گجرات کی خبریں 15/10/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاپولر پائپ تیار کرنیوالے وحید شہزاد پلاسٹک ورکس پرائیویٹ کمپنیز کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کے پلمبرز کے اعزاز میں رچنا کانٹینیٹل ہوٹل میں پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ضلع گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات اور سید مزمل حسین شاہ چیف ایگزیکٹو گرین ایڈز ، اور محمد یعقوب سیٹھی آف سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی تھے۔ جبکہ اس تقریب کی صدارت جنرل مینیجر پاپولر پائپ انڈسٹری خواجہ سعود نے کی۔ پلمبرز میں قرعہ اندازی کے ذریعے لاکھوں روپے کے انعامات ‘ جن میں وال کلاکس ‘ٹول کٹس’ کٹ بیگ’ ہیٹرز’ واٹر سیٹ’ ہاٹ واٹر سیٹ و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ پلمبرز میں بذریعہ سوال و جواب بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ناقص میٹریل سے تیار ہونیوالے پی وی سی پائپ نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ اس سے جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل مینیجر پاپولر پائپ لاہور سعود عزیز نے گوجرانوالہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1975ء میں وحید شہزاد پلاسٹک ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ مینو فیکچرز کمپنی بنائی گئی جنہوں نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کی اور دنیا بھر میں جدید ترین مشینری سے پی وی سی پائپ تیار کئے۔ حافظ رضوان حیدر اسسٹنٹ مینیجر نے کہا کہ یہ ادارہ 1975ء سے کام کرر ہا ہے تمام مصنوعات پاپولر الیکٹریکل کنڈیوٹ ‘ سیوریج’ واٹر سپلائی’ پی پی آر 100′ پائپ اور فٹنگز ‘پاپولر الیکٹریکل کیبل ٹرنک’ پاپولر گارڈن پائپ اور پاپولر الیکٹریکل سوئچز کو نیشنل و انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ ورژن راء میٹریل سے دور حاضر کے جدید ٹیکنالوجی کی امپورٹڈ مشینری پر ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی منظم کوالٹی کنٹرول کے تحت تیار ہو رہا ہے۔ مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے سیوومیٹ ویٹ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ادارہ اپنی ٹیسٹ لیبارٹری کے علاوہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی اتھارٹی اور پلاسٹک ٹیکنالوجی سنٹر جیسے نامور اداروں سے بھی منسلک ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مصنوعات میں آنیوالی جدت سے آگاہی کیلئے ادارہ کا پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹس سنٹر ‘ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل سے اشتراک میں ہے۔ اور پاکستان میں پانچ سال سے مسلسل برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر رہا ہے۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کا جنرل اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت الحاج محمد یونس نقشبندی’ صدر بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان نے کی۔ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کا شرف فیض الحسن نے حاصل کیا جبکہ محمد افضل نقشبندی پیرو شاہ’ محمد عثمان اسلم نقشبندی’ صوفی اسلم نقشبندی گوجرانوالہ’ میاں عثمان اسلم نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر 24 نومبر 2016ء کو ہونیوالے عرس مبارک کی تیاریوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ اجلاس میں احمد صادق ‘ نوید احتر نقشبندی’ قاری عمران نقشبندی’ منصور احمد نقشبندی’ محمد نواز احمد نقشبندی’ محمود اقبال نقشبندی’ محمد قیصر نقشبندی’ صوفی الیاس نقشبندی’ علی صراف نقشبندی’ شوکت علی نقشبندی’ حاجی غلام رسول نقشبندی ‘ حاجی عبدالرحمن نقشبندی لالہ موسیٰ’ خالد ڈار نقشبندی لالہ موسیٰ’ ارشد نقشبندی لالہ موسیٰ’ ‘ ساجد ڈارنقشبندی لالہ موسیٰ’ ‘ حاجی ناصر حسین نقشبندی فتح پور’ حاجی عبدالقدیر نقشبندی’ چوہدری افتخار احمد نقشبندی’ اشفاق احمدنقشبندی’ چوہدری زاہد حسین نقشبندی’ ‘ شہزاد احمد نقشبندی’ قاری واصف حسین’ حافظ ابوبکر نقشبندی’ محمد شاہد چشتی’ خادم حسین نقشبندی’ بیکنانوالہ’ ملک خرم شہزاد ملہو کھوکھر’ حیدر صراف’ صوفی محمد الیاس بھکڑیوالی’ عابد حسین نقشبندی اتووال’ عدنان احمد نقشبندی دلو’ حافظ آفتاب احمد نقشبندی حاجی والا’ محمد یونس نقشبندی یونس کارنہ’ چوہدری عنصر میکن دتیوال’ ساجد نقشبندی سرائے ڈھینگ’ محمد حمید نقشبندی سرائے ڈھینگ’ فخر حسین نقشبندی خواص پور مراڑیاں’ صوبیعدار قدر داد نقشبندی’ حاجی عبدالمجید نقشبندی’ شاہد حسین نقشبندی’ محمد بلا نقشبندی’ ‘ کاشف محمود نقشبندی’ حاجی فضل حسین ‘ ندیم نقشبندی’ ‘ نعمان احمد نقشبندی’ صوفی محمد اقبال نقشبندی’ محمد حفیظ نقشبندی’ محمد لطیف نقشبندی’ ‘ ثاقب حسین نقشبندی’ پھالیہ’ عبدالغنی نقشبندی دتہ سخی’ حضر حسین نقشبندی’ توقیر احمد نقشبندی’ چھوکر کلاں’ یاسر محمود نقشبندی’ ‘ زاہد حسین سلطان کھوکھر غربی’ مقبول حسین نقشبندی’ رمیض حسین نقشبندی’ محمد عارف نقشبندی’ ‘ ملک اکرام گلانوالہ’ ملک احسان نقشبندی گلانوالہ’ ملک احسن ‘ ثاقب حسین نقشبندی پھالیہ و دیگر نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) رانیوال سیداں میں عظیم الشان 87 ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت گجرات نے کی۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے علماء کرام مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی علامہ جمال الدین بغدادی’ و دیگر نے کیا۔ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید علی حسین شاہ ‘ پیر سید نذر حسین شاہ ‘سید جماعت علی شاہ’ سید افگن شاہ ‘ سید دلدار شاہ ‘ سید عابد شاہ’ سید علمدار شاہ ‘ سید ذوالفقار شاہ’ و دیگر علمائے کرام و پیران کرام نے شرکت کی۔ صدارتی خطبہ کے دوران صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ موجود حالات میں فلسفہ شہادت شہدائے کربلا اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اسلام اور ملک کو جن سازشوں اور چیلنجز کا سامنا ہے ان کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا نے اپنی جانیں دیکر اسلام کو بچایا۔ اور اب بھی وہی وقت آیا ہے جب پاکستان اور اسلام کو بچانا ہو گا۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے افراد کی قربانی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے گجرات میں تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ جس کے لئے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور سرکاری تعلیم اداروں میں جس طرح تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے اس سے غریب عوام کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ ان کی ایماندارانہ کاوشوں سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی سامنے آ رہی ہے۔ اور ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں وہ ایم ایمانداری ‘ محنتی اور دیانتداری آفیسر ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) محرم الحرام کے دوران تھانہ دولت نگر کی حدود میں پولیس کی شاندار کارکردگی۔ جگہ جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات SHO ناصر چیمہ کی سربراہی میں پولیس 24 گھنٹے متحرک رہی اور عشرہ محرم الحرام کے دوران ہونیوالی مجالس’ محافل اور شہادت کانفرنسوں میں پولیس کی نفری تعینات رہی اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اہل علاقہ نے ایمانداری محنتی پولیس آفیسر ناصر چیمہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی امن و امان کیلئے کاوشوں کو بے حد سراہا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) اعلحضرت شیرربانی میاںشیرمحمد شرقپوری نقشبندی مجددی رح کیبرادرحقیقی ثانی لاثانی حضرت میاں غلام اللہ شرقپوری نقشبندی مجددی وفخرالمشائخ حضرت میاںجمیل احمدشرقپوری نقشبندی مجددی 18:17اکتوبرکوشرقپورشریف میں منقدہورہاہے شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عدالتی سزا یافتہ گستاخ رسول کو اغیار کی خشنودی کیلئے رہا کیا گیا تو امت مسلمہ کے دینی جذبات شدید مجروح اور ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہوجائینگے۔ دہشتگردی اور فرقہ وارانہ قتل وغارت کے حامیوں اور مخالفوں کو ایک صف میں کھڑا کرنا پاکستان کیخلاف خطرناک ترین سازش ہے، فوری انصاف نہ کیا گیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی اور دہشتگردی کیخلاف لڑی جانیوالے جنگ منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہۖ کے بانی پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری ودیگر علماء نے جی ٹی ایس چوک گجرات میں بہت بڑے احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم ناموس رسالتۖ” منایا گیا، جمعة المبارک کے اجتماعات میں خطباء اسلام نے ناموس رسالت کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اذان، مساجد، دارس اور سنی علماء پر ناجائز پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ علماء نے کہا کہ اسلام اور آئین پاکستان میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے لیکن بڑے دکھ کی بات ہے کہ 44گستاخانِ رسول کے مقدمات زیر التواء ہیں اور دشمنانِ اسلام کی مداخلت کی وجہ سے آج تک ایک گستاخ رسول کو بھی سزا نہیں دی گئی بلکہ ہر حکومت قانون ناموس رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی بات کر کے مسلمانوں کے دینی جذبات کو شدید مجروح کرتی رہی ہے۔ حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ آسیہ ملعونہ نے مسلمانوں کے آقا ۖ کی شان اقدس کے خلاف غلیظ گالیاں بکیں اور سیشن کورٹ وہائی کورٹ نے آسیہ ملعونہ کو سزائے موت کا حکم دیا لیکن پوپ آف روم آسیہ ملعونہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کر کے پاکستان کے عدالتی نظام میں کھلی مداخلت کر رہا ہے اور پیرس میں آسیہ ملعونہ کیلئے رہائش بھی تیار کر دی گئی ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے کورٹس کے فیصلوں کے علی الرغم دشمنان دین کے احکام پر عمل کی سوچ رکھتے ہیں۔ لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شدید کشیدگی پیدا ہوجائے گی۔ علماء نے کہا کہ قرآن وحدیث کے واضح احکام اور آئین پاکستان کے قانون ناموس رسالت295/Cپر عمل درآمد یقینی بنایاجائے بصورت دیگر مسلمان اٹھ کھڑے ہونگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ گستاخی رسول کے انسداد کیلئے خصوصی ادارہ قائم کیا جائے جو اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔ مقررین نے مزید کہا کہ مسلمان 19اکتوبر کو ایک بجے دن داتا دربارتا پنجاب اسمبلی ناموس رسالت مارچ اور دھرنا کامیاب بنائیں تاکہ دین اسلام پر پابندیوں اور محب وطن سنی علماء کیخلاف سازشوں کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر پیر قاضی محمود احمداعوان شریف، علامہ عبد الرشید اویسی، مفتی عبد الرحمن نعیمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) کالج آف فزیشنزو سرجنز پاکستان کی ٹیم کا دورہ ٔ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال نواز شریف میڈیکل کالج گجرات۔ کالج آف فزیشنز و سرجنز پاکستان کی ایک ٹیم نے مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ فیلو شپ کی منظوری دینے کے لیے گذشتہ روز نواز شریف میڈیکل کالج جامعہ گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ABSTHآمد پر پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گِل نے مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں کے ہمراہCPSPکی ٹیم کا استقبال کیا۔ کالج برائے فزیشنز و سرجنز پاکستان کی ٹیم میں رجسٹرارCPSPڈاکٹر سید وقار احمد، ڈاکٹر وسیم عصمت چوہدری، ڈاکٹر محمد سعید منہاس، ڈاکٹر صفدر علی شاہ اور ڈاکٹر ثمینہ شمیم شامل تھے۔ اس موقع پر نواز شریف میڈیکل کالج کے ABSTHمیں چار شعبہ جات انستھزیالوجی، آرتھوپیڈکس، پیڈیاٹرکس اور یو رالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ فیلو شپ کی کلاسوں کے لیے موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر زاہد صدیق، ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈاکٹر قاضی عادل نے مذکورہ شعبہ جات میں سہولتوں کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے ایک سیر حاصل جائزہ پیش کیا۔ پرنسپل NSMCپروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گلِ نے نواز شریف میڈیکل کالج کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہNSMCاپنی علمی خدمات اورا علیٰ تعلیمی نظام کی بدولت پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کا ایک اہم ادارہ بن چکا ہے۔ یہاں پر موجود اساتذہ پوری توجہ اور لگن سے تدریسی خدمات سرانجام دیتے ہوئے طلبہ میں طب کی تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیںABSTHمیں اساتذہ اپنی ماہرانہ کاوشوں کے ذریعے عوام کوصحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ NSMCایک جدید طرز کا ادارہ ہے اور اپنے بہترین سالانہ نتائج کے ذریعے اس نے پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں اپنی ساکھ قائم کی ہے۔ بعد ازاں CPSPکی ٹیم کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف کلینیکل شعبہ جات اور وارڈوں کا دورہ کروایا گیا۔ CPSPٹیم نے NSMC کی صحت اور تدریس بارے کا وشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ایک قومی خدمت ہے۔ تدریسی معیار یقینا کسی بھی شعبہ کی کامیابی کی اعلیٰ ضمانت ہوتا ہے۔ NSMCاپنے طلبہ واساتذہ میں تحقیقی کلچر کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ہمیںNSMCکے مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ فیلو شپ کے اجراء پر خوشی ہو گی۔ یہاں پر یاد رہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کے پانچ شعبہ جات میں CPSPکی جانب سے پہلے ہی فیلو شپ پروگرام کے تحت کلاسوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے اعلیٰ معیار تدریس اور لیبارٹری و لائبریری و دیگر سہولتوں کے پیش نظر جلد ہی مزید چار شعبوں میں CPSPکی جانب سے فیلو شپ پروگرام کے تحت کلاسوں کا اجراء متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اچانک جلالپور جٹاںروڈ کا دورہ کیا اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سٹرک کے اطراف لگائے جانیوالے درختوں اور پودوں کا جائزہ لیا، ڈی او فارسٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ جنگلا ت کے افسران کو ہدایت کی کہ درختوںاور پودوںکی دیکھ بھال کا عمل مزید موثر بنایا جائے انکے ضروری کانٹ چھانٹ اور جڑی بوٹیوںکی کٹائی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میںکمی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے یہ منصوبہ نہایت اہم ہے جس میںکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جلالپور جٹاںروڈ کے علاقہ کے مکینوں سے بھی کہا کہ وہ بھی ان پودوں کی دیکھ بھال میںاپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جناح پبلک سکول میں کالج بلاک کی تعمیر مارچ تک مکمل کی جائے، دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کیلئے ہوسٹل کی تعمیر ، ایم فل ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو ماہانہ 5ہزار روپے الائونس دیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، میاں محمد الیاس، شہزادہ عبدالمجید شادابیہ، پرنسپل ترنم ریاض و دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے ، بورڈ آف گورنرز کے ممبران تعمیراتی کام کی نگرانی کریں تاکہ کالج بلاک کو ہر لحاظ سے ماڈل پراجیکٹ بنایا جاسکے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ منصوبے کی نگرانی کیلئے انجینئر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اس مقصد کیلئے تین رکنی سب کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس میں پرنسپل ترنم ریاض، میاں محمد الیاس اور عبدالمجید شادابیہ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح پبلک سکول و کالج کے ذہین طلبہ و طالبات کو وظائف دیے جائیں گے، ٹینس سیکھنے کے شوقین طلبہ کی کوچنگ کیلئے جمخانہ کے کوچ کی خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔اجلاس میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ اس حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تاہم ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ بورڈ آف گورنرز نے ایم فل کی اعلی تعلیمی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو فوری طور پر پانچ ہزار روپے ماہانہ الائونس ادا کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کی جسمانی تربیت کیلئے پاک فوج سے ریٹائرڈ اہلکار کی خدمات حاصل کی جائیں گی نیز سکول کے طلبہ و طالبات کو شہباز شریف پارک، وال آف گجرات، سپورٹس جمنزیم، جمخانہ اور دیگر پراجیکٹس کا مطالعاتی دورہ کرایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے ڈاکٹر انوار منیر چوہدری کو بہترین کارکردگی پر شاباش ۔ صوبائی مشیر صحت نے THQ ہسپتال کھاریاں کے اچانک وزٹ پر ای این ٹی ڈیپاراٹمنٹ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی پر ENT سپیشلسٹ ڈاکٹر انوار منیر چوہدری کی کارکردگی کو سراہا اور خصوصی طور پر انہیں شاباش دی ۔ گجرات ، جہلم ، منڈی بہائوالدین ، بھمبر اضلاع کے مریضوں کی بڑی تعداد ڈاکٹر انوار منیر چوہدری سے مستفید ہو رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)حکومتی ذرائع کے مطابق ملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں یہ بات تو خوش آئند ہے مگر ان ذخائر کا عوام کو تاحال کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا آج بھی اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سبزی، پھل، فروٹ، گوشت، دالیں، چینی، چاول، آٹا، گھی، چائے کی پتی اور وہ تمام اشیاء جو کہ ہر انسان کے استعمال کے لئے ضروری ہیں ان کی قیمتیں بھی آسمانوں پر ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکمران ان ذخائر کا عوام کو بھی براہ راست فائدہ پہنچائیں صرف تاریخ بنانے پر نہ رہیں قیمتوں میں کمی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری وسیم احمد جاوید بیگہ نے کہا ہے کہ 30ستمبر کی طرح30اکتوبر کو بھی اپنے لیڈر چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے نوجوان مکمل تیاری میں ہیں اس مرتبہ بھی کلیدی کردار ادا کریں گے اور ہراوّل دستہ ثابت ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ PTI عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے باقی کی تمام اپوزیشن چوروں کو بچانے کے لئے متحد ہو چکی ہے مگر اب چوروں، لٹیروں کا یوم حساب قریب ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلہ کے لئے سرگرمیاں عروج پر ہیں مخصوص سیٹوں پر انتخابات کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں ہر یونین کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ آج آخری تاریخ ہے اس کے بعد جانچ پڑتال ہوگی جبکہ یونین کونسلوں کے 12نومبر کو انتخابات ہوں گے میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر10نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کے مکمل ہونے کے بعد ضلعی کونسلوں کے انتخابات ہوں گے اور پھر ضلع چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)حکومت پاکستان، پاک فوج، سیکورٹی اداروں کی بہترین کارکردگی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور لوگوں کے مکمل تعاون سے عشرہ محرم اور عاشورہ محرم کے دن پرامن طریقہ سے گزارا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری عقیل انجم لطیف مہمند چک(ڈنمارک) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے دشمن کامیاب نہیں ہو سکا اگر یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے تو دشمن منہ کی کھائے گا اور ملک پھر امن کا گہوارہ بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پی ٹی سی ایل نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت عوام کو مواصلات کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تحصیل کھاریاں کے شہروں ڈنگہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ، کوٹلہ ککرالی سمیت ملک بھر کی 100ٹیلی فون ایکسچینجز کو مکمل طور پر آپٹک فائبر سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس منصوبہ پر کام کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا اور زیادہ سے زیادہ تمام ایکسچینجزکو ایک سال میں مکمل طور پر دنیا کے جدید ترین نظام فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے صارفین ٹیلی فون کو جدید مواصلات کی سہولیات سمارٹ ٹی وی، تیز ترین سپیڈ کے ساتھ نیٹ کی سہولیات میسر آئیں گی اور کمپلینٹ نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق تحصیل کھاریاں کو فیزون میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے امید ہے کہ6ماہ میں ڈنگہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ سے کوٹلہ کی ٹیلیفون ایکسچینجز کو مکمل طور پر آپٹک فائبر سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایکسچینج سے کیبنٹ تک پرانی فرسودہ کیبل کی جگہ آپٹک فائبر کیبل نصب کی جائے گی جبکہ کیبنٹ کی جگہ جدید ترین میٹرو ایکسچینج M.SAG نصب کی جائے گی جس سے صارفین کو20ایم بی سپیڈ پر مشتمل نیٹ اور سمارٹ TV کی سہولیات دستیاب ہوں گی میٹرM.SAG ایکسچینج کی تنصیب زیادہ سے زیادہ 2.8کلومیٹر کے لئے ہوگی جو ایک کلومیٹر سے کم ہو سکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل کھاریاں میں23ہزار فون کنکشن کی گنجائش ہے جس میں ڈنگہ میں5ہزار، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور کوٹلہ میں6-6ہزار کنکشن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں کے عوامی، مذہبی اور تجارتی حلقوں نے عشرہ محرم پرامن طریقہ سے گزرنے پر جہاں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے وہاں حکومت پاکستان اور تمام محکموں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ماننے والے بھی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ان بابرکت ایام میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے عشرہ محرم میں امن و امان کے قیام کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے عشرہ محرم اور بالخصوص یوم عاشورہ پورے ملک میں بخیر و عافیت گزرا۔ پاک فوج، رینجز، پولیس اور تمام انتظامی اداروں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ملک بھر میں امن و امان قائم رہا اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں ملی تمام سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت ملک میں عام دنوں میں بھی امن و امان کے قیام کے لئے پرعزم اور کوشاں ہے پاک فوج اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک پیج پر ہیں20کروڑ عوام بھی مکمل حمایت کرتے ہیں عاشورہ پرامن و امان کے قیام کا سہرابے شک حکومت پاکستان کے سر جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) حق وسچ کی فتح حسینیت اورظلم وجبرکانام یزیدیت ہے۔اہلسنت کاہرفرداہل بیت سے محبت اپنے ایمان کاحصہ جانتے ہیں۔اہلسنت کی تمام تنظیمیں،ادارے دین حق کی سربلندی اوریزیدی قوتوںکامقابلہ کرنے میںہراول دستے کاکام کررہی ہیں۔