گجرات کی خبریں 20/4/2014
Posted on April 22, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے
گجرات (خصوصی رپورٹ )عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے۔ جو قرآن عظیم کی نص قطعی سے ثابت ہے ۔ اس کا منکردائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اسی نیک مشن کی ترویج او راسلاف کے روشن کردار کی اشاعت کرتے ہوئے حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ نے زندگی بسر فرمائی ۔ آج اس معرکہ حق باطل اورحضرت امیر ملت کی مرزاقادیانی کی موت کے حوالے سے پیشنگوئی کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور قوت حق کی پے در پے فتوحات کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کا ہر طرف بول بالا ہے اور مرزائی پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جا چکے ہیں ۔جس کا بلاشبہ سہراء حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ اور خواجہ گولڑوی رحمة اللہ علیہ کے سر ہے۔
بد قسمتی سے اندرون و بیرون ممالک مرزائیوں کی ریشہ دیوانیوں کا سدِ باب نہ ہو سکا ۔آج پھر مرزائیوں کی ناپاک جسارتوں کا قلع قمع ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت ،عالمی مبلغ اسلام قائد مشائخ ،مہر الملت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے پریس کلب گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں پیر سید انتصار الحسن سجادہ نشین چھالے شریف ،، پیر سید سعید احمدگجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل گورنمنٹ آف پاکستان ، پیر رضوان منصور آوانی آستانہ عالیہ آوان شریف ،صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ،محمود اختر محمود بھی موجودتھے ۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا دنیا میں دو قومیں اپنے مذہب کے نام پردنیا میں فتنہ برپا کر رہی ہیںجن میں سے ایک یہودی اور دوسرے قادیانی ہیں ۔ان دونوں گروہوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کو دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ چنانچہ اس ملی اور دینی ضرورت کے پیش نظر”عالمی تاجدار ختم نبوت فائونڈیشن ” قائم کر کے اکابر ،علمی اور دینی شخصیات پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
۔جنہوں نے اس پر کام شروع کیا ہے ۔ یہ فورم اتحاد امت کا مظہر اور مقام مصطفےٰ ۖ کا امین اور علمبردار ہو گا۔انہوں نے کہا 11-10مئی کو دربار عالیہ حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ علی پور سیداں شریف پر سالانہ عرس امیر ملت و عالمی روحانی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے عالم ختم نبوت فائونڈیشن کے کنوینئر و قائد تحریک اویسیہ پاکستان موقعہ پر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے اعلان کیا کہ سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی زیر صدارت 7ستمبر کو ایوان اقبال لاہور ، 11ستمبرکو قصور ، 18ستمبر کو ملتان اور 21ستمبر کو چنیوٹ میں بڑی ختم نبوت کانفرنسز منعقد کر کے ہم مرزائیوں کے خلاف تحریک چلانے کا بھر پور اعلان کریں گے۔