گجرات کی خبریں 05/07/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) دنیا بھر میں شیعیان حیدر کرار کو ظلم وستم کانشانہ بنایاجارہاہے نہ صرف پاکستان بلکہ خلیجی عرب ممالک میں بھی شیعیان حیدر کرار کی مساجد اورامام بارگاہوں میں بم دھماکے اورخودکش حملے عالمی سازش کاحصہ ہیں ،ان خیالات کااظہار صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید سبطین حید رسبزواری نے گزشتہ روز جامعتہ المجتبیٰ میں سالانہ جشن حضرت امان حسن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہا،جسکی صدارت علامہ محمدزمان حسینی نے کی جبکہ یہ تقریب علامہ سید ناظم حسین جعفری وائس پرنسپل جامعتہ المجتبیٰ نے منعقد ہوا ،جس میں خصوصی شرکت جوادحسین جعفری ،الطاف عباس کاظمی ،سید چن پیر ،سید ناصر شاہ عرف پیو شاہ غازی موڑز ،سرفراز جعفری ،علامہ سید مختار حسین نقوی ،علامہ سید اشتیاق کاظمی ،علامہ محمدافضل حیدری لاہور ،علامہ محمد حسین جلوی وزیرآباد ،سید نصیر نقوی گوجرانوالہ ،وقارالحسن ،علامہ سطبین سبزواری نے کہاکہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں سید علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں شیعیان کرار کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں اورآج شہزادہ امن حضرت امان حسن نے امت میں اتحاد پیداکرنے اورامن کے قیام کیلئے ایک منفرد مثال پیش کی اور اپنی قربانی پیش کرکے اسلام کاسربلند کیا،علامہ محمدافضل حیدری لاہور نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں انسان کوتوجہ کاموقع دیاہے اورانسان کوسربلند کیاہے لہذا اس کوکسی اور کے آگے نہیں جھکانا چاہئے صرف اللہ کے آگے جھکانا چاہئے ،علامہ محمد زمان حسینی نے کہاکہ یہ جشن امام حسن ہرسال منایاجاتاہے تاکہ عالم اسلام کو امن کاپیغام دیاجائے کہ امام حسن نے صلح کرکے بتایاکہ ہم امن چاہتے ہیں ہم اتحاد وحدت کادرس دیتے ہیں ،ممتاز عالم دین علامہ سید ناظم حسین جعفری نے کہاکہ جب تک امت کانفاق ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک دنیا میں ہونے والے ظلم وستم ختم نہیں ہوسکتا ،اوراجشن امام حسن مجتبیٰ کے انعقاد کامقصد ہی نفاق کاخاتمہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سید الطاف عباس کی سربراہی میں مختلف تنظیموں کااجلاس منعقد ہوا جس میں پاک فوج کی ٹرین حادثہ کاافسوس کااظہار کیاگیا،اورقیمتی جانوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کاافسوسناک واقع ہے جس میں پاکستان آرمی کونشانہ بنایاگیاہے اور جس میں دہشتگردی کے عناصر کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ،شاہد یہ ضرب عضب کی انتقامی کاروائی ہے پاکستان آرمی کی خصوصی انتظام کرناچاہئے اورپاکستان کوٹریک کی حفاظت کے انتظامات کرنے چاہئے علامہ سید ناظم جعفری نے کہاکہ پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں ہم ،پاکستان آرمی کی قربانی پر چیف آف آرمی سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورشہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں علامہ زمان حسینی ،علامہ سید مختار نقوی ،جواد حسین جعفری ،وقار الحسن ہیرا ،میر ثقلین اکبر ،افضال مہدی اوردیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وسرے تاجدار امامت سید نا امام حسن علیہ اسلام کے ظہور پر نور 15رمضان المبارک کے موقع پر انجمن امامیہ رجسٹرڈ کی طرف سے امام بارگاہ فرزندعلی شاہ میں ایک عظیم الشان افطار ڈنر دیاگیا،جس میں مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ،سیٹھ ارشد محمود صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،خان شبیر خان گجرات چیمبر آف کامرس ،ابوبکر یعقوب ڈار ،ملک بابر نسیم صراف ینگ صرافہ ایشویشن ،سید ظہیر عباس کاظمی ،صدر الیکٹرونک میڈیا سید اظہر عباس جنگی ،سید علی عابد شاہ ایڈووکیٹ ،سید عباس رضاایڈووکیٹ ،سید وسیم حیدرشاہ ،سید جوادالحسن شاہ فیض آباد ،چوہدری شفقت حسین ،وسیم حسین ،کپیٹن امجد عمران امین آباد ،حسنین