گجرات کی خبریں 14/2/2016

Mehfil Milad

Mehfil Milad

گجرات (جی پی آئی) غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام 22 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ و ختم خواجگان برائے خواتین الجنت میرج ہال گجرات میں منعقد ہوا۔ جو کہ بیاد حضرت پیر سید معصوم بادشاہ بفیضان نظر حضرت خواجہ زندہ پیر منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز خواتین ثناء خوان رسول ۖ اور قاریہ حضرات نے شرکت کی۔ یہ محفل زیر نگرانی چوہدری افتخار احمد ملہی (ناظم اعلیٰ بزم غلامان گھمکول شریف ) منعقد ہوئی۔ باجی شمائلہ حبیب خادمہ آستانہ عالیہ گھمکول شریف نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور حضور ۖ کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 پائونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ یہ محفل خوبصورت ماحول میں منعقد ہوئی۔ خواتین نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس انتظامیہ نے بچوں کیلئے فری ڈینٹل کیمپ کروایا گیا۔ جس میں ڈاکٹر تصور حسین DMD اینڈ فکسڈ بریسز سپیشلسٹ USA اور ڈاکٹر فرزانہ جنت BDS یو ایس اے نے بچوں کے دانتوں کا معائنہ کیا اور انہیں حفظان صحت کے طبی اصول بتائے اورروزانہ برش کرنے کی ہدایت کی۔ تقریباً 920 بچوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سٹی صدر محمد حنیف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔کہ سادات برادری کا رنجشیں بھلا کر راضی نامہ کرنا قابل تحسین ہے۔ اس عمل پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہم سید اظہر شاہ اور سید شاہد شاہ کے راضی نامہ میں اہم کردار ادا کرنے پر سید توحید شاہ چئر مین یونین کونسل معین الدین پور کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے ایک اچھا کردار ادا کر کے دو خاندانوں کو اکٹھا بٹھا دیا ہے۔ در خقیقت یہ ایک بہت بٹرا اچھا عمل ہے۔ جس سے بے شمار قباحتیں دور ہونگی۔ اور اللہ تعالی کی ذات پاک بھی اپنی رحمتوں سے نوازے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں ہم جیسے منتا داروں کو سادات برادری پر فخر ہے۔ اور ہم دعا گو ہیں۔کہ اللہ تعالی کی ذات پاک محمدۖ و آل محمدۖ کے صدقے سادات برادری کو اتفاق و اتحاد دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گجرات میں پھول مہنگے داموں فروخت ہوتے رہے۔ پھولوں کے گلدستے جو کہ مارکیٹ میں پہلے 150 سے 350 تک موجود تھے ان کی قیمت مارکیٹ میں 500 سے لیکر 1000 تک ہو گئی ۔ اور پھولوں کی کلیاں جس کی قیمت 10 روپے ہے وہ 50 سے 100 روپے میں بکتی رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)کمشنر اوورسیز پاکستانیزکمشن پنجاب محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اپنے قیام کے ایک سال کے دوران اوورسیز کمشن پنجاب کو مجموعی طور پر 2200شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 55فیصد کا ازالہ کر دیا گیا ہے ۔بیرون ممالک مقیم پاکستانیوںکی شکایات پر 12سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوائے گئے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز جن کا تعلق اوورسیز پاکستانیوں سے ہے کے جلد فیصلوںکے لئے لائحہ عمل بنانے کی عدالت عالیہ اور وزارت قانون کے حکام سے درخواست کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن خالد شاہین ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عامر جان، ضلعی چیرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات و سیالکوٹ ایم پی ایز چوہدری شبیر احمد، طارق سبحانی، چوہدری اجمل، چوہدری سلیم نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ آرپی او ایم پی ایز میاںطارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ، عبدالرئوف مغل، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، ڈی سی او ز آصف طفیل، نجف اقبال، مظفر سیال، ندیم سرور، سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر، ڈی پی اوز رائے ضمیر الحق، رائے اعجاز احمد، راجہ بشارت، شاکر داوڑ بڑی تعداد میں سرکاری افسران، اوورسیز پاکستانیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن محمد افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کے وژن کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستانیوں کی فلاح کے لئے ادارہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی خواہ وہ کوئی بھی سیاسی نظریات رکھتے ہوں اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے رجوع کر سکتے ہیںاس کے علاوہ کمشن بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میںسرمایہ کاری کے حوالے سے معاونت کرنے کے ساتھ ملکی ترقی کے لئے انکی تجاویز سے بھی حکومت کرتا ہے ۔انہوںنے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوںپر زور دیا کہ وہ اپنے عزیز اقارب کو پاور آف اٹارنی نہایت احتیاط سے دیںتاکہ کوئی آپکے اعتماد کاجائز فائدہ نہ اٹھاسکے۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی براہ راست اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کی ویب سائٹ یا ٹال فری نمبر پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں کمشن کا عزم ہے کہ وہ اس پر اعتما د کرنیوالوں کی ہر ممکن داد رسی کریگا۔ وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب خالد شاہین نے کہا کہ کمشن کے لئے صرف اور صرف پاکستانیز اہم ہیں اور اسکا ثبوت کنونشن میںمسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی نظریات سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمشن کو دیگر صوبوں سے بھی اس نوعیت کے کمشن کے قیام کے لئے مدد کی درخواست ملی ہے جسے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بخوشی منظور کر لیا ہے اور جلد آزاد کشمیر میں اس نوعیت کا ادارہ قائم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز کی شکایات کا ازالہ کمشن کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عامر جان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گڈ گورننس کی پالیسی میں تمام شہریوںکو انصاف کی فراہمی کواولیت حاصل ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کام ہورہا ہے کہ ہر فرد کو اسکا حق مل سکے۔ انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں انتظامیہ کو واضع ہدایات ہیںکہ اوورسیز کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے اور ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلے کئے جائیں اس مقصد کے لئے تمام اضلاع میں باقاعدہ ماہانہ اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ضلعی پولیس اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے اس مقصد کے لئے پوری پولیس ٹیم کو واضع ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں اور میری ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز کمشن گجرات ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے بھرپور تعاون کی وجہ سے کمشن نے ضلع گجرات میں موصول ہونیوالی 103میں سے 50شکایات کا ازالہ کر دیا ہے ،27پر ابتدائی رپورٹ کمشن کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ باقی پر کورٹ کیسز کی وجہ سے فی الحال زیر التوا رکھا گیا ہے۔ ضلعی چیئرمین سیالکوٹ ایم پی اے محمد طارق سبحانی نے کہا کہ کمشن کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ قیادت کی سطح پر حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور وہ انکے حل کے لئے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اور سابق کپتان پاکستان کبڈی ٹیم اختر علی بٹ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر اور ممتاز مسلم لیگی رہنما جاوید بٹ کے بیٹے خرم جاویدبٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جاوید بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر اور ممتاز مسلم لیگی رہنما جاوید بٹ کے بیٹے خرم جاویدبٹ کی وفات پرکنجاہ پریس کلب کے سابق صدر یاورعباس نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جاوید بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)تاریخی و ثقافتی قصبہ کنجاہ میں آثار قدیمہ کے نقوش مٹنے لگے۔ تاریخی عمارتوں کی طرف توجہ نہ دینے سے کھنڈر بن چکی ہیں۔ تاریخی قلعہ مسمار کردیا گیا ، بارہ دری ، تالاب ،مندر منہدم ہورہے ہیں ۔ عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کھچی ماضی کی یادوں کی طرف توجہ دی جائے تاکہ انہیں نسل نو کے لیے محفوظ کیا جاسکے ۔ علمی و ادبی شخصیات نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جو تاریخی ورثہ باقی بچ گیا ہے انہیں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیا جائے تاکہ وہ ان کی دیکھ بھال کرتے رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی)سرکلر روڈ کنجاہ پر تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کو گزرنے میں سخت دشواری کا سامنے ہے ۔ دکانداروں نے عارضی تجاوزات جمارکھی ہیں تو بلڈنگ میٹریل والوں نے بھی آدھی آدھی سڑک پر قبضہ جما لیا ہے ۔ مکانات کی تعمیر کے لیے بھی میٹریل سڑکوں پر ان لوڈ کروا لیا جاتا ہے جو کئی کئی دن تک پڑا رہتا ہے ۔ میونسپل کمیٹی کنجاہ کے حکام بالا سے عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ سرکلرروڈ پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ہم راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار ڈھل کے گھر پر پولیس گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں ہمارے ساتھیوں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تھانہ گلیانہ پولیس چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے قانون کی خود خلاف ورزی کی ہے۔ انہیں حساب دینا ہوگا۔ پولیس عوام کی محافظ ہے نہ کہ کسی وڈیرے یا چوہدری کے گھر کی لونڈی، PTIکے کارکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں بلکہ مقابلہ کرتے ہیں DPO گجرات گلیانہ پولیس کو لگام ڈالیں اور قانون شکنوں کا محاسبہ بھی کریں ہم پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق آرگنائزر PTIحلقہ این اے107 سابق امیدوارMNA محمد الیاس چوہدری نے کھاریاں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کے معمولی واقع کو بنیاد بنا کر پولیس گردی کی انتہاء کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ہم اس پولیس گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مختار ڈھل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان کے پوتے ڈاکٹر ولید اقبال ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز کھاریاں کا دورہ کیا اور نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے مجدد لاء چیمبر کا افتتاح کیا اور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق ہر فرد کو برابر کی سطح پر حاصل ہے مگر آئین پاکستان نے اس پر12پابندیاں بھی لگائی ہیں جن میں دین اسلام کے خلاف، پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کے خلاف، افواج پاکستان کے خلاف وغیرہ شامل ہیں ان پابندیوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنا پڑتی ہے جس طرح MQM کے قائد الطاف حسین کے خلاف رٹ دائر ہوئی اور ان پر پابندی لگا دی گئی ہم آزادی اظہار میں اتنا آگے نہ نکلیں کہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے اس وقت افکار اقبال پر عمل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے بار کے صدر چوہدری حسین شیخو چک، جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب علی ڈھولہ اور کابینہ کو مبارکباد بھی دی اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے وکلاء کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ راہنما پی ٹی آئی محمد الیاس چوہدری، الحاج افضل گوندل، راجہ نعیم نواز، میجر(ر) خلیل الرحمن، چوہدری تیمور اکرم اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کوٹلہ برادران M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ یونین کونسل بھگوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خصوصی تعاون سے وارڈ لمے شریف اور پنڈی ہاشم کے بڑے اجتماعی مسائل کو بھی حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کونسلر حافظ ساجد حسین ملک آف لمے شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107تعمیر و ترقی کے لحاظ سے پورے ضلع میں نمایاں ہے انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلع گجرات کے چیئرمین بنیں گے اور ضلع کو بھی ہر لحاظ سے صوبہ پنجاب بھر میں مثالی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ایک ماہ قبل محلہ ستار پورہ کھاریاں میں قتل ہونے والی لڑکی کا اصل قاتل گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس ناکام عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں لواحقین بھی سراپا احتجاج ہیں پولیس کی کارکردگی صفر۔ صرف کہانیاں اور اپنی بہادری کے من گھڑت قصے سنا کر مقتولہ کے لواحقین کو تسلیاں دی جا رہی ہیں اصل قاتل سے لواحقین کی جانوں کو بھی خطرہ ہے گذشتہ چند روز قبل جائے وقوعہ پر بھی کسی مشکوک شخص کو رات کے وقت دیکھا گیا ہے پولیس کا موقف ہے کہ جلد اصل قاتل گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ لواحقین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چیئرمین یوسی سہنہ ملک محمد اکرم ڈھل نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر پہلوان تو میرا قریبی دوست اور ساتھی ہے اگر میرے کسی ووٹر اور سپورٹر کے ساتھ بھی غنڈہ گردی کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے جب تک میں یونین کونسل سہنہ کا چیئرمین ہوں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت ہر گز نہ دوں گا مجھے عوام نے ووٹ دے کر جو اعتماد دیا ہے اُس پر سو فیصد پورا اترنے کی کوشش کروں گا عوام کی جان و مال اور عزتوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہوں ہماری شرافت کو کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں ہر گز نہ رہے کہ وہ اپنی غنڈہ گردی اور دھونس کے ذریعے یونین کونسل سہنہ کے عوام کو اب ڈرا دھمکا لے گا ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق اور SHO تھانہ گلیانہ چوہدری امجد گجر سے ملتمس ہیں کہ وہ ہماری ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرے کیونکہ ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جن سے علاقہ کے عوام اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)لیڈز گروپ آف کالجز جی ٹی روڈ کھاریاں کیمپس میں انٹرسکولز مقابلہ حسن نعت کا انعقاد۔ صدارت ایم ڈی عمران اکبر پنجوڑیاں جبکہ میزبانی کے فرائض پرنسپل پروفیسر سید باقر رضا نے کی مقابلہ میں 12سے زائد سکولوں کے طلباء نے حصہ لیااوّل، دوئم اور سوئم آنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر متذکرہ سکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں ظفر علی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں، نعیم اشرف اور سید قاسم رضا ایڈن سائنس کالج نصیرہ، محمد شبہیہ الحسن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنجن کسانہ، شہروز تنویر دی ایجوکیٹرز کھاریاں کیمپس، محمد بلال انور اکیڈمی کھاریاں، محمد زین ہمدانی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول برنالی، عیشاء الطاف اور علی شہزاد دی ویلجرز سکول باہروال، سفیان منیر اور عمران منیب مصطفائی پبلک سکول علی چک، زین افتخار نیو بھٹی شہید بوائز اینڈ گرلز کالج شامل ہیں اس پروگرام کے مہمان خصوصی آفتاب احمد نذر جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب تھے۔ مہمانِ اعزاز کے طور پر اعجاز مرزا کوارڈی نیٹر کھاریاں پریس کلب نے شرکت کی جبکہ ججز کے فرائض حافظ عابد علی، علامہ خان محمد نقشبندی اور مولانا انیس الرحمن نے سرانجام دیئے اختتام پر پرنسپل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جملہ سٹاف محمد عثمان چوہدری، ابرار یوسف جنجوعہ، محسن شاہ ، مس نادیہ اور شاہد انور بھی موجود تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عثمان چوہدری نے سرانجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چیئرمین یونین کونسل بدر ملک وحید سرور اعوان بیرون ملک نجی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اس دورہ کے دوران وہ ناروے، ڈنمارک اور دیگر ممالک میں بھی گئے جہاں پر نجی کاموں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی تقاریب میں بھی شرکت کی۔ وطن واپسی پر اُن کے دوست احباب، عزیز و اقارب نے اُن کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔ وطن واپس آتے ہی ملک وحید سرور اعوان نے سیاسی و سماجی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں حلقہ این اے107 اور پی پی 115 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور اربوں روپے کے منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہیں حکومت کے 5سال مکمل ہونے تک حلقہ این اے107 کے تمام بنیادی اور بڑے مسائل حل کر لئے جائیں گے اور یہی خدمت آنے والے وقت میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا سبب بنے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے راہنما خالد محمود بٹ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے حلقہ این اے107 اور پی پی115 میں تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی چیئرمین کے لئے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ فیورٹ امیدوار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے گذشتہ روز کھاریاں کے نجی تعلیمی ادارے میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو1122 کی مشترکہ مشق کی گئی۔ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پرSSP گجرات کامران ممتاز،DSPکھاریاں ملک منظور اعوان، انچارج ایلیٹ فورس گجرات ضیغم ثنائ، SHO تھانہ صدر کھاریاں شہباز ہنجرا، SHO گلیانہ امجد گجر، ایڈیشنلSHO تھانہ صدر کھاریاں کینٹ چوہدری تجمل حسین اور جوانوں نے حصہ لیا۔ شمسہ ویلفیئر سوسائٹی گلیانہ کی ایمبولینس،1122 کے جوان اور ایمبولینس نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ سکول کی انتظامیہ اور بچے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر SSP کامران ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی مشقوں کا مقصد اپنے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جانا ہے دوسرا طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بھی دہشت گردی کے خلاف بروقت اقدامات کرنے کے لئے ٹریننگ دی جانی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ویلنٹائن ڈے فحاشی ڈے ہے جس کی اسلامی معاشرہ میں کوئی جگہ نہیں بلکہ دشمنان اسلام اس طرح کی فحش حرکات کر کے نوجوانوں کو بے حیائی کی طرف راغب کرتے ہیں ویلنٹائن ڈے کو ہر گز نہ منایا جائے نوجوان اسلامی اقدار کی طرف راغب ہوں اور اس فحش ڈے کا مکمل بائیکاٹ کریں ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک تحفظ اسلام مولانا اصغر توحیدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حیاء کا درس دیتا ہے فحاشی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ ویلنٹائن ڈے جسے فحاش دنوں کی مذمت اور اسلامی معاشرہ میں ہرگز جگہ نہیں ہے بلکہ یہ گمراہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) PTI انٹرا پارٹی الیکشن دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہے وہ بھی جمہوریت کے لئے مخلص ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی جماعتوں میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی یونین کونسل ڈوگہ ملک فیاض اعوان لہڑی سابق امیدوار چیئرمین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں عوام کو بالکل ریلیف نہیں دیا جا رہا بلکہ قرضے پر قرضے لے کر قوم کو مزید مقروض بنا رہے ہیں۔ PTI عوامی حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے یہ اور دیگر سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاسی نظام چلا رہے ہیں صرف جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں اگر یہ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہیں تو اپنی جماعتوں میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں۔ PTIان کے سامنے مثال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ڈاکٹرز اور عملہ بھرپور محنت کے ساتھ عوام کے طبی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے حکومت کی طرف سے دی گئی تمام سہولیات بلا تفریق فراہم کی جا رہی ہیں ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ EDO ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کی قیادت میں بلاتفریق عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بھی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار M.S ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کی کارکردگی ضلع بھر میں نمایاں ہے جو کہ ڈاکٹرز اور عملہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) ادارہ منہا ج القرآن فرانس کے نائب صدر اول چوہدری محمد اعظم کی خوش دامن اور چوہدری محمد احسان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان لدھا سدھا میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس میں گزشتہ روز انتقا ل کرنے والی حاجی محمد اعظم کی خواش دامن (ساس )کی میت پیرس سے اپنے آبائی گاوں لدھا سدھا پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ہر آنکھ اشکبار تھی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر منظور حسین خاں جنجوعہ ۔نائب صدر حاجی مذمل حسین ،بلو مذمل ۔حاجی ثناء اللہ پونتو کومبو۔پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہدمصطفی اعوان کے علاوہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(جی پی آئی) چیئر مین یونین کو نسل سہنہ ملک محمد اکرم ڈھل نے کہا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو تا کہ رہنما PTI چوہدری محمد الیاس پو لیس کیساتھ غنڈا گردی کی بھی مزمت کرتے ہما رے ساتھی کیساتھ پہلےPTIکے لو گو ں نے غنڈا گردی کی جس کے بعد ہم نے قا نونی راستہ اختیار کرتے ہو ئے تھا نہ میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پو لیس نے اپنا فریضہ سر انجا م دیتے ہو ئے ملز مان کے گھر پرکاروائی کی چو ہدری الیاس کو پو لیس کی کا ر وائی تو اچھی نہ لگی مگر ہما رے ساتھی کیساتھ غنڈ ہ گردی انھیں کیوں نظر نہ آئی ملک اکرم ڈھل نے مزید کہا کہ مزمت کر تے وقت اگر انصاف کے تقا ضے پو رے کیے جاتے تو پہلے غنڈہ گردی کی مزمت کی جاتی کیا ہی اچھا ہو تا کہ رہنما PTIپو لیس کی بجا ئے اپنے لو گوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کے کا رکنوں کیساتھ کی جانے والی غنڈہ گردی کی مزمت کرتے پو لیس نے کو ئی غیر قا نونی کام نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عامر جان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کی مشکلات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمہ جات سمندر پار پاکستانیز بھائیوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اوورسیز پاکستانیز کمشنز پنجاب کے قیام پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر کی غرض سے اکبر کنارہ ہوٹل میں منعقد کئے گئے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی گڈ گورننس میں سرفہرست ہے اوورسیز پاکستانیز کمشنز کی ایک قدم آگے بڑھ کر مدد کی جاتی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر وہ قدم اٹھا یا جائے گا، جس سے ان کو عزت واحترام ملے او رکوئی ان کی خون پسینے کی کمائی لوٹ نہ سکے۔کنونشن کی صدارت وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشنز کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے کی ۔کنونشن میںسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ،سی پی او وقاص نذیراورریجن بھر کے پولیس و ضلعی افسران اور بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کمشنراوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب محمد افضال بھٹی نے کہا کہ کمیشن کو موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کی ہے جن میں ان کے اپنے ہی بہن بھائی قبضوں میں ملوث ہوتے ہیں۔کنونشن سے طارق سبحانی، محمد سلیم لنگڑیال، چوہدری اجمل گوٹریالہ،علی رضا،چوہدری شبیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بہترین استاد ہی معاشرے کے نونہالوںکی درست تربیت رکھتا ہے۔قاری سعیداحمدارشدنے اپنی 60سالہ عمرکی تکمیل پرریٹائرمنٹ پرجس اسلوب کواپنے پیچھے چھوڑاہے وہ نئے آنیوالوںکے لئے مشعل راہ ہے۔انہوںنے ساڑھے بیالیس سال تدریسی عمل کوجاری رکھ کرادارے کی عزت وتوقیربڑھانے میںبنیادی کرداراداکیا۔ان خیالات کا اظہارہیڈماسٹرگورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآبادتنویراحمدملک نے سنیئراستادقاری سعیداحمدارشدکی الوداعی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع قاری سعیداحمدارشد،غلام قادرجھمٹ،حافظ محمدرفیق چشتی،محمداصغرچیمہ،صفدرنسیم بٹ،میاںممتاز،قاری محمدرفیق چشتی،سیداحمدرضا شاہ،محمدیامین،محمدعارف چیمہ اورسرداررضوان نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ قاری سعید احمدارشدعلم کاخزانہ ہیںانہوںنے علم کے پیاسوںکیا پیاس بجھانے میںدن رات محنت کی انکی شبانہ روزمحنت سے ادارہ کانام روشن ہوا۔قاری سعیداحمدارشدگورنمنٹ پبلک ہائی سکول کے فائونڈراستادہیںہم انکی قابلیت سے ہمیشہ مستفیدہوتے رہیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ریلوے ایک قومی ادارہ ہے اسکی پراپرٹی کاتحفظ ہماری ذمہ داریوںمیںشامل ہے۔ریلوے کی جگہوںپرناجائزقابضین وارننگ کے باوجودجگہ خالی نہیںکرینگے توان سے قانونی طریقہ سے جگہ واگزارکرائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اے ای این ریلوے محمدریحان نے ہمرا ہ انچارج ریلوے پولیس سرکل وزیرآبادعباس پنو ،اے ایس آئی عرفان اشرف،محمدمقصود،محمدارشد مسجد مسافراںریلوے لائنوںکے درمیان خالی جگہ پرناجائزقابضین کے خلاف وفاقی وزیرسعدرفیق کی طرف سے جاری اینٹی انکروچمنٹ پروگرام کے تحت آپریشن کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ قابضین کابارہاوارننگ دی گئیںمگرانہوںنے جگہ خالی نہیںکی آج آپریشن کرکے ان سے ریلوے کی جگہ خالی کرائی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سیا سی وسما جی شخصیت دنیا سے رخصت ہوکراپنے کارہا ئے نمایاںکی وجہ سے لوگوںکے دلوںمیںزندہ وجاوید ہے۔ملک شفیق انسان دوست ،ملنسار بہت سی خوبیوںکے حامل شخص تھے۔وہ علاقے کے ہرفردکی خدمت اورانسانیت کے کام آنااپنے لئے باعث فخرسمجھتے تھے۔