گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ضلع کونسل گجرات کی چیئرپرسن کیلئے مسز سمیرا الٰہی کو اپنی پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسز سمیرا الٰہی چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ہیں اور اپنے والد شہید چودھری ظہورالٰہی کی طرح عوامی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتی ہیں، باالخصوص خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتری کے دیگر معاملات میں ان کی بھرپور قائدانہ سرگرمیوں کے باعث ہر طبقہ میں انہیں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مسز سمیرہ الٰہی 2005ء کا تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور آفت متاثرین کیلئے ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں نہایت خاموشی سے پیش پیش رہتی ہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن 2016ء تکبیر آڈیٹوریم دار ارقم سکولز مکبر کیمپس گجرات میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے کی۔ مہمان خصوصی EDO ایجوکیشن طاہر کاشف تھے’ مہمانوں کا استقبال سینئر نائب صدر شیراز گل’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد تسنیم ‘ فنانس سیکرٹری افتخار احمد چیمہ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر ضلع گجرات کے 300سے زائد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے شرکت کی۔ جن کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیاگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے گزشتہ روز سالانہ کنونشن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ تاکہ ان تعلیمی اداروں کی بہتری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مقصد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور ہم کسی سے کوئی چندہ نہیں لیتے اور نہ ہی ہم چندہ لیں گے۔ ہر سطح پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو در پیش مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔ سال 2016ء کے دوران مختلف پراجیکٹ میں پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ مارچ میں پرائیویٹ سکولز اونرز اور پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہو گی۔ جس میں پاکستان کے ٹاپ ماسٹر ٹرینرز پرنسپلز اور سکول مالکان کو ٹریننگ دیں گے۔ جولائی میں ٹیچرز ٹریننگ منعقد ہو گی۔ دار ارقم کا شعبہ ٹریننگ پرائیویٹ سکولز کے ٹیچر ز کو ٹریننگ دے گا۔ اگست میں کلاس 9اور 10 کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہو گی۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی تقریری مقابلہ جات’ نعتیہ مقابلہ جات’ اور سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔ جس میں مرکز لیول پر بچے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مختلف ہر سطح پر سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ EDO ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ہر سطح پر حکومت کا ساتھ دے رہا ہے۔ جہاں پر حکومت اتنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتی وہاں پر پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میں نے رجسٹریشن کی مد میں رشوت کا خاتمہ کر دیا ہے اور تمام سکولوں کو بغیر رشوت کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملیں گے۔ ہم پرائیویٹ سیکٹر کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن چوہدری محمد تسنیم نے کہا کہ جہاں پر پرائیویٹ سیکٹر کو دبانے کی بات ہو گی وہاں پر ہماری تنظیم حکومت کا ہاتھ روکے گی۔ مختلف ایسے اقدامات جن سے پرائیویٹ سکولز مفاد کو زد پہنچتی تھی ان کے خلاف سٹے آرڈرز جاری کروائے گئے ہیں۔ اور کہیں پر بھی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے مسائل کا حل ہی ہماری ترجیح ہے ہماری ویب سائٹ آن لائن ہو چکی ہے اور 24 گھنٹے ہم پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ شیراز گل سینئر نائب صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ رجسٹریشن کے پراسس کو آسان کر دیا گیا ہے اور ہم ہر سطح پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ چوہدری افتخار چیمہ فنانس سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن دن رات پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور طریقہ سے کام جاری رکھیںگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو نے کہا کہ ہمیں بچوں کے کریکٹر بلڈنگ کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ اچھے شہری بن سکیں۔ اچھے شہری ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بچوں کی بہترین تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کنونشن 2016 ء کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گجرات ‘ وزیر آباد’ لالہ موسیٰ ڈنگہ ‘ ٹا نڈہ’ جلالپور جٹاں’ کھاریاں و دیگر تمام مراکز سے پرائیویٹ سکولز مالکان نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد محترم غلام حسن غفاری کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ اورنگزیب نورانی نے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کا شرف قاری محسن رضاقادری اور مظہر عزیز بٹ نے حاصل کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد یوسف غفاری’ حاجی منیر غفاری’ ماسٹر فاضل حسین شاہین ‘ سمیع اللہ ‘ کلیم اللہ’ اسد اللہ’ غلام مرتضیٰ سینٹری انسپکٹر’ غلام مصطفی’ محمد الیاس’ اعجاز الحسن ‘ فیاض حسین’ سادات حسین ‘ چوہدری شوکت گوندل’ چوہدری منور پڈا’ چوہدری جاوید پڈا’ ممتاز صحافی انور شیخ’ شیر افگن’ مرزا منیر احمد’ مرزا نصیر احمد’ و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم چیئرمین جناح سکالر پبلک سکول انجم کالونی و دی پنجاب سکولز آف سائنسز چوہدری محمد انصر کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد لبیک یا رسول ۖ انجم کالونی مہمدہ میں پڑھا گیا۔ محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ‘ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ ساجد محمود قادری نے کیا۔ نعت رسول مقبول ۖ غیور انصر و دیگر نے پیش کی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں چوہدری غلام حسن وڑائچ صدر منہاج القرآن سٹی گجرات’ چوہدری اکرم طاہر’ چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ’ چوہدری مسعود گجر’ ملک اسحاق اعوان’ چوہدری مظہر وڑائچ نت’ چوہدری آصف چیئرمین’ چوہدری محمد امین آف سپین’ چوہدری منور آف ڈھینڈہ’ کرنل محمد ارشد ‘ ماسٹر محمد افضل’ نعیم شریف صابری’ عنایت وڑائچ’ ماسٹر احسان پرنسپل دی پنجاب سکول آف سائنسز’ غضنفر علی اسٹیشن ماسٹر گجرات ‘ چوہدری محمد اعظم راولپنڈی’ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی رائل میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ ان کی شادی سید عمران رضا سے بخیریت و خوبی انجام پائی۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ سید الطاف حسین جعفری’ سینئر نائب صدر چوہدری منظور حسین وڑائچ’ ممبر حسینیہ ٹرسٹ جواد حسین جعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ صدر پریس کلب سید عرفان جعفری’ نے بارات کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ’ نوجوان مسلم لیگی رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ’ سید سہیل عباس شاہ’ سید سجیل عباس شاہ’ ڈاکٹر رزاق احمدغفاری’ سید محسن عباس’ سید وسیم حیدر ایڈووکیٹ’ سید گلفام کاظمی’ سید قلب عباس’ سیٹھ عابد علی’ سیٹھ اصغر علی’ میر ثقلین اکبر’ علامہ محمد اصغر یزدانی’ علامہ سید مختار حسین نقوی’ علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ محمد نواز’ علامہ آغا سید مبارک علی موسوی’ علامہ تنویر رضوی’ الطاف جعفری’ سید الطاف کاظمی’ جواد حسین جعفری’ سید اکبر عباس’ علامہ ناظم عباس جعفری’ سید ہارون شاہ’ سید طارق ممتاز’ چوہدری اکرام آف دھکڑانوالی’ چوہدری ندیم اقبال آف مرزا طاہر’ چوہدری شکیب’ یاسر ڈوگہ’ عمران شاہ’ مرزا عمران بیگ ‘ یاسر مراہانہ آف مرزا طاہر’ سید فخر شاہ کنگ’ سید محسن رضا آف کوٹلی و دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما مسز نسیم خالد کا ختم چالیسواں انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ چوہدری ندیم طفیل’ عمران یوسف’ مقدس بٹ’ حامد وڑائچ’ ظہیر ‘ عارف علی ‘ نعیم نوشاہی’ ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی ‘ سابق MPA قمر عامر چوہدری’ نزہت نیئر’ مس عذرا غنی ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مفتی احمد یار خاں نعیمی اور انکے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اسلام کی اشاعت کے حوالہ سے دنیا بھر میں اسلام کی اشاعت کے حوالہ سے مفتی احمد یار خاں نعیمی اور انکا خاندان خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے مفتی احمد یار خاں نعیمی کے مزار پر حاضری کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ مفتی احمد یار خاں نعیمی کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ گجرات کی سر زمین نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے ہیرے پیدا کئے۔ اس موقع پر افتخار احمد خاں مفتی ‘ علی حیدر خان’ عمر فاروق خان’ ابوبکر خان’ کی طرف سے مہمانوں کیلئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ مہر احتشام ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عامر قادری’ عمران شاہد چشتی’ ذوالفقار باجوہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چوبیس دسمبر بارہ ربیع الاول کو نکالے گئے جلوس میلاد النبیۖ کیخلاف گزشتہ روز ایف آئی آر کا اندراج کرکے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے جو کہ سخت قابل افسوس ہے۔ تین ہفتے بعد ایک جلوس میلاد پر ریلی اور سپیکر ایکٹ کا اطلاق کرنا سمجھ سے بالا تر ہے؟ پرامن سوفیائے اسلام اور اہلسنت بریلوی سے زیادتیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سے پہلے اہلسنت بریلوی کے مشہور روحانی رہنماء حضرت پیر محمد افضل قادری سمیت آٹھ نامور علماء کو ناجائز طریقے سے مخالف فرقہ کی کالعدم تنظیم ”سپاہ صحابہ” قررار دیکر فورتھ شیڈول لگایا گیا تھا جبکہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ علماء سنی بریلوی ہیں لیکن انہیں ناجائز طور پر کالعدم دیوبندی تنظیم کارکن قرار دیا گیا۔ اندریں صورتحال اعلیٰ حکام نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات کوئی بھی رخ اختیار کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گجرات کے علماء ومشائخ نے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلوس میلاد النبیۖ پر فرقہ وارانہ لٹریچر تقسیم نہیں کیا گیا بلکہ ”تحفظ ناموس رسالت” کے موضوع پر قرآنی آیات واحادیث نبویہ بمع ترجمہ تقسیم ہوئیں ہیں لہذا پرامن صوفیاء اسلام اور اہلسنت بریلوی کی بجائے دہشت گردوں اور ڈاکووں چوروں کی جانب توجہ مبذول کی جائے۔ دوسری جانب حالات کا جائزہ لینے کیلئے علماء ومشائخ نے یو سی تحصیل ضلع اور اعلیٰ سطح پر اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ اندریں صوررتحال حضرت پیر محمد افضل قادری اور دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحفظ ناموس رسولتۖ کیلئے آخری سانس تک کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کا الیکشن میں صدر حاجی عبدالرئوف ، جنرل سیکٹریری آفتاب نذر اور فنانس سیکٹریری جبار ساگر منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح گیارہ بجے سے تین بجے تک الیکشن بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے۔ 100 فی صد ووٹ کاسٹ ہوئے۔صبح سویرے ہی الیکشن کا آغازناشتہ دیتے ہوئے کیا گیا۔تمام امیدواران ایک دوسرے کو گلے ملتے رہے جس سے الیکشن کا حسن بھی برقرار رہا اور یہ الیکشن کھاریاں کی دوسری تنظیموں کے لیے ایک مشال بن گیا۔ سماجی اور سیاسی حلقوں نے اسے خوب سراہا اور دوسری تنظیموں سے التجا کی کہ وہ اس الیکشن سے سبق سیکھیں۔الیکشن میں دلچسپ بات یہ رہی کہ ہر ہارے ہوئے امیدوار نے جیتے ہوئے امیدوار کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اورالیکشن کو فسٹیول کی شکل دی گئی۔ڈھول کی تھاپ پر تمام ووٹروں کا استقبال کیا گیا۔تمام امیدوار ایک ہی جگہ بھنگڑا ڈالتے رہے۔آخر پر مہمانوں سمیت تمام پریس کلب کے ممران میں بار بی کیو بھی کیا گیا۔ووٹوں کی تقسیم اس طرح رہی۔صدر کے امیدوار حاجی عبدالرئوف نے17 زمان احسن نے 12اور لیاقت قادری نے 10 ووٹ حاصل کیے۔جنرل سیکٹریڑی کے لیے آفتاب نذر نے 17 ، شہزاد احمد نے 15 اور سجاد اکرم نے 6ووٹ حاصل کیے۔