گجرات (جی پی آئی) ہیڈ ٹی سی آر پاکستان ریلوے چوہدری انصر محمود کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے جامع مسجد محلہ انجم کالونی مہمدہ گجرات میں منعقد ہوگا۔ ممتاز عالم دین علامہ ساجد محمود قادری خطاب کریں گے۔ جبکہ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف خصوصی دعا کریں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔ …………………………………… گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل چیف ایڈیٹر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد محترم غلام حسن غفاری کی سالانہ برسی آج بروز اتوار دن 12 بجے ان کی رہائشگاہ محلہ نور پور پڈھے میں منعقد ہو گی ۔ ممتاز عالم دین علامہ اورنگ زیب نورانی خطاب کریں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔ …………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما مسز نسیم خالد کا ختم چالیسواں انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ چوہدری ندیم طفیل’ عمران یوسف’ مقدس بٹ’ حامد وڑائچ’ ظہیر ‘ عارف علی ‘ نعیم نوشاہی’ ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی ‘ سابق MPA قمر عامر چوہدری’ نزہت نیئر’ مس عذرا غنی ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ …………………………………… گجرات (جی پی آئی) مفتی احمد یار خاں نعیمی اور انکے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اسلام کی اشاعت کے حوالہ سے دنیا بھر میں اسلام کی اشاعت کے حوالہ سے مفتی احمد یار خاں نعیمی اور انکا خاندان خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے مفتی احمد یار خاں نعیمی کے مزار پر حاضری کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ مفتی احمد یار خاں نعیمی کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ گجرات کی سر زمین نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے ہیرے پیدا کئے۔ اس موقع پر افتخار احمد خاں مفتی ‘ علی حیدر خان’ عمر فاروق خان’ ابوبکر خان’ کی طرف سے مہمانوں کیلئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ مہر احتشام ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عامر قادری’ عمران شاہد چشتی’ ذوالفقار باجوہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات حفاظتی بندوں کو نقصان اور زمینوں کو کٹائو سے بچانے کے لئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے دریائے چناب شہباز پور سیکٹر سے ریت نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور علاقہ مکینوںکے تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ انہوںنے معدنیات اور انہار ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ کنٹریکٹر کی سرگرمیاںفوری رکوا دی جائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔یہ اعلان انہوںنے شہباز پور کے مقام پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، اے سی گجرات نورالعین، ریونیو آفیسر ارشاد اللہ، محکمہ انہار، معدنیات کے افسران، چیئرمین یونین کونسل حاجی ارشد،کنٹریکٹر ملک شعیب اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ شہباز پور، حتار، دھول، نت اور دیگر نواحی علاقوں کے مکینوںکی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل حاجی ارشد اور دیگر معززین نے بتایا کہ دریائے چناب کا بہائو انکے دیہات کی جانب ہے جبکہ معدنیات ڈیپارٹمنٹ کا کنٹریکٹر اس علاقہ سے ریت نکال رہا ہے جس سے نہ صرف دریا میں سیلاب سے بچائو اور کٹائو روکنے کے لئے بنائے گئے حفاظتی بند وں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ کٹائو سے انکی زمینیں اور دیہات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ معدنیات ڈیپارٹمنٹ، محکمہ انہار، اہل علاقہ اور کنٹریکٹر کا موقف سننے کے بعد ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری طور پر دریاچناب شہباز پور سیکٹر سے ریت نکالنے پر پابندی عائد کر دی اور علاقہ مکینوںکی شکایت کا جائزہ لینے کے لئے ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، اے سی نورا لعین، معدنیات، ریونیو، انہار ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو آئندہ ہفتے شہباز پور سیکٹر کا تفصیلی دورہ کرے گی اور شہریوںکی شکایات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فیلڈ سٹاف کے ذریعے ریت نکالنے پر پابندی پر عمل درآمد کی نگرانی کریںاوراگر کنٹریکٹر نے خلاف ورزی کی کو محکمہ کے افسران اور ٹھیکیدار دونوںکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیںگے اسی طرح اگر کسی علاقہ مکین نے ریت چوری کی تو اسکے خلاف بھی ایکشن ہوگاجبکہ ریت نکالنے کے تمام راستے بند کر دیے جائیںگے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز پور سیکٹر ماضی قریب میںسیلاب سے متاثرہ علاقہ ہے ، سیلاب کے دوران وہ خود درجنوں بار اس علاقہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب سے نقصانات کی وجہ سے مکین ابتک اپنے پائو ںپر کھڑے نہیںہوسکے کسی محکمہ یا فرد کو اجازت نہیںدی جائے گی کہ وہ انہیں دوبارہ خطرات سے دوچار کرے ۔ایم پی اے میجر(ر) معین نواز نے کہا کہ علاقہ مکینوںکے مفادات کا تحفظ صوبائی حکومت اورانکی ترجیح ہے اور انہیں کسی کے مفادات کی بھینٹ نہیںچڑھنے دیا جائے گا۔ انہوںنے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لینے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بھی سراہا۔ اہل علاقہ نے بھی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے اقدامات کو سراہا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس نے ماہ دسمبر کے دوران کریک ڈائون کرتے ہوئے ریٹ لسٹیں آویزاںنہ کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے پر 140گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا ئے گئے جبکہ 526گراں فروشوں پر 7لاکھ 41ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھرکے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی احمد رضا، اسسٹنٹ کمشنر میاںاقبال مظہر، نورالعین ، ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق و دیگر بھی موجود تھے۔