گجرات کی خبریں 23/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) موضع بنگیال میں بابا میاں خاں کے ڈیرہ پر حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں سالانہ محفل منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید عتیق شاہ نے کیا۔ ہدیہ نعت قاری شفیع نوشاہی ڈوگہ شریف اور محمد عارف شاہد گوندل نے پیش کیا۔ اس موقع پر گجرات فیصل آباد اور دیگر مقامات سے آئے ہوئے سنگیوں نے شرکت کی۔ جن میں محمد شبیر فیصل آباد’ بابا غلام رسول فیصل آباد’ مقبول احمد فیصل آباد’ ریاض چوہدری فیصل آباد’ حاجی لیاقت فیصل آباد’ سعید چوہدری فیصل آباد’ مدثر صرا ف ‘ اقبال صراف’ گجرات ‘ رانا فواد رحیم یار خاں’ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔
……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی چاڑ شریف کے والد چوہدری راجے خان کا سالانہ ختم پاک کی تقریب ان کی رہائشگاہ چاڑ شریف میں منعقد ہوئی۔ صدارت مولانا خادم حسین خطیب اعظم نے کی ۔ نامور ثناء خوان حضرت صاحبزادہ سید علمدار حسین شاہ رانیوال سیداں’ قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ آف ڈوگہ شریف نے خصوصی ہدیہ نعت پیش کیا۔ مہمانان گرامی میں مولانا مختار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر چوہدری عامر حسین لاہور صوبیدار محمد اصغر تھے۔ تمام امور کی نگرانی چوہدری رفاقت حسین چوہدری منظور حسین نے کی۔ تمام شرکاء کیلئے دعو ت کا خاص انتظام کیا گیا۔ چوہدری لیاقت علی چاڑ شریف نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جی ٹی روڈ گجرات کے ہونہار طالب علم نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رشید علی حامد آف کھیپڑانوالہ شریف نے کلاس ششم A میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضَ و کرم والدین کی دعائوں اور تمام اساتذہ کرام کے شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ واضح رہے کہ رشید علی حامد نے ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ طاہر عباس ہریہ والا’ طارق مسعود حامد’ پناب ٹیچرز یونین گجرات اہل علاقہ میاں محمد آصف’ نواز احمد’چوہدری عامر شہزاد آف موسیٰ کمالہ’ چوہدری فخر شہزاد آف پھلروان’ آفتاب احمد رحمانیہ’ چوہدری خضر عباس آف موسیٰ کمالہ کے علاوہ دیگر احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید کامیابی نصیب فرمائے۔
……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات : (فوٹو جی پی آئی) علامہ محمد احسان قادری کے صاحبزادگان کی شادی کے موقع پر ثناء خوان مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی کیساتھ گروپ فوٹو

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات : موضع بنگیال شریف میں حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کی تقریب سے پیر رضوان منصور آوانی ‘ پیر سید عتیق الرحمن بخاری’ بابا میاں خاں’ قاری شفیع نوشاہی ‘ عارف شاہد گوندل ‘ بابا غلام رسول و دیگر خطاب کر رہے ہیں (فوٹو جی پی آئی)
گجرات : ہونہار طالب رشید علی حامد کھیپڑانوالہ نے اپنی کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے صدر و سابقہ تحصیل ممبر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوبصورت شہر بنانے والے ایک دفعہ شہر بھر میں بڑے بڑے گندگی کے ڈھیر، اگلتے ہوئے نالے اور انکے اوپر مکھیوں اور مچھروں کے نظارے دیکھیں تو انکو گجرات کی خوبصورتی نظر آجائے گی۔ عوام کے ساتھ گنونہ مزاق کرنا ن لیگی راہنمائوں اور ان کے جیالوں کا شیوہ بن چکا ہے۔ ویسے بھی ان کے پاس عوامی خدمات کرنے کا وقت ہی کہاں ہے؟ کوئی سیوریج لائن پر شور مچا کر کرپشن کرنا چاہتا ہے تو کوئی سڑکوں کے نام پر ٹھیکے بیچ کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔ سیوریج کے نام پر دیہاڑی لگانے والوں کو مشورہ ہے کہ ڈسپوزل پوائنٹ پر تمام موٹریں چلانے سے سیوریج ٹھیک ہو سکتا ہے۔ جب ایک موٹر چلائیں تو شہر بھر میں تو پانی کھڑا ہونا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر کے سارے معاملات نااہل حکومت کی وجہ سے کنٹرول نہیں ہو رہے۔ یہ عوامی فلاح و خدمت اور زمہ داریاں نبھانے کے قابل نہیں۔ سیاست بچوں کا کھیل نہیں جو ہر کوئی کر سکے ، ویسے بھی عوام کی خدمت کرنے کے لئے حقیقی جذبے سے سرشار ہونے کی ضرورت ہے۔ جو خود کرپشن کے بادشاہ ہوں وہ جعل سازی اور لوٹ مار کے علاوہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) حرمین شریفین ہمارے مراکز ایمان اور امت مسلمہ کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان کو اتحاد امت کے علمبردار کا کردار ادا کرتے ہوئے زبردست کردار ادا کرنا ہوگا۔ خلافت راشدہ کا نظام دنیا کیلئے شاندار ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور فلاح دارین کا ضامن ہے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ اول ہونے کی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دیں اور مشکل ترین وقت میں دین کی سربلندی کیلئے زبردست کردار ادا فرمایا۔ رحمت دو عالم ۖ نے آپ کو دنیا میں جنت کی بشارت عطا فرمائی۔ ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی سکالر علامہ مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری مرکزی راہنما تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، خطیب الاسلام علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میں تحریک اویسیہ پاکستان اور عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری EDOہیلتھ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان، پیر محمد ارشد قادری، مزمل حفیظ بابرصدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال، ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران، محمد اجمل بٹ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر سنی یکجہتی کونسل، عابد محمود بٹ چیئرمین حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ اور دیگر مہمانان خصوصی تھے جبکہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر مولانا الیاس احمدپیر طریقت مولانا مفتی جمیل الرحمن مولانا عطاء اللہ فاروقی مولانا خالد محمود خواجہ مولانا عبدالکبیر حسانی اورچودھری محمد فاروق وڑائچ نے کہا ہے کہ چینی صدر کامیاب دورہ ملکی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے بلا شبہ پاک چین دوستی سرحدی حوالے سے قابل فخر ہے ملک سے کرپشن اور رشوت کا خاتمہ کیے بغیر ان ترقیاتی معاہدوں کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکتے ملک میں بامقصد تعلیم کو عام کیاجائے اور اداروں میں پائی جانے والی کرپشن اوررشوت کے بازار ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا ئے جائیں فوری اور سستے انصاف کے حصول کو عام آدمی کیلئے ممکن بنایاجائے تو ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جمعیة علماء اسلام نظریہ پاکستان کی ترجمان اورمحافظ ہے جو کہ مکمل اسلامی نظام کا نفاذ ہے

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ممتاز ماہر تعلیم چودھری افتخاراحمد چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہیلتھ اور ایجوکیشن انتہائی نفع بخش کاروبار بن جائے وہ ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دار ارقم سکولز سسٹم خوبصور ت دنیا بہترین آخرت کے ماٹو کے تحت کوالٹی ایجوکیشن کیلئے کوشاں ہے ہم بنیادی طور پر کردارسازی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تاکہ طلباء جدید تعلیم کے اعلیٰ معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی لحاظ سے با عمل مسلمان اور اچھے شہری ثابت ہوں دار ارقم سکولز کے طلباء نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ ضلع اور بورڈ میں بھی نمایاںنمبروںاور امتیازی حیثیت کامیابیاں حاصل کر کے اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں دار ارقم جیسے انگریزی اورجدید سکول میں شعبہ حفظ کا قیام ایک شاندار اقدام ہے اس وقت تک گجرات کیمپس کے سینکڑوں بچے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں چودھری افتخاراحمد چیمہ نے بتایا کہ دار ارقم سکولز میں یتیم اور مستحق بچوں کی فیس ادارہ برداشت کرتا ہے ہم محض دنیا سمیٹنے کیلئے نہیں بلکہ اعلیٰ اورعظیم نیک مقاصد کیلئے کوشاں ہیں ضلع اور بورڈ میں ہمارے طلباء کی نمایاں پوزیشن ہماری کارکرگی کا ثبوت ہیں اور ہم اس میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) ہنستے مسکراتے بچے والدین کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں قدرتی طور پر ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کو بہترین اور مفت سہولت فراہم کر کے ڈاکٹر اعجاز بشیر ایک مسیحا اور خوشیوں کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کلفٹ ہسپتال جی ٹی روڈ گجرات ان کے جذبہ خیر کی منہ بولتی ثبوت تصویر ہے ان خیالات کااظہار کوٹلہ ارب علی اور سرائے عالمگیر کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ہونٹ تا لو کٹے بچوں کے والدین نے مفت پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے چہروں پرمسکراہٹ دیکھ کر اور نا رمل بچوں جیسے چہرے کے بعد ہماری خوشیوں کا احاطہ الفاظ سے باہر ہے ہم ہر ایک سے درخواست کریں گے کہ اگرآپ کچھ نہیں کرسکتے تو ایسے مصیبت زدہ والدین کو پاکستان کلفٹ ہسپتال جلیانی روڈ گجرات کا پتہ بتا دیں جہاں ایسے مریضوں کو امریکن اوردیگر ممالک سے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عملہ کی نگرانی مکمل علاج مفت کیا جاتا ہے

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) جمعیة اشاعت توحید و سنت کے مرکزی راہنما قاری ضیاء الرحمن ضیاء نے جامع مسجد گلیانہ میں عظمت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوقات میں سے سب سے زیادہ فضیلت اور مقام حضرت انسان کو بخشا ہے اورانسانوں میں انبیاء کرام افضل ہیں اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو راہنمائی کیلئے پیغمبروں کا سلسلہ شروع فرمایا تو سب سے پہلے انسان کو حضرت آدم علیہ اسلام کو نبوة سے نوازا ان سے میں حضرت محمد رسول اللہۖ کو سب سے بلند مقام اور مرتبہ عطاء فرمایا مقام مصطفی کابیان میں احاطہ کسی انسان یا مخلوق کے بس سے باہر ہے مختصر اتنا ہے کہ بعد از خدا بزرگ تو ئی قصہ مختصر اب پوری انسانیت کیلئے پیغام ہے کہ احکام خدا وندی کو اسوئہ نبویۖ پر پورا کرتے جائو اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہوتے جائو گے حضرت نبی کریمۖ اپنی ذات و صفات میں ایسے ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں آپ حلم و حیاء حکمت بصیرت تعلیم و تدبر سیاست و حکومت عدالت و قضاء میں اعلیٰ نمونہ ہیں آپ کی حیات طیبہ کو پڑھنے سننے اور اپنانے کی ضرورت ہے اس میں انسانیت کی فلاح و اور نجات ہے

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں میں 27اپریل سے 2مئی تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا اس دوران اس دوران ٹی ایم ایز گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر کی یونین کونسلوں میں صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائیں گی ، اس اہم مہم کو کامیاب بنانے کے لئے شہریوں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا جبکہ عوام میں آگاہی کے لئے سیمینار، واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تینوں تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز عرفان علی کاٹھیا، افشاں رباب، شعیب نسوانہ ، ا ی ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت،عمر شجاع، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ارشد،خاور گجر و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرز نے تحصیلوں میں ہفتہ صفائی کے دوران عوام میں آگاہی، صفائی کے انتظامات کے لئے میشینری اور افرادی قوت کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ہفتہ صفائی کی کامیابی کے لئے علاقہ کے فعال معززین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ایڈمنسٹریٹر ز کمیٹیوں کے ممبران سے میٹنگز کریں اور انہیں ہفتہ صفائی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹی ایم ایز اپنے علاقہ میں یونین کو نسلوں کو تقسیم کرکے صفائی کے حوالے سے پلان وضع کریں اس دوران جن یونین کونسلوں میں صفائی ہوگی وہاں زیادہ سے زیادہ افرادی قوت اور میشنری لگائی جائے جبکہ ٹی ایم ایز حسب ضرورت میشنری کرایہ بھی حاصل کر سکیں گے ، جن علاقوں میں صفائی کی جائے گی وہاں چونے اور مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے گا اور محکمہ صحت ان علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے بھی چیکنگ کرے گا۔ انہوں نے ایجوکیشن اور سوشل ویلیفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو آگاہی اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز لگائیں اور آگاہی واکس کا اہتمام کیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ ہفتہ صفائی کے دوران وہ خود تینوں تحصیلوں کا دورہ کریں گے اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ اس حوالے سے حکومت پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوائی جائے گی۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او /چیرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ نے مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر چار ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے بتایا کہ جن ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں گجرات ٹریول سروس جی ٹی روڈ گجرات، فرخ فلائنگ کوچ جی ٹی روڈ گجرات، گولیا ٹریول سروس ڈنگہ اور شاہین ٹریول سروس ڈنگہ شامل ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ان ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس مسافروں کے لئے ویٹنگ رومز، واش رومز، ڈرائیور رومزا ور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے پر منسوخ کئے گئے ہیں۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے دودھ، دہی اور انڈے مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ جن افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں ان میں احسان الہی ، مقبرہ پانڈی شاہ، یاسر عرفات، جلالپور جٹاں ، محمد نعیم اکرم ڈیری اور محمد عثمان ، نور بیکرز شامل ہیں۔

……………………………………………………………………
……………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات کی ممتاز روحانی شخصیت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے نور نظر و گدی نشین سائیں الحاج اختر حسین کے چھوٹے بھائی سائیں ساجد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی تقریب روایتی انداز میں منعقد ہوئی۔ رسم مہندی کے موقع پر ڈھولوں کی تھاپ پر ملنگوں نے دھمال ڈالی اور سائیں کانوانوالی سرکار کے دربار پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ان کی بارات راہوالی پرل میرج ہال گئی۔ بارات کا شاندار استقبال چوہدری عارف و دیگر اہم شخصیات نے کیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب قند فشاں میرج ہال گجرات میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے عقیدتمندوں اور مریدوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل’ ڈی ایس پی مصطفےٰ گیلانی’ میاں محمد توصیف انسپکٹر’ ظفرالحق سب انسپکٹر’ علامہ شاہد چشتی’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ پاکستان کرکٹر سلیم الٰہی’ مہر صابر گوجرانوالہ’ مہر طارق گوجرانوالہ’ مہر ساجد گوجرانوالہ’ صوفی اسلم گوجرانوالہ’ شجاع پہلوان گوجرانوالہ’ ذیشان بٹ’ قاسم بٹ سونیکس کمپنی گوجرانوالہ’ مرزا محمد یوسف’ عامر محمود چوہدری’ مہر طارق’ حاجی صابر’ محمد یوسف’ عابد حسین’ محمد شہباز’ ساجد’ عبدالجبار’ چوہدری شوکت برکت پکوان سنٹر’ حاجی شبیر’ محمد شفیق’ محمد اقبال ‘ محمد منیر لاہور’ سائیں ذوالفقار ‘ سائیں دلدار’ سائیں شمشاد’ سائیں سعید’ مقبول الٰہی بٹ سابق صدر گجرات پریس کلب’ سائیں فاروق’ سائیں اکرم’ سائیں مشہد’ سائیں مختار’ سائیں عاصم’ سائیں جاوید’ راجہ نعیم’سائیں محمدیوسف’ عطاء الرحمن’ سائیں لطیف’ سائیں عمران’ سائیں علی باجوہ’ سائیں افتخار’ قادری امجد قادری’ سید بشیر چنڈالہ’ اسلم چنڈالہ’ قاری یٰسین ‘ بابر مستری’ حاجی عزیز’ کاشی دلدار’ ملک طفیل’ راجہ شاہد’ شاہین خان’ شانی بٹ ‘ اجمل علی ‘ علی’ ناظم’ حاجی شریف’ چوہدری اصغر تیل والا’ چوہدری عطا اللہ گل’ مرزا نعیم وزیر آباد’ ذیشان جہلم’ پرویز ملنگ’ مجاہد سیمنٹ والا’ نوید وڑائچ’ چوہدری عدنان ‘ صغیر پینٹر’ عدیل بٹ’ آصف بٹ’ رائو محمد اشرف’ شوکت ملنگ’ حاجی امین’ راجہ سکندر’ جانی شاہ’ ملک اسحاق’ وقاص بٹ’ ملنگ چوہدری مجید’ چوہدری عبدالرشید’ ڈاکٹر طارق سول ہسپتال چوہدری ریاض بوکن’ سیٹھ امجد’ حاجی اسلم ایڈمنسٹریٹر لاہور’ نصر اللہ’ ملک کامران’ وقاص ایڈووکیٹ’ حاجی افضل ‘ کالا ملنگ’ مٹھو ملنگ’ مزمل ملنگ’ یاسر ملنگ’ فاروق ملنگ’ ریاست ملنگ’ صادق ملنگ’ ذوالفقار ملنگ و دیگر شریک تھے۔