حضرت امام حسین نے اپنے خاندان کے ساتھ کربلا میںحق وسچ سچے دین کے پرچم کوبلندکرتے ہوئے جان قربان کرکے مسلمانوںکے لئے ایک راہ متعین کردی کہ مسلمان یزیداورظالم کے سامنے سینہ سپرہوجائے کمزوری نہ دکھائے۔ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی حاجی حنیف طیب نے مرکز فیضان شیخ القرآن جامع مسجد غوثیہ (اسٹیشن والی)وزیرآبادمیںراہنما جماعت اہلسنت شاہ تراب الحق مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمعروف دینی سکالرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،قاری سعیداحمدارشد،قاری عبد الرزاق،ملک محمدیوسف چاند،قاری عارف نقشبندی،محمدعمران کیلانی،عاصم عطاری،فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ،عثمان چیمہ ایڈووکیٹ،محموداخترجوندہ ایڈووکیٹ،پروفیسرمحمدارشد بخاری،ڈاکٹرنثاراحمد،ڈاکٹرسید رضا سلطان ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ شیخ القرآن محمدعبد الشکورہزاروی کی دین اسلا م مسلک اہلسنت کے لئے خدمات کوفراموش نہیںکیا جاسکتا۔انہوںنے دعوت تبلیغ کواپنی زندگی کامشن بنایا ہوا تھا۔اب انکے مشن کواس خانوادہ کے پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی آگے بڑھا رہے ہیں۔شاہ تراب الحق مرحوم نے ہرمقام ہرجگہ پراہلسنت کے پرچم کوبلندکیااورمسلک کے پرچار کے لئے وہ اسمبلی کے فلوریاکسی بھی محفل میںحق بات کہنے سے بازنہ رہتے تھے۔انہوںنے نمازجمعہ کے بعددرووسلا م پرپابندی کے سرکلہرکے خلاف آوازبلندکی اورسرکلرجاری کرنے والے نادم ہوکرسرکلرواپس لینے پرمجبورہوئے۔انہوںنے کہا کہ کراچی نشترپارک واقع میں63حقیقی افرادہمارے سے جداہوئے جو مسلک اہلسنت کابہت بڑا نقصان تھا۔ہم نے خون دیکراسلا م کی تعلیمات کوجاری رکھنے میںحضرت امام حسین کی سنت کواپنا یامجھے یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ سعودی عرب کی کنگ عبد العزیزیونیورسٹی میںرحمت العالمین ۖ پردرودوسلا م پڑھا۔اس موقع پراہلسنت کے ترجمان قاری محمدعمران کیلانی نے آسیہ ملعونہ کوپھا نسی دینے کامطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)کشمیریوںپر بھارتی ظلم وتشددو بربریت نے چنگیزیوںکومات دے دی،کشمیری پاکستان کی محبت میںاپنی جانوںکے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انشاء اللہ جلد کشمیر حصہ ہوگا۔کشمیریوںکی قربا نی سے آزادی کشمیرکاخواب پورا ہوگا ۔ان خیالات کااظہارپیر محمدعارف ہزاروی نے تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ وجملہ تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام پاک فوج زندہ باداورکشمیر بنے گاپاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اہلسنت کے قاری مختاراحمدجلالی،قاری شاہد مجیدحیدری، محمدسعید نیازی،محمدعلی رضا،منہاج القرآن کے قاضی محمدرضوان قادری،ڈاکٹر سلیم ضیائ،انجمن طلبا ء اسلا م کے حافظ حامد سعید، بزم داتا شاہ نور ولی سرکارغلام حسین نوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ اقوام عالم کشمیرمیںہندو بنئے کے ظلم وستم پرآنکھیںکیوںبند کئے ہوئے ہے ۔سینکڑوںکشمیری اپنے خون سے آبیاری کرکے کشمیر کی آزادی کوجلابخش رہے ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہے۔افواج پاکستان ملکی دفاع سے غافل نہیںہندوبنئے کوبھرپور جواب دے گی۔جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جواقدامات کررہے ہیںوہ قابل تحسین ہیں۔ہم افواج پاکستان کوسلا م پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی گستا خان رسول جیلوںمیںبندہیںان کو فوری پھا نسی دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارعوام کی عدالت میںموجودہیں۔پہلے بھی عوامی خدمت بلا تفریق سرانجام دی اب بھی اس جذبے سے خدمت کریںگے۔اپنے علا قے کومثالی علا قہ بنائوںگا۔علاج معالجے ،صاف پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جائیںگی ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین یوسی سوہدرہ الحاج محمدسلیم دولہ نے برگیڈئیربابر علائوالدین کے ہمرا ہ سوہدرہ کے دورہ کے موقع پرکیا کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)محبت رسول ۖ مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے ۔اس کوپروان چڑھا نااورپرچارہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونی چا ہئے۔کمزورسے کمزورمسلمان محبت رسول ۖ میںمرمٹنے کواعزازجانتا ہے۔ان خیالات کا اظہارکیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ غیر مسلم طاقتیں مسلمان کے دل سے محبت رسول ۖ نکالنے کی کوششیں کررہی ہیںمگران کومعلوم نہیںکہ مسلمان کے دل ودماغ سے اگرمحبت رسول ۖ نکل جائے تووہ مسلمان توبعد میںانسانیت کے درجے سے گرجا تا ہے کیونکہ آپ ۖ نے دنیا میںاخوت وبھائی چارے کی جوتعلیم دی ہے اس سے انسان کوانسانیت کی معراج تک پہنچادیاہے اورمسلمان اس معرا ج کوکھونہیںسکتا۔مسلمان آپ ۖ پرجان کیالاکھوںجانیںقربان کرنے کوتیارہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آبادد(جی پی آئی)یوم عاشور پر امن و امان میں بہتری کے پس پشت تمام مکاتب فکر کے علماء حکومت اور ریاستی اداروں کی بیداری ،چابک دستی اور احساس ذمہ داری کا رفرما ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آبادمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یوم عاشور بخیر و خوبی اور عافیت و سلامتی کے ساتھ گزر گیااس دوران ملک بھر میں بد امنی، دہشتگردی، تخریب کاری، شرانگیزی ،فرقہ واریت اور مسلکی تصادم کا کوئی چھوٹا بڑا واقع یا سانحہ پیش نہیں آیاملک کے ریاستی ادارے جس طرح ہمہ نوع دہشتگردی کے انسداد کے لیئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ٹھوس لاحہ عمل پر عمل پیرا ہیں اس پر علماء حکومت اور پاکستان کی باشعور عوام کا کردار قابل تحسین ہے مستقبل میں بھی قیام امن کی کوششوں کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جائے تاکہ درپیش خطرات کا صحیح معنوں میں تدارک کیا جا سکے اور ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانی پڑے ملک کے دفاع اور بقا کے لیئے سب سے پہلا اور بنیادی قدم اتحاد و اقفاق ہے اور تمام مکاتب فکر کے ہاں ہم آہنگی کا ہونا بے حد ضروری ہے بعض نجی ٹی وی چینلز پر بے منع تبصروں ،تجزیوں کی وجہ سے انتشار کی فضا پیدا ہو تی ہے موجودہ حالات میں منفی تجزیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان کی سیاسی مذہبی اور عسکری قیادت انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے متحد ہیں یکم محرم تا دس محرم انتہائی عقیدت و احترام سے گزر گیاتمام مکاتب فکر کے علماء اور قائدین حکومت ،پاک فوج ،رینجرز ،پولیس ،کیبنٹ کمیٹی ،اتحاد بین المسلمین کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہمیشہ امن کا گہوارا بنائے ۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)عالم اسلام کا اتحاد،فرقہ وارانہ تشدد کاخاتمہ اور امت کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا پاکستان علماء کونسل کا شعار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملت اسلامیہ باہمی اتحاد و اتفاق سے اپنے مسائل کو حل کرے۔ شام سے یمن اور کشمیر تک بہنے والا خون امت کو یکجا اور متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مصر اور سعودی عرب کے ایک ہفتے کے دورے پر روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے ۔ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ کو طویل عرصہ گزرچکا ہے لیکن اقوام متحدہ نے کوئی کردارادانہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب کی سرحدوں پر دہشتگرد گروہ جمع ہورہے ہیں اور شام ،عراق میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ۔یمن،لیبیائ،افغانستان ہر جگہ آگ ہی آگ ہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتحاد سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نکالنے کیلئے مسلم قائدین کو اپنا کرداراداکرنا ہے اور اس سلسلہ میں مصر میں فتویٰ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس اہمیت کی حامل ہوگی ۔کانفرنس میںشرکت کیلئے جانے والے وفد میں ان کے ہمراہ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا اسد اللہ فاروق بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ملت اسلامیہ نے واقعہ کربلا سے جذبہ حریت حاصل کیا ۔مسجدوں میں اذانیں اور خطبے ،مدارس میں تلاوتِ قرآن ،احیائے احکام خداوندی و مصطفوی ۖاور شریعت کی بالا دستی کا جذبہ سب کردار حسین رضی اللہ عنہ کا صدقہ ہے ۔سید نا امام حسین رضی اللہ عنہ کی محبت ذریعہ نجات اور شہادت اسلام کا سرمایہ افتخار ہے۔ نواسۂ رسول ۖ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدانِ کربلا میں دفاع اسلام اور تحفظ ناموسِ رسالت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔یزید نے حدود اللہ کی پامالی اور شریعت کے آفاقی قوانین میں تبدیلی کی ٹھان رکھی تھی ۔ جگر گوشہ بتول رضی اللہ عنہما نے یزیدی افکار کو ہمیشہ کے لئے اپنے پائوں تلے دبا دیا ۔ملتِ اسلامیہ کو امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہر یزید کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ۔خاندانِ نبوت کے خون سے شجر اسلام کی ایسی آبیاری ہوئی کہ تاقیامت اسلام کی کھیتی لہلہاتی رہے گی۔قومِ مسلم تاقیامت اپنے اس عظیم محسن کو عقیدتوں کے نذرانے پیش کرتی رہی گی ۔شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ سے یزیدیت تا قیامت سر نگوں ہو گئی ۔ حق و باطل کے اس معرکہ نے ایمانی قوت کو جلا بخشی ۔ خاندانِ رسول ۖ نے صبر و رضا سے قربانیاں پیش کر کے اسلام کے پرچم کو سربلند کیا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،علامہ پیر سید محمد واجد گیلانی راہنما جمعیت علمائے پاکستان پنجاب اور علامہ رب نواز اویسی نے مرکزی جامع مسجد حیدری سبز منڈی گوجرانوالہ اور جامع مسجد شمیر میں عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کو آج پھر جذبۂ حسینی رضی اللہ عنہ سے سرشار کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج پھرملتِ اسلامیہ یزیدی قوتوں سے نبر د آز ماہے ۔یزید پلید نے آمریت کو فروغ دینا چاہا اور اسلام کی متفقہ تعلیمات میں تبدیلی کا ارادہ کیا تو امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کرتے ہوئے آمریت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند فرما دیا ۔غم حسین رضی اللہ عنہ میں رونا عبادت ہے مگر کردار حسین رضی اللہ عنہ کو اپنانا ریاضت ہے ۔اس موقعہ پر محمد عاصم بشیر اویسی ، محمد سجاد اویسی،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ، علامہ حافظ محمد محرم فیضی ،حافظ محمد طارق فیضی،محمد شہباز سلطان ٹھیکیدار ،قاری محمد لیاقت سعیدی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ضلع سوات میں 24تا 27اکتوبر مجوزہ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جس کے دوران 464959کمسن بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔یہ بات انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کو بتائی گئی ، جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید خان کی زیر صدارت ڈی سی آ فس سوات میں جمعہ کے رو ز منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام محکموں اور متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندوں کے علاوہ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 1439ٹیمیں گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ،ان میں 1288موبائل ،86فکسڈ ،55ٹرانزٹ جبکہ 10رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ۔