گجرات کی خبریں 27/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب قند فشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن مجید ممتاز قاری محمد عاصم نے کی اور نعت مصطفی یاسر عرفات وٹو نے پڑھی۔ خطبہ نکاح مفتی امتیاز شیخ نے پڑھا اور خصوصی دعا صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کروائی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر راحیق احمد عباسی ‘ علامہ اقبال اعظم علامہ صاحبزادہ فرحت عباس گیلانی مرکزی صدر علماء کونسل نے اظہار خیال کیا۔ مرکزی صدر PAT ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ یہ سب اللہ کا فضل اور ہمارے قائد کا فیض ہے کہ جس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور آج جس کا نظاہ آپ اپنی آنکھوں سے گجرات میں دیکھ رہے ہیں۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنہوںنے اپنے تمام مال پوری زندگی کیلئے غرباء مستحقین یتیم بچیوں کیلئے وقف کر دیا ہے اور اگلے سال پرھ بارہ بیٹیوں کی شادیوں کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح تحریک منہاج القرآن کے جانباز رہنما میاں محمد افضل ناروے ‘ نے 10 بیٹیوں کی شادی کا اس موقع پر اعلان کیا ہے علاوہ شیخ محمد عثمان نے 5 ‘ ملک شبیر اعوان نے 5 حاجی غضنفر نے ایک چوہدری خالد ہالینڈ نے ایک چوہدری تنویر نے دو بچیوں کی شادیوں کا ذمہ لیا اسی طرح آئندہ سال 40بچیوں کی اجتماعی شادی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ الحمد اللہ یہ درس ہمارے نبی ۖ کا ہے جو ہم تک پہنچا اور منہاج القرآن ا س پر عمل درآمد کر ہا ہے۔علاوہ پاکستان بھر میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور افضل تعالیٰ جاری رہے گا آخر میں علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے تمام شرکاء معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حاجی محمد ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بذریعہ فون قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 11 دلہنوں اور دلہوں کو مبارکباد دی اور حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیواں کی پر وقار تقریب سعید قندفشاں بینکوئیٹ ہال مدینہ چوک گجرات منعقد ہوئی۔ گیارہ مستحق یتیم بچیوں کی باراتوں کا پر تپاک استقبال حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری ویلفیئر یورپین یونین (اٹلی)، میاں محمد افضل انصاری صدر پاکستان عوامی تحریک ناروے ‘ حاجی محمد اسلم چوہدری صدر PATیونین یونین فرانس’ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سٹی صدر تحریک’ چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT ‘ چوہدری محمد اکرم ضلعی امیر گجرات’ چوہدری غلام سرور وڑائچ سینئر نائب صدر تحریک گجرات’ چوہدری پرویز وڑائچ’ چوہدری بلال جاوید وڑائچ’ ناصر عزیز مغل ناظم ویلفیئر علامہ ساجد محمود قادری اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک پاکستان ڈاکٹر راحیق احمد عباسی صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل میاں ہارون مسعود تھے۔ مرکزی ڈائریکٹر ویلفیئر یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم مرکزی ناظم ویلفیئر سید احمد شاہ مرکزی صدر علماء کونسل صاحبزادہ پیر سید علامہ فرحت عباس گیلانی’ علامہ غلام ربانی’ چوہدری تنویر احمد’ حاجی انجم رحمان’ چوہدری شاہد الیاس ڈنگہ’ علامہ سہیل رضا انٹر فیتھ ریلیشنز (ڈائریکٹر) حاجی شاہد محمود مسلم ٹریڈرز’ ملک صفدر’ چوہدری گلریز محمود اختر ایڈووکیٹ’ حاجی اعجاز رحمانی’ حاجی اعظم رحمانی’ ٹھیکیدار وقاص نذیر رحمانی’ علامہ اصغر چشتی’ عبدالستار مرزا صدر پریس کلب گجرات ، چوہدری وسیم ہمایوں’ خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ’ علامہ غلام سرور قادری’ چوہدری سلیم وڑائچ’ چوہدری بلال جاوید وڑائچ’ چوہدری عمر جاوید وڑائچ’ چوہدری ظفر اللہ وڑائچ’ چوہدری محمد پرویز لومینر فین’ حاجی محمد انور ہالینڈ’ ملک صفدر حسین الخیر فین’ ڈاکٹر غلام مصطفےٰ’ چوہدری آفتاب انگلینڈ’ شیح مظہر امام’ شیخ محمد عثمان’ ملک شبیر اعوان’ چوہدری سمیع اللہ ضلعی صدر PAT چوہدری ضیغم وڑائچ انچارج ایلیٹ فورس ‘ حاجی غضنفر ‘ ملک شبیر اعوان’ چوہدری اظہر محمود یونان’ چوہدری خالد ہالینڈ’ ڈاکٹر زاہد سلیم’ چوہدری انصر ‘ چوہدری الطاف ایڈووکیٹ’ عبدالوحید طور’ حافظ ضیاء اللہ’ ڈاکٹر غلام سرور’ مرزا منور’ مرزا پرویز عنایت وڑائچ’ حاجی میاں سلیم بشیر قندفشاں’ مرزا محمد شفیق ‘ مرزا محمد جمیل’ چوہدری کاشف اٹلی’ زاہد سلیم مجید رضی ‘ چوہدری اورنگ زیب DEO منیر احمد چغتائی’ رانا اشرف’ راجہ عبدالوحید’ شاہد الرحمن’ اشرف