گجرات کی خبریں 11/6/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی)عظیم ٹیچر سمعیہ شہید اپنی جان قربا ن کر کے معصوم جانوں کا تحفظ کیا اور استاد کے درجے کو بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام سانحہ منگووال کے شہداء کی یاد میں منعقدہ سالانہ تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمعیہ شہید کی بہادری کا اعتراف دنیا بھر میں کیا گیا مگر سٹیزن فرنٹ وہ پہلی تنظیم ہے جس کی طرف سے سمعیہ شہید کیلئے نشان گجرات ایوارڈ دیا گیا۔ ہمارے قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم کی خواہشات کے مطابق سٹیزن فرنٹ عرصہ دراز سے عوام میں بیداری شعور کیلئے کام کر رہی ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ سٹیزن فرنٹ معاشرتی برائیوں کیخلاف اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر شیخ عرفان پرویز کے رمضان المبارک فضیلت اور ہمارے فرائض کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔ اور کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے وسائل زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح کیلئے صرف کرنے چاہئیں اور اپنے قریبی عزیز و اقارب سے اس نیک کام کا آغاز کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مہر عامر علی کی والدہ محترہ اور شیخ عرفان پرویز کی خوش دامن کی وفات پر خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر راجہ محمداعجاز’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ محمد اویس مرزا’ سلیم خاں’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ عامر چوہدری شیخ عرفان پرویز’ مہر عامر علی نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں سٹیزن فرنٹ کی طرف سے افطار ڈنر بھی دیا گیا۔

……………………………
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے ایک وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں سٹی صدر شیخ عرفان پرویز کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ان کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔ وفد میں عامر چوہدری’ محمد اویس مرزا’ راجہ محمد اعجاز’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ مہر عامر علی’ سلیم خاں اور مرزا اکبر بیگ برلاس بھی شامل تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ جہاں مسجد نظامی سے صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی سربراہی میں عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں علامہ محمد عظیم قادری’ الحاج صوفی محمد افضل صوفی بلڈرز’ علامہ محمد عدیل قادری’ علامہ قاری طارق محمود’ علامہ یعقوب نقشبندی’ پیر محمد شیراز سیفی’ صوفی کشور سیفی’ صوفی ڈاکٹر منیب سیفی ‘ صاحبزادہ محمد علی صابر سیفی’ صوفی حاجی شبیر سیفی’ صوفی فاروق نقشبندی’ صوفی محمد افضل سیفی’ صوفی محمد لقمان سیفی’ صوفی عدنان علی سیفی ودیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جیل چوک پہنچے۔ جہاں پراحتجاجی جلسہ منعقدہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے تمام پاکستانی متحد ہیں۔ اور کوئی بھی مسلک یا فرقہ نہیں ہے۔ ہم سب پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ جنرل راحیل شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے استحکام پاکستان کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا استحکام ہے اس کے بعد کچھ اور۔ اور ہم جنرل راحیل شریف اور مسلح افوا ج کو اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ اس موقع پر علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی ) سیالکوٹ میں سینٹرل پنجاب کی مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈویژنل کنوینئر پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی طارق جاوید چوہدری نے کی۔ اس موقع پر گجرات ‘ سیالکوٹ’ شکر گڑھ’ نارووال’ گوجرانوالہ’ حافظ آباد’ منڈی بہائو الدین ‘ سرگودھا’ رحیم یار خاں’ صادق آباد’ ساہیوال ‘ اوکاڑہ ‘ ملتان ‘ چنیوٹ’ راجن پور’ خانیوال’ خوشاب’ اٹک’ بھکر’ لیہ’ و دیگر اضلاع کی تنظیموں کے اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلا اجلاس 11 جولائی کو گوجرانوالہ ۔ 23 جولائی کو سرگودھا کے بعد ساہیوال اور لاہور میں منعقد ہوگا۔ اگست میں لاہور میں ہونیوالے مشترکہ اجلاس کے دوران تنظیم کا لائحہ عمل ‘ نام ‘ عہدیداران کا چنائو مکمل ہو گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے اور کسی مفاد پرست کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفاد سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی کنوینئر پرائیویٹ سکولز طارق جاوید چوہدری نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں پرائیویٹ سکولز کے سینٹرل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفاد کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ ایک ایسی تنظیم تشکیل دی جائے گی جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں کام کرنیوالی پرائیویٹ سکولز کی تنظیمیں شامل ہوں گی۔ اور ان کے نمائندگان اپنی اپنی جگہ پر کام کرتے رہیں گے۔ اور متفقہ قیادت سامنے لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز کا وجود قائم رہے گا اور ہر گروپ اور ہر تنظیم کی نمائندگی کو مقدم بنایا جائے گا۔ اور کسی کو یہاں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ محض ایک نوٹس پر تعلیمی ادارے بند کرے۔ افتخار چیمہ نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ اب کوئی مفاد پرست پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا پلیٹ فارم اپنے ذاتی مفاد کے لئے استحکام نہیں کر سکے گا۔ ہم اپنے اپنے پلیٹ فارم پر اپنے اداروں کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر گجرات ‘ سیالکوٹ’ شکر گڑھ’ نارووال’ گوجرانوالہ’ حافظ آباد’ منڈی بہائو الدین ‘ سرگودھا’ رحیم یار خاں’ صادق آباد’ ساہیوال ‘ اوکاڑہ ‘ ملتان ‘ چنیوٹ’ راجن پور’ خانیوال’ خوشاب’ اٹک’ بھکر’ لیہ’ سے آئے ہوئے عہدیداران نے خطاب کیا اور سیالکوٹ سے حافظ ذوالفقار شاہد نے تمام اارکین و مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ کے باہر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت آغا مبارک علی موسوی’ پروفیسر سرفراز حسین جعفری اور الطاف کاظمی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ کی پالیسیوں اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور نعرہ بازی کی۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) آج رانا مشرف علی ناز مرحوم کے بھائی رانا ملازم حسین کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزاء منعقد ہو گی۔ جس میں ممتاز علمائے کرام و ذاکرین خطاب کریں گے۔ ماتم داری ہو گی اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ مجلس ٹھیک 4 بجے شروع ہو جائے گی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لاہور شعبہ خواتین کی آرگنائزر آمنہ الفت نے غریب خواتین ورکرز میں راشن تقسیم کیا ، اس موقع پر میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب، تمکین آفتاب ،سمیرا نواز ،شیخ عمر بھی موجود تھے ۔راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں ملکی استحکام اور امت مسلمہ کیلئے دعائے خیر کی گئی ، اس موقع پر میاں عمران مسعود نے اپنے خطاب میں غریب ورکرز کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پڑھا لکھا پنجاب کے حوالے سے بات کی۔انہوںنے کہا کہ سکولوں کو پرائیویٹ کرکے اور انہیں این جی اوز کے حوالے کرکے پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے علی الصبح فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، ریونیو ، پولیس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ دونوں اعلی افسران نے آکشن یارڈ میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور ریونیو آفیسرا ور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ منڈی میں آنیوالی ہر چیز کی شفاف طریقے سے نیلامی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائے نیز تمام اشیائے کے ریٹ کارڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلہ میں موقع پر موجود تمام تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ٹی ایم اے گجرات، این ایچ اے اور دیگر محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہین چوک فلائی اوور حکومت پنجاب کا گجرات کے لئے میگا پراجیکٹ ہے جس سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا منصوبے کی تیزی سے تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کنٹریکٹر کمپنی سے بھرپور تعاون کرے گی۔ اس سے قبل اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ کنٹریکٹر کی نشاندہی پر ریونیو عملہ نے شاہین چوک کے علاقہ میں تمام تجاوزات کی نشاندہی کرکے تجاوز کنندگان کو باقاعدہ نوٹس جاری کئے تھے تاہم جن افراد نے از خود اپنی تجاوزات نہیں ہٹائیں انکے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سیرت سیدہ فاطمة الزاہراہ رضی اللہ عنہا خواتین اسلام کے لئے مینارۂ نور ہے ۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو نبی کریم ۖ نے جنتی عورتوں کی سردار فرمایا۔ آپ کے شوہر حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ولیوں کے سردار اور بیٹے حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ سخاوت و غمگساری اور دین مصطفےٰ پر سختی سے عملداری حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا طرۂ امتیاز ہے ۔دین اسلام پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹوں کا بڑا احسان ہے ۔جنہوں نے شجر اسلام کواپنے خون سے آبیار کیا ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پردہ ایسا کہ زمین نے بھی آپ کے قدم کو نہ دیکھا ۔جائے نماز پر حالتِ نیند میں اگر سر سے چادر ہٹ جائے تو سورج حیا کا مارا طلوع نہیں ہوتا ۔ سیرت و کردار میں سنتِ رسول ۖ کی پیکر سیدہ فاطمة الزاہراہ رضی اللہ عنہا آج کی مسلمان عورتوں کو پیغام دے گئیں کہ تمہاری عزت و عفت گھر کی چاردیواری میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے امیر ملت سنٹر برمنگھم میں عظمت سیدہ فاطمة الزہراء رضی اللہ عنہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ حقوقِ نسواں کے علمبرداروں کو سیرتِ زہراہ رضی اللہ عنہا سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ بہو ،بیٹیاںاغیار کے رسم و رواج کو ترک کر کے امہات المومنین اور بناتِ رسولۖ کی سیرت کو اپنائیں ۔