گجرات (جی پی آئی) میجر جنرل فدا حسین ملک (جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور) ، امجد حسین ملک اور ملک علی حسین کے والد محترم ، اور اے سی گوجرانوالہ غضنفر علی اعوان کے سسر محترم ملک محمد حسین اعوان ریٹائرڈ چیف انجینئر جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ٹینکی گرائونڈ مرغزار کالونی گجرات میں ادا کی گئی جبکہ بعد ازا ں مرحوم کو آبائی گائوں سمرالہ میں مرحوم کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ DCO لیاقت علی چٹھہ’ ایڈمنسٹریٹر عرفان
علی کاٹھیا’ڈی پی او رائے ضمیر الحق’جنرل میجر احسان GOC سیالکوٹ’ جنرل ظفر GOC کھاریاں’ جنرل کامران GOC گوجرانوالہ’ جنرل چراغ GOC جہلم’ جنرل شفیق چیف آف سٹاف سینٹرل کمانڈ’ بریگیڈیئر صادق اسٹیشن کمانڈر کھاریاں ‘چوہدری آصف ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہائوالدین’ ملک جمیل اعوان ‘ چوہدری حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ صدر گجرات بار’ ڈاکٹر طارق سلیم’ حاجی ناصر محمود ‘ اورنگ زیب بٹ’ جاوید بٹ’ محمد خان بھٹی سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی’ چوہدری مظہر وڑائچ’ ذوالفقار اقبال طارق جیولرز’ امتیاز صراف’ سیٹھ یاسر لطیف صراف’ سید شوکت علی ہاشمی’ ظہورالٰہی’ میاں عمران مسعود’ میاں ہارون مسعود’ ڈی ایس پی لیگل محمد اختر گوندل’ DSP سید غلام مصطفی گیلانی’ شاہد تنویر SHO ‘راجہ طارق محمود’ خادم علی خادم’ ظہیر عباس سندھو’ محمد لطیف صراف’ چوہدری عابد رضا’ چوہدری شاہد رضا کوٹلہ’ چوہدری عثمان منظور دھدرا’ چوہدی اشرف دیونہ’ چوہدری یوسف چھنی ‘ چوہدری اسد چیمہ پنجاب پولیس، PSO سعید نذیر دھاریوال’ طاہر صراف’ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ چوہدری مظہر وڑائچ نت’ چوہدری دلاور خان’ ملک اسحاق اعوان’ بابر سلیم کھوکھر’ آغا شیراز ملک’ ملک ظہیر عامر’ ندیم کوکب ایڈووکیٹ’ آصف میراں’ ذوالفقار علی باجوہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ یاسر وریا’ ضیاء سید’ عمران کمبوہ’ و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پاکستان آرمی کے دستے نے سلامی پیش کی ۔ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے خصوصی طور پر پھولوں کے گلدستہ بھیجے گئے سپیشل سکواڈ نے قبر پر گلدستے چڑھائے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ‘ اور کور کمانڈر منگلہ لیفٹیننٹ جنرل محمد حلال ‘DG رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیگئیں۔ سمرالہ میں نماز جنازہ پیر سید زاہد صدیق شاہ آستانہ عالیہ بوکن شریف نے پڑھائی، ،نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں نمایاںقاری علی اکبر صبور، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ،سید حسنین شاہ (ڈائریکٹر نیب)سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ چوہدری شاہد رضا کو ٹلہ،ملک ندیم عاشق اعوان،سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود گجرات،ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ،اورنگ زیب بٹ رہنما مسلم لیگ ن،میجر ملک خلیل الرحمان اعوان،عثمان منظور دھدرہ،چوہدری محمد شہباز ککرالی،ملک نعیم اعوان رہسیاں،چوہدری ناصراحمد چھپر،ملک شفقت منیرٹی ایم او،کرنل (ر) ملک ظفر اقبال دھمہ ملکہ،لیفٹینٹ ملک دانیال ظفر دھمہ ملکہ،راجہ حق نواز بابر،ملک اشفاق ڈوگہ،رفاقت علی پرنس مہسم،محمد الیاس بٹ کوٹلہ،ملک لیاقت بیر کھرانہ،سید ندیم رضا شاہ پہاڑے،چوہدری ظفر اقبال جنڈالہ،حاجی مشتاق احمد بنیاں،ملک زاہد پٹواری سمرالہ،ملک عرفان سیدو لنگار،ملک فاروق اعوان سمرالہ،چوہدری قیوم پٹواری ناگڑیاں،خان نعیم خان حسن پٹھان،خان انعام خان حسن پٹھان،خان سلطان محمود خان حسن پٹھان،ملک خالد حسین صبور،ملک پرویز مہر سمرالہ،ملک نذیر پنڈی اعوان،ملک عبدالرزاق سابق اے ای او،حاجی انور عموآنہ،ملک ظریف اعوان ،خادم علی خادم گجرات،ملک الیاس چوہڑ پور،چوہدری محسن لنگڑیال،ذوالفقار زلفی بٹ ککرالی،ملک طاہر اعوان سمرالہ،راجہ زوہیب اصغر چڑیاولہ،میجر عارف ملک ،ڈاکٹر طارق ملک،کور کمانڈر گوجرانوالہ،منگلہ،ملک وقار اللہ صبور،ملک امجد اعوان ،ملک مظہر پنجوڑیاں،ملک ذاکر چکوڑہ،ملک انور اعوان لہڑی،ڈاکٹر عنصر ملک ،ملک احسان سبحانی،ملک شہباز،ملک جاوید بدر مرجان،ملک خادم صبور،ملک اجمل سمرالہ،ملک خالد ،ملک آصف پٹواری،ملک یوسف صبور،ملک ارشد دھمہ ملکہ،ملک یاسر ڈوگہ،ملک شہزاد ڈوگہ،ملک تنویر دھمہ ملکہ،ملک محمد افضل،ملک مسعود،سمیت دیگر شامل ہوئے۔ ……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستا ن کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میںمسلم لیگ ن کی حکومت ناکام رہی ہے۔سیلاب ہرسال آتا ہے ، کوئی انتظام نہیں کیا جاتا۔میڈیا سے گفتگو میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ گلگت سے راجن پور تک عوام سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں مگر بیوروکریسی کے سب اچھا کی رٹ کو تسلیم کرکے حکمران خود بھی غفلت کی نیند سورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہر دوسال بعد سیلاب کا شکار ہوتے ہیں، ان کی فصلیں تباہ اور جانور ہلاک ہوجاتے ہیں مگر مستقل بنیادوں پر ابھی تک اس کا حل تلاش نہیں کیا جاسکا۔ کالا باغ ڈیم کو بھی سیاست کی نذر کردیا گیا، جبکہ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ ابھی تک اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے لئے بر وقت اقدا ما ت کرتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) ملک محمد حسین اعوان ریٹائرڈ چیف انجینئر کی وفات پر سیٹھ یاسر لطیف صراف کا اظہارِ افسوس۔ ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف نے کہا ہے کہ مرحوم بہت ہی اعلی پایہ کے انسان تھے ۔ مرحوم نہایت ہی نیک اور شفیق شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی میجر جنرل فدا حسین ملک (جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور) ، امجد حسین ملک اور حسن ملک اور اور اے سی گوجرانوالہ غضنفر علی اعوان اور انکی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) بشارت پیلس لالہ زار کالونی میں ملک برادران آغا شیراز ملک ‘ ملک ظہیر عامر کی طرف سے یونین کونسل 1 علاقہ کے عمائدین کے اعزاز میں گرینڈ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن پارٹی میں صرافہ برادری ‘بٹ برادری’ سادات برادری’ جرار برادری’ ملک برادری ‘ ٹوپہ برادران’ بٹ برادران’ آرائیں برادری’ مغل برادری’ کے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی۔ گرینڈ عید ملن پارٹی اس وقت سیاسی پارٹی کا رُخ اختیار کر گئی جب علاقہ کے سرکردہ رہنمائوں نے مشترکہ طور پر اتفاق رائے سے پر زور اصرار کیا کہ ملک ظہیر عامر یو سی 1 سے چیئرمینی کا الیکشن لڑیں گے۔ اور یہی ہمارے متفقہ امیدوار ہونگے۔ جس کو ملک ظہیر عامر نے صدق دل سے قبول کرتے ہوئے اپنے خطاب میں باقاعدہ چیئرمین برائے یونین کونسل 1 لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اہل علاقہ نے جس طرح بھاری اکثریت سے مجھے جنرل کونسلر بنایا انشاء اللہ مجھے وہ چیئرمین بھی بنائیں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آغا شیراز ملک نے کہا کہ ہمارا مقصد خدمت خلق ہے لیکن علاقہ کے عوام نے میرے بھائی ملک ظہیر عامر کو جو ذمہ داری سونپی ہے میں بھی اس ذمہ داری کو حق کے ارادے سے نبھائوں گا۔ اور انشاء اللہ چیئرمین کی سیٹ عوام کو تحفہ میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لالہ زار کالونی اور ڈنڈے مار سے یہ پہلا موقع ہو گا کہ ہم بڑی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اور انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ آخر میں پارٹی میں موجود تمام افراد نے ہاتھ کھڑے کر کے ملک ظہیر عامر کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور نعرہ بازی کی۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی عدنان ملک سے ان کے والد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔#