فنانس سکیٹرٹری کے لیے جبار ساگر نے 27 اور طاہر رشید نے 11ووٹ حاصل کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) بھٹہ جات پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹی کے سربراہ/ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کالرہ خاصہ میںواقع بھٹہ خشت “گوہر برکلن”کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کام کرنیوالے مزدوروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بھٹہ جات پر کام کرنیوالے محنت کشوں اور انکے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے خصوصا چائلڈ لیبرکے خاتمہ کے لئے ضلعی سطح پر لیبر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ،ضلع گجرات کیلئے بنائی گئی ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹی کی سربراہی وہ خود کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی او گجرات ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں جو باقاعدگی سے بھٹہ جات کا معائنہ کریں گے تاکہ چائلڈ لیبر کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور چائلڈ لیبرکے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر ضلع گجرات میں لیبر ڈیپارٹمنٹ نے 3سو سے زائد بھٹہ خشت کی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے اور وہاں کام کرنیوالے مزدوروں کی سوشل سکیورٹی اور ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس میں رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ مزدوروں اور انکے خاندانوںکو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور 60سال عمر کو پہنچنے کے بعد انہیںپنشن کا حق حاصل ہو ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں بھٹہ خشت مزدوروںکے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے مختلف علاقوںمیں بھٹہ خشت پر 46 نان فارمل سکولز قائم کر دیے گئے ہے اور ان سکولوں میں تعلیم یافتہ اساتذہ کا تقرر بھی کیا گیا ہے ۔ ڈی سی او نے”گوہر برکلن “پر چائلڈ لیبر نہ ہونے بھٹہ خشت انتظامیہ کو شاباش دی اور خبردار کیا کہ اگر کوئی بھٹہ خشت انتظامیہ چائلڈ لیبر کی مرتکب پائی گئی تو اسے سخت ترین قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما کنونیئر اینٹی لوڈ شیڈنگ کمیٹی لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کو عوام کی تکالیف،مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سرو کار نہیں ہے لالہ موسیٰ میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے اور گیس کے انتہائی کم پریشر سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیںجبکہ حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، موجودہ حکمران صرف ان کاموں کی طرف توجہ دے رہے ہیں جن میں کمیشن اور کرپشن کا راستہ نکلتا ہوانہوں نے مزید کہاکہ اسی لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا تا کہ موجودہ حکمرانوں اور فرسودہ نظام حکومت سے قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جا سکے اور آنے والی نسلوں کو اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا مل سکے اور ایک ایسا نظام حکومت قائم کیا جائے جس سے حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کو امن و سکون ،زندگی کا تحفظ اور زندگی کی تمام آئسائشوں سمیت تمام بنیادی حقوق مساوی طور پر حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکرملک کی عزت میں اضافے اور عوام کی فلاح و بہبودکیلئے بہترین قانون سازی کرے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو اولین ترجیح دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کے انتخابات 2016ء کے لئے حاجی عبدالرئوف17ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار زمان احسن نے 12 جبکہ لیاقت علی قادری نے 10 ووٹ حاصل کئے۔ آفتاب احمد نذر نے17ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل امیدوار شہزاد احمد نے 12 جبکہ سجاد اکرم نے6 ووٹ حاصل کئے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر جبار ساگر نے27 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل طاہر رشید صرف11ووٹ ہی حاصل کر سکے۔رٹرن آئوٹ 100فیصد تھا کل39ووٹ تھے جن میں سے 2مسترد کر ہوگئے۔ نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن بورڈکلیم اللہ گیلانی نے کیا۔ ممبران نصر اللہ چوہدری اور سید تنویر نقوی بھی ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کے انتخابات سال 2016ء کی پولنگ کے دوران سارا دن گہما گہمی رہی ناشتے اور فریش اورنچ جوس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا معززین شہر سیاسی سماجی شخصیات، تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے نمائندوں اور کھاریاں بار کے نمائندوں نے بھی وزٹ کیا جبکہ الیکشن کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کے وقت سینئر قانون دان راجہ محمد ایوب قاسم ایڈووکیٹ، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری عرفان نصیرمرالہ اور سرپرست اعلیٰ کھاریاں پریس کلب حاجی شبیر حسین ملک نے آبزرور کے فرائض سرانجام دیئے تمام ممبران پورا دن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے نتائج کے بعد ہارنے والوں نے کامیاب ہونے والوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے جوکہ الیکشن کمیشن نے فراہم کئے تھے اختتام پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فریش باربی کیو کا انتظام تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کے سال2016ء کے الیکشن کے لئے بنائے گئے الیکشن کمیشن چیئرمین کلیم اللہ گیلانی، ممبران نصراللہ چوہدری اور سید تنویر نقوی کی خدمات کو بے حد سراہا گیا تمام امیدواروں، ممبران اور وزٹ کرنے والوں نے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا نومنتخب عہدیداروں اور ہارنے والوں نے بھی فرداً فرداً الیکشن کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا امید کی جا رہی ہے کہ ممبران کھاریاں پریس کلب آئندہ 5یا10سالوں کے لئے اسی الیکشن بورڈ کی خدمات حاصل کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) میڈیا کوارڈی نیٹر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے کھاریاں پریس کلب کے نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر اور فنانس سیکرٹری جبار ساگر کو مبارکباد دیتے ہیں نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران سال2016ء میں کھاریاں پریس کلب کی مضبوطی، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشرتی برائیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں گے اور تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں گے ہم نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے کھاریاں پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر اور فنانس سیکرٹری جبار ساگر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کابینہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیانہ(جی پی آئی)نواحی موضع سینتھل میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں منعقد کیا گیا ۔بیلوں کی جوڑیوں نے خوب اپنا اپنا زور لگا یا ۔ ،جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی دن بھر اکھاڑہ بیلاں سے سے محظوظ ہوتے رہے ۔جو میلوں دور سے سفر کر کے آئے تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) حضورۖ کا ادب اورعشق دنیا وآخرت میںکامیابی کاذریعہ ہے۔امت مسلمہ جن مسائل کاشکارہے ان کاحل حیات طیبہ سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔فروغ اسلا م کے لئے جماعت اسلا می کی جدوجہدتاریخ کاسنہراباب ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر عبد الرحمن رانجھا نے وارڈ نمبر8میںسیرت النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صابر حسین بٹ ،مرزا غلام مصطفی،وسیم شاہد اولکھ،ندیم صادق تارڑ، اویس جاوید ،ابوبکر ساجد،قیصر بٹ نے بھی اظہارخیال کیا۔انہوںنے کہا کہ سیرت النبی ۖ کاپیغام امن ،محبت اوراخوت ہے۔صحابہ کرام نے اطاعت اورعمل کے ذریعے حضورنبی کریم ۖ کی سیرت پرعمل کرکے انمول نمونہ پیش کیا۔حضورنبی کریم ۖ کی تعلیمات تا قیامت ہمارے لئے مشعل راہ اورہدایت کاسرچشمہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم آج بھی اجتماعی سطح پراسوہ رسول ۖ پررہنمائی حاصل کرلیںتوہماری انفرادی اوراجتما عی زندگی سنورسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)چیئرمین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسو سی ایشن محمد خالد مغل نے کہاوزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے وزیرآباد کٹلری کلسٹر کی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ وزیرآباد کی تعمیر شروع کرنے پر پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات پراس کے مکمل شکر گزار ہیںپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد بلال بٹ اور ان کی پوری ٹیم نے جس طرح سمال انڈسٹریز اسٹیٹ وزیرآباد کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک لے جانے کے لیے محنت کی اس سے کٹلری کلسٹر وزیرآباد کے تمام صنعتکار ا نہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیںاورصوبہ پنجاب میںمقامی انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی جاری کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںمستقبل میں آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی تاکہ وزیرآبادکٹلری کلسٹرمیں جدیدٹیکنالوجی کے رواج کو پروان چڑھاکرایسے ماڈل یونٹ بنائے جائیںجو ورکرزٹریننگ پروگرام اور پیداواری ماحولیات کو بہتر کرنے کے لیے سود مند ہوں وزیراعظم میاں نوازشریف حکومت کی کٹلری وکچن وئیر مصنوعات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب کرکے انشا ء اللہ ان مصنوعات کی ایکسپورٹ کو اگلے 5سالوںمیں بڑھا کر 3گناہ کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)معروف کرنسی ڈیلرمحمدشفیق بٹ ،سما جی شخصیت محمدرفیق بٹ کی والدہ ،صدر پریس کلب وکونسلر افتخاراحمدبٹ کی خوشدامن مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میںصحافی،وکلائ،تاجر برادری ،منتخب نمائندوں،چیئرمین ،کونسلرز،سیا سی وسما جی تنظیموںکے عہدیداران سمیت شہریوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کاختم مورخہ 18جنوری بروزسوموار صبح 10بجے جامع مسجد نورانی مولادادکالونی جیل روڈگجرات میںہوگا۔جسمیںمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتما عی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)نبی کر یم ۖ کی تو ہین دنیا کی سب سے بڑی دھشت گر دی ہے جس کو مسلما ن کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے ۔امر یکہ اور یو رپ کے تو ہین آ میز حملو ں کا جواب مسلما ن قر با نیا ں اور شہا دتیں پیش کر کے دینگے اور گستا خ رسول کی سزا سر تن سے جدا کے علا وہ قبو ل نہیں کر ینگے ۔اس وقت مسلم امہ کو ایک پلیٹ فا رم پر جمع ہو کر صیہو نی طا قتو ں کا مقا بلہ کر نا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار کیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق نے محمدۖ کانفرنس کے موقع پرکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)فلا ح انسانیت کے کاموںمیںرب کی رضاکاحصول ہوتا ہے۔ہمارانصب العین مخولق خداکی صحت وتندرستگی کے حصول میںبھرپورمعاونت کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر پاک بلڈویلفیئر سوسائٹی محمدفاروق منہاس نے ماہانہ اجلاس کے موقع پرکیا۔اس موقع پرڈاکٹررضا سلطان،محمداشرف نثار،محمدیوسف مومن،سیدوجاہت رضا،محمداعظم غفاری،عمراشرف،شہروزچوہان ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مخلوق خداکی خدمت کے جذبے سے سرشارمنصوبے شروع کئے ہوئے ہیںانشاء اللہ وتعالیٰ جلدپاک بلدہسپتال سوہدرہ میںآپریشن تھیٹرفنکشنل ہوجا ئے گا۔جہاںپرکوالیفائیڈڈاکٹرزمامورہونگے۔انشاء اللہ اس خدمت کے جذبے کوملک کے طول وعرض تک لے جانا بھی ہماری کوشش ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب مخیر حضرات بھرپورتعاون کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گڈگورننس کا ٹنڈورا پیٹتے نہیں تھکتی جبکہ رواں سال کے پہلے چند دنوں میں ہی سرکاری دستاویزات کی رو سے 96 قتل، 40 ڈکیتیاں، 29 ریپ اور بھتے کے ایک کیس کے ساتھ پنجاب دیگر صوبوں میں سب سے آگے ہے۔ ابھی بھی اگر مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں سب اچھا کا ورد کرتی ہے تو یہ اُن کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اس وقت پولیس سٹیٹ بن چکا ہے جو حکمرانوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اور اُن کے تحفظ پر معمور ہے عام آدمی بُری طرح پس رہا اور اُس کی حالت زار کی طرح حکومت کی توجہ نہیں حکمرانوں میں ترجیحات بس اورنج اور سڑکوں اور پلوں پر مرکوز ہے۔ تخت لاہور کے بادشاہوں کو عوام کے مسائل بتانے والا کوئی نہیں۔ میاں برادران کے حواری سب اچھا کا کہہ کر مراعات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد(جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا خیر مقدم کرتی ہے۔پاکستان کا ثالث بن کر کشیدگی ختم کرانے کا فیصلہ دانش مندانہ اقدام ہے ۔