گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن ثنا خوان مصطفی ڈوگہ شریف کے زیراہتمام جامعہ مسجد غوثیہ ڈوگہ شریف ہر جمعتہ المبارک کو لنگر تقسیم کیا جاتا ہے ذیر سرپرستی قاری محمد شفیع نوشاہی 30ویں جمعتہ المبارک کو لنگر غوثیہ میں خصوصی تعاون پر چوہدری مدثر ریاض چیچی کے مشکور ہیں۔اس موقع پر اہم شخصیات موجود تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے گی اور ایسے افراد کو شامل کیا جائے گا جو کہ کھیلوں کی پرموشن میں اہم کردار ادا کریں گے وہ گجرات جمنازیم میںمختلف کھیلوں کی تنظیمات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ تمام تنظیمیںاپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کریں ڈسٹرکٹ لیول پرمختلف کھیلوں کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ساتھیوں کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)لاہورڈویژن میں 83کومبنگ آپریشن150افراد گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ ڈویژن میں 90 کومبنگ آپریشن کے دوران 89 افراد گرفتار ہوئے، راولپنڈی ڈویژن میں 135 کومبنگ آپریشن، 105 افراد گرفتار ہوئے، سرگودھا ڈویژن میں 57 کومبنگ آپریشن، 123 افراد گرفتار، فیصل آباد ڈویژن میں 490کومبنگ آپریشن، 662 افراد گرفتار ہوئے، ملتان ڈویژن میں 62 کومبنگ آپریشن، 141 افراد گرفتار ہوئے، ساہیوال ڈویژن میں 49 کومبنگ آپریشن، 33 افراد گرفتار ہوئے، ڈی جی خان میں 39 کومبنگ آپریشن، 57 افراد گرفتار، بہاولنگر میں 208 کومبنگ آپریشن، 45 افراد گرفتار ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات کے مرحوم اکڈیمک ڈائریکٹر یاسر افتخار علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی شرکت اور یاسر افتخار علی کو خراج تحسین۔ یاسر افتخار علی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام۔ یاسر افتخار علی جامعہ گجرات کا قابل قدر سرمایہ تھے۔ ان کی شخصیت میں محنت اور خلوص کا جذبہ کار فرما تھا۔ ان کی وفات پر جامعہ گجرات کی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ یاسر افتخار علی جامعہ گجرات کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے بانیوں میں سے تھے۔ انہوں نے بھرپور لگن اور جذبہ کے ساتھ اس مرکز کو پروان چڑھاتے ہوئے جامعہ گجرات کا نام پاکستان بھر میں روشن کیا۔ ہم سب ان کی وفات پر مرحوم کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ اداروں کی نیک نامی، ترقی اور فروغ یاسر افتخار علی جیسے پر عزم اور باہمت لوگوں کی کاوشوں سے وابستہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اکڈیمک ڈائریکٹرIHRMیاسر افتخار علی کی وفات پر جامعہ گجرات میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ یاسر افتخار علی مختصر علالت کے بعد اتوار کے روزلاہور کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پا گئے تھے۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشیدنے کہا کہ یاسر افتخار علی ایک وضع دار اور تہذیبی شخصیت تھے۔ وہ اعلیٰ اقدار کے پاسدار اور عزم وہمت سے معمور تھے۔ ان کی وفات سے جامعہ گجرات ایک عمدہ اور پرخلوص شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آخرت میں ان کے درجات کو بلند فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایکسپرٹ BICمحمد حیدر معراج نے کہا کہ یاسر افتخار علی نے اپنی انتھک محنت اور بے پناہ کاوش کے ذریعےIHRMکو جامعہ گجرات کا ایک فعال شعبہ بناتے ہوئے اسے پاکستان بھر میں روشناس کروایا۔ یاسر افتخا ر علی ایک مہربان اور خندہ جبیں شخصیت کے مالک تھے اور ہر دم اپنا دست تعاون دراز رکھتے تھے۔ کوآرڈینیٹرIHRMایازنورانی نے کہا کہ یاسر افتخار علی کی وفات سے انسٹی ٹیوٹ ایک مدبر سرپرست سے محروم ہو گیا ہے۔ انکے طلبہ ان سے گہری محبت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے طلبہ کو محنت، لگن اور اپنے کام سے محبت کا درس دیا۔ انکے ہزاروں مایہ ناز طلبہ آج پاکستان بھر میں اور ملک سے باہر مہمانداری کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے استاد اور جامعہ گجرات کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو کروٹوں جنت نصیب فرمائے۔ سکیورٹی انچارج میجر (ر) راجہ عمر یونس نے کہا کہ شخصیتیں اداروں کی پہچان بن جاتی ہیں۔ یاسر افتخار علی بھی جامعہ گجرات کی پہچان بن چکے تھے۔ انہوں نے جامعہ گجرات میں IHRMکے شعبہ کو مضبوط بناتے ہوئے اور طلبہ کی بہترین تربیت کے ذریعے پاکستان کی صنعت مہمانداری کی بے پناہ خدمت کی۔ تعزیتی اجلاس کے موقع پر یاسر افتخار علی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے یاسر افتخار علی کے پرانے طلبہ کے علاوہIHRMکے طلبا و طالبات ، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور انتظامیہ کے چیدہ اراکین نے شرکت کی اور یاسر افتخار علی کے لیے دعائے مغفرت اور کلمات خیرادا کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس گجرات نے ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2994گاڑیوں کے چالان کرکے ڈرائیورز پر 9لاکھ91ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈائون کے دورا ن موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں ، ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ا نہوںنے بتایا کہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 18ڈرائیورز کے لائسنس اور تین گاڑیوں کے روٹ اور تین کے پاسنگ معطل کر دیے گئے جبکہ تیز رفتاری پر دو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)گجرات ریجن کے تمام یو ٹیلٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی اشیاء نایاب ہو گئیں ،بتایا گیا ہے کہ عید سے قبل گجرات کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ، سفیدچنے،دال چنا،صوفی گھی،آئل ،مائیونیز سمیت دیگر کئی اشیاء سٹورز سے غائب ۔۔۔۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس سلسلہ میں گجرات ریجن کے انچارج اور سٹورانچارج بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں ،جبکہ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی کئی اشیاء بازار میں سستی ہیں اور سٹورز پر مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان اشیاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں اور وہ سٹورز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز اسلام آباد وسیم مختار نے بہرام خان نیازی کو گجرات میں ریجنل مینجر تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو عامر رشید کو گجرات سے لاہور تعینات کر دیا ہے ،بہرام کان نیازی کا تعلق میانوالی سے ہے انہوں نے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب کے خصوصی پراجیکٹ کے تحت ضلع میں گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے اور انہیں فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے” وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر”(وکس) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، منصوبے کیلئے چار کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے اور 15اکتوبر سے سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کیلئے مجوزہ اراضی کے معائنہ کے موقع پر کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس پراجیکٹ کیلئے لالہ موسیٰ کے قریب چار کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ سنٹر کی عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت نے 45ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر بننے والے اس سنٹر کے قیام کا مقصد گاڑیو کی فٹنس اور مسافروںکی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے ، روڈ پر چلنے والی ہر چھوٹی بڑی گاڑی کیلئے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر (وکس) سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہوگا اور سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو روڈ پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے بلاتاخیر آغاز کیلئے پلاننگ کی جائے اور منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)صنعتی ترقی کے اہم ترین منصوبہ چناب انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹس کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، خواہشمند افراد 30ستمبر تک چیمبرا ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں درخواست جمع کراسکیں گے ، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر چیمبرا ف کامرس میاں محمد اعجاز و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے حوالے سے کاروباری برادری کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے 20ستمبر کو چیمبرا ف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات میں بزنس کمیونٹی کا کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا جس سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، صدر چیمبرآف کامرس بھی خطاب کریں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے طویل عرصہ بعد گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے حکومت پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیمبرا ف کامرس کی مشاورت سے اراضی کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا یہ منصوبہ ضلع میں صنعتی ترقی کیلئے نہایت اہم اور سنگ میل ثابت ہوگا جہاں نہ صرف نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ رہائشی علاقوں میں قائم اندسٹریل یونٹس کی منتقلی سے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔صدر چیمبرا ف کامرس میاں محمد اعجاز نے چناب انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے بھرپور دلچسپی لینے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ماسٹر افتخار احمد کی خصوصی کاوش ۔ڈیرہ پر اجلاس ۔ملکہ چھپڑ اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانے کے لئے مقامی ایم این اے سے مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ ماسٹر افتخار احمد اعوان پر ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔جس کی صدارت چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے کی ۔اجلاس میں ملکہ کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل کے تجاویز لی گئیں ،جس میں یہ بات طے کی گئی کہ ملکہ کے حل طلب مسائل کے فوری حل کے لئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے سامنے مسائل پیش کئے جائیں تاکہ ان کا ممکنہ حل کروایا جا سکے ۔اجلاس میں دو رکنی کمیٹی بنائی گئی جو ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو ملکہ کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔اور ان کے حل کر لئے ان سے درخواست کی جائے ۔دو رکنی وفد سابق چیئرمین یو سی گلیانہ ملک غلام حیدر اعوان اور ملک محمد اشفاق ممبر یو سی ملکہ نے اہلیان ملکہ کی درخواست پر ملکہ چھپڑ کے پانی کی نکاسی اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانا اور اس کو پکا کروانے کے لئے ایم این اے کے گوش گزار کرنا ہے ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا نے ملکہ سے جانے والے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دے گی ۔اور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کئے جائیں گے ۔اہلیان ملکہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکہ قصبہ کے مکینوں کو صحت افزاء پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر سپلائی کے منصوبے کا بھی اعلان کریں ۔اجلاس میں پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان ۔ملک اشفاق ممبر ،ماسٹر افتخار احمد اعوان ۔ملک غلام حیدر اعوان ۔ملک اصغر علی اعوان ،ملک عبد الخالق اعوان ۔کے علاوہ معززین ملکہ نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اہلیان ملکہ نے 70سالہ ریت کو برقرار رکھتے ہوئے عید کے پہلے دن 775گھروں میں 3/3کلو پہنچا دیا۔اہل علاقہ کی اہلیان ملکہ کو مبارک باد تفصیل کے مطابق گزشتہ 70سالوں سے مولوی شیخ عبداللہ ملکوی کے زمانے سے قصبہ ملکہ میں گھر گھر قربانی کا سلسلہ جاری ہے ،اہلیان ملکہ قربانی کی سنت تو اپنے گھروں میں ادا کرتے ہیں۔اور اس قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دو حصے مسجد میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔جہاں پورے قصبہ میں کی جانے والی قربانیوں کا دو حصوں کا گوشت اکٹھا کیا جاتا ہے اور گھروں کے حساب سے اسے ہر امیر غریب کے گھر یکساں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کے گوشت کو محفوظ طریقے سے گفت پیک تیار کرتی ہے۔اور ہر گھر میں باعزت پہنچانے کا انتظام کرتی ہے۔جو علاقہ بھر میں ایک مثال ہے۔اور یہ مثال گزشتہ 70سالوں سے جاری و ساری ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے صدر مولانا شاہد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم نے دن بھر قربانی کا گوشت اکٹھا کیا ہے اور اسے پیک کیا ہے اور ہر گھر میں پہنچایا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کی تمام ٹیم بہت محنتی ہے اور لگن کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔تما م ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔جبکہ ملکہ میں جاری اس ریت پر قصبہ ملکہ کے گرد نواح کے لوگ بھی متاثر ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ قصبہ ملکہ کی طرز کا سسٹم رائج کریں۔