ان خیالات کا اظہارگنج گوھربھٹی کے کے سجادہ نشین صاحبزادہ صوفی محمدکاشف چشتی نے مسلم لیگ (ن)کے سٹی جنرل سیکرٹری ملک محمدشفیق کے قل شریف کے ختم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ،سابق صوبائی وزیرشاہنوازچیمہ،ڈی ایس پی لیگل سیدمحمدالحسن گیلانی،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،خواجہ عمرفاروق،امتیازباگڑی،صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے،پاکستان تحریک انصاف کے راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،کونسلرزافتخاراحمدبٹ،حاجی ارشدمحمودسلیمی،بابو محمدشعیب ادریس،جماعت اسلا می کے محمدمشتاق بٹ، صابر حسین بٹ،مسلم لیگ (ن)کے ملک محمدشہبازکلیار، مہرطاہر جاوید مٹھو،ڈاکٹررضا سلطان،محمداشرف نثار،کرنل (ر)وقار انورشیخ،ملک محمدیوسف چاند،حاجی محمدمشتاق،حافظ مشتاق کوکب،وکلاء محمداسلم سپال،خواجہ محمدجمیل،میاںانعام اللہ،ادریس سپال،حاجی نصیرارائیں،فیاض فیضی،لیاقت چشتی،زاہد محمودہاشمی،احمدیاروڑائچ،طارق قریشی ،چیئرمین یوسی دھونکل آصف محمودکلیر،میجرالطاف چیمہ،منورگل،قاضی اختیارعلی ودیگرسماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم تاجربرادری اوردیگرکاروبارکرنے والوںکے لئے انتہا ئی مفیدثابت ہوگی اوراس سکیم سے بھرپورفوائدحاصل ہوسکیںگے جبکہ پرائیویٹ سکولزمالکان بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیف کمشنرانکم ٹیکس گوجرانوالہ ریجن منصوراحمدباجوہ نے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمدسے ملاقات کے موقع پرکیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرانکم ٹیکس وزیرآبادشیخ محمدطفیل بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ جن کاروباری حضرات نے10سال سے ٹیکس گوشوارے جمع نہیںکروائے وہ بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع کروائیںاس سکیم سے نئے اورپرانے ٹیکس گزاردونوںفوائد حاصل کرسکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق ضلعی نائب صدرملک شکیل احمدنے سابق صوبا ئی وزیراوقاف اورپی ٹی آئی کے رہنماچوہدری شاہنواز چیمہ کی مسلم لیگ (ن)میںشمولیت کوخوش آئندقراردیا ہے اوراس تازہ ہواکاجھونکاقراردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادسٹی میںانکی شمولیت سے مسلم لیگ (ن)کے کارکنان میںخوشی کی لہردوڑگئی ہے اوراب انشا ء اللہ کارکنان نئے جوش وولولہ سے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کی انتخابی مہم میںحصہ لیںگے اورپہلے کی طرح اب بھی بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنارکروائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) )سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) اور سابق چیئرمین پریس کلب وزیرآباد ملک محمد شفیق مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے پڑھائی ، اس موقع پر جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ ، سابق صوبائی وزیرچوہدری محمدشاہنواز چیمہ ، محمد احمد چٹھہ ، اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ،سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ رائو محمد سہیل اختر، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نثار احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ افضال چیمہ ، ڈائریکٹر پاپولیشن نعیم الدین راٹھور ،سابق سیکرٹری لیبر ومحنت محمد یوسف رندھاوا، صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمو داللہ والے ، صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ ملک طارق ،کونسلر ز افتخار احمد بٹ، میر ماجد علی سالار ، خواجہ شعیب ، عمران رسول بٹ، ارسلان بلوچ، صغیر چٹھہ ، نعیم چیمہ ، حاجی ارشد سلیمی، چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر عمر نصیر ، جاوید بھٹہ ، محمد رفیق بھٹہ ،لالہ خلیل ، ملک شکیل ، حاجی محمد مشتاق ، محمد آصف کلیر ، چوہدری مستنصر علی گوندل ، خواجہ محمد جمیل ، ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی ، ڈاکٹر سید رضا سلطان ، صابر حسن بٹ ، طاہر جاوید مٹھو، صوفی محمد اشرف نثار، نجیب اللہ ملک ، رانا عبدالرشید ، محمد عبداللہ وڑائچ ،شیخ صلا ح الدین، مہر فیض احمد فیضی ، شکیل اعوان ،زاہد محمود ہاشمی ، ملک شہباز کلیار، ڈاکٹر محمد حنیف، حافظ مشتاق کوکب، غلام مصطفی تبسم ، محمد آصف خان، ارشد بٹ، ملک شعیب ، ملک یوسف چاند ، سیکرٹری بار جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ ،عمران اکرم ٹھکرا، چوہدری اللہ دتہ چیمہ ، ادریس سپال،شیخ طارق امین خالد ، چوہدری مختار احمد چیمہ ، ڈاکٹر محمد یوسف ، ڈاکٹر محمود منہاس ،محمد اکرم پہلوان ، شیخ محمد اسماعیل، بابو محمد اکرم سنڈل، نعیم ناگرہ ، حافظ عمر فاروق ، ادریس فاروق بٹ، حفیظ خلجی ، عمران بھٹی ،خالد محمود چیمہ ، شیخ محمد آصف ، زین مبشر کھوکھر ، طارق علی قریشی ، نعیم ہاشمی،حافظ منیر احمد ، عمران سنی ، سعید اختر منہاس دیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) منڈی مالکان نے پارکنگ ایریا فروخت کردیا ،سرکاری پالیسی کی دھجیاں اڑانے والوں نے کسانوں ،زمینداروں اور خرید فروخت کے لیے غلہ منڈی آنے والوں پر زمین تنگ کردی ، سماجی راہنما غلام مصطفی تبسم نے اسپیشل سیکرٹری زراعت ،مارکیٹ کمیٹی کو ایک تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈسکہ روڈ پر واقع نجی غلہ منڈی مالکان شہباز احمد چیمہ اور ملک پرویز نے 4ایکڑ رقبہ پر محیط غلہ منڈی کے پارکنگ ایریا پر 4١بڑی دوکانوں کی اراضی برائے تعمیر فروخت کردی ہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری پالیسی کے تحت منڈی کے کل رقبہ کاپچیس فیصدپارکنگ ایریا کے لئے مختص کرناضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ صاف ستھری زندگی اور سیاست کی حامل شخصیت ہیں ، وہ وزیرآباد کی تعمیر وترقی اور اس کا جائز مقام دلانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک یوسف چاند کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ ملک یوسف چاند نے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے مارگلہ ایکسپریس کا وزیرآباد اسٹیشن پر سٹاپ کا اعلان کرتے ہوئے دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخار احمد بٹ، ڈاکٹر سید رضا سلطان ، ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی ، صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ ملک طارق ، راہنما مسلم لیگ (ن) کرنل (ر) وقار انور شیخ ، پروفیسر حافظ منیر احمد ، صوبائی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر عبدالستار حامد ،محمد عبداللہ وڑائچ ، صوفی محمد اشرف نثار، طاہر جاوید مٹھو سمیت دیگر نے مارگلہ ایکسپریس سٹاپ کو وفاقی وزیرریلوے کا خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ویلنٹائنز ڈے کے نام پر بے ہودگی اوربے حیائی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بسنت کی طرح ا س غیر اسلامی رسم کے نام پر پبلک مقامات اور تعلیمی اداروں میں ہونے والی مخلوط تقریبات پر بھی پابند ی عائد کی جائے۔