ڈی او انڈسٹری اکرام الحق نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میںپرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر2513مقامات پر اچانک ریڈ کئے اور دوکانوں اور مارکیٹوںمیں اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب گرانفروشوںکے خلاف کاروائی کی گئی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مصنوعی مہنگائی کا تدارک حکومت کی ترجیحات میںسر فہرست ہے پرائس مجسٹریٹس اپنی کاروائیوں میںمزید تیزی لائیں اور اووچارجنگ کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوںنے بعض پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی طرف سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے خریدی گئی 3جدید کمپکٹر مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ علی الصبح بھمبر روڈ کا دورہ کیا اور ان مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ٹی ایم اے خرم محمود اور ٹی ایم اے کے دیگر افسران و اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ 1کروڑ 24لاکھ روپے لاگت سے خریدی جانیوالی ان مشینوںکی شمولیت سے ٹی ایم اے کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت میںاضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے حکام سالڈ ویسٹ کی بہتر مینجمنٹ کے لئے مزید تندہی سے کام کریں تاکہ شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور خوبصورت گجرات کے خواب کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم محمود نے ڈی سی او کو بریفنگ دی اور بتایا کہ جدید کمپکٹر مشینیوں کی شمولیت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میںبہتری آئے گی اور ٹی ایم اے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے نفرت انگیز مواد چھاپنے پر عرفان قادر ولد غلام قادر کے ملکیتی گجرات پرنٹنگ پریس فوارہ چوک گجرات کا ڈیکلریشن منسوخ کر دیا ہے اس ضمن میںباقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ نے موضع خوجیانوالی اور جسوکی میں لگائے گئے شوگر کین کنڈوں کا اچانک دورہ کیا اور کنڈا مالکان سے ان کے اتھارٹی لیٹر چیک کیے جو کہ درست پائے گئے اور کنڈوں کی بھی چیکنگ کی گئی ماپ تول ٹھیک پایا گیا علاوہ ازیں کاشتکاروں سے گنے کے ریٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوںنے بتایا کہ 380روپے سے لیکر 395روپے فی کونٹل تک کنڈا مالکان ہم سے خرید رہے ہیں اور شیڈول کے مطابق نقد پے منٹ بھی کی جا رہی ہے اور گنے کے کاشتکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سینئر صحافی حافظ ظہیر عباس سندھو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد صدر گجرات پریس کلب سید عرفان جعفری نے ہمراہ وحید مراد مرزا سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب گجرات ، شہباز ایڈووکیٹ ، ظہیر ملک شانہ بشانہ ، نعمان انجم چیف نیوز ایڈیٹر گجرات ٹائمز ، ایم سعد ، عباس جعفری ، عبدالغفار نے سویٹس کیک کاٹا، حافظ ظہیر عباس سندھ کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا ، خاضرین نے بھی سالگرہ کی مبارکباد کے علاوہ خوبصورت تحفہ جات پیش کئے تقریب ہلال احمربلڈنگ رامتلائی روڈ گجرات میں ہوئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (FEC)کاساتواں اجلاس کلیفٹ سنٹر گجرات میںنہایت خوشگوارماحول میں اختتام پذیر۔ پی ایف یو جے کے صدر راناعظیم اور جنرل سیکرٹری محمد آمین یوسف کی طرف سے جی ٹی یوجے انتظامیہ کو بہترین انتظامات اور زبردست عوامی روابط پر خراج تحسین ۔ گجرات یونین آف جنرلسٹس کی میزبانی بھول نہ سکیں گے۔ ایف ای سی ممبر کے تاثرات۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کیFECکاساتواں دوروزہ اجلاس جی ٹی یو جے کی میزبانی میں کلیفٹ سنٹر میں پی ٹی آئی گجرات کے سنئی رہنماچوہدری علیم الدین وڑائچ گورالی کے ظہرانہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔ چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے اپنے تاثرات میں کہاکہ پی ایف یوجے کاگجرات میں اجلاس بڑے اعزاز کی بات ہے قومی سطح کے صحافیوں کی گجرات میں موجودگی کامطلب ہے کہ گجرات بھی قومی میڈیاکی توجہ کامرکزبن گیاہے۔ اس سے قبل کلیفٹ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے مہمان صحافیوں اورپی ایف یوجے کے مقامی ممبران کو سنٹر کے متعلق بریفنگ دی اور کارکردگی کے حوالے سے ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔اس موقع پر پی ایف یوجے کے صدر راناعظیم اور جنرل سیکرٹری محمد آمین یوسف نے ڈا کٹر اعجاز بشیر کی کاوشوں کو سراہا اورچوہدری علیم اللہ گورالی نے بھی نہ صرف کلیفٹ سنٹر کو ڈاکٹر اعجاز بشیر کاایک بڑاکارنامہ قرار دیا بلکہ اس کار خیر میں اپناتعاون بھی پیش کیا۔ اجلاس کے دوران جی ٹی یوجے کی انتظامیہ صدر چوہدری شاہد محمود ، جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال ، سنیئر جنرلسٹ افتخار احمد بھٹا اور دوسرے عہدیداران کے علاوہ جی ٹی یوجے کے ممبران بھی کافی تعداد میں ابزرور کی حیثیت سے اجلاس میں موجود رہے آخری دن کے اجلاس کی صدارت پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری محمد آمین یوسف نے کی۔ بہت سے معاملات پر گفتگوہوئی جس سے مقامی صحافیوں کوپی ایف یو جے کی قومی حیثیت اور قوت کااحساس ہوا اوراس بات کا ادراک بھی ہوا کہ پی ایف یوجے کس قدر مثبت اور معیاری صحا فت کو فروغ دے سکتی ہے اور صحافی کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔مہمان صحافیوں نے گجرات میں اجلاس کو بہت ہی خوشگوار تجربہ قرار دیا اور خصوصی طور پرجی ٹی یوجے کے جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال کو خراج تحسین پیش کیا گیاکہ انہوں نے مہمان صحافیوں کے ساتھ سفر میں بھی رابطہ رکھااوران کے طعام و رہائش کے انتظامات بھی مثالی تھے۔یاد رہے کہ جی ٹی یوجے کی میزبانی میں سنیئر صحافی ا فتخاراحمد بھٹا کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سینیٹرچوہدری جعفر اقبال کا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کا دورہ ۔مہمانوں کا استقبال چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر، چوہدری شفقات عدالت،چوہدری ابراراحمداور ملک نعیم اعوان رہسیاںنے کیا۔اس موقع پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر سردار یوسف اور چوہدری جعفر اقبال کی ایم این اے چوہدری عابد رضا، چئیرمین چوہدری محمدعلی تنویراور چوہدری آصف رضا سے خصوصی ملاقات کی۔