گجرات کی خبریں25/9/2014

گجرات ( جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے26 ستمبر کو کوٹ قطب دین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری فیاض چیمہ کی حویلی کوٹ قطب دین میںآج 26 ستمبر کو صبح9 بجے کیمپ کا آغاز ہو گا اور شام4 بجے تک جاری رہے گا ۔ ڈاکٹر انجم نور دین اور ڈاکٹر عدنان اعجاز بٹ کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کو چیک کرے گی اور فری ادویات دینگے ۔ سٹی صدر شیخ عرفان پرویز کیمپ کے انچارج ہونگے ۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری علی ابرار جوڑا ہونگے ۔ ڈاکٹر ارشد سلیم ماس ، لیڈی ڈاکٹر عذرا شہناز ، لیڈی ڈاکٹر فاطمہ کرن ، لیڈی ڈاکٹر شمائل زیب ، لیڈی ڈاکٹر ماریہ ثناء اللہ ، ڈاکٹر وکیل چوہدری ، ڈاکٹر لیاقت مہر ، ڈاکٹر ثوبان شاہد ، ڈاکٹر عمارا ، ڈاکٹر نواز ارشاد ، ڈاکٹر طاہر عباس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری مریضوں کو چیک کریں گے اور ادویات دی جائیں گی ۔ کیمپ کے سلسلہ میں موضع قاسم آباد سے مہر محمد افضل نمبردار موضع ترکھا سے چوہدری تنزیل اور موضع کوٹ قطب دین سے چوہدری فیاض چیمہ معاونت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گجرات میں مضر صحت گوشت کھانے سے مدرسے کے طلباء کی حالت غیر ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور متاثرہ طلباء کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ امام محمد تقی نے اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہیانہوں نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم ۖ اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم’ مرتبے’ منزلت’ روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان’ عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی جس کے اثرات حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے دور میںان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے جو انہیں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہوسکتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت اقدس پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی اسلامی و جمہوری سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آّئی) الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر انتظام الخدمت اسلامک روزگار سکیم)مائیکروفنانس) کی ماہانہ میٹنگجماعتِ اسلامی کے دفتر جی۔ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔کے مطابق الخدمت اسلامک مائیکروفنانس مینجمینٹ باڈی کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الخدمت اسلامک روزگار سکیم (مائیکروفنانس) نے06افراد کو 145,000/-روپے کے قرضے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت حاجی غضنفر اقبال(ڈائریکٹر مائیکرو فنانس ضلع گجرات)نے کی ۔ شرکاء میں حافظ محمد رفیق سابق صدر الخدمت فائونڈیشن دھنی یونٹ،، انجیئنرسعید احمد سابق صدر الخدمت فائونڈیشن کھاریاں شہر، چوہدری انصر صدر الخدمت فائونڈیشن بھدر یونٹ عبدالقادر بٹ صدر الخدمت فائونڈیشن دھنی یونٹ ، چوہدری طارق جاوید جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن بھدر یونٹ، نوید احمدگوندل مائیکرو فنانس مینجر( الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات)، مولانا الیاس امام مسجد کوئیک سی۔ این ۔جی اور مولانا انیس بدوی پرنسپل غزالی ماڈل سکول کھاریاں کیمپس موجود تھے ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام الخدمت اسلامک روز گار سکیم( مائیکروفنانس) کے تحت اب تک389افرادکو7,9213,000/- مالیت کے بلاسود کاروباری قرضے جاری کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری ظہورالٰہی شہید کی طرح ظلم و ناانصافی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: چودھری شجاعت حسین/ پرویزالٰہی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کی طرح ہم ظلم و ناانصافی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شہبازشریف کے راون کی طرح کئی چہرے اور زبانیں ہیں لیکن اصل چہرہ قاتل و ظالم کا ہے جو عوام نے دیکھ لیا ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون رنگ لا کر رہے گا، دھرنے کامیاب ہوں گے، دھرنوں نے عوام میں اپنے حقوق کیلئے شعور بیدار کیا، ہمارا اور ڈاکٹرطاہرالقاری کا 10 نکاتی پلان آئین و قانون کے مطابق ہے لیکن اگر عوامی فلاح و بہبود کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کریں گے، سیلاب زدگان کی ہم عملی مدد جبکہ حکمران ٹوپی ڈرامے اور فوٹو سیشن کر رہے ہیں۔ دونوں قائدین ظہورالٰہی ہائوس گجرات میں چودھری ظہورالٰہی شہید کی برسی پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری ظہیر الدین، میاں عمران مسعود، حسین الٰہی، محمدالٰہی نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ کرسیاں کم پڑ گئیں اور سینکڑوں لوگوں نے کھڑے ہو کر تقاریر سنیں، اس دوران وہ پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، دھرنے کے بہتر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، لوگ ظلم و زیادتی کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے لگے ہیں اور کسی حکمران کو عوامی حقوق غصب کرنے کی جرأت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم والد کی شہادت کے بعد کسی ظلم و زیادتی کا حصہ نہ بننے کا عہد کیا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے میں اس پر قائم ہوں، آپ میں سے یا ملک بھر سے کوئی شخص ہاتھ کھڑا کر کے یہ کہہ دے کہ میں کسی ظلم و زیادتی کا حصہ دار بنا ہوں تو ہزاروں افراد کے پنڈال میں سے ایک بھی ہاتھ کھڑا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ظلم و انصافی کیخلاف چودھری ظہورالٰہی شہید کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، حالات اُس دور سے بھی بدتر ہیں، نہتے شہریوں اور ظلم کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو سیدھی گولیاں ماری جا رہی ہیں، لاکھوں لوگوں کو سیلاب میں ڈبو کر عملی امداد کی بجائے زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں شہبازشریف کے دس چہروں اور زبانوں کا ذکر کرتے ہوئے بجلی کا بحران 6 ماہ میں حل کرنے، آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے، سانحہ ماڈل ٹائون میں ذمہ دار قرار پانے پر استعفیٰ دینے، دھرنے والوں کے ایک کے سوا تمام مطالبات مان لینے، فوج پر سازش کرنے کا الزام لگانے اور پھر اپنی ان تمام باتوں سے صاف مکر جانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں دھرنا ناکام ہو گیا ہے جبکہ جمعہ کو اس کا ورلڈ ریکارڈ بن جائے گا، دھرنے نے عوام میں حکمرانوں کے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ پیدا کیا ہے، اب تو شہبازشریف کی آمد پر ٹریفک بلاک کرنے پر لوگ گونوازگو ک نعرے لگاتے ہیں اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی انہی نعروں سے ڈر کر اپنی جماعت کا نام ہی نہیں لیتے، یہی دھرنے کی کامیابی ہے، گونوازگو کا نعرہ ہر دل کی آواز بن چکا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدہ علاقوں میں عملی طور پر کوئی رعایت نہ دینے کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ایک تصویر میں متاثرہ بزرگ کو تھپکی دے رہے ہیں حالانکہ بزرگوں کے سامنے جھک کر تھپکی لی جاتی ہے، اگر حکمران مخلص ہوتے تو فصلوں کے نقصان کے تخمینہ لگا کر کسانوں کی مدد کرتے، مالیہ، زرعی ٹیکس اور زرعی قرضے معاف کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی آنکھوں میں چودھری ظہورالٰہی شہید سے محبت اور عقیدت کا عکس دیکھتا ہوں، ہمارا آپ کا تعلق نسل در نسل چلے گا، آپ کی قدروعزت ہمارے دل میں ہے، ماضی کی طرح موجود تحریک میں بھی آپ ہر ظلم و زیادتی کے باوجود ثابت قدم رہے جس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے حکمرانوں نے کچھ کرنے کی بجائے ان کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کیا ہے جس سے غم و غصہ انتہا کو ہے، مجھے تو خدشہ ہے کہ لوگ قربانی کے جانوروں پر گونوازگو لکھ کر قربانی کرنا نہ شروع کر دیں۔ چودھری شفاعت حسین کے صاحبزادے محمد الٰہی نے کہا کہ آپ میرے دادا کیلئے دعا کرنے آئے ہیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری نئی نسل بھی ہمیشہ خدمت کرنے اور آپ کے کام آنے کی کوشش کرے گی۔ چودھری ظہورالٰہی شہید کی 33 ویں برسی کے اس اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ اور ہر شعبہ حیات کے سرکردہ افراد کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں بزرگ اور نوجوان بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور سابق ضلع ناظم گجرات چودھری شفاعت حسین خود مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔ شرکاء میں سابق ایم این اے چودھری رحمن نصیر مرالہ، سابق ضلع ناظم منڈی بہائو الدین ریاض اصغر چودھری، سابق ارکان اسمبلی چودھری ناصر چیمہ، چودھری امتیاز رانجھا، چودھری خالد اصغر گھرال، چودھری عبداللہ یوسف، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالراج شاہین، صدر مسلم لیگ مالاکنڈ ڈویژن عزت اقبال عرف سنگین خاں، عظمت حسین سید، میاں پرویزاختر پگانوالہ، چودھری مظہر نت، بابر سلیم کھوکھر، چودھری اشرف ریحانیہ، چودھری فرخ مجید، چودھری اکرم موہلہ، ملک اسحاق اعوان، چودھری انعام الحق، سید نسیم شاہ، میر افتخار، چودھری نصیر، چودھری فضل حسین، اشفاق گورالہ، قاسم تارڑ، عبدالرحمن، سفیان گجر، چودھری اشرف دھریکڑی، ذوالفقار پپن، ظہیر حسین بٹ، افتخار شاکر، چودھری شوکت، چودھری اصغر ہنجرا، محمد حنیف حیدری، چودھری ارشاد، افتخار کالروی، ملک افتخار ایڈووکیٹ، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، روبینہ سلہری سابق ایم پی اے، صفیہ جاوید چودھری سابق ایم پی اے بھی شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)شعبہ ناک،کان و گلہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ”ٹیومرکلینک”کے موضوع پر ورکشاپ کااہتما م کیاگیاجس کا مقصدناک،کان وگلہ کے کینسر بارے مختلف پہلوئوں کاجائزہ لینااور ان سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر،علاج و تدراک تھا۔