گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی ‘ مذہبی شخصیت سلطانوں کے سلطان صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کے مزار اقدس کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی (سجادہ نشانہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف) کی نگرانی اور زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں میں مزارِ اقدس پر پھولوں کی چادر اور گلدستے چڑھائے گئے۔ چادر پوشی کے وقت فضاء ذکرِ الٰہی کے ورد سے گونجتی رہی۔ چادر پوشی کے موقع پر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے ملکو قوم ‘ دربار عالیہ آوان شریف کے مریدین و سنگی حضرات اور عقیدت مندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید انور حسین شاہ’ سید خالد حسین شاہ’ سید زاہد صدیق شاہ’ سید زاہد حسین ترمذی’ نثار احمد نثاری و دیگر حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر آوان شریف میں میلہ کا سماں تھا۔ ہر چہرہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔ مزار ِ اقدس کے ارد گرد چھوٹی چھوٹی دکانیں بھی سجائی گئیں تھیں۔ ہر طرف لوگوں کی چہل پہل تھی۔ عرس مبارک کی تقریب میں آنے والا مزار اقدس پر حاضری دینے کے بعد تقریب میں شرکت کیلئے بیٹھ جاتا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ آوان شریف میں بڑے جشن کا سماں ہے۔ ………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی’ مذہبی شخصیت صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے تمام افراد سجادہ نشین دربار عالیہ آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سے انکے حجرہ میں صاحبزادہ مسرور الحق آوانی’ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف’ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی سے پنڈال میں ملاقاتیں کرتے رہے۔ آنے والے تمام مہمانوں کو صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے اپنے سنگی حضرات کے ہمراہ خوش آمدید کیا۔ ملاقاتیں کرنے والوں میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید صدیق شاہ آف بوکن موڑ’ پیر سید انتصار الحسن شاہ’ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سابق ایم پی اے نوابزادہ طاہر الملک’ سہری بھٹی آف امریکہ و دیگر افراد شامل ہیں۔ عقیدت مندوں نے صاحبزادگان سے اپنے اپنے خصوصی دعائیں بھی کروائیں۔ ………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر نماز ِ ظہر پنڈال میں ہی ادا کی گئی۔ نماز کی امامت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کروائی اور خصوصی دعا بھی کروائی۔ ………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریب سر زمین آوان شریف میں دربار عالیہ کے قدمین شریفین میں منعقد ہوئی۔ آوان شریف کی فضاء درود د و سلام کے ورد سے گونج اُٹھی۔ صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ پیر قاضی منصور الحق آوانی نے کی۔ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے تقریبات کی نگرانی کی اور صاحبزادہ مسرور الحق ‘ نثار احمد نثاری (خلف الرشید) صاحبزادہ مقصود الحق آوانی نے قیادت کی’۔ ملک کے نامور نعت خوانوں نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آستانہ عالیہ ڈانگری شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر زکریا نعمانی نے اپنے منفرد انداز میں ولی اللہ کی شان کے حوالہ سے خطاب کیا اور شرکاء کے دلوں کو اللہ کے ولی کی شان اور انکے کرامات سے خوب منور کیا۔ عرس سعید کی تقریبات میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ پیر سید زاہد صدیق شاہ’ پیر سید انتصار الحسن شاہ’ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سابق ایم پی اے نوابزادہ طاہر الملک بھی محفل کی رونق بنے۔ صاحبزادہ پیر زکریا نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی اللہ کے عرس مبارک کے روز اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے اور عرس مبارک میں شرکت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے مزار اقدس پر آنے والے زائرین کی دلی مرادیں پوری کرتے ہیں۔ عرس کی تقریب کے انتظامات صاحبزادہ رضوان منصور ا آوانی کی نگرانی میں صاحبزادہ عبدالرحمان’ نثار احمد نثاری’ میاں جمال صفدر و دیگر سنگی حضرات نے کئے۔ دربار عالیہ کو خوبصورت انداز سے سجایا گیا تھا۔ برقی قمقموں ‘ رنگ برنگی جھنڈیاں لگائی گئی تھیں۔ مردوں اور خواتین کا علیحدہ علیحدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ ہر طرف رونق ہی رونق تھی۔ آوان شریف اور دور دراز سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں اللہ تعالیٰ ذکر کرتے ہوئے شریک ہوتے رہے۔ عرس مبارک کے موقع پر بہت خوبصورت مناظر دیکھنے میں آئے۔ آنے والے تمام زائرین اور عقیدت مند دربار شریف پر حاضری دیتے اور اللہ تعالیٰ سے اسکے ولی کے وسیلہ سے منتیں مرادیں مانگتے۔ اور خوشیوں بھری جھولیاں بھر کر لے جاتے رہے۔ عرس مبارک میں شرکت کرنے والوں میں شیخ محمد شفیق’ نوید اختر’ شہزاد افضل’ مہدی بھٹی آف امریکہ’ مولوی غلام رسول آف فیصل آباد’ محمد مدثر بھائی’ شبیر احمد’ میاں محمد صفدر’ ندیم’ چوہدری منیر’ چوہدری جاوید’ مظہر حسین’ سید انور حسین شاہ’ سید خالد حیسینش اہ’ سید ذیشان شاہ’ ڈاکٹر جمال حمدانی’ ڈاکٹر عبدالرزاق غفاری’و دیگر افراد کی کثر تعداد نے شرکت کی۔ خصوصاً آزاد کشمیر ‘ فیصل آباد سے ہزاروں کی تعداد میاں سنگیوں نے شرکت کر کے عرس کی تقریب کو دوبالا کیا۔ عرس کے اختتام پر زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف’ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے ملک و قوم مریدین اور سنگی حضرات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو پر تکلف لنگر بھی کروایا گیا۔ ………………… …………………
گجرات (جی پی آئی) حضرت علی نے دنیا کو حریت اور اطاعت رسول ۖ سکھائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہدایت TV ‘ لندن و پرنسپل جامعتہ المجتبیٰ علامہ محمد اصغر یزدانی نے گزشتہ روز گجرات میں جامعة المجتبیٰ کے زیر اہتمام سالانہ مولود کعبہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے فرمایا کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ کائنات میں بعد از خداء بزرگ تو ہی قصہ مختصر اور ان کے بعد اگر کائنات میں کوئی قابل فخر ہستی ہے تو حضرت علی ابن ابی طالب ہیں کہ خالق نے جنہیں کعبہ میں بھیج کر دنیا کو کہا کہ کعبہ کی طرف رُخ کر کے عبادت کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جامعة المجتبیٰ میں طلباء کرام کو محبت اہل اطہار کا درس دیا جاتا ہے اور ماہر اساتذہ طلباء کی علم و فکری تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ علامہ محمد زمان حسینی اور علامہ سید ناظم حسین جعفری نے کہا کہ دنیا کو محبت اہل بیت سے سرشار ہونا چاہئے تاکہ دنیا سے ظلمت و جہالت کا خاتمہ ہو۔ ممتاز عالم دین علامہ سید ناظم جعفری نے کہا کہ دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے حضرت علی کی تعلیمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے محبت کا درس دیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ علامہ سید محتار حسین نقوی طاغوتی طاقتیں اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کا بیج بو رہی ہیں۔ ہمیں طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ضروری ہے۔ اور یہی مولود کعبہ حضرت علی کا درس ہے۔ علامہ سید مظہر کاطمی نے کہا کہ اسلام کی بنیاد بھائی چارے پر رکھی گئی ہے اور حضرت محمد ۖ مصطفی نے بھی پہلا کام مسلمانوں کو اخوت کا درس دیا۔ اور اپنے لئے مولود کعبہ کا انتخاب کیا۔ جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سرفراز جعفری نے کہا کہ مولود کعبہ حضرت علی کا پیغام روز روشن کی طرح واضح ہے کہ دنیا سے بد امنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور اُمت مسلمہ سب سے ممتاز ہو۔ صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے اپنے افکار اور اپنے عمل سے یہ بات ثابت کی کہ اگرہم صحیح معنوں میں اطاعت رسول کر دیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ مصیبتیں’ پریشانیاں اطاعت رسول کرنے سے ہی ختم ہو سکتی ہیں اور کائنات کی اس عظیم ہستی کی ولادت کے دن پورے ملک میں تعطیل ہونی چاہئے۔ ممبر امن کمیٹی جواد حسین جعفری نے کہا کہ جامعة المجتبیٰ کی انتظامیہ خصوصاً علامہ محمد اصغر یزدگانی’ علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ سید ناظم جعفری’ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک اچھی روایت کو آگے بڑھایا ہے اور یہ ایک شاندار پروگرام ہے۔ مولود کعبہ کانفرنس میں ڈاکٹر مولانا سید تنویر الحسن رضوی ‘ علامہ سید اشتیاق کاظمی’ مولانا تنویر الحسن کھاریاں’ مولانا مہدی حسن کنگ’ مولانا سیم عباس چک چودھو’ مولانا غلام شبیر روپووال’ سید سعادت حسین شاہ مدینہ سیداں’ سید ناصر حسین پپو شاہ’ سید صابر حسین شاہ’ سید اظہر حسین نقوی روپووال’ سید سرور حسین شاہ’ سید ناصر حسین شاہ’ سید مخدوم حسین شاہ’ سید راشد عباسی’ چوہدری مشتاق حسین دھیرکے’ چوہدری صغیر حسین رامکے’ چوہدری جاوید کنگ’ سید حسن شاہ کنگ’ چوہدری محمد انور’ ہریہ والا’ چوہدری ندیم عباس ملہی’ عمران عباس ہریہ والا’ نذر حسین قریشی’ میر احمد علی’ چوہدری ذاکر حسین’ سید نوازش علی کاظمی پڈھے شریک تھے۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) جامعة المجتبیٰ ایک قدم اور آگے۔ ملک کے ممتاز مذہبی ادارے جامعة المجتبیٰ میں علامہ محمد اصغر یزدانی کی سربراہی میں نوجوانان ملت کی تربیت کیلئے نئے شعبہ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ جس کو مدرستہ الواعطین کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد فکری پڑھے لکھے نوجوانوں کو عقائد پڑھانا اور اعلیٰ سطح کا خطیب بنانا ہے۔ اس سلسلہ میاں دنیا بھر میں جامعة المجتبیٰ کے خطیب خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ پورے یو کے ‘ یورپ میں جامعة المجتبیٰ کے علماء کرام خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دو ماہ تک اسی ادارے میں ٹی وی سٹوڈیو میں قائم کیا جائے گا۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی شیخ عبدالشفاعت کا ختم چالیسواں انکی رہائشگاہ جٹووکل میں منعقد ہوا۔جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین نے کیا۔ اس موقع پر سید باقر رضوی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ سہیل سلطانی’ صحافی ملک ظہیر عباس’ میاں عاطف منیر پگانوالہ و دیگر موجود تھے۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) متحدہ علماء بورڈ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی کی زیر صدارت علماء کرام کا ایک اجلاس جامعہ مسجد نظامی میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں امن بھائی چارے کے فروغ کیلئے درس دیا جائے گا۔ اور فرقہ واریت کے خاتمے پر پر زور دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ حکیم جواد الرحمن نظامی نے بتایا کہ اجلاس میںفوج کی حمایت میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ہے جس میں فوج پر تنقید کرنے کیخلاف الطاف حسین کی تقریر کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے اور یہ عہد کیا گیا ہے کہ ضلع گجرات کی حد تک ضرب عضب اور فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ضلع انتظامیہ کے ہر اچھے کام کی تائید اور غلط کام کی مخالفت کا بھی عہد کیا گیا۔ امن و امان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون بھی کیا جائے گا۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) سیرت النبی ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ہونی چاہئے۔ سرکار دو عالم ہمیشہ عام فہم، مدلل اور برموقع سنجیدہ اور شائستہ گفتگو فرمایا کرتے تھے۔ آپۖ کے چہرہ انور پر لطیف تبسم عیاں رہتا تھا ۔ لہٰذا ہمیں اپنی گفتگو میں تاجدار مدینہ ۖ کی نسبت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ یہ باتیں اظہار امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس قادری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکراے کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ اگر کوئی نیکی کی دعوت دے تو ہمیں اس کی بات غور اور اطمینان سے سننی اور سمجھنی چاہئے۔موقع محل کی مناسبت سے عام فہم انداز میں، اخلاص ،حکمت عملی اورظرف کے مطابق بات کی جائے ۔ہمیں روزمرہ کی گفتگو میں بے احتیاطی اور بے باکی سے پرہیز کرنا چاہئے، طویل گفتگو سننے والوں پر گراں اورذہنی طورپر تھکا دینے والی ہوتی ہیں۔ اس موقع پر مولانا محمد عمران عطاری اور اراکین شوریٰ بھی موجود تھے۔
………………… …………………
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر احمدرضا سرا نے گرانفروشی کے مرتکب2بڑے سٹور مالکان ، 5قصابوں سمیت سات دوکانداروں کے خلاف مقدمات در ج کر ادیے ہیں جبکہ ایک گرانفروش پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراںفروشوںکے خلاف کریک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے بھمبر روڈ پر سیون الیون سپر سٹور اور پیسر سپر سٹور کو اچانک چیک کیا جہاں دوکاندار ریاض حسین اورخرم شہزاد اشیائے ضروریہ کے زائد نرخ وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں کو موقع پر گرفتار کر ادیا اور انکے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر ادیا۔