اسلام آباد میں اس پر پابندی قابل تعریف اقدام ہے، وفاقی حکومت پورے ملک میں اسے غیر قانونی قراردے۔ نوجوانوں کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریعت نے فقط ان کاموں سے روکا ہے ۔ جو انسان کے لئے نقصان دہ ہیں،ان کاموں کو کرنے کا حکم دیا ہے جو فائدہ مند ہیں۔کلچر کے نام پر مخلوط محفلیں قابل مذمت اور اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔والدین، اساتذہ اور علما کو نئی نسل کو بچانے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ علما نے مغربی ثقافت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سر عام اظہار محبت کو شرم و حیا کے منافی اور اخلاقی اقدار کی پامالی کی سازش قرار دیا۔ان کا کہنا تھاکہ نوجوان اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کریں۔ اپنے لئے ماڈل ویلنٹائن نہیں،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوران کی صاحبزادی سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کو قرارد یں۔حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ والدین کوچاہیے کہ اولاد کو شرعی حدود سکھائیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ انٹر نیٹ، موبائل فون اور میڈیا پر آنے والے بیہودہ پروگراموںکی وجہ سے نوجوان بے راہروی کا شکار ہورہے ہیں۔نوجوان نسل کو بھی مغربی ثقافت کی بجائے اسلامی احکامات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انہوں نے علما پر بھی زوردیا کہ وہ اپنے خطابات اور خطبات جمعہ میں عوام کی رہنمائی کریں۔وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ غیر اسلامی تہواروں کو نشر کرنے کی بجائے اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر لوگوں کی رہنما کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا آج (14۔ فروری) کو ملتان میں طے شدہ اجلاس مرکزی سینیر نائب صدر اور اجلاس کے میزبان احمدمیاں کی ہمشیرہ کے کراچی میں انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے احمد میاں سے اظہار افسوس اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتوی ہونے والے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلدکردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملتوی کئے گئے اجلا س میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے اراکین عاملہ سمیت صوبائی صدور، سیکرٹریز اور مرکزی کابینہ کے اراکین کو شرکت کرنا تھی۔جس میں ملکی سیاسی صورت حال، تنظیمی معاملات، بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پرانتخابات، مذہبی جماعتوںکے سیاسی اتحاد، مساجد اور مدارس پر پولیس چھاپے،سیکولر طبقے کا پراپیگنڈ ہ ، اتحا د اہل سنت اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جانا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران پیغمبر اکرم (ص)کی سیاسی اور سماجی تعلیمات کی جھلک ہے، جس کے قیام میں شہدا کے مقدس خون کے ساتھ علما کی سرپرستی اور امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ جیسی مخلص اورمتقی قیادت کا کلیدی کردار ہے۔ یہ انقلاب جہاں استعماری دنیا کی نظروں میں کھٹکتا ہے وہیں عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل بھی ہے کہ مسلمان خاندانی بادشاہتوں سے نکل کر اسلامی اصولوں کے مطابق اللہ کے نظام کو صالح اور متقی نمائندوں کے ذریعے نافذ کریں، تاکہ امت اسلامی کی قوت میں اضافہ ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی، سیاسی ،سماجی ،تعلیمی اورصحت کے میدان میں مثالی ترقی کی ہے۔ حالانکہ ایران پر جنگیں بھی مسلط کی گئیں اور اسے عالمی سطح پر اقتصادی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا مگرایٹمی میدان میں ترقی کا لوہا منوا کرعالمی طاقتوںسے معاہدہ کرکے ثابت کردیا کہ ایرانی قیادت عالمی سطح پر بہترین سفارت کاری کے ذریعے امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے او ر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام آزادی پسند اور جمہوری قوتیں انقلاب اسلامی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔اور اسلامی تحریکوں کے ساتھ دوسرے مذاہب کے لئے بھی نمونہ عمل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کا آئین اسلام کی فقہ جعفریہ کے مطابق تعبیر کو پیش کرتا ہے،لیکن کسی دوسرے ملک یا مسلک کی نفی نہیں کرتا۔ جو اسے سیاسی میدان میں مزید وسعت اور اثر عطاکرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر ایک عرصے سے نافذ پابندیوں کے خاتمے سے دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی انقلاب اسلامی کے پیغام کو مزید وسعت عطاکرے گی اور خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجتہ الاسلام حسن روحانی کے حالیہ دورہ یورپ سے تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ پھر انہوں نے اپنے دورے کے دوران جس طرح سے اسلامی اقدار کا تحفظ کیا۔ میوزیم میں رکھے مجسموں کو ڈھانپنے اور کھانے کی میز سے شراب کونہ ہٹانے پر کھانے کی دعوت کو منسوخ کرنے جیسے اقدامات نے اسلامی ملک کے حکمران کی اقدار کو واضح کرکے امت مسلمہ کے لئے قابل فخر بھی بنادیا ہے کہ مسلمانوں کے حکمران ایسے ہی ہونے چاہیں۔ یہ وہ مثال ہے جسے میں سمجھتا ہوں کہ تمام اسلامی ممالک کے اہلکاروں سے لے کر وزرا اور سربراہان مملکت کو اپنانا چاہیے۔ یہی قومی ترقی اور عظمت اسلام کا راستہ بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج (اتوار) کو علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوگا۔ جس میں بلدیاتی انتخابات، عزاداری سیدالشہدا میں رکاوٹیں، ملی یکجہتی کونسل کے فیصلے، تنظیمی کارکردگی، جعفریہ کونسل کا اجلاس، خالی عہدوں پر تعیناتیاں ، تنظیم نو، ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال پر بحث کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ سینر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی کے مطابق اجلاس میںضلعی تنظیم نو کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نو کے دومراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ جس کی حتمی منظور کابینہ دے گی۔
۔۔۔۔۔
