گجرات کی خبریں23/9/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات( جی پی آئی) ولی ابنِ ولی پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی المعروف سید العارفین شہنشاہ فضل رحمة اللہ علیہ کے31 ویں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، الوداعی نشست میں ہزاروں فرزندان اسلام کی شرکت، الوداعی نشست کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے کی ۔ نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت افتخار رضوی اور سید صابر شاہ نے کی ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عدیل نے حاصل کیا جس کے بعد ممتاز ثناء خوان مصطفیۖ اختر حسین قریشی ، ناصر عباس ، یاسین وٹو ، عمران سلطانی ، محمد امجد نقشبندی ، ارمغان خالد ، احسان قادری ، صوفی اقبال قادری ، وحید نوری ، صوفی عبد الرزاق ، محمد لیاقت اور مظہر اقبال قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی ، کرنل سید مسعود الرحمن شاہ ، علامہ سید فیضان الحسن شاہ ، سید مدثر شاہ اور علامہ ثناء اللہ ربانی نے خصوصی خطاب کیا بعد ازاں درود و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعائیں کیں اور لنگر شریف تقسیم کیا ۔ الوداعی نشست نماز عشاء کے بعد شروع ہوئی اور نماز فجر کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔ عرس مبارک کی بابرکت اور روحانی محفل پاک میں اندرون و بیرون ممالک سے علماء کرام ، مشائخ عظام ، نعت خوانان شریں بیاں ، حفاظ کرام ، پیر بھائیوں ، مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ ہزاروں معززین گجرات نے شرکت کی ۔ عرس مبارک کے موقع پر محمد صدیق مرحوم کے صاحبزادے زین قادری نے میٹھے شربت کی سبیل لگائی جبکہ دربار شریف کی طرف سے لنگر کیساتھ ساتھ چائے بھی پلائی گئی ، عرس مبارک میں سینکڑوں خواتین نے بھی شرکت کی جن کیلئے علیحدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا اور وہ بڑی سکرین پر عرس مبارک کی تمام محافل کو لائیو دیکھتی رہیں ۔ دربار شریف مسجد اور پنڈال کے چاروں اطراف میں دربار شریف کی سکیورٹی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)صدر پاکستان علماء و مشائخ کونسل و رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ضرب عضب کے شہداء ، شہداء سانحہ ماڈل ٹائون اور شہداء اسلام آباد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے علامہ صاحب کو چند نئی تجاویز بھی پہنچائیں اور کہا کہ اس وقت ملک شدید ترین بحران میں گرا ہوا ہے ، لہٰذا سیاسی انداز میں اس کا حل تلاش کیا جائے ، صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک سیلاب کی صورتحال سے دو چارہے اور ضرب عضب بھی جاری ہے ، ان حالات میں ملکی استحکام کیلئے لچک کا روید اپنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے دھرنا کے شرکاء سے بھی ملاقاتیں کیں ، مغرب اور عشاء کی نماز بھی ان کے ساتھ ادا کی اور شاہراہ دستور پر میلاد کی محفلوں اور تبلیغی پروگرام کو بھی سراہا ، آخر میں صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ نے پاکستان کے استحکام ، موجودہ بحران کے حل اور پاکستان کیلئے مزید مشکلات سے محفوظ رہنے اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھی دعا فرمائی ، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سید فرحت عباس شاہ اور ضلع گجرات کے صدر پروفیسر مظہر حسین اور صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی ، حاجی ارشد جاوید اٹلی ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، چوہدری محمد افضل ، شاہد اقبال میر ، مظہر اقبال نقشبندی ، حاجی محمد اکرم ، چوہدری محمد نعیم جوڑا و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ویلڈن ، ایک مرتبہ پھر اول ، فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے شاندار نتائج ، تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے معروف تعلیمی ادارے فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے نتائج شاندار رہے ، جبکہ سو فیصد نتائج سے ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں الیکٹریکل ، ٹیلی کام ، الیکٹرونکس و دیگر تمام شعبہ جات میں کالج کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔ مینجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کیا ہے ہم طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے طلبہ ہمیشہ بہترین پوزیشنیں لیکر کامیاب ہوتے ہیں ۔ اور ہم اس روٹین کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اسی انداز میں کام جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کے صاحبزادے رانا کاشف رضا کے سسر حاجی جاوید احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مسلم آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں ، خرم مختار ، شیخ افضال ، وحید مرزا ، ظہیر مرزا ، رانا نذیر ، ڈاکٹر رزاق غفاری و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)15سالانہ عرس مبارک جشن جیلانی بسلسلہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادری جیلانی محبوب سبحانی منعقد ہوا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر بشیر احمد شاہ رضا قادری چشتی شکوری قاتلی رحمانی آستانہ کراچی نے کی ۔ مہمان خصوصی پیر صوفی محمد فاضل قادری چشتی حاجیوالہ ، صوفی رفیق شاہ منگووال ، صوفی بشیر احمد ، سید پرویز شاہ ، صوفی محمد ارشد تھے ۔ یہ محفل زیر نگرانی پیر محمد ارشد ہاشمی قادری چشتی مدینہ سیداں منعقد ہوئی ۔ تلاوت قرآن پاک قاری محمد زمان جانی نے پیش کی ۔ جبکہ نعت رسول مقبولۖ مقرب ہاشمی ، مقدس ہاشمی ، مشرب ہاشمی ، عظمت اللہ کریمی ، حافظ عمران ، غلام حسین لوراں نے پیش کی ۔ دوسری نشست میں محفل سماں منعقد ہوئی جس میں معروف قوال غلام عباس و ہمنواء ، غلام علی و ہمنواء ، عدنان علی و ہمنواء نے سماع کے رنگ پیش کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)تعلیم میں مقابلے کا رجحان طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد رضوان ڈائریکٹر IIUI نے ایک تقریب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکولزگجرات سٹی کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات نے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انٹرنیشنل میتھ میٹکس کینگرو مقابلہ میں ادارے کے ہونہار طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان میں 13 ویں سے 24 ویں پوزیشنیں اور ضلع میں پہلی سے آٹھویں پوزیشنیں حاصل کی گئیں اور ہم سکول کے سٹاف و طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر آئی آئی یو آئی طارق یعقوب چوہدری نے کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلہ میں ہم دن رات کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے میرب مشاہد ، مناہل نور، اریبہ نوید ، ارشیہ مظہر ، فرحانہ سمیع ، محمد علی ، یوسف میر ، امان ارشد ، وسیع سرفراز ، امینہ قیصر اور سٹاف سحرین مقصود ، نادیہ سرور ، نازش یعقوب ، انیلہ احسان ، بسمع ریاست ، رفعت طاہرہ اور سمرا انور کو خصوصی انعامات دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اس مقصد کیلئے ہر قسم کی سیاست اور سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں مسلم لیگ ن سٹی کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کیلئے قائم امدادی کیمپ کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں ، ایم پی ایز چوہدری اشرف دیونہ ، نوابزادہ حیدر مہندی ، میجر (ر) معین نواز ،انجینئر راجہ قمر السلام، راجہ شوکت عزیز بھٹی ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری مبشر حسین ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، چوہدری رضا علی وڑائچ ، نوابزادہ طاہر الملک ، چوہدری تنویر گوندل ، اور مسلم لیگ ن گجرات سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ اور بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن اس موقع پر موجود تھے ، راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وزیراعظم میاںنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ، جہاں پارٹی کے مقامی عہدیداران اور منتخب ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان اکٹھا کر رہے ہیں ، تا ہم کسی بھی فرد کو نقد امدادی رقم لینے کی اجازت نہیں اور مخیر حضرات اگر رقم دینا چاہیں تو بینک میں جمع کروا سکتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب دن رات متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے مصروف ہیں ۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے کے ورثاء کیلئے معاوضہ کی رقم پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر 16لاکھ روپے کی جا چکی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اس معاوضہ کی تیز ی سے ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں ، مویشیوں اور گھروں کے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں اور افراد کو عید سے پہلے معاوضہ کی پہلی قسط ادا کر دی جائیگی ۔ اس کے علاوہ متاثرہ بہن بھائیوں کی ان کے گھروں میں آباد کاری حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد انسانیت کی خدمت ہے اور یہ ہر قسم کی سیاست سے بلاتر ہو کر کی جانی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ آج کل جو لوگ دھرنا دے رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کہ ان دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہونگے اور نہ ہی یہ پاکستانی ایجنڈا ہے بلکہ آج کا پاکستان کا ایجنڈا متاثرین سیلاب کی مشکلات ختم کرنے کیلئے تمام نظریات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہے ۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے دھرنے والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ان کے اس احتجاج کی وجہ سے حکومت کے روزمرہ کے معمولات رک چکے ہیں ۔ معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں مہنگائی بڑھے گی اور اس کا اثر غریب عوام پر ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے جو لوگ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل پر توجہ دے رہے ہیں وہ پاکستان کو کمزور کرنے والے سازشی عناصر کی مدد کر رہے ہیں ۔صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے جمع ہونے والا سامان ذمہ داری سے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر مخیر حضرات کو اعتماد دلا دیا جائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ ہو گا تو پاکستانی صاحب ثروت افراد بہت دل کھول کر خرچ کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔اس سے قبل صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر ثناء اللہ بٹ نے بتایا کہ امدادی کیمپ میں متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آٹا ، چاول ، گھی ، پانی کی بوتلیں ، صابن ، کپڑے اور دیگر امدادی سامان جمع کروایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے/بی ایس سی/ بی کام کے سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے / بی ایس سی / بی کام پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 14 اکتوبر 2014 سے ہو گا ۔ اس سلسلہ میں مختلف مضامین کے تھیوری و عملی امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سپلیمنٹری امتحانات کے انعقاد کے لیے چھ امتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان امتحانی سنٹروں میں یو او جی فاطمہ جناح کالج برائے خواتین فوارہ چوک گجرات ، یو او جی کالج جی ٹی روڈ گجرات ، گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں، انڈس کالج برائے کامرس راولپنڈی، گورنمنٹ جامع ہائی سکول گوجرانوالہ، اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سیالکوٹ شامل ہیں۔ پارٹ فرسٹ کے امتحانات 14 اکتوبر 2014 ء سے اور پارٹ سیکنڈ کے امتحانات 27 اکتوبر 2014ء سے امیدواران کے متعلقہ سنٹروں میں لیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) پاکستانی جامعات میں حساس موضوعات پر عملی تحقیق کے نتائج کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ جدید دنیا میں علمی تحقیق کے تناظرات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ حساس موضوعات پر علمی تحقیق کے نتائج کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ جدید دنیا میں مختلف قوموں کے مابین ٹیکنالوجی کے حصول کی دوڑ میں آگے نکل جانے کا رجحان تیزی اختیار کر رہا ہے ۔ حساس ٹیکنالوجی کو امن کے مقاصد پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مقاصد حاصل کرنے کا بھی اندیشہ ہے ۔ اس لیے اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ پاکستانی جامعات اور مختلف تحقیقی اداروں میں کی جانے والی تحقیق کو منضبط بنایا جائیتاکہ ان تحقیقات کو دہشت گردانہ مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے ۔ مغربی ممالک اپنی جامعات میں ہونے والی علمی تحقیق کے اغراض و مقاصد کے متعلق بہت حساس ہیں مگر تیسری دنیا کے ممالک میں ابھی تک تحقیقی ثمرات کی حفاظت کا خیال پنپنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ ان خیالات کا اظہار حکومت پاکستان کی وزارت برائے خارجہ امور کے سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے ڈائریکٹر پالیسی زاہد علی بیگ نے جامعہ گجرات میں ORIC کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ”تحقیقی رویے…قوانین و ضوابط” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سیمینار کا مقصد جامعہ گجرات کے طلباء و طالبات اور اساتذہ میں تحقیقی نتائج کے خطرناک کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ڈائریکٹر ORIC جامعہ گجرات ڈاکٹر مدثر اقبال نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نازک صورتحال کا سامنا ہے ۔ پاکستانی قوم اس وقت کئی محاذوں پر اپنی بہتری کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم دہشت گردی اور اس جیسے کئی مسائل پر قابو پا کر دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے تصور کو بہتر بنانے کی جانب گامزن ہوں۔ ڈاکٹر مدثر اقبال نے اس موقع پر جامعہ گجرات کا ایک بھرپور تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ میں ہونے والی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ بھی پیش کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرSECDIV معید امان رانا نے پاکستان کے سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول سسٹم کے حوالہ سے شرکاء کو پاکستان کی ایکسپورٹ کنٹرول پالیسی اور اطلاعات کی بیرونی ترسیل بارے قوانین و ضوابط سی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علمی تحقیق اور اسکے نتائج کو ضابطہ کار میں لانے کا سب سے بڑا محرک مہلک اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو کنٹرول کرنا ہے ۔ اس وقت پوری دنیا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔ اس وقت دنیا کے تمام ممالک اس بات کی سر توڑ کوشش میں ہیں کہ مہلک ہتھیار اور انہیں بنانے سے متعلق معلومات دہشت گردوں کے ہاتھ ہر گز نہ لگ سکیں۔ ڈائریکٹر فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر خاور اسلام نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن ملکی جامعات میں مقامی مسائل کے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور ملکی جامعات میں بنیادی موضوعات پر ریسرچ کا کام کامیابی سے جاری ہے ۔ سیمینار میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات ، اساتذہ، ڈائریکٹروں اور شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات کے شعبۂ انگریزی کے ممتاز استاد رانا احمد شہید کے والد محترم رضائے الہیٰ سے انتقال فرما گئے ۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ می ںجامعہ گجرات کی ممتاز شخصیات کے علاوہ اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل اور دوسرے ممتاز عہدیداروں نے رانا احمد شہید کے والد ماجد کے انتقال پر ملال پر ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ رانا احمد شہید کے والد کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) پیشوائے اہلسنت پیرمحمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت و چیئرمین افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن ، قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،قاری محمد حنیف طاہر قادری صوبائی ناظم اعلیٰ عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات عالمی تنظیم اہلسنت ،معروف سماجی شخصیات محمد کامران جنجوعہ ، محمد شہزاد جنجوعہ ،محمد امتیاز جنجوعہ اور دیگر قائدین عالمی تنظیم اہلسنت نے افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام سینکڑوں متاثرین سیلاب ضلع نارووال میں 500کارٹون اشیائے خور د و نوش جن میں 10کلو چاول ،5کلو آٹا اور 15کلو دالیں ،چینی ،دودھ اور پتی شامل ہیں جامعہ فہم القرآن ظفروال اور ڈیرہ اویسیاں کلاس گورایہ نارووال پر متاثرین سیلاب میں تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے ۔ مسلمان کو ہمیشہ پیکر ہمدردی و غم گساری اور جذبۂ خدمت خلق سے سرشار ہونا چاہیے ۔ افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن پہلے مرحلے میں متاثرین سیلاب میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کر رہی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں عید قربان کے موقعہ پر متاثرین سیلاب کے ساتھ قربانی کے جانور ذبح کر کے ان میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔ اور عید کے بعد تیسرے مرحلے میں سیلاب سے شہید ہونے والی مساجد ،مدارس اور مکانات کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔ قائدین عالمی تنظیم اہلسنت نے کہا کہ ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے آگے آئیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ سیاستدان باہمی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے مگر ہماری نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے یہ ہر سال ہمارے لئے زحمت بن جاتی ہے۔طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوتے ہی بھار ت کی طرف سے بھی آبی جارحیت میں کوئی کسر چھوڑی نہیں جاتی جس کے باعث گزشتہ چند سالوں سے پاکستا ن کا بیشتر حصہ پانی کی نذر ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ فصلوں کی تباہی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی آمد سے پہلی ہی اس سے نپٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر عالمی تنظیم اہلسنت کے شعبہ خدمت خلق افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کے لئے ڈاکٹر مامون کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ۔