گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کا کیا بتائوں؟ انڈیا، افغانستان اور ایران سے تعلقات خراب ہیں ناکام خارجہ پالیسی ثابت ہوچکی جسے ہٹ دھرمی مزید تباہ کر رہی ہے بجلی کا بحران بڑھ رہا ہے جس کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی بجائے تقریریوں میں بڑھکیں لگائی جارہی ہے مودی کو بجلی دینے کے دعوے کرنے والے اپنے شہریوں بجلی فراہم کر نہیں سکے۔ چھ ماہ کا دعویٰ چار برس گزرنے کے باوجود پورا نہیں ہو سکا مجھے تو آٹے اور چینی کا بحران بھی جنم لیتا نظر آرہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار کام کرنے کی بجائے باتوں سے کام چلایا جا رہا ہے وہ گزشتہ روز جلالپور جٹاں میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے چویدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے سے ملک کاسیاسی دھارا بدل سکتا ہے اور رشتے بھی ختم ہو سکتے ہیں مگر جیسا بھی فیصلہ آئے گا ملک و قوم کے مفاد میں ہو گاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے سرگرم تھے مگر ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا چوہدری شجاعت حسین نے متوقع سیاسی اتحادوں کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی سب سے مل رہے ہیں بات چیت بھی جاری ہے لیکن اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اتحاد کے فیصلے کریں گے ابھی تو سب کی نظریں عدالت پر ہیں جہاں سے فیصلہ آنے سے ہوئے رشتے بھی ختم ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول میں طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے طالبات کو بے پناہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلہ میں والدین کا فرض ہے کہ وہ بچیوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں حکومت سے تعاون کریں تاکہ بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔ بچیوں کو بُکس حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہیں۔ ممتاز ماہر تعلیم محترمہ رضیہ نسیم نے کہا کہ کملی والا گرلز ہائی سکول ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کام کرر ہے ہیں اور مجھے اس پروگرام میں آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔ سمیرا ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق کملی والا گرلز ہائی سکول میں روبینہ ناصر کی قیادت میں ٹیچر دن رات محنت کر رہے ہیں اور ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے۔ جنرل کونسلر محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ کملی والا گرلز ہائی سکول کی سابقہ کارکردگی بھی قابل تحسین ہے اور متحرمہ روبینہ ناصر نے آکر چار چاند لگائے ہیں اور ہم ان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید تعاون سے اس ادارے کو مثالی بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے گزشتہ روز عیدگاہ شریف راولپنڈی میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف پیر سید نقیب الرحمٰن سے ملاقات کی اور اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اہلسنت کو متحد بنائیں تاکہ اہلسنت کے مسائل حل ہو سکیں۔ اس موقع پر دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات میں سپورٹس گالا2017ء کے سلسلہ میں جاری مختلف مقابلہ جات میں فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کی فیکلٹی ٹیم نے بیڈ منٹن کا فائنل میچ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل تھے۔ فیکلٹی مقابلہ جات میں بیڈ منٹن کا فائنل میچ انجینئرنگ وٹیکنالوجی اور جی ٹی روڈ کیمپس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میچ کے مہمانان اعزازی میں چیئرمین سپورٹس بورڈ شیخ عبدالرشید، ڈین ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اخلاق احمد خاں شامل تھے۔ سینئر انتظامیہ کے اراکین، اساتذہ اور طلبہ نے فائنل میچ کے ناظرین میں شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند سماجی رحجانات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ کھیل ہم نصابی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی شعور سے روشناس کرواتے ہیں۔ کھیل ہمیں جیت و ہار کے جذبات سے متعارف کرواتے ہوئے ہماری شخصیت میں اعتدال و توازن پیدا کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان ہمیں اچھے شہری کے طور پر تیار کرتے ہوئے معاشرتی امن و استحکام کے ضامن ہیں۔ امسال جامعہ گجرات کا سپورٹس گالا اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں جامعہ گجرات کے تمام کیمپسوں کی ٹیمیں شرکت کرتے ہوئے اسکی رونق کو دوبالا کر رہی ہیں۔ چیئرمین سپورٹس بورڈ شیخ عبدالرشید نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کو باوقار اور پر شکوہ بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جامعہ گجرات طلبہ میں کھیلوں کے شعور و اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ طلبہ کی تعلیمی و علمی ترقی کے ساتھ ان کی ذہنی بیداری اور دماغی چستی کے لیے مختلف کھیل اہمیت کے حامل ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر طاہر عقیل نے سپورٹس گالا کی انتظامیہ کے ہمراہ مین سپورٹس گرائونڈ کا دورہ کیا اور مختلف کھیلوں میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ باسکٹ بال کے فائنل مقابلہ میںUOGسب کیمپس راولپنڈی کی زنانہ ٹیم نے شعبۂ نفسیات کی ٹیم پر برتری حاصل کی۔ رسہ کشی کے فائنل مقابلہ میں بائیو کیمسٹری کی ٹیم نے UOGمرغزار کالج پر برتری حاصل کی۔ اسی طرح اتھلٹکس کے مختلف مقابلوں میں تقریباً30ٹیموں نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)جامعتہ الکوثر (کوثر یونیورسٹی) اسلام آباد میں عظیم الشان علماء اسلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر تھے۔ اس کانفرنس میں ایران اور عراق سے بھی مندوبین نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات نے کیا۔ جنہوں نے کہا کہ فروعی اختلافات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایسے تمام اختلافات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو کہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں اور علماء کرام ، ذاکرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہو گا تاکہ وہ ایسی باتیں کریں جس سے ملک میں امن پید اہو۔ رد الفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ہونا چاہئے کہ جو لوگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ممتاز ماہر تعلیم شہزادہ شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود میئر گجرات ، حاجی عمران ظفر کی کاوشوں سے گجرات کے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور شہریوں کو بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے گجرات ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عام شہری کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے شہریوں کو بھی تعاون کرنا ہو گا۔ گندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بیگ کو بھی ختم کرنا ہو گا کیونکہ سیوریج شاپنگ بیگ کی وجہ سے بند ہوتے ہیں اور شاپنگ بیگ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے حوالے کرنے چاہئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگی رہنما حاجی طاہر انور کی صاحبزادیوں کی تقریبِ رخصتگی گزشتہ روز بخیر و خوبی سرانجام پا گئی جس میں معززین کی بڑی تعداد شریک ہوئی چوہدری دلدار حسین کے صاحبزادوں کی بارات کا پُروقاراستقبال کیا گیا تقریب میں مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین،سابق ضلع ںناظم چوہدری شفاعت حسین،مسلم لیگ کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر چوہدری غلام رسول شارق ایڈووکیٹ،چیئرمین سیف االلہ ساہی، چوہدریشجاع زیب جوڑا،سابق تحصیل نائب ناظم،مرزا شوکت بیگ،چوہدری اختر حسین،ارشد نت،دلاور خاں،چوہدری اجمل حسین،مہر یونس،چوہدری ناصر حسین ویگر نے تقریب میں شرکت کی سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین بارات کے ساتھ بھی شریک ہوئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)افضال قادر وائیں ،امتیاز قادر وائیں اور فیاض قادر وائیں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے گزشتہ روز مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین جلالپور جٹاں گے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ سید ہاشم علی ایڈووکیٹ،حاجی ریاض وائس چیئرمین،بابر سلیم کھوکھر ،چوہدری عارف نمبردار،میر فرخ یعقوب،سجاد اقبال بٹ،راجہ زاہد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اکرم آف موہلہ لنگڑیال،عاصم خاں،جیرا پہلوان،چوہدری نصیر و دیگر بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کا کیا بتائوں؟ انڈیا ،افغانستان اور ایران سے تعلقات خراب ہیں ناکام خارجہ پالیسی ثابت ہوچکی جسے ہٹ دھرمی مزید تباہ کر رہی ہے بجلی کا بحران بڑھ رہا ہے جس کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی بجائے تقریریوں میں بڑھکیں لگائی جارہی ہے مودی کو بجلی دینے کے دعوے کرنے والے اپنے شہریوں بجلی فراہم کر نہیں سکے۔ چھ ماہ کا دعویٰ چار برس گزرنے کے باوجود پورا نہیں ہو سکا مجھے تو آٹے اور چینی کا بحران بھی جنم لیتا نظر آرہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار کام کرنے کی بجائے باتوں سے کام چلایا جا رہا ہے وہ گزشتہ روز جلالپور جٹاں میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے چویدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے سے ملک کاسیاسی دھارا بدل سکتا ہے اور رشتے بھی ختم ہو سکتے ہیں مگر جیسا بھی فیصلہ آئے گا ملک و قوم کے مفاد میں ہو گاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے سرگرم تھے مگر ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا چوہدری شجاعت حسین نے متوقع سیاسی اتحادوں کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی سب سے مل رہے ہیں بات چیت بھی جاری ہے لیکن اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اتحاد کے فیصلے کریں گے ابھی تو سب کی نظریں عدالت پر ہیں جہاں سے فیصلہ آنے سے ہوئے رشتے بھی ختم ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ویلڈن وائس چیئرمین یونین کونسل بددرمرجان،چوہدری اجمل حسین پیارا ذاتی خرچہ سے گورنمنٹ پرائمری سکول پیارا کا ہال مکمل کرلیا اور گزشتہ روز راہنما پی ٹی آئی سابقہ امیدوار حلقہ این اے 107 چوہدری محمداکرم پیارا نے اپنے دست مبارک سے اس ہال کا افتتاح کردیا اس موقع پر چوہدری اجمل پیارا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر بھی موجود تھے یاد رہے کہ اس ہال کی تعمیر کیلئے چوہدری اجمل پیارا نے اپنی ذاتی گرہ سے فنڈز5لاکھ روپے ادا کئے تھے اور یہ وعدہ وفا کردیاہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی موضع سندھاریہ میں برساتی نالہ پر پلی کی تعمیر کیلئے پچاس ہزار وپے اپنی ذاتی گرہ سے ادا کرچکے ہیں عوامی حلقوں کازبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنسز میں سمر کیمپ کاآغاز کردیاگیاہے مستحق طلباء و طالبات کیلئے فری کیمپ لگایاجارہاہے اس موقع پر ماہر اساتذہ کرام طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین ادارہ ہذا پروفیسر انصر محمود راجہ نے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کے ہونہار اور مستحق طلباء وطالبات کو جدید تعلیم دینے کا جو عزم کیاہے اس پر عمل پیرا ہیں اور اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں انشاء اللہ اس عزم کو پوری دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے انہوں نے مزید کہاکھاریاں کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے دونوں کیمپس بوائز اینڈ گرلز میں سمر کیمپ کا آغاز کردیاگیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ(ن) محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ(کونسلر) نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پرقابو پانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کررہی ہے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کوحل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں حکومت مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم عمل ہے انشاء اللہ جلد یہ مسائل حل ہونگے اور ملک میں خوشحالی آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے سب متاثر ہورہے ہیں ہم حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کریں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو فوری کم کیاجائے۔تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف مل سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)تھانہ صدر کھاریاں کے ملحقہ کولیاں حبیب میں سگے بھائی نے بد چلنی کے شعبہ میں سگی بہن رخسانہ کو پھندا دے کر قتل کردیا پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر112/2017 زیر دفعہ 302 ت پ درج کرلیاہے جبکہ ملزم طفیل ولد غلام محمد کوگرفتار بھی کرلیاگیاہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیاہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مقتولہ 5بچوں کی ماں تھی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔یاد رہے کہ ضلع گجرات میں غیرت کے نام پر قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل سرائے عالمگیر میں بھی غیرت کے نام پر نویں کلاس کی طالبہ کو چند روز قبل قتل کیاگیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)سینئر نائب صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری وجاہت مختار ڈھل نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چین لینا چاہتے ہیں مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ بجلی ‘گیس کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے ان کی کارکردگی قوم کے سامنے عیاں کردی ہے ۔سبزی ‘فروٹ ‘مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اس صورتحال میں عام آدمی کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کیغیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے ہر آدمی متاثر ہورہاہے جبکہ کاروباری طبقہ زیادہ مشکلات کاشکار ہے پورا پورا دن بجلی بند ہونے کی وجہ سے تاجر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہتے ہیں اور دن بھر ذاتی گرہ سے خرچہ کرتے ہیں جس سے وہ مقروض ہورہے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں نے بسیرا کرلیاہے حکمران غریب پر رحم بھی نہیں کررہے بلکہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) تعلیم کے فروغ سے قوموںکوترقی حاصل ہوتی ہے۔ قوم کے نونہال ہمارا سرمایہ ہیں۔ طلباء کوتعلیمی میدان میںبہترسہولیات فراہم کرکے انہیںمعاشرے کامفیدشہری بنایا جاسکتا ہے۔ دورجدیدمیںقوموںکی ترقی کارازتعلیم کے حصول میںپنہاںہیںتعلیم کے میدان میںجدیداصلاحات کرکے ترقی خواب کاشرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین ملہی اینڈکمپنی چوہدری ندیم اخترملہی نے گورنمنٹ گرلز الحاج غلام حیدرملہی پرائمری سکول کاافتتاحی تقریب کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرچوہدری جمشید رسول وڑائچ، محمداسلم پہلوان ، حاجی محمداشرف، عرفان الٰہی ہیرا، آفتاب صادق چیمہ، ظفر اللہ باجوہ ودیگربھی موجودتھے۔ چوہدری ندیم اخترملہی نے کہا کہ تعلیم سے تعلق قائم رکھنے والے افرادمعاشرے میںعزت ومرتبہ پرفائز ہوتے ہیں۔ قوم کے مستقبل کومحفوظ بنانے اوربچوںکی کردارسازی میںتعلیمی اداروںکے کردارکوبھلایا نہیںجاسکتا۔جوقومیںاپنی ترقی میںتعلیم کوشامل کرتی ہیںو ہی دنیا میںعزت ومنزلت حاصل کرتی ہیں پڑھا لکھامعاشرہ ہی ملک وقوم کودنیامیںمقام وپہچان دلاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)تعلیم ہی قوموںکامستقبل بناتی ہے، تعلیم کے ذریعے ہی جرم وجہالت کوختم کیا جاسکتاہے۔تعلیم کے ذریعے انسان میںشعور اجاگرہوتا ہے۔ قوم کے مستقبل کومحفوظ بنانے اوربچوںکی کردارسازی میںتعلیمی اداروںکے کردارکوبھلایا نہیںجاسکتا۔ان خیالات کااظہارمسزطارق نے کوئین پبلک ایلیمنٹری سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرکیا۔اس موقع پرمسزنجمہ شہباز، ڈاکٹرسیدرضا سلطان ، محمدفاروق مغل ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیںاپنے مستقبل کوروشن بنانے کے لئے اپنے بچوںکوزیورتعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پرپوزیشن ہولڈرزمیںانعامات تقسیم کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) عوام کے تعاون سے یوسی نمب1ونجووالی کواپنی مددآپ کے تحت ایک مثالی یونین کونسل بنائیںگے اورعلاقہ کی صفائی کے لئے 9سویپربھرتی کرلئے ہیںجودن رات علاقہ میںموجودرہیںگے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین یوسی ونجووالی عادل اوبال چیمہ نے ہفتہ صفائی کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہماری یونین کونسل تقریباً20کلو میٹرکے علاقہ پرمحیط ہے جس کی صفائی کے لئے جدیدآلات اپنی مددآپ کے تحت خرید لئے ہیںجبکہ ملازمین کی تنخواہ بھی ہم خوداپنی جیب سے اداکریںگے ۔اس موقع پرمیاںمحمدافضل کونسلراورمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔ (فوٹوہمرا ہ ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں باراضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے انہوںنے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اپریل کے مہینے میں3ارب کابوجھ برداشت کرنے کا بیان عوام سے دھوکہ ہے کیونکہ پچھلے دنوں مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ مارچ میںبین الاقوامی ماریکٹ میں بینج مارک برینیٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں7سینٹ فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.57ڈالر فی بیرل میں طے