ایک اور کاروائی کے دوران ڈی ایم او احمد رضا سراء نے جلالپور جٹاں کے مختلف علاقوں میں قصابوں اور پھل فروشوںکی اچانک چیکنگ کی اس دوران گرانفروشی ثابت ہونے پر قصاب محمد وسیم، مجید پہلوان، وحید ولد شریف، عثمان ولد زمان، محمد علی ، پھل فروش جمشید ولد خالد، عزیز ولد افضل گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جنکے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کر ادیے گئے ہیں جبکہ گراں فروشی کے الزام میں ہی قصاب نوید اختر پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) دورِ حاضر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہر شعبہ زندگی میں یہ ٹیکنالوجی اہمیت اختیار کر تی جا رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے جو اطلاعات لمحہ بہ لمحہ سفر کرتی ہیں ان کی مقدار میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے اب انٹرنیٹ کی دنیا میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا تصور تیزی سے آگے آ رہا ہے تاکہ مستقبل میں انٹرنیٹ کی رفتار کو مزید تیز بنانے کے سلسلہ میں پیش رفت کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان مقرر ڈاکٹر علی کاشف بشیر نے جامعہ گجرات کے شعبہ ٔانجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار ”کلاؤڈ کمپیوٹنگ و راہنمائی برائے بیرون ملک وظائف ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر علی کاشف بشیر اوساکا یونیورسٹی جاپان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو انٹرنیٹ کے جدید تصورات سے روشناس کروانا اور بیرون ملک جامعات میں وظائف حاصل کرنے کے سلسلہ میں راہنمائی فراہم کرنا تھا۔ ڈاکٹر علی کاشف بشیر نے اپنے علم اور تجربہ کی روشنی میں طالب علموں کو کلائوڈ کمپیوٹنگ کی نوعیت، ضرورت اور فوائد و امکانات بارے سیر حاصل لیکچر دیا۔ اُنہوں نے انٹرنیٹ کے ڈیٹا سنٹروں پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر علی کاشف نے طلبا و طالبات کو بیرون ملک جامعات میں وظائف حاصل کرنے بارے بنیادی معلومات اور طریق کار سے آگاہی بخشتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کا علم حاصل کرنے کے لیے باہر کے ملکوں میںجانا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں وظائف کے لیے درخواست کرتے ہوئے بنیادی غلطیوں سے بچنا بھی ضروری ہے۔ ڈین فیکلٹی برائے انجینئرنگ وٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سلمان طاہر نے کہا کہ دورِ حاضر میں ہم ترقی یافتہ اور تیز ترین ٹیکنالوجی کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہمیں ملکی ماہرین کی ضرورت ہے۔ پاکستانی طالب علموں کو نئے خیالات سے روشناس ہونے کے لیے بیرون ممالک کی جامعات سے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ اُنہوں نے ہمسایہ ملک چین کی بے پناہ ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی طالب علموں اور ماہرین نے ترقی یافتہ ممالک کی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے نئے خیالات کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کیا۔ ارادہ، نیت اور محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کامیاب لوگوں کی پیروی کرنا چاہیے۔ لوگوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے ذریعے ہمیں زندگی کامیابی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اُنہوں نے طلبا و طالبات کو پر عزم بننے کی تلقین کی۔ اس ایک روزہ سیمینار میں طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ بھی سیمینار کے شرکاء میں شامل تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
………………… ………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی او ماحولیات ناظم ایاز کی زیر قیادت ٹیم نے آلودگی پھیلانے میں ملوث تین کارخانے سیل کر دیے ہیں جبکہ ایک رائس ملز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو شہری حلقوں کی طرف سے ریلوے روڈ پر واقع کارخانوں اور رائس ملز کے ذریعے آلودگی پھیلائی جا رہی ہے جس پر انہوں نے ڈی او ماحولیات کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ گذشتہ روز ڈی او ماحولیات کی زیر قیادت ٹیم نے فیضان سوپ فیکٹری کی چیکنگ کی جہاں چرپی پگھلا کر ناقص صابن اور تیل تیار کیا جارہا تھا جس سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے۔ اسی طرح غلہ منڈی کے قریب گندم صاف کرنے والی ےٰسین اینڈ کمپنی اور جعفر کمشن شاپ کی چیکنگ کی گئی جو آلودگی پھیلانے میں ملوث پائے گئے۔ ٹیم نے تینوں فیکٹریوںکو موقع پر سیل کر دیا ۔ماحولیات کی ٹیم نے بغیر لائسنس کام کرنے والی فاران رائس پروسسنگ ملز بائپاس روڈ کووارننگ نوٹس جاری کر دیا ۔دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ڈی او ماحولیات اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے