گجرات (جی پی آئی) فلاحی مرکز فتح پورگجرات میں بے بی شو کا انعقاد ،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پاپویشن ویلفیئر آفیسر گجرات کے زیر اہتمام فلا حی مرکز فتح پور میں میں گزشتہ روز کو بے بی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں صحت مند بچوں کا مقابلہ ہوا صحت مند بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں فرسٹ نمبر عبداہادی، سکنڈ نمبر غلام فرید، تھرڈ نمبرمحمد عمر اور چوتھے نمبر عبد الو ہاب آیا انچارج نصرت ضیاء نے اور غزالہ یاسمین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے باقی سٹاف فرح عنائیت میل موبلائزر اور مظہر اقبال نے پروگرام میں بھر پور حصہ لیا آخر میں تمام مہمانوں اور بچوں میں فریشمنٹ دی گئی انچارج نصرت ضیاء نے فیملی پلاننگ سے متعلق فری مشورے دیئے اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا ۔ اصل میں واپڈا کا بے لگام گھوڑا وزیرِ اعظم سمیت وفاقی وزیروں کے کنٹرول سے بھی با ہر ہو چکا ہے۔ اس وزارتِ عظمیٰ کا کیا فائدہ جس میں ماتحت حکم ماننے سے بھی قاصر ہوں ۔ادارے ان کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں۔ حکومت کی کسی بھی ادارے پر رٹ نظر نہیںآتی ۔ گرمی کی تپش میں روزے رکھے ہوئے لوگ ان جعل سازوں کے لئے بد دعائیں مانگ رہے ہیں کہ یا اللہ اس جمہوریت کے جھوٹے دعویداروں سے جان چھڑوا۔ بجلی تو ایک طرف محکمہ گیس والوں نے گرمیوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے۔ عوام آج سوال کرتے ہیں کہ چند ماہ میں بجلی کا نظام ٹھیک کرنے والے کئی سال حکومت میں گزارنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی بجائے اس میں مزید اضافے کا سبب بنے ہیں اور آج اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوٹ پٹانگ بیان دے رہے ہیں۔انکی عجیب پالیسیاں ہیں کہ عوام اگر گرمی سے تنگ آکے روزے کی حالت میں جلوس نکالتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ پر امن جلوس پر لاٹھی چارج کرنا ظلم اور بربریت کا ثبوت اور قابلِ مزمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر ، اس سے ڈھیٹ حکومت آج تک نہیں دیکھنے میں آئی۔ برسراقتدار گروپ کو نہ تو پاکستان سے پیار ہے اور نہ ہی اس قوم سے کوئی ہمدردی ہے، بس اقتدار ، لوٹ مار اور کرپشن کی ہوس ہے، جو کہ اب زیادہ دن ٹکی نہیں رہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کریمینل جسٹس کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل، سینئر سول جج منیر احمد گوندل، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او کامران ممتاز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابرجاوید ڈار، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل ، پیرول آفیسر ملک عبدالقدوس، ڈسٹرکٹ بروبیشن آفیسر ساجد محمود شاکر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بعض تفتیشی افسران ٹھوس شہادت جمع کرنے کی بجائے خانہ پری کرکے مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوا دیتے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مقدمات کی کاروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے سمنات مناسب تعمیل یقینی بنائی جائے خصوصا ٹیلی فون کے ذریعے سمنات کی تعمیل کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ فاضل سیشن جج نے ڈی پی او سے گذشتہ ماہ زیر التوا مقدمات بارے بھی دریافت کیا۔ اس سے قبل اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی او کامران ممتاز نے بتایا کہ گذشتہ میٹنگ میں جن زیر التوا کیسز کی نشاندہی کی گئی تھی وہ کلیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ ایس ڈی پی اوز کو مقدمات کے چالان بھجوانے سے پہلے انکا بغور معائنہ کرنا چاہیے مستقبل میں ایسا نہ کرنیوالوں کے خلاف ایکش ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی ملازم کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی کہ اس نے خود جاکر سمنات کی تعمیل کرانے کی بجائے ٹیلی فون کے ذریعے تعمیل کرائی ہے تو اسکے خلا ف محکمانہ کاروائی ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ پی ایف ایس اے کی رپورٹس میں تاخیر کا سدباب کر دیا گیا ہے اس مقصد کے لئے ہر تھانے میں ایک رجسٹر تیار کیا گیا ہے جس سے رپورٹس کے حصول میں آسانی ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں میڈم افشاں رباب نے رمضان بازار کھاریاں ، ڈنگہ ، لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ہے تمام انچارج رمضان بازار کوہدایت کی ہے کہ انتظامات کو بہتر کریں۔ اور کوالٹی اور مقدار کو مزید بہتر اور بڑھائیں۔ کسی قسم کی سستی برداشت نہ ہوگی ۔مزیداسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ماڈل بازار بیف اور مٹن شاپ کا بوہڑ چوک ڈنگہ میں افتتاح کیا اور مالکان کو شاپ بنانے پر مبارکباد دی ۔ آ ج ACکھاریاں نے لالہ موسیٰ پردھاماں روڈ ماڈل ملک شاپ کا افتتاح کیا اور خوبصورت شاپ بنانے پر مالکان کو مبارکباد دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما رانا ثاقب مشرف نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ کی حیات مبارکہ مسلم خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے۔خواتین حضرت فاطمةالزہر اکی تعلیمات اپنا کردنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔سید ہ فاطمہ رفتاروگفتار اورخصائل میں نبی رحمتۖ کی حیات مبارکہ کی کامل پیروی کرتی تھیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیدہ خاتون جنت نے اپنے اخلاق اورکردارسے اپناگھر جنت بنادیا۔آپ ظاہری نمودونمائش کی سخت خلاف تھیں۔آپ اپنے والد گرامی کے اْسوئہ حسنہ کی مکمل تصویر تھیں۔ عفت’ پاکیزگی’ پاکدامنی’ شرم و حیا’ صبرو رضا’ قناعت و سخاوت’ تحمل و بردباری ‘ اطاعت و فرمانبرداری جیسی اعلیٰ صفات آپ کا زیور تھیں۔نبی کریم رؤف ورحیم کو اپنے اہل میں حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا سب سے پیاری تھیں۔ جب سفر پر تشریف لے جایا کرتے تھے تو آخر میں حضرت سیّدہ فاطمة الزہراسے مل کر جاتے تھے۔ جب واپس تشریف لاتے تو سب سے پہلے حضرت سیّدہ فاطمة الزہراسے ملتے۔خاتون جنت سیدہ فاطمہ کی حیات مسلم خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے۔خواتین اپنے گھر کاکا م خاتون جنت کی سیرت کوآئیڈیل بناتے ہوئے سنت اورعبادت سمجھ کرکریں۔مسلم خواتین اپنے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے سیدہ فاطمہکی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔آپ نبی کریم ۖسے حددرجہ محبت فرماتی تھیں ۔نبی کریم ۖکی جدائی کاسب سے زیادہ صدمہ سیدہ فاطمہ کوہوااورآپۖ کے وصال کے بعد ہروقت غمگین اورافسردہ رہنے لگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی رحمت ۖنے آپ کودنیا کی بہترین خاتون قرار دیا۔آج خواتین اپنے گھریلوامور میں پریشان رہتی ہیںاور بچوں کی بہترتربیت نہیں کرپارہیں،ہروقت حقوق کے حوالے سے پریشان رہتی ہیں،اگر آج مسلم خاتون سیدہ فاطمہ کی سیرت مطہرہ کواپنے سامنے رکھیں تویقینانہ صرف وہ گھریلوامور میںبہتری لاسکتی ہیںبلکہ اپنے بچوں کی تربیت بھی احسن طریقے سے کرسکتی ہیںاورساتھ ہی عبادت کے ذریعے اپنے خالق ومالک کو بھی راضی کرسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) بے لوث خدمت ویلفیئر سو سائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام بھٹی آٹا چکی غوثیہ بازار محلہ قطب آباد سرگودھا روڈ گجرات میں صدر سو سائٹی ناصر محمود ، جنرل سیکرٹری، مشتاق احمد بھٹی،سر پر ست اعلیٰ الحاج محمد یونس ،فنانس سیکرٹری عثمان محمود کھوکھر،سینئر نائب صدر ملک طاہر محمود اور انتظامیہ میں مرزا محمد جاوید ، امانت علی، ڈاکٹر یا مین بٹ، مرزا عبدالرئوف راہنما مسلم لیگ ق آف شاہین چوک، مستری محمد زمان نے 50سے زائد مستحق خاندانوں میںیکم رمضان المبارک کو راشن تقسیم کیا، راشن میں 20کلو آٹا کا تھیلہ، 2کلو چاول، 2کلو چینی،3کلو گھی،1کلوکجھور اور چائے شامل تھی۔اس موقع پر صدر بے لوث خدمت ویلفیئر سو سائٹی (رجسٹرڈ)ناصر محمود نے کہا کہ غریبوں کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے ہم انشاء اللہ اپنا یہ پروگرام آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ اس بار سے زیادہ مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے ، اور راشن میں مزید اضافہ بھی کیا جائیگا۔ ہم یہ کام صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں اس میں ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ بے لوث خدمت ویلفیئر سو سائٹی (رجسٹر) میں کسی سیاسی پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ، اس کار خیر میں جن افراد نے ہمارے ساتھ تعاون کیا میں اور میری ساری ٹیم ان کی بے حد مشکور ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پروگرام کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سینئر صحافی ،گجرات پریس کلب کے سابق سینئر نائب صدر اور بیوروچیف ڈیلی انصاف گجرات محمد ارشد بٹ کی والدہ محترمہ سینکڑوں سوگواران کی موجودگی شاہ بہرام قبرستان کڑیانوالہ میں سپرد خاک نماز جنازہ مولانارضا مصطفی نے پڑھائی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے ممتاز سیاسی، سماجی،کاروباری اورمذہبی شخصیات کی شرکت امیر جماعت اسلامی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم، ڈی ایس پی سپیشل برانچ گجرات آفتاب بٹ،سابق صدور GPCاصغر علی گھرال ،طفیل میر ,وسیم اشرف بٹ، صدر پریس کلب گجرات عبدالستار مرزا ، GS پریس کلب گجرات حسام الدین کرامت Û،محمد اسلم بٹ، محمدسلیم بٹ ،محمداکرم بٹ،شفیق احمد بٹ،خواجہ ناصر بٹ ،محمداشرف بٹ،شمشاد ملہی ایڈووکیٹ سابق GSبار گجرات ،چوہدری احسن وڑائچ ایڈووکیٹ،میاں خالد حسین ایڈووکیٹ،صنعتکارمیر ارشد محمود،محمد صدیق مکڑ،بلو مکڑ، ڈاکٹرطاہر محمود،صحافی بابر بٹ،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر غلام مرشد،حسن رضا بھٹی،خواجہ عمران،فیاض شاہد بٹ،ڈاکٹرامجد صدر پریس کلب دولتا نگر،احسان سبحانی،مبین احمد بٹ بینک آفیسر HBL،محاجی افضل حسین بٹ سابق ناظم کڑیانوالہ،بائو احسان بٹ،ہارون رشید ،سرور بٹ،شاہنواز،اقبال بٹ چیئر مین ذکوة کمیٹی،پیر وحیدالدین،خواجہ عثمان طاہر،خواجہ ارسلان طاہر،دائود طارق مجید،راجہ صادق اسماعیل،تنویر رشید احمد،شکیل احمد گجر،مہر لیاقت،مہر امانت علی، حبیب اللہ بٹ، عاطف رزاق بٹ بینکار،کامران بٹ،راجہ مظہر حسین بٹ،مولانا قاری محمد عیسی ،سید عامر شاہ،پیر تصدق حسین،شریف بٹ، نوید بٹ،ملک وقار احمد، میاں محمد یاسین،اظہر حسین سٹار ورلڈ موبائل،میر محمد ارشد،چوہدری اکرم سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ختم قل 21جون بروز اتوار صبح 10بجے کڑیانوالہ میںپڑھا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں جبکہ تین پر 1500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے سبزی فروش عارف اور مبشر کو چیک کیا جو ٹماٹر اور لیموں مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کر رہے تھے جس پر دونوںکے خلاف فوری مقدمہ درج کر ادیا گیا ۔ اے ڈی سی نے گھی، گوشت اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر عدنان، یعقوب اور یاسین پر فی کس پانچ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات میں جعلساز دکانداروں کو لوٹنے میں مصروف ہو چکے ہیں ، شہر بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں محکمہ ہیلتھ اور ٹی ایم اے کی جعلی مہریں لے کر نوسر باز دودھ فروشوں ، قصابوں کو روزانہ دودھ کی ملاوٹ ، پانی ملا گوشت کے نام پر ہزاروں روپے لوٹ رہے ہیں ، دیگر دکاندار بھی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ، رہنما مسلم لیگ ن نثار احمد بٹ نے کہا کہ اگر تاجروں اور شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو لوگ سمجھیں گے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ وارداتیں ہو رہی ہیں ، انہوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے ان جعلسازوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ چیکنگ ٹیموں کے کارڈ ز بنائے جائیں تاکہ ان کی شناخت ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے 27فیصد رقم مختص کی گئی ہے ۔تعلیم کو فروغ دے کر ہم مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔اتحاد کی قوت سے ملک کو بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم بجلی اور توانائی فراہم کرنا چاہتے ہیں ، زراعت کو ترقی دینا چاہتے ہیں، تمام بچوں کو سکول بھیجنا چاہتے ہیں اور تمام بیماروں کا علاج چاہتے ہیں۔ ہر گھر میں صاف پانی دینا چاہتے ہیں روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اپنے شہریوں کو امن کی زندگی دینا چاہتے ہیں۔ ان سب کے ساتھ ساتھ ہم معیشت کو بھی استحکام بھی دینا چاہتے ہیں۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ ہماری پالیسیوں کے تسلسل او راستحکام کا ثبوت ہے۔مزید براں حکومت نے سنٹرل الائز اور سٹیٹ آف آرٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم ( ذمہ داری شہر) شروع کیا ہے ۔جس کے تحت شہری کسی بھی محکمے کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کے بارے میں کوئی بھی تجویز یا شکایت درج کر اسکتے ہیں۔ اس کا فیڈ بیک ان کو موبائل فون کے ذریعے حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو چوبیس گھنٹے میسر ہے ۔ تمام ضلعی حکومتیں او رڈی سی اوز بھی اس فیڈ بیک سستم کے تحت منسلک ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازارظہور الٰہی اسٹیڈیم و دیگر کا دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے سٹالز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اشیاء خورد و نوش ، پھلوں سبزیوں ، گوشت اور دیگر سٹالز پر گئے اور وہاں فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں ، دالوں اور دیگر اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے، ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں نیز رمضان بازاروں میں فراہم کی جانیوالی اشیا کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں انتظامات کو ہر لحاظ سے جامع بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے ہمیں اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او کامران ممتاز، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، صاحبزادہ سعید احمد شاہ ، چوہدری منظور حسین، سید الطاف الرحمان، اظہر عطاری نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ، ڈی ا وسوشل ویلفیئر امجد کلیر، چوہدری محمد ارشد، مسلم لیگ ن کے راہنما سیف الرحمان بھٹی، چوہدری ظہور الہی، لالہ جی سعید اقبال، سماجی کارکن خادم علی خادم،مستری جلال جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تمام مسالک کے علما کرام نے اکٹھے افطاری کی اور بعد ازاں ضلع کچہری کی مسجد میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہیں، ہمار ا اللہ، نبی، قرآن اور قبلہ ایک ہے، ہمارے مشترکات زیادہ اوراختلافات انتہائی کم ہیں اس لئے ہمیں مشترکات کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی وجہ سے پاکستان نے ناقابل تلافی نقصانات برداشت کئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب کو ملک میں ترقی اور استحکام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، ایک دوسرے کے خلاف بے جا فتوئوں سے گریز کیا جائے اور لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ تمام مسالک کا ایک جگہ اکٹھا ہونا قابل تقلید ہے ماہ رمضان کا اس سے بہتر آغاز ہو ہی نہیں سکتا کہ تمام مسالک کے علما کرام ایک جگہ جمع ہیں۔ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ضلع گجرات میں تمام مسالک کے علما کرام کے مابین مثالی ہم آہنگی ہے علما کرام نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہو ں نے نمازکے اوقات میں مساجد کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صاحبزادہ سعید احمد شاہ، چوہدری منظور حسین، سید الطاف الرحمان اور اظہر عطاری نے خطاب کرتے ہوے کہا ماہ رمضا ن کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اس امر پر زور دیا کہ تمام مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں مشترکات کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات میں امن و امان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وہ اپنا بھرپور رکردار ادا کرتے رہیں گے۔ علما کرام نے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے انتظامیہ کو تجاویز بھی پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر نذر محمد گوندل اور سیکرٹری لٹریسی پنجاب ڈاکٹر نوید احمد نے رمضان سستا بازارظہور الٰہی اسٹیڈیم ،شاہ جہانگیر روڈ ، ماڈل بازار ، ریلوے روڈ ، کنجاہ ، جلالپور جٹاں ، لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، ڈنگہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے سٹالز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ، اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اشیاء خورد و نوش ، پھلوں سبزیوں ، گوشت اور دیگر سٹالز پر گئے اور وہاں فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں ، دالوں اور دیگر اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے، ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں نیز رمضان بازاروں میں فراہم کی جانیوالی اشیا کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں انتظامات کو ہر لحاظ سے جامع بنایا جائے۔ دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے رمضان بازاروں کے بہترین انتظامات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ان کی ٹیم کو سراہا ۔ انہوںنے بتایا کہ رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر انہوںنے خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین سے بھی معلومات حاصل کیں ہیں جنہوںنے رمضان بازاروں میں انتظامات اور فروخت کیلئے رکھی گئی مصنوعات کے معیار کو سراہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایدمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ شادیوال روڈ اور بھمبر روڈ ایئر پورٹ چوک کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سیوریج ڈرین اور بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا ۔ چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ ، ایکسیئن پرونشل ہائی وے محمد اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ شادیوال روڈ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے سیوریج نالے کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے ایکسین پرونشل ہائی وے کو ہدایت کی کہ روڈ پر جن مقامات پر پانی جمع ہے وہاں پر ٹی ایم اے کی مدد سے پا نی کا نکاس کر کے سڑک کا لیول درست کیا جائے تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ شادیوال روڈ کی تعمیر کیلئے حکومت نے منظوری دے دی ہے اور آئندہ مالی سال کے دوران یہ ضلع کی بہترین سڑکوں میں سے ایک سڑک ہو گی ۔ بھمبر روڈائیر پورٹ چوک کی بیوٹی فکیشن کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے ایکسین کو ہدایت کی کہ چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی کی مشاورت سے ایئر پورٹ چوک کو خوبصورت بنانے کیلئے فوری ڈیزائن تیار کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف بنائے گئے ناجائز پختہ ریمپ فوری طو رپر ختم کیے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران ڈنگہ روڈکے چیئرمین محمدعباس رحمانی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ چکوڑی بکھوسے لاکھوںروپے مالیت کی اوردالی بانٹھ سے بھی لاکھوںروپے کے مال مویشی چوری ہوچکے ہیںجن کاتاحال کوئی سراغ نہیںمل سکاانہوںنے آرپی اوگوجرانوالہ ،ڈی پی اوگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرہ کسانوںکے چوری ہونے والے مال مویشی برآمدکرکے کسانوںمیںپائی جانے والی بے چینی کاازالہ کریںورنہ کسان برادری شدیداحتجاج پرمجبورہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا ہے کہ مستحقین زکوٰة کیلئے ضلعی زکوٰة کمیٹی دن رات کام کر رہی ہے۔ مستحقین کو ان کی امدادی رقم پہنچا دی گئی ہے۔ جبکہ عید گرانٹ بھی عید سے قبل ہی مستحقین کو دے دی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز جلالپور جٹاں دفتر میں ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میں اپنی جیب سے اسلامیہ ہائی سکول حصہ مڈل کے گرائونڈ میں روزانہ کی بنیاد پر رمضان دستر خوان کا اہتمام کر رہا ہوں جس میں ہر روز ہزاروں روزہ داران افطاری کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہر روزہ دار کو بٹھا کر افطاری و کھانا کھلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دوسرے مسلمان بھائی کا خیال رکھے اور انہیں روزوں کے دوران اپنی نیک کمائی سے کچھ دے تاکہ وہ بھی رمضان کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ چوہدری تنویر گوندل ان کے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں انسانی خدمت کا کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) موضع بھڈانہ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری صابر حسین اور چوہدری سجاد احمد نے فتح پور کے ممتاز راہنما سید نصر جابر شاہ اور چوہدری رفاقت علی پرنس کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے سید نصر جابر پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔ شرکاء میںچوہدری جاوید’ چوہدری محمد عارف’ چوہدری صفدر’ چوہدری امجد’ چوہدری محسن نذیر’ چوہدری امانت علی ممبر’ چوہدری امین عباس’ چوہدری غلام غوث’ اسلم باجوہ’ امجد باجوہ’ انصر محمود بٹ’ چوہدری اظہر محمود وانہ’ چوہدری یاسر شوکت’ چوہدری مہدی خاں’ چوہدری خان افضل خان پٹھان’ رانا ثاقب مشرف ‘ چوہدری منشاء بٹ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ضلعی صدر متحدہ علماء مشائخ بورڈ پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کیلئے ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی ‘ ممتاز صحافی شہباز اے چوہدری اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ان کی رہائشگاہ پر گئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) مریم ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور معذور افراد کی مدد ہمارا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار صدر مریم ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ تنویر احمد نے کیا۔ وہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ اکہ عوام االناس کی دعائوں سے ہم نے اس سوسائٹی کا آغاز کیا ہے تاکہ ہمارے قرب و جوار میں موجود معذور افراد کو بحال کیا جا سکے۔ اور انہیں اپنی فیملی کاحصہ بنایا جا سکے۔ ان کی مدد کی جا سکے ان کا علاج کروایا جا سکے اور انہیں معاشرے کا اہم فرد بنایا جا سکے۔ اس موقع پر فاروق انور نعیمی’ محمد ضیاء القمر’ ندیم احمد’ فیصل بٹ’ ندیم قادری’ رضوان المجاہد’ محمد ندیم’ شبیر حسین’ ناہید اقبال ‘ مصطفی رفیق ‘ محمد سعید و’راشد محمود ‘ غلام فرید’ تنویر بھٹی’ خاور محمود’ ملک دلشاد و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے اہل علاقہ کی خدمت کیلئے نماز تراویح کا اہتمام کیا ہے۔ اور ٹھیک 9 بجے جماعت کھڑی ہو جاتی ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ نماز تراویح کیلئے مستند قاری و حفاظ کرام موجود ہیں جبکہ ہمارے سکول کے فارغ التحصیل حفاظ کرام طلباء بھی قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اہل علاقہ نماز تراویح کیلئے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس پہنچیں۔