پائے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں27سینٹ کی ریکارڈ کمی کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے47.77ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستہ جبکہ ملک میں مہنگا فراہم کرنا عوام سے زیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ گردشی قرضے حکومت کے لیے وبال جان بن گئے ہیں اور گردشی قرضوں کی رقم 4کھرب14ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے وزیر خزانہ کا سب اچھا ہے کا بیان غلط ہے اور حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے بیرونی قرضے تو ابھی ادا کرنا درکنار پرائیویٹ پاور پلانٹ اور ان پلانٹ کو ادھار پٹرول پہنچانے والے اداروں کا قرضہ 4کھرب14ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی ادائیگی کیلئے اب حکومت نے صرف50ارب جاری کیے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہیں گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے پٹرول مہنگا کرناعوام سے زیادتی ہے۔اگر بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستہ ہوا تو ملک میں عوام کو بھی اس کا ریلیف دیا جائے لیکن حکومت پٹرول مہنگا کرکے ریلیف کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)مولانا فضل الرحمن اتحاد امت کے داعی ہیں ۔ پاکستان علماء کونسل سیاسی میدان میں جمعیت علماء اسلام کا دست بازو بنے گی۔ صد سالہ عالمی اجتماع امت مسلمہ کی آواز بنے گا۔ پاکستان علماء کونسل اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں ۔ عالمی صد سالہ اجتماع کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما سید محمد زکریا شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا عمر قاسمی،مولانا محمد یعقوب ،میاں محمد عرفان بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ علماء اور عوام الناس عالمی صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما سید محمد زکریا شاہ نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کی طرف سے9-8-7اپریل کو ہونے والے عالمی صد سالہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ تمام اہل اسلام کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ محب وطن ہیں اور اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستانمسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ سے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورکے(John Groarke) اور یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر الائسن میفر لینڈ(Alyson McFarland) نے ملاقات کی’ ملاقات میں پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ میں انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میںہونیوالی کامیابیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مزید پیشرفت کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ملاقات میں اس بات زور پر دیا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کیخلاف قانون وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتہاء پسندی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ میں امن عامہ کے قیام سمیت مختلف عوامی فلاحی منصوبے لائق تحسین ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر سزائیں دینے اور مسلمانوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ علیحدہ وطن کے قیام کی مخالف قوتوں کو اب احساس کرلینا چاہیے کہ پاکستان کتنی بڑی نعمت خداوندی ہے کہ ہم آزاد خطے میں رہ رہے ہیں۔ مختلف وفود سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اتر پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی اپنی خباثتوں کے اعتبار سے انتہا پسندہندو کا بھی قبیح اور اصل چہرہ ہے، جو مسلمانوں کے خلاف تعصبات اور نفرت پھیلانے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے پیچھے نہیں۔ انہوںنے کہا کہ جو مظالم مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ جبکہ مسلمان ممالک بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں۔جس کی وجہ بے حسی اور عالمی سازشیں ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس نہیں کررہے بلکہ دست و گریبان ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی جاری رہی تو بھارت سے مزید پاکستان بنیں گے ، اوراب ان اداروں کو بھی آواز بلند کرنی چاہیے جو بھارت سے دوستی کے دعویدار اور کانگریس کی محبت میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں۔ انہیں اندازہ ہوگیا ہوگا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن کی کیا اہمیت ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو اپنی نئی منزل کی تلاش کے لئے غور کرنا چاہیے اور دیوبند ،لکھنواور بریلی کی تفریق سے نکل مشترکہ دشمن کے خلاف مہم کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال45سو میگا واٹ تک بڑھ گیا ،بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ابھی تو گرمیوں کا آغاز ہے بدترین گرمیوں میں صورتحال اس سے بھی ابتر ہوگی شہروں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی تباہ ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں میگا پراجیکٹ کی رقم اگر بجلی منصوبوں پر خرچ ہوتی تو اب تک توانائی بحران کا خاتمہ ہوجاتا لیکن حکومت کی ترجیح دوبارہ اقتدار کیلئے منصوبوں کی تکمیل کی طرف مرکوز ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب حسب سابق صوبہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے مظاہروں کی قیادت کریں اور مینار پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ تک کیمپ لگائیں جہاں وہ خود اور ان کے وزراء بیٹھیں تاکہ پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مارکیٹوں میں کاروبار تباہ اور تاجربرادری اور مزدور طبقہ بے روزگار ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ توانائی بحران حکومت کی اولین ترجیح نہیں ،2018میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی اگر حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں سنجیدہ ہے تو فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں تاکہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی ہوسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)ڈاکٹر مجید نظامی عالم اسلام کا سرمایۂ افتخار تھے ۔ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی ۔ کشمیر کی آزادی کے لئے بزور تلوار جدو جہد پر یقین رکھتے تھے ۔ صحافت میں مفادا ت اور ذاتی منفعت کو ہمیشہ ٹھوکر لگا دی ۔ ڈاکٹر مجید نظامی کی پاکستان سے محبت حقیقی عشق کا روپ دھار چکی تھی ۔ بزرگان دین سے محبت اور نبی کریم ۖ سے عشق اُن کی زندگی کا نمایاں پہلو تھا۔ تاریخ پاکستان میں ڈاکٹر مجید نظامی کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے درج رہے گا۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کے یوم ولادت کے موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال ،قاری محمد ارشد اویسی ضلعی ناظم،محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے تا حیات نظریہ پاکستان کا تحفظ کر کے نئی نسل کو حقیقی پاکستانی قوم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔پاکستان کے دفاع اور ترقی پر مصلحت پسندی سے بالا ہو کر حقیقت پسندی کو پروان چڑھایا ۔ آج امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کے نظریہ پاکستان کو شامل نصاب کر کے ہم آئندہ نسلوں کو پاکستان شناس بنا سکتے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت ہمیشہ ان کیلئے صدقۂ جاریہ کا کام کرتا رہے گا۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سیکرٹری پانی و بجلی کی تبدیلی سے نہیں ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ختم ہوگی جسے حکمران لیگ نے اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے ۔مارچ میں پہلے کبھی اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ،اقتدار میں آنے کیلئے 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لگانے والے اپنے چار سالہ اقتدار میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرواسکے ۔لوڈ شیڈنگ پر عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے کے الیکٹرک کے خلاف احتجا ج کرنے پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر سمیت40افراد کی گرفتار ی افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ شہباز شریف بھی احتجاج کرتے ہوئے کئی سال مسلسل مینارپاکستان پر احتجاجی کیمپ لگاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ شہروں میں12 گھنٹے اور دیہاتوں میں18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔مہنگے بجلی بل ادا کرنے کے باوجودبجلی نہ ہونا بیڈگورننس ہے شہباز شریف حسب سابق مینار پاکستان کیمپ لگائیں اور پنجاب کی عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائیں ۔حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے مخلص ہوتی اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے میٹروٹرین اور میٹرو بس کی رقم توانائی منصوبوں پر لگائی جاتی تو آج عوام بدترین لوڈ شیڈنگ برداشت نہ کررہے ہوتے۔ابھی تو گرمیوں کی ابتدا ہے تو یہ حال ہے شدید گرمیوں میں عوام اس وقت کیلئے تیار رہیں جب گھروں کے باہر بجلی میٹر تو ہونگے لیکن ان میں بجلی دستیاب نہ ہوگی 2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ انتخابی نعرہ ہے انٹرنیشنل واٹر کونسل کی رپورٹ کے مطابق2018میں بھی پاکستان میںلوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی کیونکہ رسد کے مقابلہ میں طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کا ردالفساد آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے دہشت گرد تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین جیولرزایسوسی ایشن کاہنہ نو حاجی مہتاب حسین زرگرنے کیا۔انہوں نے کاکہا کہ پاک فوج کی جرات مندانہ کارروائیوں پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنرل راحیل شریف کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے جس انداز میں دہشتگردوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی اور توقع کرتی ہے کہ وہ ردالفساد مہم کے دوران ملک بھر سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں اور شرپسندوں کو کچل دینگے اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہروقت کوشاں رہنے والی قومیں ہی تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی تعلیم حاصل کئے بغیر انسان ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی محمداشفاق بھٹی نے گزشتہ روز نجی سکول کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان کے اندر شعور پیدا ہوتا ہے اور انسان بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے اور تعلیم حاصل کرکے انسان اپنی زندگی کے مستقبل کے لئے بھی بہتر اور آسانی سے فیصلے کرسکتا ہے ۔ ملک بھر میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس بات کا کریڈٹ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو جاتا ہے ، حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہر ممکن طریقے سے حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر عائد تمام قسم کے ٹیکسز فوری طور پر ختم کردے اور ان کو آزادنہ طور پر کام کرنے دیں ۔ ۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی بحالی سندھ ہائی کورٹ کا احسن اقدام ہے ،سندھ حکومت کو ایماندار پولیس افسران کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس میں سیاسی مداخلت دیگر صوبوں سے زیادہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی پولیس سیاسی مداخلت سے پاک ہے ،پولیس کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنے سے محکمے کا اثر روسوخ بھی خراب ہوتاہے اور ادارہ بھی قوم کی نظروں میں مشکوک ہوتاہے ،سندھ حکومت کے رہنمائوں میں کرپشن کا معاملہ نہ ہوتا تو کبھی سندھ حکومت آئی جی سندھ کے معاملے میں اپنی ٹانگ نہ اڑاتی ، عادل ہاوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس کے معاملے میں سیاسی مداخلتوں کے باعث ہی صوبے میں بہتر ی نہیں آئی ، ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت خود ہی نہیں چاہتی کہ کراچی میں امن ہو کراچی آپریشن میں ابھی تک اسی وجہ سے مکمل کامیابی حاصل نہ ہوسکی ہے کہ سندھ کے حکمران پولیس میں سیاسی مداخلت کرتے رہتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ اس وقت حکومت پیپلزپارٹی کی تمام ضروریات پوری کررہی ہے ،جو بھی پولیس افسرکرپشن کے خلاف بات کریگا یا ان کے نمائندوں کا حکم نہیں مانے گا سندھ حکومت ایسے افسران کو برداشت نہیں کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ پانامہ کے معاملے میں رسمی احتجاج کے بعد بات ختم ہوجائے جس کے لیے یہ مفاد پرست جماعتوں کا منہ بند کرنے کو کھڑے ہیں مگر ان لوگوں کا واسطہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پڑا ہے جو نہ جھک سکتا ہے اور نہ ہی بک سکتاہے کیونکہ انہوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت پانامہ کا فیصلہ شریف برادران کے خلاف آنے پر اپنے گلو بٹوں سے ہنگامہ آرائی کا ارادہ کرسکتی ہے جس میں عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