انھوں نے ڈیرہ کوٹلہ پر نماز مغرب با جماعت بھی ادا کی۔مختلف سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے ڈیرہ پر آئے وفود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرایڈووکیٹ چوہدری شمشادعلی، مہر فیاض ککرالی، ملک نعیم اعوان رہسیاں، چیئرمین سہراب خان، چیئرمین ڈاکٹر عباس،چیئرمین ملک آصف ، ذوالفقار بٹ ککرالی، اظہر خاں، چوہدری طار ق یونس،چوہدری مظفر چک فاضل، اسد نعیم،حاجی آصف چوہڑپورشامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ہیڈ مرالہ (جی پی آئی)ازل سے ابد تک ذکر رسول ۖ کے چرچے رہیں گے ۔ ذکر رسول ۖ کی سر بلندی کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ۖ سے فرمایا ہے ۔آمد رسول ۖ سے قبل انبیاء کرام ذکرِ نبی علیہ السلام سے زمانے کو معطر کرتے رہے ۔ کائنات کے محبوب واحد حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی زندگی کا لمحہ لمحہ محفوظ کروا کر اللہ تعالیٰ نے رفعت محمدی ۖ کے وعدے کو پورا فرمایا ۔ ظہورمصطفی ۖ کی برکت سے زمین پاک ہوئی ،انسانی طہارت کیلئے پانی کو ذریعہ بنایا گیا ۔ گناہگاروں کے عیبوں کو چھپا یا جاتا ہے اور گناہگارمسلمان کے لئے تادم آخر توبہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا ۔کثرت ذکرِ رسول ۖ حقیقی محبت کی علامت ہے اور تعلیمات نبوی ۖ پر عمل عشقِ رسول ۖ کی روشن دلیل ہے ۔ آج دنیا کو نفرت نہیں محبت کی ضرورت ہے ۔ تعصب نہیں فراخی دلی کی محتاجی ہے ۔جہالت نہیں علم کے چراغ جلانے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی نہیں امن و رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے ۔محافل ذکر رسول ۖ کی برکت سے ہم اصلاحِ معاشرہ کے ساتھ ساتھ امن و محبت کے چراغ بھی روشن کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد نوری اور حنفیہ غوثیہ چھوٹی مسجد مچھرالہ میں میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنسز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامع مسجد نوری میں کانفرنس کی صدارت کامران آرائی جبکہ مچھرالہ میں علامہ حافظ محمد اشرف صدیقی نے کی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ۖ کا ذکر ہر جگہ اپنے ذکر کے ساتھ رکھا ۔ نماز سے لے کر نماز جنازہ تک جہاں ذکرِخدا ہے وہاں ذکر مصطفی ۖ ہے ۔ہمیں ضرورت ہے کہ معاشرہ کو بارود سے پاک کر کے درود کے خوشبوسے معطر کریں ۔اس موقعہ پر علامہ پیر محمد صدیق عثمانی ،حافظ محمد حبیب الرحمن ،محمد افضل قادری، حافظ عبد المجید یوسفی ،قاری محمد علی رضا ، وارث علی چغتائی ، سلامت علی ،حافظ کاشف جنجوعہ ، رانا شہباز ،ساجد مغل ،وارث علی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد سجاد اویسی، قاری محمد عظیم عثمانی، محمد فیاض چشتی، قاری محمد کاشف حفیظ ، علامہ پروفیسر حفیظ الرحمن البغدادی، ڈاکٹر عبد الرشید ملک اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) نبی آخرالزما ںۖ کی ثناء مسلمان کے خون میںشامل ہے اورعشق رسولۖ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ۖ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامران افرادہوںگے۔محافل کاانعقادصرف اللہ کی رضااورنبی کریم ۖ سے اپنی محبت کا اظہارہے۔ ان خیا لا ت کااظہارممتاز عالم دین حافظ جعفر حسین ہزاروی نے اپنی رہائشگاہ پرجشن ولادت شہ کونین ۖ کے سلسلہ میں منعقد ہ محفل سما ں کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرقاری سعید احمدارشد،قاری محمدنعیم ہزاروی،نسیم الرحمن ہزاروی،حلیم ہزاروی،ملک محمدخالد،سیٹھ محمدعارف،محمدکاشف،محمدآصف ودیگربھی موجودتھے۔ محفل سماع میںقوال دلیر علی وہمنوا نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق تحصیل نائب ناظم میر جد علی سالارکے جواںسال بیٹامیررضاماجدمختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئے۔ جنہیںہزاروںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان اسلا م آبادموڑسیالکوٹ روڈ میںسپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ ممتاز عالم دین پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میںایم این اے جسٹس (ر)افتخاراحمدچیمہ،محمدزین الٰہی ایم این اے، ایم پی اے شوکت منظورچیمہ،اے سی ڈسکہ رائو محمدسہیل اختر،صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے،ملک شکیل احمد،حافظ محمدکاشف چشتی، ڈاکٹر ارشداحسن میر،امتیازاظہر باگڑی،محمدعارف پہلوان رستم گوجرانوالہ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،طاہر جاوید مٹھو،ڈاکٹر محمدیوسف فاروق،شیخ محمدآصف،مظہر حسین ڈار،محمدفاروق ڈار،محمدانورڈارگفٹ یونیورسٹی والے،ٹی او آئی اینڈ ایس شیخ محمدسعید،محمداشرف نثار،سب انجنیئرمرزامحمداکرم،محمدگلزار،مظفر ڈارآف جلالپورجٹاں،عدنان سیٹھی آف گجرات،صو فی امین ماسٹر پینٹ،وکلائ،صحافی،سیاسی وسما جی تنظیموںکے عہدیداران،تاجر برادری،منتخب نمائندوں سمیت اہل علا قہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ17جنوریبروزاتوارصبح 10بجے انکی رہا ئشگا ہ ماڈل کالونی وزیرآبادمیں ہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ٹی او ایف جنیدبشیر سرویا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجسمیںانہوںنے بتا یا کہ پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ نے گزشتہ روز وزیر آباد، گوجرانوالا میں 50 سے زائد قصابوں و مفتیان کرام کو شرعی اصولوں کے مطابق جانورذبح کرنے کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، محمد اسلم رائو سمیت قصاب و مذبح خانوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا کو حلال و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جانوروںکوذبح کرنے کے عملی طریقے بتائے گئے ۔ یہ تربیتی ورکشاپ حلال ذبح کے طریقہ کار کے حوالے سے پانچویں ورکشاپ تھی جبکہ اس کو مختلف مرحلوں میں پنجاب بھر کے 12اضلاع میں 500سے زائد افراد کو تربیت دی جائے گی۔ ورکشاپ میںحفظان صحت کے حوالے سے خصوصی لیکچر بیورو ویری ٹاس کے فوڈ ٹیکنالوجسٹ طارق قمر جبکہ شرعی اصولوں پر مبنی پریسنٹیشن حلال ایجنسی کے شرعی ایڈوائزر سعید اختر نے دی۔ ا س سے قبل حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک قانون کے تحت پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کو اختیا ر دیا تھا کہ وہ قصابوں کی تربیت کرے اور ان کو لائسنس جاری کرے۔