عورت کو اسمبلی ،کلب یا سڑک پر احتجاج سے حقوق نہیں ملیں گے ۔عورتوں کے حقوق تو بانیٔ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ۖ نے آج سے چودہ صدیاں پہلے متعین فرما دئیے۔ عورت شمعِ محفل بن کر نہیں چراغ ِ خانہ رہ کر ہی دنیا و آخرت میں عزت و مقام پا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے ۔روزہ جہاں عبادت ہے وہاں صحت انسانی کا راز بھی ہے ۔آمد ماہِ رمضان پر جنت سجا کر دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔دوزخ کے دروازے بندکر کے شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔قرآنِ ،ماہِ رمضان اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔قومِ مسلم ماہِ رمضان میں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کر کے پاکستان میں انقلاب نظام مصطفےٰ ۖ کا آغاز کر دیں ۔اس موقعہ پر سید نعمان حسین شاہ جماعتی ، سید رشید حسین شاہ جماعتی ،حافظ محمد یونس ،محمد بلال رمضان جماعتی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
ملکہ ( جی پی آئی )رمضان المبا رک میں لو ڈ شیدنگ نہ کر نے کے حکو متی دعو ے ٹھس ۔ ملکہ فیڈ ر میں سحر ی و ا فطا ری کے او قا ت میں لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ر ی ۔ رو ز ہ دا رو ں کی حکمر ا نو ں کو بد د عا ئیں ۔ تفصیل کے مطا بق ملکہ فیڈ ر کے دیہا ت پلاہو ڑ ی ، منگلیہ ، سینتھل ، حسا م ، جھا نٹلہ ، بد ھو چک ، ٹھو ٹھہ را ئے بہا در سمیت دیگر دیہا تو ں میں لو ڈ شیدنگ کا سلسلہ جا ری ہے کئی دن نما ز فجر ، ا فطا ری ا ور نما ز تر ا و یج کے ا و قا ت میں بجلی بند ھ رہنے لگی ۔ ایک طر ف دن کو سو ر ج کی تپش اور دو سر ی طر ف و ا پڈا کی طر ف سے لو ڈ شیڈ نگ سے رو ز ہ دا ر و ں کو پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑ ھ ر ہا ہے ۔ عو ا می و سما جی حلقو ں نے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ر مضا ن المبا ر ک کے ا س مقد س مہینہ میں لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بند کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔
ملکہ ( جی پی آئی ) نا ئب صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کو یت چو ہد ری غضنفر جمشید پلا ہو ڑ ی نے کہا ہے کہ ر مضان المبا ر ک دو سر ے مہینو ں سے مقد س مہینہ اس کا ا حتر ا م ہر مسلما ن پر لا ز م ہے ۔ ر مضان المبا رک تز کیہ نفس کا بہتر ین ذ ر یعہ ہے اس مہینے میں ا للہ ر ب ا لعز ت کی ر حمت جو ش میں ہو تی ہے ۔ انہو ں نے کہا اس ما ہ مقد س میں صا حب استطا عت لو گ غر یبو ں اور مسا کین کا خا ص خیا ل ر کھیں ۔ جس طر ح ر مضا ن المبا ر ک کا مہینہ نیکیا ں کما نے کا مہینہ ہے ا سی طر ح دو سر ے مہینو ں میں نیکی کے کا مو ں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا چا ہیے۔ ہمیں ا پنی ز کو ة ، صد قا ت ا و ر عطیا ت غر یب اور مسکین لو گو ں دینے چا ہیے تا کہ اللہ تعا لیٰ کی ر ضا اور خو شنو دی حا صل کر سکیں ۔
۔۔۔۔
ملکہ ( جی پی آئی )کفر ٹو ٹا خدا خد ا کر کے۔ گلیا نہ تا چو ک پا کستا ن گو ٹر یا لہ رو ڈ کی تعمیر کا کا م فنڈ ز ملنے کے بعد تیزی سے شرو ع ہو گیا۔ تفصیل کے مطا بق گلیا نہ تا چو ک پا کستا ن گو ٹر یا لہ رو ڈ کی تعمیر کا کا م فنڈ زمہیا نہ ہو نے کی و جہ سے کا فی عر صہ سے ر کا ہو ا تھا۔ ڈ ی سی او گجر ات کی جا نب سے فنڈ ز جا ری ہو نے کے بعد رو ڈ کی تعمیر کا کا م د و با رہ شر و ع ہو گیا ہے۔ و ا ضح ر ہے کہ رو ڈ اکھا ڑ پر خا کہ او ر گیڑ ا ڈا ل دیا گیا تھا جسکی و جہ سے عوا م کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ھ ر ہا تھا۔عو ا می و سما جی حلقو ں نے ڈ ی سی ا و گجر ات لیا قت علی چٹھہ ایم این اے چو ہد ری عا بد ر ضا کو ٹلہ کو ز بر دست الفا ظ میں خر ا ج تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اسلم جکھڑبیگہ نے اپنی طرف سے پاسبان ویلفیئر فائونڈیشن کو3خاندانوں کے راشن کے لئے مبلغ 9ہزار روپے حاجی چوہدری شبیر حسین بیگہ راہنما پاسبان ویلفیئر فائونڈیشن کے حوالے کر دی اس موقع پر ڈاکٹر اسلم نے کہا کہ پاسبان ویلفیئر فائوندیشن حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اس لئے ان کے کام سے بے حد متاثر ہوا ہوں اور ان کے ساتھ کام میں شامل ہو کر روحانی سکون حاصل کر رہا ہوں انشاء اللہ آئندہ بھی پاسبان کے ساتھ تعاون کرتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )راہنما پی ٹی آئی یونین کونسل باہروال چوہدری وسیم جاوید جنرل کونسلر بیگہ نے کہا ہے کہ پاسبان ویلفیئر فائونڈیشن بہترین اور صاف شفاف نظام کے تحت کام کر رہی ہے انتظامیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں پہلے بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے تھے آئندہ بھی کرتے رہیں گے رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کے لئے راشن پیکیج طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جوکہ قابل تحسین کام ہے ہم پاسبان ویلفیئر فائونڈیشن کو بے لوث خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کا رمضان بازار کھاریاں کا دورہ۔ انتظامات پر اظہارِ اطمینان، انتظامیہ کو مزید بہتری لانے کی تاکید کی جبکہ رمضان بازار کو مزید کشادہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر اے سی ذوالفقار علی باگڑی نے انچارج رمضان بازار نائب تحصیلدار چوہدری محمد افضل، سی او شیخ وجاہت حفیظ صدیقی اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ڈی سی او نے دیہاتی علاقوں میں بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گرانفروشی کے خلاف اتنی کارروائیاں کی جائیں کہ گرانفروشی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکیں ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنا لازمی بنایا جائے ڈی سی او نے تمام سٹال چیک کئے اور اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی چیک کیا اور انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کاد ورہ کیا۔ اے سی کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر انچارج رمضان بازار نائب تحصیلدار چوہدری محمد افضل اور سی او شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے بریفنگ دی چوہدری شبیر احمد نے تمام سٹال چیک کئے اشیاء اور خصوصاً آٹے کا سٹال چیک کیا۔ چینی بارے بھی تفصیلات حاصل کیں اور دکانداروں کے ساتھ خریداروں سے بھی گفتگو کی اور انتظامات کو زبردست قرار دیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو شاباش بھی دی چوہدری شبیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے پورے صوبہ پنجاب کی مکمل انتظامیہ متحرک ہے جو کہ دن رات محنت کر کے رمضان بازاروں کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہے عوام رمضان بازاروں میں آئیں اور زیادہ سے زیادہ خریداری کریں شکایت کی صورت میں پہلے موجود انتظامیہ کو تو آگاہ کیا جائے اگر یہ ایکشن نہیں لیتے تو ہم ایکشن لیں گے عوام کو ہر حال میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )پاسبان ویلفیئر فائونڈیشن غیر سیاسی، غیر مذہبی فلاحی تنظیم ہے جو کہ بلاتفریق ایک نظام کے تحت دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اس سال بھی 150سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس کی مالیت فی خاندان 3ہزار روپے بنتی ہے یہ خالصتاً اوورسیز پاکستانی جو کہ دبئی میں مقیم ہیں ان میں میرا بیٹا بھی شامل ہے ان کی ڈونیشن سے دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاسبان فائونڈیشن حاجی شبیر حسین چوہدری بیگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے گمنامی کی حالت میں کام کر رہے تھے اب معززین کو بھی شامل کیا ہے انشاء اللہ کام کو مزید بہتر بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) عوامی شکایا ت کے ازالے اورنر خ نامے آویزاںاورصفائی نہ کرنے پرمین بازاروزیرآبادکی مختلف دوکانوںپرچھا پے۔اسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریارکہاکہ جودوکاندارزائد نرخوںپراشیائے خوردونوش فروخت کرنے سے بازنہ آئے ان کوجرمانہ کے ساتھ جیل بھی جانا ہوگا۔رمضان شریف میںناجائز منافع خوری اورملاوٹ شدہ اشیا ء فروخت کرنے والوںسے آہنی ہاتھیوںسے نپٹاجائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے فریش ملک شاپ مین بازارشاہد عمران کو5ہزار،احمدسویٹس کو10ہزار،اخترملک شاپ کو2ہزار،عمران ولد یوسف کریانہ 2ہزار،پومی ملک شاپ گلی گوروکوٹھاذوالفقار زائد نرخوںپردودھ دہی فروخت کرنے پر15ہزارروپے جرمانہ کیاجبکہ عبدالرئوف قصاب کوکارسرکارمیںمداخلت اورناقص گوشت کی فروخت پردودن کے لئے جیل بھجوادیااورنویدکریانہ مرچنٹ ،ریحان کریانہ مرچنٹ کووارننگ دی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سالانہ 35روزہ دورہ تفسیر القرآن ،ترجمہ کلاس28مئی سے یکم جولائی جمعتہ الوداع تک مرکز فیضان مدینہ شیخ القرآن جامع مسجدغوثیہ (اسٹیشن والی)وزیرآبادمیںصبح 8بجے سے11بجے دن جاری رہے گی۔دورہ کی اس کلاس میںدارالعلوم نوریہ رضویہ،نصیرکالونی،دارالعلوم غوثیہ بھیرہ شریف،آستا نہ عالیہ منڈیرشریف شجا ع آباد،اوکاڑہ،اگوکی سے دینی تعلیم کے طالب علموںکی کثیرتعدادشرکت کررہی ہے۔تدریس ممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی گولڑوی ،مفتی ارشدروحانی اورحافظ محمدرفیق چشتی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماراجہ عثمان اللہ خان ایدووکیٹ نے کہا ہے کہ کرپشن اوربد عنوانی نے ملکی ترقی وخوشحالی کومعدوم کردیا ہے۔موجودہ حکمران اورحکومتی پالیسیاںعوامی خوشحالی میںسب سے بڑی رکا وٹ ہیں۔غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لئے تحریک انصاف کی جدوجہدجاری رہے گی۔حکومت نے بچے بچے کوبیرونی قرضوںمیںجکڑدیا ہے حکمرانوںکی کرپشن اورظلم نے ملک کوتباہی کے دہا نے پرپہنچادیا ہے۔قوم نے عمران خاں کاساتھ دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآبادکے عوام کوماہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ کی فیوض وبرکات سمیٹنے میںخاصی دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے سستا رمضان بازارشہرکے وسط میںلگنے کی بجا ئے جی ٹی روڈپرگورنمنٹ گرلزکالج الہ آبادغیرگنجان آبادعلا قہ میںلگا یا گیا ہے جس سے وزیرآبادکے صارفین کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہ کرسکتے ہیں کیونکہ اشیائے خوردونوش خریدنے میںجتنی بچت ہوگی اس سے دوگناکرایہ چنگ چی رکشہ والال لے لیگا۔مقامی انتظامیہ کے افسران کی ساری توجہ چونکہ رمضان سستا بازارپرمرکوذہوجاتی ہے۔