حیدر زیدی ،عباس حیدرزیدی ،ذوالفقار حیدرزیدی ،چوہدری سجاد حسین ،چوہدری حسن اختر ،امانت بٹ ،سید مظفر زیدی ،رانا سہیل مسعود ،مولانا سید نوید شاہ ،مولانا سید نوید مہدی ،سید علی رضوی ،سید جابر شاہ پڈھے ،سید شفقت شاہ بغدادکالونی ،شاہد عمران ،مرزا علی انجم پڈھے ،چوہدری علی حیدر نت ،چوہدری غلام عباس ،عمران بٹ ،شبیر بخاری ،ممتاز نقوی ،علی رضا جعفری ،سجاد حسین ،مولانا اظہر نقوی ،سید محمد علی نقوی ،سید مشکور مہدی ،پیر سید رومی شاہ ،پیر عقیل شاہ گیلانی ،رانا ثاقب علی ناز ،سید علی رضا جعفری ،سید آصف رضانقوی ،ذوالفقار حیدر نقوی ،صفدر عباس کاظمی ،جواد علی شاکر ،خورشید عباس شاکر ،سید اظہر کاظمی ،سید طاہر عباس کاظمی ،نثار علی کاظمی متولی ،ذوالفقار بھٹی کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)اسلامی یکجہتی کونسل پاکستا ن کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ بارڈر پر ایرانی فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور سرحدی خلاف ورزیوں کا نوٹس نہ لینا کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ اب تک دفتر خارجہ اور حکو مت بزدلی کی حدتک خاموش بیٹھی ہے۔ جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔میڈیا سے گفتگو میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے ایرانی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے سفیر کو طلب کرکے ملک بدرکیا جائے اورسرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جوا ب بھی دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاک ایرا ن دوستی کے نعرے لگانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ ہمسایہ ملک کس طرح پاکستا ن کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار ایران نے پاکستان کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔اس کا ایسا جوابدیا جانا چاہیئے کہ دوبارہ اسے جرات نہ ہو۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ جس تسلسل کے ساتھ ایرا ن پاکستا ن کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ لگتا ہے انڈیا ،ایرا ن اور اسرائیل کے اتحاد کا ایجنڈا پاکستا ن کا عدم استحکا م اوراسے عسکری طور پر کمزور کر نا ہے کہ وہ عالم اسلا م کی امیدوں کا مرکز نہ رہے۔ اور پاکستا ن میں رہ کر ایرانی ترانے بلند کر نے والوں کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ وہ مسلسل پاکستا ن کی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کو ایرانی دراندازی کا ایسا جوا ب دینا چاہیے کہ اسے معلوم ہوجائے کہ پاکستان لبنان، یمن، شام، عراق اور بحرین نہیں کہ جہاں اس کی فوجیں داخل ہوکر ان ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کریں ۔ پاکستا ن نے ہمیشہ دوسرے ممالک کا احترام کیا ہے اور اس کے جوا ب میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا جانتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پا کستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ثنا ء اللہ بٹ نے کہا کہ مجھے گز شتہ روز اخبا ر ات میں چو ہدری یو سف تر ہنگی کی بطو ر سٹی صدر نا مز دگی کی خبر پڑھ کر بڑ ی خیر ت ہو ئی میں بطو ر سٹی صدرگز شتہ روز4سا ل سے کا م کر ر ہا ہو ں ،انہو ں نے کہا کہ پنجا ب با ڈی کی طر ف سے مجھے کو ئی نو ٹس مو صو ل نہیں ہو ا میں بطو ر سٹی صدر کا م کر ر ہا ہو ں خیر ت کی با ت ہے ایک ایسے شخص کو صدر نا مز د کر لیا گیا ہے جس کا ہما ر ے ر یکا رڈ میں شمو لیٹ کا ر یکا رڈ ہی نہیں ہے اور نہ ہی کو ئی پا رٹی ر کنیت ،ثنا ء اللہ بٹ نے کہا کہ گجرات میں ن لیگ کو ق لیگ کی بی ٹیم بنا نے کی کو شش کی جا ر ہی ہے ، صدر نا مز د گی کی با ت کر نے والے پہلے ان کو با ضا بطہ مسلم لیگ ن میں شا مل تو کر لیں کیا پتہ وہ انکا ر کر دیں اور شا مل ہی نہ ہو ں،گجرات کی سیا سی تا ر یخ میں ایسا پہلی با ر ہو ا ہے کہ کسی سیا سی پا رٹی کے عہد ید ار نے اپنے اختیا رات سے تجا ویز کر تے ہو ئے