ان تربیتی کورسسز کی تکمیل کے بعد تمام ذبح خانوں میں پنجاب حلال ڈویلپمنٹ حلال ایجنسی کے لائسنس یافتہ قصاب ہی کام کر سکیں گے۔ پنجاب بھر میں قصاب تربیتی پروگرام پی ایچ ڈی اے اوریو ایس ایڈ۔ پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔ و اضع رہے لائیو سٹاک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ اور حلال گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پور ا کرنے کے لیئے USAID-PEEP نے پی ایچ ڈی اے کو افراد اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے معاونت فراہم کی ہے۔USAID-PEEP پندرہ ملین ڈالر کا پانچ سالہ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں قانون سازی اور اس کے عمل درآمد میں بہتری لا کر ڈیری، لائیو سٹاک اور باغبانی (Horticulture) کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اس کے ذریعہ سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی،پرنسپل گرلز کالج مسزنگہت تنویرڈاکٹر نثاراحمد،را جہ خالد حسین ودیگرمعززین شہربھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)ازل سے ابد تک ذکر رسول ۖ کے چرچے رہیں گے ۔ ذکر رسول ۖ کی سر بلندی کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ۖ سے فرمایا ہے ۔آمد رسول ۖ سے قبل انبیاء کرام ذکرِ نبی علیہ السلام سے زمانے کو معطر کرتے رہے ۔ کائنات کے محبوب واحد حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی زندگی کا لمحہ لمحہ محفوظ کروا کر اللہ تعالیٰ نے رفعت محمدی ۖ کے وعدے کو پورا فرمایا ۔ ظہورمصطفی ۖ کی برکت سے زمین پاک ہوئی ،انسانی طہارت کیلئے پانی کو ذریعہ بنایا گیا ۔ گناہگاروں کے عیبوں کو چھپا یا جاتا ہے اور گناہگارمسلمان کے لئے تادم آخر توبہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا ۔کثرت ذکرِ رسول ۖ حقیقی محبت کی علامت ہے اور تعلیمات نبوی ۖ پر عمل عشقِ رسول ۖ کی روشن دلیل ہے ۔ آج دنیا کو نفرت نہیں محبت کی ضرورت ہے ۔ تعصب نہیں فراخی دلی کی محتاجی ہے ۔جہالت نہیں علم کے چراغ جلانے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی نہیں امن و رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے ۔محافل ذکر رسول ۖ کی برکت سے ہم اصلاحِ معاشرہ کے ساتھ ساتھ امن و محبت کے چراغ بھی روشن کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد نوری راوی گرڈ اسٹیشن بادامی باغ لاہور اور حنفیہ غوثیہ چھوٹی مسجد مچھرالہ میں میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنسز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامع مسجد نوری راوی گرڈ اسٹیشن میں کانفرنس کی صدارت کامران آرائی جبکہ مچھرالہ میں علامہ حافظ محمد اشرف صدیقی نے کی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ۖ کا ذکر ہر جگہ اپنے ذکر کے ساتھ رکھا ۔ نماز سے لے کر نماز جنازہ تک جہاں ذکرِخدا ہے وہاں ذکر مصطفی ۖ ہے ۔ہمیں ضرورت ہے کہ معاشرہ کو بارود سے پاک کر کے درود کے خوشبوسے معطر کریں ۔اس موقعہ پر علامہ پیر محمد صدیق عثمانی ،حافظ محمد حبیب الرحمن ،محمد افضل قادری، حافظ عبد المجید یوسفی ،قاری محمد علی رضا ، وارث علی چغتائی ، سلامت علی ،حافظ کاشف جنجوعہ ، رانا شہباز ،ساجد مغل ،وارث علی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد سجاد اویسی، قاری محمد عظیم عثمانی، محمد فیاض چشتی، قاری محمد کاشف حفیظ ، علامہ پروفیسر حفیظ الرحمن البغدادی، ڈاکٹر عبد الرشید ملک اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوسنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور اُن کی یادہانی کے لئے عرض ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ نے تقریباً ستائس سالوں سے حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں۔اپنے آف میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام میں احساس محرومی جتنا مسلم لیگ ن نے پیدا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی عوام غربت، مہنگائی، بیروزگاریاور امن و امان کی مخدوش صورت حال سے دوچار ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے انہیں میٹرو، اورنج ٹرین جیسے دیگر ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن حقیقی جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیںجبکہ دیگر سیاسی جماعتیں فیملی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں پارٹی کے سربراہ بادشاہ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو وہ اپنی روش نہیں بدلتے اور پارٹی کی طرح حکومتی معاملات بھی فرد واحد سرانجام دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی لیکن جمہوری کلچر صرف تحریک انصاف پروان چڑھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 3 کے عہدیداران چوہدری شاہد مختار، میاں علیم جعفر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، ڈاکٹر عمران صفدر، حیدر گجر، اجمل بلوچ، چوہدری طاہر، چوہدری مجتبیٰ، ملک اسلم، ملک ذوالفقار، حسن بشیر، علی عدنان اور فرقان اشرف کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا جن معاشروں میں میرٹ نہیں ہوتا ان میں گورننس بھی نہیں ہوتی میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ ہماری بڑی سیاسی جماعتیں اس لئے احتساب اور جوابدہی کا نظام اپنے اندر نہیں لے کر آئیں کیونکہ یہ خاندانی جماعتیں بن چکی ہیں۔ ان کے بچے باریاں لینے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ شہر میںاغواء برائے تاوان اور گینگ وار سے رابطوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی کرپشن کا فائدہ ہر محکمہ اٹھارہا ہے اور سیاستدانوں کی طرح اب پولیس اہلکار بھی نجی جیلیں ‘ عقوبت خانے اور تھانے بنارہے ہیں کیونکہ شہر میں قتل و غارت اور اغواء و ڈکیتی سے لیکر رہزنی و چوری اور منشیات و اسلحہ کی فروخت کے علاوہ اراضی پر قبضہ اور جسم فروشی تک سب کچھ پولیس سرپرستی میں ہورہا ہے جس کا کچھا چٹھہ ہرروز نجی ٹی وی چینلز کے مختلف پروگراموں میں کھولا جارہا ہے مگر کسی کے کان پر جوں رینگ رہی ہے اور نہ ہی کوئی اصلاح احوال کی جانب توجہ دے رہا ہے جو کراچی میں ایسی مقامی پولیس کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہا ہے جو مقامی شہریوں پر مشتمل ہو اور ہر تھانے میں اسی تھانے کے مقامی رہائشی افراد تعینات ہوں تاکہ علاقے کے ہرگھر و فرد سے واقف ہونے کی وجہ سے جرائم پر قابو پانا ان کیلئے آسان ہو اور خاندانی ناموس کی حفاظت کیلئے وہ جرائم کی سرپرستی سے اخلاقی طور پر اجتناب کریں کیونکہ مخصو ص طبقات پر مشتمل غیر مقامی پولیس کراچی کو دبئی سمجھتی ہے اور ہر ذریعے سے دولت کماکر اپنے وطن بھیجنے کی روایت پر کاربند ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)سابق صوبائی مشیر ریلیف و PRFکے چیئرمین حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر اسلام کوٹ کے گائوں لیبو بجیر میں قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں کئی سو لوگوں کا طبی معائنہ، تشویش ناک صورتحال سے دوچار بچوں میںمفت ادویات فراہم کی گئی،میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ،تھر میں غذائی قلت اور خشک سے یہ لوگ چار سال سے لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی سو بچے جانوں سے چلے گئے ہیں صرف 15دن میں 50بچوں کی اموات سے یہ اندازہ لگا لینا چاہیئے کہ اگر رفتار اسی طرح بڑھتی رہی تو کوئی سنگین المیہ جنم لے سکتا ہے ۔اسلام کوٹ میں لیبوگوٹھ شدید متاثرہوا ہے جس میں غذائی قلت سے اموات کی شرح بھی دیگر گوٹھوں سے کہیں زیادہ ہے اس لیے ہم نے یہاں سے ریلیف کیمپ کی ابتدا کی ہے ،انہوں نے کہا کہ پورے تھر میں بنیادی صحت کے مراکز غیر فعال ہونا اس بات کی تصدیق ہے کہ حکومت وقت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ معصوم بچوں کی ہلاکتیں کیوں ہورہی ہیں ۔ایک ایک گائوں میں کئی کئی بچے گیسٹرو اور ڈائریا سمیت غذائی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بروقت نگہداشت نہ ہونے پر معصوم کلیاں مرجھا رہی ہیں ،جبکہ حکومت سے پوچھو تو وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار رہی نہیں ہے انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ دینے کے ساتھ اموات میں اعداد شمار کو کم کرکے بتایا جارہاہے ،جبکہ مٹھی ہسپتال سمیت دیگر صحت کے مراکز میں بچوں کی حالت زار تشویش ناک ہے جن کو نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی ان کو کسی نے پوچھا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے PRFکے ڈاکٹرز کو کراچی سے یہاں اس لیے لیکر آئے ہیں کہ وہ متاثرہ بیمار لوگوں کا علا ج کرنے کے ساتھ ان میں مفت ادویات تقسیم کرسکیں۔حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کا بجٹ بڑھانے سمیت ڈاکٹرز کی خالی پوسٹوں پر بھرتی کے سب وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،اس وقت 298ڈاکٹرز کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہاہے کہ وفاقی سکیورٹی ایجنسی یعنی ایف سی گزشتہ تقریباً دس سال سے بلوچستان میں قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصر بشمول علیحدگی پسندوں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن میں مصروف ہے اور اس دوران ایف سی کے جوانوں نے جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں۔ اسی طرح سندھ اور کے پی کے میں بھی ایف سی امن و امان کی بحالی کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے مگر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ایف سی کی کسمپرسی کی جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ قوم کیلئے انتہائی حیرت کا باعث ہے کیونکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ‘ مراعات اور تنخواہوں میں روز افزوں اضافے کے علاوہ پولیس و دیگر سیکورٹی اور سرکاری اہلکاروں کے اثاثہ جات اور ایف سی حالت زار اس ملک میں کرپشن کا پانی سر سے گزرنے کا اظہار ہے جسے پیش بندی اور کرپشن کیخلاف بلا امتیاز آپریشن ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے اولین ترجیح ہونی چاہئے مگر حکمران اس شعور سے محروم دکھائی دے رہے ہیں اس لئے اس فریضے کی ادائیگی کیلئے اب اگر عدلیہ یا فوج نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو تاریخ میں پلوں کے نیچے سے اور سر کے اوپر سے پانی گزرنے کے ذمہ داروں میں ان کا نام بھی لکھا جائے گا۔ ۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتااوراستنبول میں خود کش حملوں کی ذمہ داری داعش کیجانب سے قبول کرنے کے بعد امریکی صدر کی جانب سے داعش کو دیا جانے والا چیلنج اس بات کا عکاس ہے کہ اپنے مفاد کیلئے شام میں بشار الاسد کیخلاف داعش کو پالنے والا امریکہ داعش کی یورپ تک رسائی پر نہ صرف بلبلا اٹھا ہے بلکہ یہ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ طالبان کی طرح اب داعش بھی اپنے پالن ہار امریکہ کے کنٹرول و لگام سے باہر ہوچکے ہیں ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی نے امن عالم کو لاحق خطرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش دنیا کے ہر خطے میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے جس کے شواہد پاکستان میں بھی موجود ہیں تو اس سے علاقائی اور عالمی امن کو لاحق ہونیوالے سنگین خطرات کی تمام عالمی قیادتوں کو فکر کرنی چاہئے۔ اگر کہیں اپنے مفادات کے تحت داعش کی سرپرستی کی جائے گی تو دنیا میں دہشت گردی کے خطرات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جائینگے۔ اب اس امر کی ضرورت ہے کہ اقوام عالم یکسو ہو کر دہشت گردی کی ہر قسم کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر داعش اور دوسری دہشت گرد تنظیمیں عالمی تباہی کی بنیاد رکھتی نظر آ رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)پاکستان کی بد نصیبی ہے کہ قومی انتخابات میں عوام نے ہمیشہ تعصب ‘ لسانیت اورشخصیت پرستی کا مظاہرہ اور حکمرانوں و سیاستدانوں نے مفاد پرستی ‘ منافقت’کرپشن اور اقتدار کیلئے اقدار ‘ قومی اور عوامی مفاد کے قتال کا اظہار کیا ہے اور ہر دورمیں سرکارمیں شامل افرادقومی خزانے کو اپنے تعیشات و مراعات کیلئے بے دریغ کرنے استعمال کرنے کے علاوہ سرکاری دوروں اور ترقیاتی و دیگر منصوبوں کے نام پر قومی خزانے اور ملکی و عوامی مسائل کی لوٹمار کرتے رہے ہیں اسلئے ملک کو ‘ قوم کو اور عوام کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والے کا کڑا احتساب ضروری ہے خواہ وہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہو یا وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہو اقتدار میں اس کا عہدہ صدر کا ہو یا وہ گورنری کے مزے لوٹ رہا ہو عوام کے ساتھ انصاف کیلئے ہر ایک کا کڑا احتساب ضروری ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سندھ اسمبلی میں کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل کی منظوری کے تحت سندھ حکومت کو عدالت میں زیر سماعت مقدمات کے خاتمے کا اختیار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرستانہ اعمال کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچاکر حلف سے غداری کرنے والے احتساب وسزا کے خوف سے متحد ہوکر اپنے تحفظ کیلئے آئین سے کھلواڑ کرکے پاکستان کے مستقبل میں تاریکیاں ہی نہیں لکھ رہے بلکہ انصاف و مساوات کے قتل کے ذریعے اسلامی تشخص کو بھی پامال کررہے ہیں اسلئے ان کیخلاف پاکستان ‘ عوام ‘آئین اور اسلام کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آرٹیکل 6کا مقدمہ چلانا سپریم کورٹ کا آئینی اور چیف جسٹس کا منصبی فریضہ ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈی ایس پی مینگورہ شہر صدیق اکبر خان نے 23جنوری کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپلنٹ شام کے بعد نہ کرے ،الیکشن کمپلنٹ میں جلسہ لینے کی اجازت ڈی سی سے لینا پڑیگا،اگر ڈی سی نے اجازت دی تو بعد میں اپ لوگ جلسہ بھی کرسکتے ہیں ، وہ بھی چار دیواری کے اندر کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے ،جیتنے والے ممبران اپنے کارکنان کو پر امن رہنے کی ذمہ دار ہونگے ،ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہے ،شور شرابہ اور حالات خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہے ،ممبران کارنر میٹنگ کر سکتے ہیں،کارنر میٹنگ سے پہلے پولیس کو بھی اگاہ کرنے کی ضرورت ہے ،پولیس اپکی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،اس موقع پر ایس ایچ اومینگورہ پولیس سٹیشن وحید اللہ خان نے بھی خطاب کیا،ڈی ایس پی سٹی نے تھانہ رحیم اباد اور تھانہ بنڑ میں بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے ممبران سے بھی خطاب کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)اسلام امن وامان کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی ، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، اس بات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے مشال کیر سنٹر کی ایک شاندار تقریب میں کیا ۔ جو کہ پیتھام، سوات میں نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پیتھام، سوات میں پاک آرمی کے زیر اہتمام مشال کیر سنٹر نے ایک شاندار تقر یب کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کی صدارت جی او سی نے کی ۔ اس کے علاوہ ڈی پی او سوات سیلم مروت ، بریگیڈز کمانڈرز ،سول اور فوجی افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیر سنٹر کی پیشہ وارانہ تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنا تھا۔مشال نے سوات کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ نوجوانوں نے انسانیت دوست اسلام کے امن وامان کے متعلق خطاب کئے ، نوجوانوں نے ملکی یک جہتی اور حب الوطنی میں ڈوبے ہوئے ملی نغمے بھی پیش کئے اس کے علاوہ علاقائی نغمے کو علاقائی زبانوں میں بھی پیش کیا گیا اور خاکے بھی پیش کئے گئے ۔تقریب میں جی او سی نے پیشہ وارانہ تربیت میں اعلی کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ، یاد رہے مشال کیر سنٹر پاک فوج کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ ہے جس میں بے ہنر، بے روزگار سوات کے نوجوانو ں کو پیشہ وار نہ تربیت دیکر انکو ہنر مند اور روزگار بنایا جاتا ہے۔ اس سنٹر میں کارپینٹر ، کھڈی ، سلائی ، رزاعت ، الیکٹرک اور ویلڈنگ کا ہنرسکھایا جاتا ہے ۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)یونین کونسل ملوک اباد این سی ون سے تعلق رکھنے والے عثمان نے کہاہے کہ بلامقابلہ منتختب کونسلران نے حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے ایسے فرد کو ناظم منتخب کیا ہے جسے حلقے کے بارے کچھ معلوم ہے نہ وہ سیاست کے میدان میں الف ،ب سے اشنا ہے ،بلامقابلہ منتخب ہونیوالے کونسلران نے عوام کے ساتھ کھلا مذاق کیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ازسر نو یونین کونسل ملوک اباد این سی ون میں دوبارہ انتخابات کرائے تاکہ عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی جائے انہوںنے کہاکہ منتخب کونسلران نے عوام کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ کو ناظم بنایا جو کہ ابھی سیاسی طور پر ناپختہ اور حلقے کے مسائل سے ناواقف ہے اس کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے گل رحمن یا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد میں سے کسی کو ناظم منتخب کیا جاتا تو اج ہمارے علاقے میں بھی مسائل حل کے طرف چلے جاتے کیونکہ وہ سیاسی کارکن ہیں اور انکے سپورٹ کیلئے امیر مقام اور فضل حکیم موجود تھے جس سے علاقے کے عوام کو بے حد فائدہ ہوتا لیکن ان نااہل کونسلران نے ذاتی لالچ کے خاطر سٹوڈنٹ کو نظامت کیلئے ووٹ دیا جو کہ اہلیان علاقہ کیساتھ سراسر ظلم اور کھلا مذاق ہے ہم الیکشن کمیشن کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے دوبارہ انتخابات کرائے تاکہ عوام کا حقیقی نمائندہ سامنے اسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبر یں بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگ نو ن کا ضلعی کنونشن را جہ مقصود احمد خان کی کا میا ب حکمت عملی اور کاوشوں سے کا میا ب ہوا ورکر کنونشن میں ہزا روں افراد نے شر کت کر کے میاں محمد نواز شر یف ،را جہ فا روق حیدر اور مسلم لیگ نو ن پر اعتماد کااظہا ر کر دیا ضلع بھمبر کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ کا میا بی حا صل کر ے گی ان خیا لا ت کااظہا ر مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ کے مر کز ی را ہنما را جہ اسد بشیر نے میڈ یا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن پا کستا ن بنا نے وا لی جما عت ہے اور اب پا کستا ن کو بچا نے وا لی بھی جما عت مسلم لیگ نو ن ہو گی وزیر اعظم پاکستا ن میاں نواز شر یف کی ولو لہ انگیز قیادت میں پا کستا ن تر قی اور خوشحا لی کی را ہ پر گا مزن ہو چکا ہے دہشت گردی کا خا تمہ کر کے ملک کی ترقی اورامن کا گہوارہ بنا