گجرات : 22سالہ نوجوان غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) 22سالہ نوجوان غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ورثاء کا جیل چوک بلاک کر کے احتجاج ڈاکٹر کیخلاف نعرے بازی تفصیل کے مطابق محلہ بڈھے والا کھوہ کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے 22سالہ محمد وقاص کو جیل چوک میں قائم مدنی ہڈی جوڑی ہسپتال لایا گیا۔

جہاں متوفی کے ورثاء کے مطابق مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے محمد وقاص تڑ پ تڑپ کر دم توڑ گیا جس پر ورثاء نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈاکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جیل چوک بلاک کر دیااحتجاج میں شامل مشتعل ڈنڈا بردار نوجوانوں کی اطلاع پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او ملک عامر،پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر مقصود زاہد موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا کر احتجاج ختم کروادیا۔

ورثاء کا کہنا تھا کہ نوجوان کاپوسٹمارٹم کروا کر غفلت برتنے والے ڈاکٹر اقتدار بیگ کیخلاف مقدمہ درج کروایاجائے دوسری جانب ڈاکٹر اقتدار بیگ نے بتایا کہ انجکشن بھی مریض کے لواحقین خود خرید کر لائے جو اینٹی بائیوٹک تھا جسمیں ہماری کوئی کوتاہی نہیں جبکہ مریض ٹریفک حادثہ میں سر پر چوٹیں آنے اور ٹانگ ٹوٹنے کیوجہ سے ایک روز قبل ہی دوسرے ہسپتال سے ہمارے پاس لایا گیا تھا۔