سیاسی اور عسکری قیادت کاسعودی عرب اور ایران کا دورہ مثبت ثابت ہو گا ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی ختم کروانے کے لیئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ پاکستان قوم کی دلوں کی ترجمانی اور آواز ہے اور ہم دعا گوہ ہیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ سعودی عرب اور ایران کامیاب رہے اور ہم امید کرتے ہیںکہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے میں پاکستان کی قیادت کا خیر مقدم کریں گے اور پاکستان کی ثالثی کو قبول بھی کریں گے دونوں ممالک میں بڑھتی ہو ئی کشیدگی مسلم امہ کے حق میں نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران تحمل اور بردباری کا ثبوت دیں گے پاکستان کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیئے 34ممالک کے اتحاد میں شامل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم امہ کو انتشار میں مبتلا ء کرنے والی قوتوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی ہو سکتا ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کا مفاہمانہ کردار ایک مثبت پیش رفت اور خو ش کن اقدام ہے۔ جامعہ قاسمیہ فیصل آباد کے نائب مہتمم صاحبزادہ خالد محمود قاسمی نے کہاکہ طلباء اور نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری تربیت کے لیئے مرکزی جامع مسجد گول میں اسلامک ریسرچ سینٹر اور ختم نبوت ہال کا قیام انتہائی مفید ثابت ہو گا اور مستقبل میں نوجوان نسل کو کتاب اور قلم کے رشتے میں منتقل کرنے میں معاون ثابت ہو گاسکولز،کالجز، یونیورسٹیزاوردینی مدارس کے طلباء کو ایک جگہ جمع کرکے اسلام اور وطن کی محبت سے سرشار کیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسرو(جی پی آئی)سیرت ِ غوث اعظم رضی اللہ عنہ تا قیامت اہل تصوف کے لئے مینارۂ نور رہے گی۔آپ رضی اللہ عنہ نے علم و عمل اور اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار سے ایک جہان کو فیضیاب فرمایا ۔سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اولیاء کے ماتھے کا جھومر اور علماء و فقہاء کی مجلس کی زینت تھے ۔قلم اٹھاتے تو اصلاح و فلاح کا اعلیٰ دستور دیتے ۔وعظ و نصیحت کرتے تو گمراہ لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ۔ آپ رضی اللہ عنہ مسجد کے امام ،کتابوں کے مصنف ،پایۂ کے مبلغ ،مجاہد و مفتی اور مرشد کامل تھے ۔شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے دنیاداروں کی مجالس کو ترک کیا ۔اہل اللہ کی محافل کو رواج دیا۔ خانقاہ کی بنیاد رکھی ۔بلکہ آپ نے تصوف میں جہالت کو ہلاکت قرار دیا ہے ۔ تکبر و ریا کو اس پاکیزہ ماحول میں زہر قاتل گردانا ہے ۔حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کتب علم و معرفت ،تصوف و روحانیت بلکہ عشق رسول ۖ کا حسین مرقع ہیں جن سے ملتِ اسلامیہ تا قیامت راہنمائی حاصل کرتی رہے گی ۔حکومت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی کتب کو شاملِ نصاب کر کے نسلِ نو میں پیغامِ امن کو عام کر سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ متیکے راجپوتاں میں جشن میلاد مصطفےٰ و جشن غوث اعظم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ حافظ محمد حامد چشتی آف ننگلی شریف ،علامہ محمد عباس قادری اورعلامہ محمد امجد فاروقی نے بھی خطاب کیا ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے تمام طبقات کی اصلاح فرمائی آپ بیک وقت ولی ،مجتہد ،مفکر ،خطیب ،ادیب اور اہل تصوف کے امام تھے ۔آپ کا قدم ولیوں کی گردنوں پر ہے ۔اس موقعہ پر عبد الوحید چشتی ، صاحبزادہ محمد وقاص امجد عطاری، علامہ سید عامر حسین شاہ، میاں عبد الغفور، حافظ شفاقت ،قاری رب نواز،محمد سجاد اویسی، قاری محمد ارشد اویسی ،قار ی محمد رفیق اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا ۔پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات ختم ہونے کے بعد اقتصادی راہداری منصوبہ کی حمایت خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اقتصادی راہداری ہمارے دیرینہ اور آزمودہ دوست کی دوستی کی عظیم نشانی اور تحفہ ہے۔بیرونی دنیا کی تمام تر مخالفت کے باوجود چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں ثابت قدم رہ کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل،ترقی کی ضمانت ہے انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کو ہر ایک کی خواہش اور سوچ کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا سکتا نہ ہی یہ ہم میں سے ہر ایک کے گھر کے آگے سے گزارا جا سکتا ہے۔اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ۔اس لیے بلاروکاوٹ اس منصوبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہی ملکی مفاد میں ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن ‘لوٹ مار ُمہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ حکمرانوں کو اپنے اللے تللوں سے فرصت نہیں مسلم لیگ ن میگا کرپشن سکینڈل بنا رہی ہے جبکہ عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کا سامنا ہے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے زیادہ مضبوط اور عوامی جماعت ہے تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کیلئے جو جنگ شروع کی ہے جیت اُس کا مقدر ہے جس طر ح پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں اسکے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمرانوں کا سیاسی دور ختم ہو رہا ہے اور آنیوالی حکومت صرف پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ میں داخل نہ ہونے کی دھمکی پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارت کا ڈراما پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا ہے بھارت کا دھمکی آمیز رویہ قابلِ افسوس ہے پاکستانی حکومت ہوش کے ناخن لے اور دوستی کی آڑ میں ملکی وقار کو دائو پر نہ لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 4 کے عہدیداران میاںطاہر رشید، عمر دراز، عبدالحنان گجر، میاں عبدالوحید، ملک راحت، راحت خان، میاں عدنان، ارشاد سیٹھی، محمد زاہد، میاں بلال ایڈووکیٹ، راشد بیگ، ریاض گادھی، میاں علی، حافظ زاہد رشید ندیم شیخ، رضا شاہ اور شیخ نعیم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں حکومت پاکستان کا بھارت کے معاملے میں معذرت خواہانہ رویہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے کاروبار کے چکر میں ملکی وقار کو دائو پر لگا رہی ہے لیکن حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بھارتی رویہ ہمیشہ مکارانہ رہا ہے پاکستان کی سلامتی اور ترقی اُن کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ وہ اپنے مکار سے حکمرانوں کو کاروبار کا جھانسا دے کر پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں حکمرانوں کو بھارت کے دوغلے رویے کا ادراک کر