اس ورکشاپ کاانقعاد شعبہ ناک ،کان گلہ کے صدرشعبہ ڈاکٹر ظفر اقبال گلِ کی کوششوں کامرہون منت تھا۔ورکشاپ میںڈائریکٹرGINUM ڈاکٹر سہیل مُراد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر واجدحسین نے خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ کے شرکاء میںناک کان اور گلہ کی بیماریو ںکے ماہرین،ڈاکٹروںاورجنرل سرجنوںنے شرکت کی۔علاوہ ازیںریڈیالوجسٹ،ہسٹوپیتھالوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹسں کی ایک بڑی تعداد بھی اس ورکشاپ کے شرکاء میں شامل تھی۔ڈاکٹر سہیل مراد نے ناک ،کان،گلہ کے کینسر بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ دور جدید میںبیماریوںکی نوعیت بدل چکی ہے اور انسانیت کئی موذی بیماریوں کاشکار ہو رہی ہے ۔ناک کان ،گلہ کاکینسر دور حاضر کی ایک اہم بیماری بن چکاہے۔اس قسم کی بیماریوںکے علاج اور سرجری کے لیے وسیع الشعبہ جاتی ماہرڈاکٹروںکی ٹیموںکی ضرورت ہے ۔جو مریض کا کُلی جائزہ لے کر سرجری کے ذریعے اسے شفایابی عطاکر سکیں۔اس ورکشاپ میںدو مریضوں کے کیسوںکا بغورمطالعہ ومشاہدہ کیااور مستقبل میںایسے کیسوںکو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈاکٹر ظفر اقبال گلِ نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال اس علاقہ میںایک ممتاز اہمیت کا حامل ہے اور ہزاروںمریضوںکی اُمیدیں اس ہسپتال سے وابستہ ہیں۔اس ضمن میںنواز شریف میڈیکل کالج جامعہ گجرات کا اس ہسپتال کے ساتھ الحاق ہزاروںمریضوںکے لیے نعمت کا باعث بنا ہے۔اور طلباو طالبات کو بھی عملی تربیت مہیاکرنے میںخاصی سہولت حاصل ہو گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عقیدہ ختم نبوت ۖ ہمارے ایمان کی اساس اور دین اسلام کی بنیاد ہے۔دین کی پوری عمارت اسی عقیدہ پر قائم ہے اور اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔فتنہ قادیانیت پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے اور یہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اسلام دشمن کاروائیوں میں مصروف ہیں اس فتنہ کی نشاندھی اور سرکوبی میں تاجدار گولڑہ شریف پیر سید مہر علی شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔آپ نے مرزا قادیانی کو ہر میدان میں شکست فاش دی اور مرزا قادیانی آپ کے نام سے کانپتا تھا۔ان خیالات کا اظہارآستانہ عالیہ چشتیہ غوثیہ مہر آباد شریف وزیر آباد کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی چشتی گولڑوی نے پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک مظہر حسین اعوان سے گفتگو میں کیا اور کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں محبت رسولۖ کے چراغ روشن کئے جائیں اور اس سلسلہ میں علماء و مشائخ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اقلیت ہیں اور ان کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی حکومت کی ذمہ داری ہے ہم حکومت وقت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ انھیں سرکاری و غیر سرکاری اہم عہدوں سے ہٹایا جائے اور ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کی عقیدہ ختم نبوتۖ کے دفاع کے سلسلہ میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سرکاردوعالمۖ کی ناموس کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ہم جان تو دئے سکتے ہیں مگر ناموس رسالتۖ پر کسی بھی قسم کی آنچ برداشت نہیں کرسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پولیس کا اشتہاری ملزمان کیساتھ مقابلہ’دو گرفتار ،ناجائز اسلحہ برآمددیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقہ ہیڈ کھوکھراں کے قریب سابق چیئرمین ولایت خان کا ملکیتی فارم ہے جہاں پر پنجاب بھر کے نامزد اشتہاری ملزمان نے پناہ لے رکھی ہے مخبر نے یہ بھی اطلاع دی کہ چند روز قبل تھانہ ڈنگہ کی حدود سے پاک آرمی کے نوجوانوں کی تنخواہ مبلغ نو لاکھ روپے دوران ڈکیتی چھیننے والے ملزمان نے بھی ولایت خان کے ڈیرے پر پناہ لے رکھی ہے آئی جی پنجاب وڈی پی او حافظ آباد کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او گلیانہ عابد رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ہیڈ کھوکھراں پہنچی تو ڈیرہ ولایت خان سے نامزد اشتہاری ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اشتہاری ملزمان کی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس پارٹی کو مزید نفری بھی طلب کرنے کا موقع نہ مل سکا مگر پولیس اور الیٹ فورس کے نوجوانوں نے نہایت جرأتمندی سے کام لیتے ہوئے اشتہاری ملزمان کا مقابلہ کیا اور ولایت خان کے ڈیرہ سے تھانہ گوجر پورہ کا نزمد اشتہاری ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرشید اور ساتھی وحید ولد منظور کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے تمام ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ڈیرہ سے انڈین ،امریکن ساخت اور دیگر اسلحہ بھاری تعداد میں برآمد کرلیا ایس ایچ او عابد رسول نے بتایا کہ ولایت خان کا بیٹا خود عرصہ دراز سے قتل کا اشتہاری ہے اور پولیس کو مطلوب ہے تھانہ گلیانہ پولیس نے فرار ہونے ولے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں جبکہ سابق چیئرمین ولایت خان نے ڈی پی او رائے اعجاز کو درخواست دی کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا جس پر ڈی پی او نے ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جوکہ ڈیرہ کھوکھراں پر ہونیوالے پولیس مقابلہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں کوئی مذہبی تفریق نہیں، حالات خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنائینگے، شیعہ علماء کونسل پاکستان
گجرات (جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ ملک میں کوئی مذہبی تفریق نہیں ، حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے پہلے کی طرح اب بھی ہماری قیادت سیاسی تدبر اور اتحاد کے ساتھ نابود کردے گی،سیاسی مسائل بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں، فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں، سیلاب متاثرین امداد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیںگے، مخیر حضرات بھی زیادہ سے زیادہ آگے آئیں۔جمعرات کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورئہ پر جانے سے قبل صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے بعد حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیاں فوراً شروع کردی ہیں اوراب تک لاکھوں مالیت کا سامان بھی متاثرین میں بلا تفریق تقسیم کرچکے ہیں جبکہ امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے آج سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر جارہاہوں۔ انہوںنے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاک سرزمین پر نہ مذہبی تفریق ہے اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اس کی اجازت دیگا اور اس طرح کا بگاڑ پیدا کرنے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی ہماری قیادت سیاسی تدبر اور اتحاد کی طاقت کے ساتھ نابود کردے گی۔ انہوںنے سیاسی بحران پر سوال کے جواب میں کہاکہ مسائل ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں اور متاثرین سیلاب و متاثرین ضرب عضب کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ کامرس کالج کے اساتذہ کو دو ماہ سے حکومت پنجاب نے تنخواہیں نہیں دیںجس کے خلاف گذشتہ روزتنخواہوں سے محروم اساتذہ نے کلاسز کا بایئکاٹ کیااور اعلان کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی اوردیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گااساتذہ طلباء اورغیر تدریسی عملہ نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر ہڑتال کی اساتذہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعہ المبارک کے روز ڈی سی او آفس اور گجرات پریس کلب کے سامنے سینکڑوں طلباء کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے صوبہ بھر کے کامرس کالجز کو ٹیوٹا سے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پچیس ماہ قبل کی منتقلی کے بعد سے تنخواہوں کی ادائیگی بار بار عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے اور کنٹریکٹ ملازمین کو اکثر تین تین ماہ بعدادائیگی ہو رہی ہے جس سے ان کامعاشی استحصال ہو رہا ہے احتجاجی اساتذہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں آنے کے بعد اب تک تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی الائونسزبڑھائے گئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کی آمد آمدہے اور اتنی ستم ظریفی ہے کہ ہم تنخواہوں کو ترس رہے ہیں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی حکومت پنجاب کی 2004کی پالیسی کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیاجانا بھی سراسر ظلم وزیادتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور درآمدات میں کمی کیلئے دالوں کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد صدیق نے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ میں دالوں کی کاشت کو فروغ دینے اور پیدوار میں اضافہ کے سلسلہ میں موضع گلبہار تحصیل سرائے عالمگیر میں یوم کاشتکاران کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ڈاکٹر محمد اصغر ماہر حشرات ، چوہدری خورشیداحمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع کھاریاں ، چوہدری عبدالرحمن فاروقی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع سرائے عالمگیر کے علاوہ کاشتکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کاشتکار زیادہ رقبہ پر دالوں کی ترقی دارہ اقسام کاشت کر کے پیدوار میں اضافہ کر سکتے ہیں ، جس سے نہ صرف ملک میں دالوں کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی کم کیا جا سکتا ہے ، اس موقع پر کاشتکاروں کو بشیر احمد بٹ کے زرعی فارم پر کاشتہ ماش کا نمائشی پلاٹ بھی دکھایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ اشتراک سے خوبصورت گجرات پراجیکٹ مستقبل میں ضلع کی پہچان ثابت ہوگا اس منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے ساتھ قومی ہیروز کے پورٹریٹس پر مشتمل دیوار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، میاں احسان ، حاجی الیاس، میاں اعجاز احمد، ٹی ایم او خرم ترہنگی، پی ایس او ندیم بٹ اور چوہدری ظہور الہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے ساتھ تعمیر ہونیوالی اس دیوار کی لمبائی 450فٹ اور اونچائی پندرہ فٹ ہے جبکہ اس پر 55لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ فنڈز گجرات کے صاحب ثروت افراد فراہم کریں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونیوالی اس دیوار پر قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، میجر راجہ عزیز بھٹی شہیداور دیگر شہداء کے پورٹریٹ لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت گجرات پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ کی مرمت کے بعد گرین بیلٹ کی تعمیر کی جا چکی ہے جس کی وجہ سے شہر کا امیج بہت بہتر ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی دیگر سٹرکو ں کی تعمیر اور دیگر منصوبہ جات کو بھی بلا تاخیر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور شہریوں کے تعاون سے مکمل ہونیوالے ان منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے ساتھ انکی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر افشاں رباب نے کہا ہے کہ موضع غازی چک کے مکینوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد جی ٹی روڈ کے ساتھ تما م بند پلیاں چالو کر دی گئی ہیں ۔ اے سی گجرات نے بتایا کہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ اس علاقہ کے مکینوں نے جی ٹی روڈ کے نیچے سے گذرنے والی محکمہ ہائی وے کی تعمیر کردہ پلیا ں بند کردی تھیں جس کی وجہ سے بارش کا جمع ہونیوالے نکاس نہ ہو سکا اور پانی کی وجہ سے ڈینگی اور دیگر امراض پھیلنے کے خطرات لاحق ہو گئے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایا ت پر صورت حال کا سخت نوٹس لیا اور پانی کے نکا س کے لئے بند کی جانے والی ان پلیوں کو فوری چالو کرانے کی ہدایت کی تھی جس پر وہ ڈی ا وروڈز علی نواز خان کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور اہل علاقہ سے مذاکرات کر کے انکے خدشات دور کردیے جس کے بعد محکمہ شاہرات کے عملہ نے تمام بند پلیا ں چالو کر دی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ پانی کے راستے بند ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں ڈینگی او ر دیگر وبائی امراض کے خطرات پیدا ہوگئے تھے تاہم اب شہریوں کو اس پانی کی وجہ سے وبائی امراض سے محفوظ بنا دیا گیاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کمشنر سوشل سکیورٹی عشرت علی کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی، گجرات ریجن کی جانب سے گجرات، جہلم اور منڈی بہائوالدین میں سیلاب زدگان کے علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا باقاعدہ اجراء کیا گیا ہے جس کی سر پرستی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور اور کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی عشرت علی نے ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت نے گذشتہ روز جہلم، گجرات اور منڈی بہائوالدین میں امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بھی کیا جہاں مستحقین میں ادویات اور خشک خوراک کے بنڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء میں سول سوسائٹی، عوامی نمائندے اور پنجاب سوشل سکیورٹی جہلم، منڈی بہائوالدین اور گجرات کے تمام آفیسرز اور ڈاکٹرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔دریں اثناء ڈائریکٹر شوشل سکیورٹی برجیس قدر علی نے بتایا کہ یہ میڈیکل کیمپ دس روز سے جاری ہیں جس میں روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا جا تا ہے اور انہیں ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا۔

Position Holder

Position Holder