گجرات کی خبریں 11/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) حضرت غوث الاعظم نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا میں ان کے نام سے چلنے والا قادری سلسلہ اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں منعقدہ محفل کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی کی تعلیمات کی وجہ سے اسلام کو جو جلا ملی وہ قیامت تک رہے گی اور انہوںنے اپنے کردار اور عمل سے لوگوں میں عملی اسلام کی تصویر پیش کی اور پوری دنیا میں حضرت غوث الاعظم کے نام کا ڈنکا بجتا ہے بغداد شریف کو اسلام کی آماجگاہ بنانے میں ان کا اہم کردار تھا انہوںنے کہا کہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں لوگوں کی اصلاح کیلئے کام کیا جاتا ہے اور ان کی روحانی و دنیاوی تربیت کا بندوبست کیا جاتا ہے ، ممتاز عالم دین علامہ محمد اشرف نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث الاعظم نے اپنے عمل اور حسن سلوک سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور اپنی زندگی اسلام کیلئے وقف کی آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو اولیاء کرام کی تعلیمات سے مستفید ہونا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنے عمل سے دنیا میں اپنا مقام بنائیں ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی اسلام کی تعلیمات مشعل راہ ہیں اسلام امن ، محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا دین ہے اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول حافظ علی رضا قادری اور محمد مجتبیٰ نے ہدیہ نعت پیش کیا ، درود و سلام کے بعد ختم غوثیہ پڑھا گیا اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) حضور ۖ کی نعت پڑھنا اور سننا ہمارے ایمان کا حصہ ہے قسمت والے لوگ ہی حضور ۖ کی مداح بیان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گجرات ناصر گھمن نے گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول گجرات میں پہلے سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور پرنسپل گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کملی والا گرلز ہائی سکول کے بچوں نے جس پیارے انداز میں حضور ۖ کی مداح بیان کی ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کملی والا ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر نے کہا کہ ہر سال مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میںطالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر منصفین کے فرائض مس روحی شاہین’ مس شناور اقبال’ اور مس شمائلہ نورین نے سرانجام دئیے۔ پہلی پوزیشن ہونہار طالبہ ربیہ غلام رسول ‘ دوسری پوزیشن رُخ زاہرہ’ جبکہ تیسری پوزیشن شائستہ عمران نے حاصل کی۔ اس موقع پر طالبات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل محترمہ روبینہ ناصر نے والدین پر زور دیا کہ وہ طالبات کی تربیت کے سلسلہ میں ادارے سے تعاون کریں اور گھر میں انہیں اسلامی تعلیمات سے اجاگر کریں اور امتحانات کے دنوں میں ٹی وی ‘ لیپ ٹاپ ‘ کمپیوٹر’ موبائل وغیرہ سے بچوں کو دور رکھیں تاکہ وہ اچھی پوزیشن لیکر کامیاب ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پیر مفتی عثمان افضل قادری نے دورہ فرانس و جرمنی کے موقع پر پیرس، پیریفٹ، فرینکفرٹ اور منہائم میں دینی اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام خالق کائنات کی بندگی، اطاعت رسولۖ اور خدمت خلق کا نام ہے۔ قرآن مجید نہ صرف ضابطہ حیات ہے بلکہ روح اور روحانیت کیلئے غذا ہے۔ محبت رسولۖ کے بغیر تکمیل ایمان اور قرب خداوندی کا حصول ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو پستی سے نکالنے کیلئے شمع بزم ہدایات اور رحمة للعالمین ۖ کی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب ذوالجلا ل اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے اسی لئے ہدایت کے بے شمار موقع پیدا فرمائے جبکہ نافرمانوں کیلئے عذاب تیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے دینی وروحانی حوالے سے کے گئے سوالوں کے جوابات دیئے، محافل ذکر کا انعقاد کیا اور حاضرین اور امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔ اجتماعات میں حضرت پیر محمد افضل قادری اور نیک آباد شریف کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فرانس میں الحاج صوفی محمد عارف، چوہدری محمد افضل، مولانا محمد صدیق، مولانا لقمان حیدر، چوہدری ناصر، چوہدری رفیق، حاجی محمد یعقوب ان کے ہمراہ تھے جبکہ دورہ جرمنی کے انتظامات حاجی افضال اقبال، احسن تارڑ، صاحبزادہ حماد اسلم، سید محمود الحسن، سید صفدر شاہ، رانا حسن، رانا سجاد، حاجی یوسف، چوہدری وقار مشتاق اور تنظیمات اہلسنت جرمنی نے کئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سینئر وائس چیئرمین محمد عالمگیر بوبی پہلوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ممتاز عالم دین علامہ بشیر احمد فاروقی نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ تعزیتی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران گجرات کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ، سرپرست خان شبیر خان ، انجمن تاجران موتی غوثیہ بازار چوک پاکستان، عبدالحمید بٹ ، مرزا عمران بیگ آف ظہور پیلس ، الحاج صوفی محمد سلیم بٹ ، شیخ محمد ارشد ، شیخ محمد منشاء آف زمان کلاتھ ہائوس ، چوہدری ہمایوں اقبال ، ندیم ڈار ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، راجہ عتیق جرال ، ارشد وحید بٹ امتیاز احمد راٹھور ، شہباز احمد ، ثاقب علی و دیگر تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعزیتی اجلاس کا اہتمام مرکزی انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین محمد عالمگیر بوبی پہلوان نے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر نے کہا کہ ہم چوہدری برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔ محمد عالمگیر بوبی پہلوان نے کہا کہ غم کے لمحات میں چوہدری برادران کے ساتھ ہیں مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ سرپرست خان شبیر خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی کی وفات چوہدری برادران کے خاندان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے ہم غم کی گھڑیوں میں چوہدری برادران کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے ۔ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر سیٹھ ظہیر عباس صراف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ روز ممتاز صحافی شیخ محمد ادریس کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے شیخ محمد علی کی شادی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر ان کا استقبال شیخ ابوبکر سیٹھی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی باسط راٹھور ، ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد ، سکندر اشفاق رضی ، مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگربھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز شخصیات نے ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد کے کلینک پر ان سے ملاقات کی اور انہیں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا مبارک باد پیش کرنے والوںمیں مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ ، سکندر اشفاق رضی ایڈووکیٹ ، شیخ محمد ادریس ، ابوبکر سیٹھی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سجیل خان ، یاسر وریاء شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں تو بچے بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول روبینہ ناصر نے گزشتہ روز سکول میں والدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا جو کہ دسمبر ٹیسٹ کے حوالہ سے منعقد ہوئی ۔ روبینہ ناصر نے کہا کہ سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اساتذہ کام کرتے ہیں لیکن اصل کام والدین کا ہے کہ وہ بچوں کو گھر میں موبائل فونز ، ٹیلی ویژن ، کیبل وغیرہ سے دور رکھیں اور خصوصاً جنوری ، فروری اور مارچ کا مہینہ اہم ہوتا ہے بچوں کے امتحانات ہوتے ہیں ایسے میں اگر وہ صحیح معنوں میں تعلیم کی طرف توجہ نہ دیں تو بچے پوزیشن حاصل نہیں کر سکتے ہمارے سکول کا رزلٹ پہلے ہی بہت اچھا ہے اور اب ہم مزید محنت کر رہے ہیں اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید زمان حسین شاہ آستانہ عالیہ کھپیڑانوالہ شریف نے کی جبکہ خصوصی نعت ممتاز ثناء خوان رسول عمران شاکر نے پیش کی میزبانِ محفل شہزاد شفیق شرقپوری نے مہمانوں کا استقبال کیا پیر سید زمان حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریسکیو 1122کے عملہ نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات میں طالبات کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں تربیتی لیکچر دیا تا کہ خواتین اپنے گھر اور ادارے میں ہنگامی صورتحال کی صورت میں فرسٹ ایڈ دے سکیں منیجر صنعت زار محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار خواتین کی تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے جہاں پر خواتین کو مختلف گھریلو کورسز کروائے جاتے ہیں تا کہ وہ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا مقصد یہ ہے کہ طالبات کو ہنگامی حالات سے نمپٹنے کی تربیت ہو تا کہ وہ بڑے نقصان سے بچ سکیں اور انسانی جان بچا سکیں ۔ اس موقع پر ٹرینر ریسکیو 1122محمد تصدق نے طالبات کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر ظہیر الدین معظمی نظامی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ممتاز سماجی شخصیت و سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ، مہر ممتاز احمد مبارک باد دینے کیلئے جامع مسجد نظامی قمر العلوم گئے اور صاحبزادہ پیر ظہیر الدین معظمی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی انہیں ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر صاحبزادہ پیر ظہیر الدین معظمی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی ترقی و سلامتی اور حاضرین مجلس کیلئے خصوصی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شہباز شریف پارک سے کیساتھ چھ ایکڑ اراضی پر شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تعمیراتی کا م کا سنگ بنیاد رکھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، عدنان خان، افضل گوندل، چوہدری خرم، پی ایس او عثمان سرور،جواد جعفری و دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کے منصوبے پر مجموعی طور پر 10ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، شوٹنگ کلب چار ایکڑجبکہ رائیڈنگ کلب دو ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا دونوں منصوبے جمخانہ گجرات کے زیر اہتمام مکمل کئے جارہے ہیں تاہم شوٹنگ اور رائیڈنگ سے دلچسپی رکھنے والے دیگر شہری بھی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ شوٹنگ اور رائیڈنگ کلب کے ساتھ ممبران کے بیٹھنے کے لئے سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کے منصوبہ کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ دونوں پراجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ اور رائیڈنگ دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل ہیں گجرات میں دونوں گیمز کے لئے انتہائی معیار سہولیات کی فراہمی سے ضلع میں ان کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کا فیصلہ وزیراعظم کی عقلمندی ہے کیونکہ مذکورہ عدالتیں اسلام اور پاکستان کی دشمن قوتوں کیلئے خوف کی علامت ہیں خادم اعلیٰ پنجاب دھرنا گروپ کے غم سے نکل کر محکمہ صحت اور ایجوکیشن کی بنیادی مسائل حل کریں تاکہ وہ اپنے خوش آمدیدی گروپ کی بجائے عوامی خادم بن جائیں۔اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تنظیمی امور پر مشتمل میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مقررہ مدت کو ختم ہوئے تقریباً دو ہفتے گذر چکے ہیں حکمرانوں نے ان کی معیاد مدت میں توسیع کرنے کیلئے حسب معمول لاپرواہی اور کچھ چہیتوں کو خوش کرنے کی غرض سے عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کرنے کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال دیاتھا ۔