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت بابا جی بابلدر سرکار کا عرس مبارک آج محلہ چاہ ترہنگ ڈیرہ گجراں میں منعقد ہو رہا ہے۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں چوہدری عمر گجر کی زیر نگرانی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آج بروز جمعرات 23 جولائی بعد نماز عشاء محفل میلاد النبی ۖ بسلسلہ عرس مبارک بابا جی با بلدر سرکار منعقد ہو گی۔ جس میں ممتاز علماء کرام خطاب فرمائیں گے اور ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ جبکہ لنگر کا خصوصی وسیع انتظام کیا گیاہے۔ عقیدت مند دربار شریف پر گھڑولیاں بھی چڑھائیں گے۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ‘ DSPسٹی سید غلام مصطفی گیلانی’ SHO تھانہ بی ڈویژن سید حسنات شاہ کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات کے صدر جاوید اقبال شاکر نے ڈی پی او گجرات کا تحریری طور پر شکریہ ادا کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ میں انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات کے زیر اہتمام ہونے والے تمام پروگراموں میں پولیس نے فول پروف سیکورٹی فراہم کی۔ خصوصی یوم علی کے سلسلہ میں ہونیوالے پروگرام کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔جس کیلئے ہم ڈی پی او گجرات اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کا سالانہ میلہ 25-26-27 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہو رہے ہیں۔ محفل سماع و محفل میلاد بھی منعقد ہو گی۔ میلہ کے سلسلہ میں گدی نشین دربار سائیں کانوانوالی سرکار ‘ سائیں اختر حسین اور ان کے بھائی سائیں ساجد حسین کی سربراہی میں انتظامات کئے جا رہے ہیں اور فول پروف سیکورٹی کا بھی بندوبست کیاگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو بھی اس سلسلہ میں تحریر طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سائیں اختر حسین نے دربار پر آنے والے تمام عقیدت مندوں کو کہا ہے کہ انتظامات کے سلسلہ پر انتظامیہ سے تعاون رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس یا دربار انتظامیہ کو دیں۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی)ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کوٹ پتواں میں حفاظتی بند کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے مقامی زمیندار کو سخت وراننگ جاری کر دی ہے اور موقع پر دوبارہ کام شروع کر ادیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ کوٹ پتواں میں بند نمبر تین کی تعمیر جاری ہے جہاں مقامی زمیندار اعجاز ولد حیات قوم باجوہ نے ٹھیکیدار صادق اور اسکی ٹیم کو زبردستی کام سے روک دیا ہے جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت نائب تحصیلدار گلزار احمد، ایس ڈی او انہار اللہ رکھا پر مشتمل ٹیم کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ اے سی میاں اقبال مظہر نے ٹیم ممبران اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مذکورہ زمیندار کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اہل علاقہ کے جان و مال کی حفاظت کے لئے زیر تعمیر منصوبہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر اپنی نگرانی میں کام کا دوبارہ آغاز کر ادیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ پراجیکٹ کو بلا تاخیر مکمل کریں۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف بیکری کے کارخانے کو سیل کر دیا ہے جبکہ ایک بیکر اور چار ہوٹلز کے چالان کرکے مالکان کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر کھانے پینے کی مضر صحت اشیا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت او ر ٹی ایم اے افسران کھاریاںکے افسران کے ہمراہ شہر میں ہوٹل ، ریسٹورنٹس کی اچانک چیکنگ کی اس دوران یو مارٹ کے بیکری کے کارخانے کو نہایت گندہ ہونے پر فوری طور پر سیل کردیا ہے اور اسکی انتظامیہ کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔ دوران چیکنگ عثمانیہ ریسٹورنٹ ، کبانہ سویٹس ، فرائی ماسٹر ، پیزا ہٹ ، اور ا مبالہ بیکرز کو صفائی کی حالت بہتر نہ ہونے پر چالان کر کے بغر ض سماعت عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے میانہ چیک بند، بھمبر نالہ اور بنیادی مرکزصحت پنجن کسانہ کا اچانک دورہ کیا ، محکمہ انہار کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر مون سون کے دوران سیلاب سے بچائو کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میانہ چک بند اور بھمبر نالہ کے معائنہ کے موقع پر اے سی کھاریاں نے میانہ چک کے قریب R.D.7.8اور R.D.5-6پر پاتھ ورک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بنیادی ہیلتھ مرکز پنجن کسانہ کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر و عملہ کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے انچارج کو وارڈز میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