جس سے ہر امیر غریب کو بابرکت گوشت کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)اسلام امن و سلامتی اور اعتدال کا دین ہے ۔ اسلام کا دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ عصبیتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔حج بیت اللہ مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کی علامت ہے جو دنیا کو پیغام دیتا ہے کہ مسلمان سلامتی اور امن پسند ہیں۔یہ بات رابطہ عالم اسلامی مکة المکرمةکے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔کانفرنس کی صدارت رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسٰی نے کہی۔کانفرنس سے پاکستان ، مصر ، فلسطین ، موزبیق ، لبنان، امریکہ اور سعودی عرب سمیت مختلف اسلامی ممالک کے قائدین نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیٰسی نے کہا کہ اسلام امن سلامتی اور اعتدال کا درس دیتا ہے ۔ اسلام کا دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہمیں نوجوانوں کی نظریاتی اور فکری تربیت کیلئے جدوجہد کرنی ہے تا کہ وہ انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے پھیلائے جانے والے غلط افکار سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی قیادت میں مسلمانوں کی خدمت کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے ۔ سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ امت مسلمہ میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کیلئے کوشش کی ہے ۔ قرآن و سنت کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں ہی ہمیں آگے بڑھنا ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ انسانیت کو اسلام کے نام پر قتل کرنے والے ہی حقیقی اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کا اصل منظر منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ اور مکہ اورمدینہ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن نائف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب دہشت گرد انتہاء پسند تنظیمیں اور ان کے سر پرست حج کے ایام میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی دھمکیاں دے رہے تھے ان حالات میں لاکھوں حجاج کی سلامتی کیلئے سعودی عرب کی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت تمام ممالک کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔اسلامی اور عرب ممالک میں مداخلتوں کو روکنے سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت نے ایک بار پھر حج پر بہترین انتظامات کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ہی خدمت حجاج کے اہل ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر پاکستان علماء کونسل کی طر ف سے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)ڈاکٹر اجمل نیازی 16 ستمبر 1947ء کو میانوالی پنجاب کے قصبہ موسیٰ خیل میں پیدا ہوئے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اور پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اجمل نیازی مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اپنے مادرِ علمی میں پڑھانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ادب کی مختلف اصناف میں گراں قدر تخلیقات تصنیف کیں۔ اِن کی مشہور تصانیف میں جل تھل، مندر میں محراب، پچھلے پہر کی سرگوشی، تخلص، تشخص، جنگ اور محبت، بازگشت وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نیازی علمی ادبی ثقافتی سماجی خدمات کو ملفوظِ خاطر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ستارۂ امتیاز عطا کیا۔ ڈاکٹر اجمل نیازی کی فن اور شخصیت پر جی سی یونیورسٹی کی ایک طالبہ شاہدہ تاج نے ایم فل کا مکالہ ‘رازوں کا جزیرہ’ کے نام سے لکھا ہے جسے علامہ عبدالستار عاصم نے مرتب کیا ہے۔ ڈاکٹر اجمل نیازی کو ڈاکٹر نذیر احمد، ڈاکٹر اجمل، اشفاق احمد، بانو قدسیہ، احمد ندیم قاسمی، وزیر آغا، ڈاکٹر صفدر محمود، اعزاز احمد آذر، عطاء الحق قاسمی، امجد اسلام امجد، ڈاکٹر خورشید رضوی، مجیب الرحمن شامی، مجید نظامی، اسد اللہ غالب، علامہ عبدالستار عاصم، افتخار مجاز، ملک مقبول احمد اور دیگر اہلِ علم و دانش سے محبتوں کا خراج حاصل کرنے کا بھی افتخار و اعزاز حاصل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے ماہ ستمبر کو فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جانثاران پاکستان کے تحت منانا قومی سوچ کی ترجمانی ہے ستمبر میں افواج پاکستان نے قلیل تعداد میں ہوتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن ملک کی افواج کو عبرتناک شکست دے کر بھاگنے پر مجبور کردیا ،پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی ۔