اپنی پا رٹی کا صدر نا مز د کر دیا ہے ، انہو ں نے مذ ید کہا کہ اقتد ات کے نشے میں کچھ لو گ یہ سمجھتے ہیں اور سمجھنا چا ہتے ہیں کہ پا رٹی کو ئی حیثت ہی نہیں ر کھتی ،فردِ واحد ہی اصل طا قت نہیں لیکن واحد طا قت تو اللہ کی ذات ہی ہے ، با قی میں نے بھی فر د واحدبننے کی کو شش کی ،اللہ تعا لیٰ کی لا ٹھی بے آواز ہے وہ حر کت میں آ جا تی ہے ، ثنا ء اللہ بٹ کا کہنا تھا آ ج بھی میں گجرات شہر کا صدر ہو ں کسی شخص کو بغیر ہا ئی کما ن کی اجا زات سے عہد وں میں ردوبدل کا اختیا ر نہ ہے ، میں سیا سی ور کر ہو ں کسی فیکٹر ی کا ملا ز م نہیں ،میں نہ تو پا رٹی سے تنخو اہ لیتا ہو ں نہ ہی کو ئی کمیشن نہ قبضہ گر وپ کا حصہ ہو ں ،سیا ست میں عو ام کی بھلا ئی اور خد مت کی جا تی ہے ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہر قسم کی فرقہ وارانہ اور کالعدم جماعتوں پر فطرانہ یا چندہ جمع کرنے پر مکمل پابندی ہے ضلع میں اس قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ضلع بھر میں بھکاریوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے بھی بھر پور کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او رائے ضمیر الحق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، حاجی عمران ظفر، میجر (ر)معین نواز ، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری رضا علی وڑائچ، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران پولیس تمام مساجد میں سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم مساجد کمیٹیاں بھی اپنے رضا کاروں کو متحرک کریں تا کہ نفری کی کمی کے حوالہ سے درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز نے بیش بہاقربانیاں دیں ہیں ضلع گجرات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے ارکان اسمبلی اور امن کمیٹی کے ممبران نے انتظامیہ سے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کی تجاویز کو وزارت داخلہ حکومت پنجاب نے زبردست سراہا ہے اور گجرات کی امن کمیٹی کے کردار کی تعریف کی ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں 10رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں بازار سے بارعایت دستیاب ہیں ۔صدر انجمن تاجران اور بعض دیگر ممبران کی نشاندہی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے تاجروں کو مختلف اشیاء کے منہ مانگے ریٹس مقرر کیے ہیں اس کے باوجود جو لوگ زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن ہو گا تا ہم انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنیزم اگر کوئی خامی ہو تو اس کو دور کرنے کیلئے تجاویز دی جا سکتی ہے انہوں نے واضع کیا کہ انتظامیہ نے چھوٹے دکانداروں کے ساتھ بڑے ڈیلرز پر بھی ہاتھ ڈالنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور ایسے کئی گراں فروشوں کو جیل بھجوایا گیا ہے ۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات پولیس کے کمانڈر ہیں لیکن عوام کے چوکیدار ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں پولیس ناانصافی کرے گی میں خود مظلوم کی طرف سے مدعی بنوں گا انہوں نے کہا کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہی ہے تاہم کچھ اہلکاروں کے رویہ کی وجہ سے اسے سراہا نہیں جا رہا ایسے اہلکاروں کو بذریعہ تبلیغ اور بذریعہ تعزیر ٹھیک کروں گا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اس کے ساتھ پولیس نے گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے اور ایک ہی دن میں 67مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف اور یوم علی کی مجالس و جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اعتکاف بیٹھیں مساجد کے آئمہ کرام ان کے شناختی کارڈ کی کاپی اور مکمل شناخت حاصل کریں اور اس کے بارے میں پولیس کو بھی آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر وہ خود منتظمین کے ساتھ ہونگے اور گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کی