مگر اچانک ان عدالتوں کو دوبارہ شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے بلاشبہ حکمرانوں نے دبائو میں آکر اس مسئلے کی طرف توجہ دی ہے انہوںنے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے ہر بیان میں دھرنا گروپ کا ذکر کرتے ہیں انہوںنے کبھی یہ نہیں کہا کہ محکمہ صحت اور ایجوکیشن میں کرپشن ختم کردی گئی ہے غریبوں کو جعلی دوائیوں کی بجائے اصلی دوائی ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں بھٹہ خشت مزدوروں کے 1495بچوں کو مختلف سکولوں میں داخل کروا کر انہیں سکول یونیفارم، کتابیں، اسٹیشنری ، شوز فراہم ،ماہانہ وظائف کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، دوسرے فیز میں کسی وجہ سے محروم رہ جانیوالے بچوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اس مقصد کیلئے حکومت سے فوری رابطہ کیا جائے ۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی طاہر کاشف، ڈی او لیبر غضنفر علی، مزدور راہنما امتیاز سید ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت نے خصوصی وظائف اور سہولیات کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کی نشاندہی کیلئے اربن یونٹ کے ذریعے سروے کرایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1495بچو ں کی نشاندہی کی گئی جنکے سکولوں میں داخلہ کے وقت ضروری اخراجات کیلئے والدین کو دو ہزارروپے فی کس بھی ادا کئے گئے ہیں اسی طرح انکے اکائونٹس میں ہر تین ماہ بعد وظیفہ کی رقم بھی منتقل کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اربن یونٹ کے حکام سے دوبارہ رابطہ کیا جائے اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ملکر دوسرے مرحلے کے تحت سروے کرکے کسی وجہ سے رہ جانیوالے بچوں کی بھی رجسٹریشن کی جائے تاکہ ان کے نام بھی وظائف کی فہرست میں شامل کئے جاسکیں۔ اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن اور ڈی او لیبر نے بتایا کہ دوسرے علاقوں سے منتقل ہونیوالے، شناختی کارڈ نہ رکھنے والے بعض بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کے ناموں کی رجسٹریشن نہیں سکی تاہم دوسرے فیز میں یہ نام شامل کر لئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ نے قند فشاں بیکرز کے کارخانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکری انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران اے سی گجرات نے مذکورہ بیکری کے کارخانہ کی چیکنگ کی جہاں صفائی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بیکری انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا اور انتظامیہ کو آئندہ انتظامات بہتر بنانے کیلئے سخت وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چیئرمین بلدیہ کھاریاں شیخ محمد حفیظ نے شہر میں سٹریٹ لائٹوں کو روشن کرنے کے لئے ورکروں کو متحرک کر دیا ہے سروے مکمل کرلیا گیا ہے امید کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے میں ہی سٹریٹ لائٹس روشن کر دی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ گلیانہ روڈ کھاریاں کو بھی آزادی چوک سے لے کر MP چیک پوسٹ پر کارپٹ بنانے کے لئے بھی سروے کروالیا گیا ہے اس سڑک کی تعمیر کے لئے MPA چوہدری شبیر احمد کوٹلہ گرانٹ دیں گے کھاریاں کے شہریوں نے چیئرمین کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان پر صرف سروے نہیں بلکہ عمل کیا جائے گا اور دیگر مسائل بھی حل ہوں گے اس وقت کھاریاں کے شہریوں کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ پینے کے صاف پانی اور نئی واٹر سپلائی کا ہے اس کو بھی حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) مرالہ پیٹرولیم جی ٹی روڈ کھاریاں اور آزادی چوک گلیانہ روڈ کھاریاں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ٹریفک کا نظام درست نہ ہونے اور ان جگہوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے غلط پارکنگ اور تجاوزات سب سے بڑی وجوہات ہیں خریداری کرنے کے لئے آنے والے کسٹمر اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے دکانوں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے جی ٹی روڈ پر یوٹرن لینے کے لئے جلدی کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور یہاں پر بھی گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے لاہور سے راولپنڈی آنے جانے والوںمیں انتظار کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے عوامی اور کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور ٹریفک اہلکاروں کو مسلسل تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) حکمران عوام کو بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کئے ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار اب کہاں ہیں عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار راہنماPTI سپین شہزاداصغر بھٹی آف لمے شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا پورا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو چکا ہے لوگوں کے گھروں اور مساجد میں پانی تک ختم ہو جاتا ہے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی پی پیزکو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی بندش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے جبکہ عوام کو حقائق سے دور رکھا جا رہا ہے جبکہ نمازیوں کو بھی وضو کرنے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی بند کر دی گئی ہے۔ اس سے بھی عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا گیا عوام 2013ء کے کئے ہوئے فیصلے پر اب پچھتا رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران ہر طرح سے ناکام ہو چکے ہیں عوام کو بنیادی اور ضروری سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ لوٹ مار کا بازار مسلسل گرم کیا ہوا ہے عمران خان کی قیادت میں2018ء میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی ملک کی تقدیر بدل دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2017ء کے لئے پولنگ14جنوری بروزہفتہ کو ہوگی410کے قریب وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ امیدواران جیت کے لئے سرگرم عمل ہیں اور اپنی اپنی مہم زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں یہ انتخابی مہم زورپکڑے گی اور گہما گہمی میں بھی اضافہ ہوگا صدارت کی سیٹ پر چوہدری سلیم اکرم اور میاں عرفان حبیب میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسجد پرویز اور نوید اصغر بٹ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے امیدواران ووٹروں کے گھروں میں پہنچ رہے ہیں اور ظہرانوں، عشائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض سینئر قانون دان چوہدری شبیر ایڈووکیٹ دادو برسالہ سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) AC کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کی زیر قیادت فوڈ انسپکٹر محمد طارق نے جعلی پاپڑ بنانے والی فیکٹری سیل کردی ۔ تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے محلہ اعظم نگر میں امجد پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں پر غیر معیاری آئل اور مصالحہ جات سے پاپڑ تیار کئے جا رہے تھے اور صفائی کا بھی انتہائی ناقص انتظام تھا اس بناء پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کی بلامقابلہ نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پہلی عشائیہ تقریب کا اہتمام کرکے جماعت اسلامی کھاریاں بازی لے گئی تفسیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کھاریاں کی طرف سے سکائی ویز ریستورنٹ کھاریاں میں کھاریاں پریس کلب کی بلامقابلہ نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں پر تکلف عشائی کا اہتما م کیا جس میں نومنتخب صدر ندیم گیلانی، سابقہ صدور انوام مرزا، حاجی عبدالروف،نصراللہ چوہدری،اور دیگر عہدیداران شیخ زمان احسن، عبدالعزیز گوندل، اعجاز مرزا، افتاب نذر،تنویر نقوی، انور چوہان جبارساگر، احسان الحق ، ایم عمرسمیت کھاریاں پریس کلب کے ممبران سمیت جماعت اسلامی کھاریاں کیامیر داکٹر کاشف عدنان، جنرل سیکرٹری سید فیاض شبیر گروپ لیڈر این اے 107سید ضیاء اللہ ایدوکیت، حارث احسان،میڈیا ایڈوائزر عزیزالرحمان مجاہد،وحید نذیر، عامر شانی،انیس احمد، عمربیگ، مجید بٹ، پروفیسر عبدالروف صابر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کو سیرت النبی ۖپر خصوصی کتابوں کے تحائف بھی دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) جماعت اسلامی کھاریاں کے امیر ڈاکٹر کاشف عدنان نے کہا ہے کہ کھاریاں شہر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے شہری پریشان ہیں حکومتی نمائندے اس مسئلے کو فی الفور حل کروائیں تاکہ عوام کو اس درد سر سے فوری نجات مل سکے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندراندر کھاریاں شہر میں سوئی گیس کی لوڈ سیڈنگ اور دیگر مسائل حل نہ ہوئے تو جماعت اسلامی کھاریاں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث اور بے خوف ترجمانی کی ہے اور جمات اسلامی کھاریاں عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بیرون ملک مسقط میںکار حادثہ میںوزیرآبادکا22سالہ نوجوان جاں بحق۔محلہ شیش محل وزیرآباد کارہائشی 22سالہ محسن اکرم محنت مزدوری کے سلسلہ میںمسقط گیا ہواتھا کہ گزشتہ روزڈیوٹی سے فارغ ہوکر اپنے دوستوںکے ہمرا ہ کار پر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میںکارکا ٹائر پنکچرہونے سے کار بے قابو ہوکرگہر ی کھا ئی میںگرگئی جس کے نتیجہ میںمحسن اکرم اوراسکا ہزارہ کارہا ئشی دوست دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کارمیںسوارتین انڈین دوست شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔محسن اکرم کی ڈیڈ باڈی بذریعہ ہوائی جہاز مورخہ11-01-2017کووزیرآباد پہنچے گی۔نوجوان کے موت کی خبر سن کرعلاقہ میںکہرام مچ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بار ایسوسی ایشن وزیرآبادکے وکلاء چیمبر کی تعمیر پر9کروڑروپے جبکہ سائلین کے استعما ل کے لئے جگہ وغیرہ پر3کروڑروپے خرچ ہونگے۔ان خیالات کااظہارصدر باراعجازاحمدپرویا اورسیکرٹری جمشید سلطان گھمن نے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم پنجاب گورنمنٹ اورایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کے مشکور ہیںجنہوںپچاس پچا س لاکھ روپے وکلاء چیمبرزکے لئے بارایسوسی ایشن کودیئے ۔سیکرٹری بارجمشید سلطان گھمن نے کہا کہ وزیرآبادبارپنجاب میںپہلی بارہے جس کوحمزہ شہبازشریف کی وساطت سے پچاس لاکھ روپے ملے ہیں۔اجلاس میںایم پی اے اکمل سیف چٹھہ اورایم پی اے شوکت منظورچیمہ نے پچیس پچیس لاکھ ممتازکاروباری شخصیات محمدرفیق بھٹہ ،رانا محمدسعید نے بھی بار کوپا نچ پانچ لاکھ روپے وکلاء چیمبرزکی تعمیر کے لئے عطیہ دیئے۔صدر باراوروائس چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اعجازاحمدپرویا نے بھی وعدہ کیا کہ وہ بارکے لئے ضلع کونسل سے بھی ایک کروڑروپے عطیہ دلا ئیںگے۔اس موقع پر ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ،نمائندہ ایم پی اے خالد منظورچیمہ، لالہ محمدخلیل،سعیداحمدجوندہ،اسرارالحق چیمہ،لیاقت ظہیربھٹی اورقاری تنویراحمد نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میںوکلاء کی کثیرتعدادموجودتھی۔مقررین نے کہا کہ ہم بارکی عزت میںمزیداضافہ کریںگے ہماراسب کافرض ہے کہ وکلاء کی خوشحالی کے لئے مل کرکام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سنیئررہنمامسلم لیگ (ن)وزیرآباد الطاف احمدہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خاںکااصل ایجنڈاملکی ترقی کوروکنا ہے اوروہ اپنے مذمو مقاصدمیںکامیاب نہ ہوسکے گا۔قوم دھرناسیاست کاساتھ نہیںدے گی۔آئندہ عام الیکشن میںبھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ناکام خاںٹولہ ملک میںانارکی پھیلاناچاہتا ہے اورنہ ہی یہ ٹولہ ملکی ترقی ہضم کرپارہا ہے۔میاںبرادران کی قیادت میںملک ترقی کی راہیںطے کررہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ممتازصنعتکارمحمدحفیظ چڈھا مرحوم کی بھاوج،عرفان ،رضوان،عمران حنیف کی والدہ،حمیداختر چڈھا،خالد چڈھا کی چچی جان مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ ممتاز عالم دین حافظ محمدعمران نے پڑھائی۔نمازجنازہ میںصدرگوجرانوالہ چیمبرحافظ سعید،شیخ نسیم سلیم صادق ہسپتال،چیئرمین بلدیہ وزیرآبادبابوشعیب ادریس،خواجہ محمدشعیب،زین کھوکھر،خلیل احمدبھٹہ،سرمدظہیر،محمدخالد مغل،حفیظ تالے والے،طاہر رفیق منہاس،زاہد رفیق منہاس،احمدظہیر،سابق کونسلرمہرشاہد جاوید،بابومحمداکرم سنڈل،محمداسلم بھٹہ،لالہ محمدخلیل،سلمان حبیب،سیٹھ محمدعارف وائیںوالے،سیٹھ محمدندیم،سیٹھ عمران احمد، محمداشرف نثار،مہرطاہر جاوید مٹھو،ڈاکٹر محمدیوسف سمیت وکلائ،صحافی،تاجربرادری،کونسلروںاوراہل علا قہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مین بازارمیںریڑھیوں،چنگ چی رکشہ کارش،خواتین اوربوڑھوں،بچوںکوپیدل چلنے میںدشواری کاسامنا۔رش کی وجہ سے خریداری کرنے والی خواتین ومردجیب تراشوںکے ہاتھوںنقدی کے علاوہ قیمتی اشیا ئے سے محروم ہورہے ہیں۔شہری حلقوںنے چنگ رکشہ کابازامیںداخلہ بندکرنے اورریڑھی بانوںکوضابطے کاپابندبنا یاجائے تا کہ رش پر قابو پایا جاسکے۔شہری وسماجی حلقوںنے چیئرمین بابو شعیب ادریس سے اصلاح واحوال کامطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآبادشہروگردونواح میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے طالب علموںکاتعلیمی کیرئیردائوپر لگادیا۔تعلیمی اداروںگھروںمیںاندھیروںنے ڈیرے ڈال لئے۔لودشیڈنگ کے ذریعے جنگی دنوںکے بلیک آئوٹ کامنظرپیش کرنے لگے۔پانی کی دستیابی ممکن نہ ہونے سے نمازی تیمم کرنے پر مجبور۔گیس کی بندش سے گھروںکے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔شہری مہنگے داموںلکڑی خرید کرجلانے پر مجبورہوگئے۔لکڑی کے دھوئیںسے سانس وگلے کی بیماریاںپھیلنے کاخطرہ۔لوگوںنے گھروںکی گیس لائنوںپرکمپریسرلگا کرمین لائنوںسے گیس کے پریشرکوکھینچ کراپنے چولہوںتک لانے کابندوبست کررکھا ہے جس سے ہمسائیوںکے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی گولڑوی پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان ڈگری کالج وزیرآباد نے سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اکبر گل کی ہمشیرہ،محمد نوید انور گل سنیئر صحافی علی پور چٹھہ کی پھوپھی، سیاسی و سماجی شخصیت بانی سرپرست اے ٹی آئی وزیر آباد بابو محمد فاروق تبسم سندھو مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور صنعتکار حاجی محمد یٰسین سندھو کی بھابی کے ایصال ثواب قل شریف کی تقریب مسجد عثمانیہ گلی آرائیاں والی سے خطاب میں کہا کہ ایمان کی حالت میں دنیا سے جانے والے کامیاب لوگ ہوتے ہیں،دنیا سے ایمان کی علامت لیکر جانے کا بہترین نسخہ نبی کریم ۖ اور ان کی آل سے محبت کا دم بھرنا اور آپ ۖ کی تعلیمات کواپنا کر زندگی گزارنا ہے ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ۖ کی تعلیمات کو عام کر کے بیمار معاشرہ سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں،صبر و تحمل،عفوو درگزراور برداشت گلشن اسلام کے عظیم پھول ہیں،اسلامی تعلیمات معاشرتی زندگی کے بلند ترین اقدار کو ظاہر کرتی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیںاور آگہی کا شعوراور زندگی کا قرینہ حضور اکرم ۖ کی پیروی میں پنہاں ہے، قرآن خوانی ونعت محبت رسول کا خوبصورت مظہر ہے اس موقع پر حاجی محمد اکبر گل مرکزی رہنما چٹھہ گروپ ، رحمت علی گل، محمد منیر بھٹی کرن انڈسٹری علی پور چٹھہ، صنعتکار حاجی محمد یٰسین سندھو،حاجی سعید اختر منہاس،ڈاکٹر منظور دائم،محمد اشرف نثار،ملک ذبیع اللہ،ڈاکٹر زاہد علی رضا سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی،صحافتی رہنمائوں،ڈاکٹرز،وکلاء حضرات ،معززین شہر،اور عمائدین علاقہ ودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے بہتر مفاد اورنوجوان نسل کو دہشت گردی سے بچانے اور انہیں قومی دھارے کی سیاست میں شامل کرنے کے لئے فاٹا کو باقاعدہ انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنا ضروری ہے ،تاکہ وہاں کے عوام بھی مقامی حکومتوں ،صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنی زیاد ہ نمائندگی رکھ سکیں۔ پیر صاحبزادہ محبوب محی الدین کاظمی کی قیادت میں جے یو پی خیبر پختونخواہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیرمعصوم نقوی نے کہا کہ فاٹا کو باقاعدہ صوبہ بنانے یا اسے خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کی اصلاحاتی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے تو مستقبل میں کسی بھی تلخی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کی رائے معلوم کرنے کے لئے ریفرنڈم کروالیا جائے ۔ جس کی منظوری پارلیمنٹ دے ،یا مخالفت کرنے والی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف صوبوں کی اشدضرورت ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہوگا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مسئلہ حل کیا جائے۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی پر اعتماد کیا جاتا تو بہتر ہوتا مگر قبائلی جرگہ اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات نے حالات کو سنگین بناد یا ہے۔ جس کے بعد جمعیت علما پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنانے یا اسے خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کافیصلہ کرنے کا اختیار ریفرنڈم کے ذریعے وہاں کے عوام کو دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر مفسر قرآن آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا عظیم نقصان قراردیا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جامعتہ المنتظر میں تعزیتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوںمیں سے تھے۔ وہ علما جنہوں نے 1979ء کے انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں رضا شاہ پہلوی کی جیلوں میں تشدد اور اذیتیں برداشت کیں، ان میں ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اآیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بھی شامل تھے، جو بعدازاں اہم حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔جبکہ مرحوم مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ بھی تھے، جو ملکی نظام کے لئے تجزیہ کرکے نئے اقدامات تجویز کرتا ،اس کے رکن صدر جمہوری اسلامی ، سپیکر پارلیمنٹ اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں۔مرحوم عظیم پائے کے مفسر قرآن تھے، جنہوں نے فرہنگ قرآن کے نام سے 30 جلدوں پر مشتمل تفسیر قرآن مرتب کی ، اس کی تین جلدوں کا اردو ترجمہ اور ان کے خطبات جمعہ کو اقتصاد اسلامی کے نام سے جامعہ المنتظرایران نے شائع کروایا ہے ۔ علامہ نیاز نقوی نے کہاکہ عالم اسلام خصوصاً ایران ایک مجاہد عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، جو مدبر سیاست دان اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے تھے۔ میر ے ہاشمی رفسنجانی سے قریبی دیرینہ مراسم اس وقت سے ہیں، جب میں قم میں طالب علم تھا اور انقلاب اسلامی کی تحریک زوروں پر تھی۔ پھر انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مجھے ایران کی عدلیہ میں بحیثیت جج بھی کام کرنے کا موقع ملا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سابق صدر اسلامی جمہوری ایران آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم رہبر انقلاب ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیت تھے، جنہوںنے ریاست اسلامی کے استحکام اور امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں اپنی پوری زندگی صرف کردی ۔ تعزیتی پیغام میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مرحو م ہاشمی رفسنجانی کاامام خمینی کے ساتھ لگا و اور انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں قیدو بند اور تشدد کی صعوبتوں کو برداشت کرنے اور مملکت کو چلانے میں کردا رکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے دو سپوت سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی وفات پر بھی کارکن افسردہ ہیں۔جنہوںنے اپنی پوری زندگی دین مبین کی خدمت اور تنظیمی امور پر صرف کردی۔خداوند قدوس مرحومین کو جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطافرمائے۔ اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم پر دونوں قائدین کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) آقا ئے دو جہاں ۖ کی آمد سے دنیا میں جہالت اور تاریکی کا خاتمہ ہوگیا، ہمیں آپ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرکے دنیاو آخرت کو سنوارنا چاہئے ، ربیع الاول کامہینہ انتہائی عظمتوں رحمتوں والا ہے ۔ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی،کالم نویس وکالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی)کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی روحانی خوشیوں کی آمد ہوجاتی ہے ہمیں اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھنا چاہیے ہمیں درودوسلام ہمہ وقت بھیجنا چاہیے ۔ایم اے تبسم نے کہا کہ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ ”محبت مصطفیٰ ۖ”کا انعقادخوش آئند ہے ،اللہ تعالیٰ آصف الرحمن حسن کی اس ادنیٰ کاوش کو سندمقبولیت بخشے اور ہم سب کو بھی ایسے ہی مقابلہ جات کروانے اور ان می حصہ لینے کی توفیق عطا کرے۔ایم اے تبسم نے کہاکہ اسوہ حسنہ کو اپنا کرہم حضور پاک ۖ سے حقیقی محبت کاثبوت دے سکتے ہیں اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ درودوسلام اور اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے علاوہ روحانی محفلوںکا انعقاد کرنا چاہیے یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔انہوں نے کہاکہ نبی آخر الزماںۖکی سیرت کو اپنائے بغیر سچا مسلمان بننے کا تصور نہیں کیا جا سکتا،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ محبوبِ ذاتِ کبریا نبی کریم ۖ کے بتائے ہوئے راستے پر چلا جائے۔ ولادت رسالت مآبۖ نے انسانی قلوب کو تجلیاتِ باری تعالیٰ کی آماجگاہ بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ نبی آخر الزماںۖ کی آمدسے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان علماء کونسل اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام کل ”جماعتی تحفظ ختم نبوت کانفرنس ”آج(11جنوری) ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر ملحقہ گول جامع مسجد فیصل آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے قائدین شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔پاکستان علماء کونسل اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس کا اعلان پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام سابق صدر اسلامی جمہوری ایران آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کے لئے علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا۔ جس میں حوزہ علمیہ کے علما اور طلبا نے شرکت کی اورمرحوم مجاہد عالم دین کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ میڈیا سیل کے مطابق 13۔ جنوری جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کے بعد مجلس ترحیم اور تعزیتی ریفرنس کا انعقادبھی علی مسجد میں کیا جائے گا۔ جس سے مختلف علما کرام اور علمی، ملی شخصیات مرحوم کی مذہبی سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو جرات مند عالم ، علمی، اخلاقی اور سیاسی اعتبار سے عظیم سیاستدان قراردیا ہے۔جو بانی انقلاب اسلامی اما م خمینی کے معتمد ساتھی اور مجاہد تھے۔تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ منجھے ہوئے انقلابی رہنما کی وفات سے ایرانی قوم کا نقصان تو ہوا ہی ہے، عالم اسلام بھی ایک عظیم رہنما سے محرو م ہوگیا ہے جو اتحا د امت کے لئے عملی طور پر کوشاں رہے اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مرحوم عالم اسلام کی دو قوتوں سعودی عرب اور ایران کو قریب لے آئے تھے، ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت کو موجودہ تنازعات میں مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی حکومت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہیے۔ تاکہ امت مسلمہ کو درپیش تنازعات کا حل تلاش کیا جاسکے۔ رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کی زندگی میںہی اس وقت کے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مرحوم متعصب عالم دین نہیں تھے، وہ محبتیں بانٹنے اور امت واحدہ کے تصور کو فروغ دینے کے مشن پر کام کررہے تھے۔