کہا ہے کہ پیر سید زین العابدین شریف النفس انسان ہیں ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں انہو نے کہا کہ پولیس صدر جلال پور جٹاں نے پیر صاحب کو نہ ہی گرفتار کیا ہے اور نہ ہی ان کے گھر چھاپہ مارا ہے ان کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کی گئیں ہیں جن بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر سید زین العابدین با عمل عالم دین ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے سید سجاد حسین زیدی ایس ایچ او تھانہ بی ڈوثیزن جبکہ رضا اعوان ایس ایچ او لاری اڈا تعینات کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے عہدہ کا چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا ہے جبکہ سید حسنات شاہ کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے پرسنل سٹاف آفیسر چوہدری عثمان سرور کا فتح جنگ ہونے والے تبادلہ کو کینسل کر دیا گیا ہے جبکہ چوہدری عثمان سرور بطور پی ایس او ٹو ڈی سی او گجرات ہی کام کریں گے یاد رہے کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اس تبادلہ کو کینسل کروایاہے …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) لالہ موسیٰ اسٹیشن چوک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ایک موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ٹر ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،بتایا گیا ہے کہ لالہ موسیٰ اسٹیش کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کراس کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے تنیجہ میں محمد موسیٰ موقع پر جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ٹرک ڈرائیور موقع پاکر فرار ہو گیا پولیس مصروف تفیتش ہے