کوشش کی جائے گی ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال ،نوابزادہ مظہر علی خاں ، حاجی عمران ظفر ، چوہدری شبیر احمد ، میجر (ر)معین نواز ، چوہدری اشرف دیونہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں امن وا مان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مساجد اور مجالس میں مثبت موضوعات پر اظہار خیال کیا جائے انہوں نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے موثر اقدام پر حکومت اور انتظامیہ کے کردار کو سراہا ۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران چوہدری منظورحسین وڑائچ ، سید الطاف الرحمن ، شیخ شاہد انور ، مرزا نعیم الرحمن ، جلال جاوید مسیحی ، حفیظ الرحمن صدیقی ، چوہدری نثار احمد ، اظہر عطاری و دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)شادمان ویلفئر سوسایٹی کے نائب صدر اور انجمن آٹوز سپئیر پارٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر صاحبزاہ عبدالعزیز آف نوشاہی بیٹری نے ایک بیان میں ملک خرم شہزاد کو ٹی ایم اے گجرات کا سپریینڈنٹ تعینات ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خرم بطور سپریینڈ نٹ ٹی ایم اے کے ملازمین کے مسائل کو احسن انداز سے حل کریں گے انہون نے کہا کہ ملک خرم کا سپریینڈنٹ تعینات ہو نا ان کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اللہ تعالی ان کو مزید کامیابی دے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پولیس قومی رضاکاران 10ماہ کی تنخواہ سے محروم گھر وں میں فاقے پڑگئے۔کئی پولیس رضاکارنوکری چھوڑنے پر مجبور ہو گئے نئے ڈی پی او تنخواہوں کی ادائیگی کروائیں، معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے ساتھ اعزازی ڈیوٹی کرنے والے پولیس قومی رضاکاروں عرصہ دس ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سیان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں قومی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ آٹھ سے دس گھنٹے تک پولیس کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں مگر اس کا معاوضہ نہین دیا جاتا ۔ڈیوٹی کر تھک جاتے ہیں مگر تنخواہ بھی نہیں دی جاتی حال میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق زاتی دلچسپی لے کرقومی رضا کاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)گجرات میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا گزشتہ روز سخت گرمی میں واپڈا احکام بھی اپنا کام دکھاتے رہے واپڈا احکام وقفہ وقفہ سے بجلی بند کرکے شہریوں کو تنگ کرتے رہے بجلی کی بندش سے بالخصوص روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گجرات کے تمام علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی لوگ روزہ افطاری کے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہو ئے نظر آئے ،سخت گرمی حبس اوپر سے بجلی بندش سے تمام کاروبار بھی بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گئے گجرات اور ارد گرد میں سخت گرمی کے باعث درجہ حرارت 50سینٹی ڈگری تک جا پہنچا گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث مسجدوں میں نمازیوں کے لیے پانی بھی نہ رہا جبکہ دوسری طرف سخت گرمی سے درجنوں افراد بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ رات گئے تک بجلی کے بندش کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں نے رات جاگ کر گزاری ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتازاہنما سابق کواڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مسعوداحمد گجر نے کہا ہے کہ بھارتی سامراج کی سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دلوانے کی تحریک جھوٹ کا پلندہ ہے،سید صلاح الدین کشمیر کی دھرتی ماں کے فرزند اور گوہر نایاب ہیں انہوں نے کہا کہاپنی دھر تی قوم وملت اور عفت ماب مائوں بہنوں،کی عزت اور ان کے تحفط کے لیے ہتھیار اٹھانا اگر دہشت گردی ہے تویہ مانناپڑے گا کہ سباش چندربوس دنیاء کا سب سے بڑا دہشت گرد تھاجس نے 1857جنگ آزادی میں تاج برطانیہ کے خلاف مسلح جدوجہدشروع کی تھی،بھارتی حکمران بتائیں کہ انہوں نے انڈین پارلمنٹ میںسباش چندر بوس کا مجسمہ کیوں بنا رکھا ہے۔۔۔۔سیدصلاح الدین اور دیگر حریت پسند راہنما کشمیری عوام کے محسن ہیں پاکستان میں مقیم 20لاکھ سے زائد کشمیری مہاجرین ان کی قائدین کی پشت پر کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو اپنے منتقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے،انشااللہ مقبوضہ جموںکشمیر کی آزادی عنقریب ہو گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں وہ دو ہفتے تک وہاں قیام کریں گے ان کی غیر موجودگی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر احمد رضا سرا کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گراں فروشی کے مرتکب دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ تین گراں فروشوں پر 2500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے دکاندار مرتضیٰ اور شفیق کو چاول اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر پکڑ لیا دونوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئے گئے ہیں دریں اثناء اے ڈی سی نے گراں فروش ذکریا ، حنیف اور سلیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ ملک سے غربت ، جہالت،بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے اوروسائل میں اضافے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس کے بغیر ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔قائدواقبالکے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اورقیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے سنہرے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امن قائم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پسماندہ علاقوں میں دانش سکول اس لئے قائم کئے کہ غریب طالب علم تعلیم حاصل کرکے معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ان علاقوں کے طالب علم کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔حکومت ہر حال میں معاشرہ سے افراتفری اور شدت پسندی ختم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔قیام امن کے لئے حکومت ہر سطح پر کوشش کررہی ہے ۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ پروفیسر نواز شریف میڈیکل کالج لیڈی ڈاکٹر شاہدہ حسین تارڑ کے والد محترم اور ڈاکٹر افضل چوہدری میڈیکل سپیشلسٹ سنئیر نائب صدرPMAگجرات کے سسر گزشتہ روز انتقال گئے ان کی نماز جنازہ میلاد پارک فوارہ چوک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میںڈاکٹر سعود افضل نائب صدر YDA پنجاب، سرجن ڈاکٹر مقصود ذاہدصدر PMA ڈسٹرکٹ،ڈاکٹر روحیل احمد صدر YDAگجرات،ڈاکٹر محمد عباس چوہدری جنرل سیکرٹریPMA، ڈاکٹر عبدالقیوم نائب صدرPMA پنجاب،ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری سابق نائب صدرPMA پنجاب،ڈاکٹر اعجاز احمد چوہدری جنرل سیکرٹریPIMA،ڈاکٹرنعیم خاور انچارج RHC دولت نگر، ڈاکٹر عرفان شیرازی، ڈاکٹر طلعت اقبال، ڈاکٹر ہمایوں برلاس،APڈاکٹر محفوظ احمد، سرجن ڈاکٹر خاور گوندل ڈسٹرکٹ سرجنABSH، ، ڈاکٹر ثاقب مرزا، ڈاکٹر ملک حیدر اسداللہ، ڈاکٹر فاروق چوھدری، ڈاکٹر طاہر نوید سابق MS،ڈاکٹر سید بابر حسنین میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر نبیل امان میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر ضمیربٹ گیسٹرو اینڈ میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر عرفان یونس میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر ایاز احمد،ڈاکٹر امین گل،ڈاکٹر عامر بھٹی،ڈاکٹر بلال رشید پگانوالہ، ڈاکٹر طاہر بٹ سابق DMS،ڈاکٹر زاہد ظہیر،ڈاکٹر اسد اللہ بٹ، ڈاکٹر اعجاز بشیر،ڈاکٹر انوار منیر ، ڈاکٹر افتخار احمد کوٹلہ، ڈاکٹرمحمد فصیح گل لالہ موسیٰ، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر طالب حسین، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل سابقMS، ڈاکٹر ارشد شارق، ڈاکٹر راحیل سرور، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر رفاقت بھدر، کپٹن غلام عباس، ڈاکٹر ضیاء غفار، ڈاکٹر عارف نذیر ، ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر شبیر مرزا، ڈاکٹرمحمد رفیع، ڈاکٹر سید محسن علی، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر ضیاء اللہ، ڈاکٹر امتیاز چوہدری، ڈاکٹر محمد ارشد،میاں طارق محمود چیف ایڈیٹر جذبہ، میاں منیر احمد سابق SEواپڈا و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ہم اپنے قائد حاجی ناصر محمود سابقMPA اور حاجی عمران ظفرMPA کے مشکور ہیں جنھوں نے گجرات کی عوام کے لیے لاکھوں کے فنڈز منظور کرواے اور ہم حاجی ناصر کو خدا کی طرف سے عطا کی گئی ننھی رحمت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرزا اکمل جنرل سیکرٹری مدینہ بازار و رہنما مسلم لیگ ن یوسی 7نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حاجی ناصر محموود ہمارے حقیقی رہنما ہیں جنھوں نے اپنی سادگی سے لوگوں کے دل جیتے اور عوام کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کیے۔ان کے گھر برسوں بعد ننھی کلی کی پیدائش لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بھی اپنے قائد کو دل کی گہرائیوں سے اس خوشی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ماہ صیام میں اعتکاف بیٹھنے والے اپنی مکمل معلومات فراہم کریں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے پیش نظر اعتکاف بیٹھنے والوں کی مکمل فہرست حاصل کی جاہیں گیئںDSP سٹی سید مصطفی گیلانی کا میڈیا کو بیان انھوں نے کہا کہ تمام بازاروںجس میں مسلم بازار،مدینہ بازار،رمضان بازار شامل ہیں اور اہم پلازوں میںسکیورٹی کے مکمل انتظامات کر دئیے گئے ہیں عوام بھی شر پسند اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے اور شکایات کی صورت میں فوری پولیس کو مطلع کریں۔انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کا مکمل ایکشن پلان بنا لیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا پولیس عوام کی محافظ اور چوکیدار ہے بس لوگ بھی پولیس کی مدر کرے تا کہ شرپسند وں کو کوئی ٹھکانہ نہ ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ میں غیر اعلانیہ طور پر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کئے جانے پر موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے،ناکامیوں پر مستعفی ہونے کی بجائے حکومتی وزراء قوم سے معذرت خواہی سے ہی کام چلا رہے ہیں،لالہ موسیٰ سے واپڈا کو 80فیصد ریکوری ہوتی ہے مگر پھر بھی لالہ موسیٰ میں شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور جو بجلی مہیا کی جاتی ہے وہ انتہائی کم وولیٹیج کی ہوتی ہے ،اور بجلی کے بند ہوتے ہی گیس بھی بند کر دی جاتی ہے یہ لالہ موسیٰ کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ سخت گرمی اور رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کر کے حکمران عوام کی بد عائیں لے رہے ہیں ،حکمران اگر عوام کی خدمت نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑ دیں،انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کا آسان حصول لازمی جز ہے جو کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں جو بھی حکمران اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر لیں لیکن آج تک مشترکہ قومی مفاد کو مدنظر نہیں رکھا جس کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کے روپ میں اس ملک کو ایک مخلص اور ایماندار،جرات مند قائد میسر آ چکا ہے اور جو ملک کوکرپشن کی دلدل سے نکالنے کیلئے جد و جہد میں مصروف ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں مشترکہ طور پر عوامی مفادات کے حق میں فیصلے ہوں گے اور ملک کے عوام کو ترقی اور خوشخالی نصیب ہو گی۔