یا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے بعد آزاد کشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ نو ن سب سے بڑ ی سیاسی جما عت بن چکی ہے ضلع بھمبر اور میر پو رکے کا میا ب ور کر کنونشن نے ثا بت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ کیساتھ ہے ضلع بھمبر کے ور کر کنونشن کو ضلعی صدر مسلم لیگ راجہ مقصود احمد خا ن کا کلید ی کردار ہے جن کی دن رات کی کا وشو ں اور عوام رابطہ مہم سے ہزا روں افراد نے ورکرکنونشن میں شر کت کر کے نہ صرف ورکر کنونشن کو جلسہ عام بنا دیا بلکہ مسلم لیگ نو ن او راسکی مر کز ی قیادت پر اپنے اعتماد کااظہا ر بھی کر دیا ہے آزادکشمیر سمیت مسلم لیگ ضلع بھمبر میں سب سے بڑ ی سیاسی طا قت بن چکی ہے را جہ فا روق حیدر کی کا میا ب حکمت عملی سے مقامی مسلم لیگی را ہنما ئوں کے اختلا فا ت کو ختم کر کے متحد کر دیا ہے جس سے مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر میں ناقابل شکست بن چکی ہے آئند ہ الیکشن میں مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کی تینوں نشستوں پر واضح اکثر یت سے کا میا بی حا صل کرے گی اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نو ن کی حکومت بنا نے میں بھی کلیدی کر دار ادا کرے گی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)تھلیسیما کے مر یضوں کو مفت خون فرا ہم کر کے الغفور فا ونڈ یشن دکھی انسا نیت کی خد مت میں بھر پو ر کر دار ادا کر رہی ہے الغفور بلڈ بنک بلڈ کینسر اور ایمر جنسی سمیت دیگر ضروریا ت کے پیش نظر ہنگا می بنیا دوں پر خون مہیا کر کے انسانی جا نوں کو بچا نے میں مصروف عمل ہے سما ہنی میںبلڈ بنک اور بھمبر میں تھلیسیما سنٹر قائم کر نا اولین تر جیح ہے مخیر حضرات اور نوجوان آگے بڑ ھ کر نیکی کے اس کا م میں ہا تھ بٹا ئیں الغفور فا ونڈ یشن معاشر ے میں فلا ح وبہبود اور نو جوانوں میں اصلاحی پہلو انسا نیت کی خد مت کے جذ بے کو ابھارنے کیلئے بھر پو ر کر دار اداکرے گی ان خیا لا ت کااظہا ر الغفور فا ونڈ یشن کے صدر نا صر منظو ر چو ہدر ی ،جنر ل سیکرٹری جنید بو کن ،سینئر نا ئب صدر اویس نذر ،جا ئنٹ سیکرٹر ی سید مقصود ،سیکرٹر ی ما لیات اسد لیاقت ،سیکرٹر ی نشرواشاعت طلحہ بن آصف کے ہمرا ہ کشمیر پر یس کلب بھمبر میں میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الغفور بلڈ بنک زیر اہتمام تھلیمسیا کے26مر یض بچوں کو ریگولر خون فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بلڈ بنک ،ایمر جنسی ،حا دثات ،بلڈ کینسر کے مر یضوں اور ہسپتا لوں میں دیگر ضروریات کے پیش نظر خون کی فرا ہمی بلا تعطل جا ری رکھے ہو ئے ہے غر یب اور نادار مر یضوںکو بھی مفت خو ن کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ اگلے مر حلے میں ہما ری تر جیحا ت کے اندربھمبر میں تھلیسیما کے مر یضوں کے لئے ایک سنٹر قائم کر نا جبکہ سما ہنی میں بلڈ بنک کی نئی شاخ قائم کر نا بھی شامل ہے بلا شبہ یہ ایک مشکل کا م ہے لیکن یہ سب تبہی ممکن ہو سکتا ہے جب مخیر حضرات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لو گ ما لی اور اخلاقی تعاون کر یںالغفور بلڈ بنک 24گھنٹے نیکی کے کا م میں مصروف ہے تھلیسیما کے مر یضوں کو خون کی فرا ہمی کے دوران لیبارٹر ی ٹیسٹوں اور بلڈ بیگ سمیت 900رو پے فی مر یض اخرا جا ت آتے ہیں جو کہ فا ونڈ یشن بر داشت کر رہی ہے جبکہ ما ہا نہ ممبر شپ فیس 100رو پے ہے ہما ری نو جوانوں اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑ ھ کر اس کا رخیر میں ہما را ہا تھ بٹائیں انہوں نے کہا کہ میڈ یا نے ہمیشہ رفا عی اور فلاحی کا موں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے میڈ یا کی بدو لت ہی ہم اپنا پیغا م احسن انداز میں لو گوں تک پہنچا رہے ہیں جس پر ہم میڈ یا کے نما ئند گا ن کے انتہا ئی مشکو ر وممنون ہیں دریں اثنا ء الغفور فا ونڈیشن کے عہد یداران نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سالا نہ انتخابا ت میں نو منتخب صدر را جہ نعیم گل ،سینئر نا ئب صدر ملک شوکت اعوان ،نا ئب صدر را جہ وحید مراد ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب ،ایڈ یشنل جنر ل سیکرٹر ی قاضی انصرزما ن خا ن ،جوائنٹ سیکر ٹر ی چو ہدری سلیم سا گر ،سیکرٹر ی اطلاعات ونشرواشاعت شیراز پرو یز مشتاق اور سیکر ٹری ما لیات مرزاند یم اختر کو مبا رکبا د دی اور نیک تمنائوں کااظہا ر کیا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر سے تا ئو بٹ تک رہنے وا لا ہر کشمیر ی اپنے پہاڑی ہو نے پر فخر محسوس کر تا ہے اختلا فا ت اپنی جگہ لیکن کسی کی بھی بے تو قیر ی نہیں ہو نے دینگے وفاقی وزرا ء کو اخلاقی روایا ت اور شا ئستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چا ہیے میاں نواز شر یف کشمیر یوں کیخلا ف استعما ل ہو نیوالی غیر پا رلیما نی زبان استعما ل کر نے پر وفاقی وزرا ء کیخلا ف کا رروائی کر یں ان خیا لا ت کااظہا ر تحر یک انصا ف یو تھ ونگ ملوٹ کے صدر ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وزرات کے منصب کے بڑ ے تقا ضے ہو تے ہیں وزارت پر فا ئز لو گ اپنے کر دار افکا ر کیساتھ قوم کی نما ئند گی کر تے ہیں بھمبر میں ایک جلسہ کے دوران وفاقی وزراء کی طرف سے جس طر ح کی زبا ن استعما ل کر کے کشمیر یوں کو پہا ڑی ہو نے کا طعنہ دیا گیا ہے وہ قابل افسوس ہے کشمیر ی پا کستا ن کا دفا عی حصار ہیں اور کشمیر ی تکمیل پا کستان کی لازوال جدو جہد آزادی جا ری رکھے ہوئے ہیں تا ہم وفاقی وزراء کی طرف سے کشمیر یوں کی بے تو قیری کر نے پر انتہا ئی دکھ اور تکلیف ہو ئی ہے ہم وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شر یف سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وفاقی وزرا ء کی طرف سے کشمیر یوں کیخلا ف غیر پا رلیما نی الفاظ استعما ل کر نے کا نو ٹس لیا جا ئے ہمیں پہاڑی ہو نے پر فخر ہے کیو نکہ خطہ کشمیر کے پہاڑ ہی پا کستا ن کا دفا عی حصار ہیں تا ہم ہم کسی کوبھی سیاسی مقا صد حا صل کر نے کی آڑ میں آزادکشمیر کو بے وقا ر کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کے نا کا م کنونشن سے آئند ہ بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کی سیاسی اوقا ت کھل کر سامنے آگئی ہے اور کنونشن کی نا کا می مسلم لیگ نو ن کیلئے آئند ہ شکست کی نوشستہ دیوا ر ہے تحر یک