وہ امریکہ کے خلاف بھی ایک بڑی آواز تھے، اور گستاخ رسول سلمان رشدی ملعون کے خلاف امام خمینی کی طرف سے قتل کے فتوے پر ہاشمی رفسنجانی نے مغربی استعماری قوتوں کو سخت پیغام دیا تھا، جو تاریخ کا حصہ ہونے کے ساتھ امت کے ہر فرد کے دل میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔سر براہ جمعیت علما پاکستان نے مرحوم رفسنجانی کے درجات کی بلندی ،سوگوار خاندان اور ایرانی قوم کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام لاحسان آئی ہسپتال مغلپورہ میں گزشتہ روز شاہپور بھنگو سے آئے ہوئے درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیاگیا۔آپریشنزمعروف آئی سرجنز ڈاکٹروقار ‘ڈاکٹررانا فہد اور ڈاکٹر آکاش جی لال نے کئے۔چند روز قبل حاجی نذیر احمد کی زیر نگرانی کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز’پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل’فائونٹین ہائوس ‘پاکستان پبلک ایڈٹرسٹ اور الاحسان آئی ہسپتال کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ایک1200 سے زائد افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ 500سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئی تھیں۔مذکورہ کیمپ کے دوران 100سے زائد افراد میںسفید موتیا تشخیص کیاگیا جنہیں آپریشن کیلئے الاحسان آئی ہسپتال لاہور لایا گیا تھا۔الاحسان آئی ہسپتال کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ’ایم این پولٹری کے سی ای او حاجی نذیر احمد’اکرام اللہ خان کاکڑ’حافظ عتیق’محمد زمان’ کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی صدر روبی ہاشم’جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ’ سینئر کارکن ڈاکٹر ساجد نذیر اور محمد اختر پرویز نے اس مو قع پر مختلف امور میں معاونت کی۔ایم این پولٹری کے سی ای او حاجی نذیر احمد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا انبیاء کا شیوا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے سندھ میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کیے گئے ہیں سندھ کے لوگوں میں پیپلز پارٹی نے مایوسی پیدا کی اب سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی متبادل کے طور پی ٹی آئی کو دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی صرف نعروں اور وعدوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم ایسا نظام بنائیں گے جس سے ملک ترقی کرے گا اور ہر غریب کے پاس اپنا روزگار ہوگا ، سندھ کی عوام میں مایوسی ختم کرنے کے لیے چیئرمین عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے جس میں وہ سندھ کے ہر گائوں اور شہر جائیں گے ان خیالات کا اظہار حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکٹری دیوان سچل سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو سنہری خواب دکھائے پیپلز پارٹی اتنے عرصے میں کوئی بھی میگاپروجیکٹ شروع نہیں کرسکی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹرزہیں نہ ادویات پیپلزپارٹی نے نعرے لگوا کر عوام سے ووٹ لیے لیکن پاکستان تحریک انصاف صرف ووٹ کے لیے نہیں پر عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے سندھ کے لوگوں میں پھیلی مایوسی ختم کریں گے اور چیئرمین عمران خان کے ہونے والے دورہ سندھ سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گی اور سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ جائے گی ، سندھ کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں روزگار موجود نہیں اسکولیں تباہ ہیں سندھ حکومت اس وقت صرف وی آئی پی کلچر کو فروغ دینے میں مصروف ہے اب پیپلزپارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف کرے گے جس نے حقیقی اپوزیشن کاکردارادا کیا مک مکا کی سیاست اب نہیں چلے گی ، عمران خان کے دورہ سندھ سے سندھ کی سیاست تبدیل ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سوات کا تعارفی اجلاس ، صدارت، چیئر مین ڈیڈک کمیٹی و ایم پی اے و ضلعی صدر فضل حکیم نے کی ، سوات بھر سے پارٹی کونسلرز اور نمائندگان نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و ضلعی صدر فضل حکیم خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ کارکن 2018 کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں ، اس میں بھی جیت پاکستان تحریک کی ہوگی ، ہم ہی سے تبدیلی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ ویلج اور واڈز کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کریں گے تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کی تکمیل کیلئے کارکن صلاحیتیں بروکار لائیں ، بحیثیت صدر کارکنوں کی محرومیوں کے ازالے سمیت اعتماد بحال رکھیں گے اور قدرکی نگاہ سے دیکھیں گے ، اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور پارٹی گراف بڑھانے پر زور دیا گیا ، اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے ضلعی صدرچیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ پارٹی مفاد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جس پر ضلعی صدر چیئرمین ڈیڈک و ایم پی فضل حکیم خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سوات کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں قومی وطن پارٹی پی کے 80اور83کے یوسی چیئرمینوں ،سیکرٹریزاوردیگر عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور پر غور کیاگیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ قومی وطن پارٹی آئندہ الیکشن کیلئے تمام تر حلقوںسے امیدوار سامنے لائے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،پارٹی کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں،انہوںنے کہاکہ مسلسل نظر اندازی کی وجہ سے سوات کے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا اورآج یہاں کے عوا م کو قدم قدم پر نت نئے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ کارکن تنظیم سازی کا سلسلہ بھی تیز کریں اور لوگوں کو پارٹی میں شامل کرانے کیلئے انہیں پارٹی منشور سے آگاہ کریں ،انہوںنے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے پاس پختون قوم کے مسائل کے حل اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک مربوط پروگرام موجود ہے اور