گجرات کی خبریں ذوالفقارعلی باجوہ سے 05/07/0215

Gujrat

Gujrat

گجرات (ذوالفقارعلی باجوہ ) دنیابھر میں شیعیان حیدر کرار کو ظلم وستم کا نشانہ بنایاجارہاہے نہ صرف پاکستان بلکہ خلیجی عرب ممالک میں بھی شیعیان حیدر کرار کی مساجد اورامام بارگاہوں میں بم دھماکے اورخودکش حملے عالمی سازش کاحصہ ہیں ،ان خیالات کااظہار صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید سبطین حید رسبزواری نے گزشتہ روز جامعتہ المجتبیٰ میں سالانہ جشن حضرت امان حسن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہا،جسکی صدارت علامہ محمدزمان حسینی نے کی جبکہ یہ تقریب علامہ سید ناظم حسین جعفری وائس پرنسپل جامعتہ المجتبیٰ نے منعقد ہوا ،جس میں خصوصی شرکت جوادحسین جعفری ،الطاف عباس کاظمی ،سید چن پیر ،سید ناصر شاہ عرف پیو شاہ غازی موڑز ،سرفراز جعفری ،علامہ سید مختار حسین نقوی ،علامہ سید اشتیاق کاظمی ،علامہ محمدافضل حیدری لاہور ،علامہ محمد حسین جلوی وزیرآباد ،سید نصیر نقوی گوجرانوالہ ،وقارالحسن ،علامہ سطبین سبزواری نے کہاکہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں سید علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں شیعیان کرار کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں اورآج شہزادہ امن حضرت امان حسن نے امت میں اتحاد پیداکرنے اورامن کے قیام کیلئے ایک منفرد مثال پیش کی اور اپنی قربانی پیش کرکے اسلام کاسربلند کیا،علامہ محمدافضل حیدری لاہور نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں انسان کوتوجہ کاموقع دیاہے اورانسان کوسربلند کیاہے لہذا اس کوکسی اور کے آگے نہیں جھکانا چاہئے صرف اللہ کے آگے جھکانا چاہئے ،علامہ محمد زمان حسینی نے کہاکہ یہ جشن امام حسن ہرسال منایاجاتاہے تاکہ عالم اسلام کو امن کاپیغام دیاجائے کہ امام حسن نے صلح کرکے بتایاکہ ہم امن چاہتے ہیں ہم اتحاد وحدت کادرس دیتے ہیں ،ممتاز عالم دین علامہ سید ناظم حسین جعفری نے کہاکہ جب تک امت کانفاق ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک دنیا میں ہونے والے ظلم وستم ختم نہیں ہوسکتا ،اوراجشن امام حسن مجتبیٰ کے انعقاد کامقصد ہی نفاق کاخاتمہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (ذوالفقار علی باجوہ ) سید الطاف عباس کی سربراہی میں مختلف تنظیموں کااجلاس منعقد ہوا جس میں پاک فوج کی ٹرین حادثہ کاافسوس کااظہار کیاگیا،اورقیمتی جانوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کاافسوسناک واقع ہے جس میں پاکستان آرمی کونشانہ بنایاگیاہے اور جس میں دہشتگردی کے عناصر کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ،شاہد یہ ضرب عضب کی انتقامی کاروائی ہے پاکستان آرمی کی خصوصی انتظام کرناچاہئے اورپاکستان کوٹریک کی حفاظت کے انتظامات کرنے چاہئے علامہ سید ناظم جعفری نے کہاکہ پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں ہم ،پاکستان آرمی کی قربانی پر چیف آف آرمی سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورشہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں علامہ زمان حسینی ،علامہ سید مختار نقوی ،جواد حسین جعفری ،وقار الحسن ہیرا ،میر ثقلین اکبر ،افضال مہدی اوردیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (ذوالفقار علی باجوہ )دوسرے تاجدار امامت سید نا امام حسن علیہ اسلام کے ظہور پر نور 15رمضان المبارک کے موقع پر انجمن امامیہ رجسٹرڈ کی طرف سے امام بارگاہ فرزندعلی شاہ میں ایک عظیم الشان افطار ڈنر دیاگیا،جس میں مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ،سیٹھ ارشد محمود صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،خان شبیر خان گجرات چیمبر آف کامرس ،ابوبکر یعقوب ڈار ،ملک بابر نسیم صراف ینگ صرافہ ایشویشن ،سید ظہیر عباس کاظمی ،صدر الیکٹرونک میڈیا سید اظہر عباس جنگی ،سید علی عابد شاہ ایڈووکیٹ ،سید عباس رضاایڈووکیٹ ،سید وسیم حیدرشاہ ،سید جوادالحسن شاہ فیض آباد ،چوہدری شفقت حسین ،وسیم حسین ،کپیٹن امجد عمران امین آباد ،حسنین حیدر زیدی ،عباس حیدرزیدی ،ذوالفقار حیدرزیدی ،چوہدری سجاد حسین ،چوہدری حسن اختر ،امانت بٹ ،سید مظفر زیدی ،رانا سہیل مسعود ،مولانا سید نوید شاہ ،مولانا سید نوید مہدی ،سید علی رضوی ،سید جابر شاہ پڈھے ،سید شفقت شاہ بغدادکالونی ،شاہد عمران ،مرزا علی انجم پڈھے ،چوہدری علی حیدر نت ،چوہدری غلام عباس ،عمران بٹ ،شبیر بخاری ،ممتاز نقوی ،علی رضا جعفری ،سجاد حسین ،مولانا اظہر نقوی ،سید محمد علی نقوی ،سید مشکور مہدی ،پیر سید رومی شاہ ،پیر عقیل شاہ گیلانی ،رانا ثاقب علی ناز ،سید علی رضا جعفری ،سید آصف رضانقوی ،ذوالفقار حیدر نقوی ،صفدر عباس کاظمی ،جواد علی شاکر ،خورشید عباس شاکر ،سید اظہر کاظمی ،سید طاہر عباس کاظمی ،نثار علی کاظمی متولی ،ذوالفقار بھٹی کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