گجرات کی خبریں 7/8/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام چوہدری احمد مختار گجر کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی محفل کا اہتمام آج بعداز نماز جمعہ تین بجے جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں منعقد ہوگا ‘ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے ‘ اس موقع پر اہم شخصیات شرکت کرینگی ۔
۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘ وہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی کو مبارکباد پیش کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ جس انداز میں شہزاد شفیق نقشبندی کام کر رہے ہیں ‘ وہ قابل تحسین ہیں ‘ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دینا عین عبادت ہے ‘ ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا اعزاز ہے ‘ اگر اس طرح شہزاد شفیق نقشبندی کی سربراہی میں کام ہوتا رہا تو یہ ادارہ ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا ۔ اس موقع پر وارث نقشبندی ودیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش بشمول سبزی و پھل فراہم کرنے کے لئے ماہ رمضان المبارک کے درمیان اپنایا گئے طریقہ کار پر عمل جاری رہے گا ۔ تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں شفاف نیلامی اور لائوڈ سپیکر کے ذریعے ریٹس کے اعلانات یقینی بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز افشاں رباب، میاں اقبال مظہر، شعیب نسوانہ ، ڈی او انٹر پرائزز اکرام الحق،پی ایس او ندیم بٹ انجمن تاجراں، کریانہ ، قصاب ایسویسی ایشن، دودھ فروش اور دیگر تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں آٹے ، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خورد کی قیمتوں کے تعین کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی جو دیگر اضلاع میں قیمتوں کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی اور اسکی روشنی میں ضلع میں قیمتوں کے تعین کا فیصلہ ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران بھر پور تعاون کرنے پر ضلع بھر کے تمام تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں علی الصبح چیکنگ و نگرانی کا اسلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو ارزان نرخوں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اسسٹنٹ کمشنر گجرات افشاں رباب نے کہاہے کہ سیکرٹری گجرات بار اور دوسرے وکلاء نے گرانفروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دفتر پر دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ کی اور تالہ لگا دیا جس کی وجہ سے دفتری کام ٹھپ اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اے سی گجرات نے بتایا کہ بطور پرائس مجسٹریٹ انہوں نے ایک عادی گرانفروش کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی جبکہ گجرات بار کا ایک ممبر اور سیکرٹری بار ان پر فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالتے رہے جو انکار پر مشتعل ہو گئے ۔ انہو ں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انہوں نے مقدمہ کیلئے ڈی پی او گجرات سے رجوع کیاتھا جہاں بعدازاں صدر اور سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور معذرت کرکے مستقبل میں ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات ا فشاں رباب کا کہنا ہے کہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مجسٹریٹ جب ایک بار فیصلہ کر لیتے ہیں تو اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا وکلاء کی طرف سے ایسا کرنے کیلئے دبائو اور بعدازاں دفتر کو تالا لگانا نہایت غیر ذمہ د ارانہ فعل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت وہ اپنے فرئض منصبی منصفانہ طور پر ادا کرتی رہیں گی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مستقل گرانفروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی او رکسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری سجاد مسعود نے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی فنڈ کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اے سی گجرات افشاں رباب بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے متاثرین کی مدد کے لئے ایسویسی ایشن کے ممبران کے جذبہ کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )صنعت زار گجرات میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا ، جس کے بعد بچیوں نے ملی نغمہ پیش کیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیئر نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمین بڑی کوششوں سے ملا ہے ، ہمارے ابائو اجداد نے اس وطن کو حاصل کرنے کیلئے لاکھوں قربانیاں دیں ، کئی مائوں بہنوں نے اپنی عصمتیں اس وطن پر نچھاور کر دیں ، اور اب ہمارا فرض ہے کہ اس ملک پاک کو ترقی کی منازل پر لے جائیں ، یہ سیمینار منانے کا مقصد عوام میں حب الوطنی پیدا کرنا ہے ، منیجر صنعت زار محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عرض پاک پر آزادی کی سانس لے رہے ہیں ، اور زندہ قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں ، ہمیں اس مہینے کو نہایت ہی جوش و جذبہ سے منانا چاہیے ،سول ڈیفس سے منشاء رحمان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پاکستان منانا ہر پاکستان کا فرض ہے تا کہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ ہم اپنے ملک پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں اور ہم میں حب الوطنی کا کتنا جذبہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان واپڈا اور پنجاب پولیس کی کبڈی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ مورخہ 8اگست سہ پہر چار بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ میچ کے مہمانا خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سرکاری افسران ہوں گے۔ شہریوں کے لئے میچ دیکھنے کے لئے داخلہ فری ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )یوم آزادی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پارلیمنٹرینز کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9اگست کو ظہور الہی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی قیاد ت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کریں گے جبکہ پارلیمنٹرینز کی ٹیم کے کپتان ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم میں اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، پی ایس او ندیم بٹ، ڈی ایس او سلمان علی، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہراور دیگر افسران شامل ہوں گے جبکہ پارلیمنٹرینز کی ٹیم میں ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا، چوہدری مبشر حسین، حاجی عمران ظفر، حاجی ناصر محمود، میاں طارق محمود، میجر معین نواز (ر)، چوہدری شبیر رضا، ملک حنیف اعوان، چوہدری اشر ف دیونہ، نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری رضا علی وڑائچ و دیگر شامل ہوںگے ۔ شہریوں کے لئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ثقافتی اور تہذیبی رشتے قوموں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی تہذیبی زندگی میں جامعات کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔ جامعہ گجرات میں ناروے کی معاونت سے نارویجن سنٹر برائے ترقی و ترویج سماجی علوم ایک اہم پیش رفت ہے ۔ مجھے واثق امید ہے کہ اس سنٹر کا قیام پاکستان اور ناروے کے عوام کے درمیان باہمی روابط کی نوید ترقی کا باعث ہو گا وار جامعہ گجرات کے طلباء و طالبات تحقیق و ترقی کی نئی راہوں کی جانب گامزن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں قائم نارویجین سفارتخانہ کے منسٹر کونسلر لارز نارڈرم نے جامعہ گجرات میںنارویجین سنٹر برائے ترقی و ترویج سماجی علوم کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات علمی، تہذیبی، ثقافتی اور تحقیقی سطح پر مختلف ممالک اور بیرونی جامعات کے ساتھ روابط کو مضبوط کرتے ہوئے پاکستان کی سماجی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کر رہی ہے ۔ جامعہ گجرات میں نارویجن سنٹر کے قیام سے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لیے علمی تحقیق کے نئے دروا ہونگے اور ان کے ذہنی و علمی افق وسیع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی جامعہ گجرات بیرونی ممالک کی مختلف جامعات کے ساتھ ملک کر مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور خاص طور پر اوکلوہاما یونیورسٹی کے اشتراک سے کئی علمی و تحقیقی منصوبہ جات کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی معاونت پر وگرام ایک قابل قدر پروگرام ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں مختلف سطحوں پر ناروے کی حکومت کے تعاون سے اداروں کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرنا ہے پاکستان میں پلاننگ کمیشن اس پروگرام کی معاونت کرتا ہے ۔ جامعہ گجرات میں نارویجین سنٹر کا قیام بھی اسی پروگرام کے تحت عمل میں آیا ہے ۔ یہ سنٹر تقریباً پانچ کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ ہے ۔ اور اس کی مدت تین سال کے لیے ہو گی ۔ یہ سنٹر سماجی علوم کی ترقی و ترویج کے لیے تحقیقی منصوبہ جات شروع کرے گا ۔ اس تقریب کا اہتمام جامعہ گجرات کے پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ویڈیو کانفرنس ہال میں کیا گیا ۔ جامعہ گجرات کے ڈائریکٹران رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سمیت اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ اِکتیس اگست تک انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت کا آخری دن ہو گا۔ جدے کے مسافر اپنے سابقہ معائدے کی طرح نیا معائدہ نہ کر سکیں گئے۔ جنرل مشرف کے پاؤں پڑ کر وطن چھوڑ نے کی بیک مانگ کر پوری قوم کو بے یارو مددگار چھوڑ جانے والوں نے ایک سال میں اپنی حکومت کی لُٹیا ڈبو لی۔کہنے والے کیا خوب کہہ گئے ہیں کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گئی آخر ایک دن چھری تلے آنا ہی ہوتا ہے۔ وہ پھر آخر دن آ ہی گیا،کیونکہ موجودہ حکومت کے نالائق خواریوں نے سب اچھا کی رپورٹ دے دے کر پورے ملک کو مفلوج کروا دیاہے، اور اللہ تعالیٰ نے ایک محب وطن مجاہدینوں کی ٹیم چوہدری برادران ، عمران خان ، طاہر القادری اور دوسرے اتحادیوں کی صورت میں سامنے آئی ہے، اور پوری قوم اُن کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ، جو اس حکومت کے خاتمے تک اپنے قائدین کے ساتھ میدانِ عمل میں کھڑی ہے۔اگر لوگوں کو جانوں کے نظرانے بھی دینے پڑے تو پروا نہیں کریں گئے۔وطن ِعزیز کو بچانے اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے کسی بات کی پروا کیے بغیر دُشمنانِ پاکستان سے ٹکرا جائیں گئے۔ آخر میں اُنہوں نے کہا بہتر ہو گا کہ موجودہ حکمران اِکتیس اگست سے پہلے ہی خود جان چھوڑجائیں تاکہ پاکستانی قوم ایک صاف ستھری قیادت کو چوہدری برادران کی شکل میں سامنے لاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے دربار عالیہ حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار پر حاضری دی ‘ اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی ‘ اُن کے ہمراہ شہزاد شفیق نقشبندی ‘ وارث نقشبندی ‘ میاں ندیم بھی تھے ‘ اس موقع پر گدی نشین سائیں اختر حسین نے اُن کی دستار بندی کی ۔ حاجی عمر ان ظفر نے سالانہ میلے کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی سے اُن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ‘ نامور علماء کرام نے اُن کے کالو چک شریف جا کر اُن کے اظہار تعزیت کیا ۔ اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ‘ تعزیت کرنیوالوں میں حضرت علامہ مفتی جمالدین بغدادی کیو ٹی وی کراچی ‘ حضرت علامہ قاری محمد شاہد چشتی خطیب اعظم گجرات ‘ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ مفتی محمد ظفر اللہ شاکر ‘ حضرت مفتی اکرم اللہ ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی ‘ قاری مختار احمد نوشاہی اور دیگر علماء اکرام نے تعزیت کا اظہار کیا۔