اقتدارمیں آکر اس پروگرام کو عملی جامہ پہنائیںگے،اجلاس سے مصطفیٰ کمال خان،ریاض خان ،صاحبزادہ ،امجدعلی خان،فضل رحمان ،سجاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)بلوچستان گڈانی وا قعے میں جاں بحق ہونے والے پا نچ افراد کے لا شیں تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے پہنچادی گئی نماز جنا زے کرکے سپر دِ خاک علا قے میں سوک کے فضا ء بر قرار تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز کر اچی اوربلو چستان کے درمیانی علاقہ گڈانی میں سمندری جہا ز میں گیس لیکیج کے وجہ سے پیش آ نے والے وا قعے میں تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے کے پا نچ افرا د محمد سعید ولد شیرین 47 سال سکنہ انا ر با غ، سعید خان ولد حبیب خان عمر 49 سال سکنہ ملا پٹے، صابر خان ولد ساتوزئی 44 سال سکنہ انذرو ، پٹھان ولد عبد الکریم 35 سال سکنہ بکرو ، طالب جان ولد امیر جان 30 سال سکنہ خوڑ کو ٹو قلا گے کے لا شیں گذشتہ رو ز پہنچا دئے گئے نما ز جنا زے ادا کر نے کے بعد قلا گے کے مختلف گا ئو ں میں سپر د خاک علا قے میں سو ک کے فضا ء ہر آنکھ اشکبار
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کبل با زار پر چھا پہ کم وزن رو ٹی فرو خت ، کبا ب فروش اور قصائیو ں کو صفائی گران فرو شی کے الزام میں پر چے درج کر کے جرمانہ کیا جبکہ با زا رو ں میں نا جا ئز تجا ویزات پر تاجر نمائیندوں کا اجلاس آ ج طلب کیا گیا ہے جس میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے تفصیلا ت کے مطا بق گذشتہ رو ز AC کبل حامد علی ، SHOرحمت علی ہمراہ نفری نے کبل با زار میں مختلف دکانوں پر چھا پے ما رے اس مو قع پر 19 افراد کو پر چے دے کر جر ما نہ کیا گیا جبکہ با زا رو ں میں نا جا ئز تجا ویزات رکھنے پر تا جر نمائیندون کا اجلا س آج برو ز بدھ طلب کیا گیا ہے جس میں تا جر بر ادری کے تمام نما ئیندوں کو شر کت کی دعوت دی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ASDEO رخسانہ میرے بہن کے سر وس بک کے معاملے میں ٹال مٹول سے کا م لے رہے ہیں اور ADEO زکیہ رضا ء ان کے خلا ف کوئی انکوائری نہیں کر تے اگر اس معاملے کو حل نہ کیا گیا تو عدالت کا در وازہ کھٹکھٹا ئینگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز شیر علی خان سکنہ کو زہ بانڈئی نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ایک پچاس دفعہ فی میل ایجو کیشن دفتر کا چکر لگا کر تھک چکا ہو ں کیونکہ میرے بہن کا سر و س بک ایجو کیشن عملے نے غا ئب کر دیا ہے اور ابھی تک میرے بہن کا پروموشن BPS-12 سے BPS-14 تک ہوا ہے جو ابھی تک رو کا ہے اس بات کو ہم نے فیمیل ایجو کیشن کے دفتر DEO اور SDEO کو پہنچا یا اور ساتھ ہی ڈیڈک چیر مین فضل حکیم سمیت انٹی کرپشن اور 05/01/2017 کو ایجو کیشن منسٹر محمد عاطف کو بھی پہنچا یا لیکن ابھی تک کو ئی کا روائی نہیں ہوئی ہے اورمیرے بہن کی فرو موشن سمیت 17 سالہ جوکہ انہوں نے ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ میں سر انجا م دئے ہیں وہ بے سود کر دی ہے انہوں نے CM کے پی کے وزیر اعظم پا کستان ، چیف جسٹس آ ف پا کستان سمیت دیگر با لا حکام سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو سنجید گی سے حل کریں
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پارٹی میں خود ساختہ فیصلے کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی ہمارا موقف انصاف ہے لہٰذا ضلعی صدارت عزیز اللہ گران کو دی جا ئیں ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف تحصیل کبل کے رہنما ئو ں جہا ن شیر ، ڈاکٹر علی رحمان ، محب الحق ، خلیل احمد او ردیگر نے گذشتہ رو ز اجلاس کے بعد ایک پریس ریلیز جا ری کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہم عمران خان سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ خو د ساختہ فیصلے کر نے والوں کے خلاف ایکشن لے اور انصاف کے تقا ضو ں کو با لائے طاق رکھ کر فیصلے کر ے انہو ں نے کہا کہ علی خان ہمارا سابقہ صدر سوات تھااور پا رٹی کو جو فائدہ انہو ں نے پہنچا یا ہے وہ دا د کے قابل ہے دوسری طرف ان کے بھائی عزیز اللہ گران خان وا حد ایم پی اے ہے جس کے پا س کوئی عہدہ نہیں لہٰذا سوات کے صدارت ان کا حق ہے ایم پی اے فضل حکیم ہمارا بھائی ہے لیکن وہ پہلے سے ڈیڈک چیر مین ہے لہٰذا ہمارا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور ہمارا مو قف بھی انصا ف ہے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ دو نوںایم پی ایز میں سے ایک کو ڈیڈ ک چیر مین شپ اور دو سری کو صدارت دی جائیں تاکہ انصاف کے تقا ضے پو رے ہو جائیں اور پا رٹی میں چند لو گ ہیں جو پارٹی کے مفا د کے خلاف کرتے ہیں ان کو سیدھا را ستہ دکھا دے
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)میر ابیٹا بیرو نِ ملک بلغا ریہ میں بہت مشکل حالت میں ہے اور ان کے دما غی تو ازن بھی خراب ہو چکی ہے پاکستان لانے کے لئے حکومت پا کستان ہمارا ساتھ تعاون کریں بیٹے کے غم سے بھر ے ہو ئے داستان بیان کرنے کے لئے والد اور رشتہ دار میڈیا آ فس پہنچ کرفریاد بیان کی تفصیلات کے مطابق علی اکبر میاں اور عطا ء الرحمن سکنہ سر سینئی کبل نے اپنے بیٹے حمید علی کے بارے میں فر یا دبیان کر تے ہو ئے کہا کہ میرا بیٹا ترکی ویزٹ پر گیا تھا اور وہا ں سے انہو ں نے یو رپی ممالک جانے کا پرو گرام تھا لیکن مشکل اور دشوار گزا ر را ستو ں کے وجہ سے ان کے دما غی توا زن کھو بیٹے ہیں تین مہینے لا پتہ ہو نے والے بیٹے کا سُرا غ سو شل میڈیا پر گمشدگی کی تصویر شائع ہونے پر لگا یا جو اب بھی بلغاریہ میں مو جو د ہے اور پا کستان آنے کے لئے ان کے پا س نہ شنا ختی کار ڈ ہے ، نہ پا سپورٹ اور بہت مشکل حالت میں زندگی گزار نے پر مجبور ہے اُٹھنے بیٹھنے اور نہ کھانے پینے کا خود قابل ہے دوسرو ں کے سہا رو ں پر زند گی گزارنے والے کے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ء ہیں لہٰذا حکومت پا کستان اور خا ص کر انجنیر امیر مقام سے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمارا یہ فر یاد سن کر بیٹے کے وا پسی کے لئے اقدا ما ت کی جا ئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