چوہدری صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ’ صاحبزادہ پیر سید ہارون شاہ بخاری’ چوہدری مظہر بھٹی’ چوہدری اقبال’ چوہدری فرید کالرہ’ حاجی شیخ سلیمان’ شیخ عرفان پرویز دبئی کلاتھ’ چوہدری شبیر مہر عارف ‘ مہر محمد نذیر’ مہر محمدیوسف’ چوہدری فاروق’ ایڈووکیٹ سابق امیر تحریک’ صوفی محمداکرام’ چوہدری محمد ریاض’ چوہدری ریاض وڑائچ’ چوہدری منظور لنگڑیال ‘ میاں ریاض انصاری’ میاں بوٹا انصاری’ حافظ حبیب اللہ’ چوہدری مظہر الحق’ چوہدری فرخ البصار محمود یونان’ چوہدری فیاض منج’ چوہدری اصغر ڈنگہ’ چوہدری الیاس ڈنگہ’ مرزا ضیاء القمر’ حاجی اصغر علی’ ندیم بھٹی’حاجی احمد رضا اعجاز قادری’ قاری عنایت چوہدری اسلم ٹوپہ’ محمد نعیم اختر’ ڈاکٹر حاجی اصغر قادری ‘ قاری عنایت’ چوہدری اسلم ٹوپہ’ محمد نعیم اختر’ ڈاکٹر شکیل’ حاجی اصغر قادری کے علاوہ ہزاروں معزز مہمان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئے۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) دنیا بھر کے تمام مکاتب فکر حرمین شریفین کا احترام کرتے ہیں سعودی عرب اور یمن تنازعہ سیاسی ہے خطرہ کس سے ہے ۔ جنرل پرویز مشرف کی آمریت کی مخالفت کرنے والے کس بنیاد پر آل سعود کی بادشاہت کی حمایت کرتے ہیں۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ سید حاجی سعید احمد شاہ گجراتی نے گجرات میں دینی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مذہبی اتحادی جماعت عاوم اور سعودی عرب کو یمن کے مسئلہ پر دھوکہ دیکر منافقت کی سیاست کر رہے ہیں۔ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسلامی یک جہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندوں نے نقصان پہنچا دیا۔ یمن کے محاذ پر عرب اور فارس کی لڑائی کو اسلام کی جنگ قرار دینا درست نہیں۔ یمن کا مسئلہ مذہبی ہے اور نہ ہی حرمین شریفین کو خطرہ ہے حتیٰ کہ حوثی باغیوں سے بھی کوئی خطرہ نہیں شعیہ ‘ سنی اہلحدیث ‘ دیو بندی ‘ بریلوی ‘ شافعی ‘ مالکی حنبلی سب کیلئے حرمین قابل احترام ہے۔ ویسے یمن اسلامی ملک ہے خطرہ کس سے ہے؟ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اتحادی سینٹر ساجد میر بھی جانتے ہیں ملکی فیصلے کھلے عام جلسوں ‘ جلوسوں اور ریلیوں میں نہیں ہوتے ایسے فیصلے ایوان بالااور ایوان زریں میں ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر غیر جانبدارانہ رہنے کی قرار داد کی مخالفت کرینگے تو یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور نہ ہوتی۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ منافقت کی سیاست سے عوام کو دھوکہ دیا جار ہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا بغل بچہ بن کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے جنرل پرویز مشرف کی آمریت کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ دوہرے چہرے رکھنے والے کس بنیاد پر آل سعود کی بادشاہت کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ جو آمریت سے بھی بد ترین شکل میں موجو دہیں۔ سعودی فرما روا سلیمان شاہ سے بھی حوثی باغیوں کا سامنا آل سعود کے طور پر کریں حرمین شریفین کو خطرے کا تاثر نہ دیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ سعودی ‘ یمن تنازعہ سیاسی ہے ‘ مذہبی نہیں ‘ مسلمانوں کے تمام مذہبی جماعتیں خانہ کعبہ اور مدینہ منور ہ کا احترام کرتے ہیں اور اپنی جانیں بچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجتماع سے حافظ عبدالباسط ‘ صاحبزادہ خلیل الرحمن ظہیر اور دیگر نے خطاب کیا۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) موضع معروف کی ممتاز شخصیت چوہدری سرفراز گجر کی اہلیہ محترمہ ، چوہدری افتخار گجر کی بھاوج ، چوہدری شکیل گجر ، چوہدری جمیل گجر کی والدہ محترم جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے ختم دسواں موضع معروف میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا اور والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی انہوں نے یوم صدیق اکبر اور یوم وفات حضرت فاطمة الزہرہ کے حوالے سے بھی بیان کیا اس موقع پر چوہدری اویس اکبر SSP مرزا اکبر بیگ ‘ فیض اقبال ڈھیرو گھنہ ، چوہدری احمد علی مالووال، امانت علی فرمان علی’ حاجی سرور’ گلفا م گجر’ محمد رفیق’ خالد ‘ چوہدری زمان’ چوہدری صغیر احمد’ چوہدری بشیر احمد معروف’ چوہدری قمر زمان معروف’ چوہدری احمد یار خاں’ چوہدری سلیم’ چوہدری عمیر ‘ چوہدری امجد جاوید’ چوہدری تاج محمد نمبردار چیئرمین خواص پور، سہیل نواز، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عبدالمصطفیٰ سیالوی و دیگر شریک تھے۔