لینا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پنجاب پر قبضہ مافیا کا راج ہے اور حکومتی عہدیداروں کا اس میں ملوث ہونا باعث تشویش ہے عوام بھوکی مر رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت خوبصورت سڑکیں اور پل بنا کر ترقی کا ٹنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے حکمرانوں کو کو ن سمجھائے کہ ترقی عوام کی خوشحالی میں پنہاں ہے سڑکوں اور پلوں سے حکمران خوشحالی کی نمائش تو کر سکتے ہیں لیکن حقیقی خوشحالی لوگوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ہی ممکن ہے پنجاب میں بھوک افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں میںاضافہ ہو گیا ہے انہوں نے اورنج ٹرین کے ٹریک سے درختوں کو کاٹنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو ٹرلین مزید درختوں کی ضرورت ہے لیکن پنجاب حکومت پہلے سے موجود درختوں کو بھی کاٹنے پر لگی ہوئی ہے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات اور جنگلات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محکمے بے حسی مظاہرہ کر رہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کا دورہ انتہائی اہم اورخوش آئندہے ۔ پاکستان ایٹمی اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں برادراسلامی ممالک کے ساتھ گہرے روابط اورمراسم رکھتا ہے ۔شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کا درد رکھنے والے ہر فرد نے سعودی عرب اور ایران کشیدگی پر پاکستان کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کرانے کیلئے ثالثی کردار ادا کرنے کا کہا تھا ۔ جس کا آغازہوگیا ہے تو اس کی پذیرائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے سے مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جاسکے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ یمن،شام اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے معاملات پر بھی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھی پاکستان کواسی طرح اپنا مصالحتی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ خطہ میں مکمل امن او مان قائم ہو جائے۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ پاکستان کی امت مسلمہ میں نمایاں حیثیت ہے، ثالثی کے مثبت اقدام کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔مسلم دنیا میں پاکستان کاا میج اچھا ہوگااور ملک کے داخلی حالات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی، ایرن کشیدگی کوفرقہ وارانہ رنگ دیکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے اتحا د و وحدت کی فضاء کو پارہ پارہ کر نے کی خواہش رکھنے والے منفی عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ حسین احمد اعوان ، مولانا محمد اقبال جہلمی، حافظ شعیب الرحمن، محمد شفیق قمر، نورالحسن اعوان اور صاحبزادہ ضیاء الرحمن فاروقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انکی صلح کرانے اور تنازعات ختم کرانے میں ثالثی کاکردار ادا کرے ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ملکی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور دونوں مسلم ممالک جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں ۔قائد اہلسنت علامہ حسین احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہم غیر جاندار ہیں لہٰذا پاکستان کی شیعہ تنظیمی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔پاکستانی قوم نے اتحاد امت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کیا لہٰذا پاکستان میں آپ حضرات سعودی عرب اور ایران کے معاملہ پر امن اور صلح کیلئے پاکستانی قیادت کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا ہے اگر مکہ اور مدینہ کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تو پھر بریلوی،دیوبندی،اہلحدیث اور شیعہ ملکر حرمین شریفین کے دفاع کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے عالمی برادری کی طرف سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیا ں اٹھانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کی سیاسی دانشمندی اورجمہوری اندازنے بدترین مخالف امریکہ اور اس کی اتحادی طاقتوں کو مجبور کیا اور مذاکرات کے ذریعے اپنے مطالبات منوا کر ایٹمی معاہد ہ کیا ۔ یہ امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ اغیار نے ایران کی صلاحیت کو مان لیا ہے ، اب اپنے بھی مان لیں۔میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے اتنے عرصے بعد پابندیا ں اٹھائی گئیں ہیں۔ اسے جمہوریت پسند خوش آئند قراردیتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ ایران اتحاد امت اور اسلامی ممالک کے مسائل کے حل میں مزید بہتر کردار ادا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب یا کسی دوسرے مسلم ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط ایران سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ اب تک ایرانی قیادت کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ اور امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاملات خراب ہوئے ہیں ، انہیں پاکستان حل کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے لئے اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط ایران بہتر ہوگا۔ اغیار نے ایران کو تسلیم کرلیا ہے، تو سعودی عرب اور اس کے اتحاد مسلم ممالک کو بھی تعلقات بحال کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کو امریکہ اور دیگر ممالک نے خود کے لئے خطرہ محسوس کیا اور عالمی پالیسیوں پر اختلافات کے باعث ایران پر جو پابندیاں لگیں ، اس نے اسلامی مملکت کے لئے مشکلات ضرور پیداکیں مگر انہوں نے اپنا راستہ نہیں چھوڑا اور امام خمینی کی فکر کے مطابق اتحاد امت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا کردار جاری رکھا۔ اسے امت مسلمہ کا درد رکھنے والا ہرصاحب ایمان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اور لطف کی بات تو یہ ہیے کہ ایران میں ملوکیت نہیں، جمہوریت کے ذریعے نظام مملکت چلایا گیا۔اقتدار میں بانی انقلاب کے خاندان والے نہیں، بلکہ ان کے رفقااور شاگرد آئے۔ یہی اس کی کامیابی کی بڑی دلیل ہے۔دوسرے ممالک بھی اسی طرز فکر کو اپنا کر بادشاہتوں کو ختم کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی نمائندہ جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر مطمئن نہ کیا گیا تو قومی اہمیت کا یہ منصوبہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا۔ جہاں عدم اعتماد کی فضا کو جہاں حکومت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے وہیں بلوچ قوم پرست جماعتیں بھی حقائق تسلیم کریں اور قومی دھارے کو مضبوط بنائیں۔ جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو میں پیر اختر رسول، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، پیر عثمان نوری ، عنصر فرید چشتی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں امن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ضرب عضب آپریشن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اورجے یو پی نیازی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔امن و امان کی صورت حال بہتری کی طرف آرہی ہے۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں کی سوچ کا دھارا قومی مفاد ہونا چاہیے۔ اختلافات کے باعث پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ اقتصادی راہداری پر اعتراض خیبر پختونخواہ کی حکومت اور بلوچستان کی سیاسی قوتوں کا حق ہے۔ اوروفاقی حکومت اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لئے اعتراضات دور کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت ”کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل 15بڑی مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں میںورلڈ اسلامک کونسل کے مولانا الطاف الرحمن جے یو آئی کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن مسلم لیگ ن علماء و مشائخ کے پیر ولی اللہ شاہ بخاری مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہل سنت کے علامہ عبد الکریم طاہر ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی سنی علماء کونسل کے مولانا رجیع اللہ خان تحریک ختم نبوت کے قاری محمد حنیف حقانی حرمت رسول ۖ لائرز کے ڈاکٹر شاہد نصیر شیعہ شہریان پاکستان کے علامہ وقار الحسنین نقوی متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم جمعیت مشائخ کے پیر سلیم عباس جعفری نے ایک مشترکہ بیان میں سعودیہ ایران مصالحت کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہ جدہ و تہران دو بڑے اسلامی برادر ملک میں اختلاف کے خاتمے کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا اور پاکستان کا یہ مصالحتی کردار مسلم امہ کی قیادت کا حق ادا کریگا ۔نیز ادھر چاروں مکاتب فکر علمائِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے کل 19جنوری بروز منگل کو ایک بجے دن لاہور پریس کلب کے باہر سعودیہ ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے مشترکہ امن و یکجہتی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) سیاسی وسماجی رہنما وسابق صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے اپنے سیکرٹریٹ میں سندھ آباد گار شوگر کین ایکشن کمیٹی کی چار تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ یس کانفرنس کی،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کہا کہ سندھ بھر میں کاشتکاروں کے ساتھ زیادتیاں ناقابل برداشت ہیں ،حکومت اورشوگر مل مافیا ہاریوں کا استحصال کررہی ہے ،ہاریوں کی خوشحالی سے ہی صوبہ خوشحال ہوگا۔سندھ حکومت نے ہاریوں کی زندگی کو مشکل بنادیاہے ،آئے روز سندھ کے ہاریوں کی تزلیل کی جارہی ہے،وفاقی حکومت جب کراچی آپریشن میں سندھ گورنمنٹ کے معاملے میں بول سکتی ہے اس میں بھی مداخلت کرکے سندھ کے ہاریوں کوانصاف دلائے،ہمیں اس سلسلے میں گنے کے کاشتکاروں سے مکمل ہمددردی ہے کیونکہ ان کو شوگر مل مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے،شوگر مل مافیاکو سندھ گورنمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت سندھ کاشتکاروں کے مطالبے کے مطابق گنے کا جو ریٹ مقررکیا ہے اس پر عملدرآمدنہیں کرارہی ،حکومت کو چاہیئے کہ وہ سارے معاملے کو احسن طریقے سے نبھائے ،انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہاری کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے جس کہ وجہ سے گنے سمیت دیگر پیدوار کو بھی نقصان پہنچ رہاہے ۔سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجیدنظامانی نے کہا کہ حکمران خو مل مالکان بن چکے ہیں جب حاکم بیوپاری بن جائیں تو رعایا بھکاری بن جاتے ہیں ۔بھارت ایران،چائنہ سمیت دیگر ممالک کی ترقی ایگریکچر کی وجہ سے ممکن ہے بھارت کی نسبت پاکستان میں یوریا کی قیمت کئی گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی اکانومی ہمارے ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے ہمارے حکمران ہی اس کو کمزور کررہے ہیں ،اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنما زبیر تالپور ،علی پل سندھ آ باد گار اتحاد کے رہنما،عبدالرحیم درس،خالد مقصود قائم خانی ،سجاد میمن عبدالکریم تالپور اور کسانوں کے حقو ق کے سماجی رہنما جان شیر جونیجو بھی موجود تھے ،عبدالمجید نظامانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گنے کا فی من ریٹ 185روپے کیا جائے جبکہ حکومت نے اسے 172روپے کیا ہوا ہے،جنھیں ہم مسترد کرتے ہیں ،سندھ میں زرداری کے پاس 12شوگر ملیں ہیں جس میں کسانوں اور ہاریوں کے ساتھ ظلم کیا جارہاہے ،وفاقی حکومت نے شوگر ملوں کو جو سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے وہ واپس لے اس کا ہمیںکوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہاں پر جو ریٹ مقرر ہیں اس سے کسانوں کو نقصان اور مافیا فائدہ اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مل مالکان کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کرینگے ،کیونکہ پنجاب میں مل مالکان کی جانب سے گنے کا ریٹ 185روپے دیا جارہاہے ، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ اکیلے نہیں ہیں ہم ان کے حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے اس کے لیے ہمیں ڈندے بھی کھانے پڑے تو کھائینگے مگر ہارریوں کو ان کے حقوق دلائینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوئی گیس سے محروم محلہ سید اباد گنبد میرہ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،دور جدید میں بھی اہلیان علاقہ سوئی گیس جیسے بنیادی سے سہولت سے محروم ہے ،صوبائی اور مرکزی حکومتیں صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں اب تک 12سال گزرگئے لیکن کوئی اپنا وعدہ پورا نہ کرسکا ،تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سے ووٹ لیکر دھوکہ دیا ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے مجلس عمومی کے رکن انعام اللہ اف سید اباد گنبد میرہ نے