جس سے مین بازارمیںدوکانداروںکی چاندی ہوجا تی ہے اوران کوکوئی چیک کرنے والایاپوچھنے والانہیںہوتااوروہ من مانی قیمتوںپراشیائے خوردونوش فروخت کرتے ہیں۔اس وقت سیب 2سو سے لیکر3سو،کیلا1سو سے لیکر2سو،آم150سو،کھجور3سوروپے سے لیکر4سوروپے تک اسی طر ح سبزی فروشوںنے بھی داموںمیںاضافہ کررکھا ہے۔انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخاراحمدبٹ،چیئرمین پرائیویٹ سکولزملک شکیل احمد اورصدرانجمن اصلا ح اخلاق عامہ شیخ صلا ح الدین نے کمشنرگوجرانوالہ کرنل(ر)محمدآصف،ڈی سی او گوجرانوالہ محمدعامر جان،اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریارسے اصلا ح واحوال کامطا لبہ کیا ہے ۔علا وہ ازیںعوامی سماجی حلقوںنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جون کے بجٹ کے موقع پرمفت ادویات اورمختلف قسم کے ٹیسٹ نہ ہونے پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے انہوںنے کہا کہ ادویات کی قیمتیںپہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیںاس پرمختلف قسم کے ٹیسٹ کے لئے بھی باہر پرائیویٹ لیبارٹریزپربھیج دیا جا تاہے جس پرغریب مریض سخت پریشانی کاشکارہیںسول ہسپتال میںایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری کے تبادلے کے بعدمریضوںکاکوئی پرسان حال نہیںاورانہیںزیادہ ٹیسٹ باہرپرائیویٹ لیبارٹریزسے کروانا پڑرہے اورادویات بھی با ہرمیڈیکل سٹورزسے لینی پڑتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) : ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے ہدایت کی ہے کہ لاہورشہر میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام 30جون تک مکمل کیا جائے’ ہر ٹائون میں جنریٹروں کو ہنگامی بنیادوں پرفنکشنل کیا جائے اور ٹائون انچارج اپنی یونین کونسلوں میں ٹیوب ویل آپریشن’ جنریٹروں کی ورکنگ اور فراہمی و نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔ آج یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں کی خدمت ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ادارے کو اپنے فرائض کی بجاآوری میں سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ واسا اپنی کوتاہیاں دور کرے اور موسم گرما میں سخت جانفشانی کے ساتھ کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے اور افسران سے لے کر اہلکاران کے لئے سزا اور جزا کا طریقہ کار لاگو ہونا چاہیے۔ حمزہ شہبازنے ہدایت کی کہ لاہور کی تمام یونین کونسلوں کا ایک ہفتے میں ریکارڈ مرتب کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر یونین کونسل میں نئی واٹرسپلائی سے صارفین کو پینے کا پانی مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ پرانی واٹرسپلائی کو منقطع کیا جائے تاکہ سیوریج کا پانی پینے کے پانی کے ساتھ مکس نہ ہو سکے۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی طرز پر گھر گھر سروے کر کے پانی کے ضیاع کو روکنے کی ہدایت کی۔ حمزہ شہباز نے واسا حکام کو اورنج لائن ٹرین سے منسلک علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر مشتمل ٹائون کمیٹیاں واسا کی تسلی بخش کارکردگی کو یقینی بنائیں اور بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو پینے کے پانی کی بروقت فراہمی کر کے اپنے فرائص سے عہدہ برآہ ہونے کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ثواب بھی کمائیں۔اجلاس میں حمزہ شہبازکو وائس چیئرمین واسا و ایم پی اے چوہدری شہباز’ اراکین اسمبلی غزالی بٹ’ مرغوب احمد’ رمضان بھٹی’ ملک وحید’ ماجدظہور اور سیدتوصیف شاہ نے اپنے علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنریٹروں کے چلنے سے واٹرسپلائی میں بہتری آئی ہے۔ کمشنرلاہور’ ایم ڈی واسا’ لیسکوچیف اور دیگر افسران نے بھی لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بریفنگ دی اور صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا۔
ْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ امریکی کاسہ لیسی سے حکمرانوںکو کچھ ملنے والا نہیں، انہیں اپنی خارجہ پالیسی کو طے شدہ ریاستی اصولوںکے مطابق چلانا ہوگا۔ پاکستان اپنے ایران جیسے دوستوں کی حمایت کھوتا چلا رہا ہے اور وہ بھارت کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔افطارپارٹی سے خطاب میںعلامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے بعدبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ خاصی اہمیت کا حامل ہے اور ارباب اختیار کے سوچنے کی بات ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ امریکہ بھارت کو نیوکلیر سپلائیر گروپ کی رکنیت دلانے کے لئے اپنی پوری خباثتوں کے ساتھ کوشاں ہے تاکہ انڈیا کو علاقے کا چودھری بنادے ، اور پاکستان کو دباو میںرکھے۔ایٹمی قوت ریاست کے لئے یہ بے حمیتی کی بات ہوگی۔ جس پر حکمرانوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ قوم نفسیاتی اور سفارتی دباو میں نہ رہے۔انہوں نے زوردیا کہ حکمران جماعت اپنی صفوںمیں سے کسی اہل شخص کو فل ٹائم وزیر خارجہ بنائے ، جو خارجہ امورپر توجہ دے سکے۔ مسلم لیگ ن اتنی بانجھ نہیں کہ اس کے پاس وزیر خارجہ کے لئے کوئی رکن پارلیمان موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو بھی اپنا قبلہ سیدھا کرکے اپنی اب تک کی کارکردگی پر نظر ثانی کرکے قوم کو بتانا چاہئے کہ پاکستان تنہائی کا شکار کیوں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کے بارے میں غیر پارلیمانی الفاظ کو بیماراور گندی ذہنیت کی عکاسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مولاجٹ بننے کی بجائے اپنی بزرگی کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ ان کے نازیبا ریمارکس کی تمام سنجیدہ طبقات نے مذمت کی ہے۔ایسے لوگ پارلیمنٹ کے لئے بھی باعث شرم ہیں۔ پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اسرار شاہ اور دیگر رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سیاست شائستگی اور بردباری کا نام ہے، لچر پن اور بازاری زبان پارلیمنٹ میں زیب نہیں دیتی اور پھر وزیر موصوف عمر کے جس حصے میں ہیں، انہیں تو اپنی زبان پر قابو رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسلام آباد میں دھرنے کے دوران خواجہ آصف کے ریمارکس پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ محض معافی مانگنا کافی نہیں، سپیکرکو خواجہ آصف کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنی چاہیے، تاکہ انہیں اپنے کئے پر شرمندگی کا احساس بھی ہو اورسزا بھی۔سردار ایاز صادق کو غیر جانبدار سپیکر کے دعوے کو سچ بھی کردکھانا چاہیے، محض میڈیا پر تنقید چھوڑ دیں۔ انہیں اپنی روش بھی بدلنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امریکہ کی طرف سے بھارت کی پاکستان کے خلاف سرپرستی کو علاقے میں طاقت کے تواز ن کو خراب کرنے کی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر نیوکلیر سپلائرز گروپ کی رکنیت میں بھارت سبقت لے گیا تو ذمہ دار ریاست کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، جہاں اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہیں، جبکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری ہے اور مسلمانوں کو سیکولرازم کی دعویدار ہندوانتہا پسند ریاست سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ اور یہ روز کا معمول بن چکاہے۔انہو ں نے کہا کہ لوگ مساجد اور گرجا گھروں کو جلانے اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کے واقعات کو نہیں بھول سکتے کہ بھارتی درندوںنے کس طرح آزادی کی خواہش مند مسلم آباد ی کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی پائمالی ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور داخلہ فوج کے ذریعے چلانے کا تاثر عام ہے۔ جوکہ معروضی حالات میں واضح نظر بھی آرہا ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودگی میں ایسے اقدامات سے جمہوری ادارے کمزور ہوتے ہیں۔ اس طرح تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو سوچنا چاہیے کہ جمہوریت کا مستقبل کیا ہے۔ اب تو مارشل لا کی باتیں بھی کی جارہی ہیں۔ اگر شیخ رشید کی باتیں مان لی جائیں تو جمہوریت کا مستقبل نظر نہیں آتا، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ماورائے آئین اقدامات کو کبھی بھی پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتوں نے قبول نہیں کیا۔ اس سے عسکری اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ضرب عضب کی وجہ سے کسی جرنیل کا مقبول ہونے کامطلب اسے اقتدار میں لانا کبھی مرا د نہیں لیا گیا۔ اقتدار میں آنے کے لئے عوامی مینڈیٹ کا حصول ضروری ہے، جو ہر بار پانچ سال بعد انتخابات کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ اوباما اور مودی کی دوستی پاکستان کے لئے خطرہ ہے،جس کا سد باب کرنا ہوگا، ورنہ ہم تنہائی کا شکار ہوئے تو جنوبی ایشیا میں طاقت کو تواز ن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو ایران، ترکی اور افغانستان کے ساتھ مل کر مسلم بلاک تشکیل دینا چاہیے ۔ چین کے ساتھ دوستی اپنی جگہ موجود ہے، اس کے ساتھ ہمیں سفارت کاری کو مزید بڑھانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ اسلامی ممالک کے جھانسے میں آکر پاکستان 34۔ ممالک اتحاد کا حصہ بن کر اپنی غیر جانبداری کھو بیٹھا ہے۔ ہمیں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں غیر جانبدار رہتے ہوئے ان دونو ں اسلامی ممالک کے درمیان صلح کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے تھا، جو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نہیں ہوا۔ یہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہے۔ ہمیںیہ روش تبدیل کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے ، جس کے باعث ہمیں نقصان اٹھانا پڑا، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور اب میاں نواز شریف کی حکومتوں نے اپنی روش نہیں بدلی، انہیں کے ساتھ کھڑے ہیں۔امریکی گداگری ختم کئے بغیر پاکستان اپنی غیر جانبدار خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دے سکتا۔ اس کے لئے ایران سے سبق سیکھناچاہیے، جس نے نیوکلیر پروگرام پر اپنا دفاع بھی کیا اور مذاکرات سے ملکی مفادات کا تحفظ کیا۔ اس کی وجہ اللہ پر ایمان اور امت کا درد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعتہ المبارک میں مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میدان جہاد اکبر ہے، جس میں روزہ دار اپنے نفس کے خلاف جہاد کرکے نیک اعمال کاسرمایہ تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیک اعمال میں نماز پنجگانہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو برائیوں سے روکتی اور نیکیوں کا حکم دیتی ہے۔ انسان کو روزانہ اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ وہ نیکیوںکی طرف بڑھ رہا ہے تو نماز قبول ہورہی ہے اور اگر برائیوں کی طرف جارہا ہے تو نماز کی قبولیت مشکوک ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیک اعمال آخرت کا سرمایہ ہے، جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے نماز، روزہ، حج، زکوٰة، فطرہ وغیرہ کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ یہ نیک اعمال کی سرمایہ کاری ہے، جو انسان کی آخرت میں کام آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزہ دار کا سانس لینا بھی عبادت ہے۔ مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ روزہ دار رمضان المبارک کے 30۔ دن جہاد اکبر اپنے نفس کے خلاف کررہا ہوتا ہے۔ کیونکہ انسان کھانے پینے کی تمام اشیا کی دستیابی کے باوجود نہیں کھاتا کہ اس کا روزہ ہے۔ سحری مقررہ وقت سے ایک منٹ بعد اور افطاری ایک منٹ پہلے ہوجائے تو روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ اس لئے روزہ دار پورا مہینہ جہاد اکبر کررہا ہوتا ہے ، کیونکہ کفار کے خلاف جنگ جہاد اصغر اور اپنے نفس کے خلاف جنگ جہاد اکبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے دیا گیا آئین زندگی ہے، جس کی ماہ مقدس میں کثرت سے تلاوت کرنی چاہیے۔ کوئی بدقسمت ہی ہوگا جو تلاوت کلام حکیم سے محروم رہتا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر کی خبر یں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) فاروق حیدر کو اند ھیرے میںرکھ کر وزیر اعظم بننے کی سازش تیا ر بھمبر سے ہم خیال گروپ کی کا میا بی کیلئے ایڑ ھی چو ٹی کا زور بر نا لہ سے مرزا شفیق جرا ل اور سما ہنی سے علی شان سو نی کی بھر پو ر حما یت ضلع میر پو ر اور بھمبر سے را جپوتوں کے صفا ئے کا پلا ن تیا ررا جہ فاروق حیدر خا ن اور سردار سکندر حیا ت را جپوتوں کا دفاع کر نے میں نا کا م ضلع میر پو ر اور ضلع بھمبر کے را جپو توں میں شدید اشتعال ذرا ئع کے مطا بق میر پو ر میں را جپو ت قبیلے کے سر کردہ را ہنما ئوں اور سینئر وکلا ء میں رات گئے مشاورت جا ری مسلم لیگ نو ن کو ٹف ٹا ئم دینے کیلئے سماہنی سے جرال چو ہدر ی رزاق خا ن بھمبر سے انوارا لحق برنا لہ سے مرزا شفیق میر پو ر سے بیرسٹر سلطا ن محمو د کو ٹلی سے چو ہدری ارشد اور ڈڈیا ل سے محمد افسر شا ہد کی حما یت کر نے کا فیصلہ متوقع زرا ئع کے مطا بق مو جود ہ سیاسی صورتحا ل میں سر دار عتیق احمد خا ن آج ہنگا می حا لت میں میرپو رآرہے ہیں جبکہ بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی بھی راجپو ت قبیلے سے را بطہ میں ہیں آزادکشمیر کی سیاست میں بڑ ے بر یک تھرو کا امکا ن ذرا ئع کے مطا بق آزادکشمیر کے حا لیہ الیکشن میں ضلع میر پو ر اور بھمبر سے مسلم لیگ نو ن کے را جپو ت قبیلہ سے تعلق رکھنے وا لے امیدواروں کو کا رنت کر نیکا بڑا منصو بہ تیا ر گیا ہے جس میں آزادکشمیر کی سر حد سے ملحقہ علاقوں سے منتخب ممبر قومی اسمبلی وزیر اعظم پا کستا ن کے معاون وزیر امو ر کشمیر اور مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر کی سینئر قیادت ملوث ہے ذرا ئع کے مطا بق حلقہ سما ہنی سے پیپلز پا رٹی کی حکومت میں وزیر ما ل چوہدری علی شان سو نی کو ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ ہو نے کے بعد میر پو ر اور بھمبر کی را جپوت بر ادری میں شدید اشتعال پا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ نو ن کے ضلعی صدر سابق ممبر اسمبلی کسی وقت بھیبھمبر میں اہم سیاسی را ہنما ئوں کے ہمرا ہ ایک پریس کا نفر نس کر رہے ہیں جس میں اہم اعلا ن متوقع ہے ذرائع کے مطا بق را جپو ت قبا ئل کے سینئر را ہنمائوں اور وکلا ء کے میر پو ر میں ہو نیوا لے مشاورتی اجلاس میں اس با ت کا سختی سے نو ٹس لیا گیا کہ ایک مخصوص سو چی سمجھی سازش کے تحت را جپو ت برادری کو کا رنر کر نے اور را جہ فا روق حیدر خا ن کی وزارت عظمیٰ کے دروازے بند کر نے کیلئے مخصوص لو گوں کی طرف سے کی گی سازش کو کیو نکر نا کا م بنا یا جا ئے اور بر ادری کی اس سازش سے آگا ہ کیا جا ئے اور سازش میں ملو ث شخصیا ت کے اصل چہر ے منظر عام پر لا ئے جا ئیں تا کہ نفر توں کے بیج بو نے وا لے بر ادریوں کیخلا ف تعصبا ت کو فرو غ دینے والے اصل چہر ے عوام کے سامنے لا ئے جا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگ نو ن کو مغلورہ سے شدید جھٹکا را جہ سلیم ،را جہ شو کت کنبے قبیلے سمیت چو ہدری انو ار الحق کے قا فلے میں شا مل طا رق فا روق را جہ فیض طو طی سے20سالہ رفا قت کاخا تمہ سازشی ٹو لے کے مکرو ہ عزائم کو خا ک میں ملا نے کا عزم آمد ہ انتخا با ت میں مغلورہ پو لنگ اسٹیشن سے سازشی عنا صر کو آٹے دا ل کا بھا ئو یا دلا ئے گے مغلورہ کارنر میٹنگ میں سابق سپیکر اسمبلی وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ مخلوق خدا کی خد مت میرا مشن ہے جس سے دنیا کی کو ئی طا قت مجھے نہیں رو ک سکتی بھمبر کی عوام کیساتھ پیا ر محبت اور خلوص کا رشتہ ہے جس کو کسی صورت کمزور ہیں پڑ ے دو نگا بر جیس طا ہر