غلام سعید خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اسی مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اس میں حصہ لیں تاکہ ملک سے اسی موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے ۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) سوات انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن ،آنکالوجی اینڈریڈیوتھراپی (سینور ہسپتال)سیدوشریف میں گلوبل بریسٹ کینسر اویئرنس منتھ کے سلسلے میں 24تا 30 اکتوبر 2016بریسٹ کینسر آگاہی ہفتہ منایا جائے گا جس کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کا مفت معائینہ کیا جائے گا۔ملاکنڈڈویژن کے عوام سے کہا گیاہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ایسی خواتین جن میں چھاتی کی کینسر کا شک ہو کو مفت معائینہ کے لئے بر وقت سینور ہسپتال لائیں ۔فری سکریننگ کا مقصد اس موذی مرض کی ابتدائی سطح پر تشخیص کو یقینی بنانا ہے جس کا علاج آسان اور موثر ہو تا ہے۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات میں جن جن علاقوں میں سوئی گیس کنکشنز کے لئے سروے ہوچکا ہے اور نقشے منظور ہو چکے ہیں ان پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو گیس جیسی بنیادی ضرورت میسر ہو سکے اور قیمتی جنگلات کی کٹا ئی روکنے میں مدد مل سکے ۔یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں سوئی گیس سب ریجن سوات کے انچارج ماسم ابرار کو کہی ۔انچارج نے چیئرمین ڈیڈیک کو بتایا کہ ان تمام منصوبوں پر کام جلد ہی شروع کیا جا رہا ہے اور محکمہ کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ گھروں کو قدرتی گیس کے لائن اور کنکشن فراہم کئے جائیں ۔فضل حکیم خان نے امانکوٹ دوجنگی میں گیس لیک کو فوراً بند کرنے کا بھی کہا ۔ریجن انچارج نے یقین دلایا کہ اسی لیک کو بھی ترجیحی بنیادوں پر بند کیا جا رہا ہے۔چیئر مین ڈیڈیک نے مزید بتایا کہ گیس کنکشن میں سیاسی یا دیگر وابستگیوں سے بالا تر ہوکر کام کیا جائے اور کسی بھی گھر نظر انداز نہ کیا جائے ۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) PTIتحصیل کبل کے متعدد کارکنان نے تحصیل صدارت شاہی محمد عرف خان دا دا کو دینے کا مطالبہ کیا ان کے علاقے کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں وہ دن رات ایک کر کے عوامی خدمت میں پیش پیش ہو تے ہیں لہٰذ ا ہم اپنے قیادت سے سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تحصیل صدار ت شاہی محمد کو دیا جائے ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عالمگیر خان ، اخی نواب ، سمیع اللہ ، عمر فاروق، طالعمند ، علی شاہ ، عبد العزیز اور دیگر نے گذشتہ روز ایک اخباری بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ تحصیل صدارت شاہی محمد کو دے کر کیونکہ مو صوف ایک ایماندار ، نڈر اور مخلص شخصیت ہے اور علاقے کیلئے ان کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان کا دن رات خدمت کے تمام کارکنان تعریف کر رہے ہیں لہٰذا ہم اپنے قیادت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تحصیل کبل صدارت ان کو دیا جائے۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل کے علاقہ گا لوچ میں گھر کے اندر خا تون کے تشدد زدہ لا ش برآمدپولیس نے مقدمہ درج کے لئے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ گا لو چ میں پولیس رپورٹ کے مطابق موبائل معمول کی گشت پر موجود تھا کہ اطلا ع ملی کہ گالوچ میں گھر کے اندر بند کمرے میں ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئے جن کو کبل ہسپتال لایا گیا ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر کے جس سے معلوم ہوا کہ لاش مسماة (ب) زوجہ احمد جان کے ہیںکبل پولیس نے رپورٹ درج کر کی مزید تفتیش شروع کر دی وجہ گھریلوی نا چاقی بتائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے اپنے آفس میں پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکیں اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھارہی ہے اورعوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو اورعلاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہواُنہوںنے پولیس افیسرز پر بھی زوردیا کہ وہ علاقے سے جرائم کے بیخ کنی کے لئے تمام تر کوشیشں بروئے کار لائے اور عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کے دیر پا امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاں عوام کے تعائون سے جرائم میں کمی آچکی ہے عوام کے تعائون ضروری ہے،اجلاس میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)نوازشریف کڈنی ہسپتال جہاں سوات ،شانگلہ ،بونیر اور دیگر اضلاع کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں وہاں کچھ افراد کی پریشانیوں اور مصیبتوں میں اضافے کا باعث بھی بن رہاہے ،ہسپتال کے قیام سے پہلے لوگ پشاور ،راولپنڈی اور ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں جاتے اور ڈائیلائسس وہاں سے ہوجاتا تاہم ہسپتال ابھی تک مکمل کڈنی ہسپتال نہ بن سکا جو کہ علاقے کے غریب عوام کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہاہے نواز شریف کڈنی ہسپتال کہنے کو تو مکمل کڈنی ہسپتال ہے تاہم ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کے ڈائیلائسس کا اب تک کوئی بندو بست موجود نہیں جس کے باعث ایسے تمام مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور مزے کی بات ہی بھی ہے کہ پہلے ملک کے دیگر شہروں میں ڈائیلائسس بااسانی ہوتا تھا لیکن اج کل دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں سوات ،شانگلہ اور اس پاس کے اضلاع کے مریضوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا جاتاہے کہ اپ کے علاقے میں اب اپنا کڈنی ہسپتال موجود ہیں ایسے ہی گزشتہ رو ز ضلع شانگلہ کے علاقے پورن کے رہائشی سخی زیب ولد خائستہ زر سکنہ بنجو پورن جو کہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اپنے والد کو پشاور ڈائیلائسس کے غرض سے لے گئے جہاں ان کو یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال موجود ہیں جہاں گردوں کے تمام امراض کا علاج کیا جاتاہے انہوںنے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور بڑے مشکلوں سے پیسے اکھٹے کرکے اپنے والد خائستہ زر کو پشاور لیکر گئے لیکن وہاں سے واپس کردیا گیا جب ہم نواز شریف ہسپتال گئے تو وہاں بتایا گیا کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسس کی سہولت موجود لیکن ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کیلئے ابھی تک ڈائیلائسس مشینیں ابھی تک نہیں ہے جس کے باعث ہم اپ کے والدکا ڈائیلائسس یہاں نہیں کرسکتے جس کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہم وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد نواز شریف کڈنی ہسپتال کو ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسس مشینیں جلد از جلد فراہم کئے جائے تاکہ ہم جیسے غریب لوگوں کے مشکلات میں کمی اسکے ۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)گل دائود لالکو وال کا دوسرا شاعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”منظر عام پر آ گیا سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر گل دائود لالکووال کا شعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”منظر عام پر آ گیا جسے عوامی سطح پر انتہائی پذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ بے حد سرا ہا گیا یاد رہے کہ لا لکووال نے اس سے پہلے بھی ”اوخگی پہ لیموکی”کے نام سے ایک شعری مجموعہ تر تیب دیاہے جس پر ان کے معیاری اور با مقصد شاعری کے حوالے سے نامور شعرا ء نے اپنے تا ثرات قلمبند کی ہے جبکہ ان کے اس نئے مجموعہ کو ”با بائے قطعات ”عبد الرحیم ررو غانے ، صاحب زادہ اسلم زیب ، محمد الیاس ثاقب ، نا صر خٹک اور وا حد زمان زمان نے انتہائی با مقصد اور مو جودہ دور کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اسے ما دری زبان پشتو کے اہمیت کے حوالے سے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے واضح ہے کہ اس مجموعہ کے پروف ریڈنگ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے مادری زبان پشتو پر مہارت یافتہ اتل افغان نے احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے گذشتہ رو ز معروف شاعرمحمد الیاس ثاقب اور حیدر علی خان دیولئی نے گل دائو د لا لکووال کے طر ف سے شعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”تحفے میں صحافی عبد السلام کو دے دیا
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)لاسونہ ارگنائزیشن اور PPAFکے تعاون سے کبل گرائونڈ پر لا سونہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپین ٹرافی کے نام سے ٹور نمنٹ زور و شور سے جاری جس میں سوات بھر سے 24 بہترین رجسٹرڈ ٹیموں نے حصہ لے رہے ہیں ٹورنمنٹ میں کل 25 سیریزہونگے جس میں سوات کے بہترین کلبوں کو اپنے صلا حیتیں دکھانے کا موقع ملے گا سیمی فائنل مر حلہ وار شروع ہونگے گذشتہ رو ز اقبال ڈاگے اور انگار کلب گل جبہ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں انگار کلب گل جبہ نے تین ایک سے اقبال کلب ڈاگے کو شکست دے کر کوالیفائی کیا تمام میچو ں کے نگرانی DFA کے چیر مین افرا سیا ب خان اور جنرل سیکر ٹری محمد اسماعیل کے زیر نگرا نی ہورہے ہیں
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)یونین کونسل دیولئی میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مالک زادہ ، ہادی خان ، اکبر حسین ، احمد زادہ کے سربراہی میں مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے نمائندہ جماعت ہے پختون قوم بے اتفاقی کے وجہ سے ا ج مسائل و مشکلات کے شدید کش مکش میں مبتلاء ہیں پنجاب کے رہنے والے پنجابی لیڈرز کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے خیبر پختونخواہ کے پختون قوم نے اپنے لیڈروں کو چھوڑ کر پنجاب کے سیاست کر نے والو ں کے در پے ہیں ہم نے اپنے دور اقتدار میں تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کر کے در جنو ں یونیورسٹیاں ، سینکڑو ں کالجز اور سکولز قائم کر کے پختون دو ستی کا ثبوت پیش کیا اب پختون قوم میں شعور بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے تسلیم بھی کیا کہ صرف ANP ہی پختون قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور تمام مسائل و مشکلات حل کر نے میں پیش پیش ہیں ان خیالات کا اظہار ANP کے مرکز ی جا ئینٹ سیکر ٹری خان نواب ، سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان، ضلعی رہنماء ابراہیم دیولئی، شوکت خان ، محمود خان ، مالک زادہ ، ہادی خان ، اور دیگرے گذشتہ روز دیولئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر احمد زادہ ، مالک زادہ ، خان زادہ ، رحمت علی ، فضل قدیر ، فضل وہاب ، سلیم خان ، اکبر حسین ، شاہ حسین ، اعجاز ، اسرار، نثار ، ریاض ، شفیق احمد ، اور دیگر درجنوں افراد اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت PML اور PTI سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے مقررین نے کہا کہ ANP پختون قوم کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں جب اس مٹی پر دہشت گر دوں کا راج تھا تو اس وقت پنجاب کے سیاست کر نے والے کہا تھے واحد ANP نے ان دہشت گر دو ں کا مقابلہ کیا اور ہزارو ں دے کر امن قائم کرنے میں بھر پور کر دار ادا کیا انہو ں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون قوم کو ذلیل و خوار کرنے کے کو شش کی جارہی ہے پختون قوم آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے دنیاکی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتے
۔۔۔۔۔۔