جہاں سے متاثرین سیلاب اور دیگر ضرورت مند حضرات نے چیک اپ کے بعد ادویات مفت حاصل کیں۔اس موقعہ پر عوام نے اس کارِ خیر کے حوالے سے افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن اور عالمی تنظیم اہلسنت کے کردار کو سراہتے ہوئے پیر محمد افضل قادری ،جنجوعہ برادران اور علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کی سماجی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائیں دی۔اس موقعہ پر صاحبزادہ فیض رسول ، علامہ محمد طفیل جماعتی راہنما عالمی تنظیم اہلسنت ، قاری محمد ناظم چشتی امیر مرکزی جماعت اہلسنت نارووال، علامہ محمد سرور سلہریا ، مولانا محمد سلیمان رضوی آف بدو ملہی ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،محمد محسن اویسی ،حافظ محمد دلشاد اویسی ، قاری محمد ارشد اویسی ، محمد سجاد اویسی ،چوہدری عمران سکندر اور معزز پریس نمائندگان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ ( جی پی آئی) )کنجاہ پو لیس نے اپنی کارکردگی بنانے کیلئے غریب محنت کش غیر سیاسی نوجوان پانچ بچوں کے باپ کو گرفتا ر کرلیااہلیان کنجاہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج،تفصیلات کے مطابق کنجاہ کا رہائشی غریب محنت کش ہمایوںاصغراپنی مزدوری کرنے کے لیے جارہا تھا ، کہ پولیس کے ہتھے چڑ گیا،اور کنجاہ پولیس نے سیاسی گر فتاریوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے اسے بھی دھر لیا۔جو کہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا،اہل علاقہ نے پولیس کی اس غنڈہ گرد ی کے خلاف کنجاہ پر یس کلب کے سامنے احتجاج کیا اوربے گناہ نو جوان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب آ ئی جی پنجاب ،آر پی او گوجرانوالہ ،ڈی پی او اور ڈی سی او گجرات سے مطا لبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ داران اورپولیس کی بدنامی کا با عث بننے والے ایسے پولیس افسران کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ( جی پی آئی) تھانہ کنجاہ کے علاقہ ساروکی میںیتیم لڑکے کے ساتھ دو اوباش نوجوانوں کی بدفعلی کرنے کی کوشش تفصیلات کے مطابق ساروکی کے رہائشی فیاض احمد کو اپنے ہی گائوں کے دو اوباش نوجوان شعیب اوربابرزبردستی اسے اپنے مکان میںلے گئے اور اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی اور ملزمان جاتی دفعہ یتیم بچے کے تین ہزار روپے بھی چھین کرلے گئے۔کنجاہ پولیس نے متاثرہ بچے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپوجٹاں( جی پی آئی) جلالپورجٹاں میں پہلے منظور شدہ کرنسی کی خرید وفروخت کرنے والے ادارے نورانٹرپرائزز فرانچائز کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔جس میں علاقے بھر کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ وال سٹریٹ کرنسی ایکسچینج کمپنی ابراراحمد اور کسٹمر ریلشین منیجرعامررضا مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت پیر ابرارحسین شاہ آف شکریلہ شریف نے کی۔افتتاحی تقریب میںمسلم لیگ ن کے راہنما شیخ شاہد انور،انجمن تاجران کے صدر میر فہیم اقبال،چیئرمین سہراب خان، افتخار احمد ڈھل،چوہدری بشیر احمد ٹھیکیدار،حاجی محمد صادق،چوہدری عامربامتہ،اشرف پٹواری،چوہدری فضل چڑیاولہ،لطیف بھٹہ سرپرست اعلیٰ پریس کلب، محمود حیات سرپرست پریس کلب،چوہدری محمد صادق،میجرچوہدری عمر اور دیگر سمیت علاقے بھر کی ممتا زسیاسی،سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال نور انٹرپرائزز فرنچائز کے ایم ڈی چوہدری فاروق علی اور چوہدری باسط علی نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپورجٹاں( جی پی آئی) وال سٹریٹ منی ایکسچینج کمپنی کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ ابراراحمد نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ عالمی معیار کا غیرملکی کرنسی کی خرید وفروخت کا ادارہ ہے۔نور انٹر پرائزز کے ایم ڈی چوہدری فاروق علی کی انتھک کوششوں سے جلالپورجٹاں میں اس کے فرنچائز کاقیام اہلیان علاقہ کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ چوہدری فاروق علی کی کوششوں سے یہاں پہ سٹیٹ بینک نے جلالپور جٹاں کی تاریخ میں پہلے منظور شدہ کرنسی ایکسچینج کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے چوہدری فاروق علی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے اور ہم ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔نورانٹرپرائزز کے ڈائریکٹر آپریشن چوہدری باسط علی نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں حاجی محمد صادق (امریکہ)چوہدری شوکت علی(اٹلی)چوہدری محمد حسین اٹلی، کرنل غلام احمد کنیڈا،کرنل شیر علی باز(سابق چیف سیکورٹی آفیسر جنرل پرویزمشرف اور دیگر کی سرپرستی میں اپنے دادا جی کے نام پہ آج نورزنٹرپرائزز کا افتتاح کروارہے ہیں۔انشاء اللہ ہم اس پلیٹ فارم سے بیرون ملک کرنسی بھجوانے اور منگوانے کے لئے عوام کو اپنی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔سنیئر صحافی عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ 80دیہات کے مرکز اور ضلع گجرات کے ایک بڑے کاروباری مرکز جلالپورجٹاں میں کرنسی ایکسچینج کے پہلے ادارے کا قیام اہلیان علاقہ کی خوش قسمتی سے کم نہیں ہے۔چوہدری باسط علی اور چوہدری فاروق علی کے لئے بھی خوش نصیب ہیں کہ وال سٹریٹ جیسے عالمی معیار کے ادارے کی فرنچائز کے حصول میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ کرنل شیر علی باز نے بطور چیف سیکورٹی آفیسر جنرل پرویزمشرف بھی ملکی سطح پہ خدمات کی ایک تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے حل کیلئے بھی بہت کام کرکے اپنا نام کمایا ہے۔انہی کی سرپرستی اور دائریکشن میں یہ ادارہ قائم کیا جارہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ( جی پی آئی)15سالہ نوجوان سیم نالہ میں ڈوب کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق قادرآباد کے رہائشی ظفراقبال گجر کا جواں سالہ بیٹا صابر حسین قادرآباد سیم نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ( جی پی آئی) ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ سے چند گز کے فاصلے پر موبائل فون شاپ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کی فائرنگ سے موبائل شاپ کے مالک کے قتل کے خلاف شہر بھر میں مکمل شٹرڈاون اور احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ کے بالکل قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھے اور دوران ڈکیتی موبائل فون شاپ کے مالک محمد زبیرولد مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔عوامی حلقوں میں پھالیہ پولیس کی نااہلی پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے پھالیہ کے تاجروں نے آج شہر بھر میںمین بازار سمیت تمام مارکیٹوں میں شٹرڈائون ہڑتال کردی ہے۔اس موقع پرانجمن تاجران کے صدر حاجی محمد حکیم نے کہا کہ پھالیہ کے شہری احساس عدم تحفظ کی بنا پر ذہنی دبائو کا شکا ر ہیں کیونکہ آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں انہوں نے موبائل شاپ کے مالک کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ اورروز بر روز ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ( جی پی آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِاہتمام قادرآباد میں مصطفائی لنگر کا اہتمام ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مصطفائی سائنس وے گرلز ھائی سکول قادرآباد میں مورخہ 12ستمبرسے روزانہ کی بنیاد پر 10تا 12دیگ چاول اور منرل واٹر کی پیکنگ کرکے قادرآباد سے ملحقہ دیہات(کوکارے ، بھٹہ پیراں، بھٹہ مرڑاں، چکوڑی ،نور پور کٹوی، کھمب خورد، الہن، کالاشادیاں، رتو، باہری ، رنڈیالی، چھنی ، ٹھٹی مرید، چوک کلاں، ڈیرہ مغلاں، جاگوکلاں، جاگو خورد، چک عبداللہ ، لوکڑی دینداراں، جھگیاں، دھرم کوٹ ، کوڑے کرم شاہ، کپورکوٹ، ڈیرہ تارڑاں، فتووالہ ، چھنی مست) میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک پکا پکایا کھانا پہنچایاجارہا ہے ۔ اس مصطفائی لنگر کی تقسیم میں ATIکے سابقین اور مصطفائی رضار کار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ جن میںخصوصا المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی صوبہ پنجاب کے صدر خواجہ خالد آفتاب ،جنرل سیکرٹری المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب ساجد سلہری ، مصطفائی رضا کار محمد وسیم لاہور۔نوشہرہ ورکاں (گوجرانوالہ)سے آئے ہوئے مصطفائی رضار کار حافظ قاسم مصطفائی ،سرفراز احمد ، منڈی بہاؤالدین سے مصطفائی رضاکار محمد اقبال گوندل ،جہانگیر رضا ، مختار احمد راں ، ATIکے نائب ناظم عابد منہاس ، پرویز سیالوی ، انصر محمود ساہی ، مظہر سلیم حجازی ، ڈاکٹر محمد صدیق آرائیں ،ڈاکٹر محمد طارق سٹی ہسپتال منڈی بہاؤالدین مصطفائی لنگر کی تقسیم میں اپناکردار ادا کررہے ہیں۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مصطفائی لنگر جو کہ 12ستمبر سے شروع ہے وہ تا حال جاری ہے اور آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