حیدرآباد(جی پی آئی) کراچی میں چارروزہ کامیاب ممبرسازی مہم کے بعد کاروان انصاف نے حیدرآبادمیں جاکر شہریوں کے دل جیت لیے ،حیدرآباد نعرے عمران :جئے عمران :کے نعروں سے گونج اٹھا!جامشورو میںخدا کی بستی کے بعدحیدرآبادمیں گل سنٹر،لطیف آباد،قاسم آباد،ہالا ناکہ پر لگائے گئے ،ممبر سازی کے کیمپوںپر عمران خان سے محبت رکھنے والوں کا رش، پہلے ہی مرحلے میں لاتعداد شہریوں خواتین مرد اوربزرگوں نے دل کھول کر کاروان انصاف کو پزیرائی بخشی اور بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔حلیم عادل شیخ نے(سونامی بس) کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوارہوکرعوام کو پارٹی ممبر بننے کی دعوت دی،جبکہ دکانداروں کو بھی تحریک انصا ف کا پیغام پہنچایا ۔عوام سے گفتگو میںحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنانے نکلے ہیں جہاں بھوک سے بچے نہ مریں جہاں صحت اور تعلیم کی مکمل سہولیات میسر ہو،جہاں کے حکمرانوں نے اپنی عوام کو یرغمال نہ بنارکھاہو،اس سلسلے میں ہم عمران خان کا پیغام گھرگھر پہنچانے کے لیے کراچی سے نکلیں ہیں اور حیدرآباد سے اوباڑوتک جائینگے انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے نکلیں ہیں ہم ظلم اور ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کو مزیدفعال کرینگے ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لوگوں سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ہم ایک ایسا نظام بنانے نکلیں ہیں جہاں عوا م کو پینے کے لیے صاف پانی میسر ہوجہاں کی عوام کی جان ومال کامکمل تحفظ ہو، دڈیرہ شاہی کی بجائے ہم سندھ کو عام آدمی کا صوبہ بنائینگے جس انداز میں خیبرپختونخوامیں تبدیلی آئی جہاں ہم بہتر اصلاحات کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کررہے ہیں بلکل اسی طرح ہم سندھ میں بھی بھرپور تبدیلی لیکر آئینگے انہوں نے کہا لوگ چیئرمین عمران خان کی نڈر اور بہادری کی لیڈر شپ سے متاثر ہوکر گھروں سے بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی ممبر شپ کو حاصل کررہے ہیں ،ہم جہاں سے گزرتے ہیں لوگ پھولوں کی بارش کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ قافلہ عمران خان کے سپاہیوں کا ہے ۔
۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستانی ہندو کمیونٹی نے پارلیمنٹ میں حالیہ پیش کردہ ہندوشادی ایکٹ کے تحت مذہب تبدیلی کی بناء پر شادی کے خاتمے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی نمایاں ہندوسماجی و کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد نے ہفتے کو پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست ِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی سے ملاقات میں پارلیمنٹ میں ہندومیرج ایکٹ پیش کرنے کیلئے انکی جدوجہد کو سراہا،وفد میںسندھ سے تعلق رکھنے والے دلیپ کمار ایڈوکیٹ، رحیم یارخان پنجاب سے راجیش کمار، بلوچستان سے چندی رام سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش ونکوانی کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سے پرامن ہندوکمیونٹی کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ ہندوشادی ایکٹ کی صورت میں انکے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اب جبکہ یہ تاریخی اقدام ہونے جارہا ہے ہندو شادی ایکٹ کی شق نمبر 12(iii)پر نظرِثانی کا مطالبہ پوری ہندو کمیونٹی کی آواز ہے، متنازعہ شق کے مطابق ہندوجوڑے میں سے کسی ایک کے بھی مذہب تبدیلی کی بناء پر شادی ختم ہوسکتی ہے، ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ ہندومت میں طلاق کا تصور نہیں ، شادی کا بندھن تاحیات قائم و دائم رہتا ہے تاہم موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایکٹ میں میں شادی خاتمے کی آپشن پیش کی ہے جسکے مطابق ہندوجوڑے کی علیحدگی کیلئے دوسال کا وقت لگے گا اور اسکے بعد وہ مذہب تبدیلی سمیت مرضی کا ہرفیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے ، انہوں نے اس امر پر اظہارِ تشویش کیا کہ 12(iii)کی متنازعہ شق کی موجودگی میں زبردستی مذہب تبدیلی کے غیرانسانی اقدام کی حوصلہ افزائی ہوگی، ڈاکٹر رمیش کمارنے یقینی دہانی کرائی کہ ہندوکمیونٹی کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی،اس سلسلے میں ہندووفد نے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی سے میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی حرکت میں لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی استدعا کی۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے آگاہ کیا کہ آئندہ ہفتے سے دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی سیتعاون کیلئے گفت و شنید کا سلسلہ شروع کیا جائے گاجبکہ شادی ایکٹ اگلے ماہ تک منظور ہونے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ((جی پی آئی) پاکستان قطر ایل این جی معاہدے پر حکمران طبقے کی توصیف اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاہدے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنماامیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے جمہوریت کا مطلب عوام کی منتخب ایسی پارلیمنٹ ہے جو اتفاق رائے سے قومی معاملات کو ملکی و عوامی مفادات کے تحت چلائے اسلئے ایل این جی معاہدے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے جانے پر تنقید جمہوری و راست اقدام ہے جبکہ سی این جی سیکٹر کی تباہی سے گھمبیر ہونے والا توانائی بحران ایل این جی معاہدے کا متقاضی بھی تھا اسلئے حکومت کا اس سلسلے میں قطر سے معاہدہ بھی راست اقدام مگر اس کیلئے پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کی پالیسی آمرانہ رویہ کا اظہار ہے اسلئے اب اس معاہدے خاندان و دوستوں کے افراد کیلئے مفید بنانے کی بجائے قومی تقاضوں کے مطابق شفاف و مفید بنا نا اور عوام کو اس معاہدے کے ثمرات سے مستفید کرنا ہی حکومتی ترجیح ہونا چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) خیرپور سماجی کونسل کے چیئرمین عبدالجبار شیخ کے داد احاجی رضا محمد شیخ کے انتقال پرپاکستان راجونی اتحاد کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے ساتھ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجونی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہوں و رہنماؤں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پٹرول کی ارزانی اور پی آئی اے بحران کے خاتمہ پر پی آئی آئے کے بیرون ملک کرایوں میں نصف تک کمی کے باجود وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات میں تخفیف کی بجائے اضافے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حج ویزوں کو کوٹے کی شکل میں منظور نظر شخصیات میں بانٹ کر غریب عوام کو مقدس فریضے کی ادائیگی سے محروم کرنے کی سازش کی بجائے حج اخراجات کم کئے جائیں تاکہ ہر پاکستانی مسلمان با آسانی اس مذہبے فریضے کو ادا کرنے کا اہل ہوسکے!