……………………………… ………………………………
گجرات ( جی پی آئی ) جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور میجر جنرل فدا حسین ملک کے والد سابق ڈسٹرکٹ انجینئر گجرات ملک محمد حسین اعوان علالت کے بعد وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ مرغزار کالونی گجرات میں ادا کی گئی اور انہیں آبائی قبرستان سمرالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل 24 جولائی صبح 10 بجے جامع مسجد مرغزار کالونی میں ادا کی جائے گی ۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ بارشو ں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں جبکہ زیادہ تباہ شدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان دکھی ہم وطنوں کی داد رسی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ گوکہ سیلاب کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتیں اور پاک فو ج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں مگر اس میں مزید بہتری اور تیزی لائی جائے کیونکہ سیلاب کے باعث متاثرین بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ اس موقع پرقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے دکھی اور مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں ، بہنوں کیلئے اپنی مدد آپ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت امداد اور داد رسی کریں۔ اس موقع پر انہوںنے سیلاب کے نتیجے میںمتاثرین سیلاب سے ان کے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے اسکردو ،چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلابی صورتحال کے باعث بہت زیادہ مالی نقصان ہونے ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کے تباہ ہونے ،مکانا ت کے گر جانے اور پلوں و سڑکوںکے تباہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی امداد کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں، اور سیلاب زدگان کی مدد میں اپنی ملّی ذمہ داریاں ادا کریں ۔اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے و روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرئے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ملک میں نئے ڈیم بنا کر عوام کو بجلی کے بحران سے بھی نکالے تاکہ ملک پستی کی طرف جانے کی بجائے ترقی کی طرف گامزن ہو سکے ۔
……………………………… ………………………………
گجرات(جی پی آئی)نیورسٹی آف گجرات کے شعبۂ تصنیف و تالیف کی نئی کتاب”علوم ترجمہ” شائع ہو گئی۔ ”علوم ترجمہ” عالمی شہرت یافتہ ماہر لسانیات و ادب اور علوم ترجمہ سوزن بیسنٹ کی کتاب”ٹرانسلیشن سٹڈیز” کا اُردو ترجمہ ہے۔ ممتاز سفارت کار اور انگریزی ادب کے قلمکار توحید احمد نے کتاب کو اُردو قالب میں ڈھالا ہے۔ یہ کتاب ترجمہ نگاری کے بنیادی مسائل، اس کی فکری تاریخ اور معاصر دنیامیں ادبی تراجم کے لیے راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ عمدہ رواں اور ابلاغ کی روح کا حامل ترجمہ مترجم توحید احمد کی مہارت کا غماز ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام علی نے کتاب کی اشاعت کو ممکن بنایا۔ فکر انگیز حرف اوّل وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے رقم کیا ہے جبکہ پیش لفظ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکشنزشیخ عبدالرشید نے لکھا ہے اور کتاب ، مصنف اور مترجم کا بھرپور تعارف پیش کیا ہے۔ ترجمہ کی کہانی توحید احمد کی زبانی ہے۔ دنیا بھر میں یہ کتاب پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ یہ کتاب”علوم ترجمہ ” کی ابتدائی اور بنیادی کتاب سمجھی جاتی ہے۔ علمی ، ادبی اور فن ترجمہ سے وابستہ لوگوں نے یونیورسٹی آف گجرات کو اس مفید کتاب کا اردو ترجمہ شائع کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور رئیس الجامعہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ادب دوستی کو سراہا ہے۔ کتاب یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹوریٹ آف پریس ، میڈیا اینڈ پبلیکشنز نے شائع کی ہے۔