انصا ف حلقہ ایل اے 7بھمبر سے ڈا کٹر انعام الحق چو ہدری کی قیادت میں بھر پو ر کا میا بی حاصل کر ے گی ان خیا لا ت کااظہا ر محمد یوسف آف سیر لہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کنونشن میں کشمیر یوں کو پہا ڑی اور تحر یک انصا ف کو بے حیا ء جما عت کہہ کر عوام علاقہ کی تذلیل کی گی ہے جو کہ قابل افسوس ہے گزشتہ دنوں بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری نے بھمبر میںآکر جو بیا ن دیا ہے وہی کشمیر یوں کی اصل تر جما نی ہے تحر یک انصا ف بھمبر میں ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی جو کسی کی عزت وقا ر پر حملہ کر ے گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحر یک انصا ف بھمبر میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کر ے گی اور مخا لفین کے چھکے چھڑا دے گی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میں پہلیرفیق جسیا ل مر حوم فٹ با ل ٹورنا منٹ کی افتتا حی تقر یب گزشتہ روز پا ئلٹ ہا ئی سکو ل گراونڈ میں منعقد ہوئی افتتاحی تقر یب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر عمر ریاض ساگر تھے ٹو رنا منٹ کل 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹو رنا منٹ کے 2پو ل بنا دئیے گئے ہیں جس میں 6,6ٹیمیں شامل ہیں افتتا حی تقر یب کے موقع پر ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ عمر ریاض سا گر نے کھلاڑیوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جہاں گروانڈ آباد ہو تے ہیں وہاں ہسپتا ل ویران ہو تے ہیں صحت مندانہ سر گر میاں نو جوانوں کو منفی سر گر میوں سے بچا نے میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں رفیق جسیا ل مر حوم بھمبر کی عزت وشان کا نشان تھے انکی یاد میں ٹورنا منٹ منعقد کر کے احسن اقدام اٹھا یا ہے جس پر کمیٹی ٹورنا منٹ مبا رکباد کی مستحق ہے کھیلوں کیلئے قانو ن ساز وقت کی ضرورت ہے انشاا للہ پیپلز پا رٹی کی گو رنمنٹ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئے گی کھیلوں کے میدان میں با ہمی روابط کو جہاں فروغ مل رہا ہے ویہی نو جوانوں کونظم وضبط کی پا بند ی کا درس بھی ملتا ہے اس موقع پر ٹو رنا منٹ کمیٹی کے ممبرا ن صدر ندیم را نا ،مقصود خان ،خان صا بر ،با ہو عدیل ،چو ہدر ی احمد ،چو ہدر ی خاور ،ملک نعما ن ،خان زادہ ،عثما ن احمد ،تو صیف مہناس ،ماسٹر ظہور احمد سمیت ودیگر بھی مو جود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)مسلم کا نفر نس کیخلا ف سازشیں تحر یک آزادی کونقصان پہنچا نے کے مترادف ہے مسلم کا نفر نس کو کمزور کر نے کی سازش کرنیوا لے فرد دھڑ ے بند یوں کا شکا ر ہو کر حتمی زوال اور انجا م کی طرف گا مزن ہو چکے ہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگی وفاقی وزرا ء پیپلز پا رٹی کے نقش قدم پر نہ چلیں ان خیا لا ت کااظہا ر مسلم کا نفر نس آزاد کشمیر کے نا ئب صدر سا بق وزیر حکومت مرزا شفیق جرا ل نے صحا فیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کا نفر نس ریاست کی سوداعظم جماعت ہے اور خا لصتاً کشمیر یوں کی جما عت ہے اس کیخلا ف سازشیں یا اسے کمزور کر نے سے آزادی کشمیر پر منفی اثرا ت مر تب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے کبھی انتقامی اور برادری کے نا م پر سیاست نہیں کی میر ی برادری صرف انسا نیت ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی حلقہ بر نا لہ میں مجھے تما م برا دریوں کی حما یت حاصل ہے پیپلز پا رٹی کا 5سا لہ دور حکومت تا ریخ کا سیاہ تر ین تا ریخی دو ر حکومت ہے حکومتی ادا وار کو انتہا ئی کمزور کر دیا گیا ہے انصا ف اور میر ٹ نا م کی کو ئی چیز نہیں نظر آرہی جلد مسلم کا نفر نس اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوںکا ازالہ کر ے گی انہوں نے کہا کہ کا رکنان تیاری کر یں روشن سویرا جلد طلوع ہو گا اور ظلم کی یہ سیاہ رات اپنے منطقی انجام کو پہنچنے وا لی ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگ نون اور پیپلز پا رٹی کو بڑ ا دھچکا در جنوں افراد پا کستان تحر یک انصا ف میں شامل تفصیلا ت کے مطا بق آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم صدر تحر یک انصا ف آزادکشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی بھمبر آمد کے موقع پر حلقہ LA7بھمبر سے مسلم لیگ ن بھمبر سٹی کی نو جوان شخصیت را جہ الطا ف مٹھو اپنے قر یبی سا تھیوں با بر وسیم بٹ ،مرزا اشرف ،اشرف مہناس ،سید مبصر بخا ری المعروف پپلی شاہ نے بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیادت پر اعتماد کر تے ہو ئے پا کستان تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیار کر لی اس طرح کس رنڈ یا م پرا ٹی سے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر چو ہدری اورنگزیب چو ہدری نا ظم حسین ،چو ہد ری لیاقت حسین ،چو ہدر ی عمر ڈھوک ،چو ہدری رشید احمد اس کے علاوہ بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑ ھ کے مختلف موضع جا ت سے مسلم لیگ نو ن اور پیپلز پا رٹی کو خیر آبا د کہہ کر شامل ہو نیوا لوں میں را جہ اسحاق ،مرزا سلاور،را جہ عنصر ڈلی ،را جہ اورنگزیب ،را جہ محمد قدیر ڈلی ،را جہ فر یاد آف جنڈالہ سنگڑ ھ ،را جہ محمد شفیق ڈلی نے بھی بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کر تے ہوئے باضابطہ شمو لیت کا اعلا ن کیا بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری نے پارٹی میں نئے شامل ہو نیوا لوں کو پھو لوں کے ہا ر پہنا کر مبا رکباد دی اور خوش آمد ید کہا اور کہا کہ نئے شامل ہو نیوا لوں کا ما یوس نہیں کر ینگے پا رٹی کا رکن ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں انہوں نے کہا کہ کا رکنوں کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کی جا ئیگی ہم اپنے کا رکنا ن کا بھر پور تحفظ کر ینگے نو جوان کا رکن پا رٹی چیئر مین عمرا ن خا ن کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں انشااللہ تحر یک انصاف بھمبر کی تینوں نشستوں پر کا میا بی حا صل کر ے گی ان تینوں حلقوں میں مسلم لیگ نون کیساتھ ہما را مقابلہ ہو گا پیپلز پا رٹی اور نو ن کے کا رکنوں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہما رے قافلے میں شامل ہو جائیں اور ان استحصالی قوتوں کے سامنے صف آراء ہو جا ئیں۔