گجرات کی خبریں 27/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (آکاش نیازی سے) یوسی عادووال کے پاکستان مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ظفر انور اور امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری جاوید اقبال کی حمایت کرنے والوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا، عادووال کی بھٹی برادری نے بھی پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء سید اخترشاہ اور عدنان بٹ عرف جگوبٹ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کردیا ہے،معروف سماجی شخصیت محمداعظم عرف نوری نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری ظفر انور اور انکے پینل کے کونسلرز کی حمایت کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ عادووال سے سید اخترشاہ اور جگوبٹ کی قیادت میں بھٹی برادری پاکستان مسلم لیگ ق اور سائیکل کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار اد اکریگی۔
۔۔۔۔
گجرات(آکاش نیازی سے) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نمبر4کے سابق جنرل سیکرٹری معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت عمرفاروق بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد سے عوام کو امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ مک مکا کر کے باریاں لینے والوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے۔ قومی خزانے سے حکمرانوں نے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ غریب عوام کے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر خرچ کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو جعلی شیروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں کیونکہ ان حکمرانوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے جو 2 سالوں میں قرضے حاصل کر لئے ہیں وہ 65 سال میں آنے والی حکومتوں نے حاصل نہیں کئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام امیدوار اپنے حلقوں میں مضبوط اور عوامی مقبولیت کے حامل ہیں۔ انشاء اللہ یہ کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے۔ عمرفاروق بٹ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مک مکا کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ ان حکمرانوں نے مسائل حل کرنے کی بجائے بڑھا دیئے ہیں۔ عام آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی دشوار ہوتی جا رہی ہے تو دوسری طرف رائے ونڈ کے وسائل پر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی عوام کو اس کا حق دلا کر رہے گی۔ باریاں لینے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔ باشعور عوام پر ان کی حقیقت کھل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انشاء اللہ ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔
گجرات(آکاش نیازی سے)DPOگجرات رائے ضمیرالحق کی اسلحہ مکاؤ مہم کامیابی سے جاری،ایلیٹ فورس سے سابقہ ناظم چوہدری محمدیوسف ساروچک اور چوہدری نویدجنگل کو گرفتار کرلیا،اسلحہ نمائش کے مقدمات درج، ماہ اکتوبر میں انچارج ایلیٹ فورس انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ کی کارکردگی ضلع بھرمیں ٹاپ پررہی،کئی اہم شخصیات کو اسلحہ نمائش اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا،RPOاورDPOکی طرف سے انچارج ایلیٹ فورس انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ اور ایلیٹ فورس کو بہترین کارکردگی پر شاباش۔
۔۔۔۔
گجرات(آکاش نیازی سے)چیئرمین چوہدری عمرشہزاد گجر نے DPOگجرات رائے ضمیرالحق ،ایس پی کامران ممتاز ،ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی،ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل شاہدنواز وڑائچ،ڈی ایس پی جلالپورجٹاں سرکل حافظ امتیاز احمد، ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک منظور اعوان،ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل سیدخالد شاہ،ڈی ایس پی لیگل اخترگوندل اور ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل سمیت 22تھانوں کے ایس ایچ اوز اور29چوکیوں کے انچارج صاحبان کو ماہ اکتوبرمیں محرم الحرام اور بلدیاتی مہم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور ضلع گجرات میں قتل وغارت کے واقعات میں ریکارڈ کمی لانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