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاسبان پاکستان کے نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی صارفین کا خون چوسنانا بند کرے ،کے الیکٹرک گذشتہ کئی عرصہ سے مادر پدر آزاد ہوکر حکومتی سرپرستی میں صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ،پاسبان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین اور ایماندار افسران پر مشتمل احتسابی کمیٹی تشکیل دی جائے جوکہ بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے اور کے الیکٹرک کی کرپشن کے خلاف کاروائی کا اختیار رکھتی ہو ۔کے الیکٹرک کا عملہ صارفین کی شکایات بالخصوص ایوریج بلنگ کی شکایات کو دور نہیں کررہا بلکہ صارفین کو آسان قسطوں کے ذریعے لوٹ رہا ہے، پاسبان کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے متاثرین کا کیس مجاز اتھارٹیز تک پہنچا ئے گی اور انصاف اور ریلیف کی فراہمی کیلئے ان کا کیس لڑے گی ۔وہ پاسبان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام5اسٹار چورنگی پر لگائے گئے شکایتی کیمپ میں کے الیکٹرک کے متاثرہ صارفین سے گفتگو کررہے تھے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے پاسبان کیمپ میں اپنی شکایت درج کرائی اور پاسبان کیمپ کو سراہا۔ اس موقع پر پاسبان رہنما محمد صادق، بابر فاروقی، اکرام قریشی ، خالد درانی ، جواد شیرازی ، رضا خان ، حنیف خان ،محمدپرویزو دیگر بھی موجود تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان ڈسٹرکٹ سینٹرل نے عوامی شکایات کیلئے ابتدائی کیمپ پاور ہائوس چورنگی پر لگایا تھا اور اس سلسلے کا دوسرا کیمپ 5اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا ہے اس کے بعد اگلا کیمپ پہاڑ گنج میں لگایا جائے گا،شہری اوور بلنگ ، غلط ریڈنگ ، محکمانہ غلطیاں ،خراب میٹر ، عملے کی غفلت و سستی ، رشوت طلبی یا کسی بھی قسم کی زیادتیوں کی شکایات پاسبان عوامی شکایتی کیمپ اور پاسبان ہیلپ لائن کے فون نمبر021-34024481پر درج کرائیں۔عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان کے عوامی شکایتی کیمپ کا مقصد قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی خلاف ضابطہ اور غیر منصفانہ اقدامات نے عوام کا اداروں پر اعتماد ختم کردیا ہے ۔واضح رہے کہ پاسبان پبلک ایشوز کمیٹی کے ڈائریکٹر ابوبکر عثمان نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے ازالے کیلئے قانونی نکات پر مبنی ایک پروفارمہ تیار کیا ہے جسے کے الیکٹرک کے صارفین سے پر کرواکر مجاز اتھارٹیز کے روبرو پیش کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کرایا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) قومی بحرانوں کا خاتمہ ‘ عوامی مسائل کا حل اور قوم کو امن و تحفظ کے ساتھ ترقی و خوشحالی کے یکساں مواقع کی فراہمی مینڈیٹ کے دعویدارحکمرانوں کا فریضہ و ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ حکمران طبقہ فرائض و ذمہ داری کی احسن ادائیگی اور گڈ گورننس کے قیام میں ناکام اور مسائل کو سابقہ حکمرانوں کی نااہلی قرار دینے کی روایت پر گامزن ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامی کو سابقہ حکمرانوں کی نااہلی گرداننے کی روایت چھوڑ کران وعدوں کو وفا کریں جو انتخابات کے وقت انہوں نے قوم سے کئے تھے اور سابقہ حکومتوں کو کوسنے کی بجائے بجلی ‘ پانی و گیس بندش سمیت توانائی بحران ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ بیروزگاری ‘ غربت ‘ جہالت’ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی روایت کا خاتمہ کریں وگرنہ مستعفی ہوجائیں کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے جو کچھ کیا اسی کو جواز و بنیاد بناکر انہوں نے انتخابی مہم چلائی اور سابقہ حکمرانوں کی پیدا کردہ خرابیوں و برائیوں سے نجات کیلئے ہی عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے اگر وہ اس مینڈیٹ پر پورا نہیں اترسکتے تو مزید مسند اقتدار پر قابض رہ کر عوام اور اس کے مینڈیٹ کی توہین نہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) گجراتی قومی موومنٹ کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت عوام الناس کو معیاری و سستی تفریح کی فراہمی اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن ” کا قائم کردی گئی اور ہارون حسین کو وائس چیئرمین جبکہ خالد محمود کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ۔”ہمدم آرٹ پروڈکشن ” کے نو منتخب چیئرمین و سیکریٹری سے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حلف لیا جبکہ ہمدم ویلفیئر کے صدر نہال ملک ‘ چیئرمین روبینہ شاہین ‘عزیز صدیقی اوراقبال چاند نے نو حلف یافتہ عہدیداران کو انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب حلف برداری میں سینئر فنکار اختر شیرانی ‘ دعا ملک ‘ اسیر امام ‘ اخلاق احمد ‘علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘عرفان رضوی ‘ اکمل پراچہ ‘ نور محمد وارثی ‘ اے کیو میمن ‘ ابراہیم ‘ شبیر اسکالا تھیٹر والہ اور دیگرفنکاروں و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے روبینہ شاہین کو ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی اور گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹی والا اپنے محدود وسائل کے ساتھ جس دریا دلی سے عوامی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور فن و فنکاروں کی سرپرستی کررہے ہیں وہ یقینا مثالیو تاریخ ساز ہی نہیں بلکہ قابل توصیف و تقلید بھی ہے اگر ہر فرد پٹی والا جیسا کردار اپنا لے تو یقینا اس ملک و معاشرے سے مایوسیوں کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