جانثاران پاکستان کے تحت مسلم لیگ یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کی قربانیوں سے نئی نوجوان نسل کو آگاہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں سید بلال مصطفی شیراز ی مرکزی صدر ، ملک شکیل سکندر سیکرٹری جنرل کے ساتھ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مسلم لیگ یوتھ ونگ میڈیاسیل کے سیکرٹری فرحان شاہ کی کاوشوں کو سراہا جو انتہائی محنت سے اس کام کو سرانجام دے رہے ہیں ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ ماہ ستمبر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہیدوں کی خدمات کو اجاگر کیا جارہا ہے اور پاک فوج کے شہیدوں اور ان کی لازوال قربانیوں کو یاد دلانے کیلئے بھر پور مہم چلائی جارہی ہے جس پر یوتھ ونگ کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال(جی پی آئی)خلفائے راشدین کی سیرت پر عمل ہی حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی کنارے لگا سکتا ہے ۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے صبر و استقلال ، سخاوت و دیانت ، مخلوق خدا کی خدمت و فلاح سے خلافتِ اسلامیہ کو زینت و کامیابی دی۔ اسلام سخاوت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر تا قیامت نازاں رہے گا۔ نبی کریم ۖنے اپنے دستِ مبارک کو عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ قرار دے کر خلیفہ سوئم کو دنیا میں سب سے ممتاز بنا دیا ۔ سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے سید الانبیاء ۖ سے دو مرتبہ جنت حاصل فرمائی ہے ۔ 18ذوالحجہ یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر ملتِ اسلامیہ کو بھر پور خراج عقید ت کیلئے کانفرنسز و سیمینار عظمت عثمان غنی رضی اللہ عنہ منعقد کر کے نسل نو کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشناس کرانا چاہیے ۔حکمران یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو سرکاری سطح پر منانے اور عام تعطیل کرنے کا اعلان کریں ۔ نصاب تعلیم سے مغربی فرسودہ عشقیہ کہانیاں نکال کر سیرتِ خلفافت اسلامیہ کے روشن و حسین پہلوشامل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و چیئرمین ادارہ تاجدا ریمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں فضائل سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عنوان پر بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا خلیفۂ سوئم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سابقون الاولون اور ذوالحجرتین ہیں ۔ ابتدائے اسلام سے لے کر خلافت تک سر بلندی اسلام اور فروغ دین محمدی ۖ کیلئے آپ کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ بیر رومہ کی خریداری ، غزوۂ تبوک میں مالی معاونت اور ہر مشکل وقت میں اپنے جان و مال سے جانثاریٔ مصطفےٰ ۖ آپ کی سیرت کے درخشندہ پہلو ہیں ۔ آج امت مسلمہ عربی و عجمی ،علاقائی و لسانی، رنگ و نسل اور قبائل کے امتیازات میں بٹ کر اپنا رعب و دبدبہ ختم کرتی جا رہی ہے۔پاکستانی قوم خلفائے راشدین کی پاکیزہ سیرت کو اپنا غلبۂ اسلام اور سر بلندیٔ پاکستان کیلئے متحد ہو جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جا معتہ المنتظر میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اور دیگر علماء کرام کے ساتھ ملاقات کی ، جس میں مذہبی، قومی امور اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ عارف واحد ی نے ملک میں امن و امان کی صورت حال ،عزاداری کے مسائل،مشکلات،مقدمات،زائرین کی مشکلات پر قومی پالیسی بارے بریفنگ دی۔ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی جو لائحہ عمل دیں گے تمام علماء کرام،مدارس اور عوام ان کی ہر آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیارہیں۔ مجوزہ آل پاکستان علما وذاکرین کانفرنس اور قومی اجتماع پر تفصیلی مشاورت بھی ہوئی۔ علامہ واحدی نے ایک روزنامے کے کراچی ایڈیشن میں چھپنے والے متنازع آرٹیکل اور علامہ رمضان توقیر کی توہین کے حوالے سے تفصیل بھی بتائی۔ علماء کرام نے ایسی گستاخیوں پر جامع لائحہ عمل بنانے پر زور دیا تاکہ علماء کرام اور عوام ان شرپسند عناصر سے آگاہ رہیں۔