گجرات کی خبریں 24/12/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) دی ایگز اسکول گجرات میں یوم قائد کے سلسلہ میں ہونے والے مزاحیہ مشاعرہ ملتوی کر دیا گیا ہے ‘ اب یہ مشاعرہ 18جنوری کو ہوگا ‘ جس میں ملک کے ممتاز شاعر مسعود انور و دیگر شعراء کرام شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) سابقہ کونسلر محلہ فتو پورہ تصدق حسین بھٹی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ احمد محمود ڈار ممتاز سماجی راہنما محلہ فتو پورہ نے مزید کہا کہ تصدق حسین بھٹی بھی میں عوامی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہو ا ہے ‘ خدمت خلق کے لئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے ‘ عوام کی خدمت کیلئے 24گھنٹے تیار رہتے ہیں ‘ اہل علاقہ ان کی خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھے ہوئے ہیں ‘ علاقہ کے تمام تر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے ہیں ان میں ترقیاتی کام ہوں یا عوام کے ذاتی تصدق حسین بھٹی ذاتی پریشانی جان کر ان کو حل کرواتے ہیں ۔ اہل علاقہ ان کی دعائیں دیتے ہیں کہ فرشتہ صفت انسان ان کو اللہ نے ان کے علاقے میں عطا کیا ہے ‘ جو خدمت خلق کو اپنا فرض جان کر حل کرواتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری کے تایا زاد بھائی حافظ محمد نواز گل کے صاحبزادے چوہدری محمد اعجاز گل کے بھائی چوہدری محمد امتیاز گل کو سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح دس بجے جامع مسجد میاں عبدالستار خواجگان روڈ گجرات میں منعقد ہوگا ‘ دعا ٹھیک گیارہ بجے کی جائے گی ۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری سندھ اور جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد گجرات واپس پہنچ گئے انہوں نے دورے کے دوران اہم صحافتی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات ملاقاتیں کی اور جی پی آئی کے دائر کار اضافہ کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ویلڈن، دلانوالہ پولیس چوکی انچارج نے پٹھان منشیات فروش سے دس کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق دلانوالہ پولیس چوکی کے انچارج محمدفیاض نے معہ نفری مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کر پٹھان منشیات فروش کریم زادہ ولد نادرخان سکنہ نارو برائول بانڈی پشاورسے دس کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیامذکورہ پٹھان منشیات فروش علاقہ غیر پشاور سے منشیات لا کر گجرات کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات منور احمد ورک کے ترجمان میاں سجاد احمد DEO کی پریس ریلیز کے مطابق موٹر کار سیریز GT-15، موٹر سائیکل GTK-15، کمرشل GTS-15، رکشہ GTU-15 کے پر کشش نمبرات کی نیلامی مورخہ 7 جنوری 2015 بروز بدھ بوقت صبح 10 بجے بمقام دفتر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات میں منعقد ہوگی۔ پرکشش نمبرات حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات اپنے مکمل کاغذات کے ہمراہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر نیلامی میں شرکت کریں اور اپنے دل پسند نمبرات حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ‘ 26دسمبر کو غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات ‘ انجمن خدام الصوفیاء ضلع گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد النبی ۖ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ‘ جس میں ضلع بھر سے مختلف تنظیمیں شریک ہوں گے ‘ یہ ریلی بعداز نماز جمعہ جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہو گی ‘ اور سرکلر روڈ کا چکر لگانے کے بعد واپس پرنس چوک میں اختتام پذیر ہو گی ۔ جلوس کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ صاحبزادہ پیر سید سعیداحمد شاہ گجراتی خطاب کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے میلاد مصطفےٰ ریلی کی دعوت کے سلسلہ میں ممتاز عالم دین اور مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ علامہ ارشد نقشبندی سے اُن کے مدرسہ جامعہ جلالیہ میراں صاحب میں ملاقات کی اور اُن کو 26دسمبر بروز جمعہ کو ریلی میں شرکت کیک دعوت دی ‘ علامہ ارشد نقشبندی نے یقین دلایا کہ وہ اور مدرسہ کے طلباء میلاد مصطفےٰ ریلی میں بھرپورشرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے لالہ موسیٰ ‘ کھاریاں ‘ گلیانہ اور سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور پیر بھائیوں کو ” میلاد مصطفےٰ ریلی ” میں شرکت کی دعوت دی ‘ انہوں نے لالہ موسیٰ میں صوفی مدثر اقبال ‘ محمد شاکر اور ریاض کھمگولوی سے ملاقات کی ‘ کھاریاں میں حاجی امجد رشید ‘ عمران اسماعیل ( چک لشکری ) عمران منہاس ‘ مصطفےٰ بٹ ( نصیرہ ) سے ملاقات کی ‘ سرائے عالمگیر میں صوفی محمد اشرف ( میرہ شریف ) مختار نقشبندی ( سعادت پور ) عمران بٹ ( شکریلہ ) سے ملاقات کی اور گلیانہ میں غلام عباس ‘ محمد احسان ‘ علی تارڑ سے ملاقات کی اور 26دسمبر کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ‘ تمام پیر بھائیوں نے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی یونیورسٹی آف گجرات آمد، نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو مبارکباد دی اور جامعہ گجرات کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے ملاقات، مبارکباد اور جامعہ کے حوالے سے گفتگو کے لیے یونیورسٹی پہنچے اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات کی۔ DCO لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے وژنری اور متحرک وائس چانسلر کو مل کر خوشی ہوئی۔ جامعہ گجرات تیز رفتار ترقی کرتا ادارہ ہے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں یہ سفر اور تیزی سے بڑھے گا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی صورت میں جو روشنی اس جامعہ میں آئی ہے اس سے مستقبل منور ہو گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جامعہ گجرات اور نواز شریف میڈیکل کالج کے حوالے سے بھی وائس چانسلرصاحب سے گفتگو کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ادارے جنون اور عشق سے پروان چڑھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات کو کامیابی کی منازل طے کرنی ہیں، خلوص نیت اور کامل ایماندری سے علم و دانش کے اس مرکز کی فضیلت کو بڑھائیں گے۔ گجرات جیسے علمی حوالے سے زرخیز خطہ میں آنا میرے لیے باعث افتخار ہے، سول سوسائٹی اور مقامی حکومت سے مل کر اس درس گاہ کو ترقی کے سفر پر رواں دواں رکھیں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے وسائل کو قومی مفاد اور علمی وقار کے لیے استعمال کریں گے ۔ جامعہ گجرات کی ترقی میں ہر ممکن تعاون پر حکمرانوں اور ضلعی ارباب اختیار کے شکر گذار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے DCO گجرات کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی ) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ اور کارڈیالوجی وارڈ کا معائنہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر واجد اور دیگر بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے استسفار کیا ۔ مریضوں نے انہیں بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ہسپتال کی طرف سے انہیں ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ کارڈیالوجی وارڈ کے معائنہ کے موقع پر ایم ایس نے اے سی کو زیر علاج مریضوںکو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوںکے لواحقین سے انکے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے عزیز بھٹی ہسپتال میں پولیس چوکی کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پولیس اہلکاروںکی غیر موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں پولیس چوکی میں اہلکاروںکی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