سے لیکر خبیس طا ہر تک سب ملکر طا رق فا روق کو شکست سے نہیں بچا سکتے 1996کے الیکشن لڑ نے کے دعو ئے کر نیوا لے اپنے تمام تیز چلالیں روسی اور امر یکہ امداد بھی طلب کر ینگے تا کہ تمہا ری کو ئی حسر ت با قی نہ رہ جا ئے بجلی کے ٹرا نسفا ر مر ما نگنے پر لو گوں کی عزت نفس مجرو ح کر نیوا لے آج بجلی کے ٹرا نسفا رمروں کی دو کا ن ڈا لی ہے اللہ کی لا ٹھی بڑی بے آواز ہے غرور اور تکبر اللہ تعالیٰ کی ذات پسند نہیں کر تی عزت اور شرا فت سے الیکشن لڑنا چا ہتا ہوں اگر کسی کو بد معاشی اور غنڈ ہ گر دی کا شو ق ہے تو پو ر ا کر کے میر ے کسی کا رکن کیساتھ بد معاشی کر نے کی کوشش کی تو اتنے جو تے ما رو نگا کہ وہ تا ریخ کا حصہ بن جا ئیگا ان خیا لا ت کا اظہا ر زند گی میں نہ کبھی ظا لم کا ساتھ دیا اور نہ ہی آئند ہ دونگا خواہ میرا ووٹر ہی کیوں نہ ہوانہوں نے کہا کہ میں حلقہ کے غیر ت مندا وربا ضمیر عوام کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے کشمیر کو نسل کی سکیموں ،ٹرا نسفا رمروں ،نلکے ٹو ٹی ،گلی اور نقد پیسوں کے عوض اپنے ضمیروں کا سودا نہیں کیا میر ے فر یق مخا لف نے پا نچ سا ل تک لو گوں کے مسائل حل کر نے کے بجا ئے انکی عزت نفس مجروح کی اور اب الیکشن کے دنوں میں کشمیر کو نسل کے فنڈز سکیمیں ،ٹرا نسفا رمر اور حرا م کا پیسہ لیکر گلی گلی گھو م رہا ہے اور اسے کو ئی لینے وا لا نہیں مل رہا
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار مین آنے کے چھ ماہ بعد ریاست کے اندر بلدیاتی الیکشن کا انقعاد یقینی بنائے گئی۔ہم چاہتے ہیں کہ اختیارات کی منطقلی اوپر سے نیچے ہو ۔آنے واے الیکشن میں تحریک انصاف کے اُمیدواران کی انتخابی مہم کو بطریق احسن چلانے والے پارٹی کارکنان کو بلدیاتی ٹکٹ دیں گئے۔شیڈول جاری ہونے کے بعد پیپلز پارٹی اور نون کے پاس فنڈز ختم ہو گئے۔گویا پیسہ ختم کھیل ختم اب پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوگوں کو پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔لوگ اب آزاد منشا سے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گئے۔بھمبر کے اندر ڈاکٹر انعام الحق نے آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔بھمبر کے غیور لوگو ڈاکٹر انعام الحق کو جیتنے کے بعد اہم ترین وزارت سے نوازیں گئے۔اس لیے ڈاکٹر انعام الحق کا بھرپور ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھمبر میں تحریک انصاف کی طرف سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر کی تقریب سے ڈاکٹر انعام روف کاشر، چوہدری ریاض ،چوہدری مرید، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب بھمبر پہنچے تو اُن کا بھرپو ر طریقے سے استقبال کیا گیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مذید کہا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دونوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گئے۔بھمبر کی تینوں سیٹو ں پر تحریک انصاف کامیاب ہو گئی۔بھمبر حلقہ کی سیاست پر نوسر بازوں کا قبضہ ہے۔جس سے اس بار عوام کو نجات دلائیں گئے۔ڈاکٹر انعام الحق شریف انسان ہیں۔وہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گئے۔اس لیے ڈاکٹر انعام الحق کی بھر پور طریقے سے سپورٹ کریں۔انشاء اللہ ڈاکٹر انعام الحق بڑئی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گئے۔ایک مرتبہ پھر بھمبر کی سر ذمین پر کھڑا ہو کر اعلان کرتا ہوں کہ حلقہ ایل اے س٧ سے ہمارے اُمیدوار ڈاکٹر انعام الحق ہی ہیں۔ان کی انتخابی مہم کو میں خود مانیٹر کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے حلیم عادل شیخ ،ایم پی اے ثمر علی خان ،افتخار احمد اور دیگر نے کھارادرپرموجود ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی جہاںانہوں نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے کے ساتھ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیاجبکہ معروف سماجی رہنما کی صحت یابی اور ان کی خدمات پر پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ اور ایم اپی اے ثمر علی خان کا میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ ایدھی اس قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی تمام زندگی اس ملک اور قوم کے لیے مشعل راہ ہے ،دونوں رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسے اس ملک میں آٹھ دس اور ہوتے تو اس ملک کی حالت زار اس طرح نہ ہوتی ،انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات میں عبدالستار ایدھی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،انہوں نے تمام زندگی مفلس اور نادار لوگوں کی مدد کی ہے ،انہوں نے اس ملک میں ناگہانی اور قدرتی آفات میں دل کھول کر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی ہے ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کو ان کی صحت یابی کی بہت فکر ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی دکھی قوم کے لیے بہت ضروری ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی و سماجی خدمات کا جاری رہنا اس ملک پر کسی احسان سے کم نہیں ہے ،انہوں نے اس ملک کی خدمت عوام کے تعاون سے کرنا گوارا کیا مگر کسی بھی حکومت کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے ۔#