اہلیان علاقہ کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 12سال سے ارباب اختیار یقین دہانیاں دے رہے ہیں لیکن ابھی تک اہلیان علاقہ کو سوئی گیس فراہم نہ کرسکے علاقہ سید اباد گنبد میرہ نمبر2کے غریب عوام سوئی گیس کے حصول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں 200سے زائد گھروں پر مشتمل محلہ سید اباد کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بارہ سال پہلے سوئی گیس کیلئے داخلے کئے ہیں تاہم اج تک کوئی پتہ نہ چل سکا کہ کیوں ہمارے علاقے کو نظرانداز کیا جارہاہے جبکہ محلے کے دونوں اطراف تقریبا سات فٹ کے فاصلے پر سوئی گیس لائن موجود ہے انہوںنے کہاکہ ہم اس معاملے میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلداز جلد اس محلے کے عوام کیلئے سوئی گیس کی فراہمی شروع کریں تاکہ عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے اور وہ سوئی گیس جیسے بنیادی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ال پاکستان مسلم لیگ کے سرگرم کارکن سردار چیچی گجر نے کہاہے کہ ائندہ دو ر ال پاکستان مسلم لیگ کا ہوگا ،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایک بہتر سوچ کے مالک ہیں ملک وقوم کے بہتر مفاد کیلئے ہمیشہ سے جدوجہد کررہے ہیں ،سوات میں اے پی ایم ایل فعال ہورہی ہے ہم دن رات پارٹی قائدین کے پیغام کو گھر گھر پہنچارہے ہیں ،مشرف دور میں پاکستان نے جو ترقی کی اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ال پاکستان مسلم لیگ ائندہ عام انتخابات میں مخالفین کی نیندیں حرام کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھریگی مشرف دور میں پاکستان نے جوترقی کی وہ سارے عوام کے سامنے ہیں لوگ اج بھی مشرف دور کو یاد کرتے ہیں اور مثالیں دیتے ہیں اس وقت نا تو کسی دشمن میں جرات تھی کہ وہ پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھ سکیں اور نہ ہی کوئی سوچ سکتا تھا جبکہ مشرف دور کے بعد پوری قوم نے وہ تماشہ بھی دیکھ لیا کہ پاکستان میں بیروزگاری بدامنی اور مہنگائی کا جوسلسلہ شروع ہوا اسکی بھی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوںنے کہاکہ ہم جنرل پرویز مشرف کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں جسکی بدولت سوات میں پارٹی کی مقبولیت میں رو ز بروز اضافہ ہورہاہے اور ائندہ عام انتخابا ت میں ال پاکستان مسلم لیگ ملک کی بڑی قوت کے طور پر سامنے ائیگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صدر را جہ نعیم گل ،سینئر صحا فی چو ہدری خا لد حسین کی وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدر ی عبدا لمجید سے ملاقا ت بھمبر کے صحا فیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیر اعظم کو بر یفنگ مسائل حل کر نے کی یقین دھا نی تفصیلا ت کے مطابق کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صدر را جہ نعیم گل ،جموں وکشمیر جر نلسٹ آرگنا ئز یشن کے چیف آرگنا ئزر چو ہدر ی خا لد حسین کی وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدری عبدا لمجید سے کشمیر ہاوس میں ملاقات صحا فیوں نے وزیر اعظم کو بھمبر کے صحا فیوں کے مسائل سے آگا ہ کیا پر یس کلب کی بلڈ نگ ،انفا رمیشن آفس کے قیا م ،جر نلسٹ کا لو نی کے حوا لے سے تفصیلاً آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلا یا کہ پر یس کلب کی بلڈ نگ جر نلسٹ کا لو نی اور انفا رمیشن آفس سمیت بھمبر کے صحا فیوں کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کرونگا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بر طا نیہ کے معروف سیاسی وسما جی را ہنما چو ہدری محمد یونس آف برو ٹی نے کہا کہ ہمیں کشمیر ی ہو نے پر فخر ہے کشمیر یوں کیخلا ف غیرپا رلیما نی اور غیر اخلاقی زبا ن کبھی برداشت نہیںکر ینگے سو چی سمجھی سازش کے تحت کشمیر یوں اور پا کستا نیوں کے لازوال رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے ریاست جموں وکشمیر کے قومی تشخص عزت وقا ر پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کر ینگے وزیر امو ر کشمیر کشمیر لیڈر شپ کی تو ہین کر نے کی معافی ما نگیں ورنہ ریاست جموں وکشمیر سمیت بیرو ن مما لک وزیر امو ر کشمیر کیخلا ف احتجا ج کر ینگے ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے میٹ دی پر یس میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم غیرت مند اور جرا ت مند ہے ریاست جمو ں وکشمیر کی آزادی اور قومی تشخص کی بحالی کیلئے کشمیریوں نے لا کھوں جا نوں کی قر با نی دی ہے ریاست کی عزت وقار پر کشمیری قوم نے نہ کبھی پہلے اور نہ ہی آئند ہ کو ئی کمپرو ما ئز کر ئے گی وزیر امو ر کشمیر وائسرا ئے ہند بننے کی کوشش نہ کر یں کشمیر ی لیڈر کیخلا ف غیر پا رلیما نی ،غیر اخلاقی اور نازیبا زبا ن استعما ل کر نے کی کسی کواجازت نہیں دینگے وزیرا مو ر کشمیر بر جیس طا ہر فوری طو ر پر کشمیر ی قوم سے معافی ما نگیں بصورت دیگر ریاست جموں وکشمیرسمیت بیرون مما لک ان کا داخلہ بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی ناعاقبت اند یشن سیاستدانوں نے ہمیشہ تحر یک آزادی کشمیر کی پشت میں چھرا گھو نپا ہے ان کیو جہ سے تحر یک آزاد کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قا ئد وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف وزیر امو ر کشمیر کی حر کتوں کا نو ٹس لیں اور کشمیر یوں اور پا کستا ن کے لازوال رشتے کو کمزور کر نے سازشوں کو بند کیا جا ئے اور وزیر امو ر کشمیر کو فی الفو ر اس کے عہد ے سے فارغ کیا جا ئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میں چو ہدر ی طا رق فا روق کی میزبا نی میں ہونیوا لے کا میا ب ور کر زکنونشن نے حلقہ بھمبر میں آئند ہ ہو نیوا لے الیکشن میں ایک با ر پھر کا میا بی کا بگل بجا دیا ہے کا میا ب ور کرز کنونشن سے ثا بت ہو گیا کہ آئند ہ چو ہدر ی طا رق فا روق ایک با ر پھر حلقہ بھمبر کے عوام کی نما ئند گی کر یں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر اوورسیز کشمیر ی را ہنما پرو فیسر خا لد حسین چوہدری سا بق کو نسلر کیتھلے بر طا نیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کی تینوں تحصیلوں سے ور کرز کنونشن میں عوام کی بھر پو ر شرکت خوش آئند ہے با لخصوص حلقہ ایل اے7بھمبر کے عوام کی بڑ ی تعدادمیں شمو لیت کر کے آئند ہ کیلئے ایک با ر پھرچو ہدر ی طا رق فا روق کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے کامیا ب کنونشن پر چو ہدر ی طا رق فا روق اور انکی ٹیم مبا رکباد کی مستحق ہیں کا میا ب کنونشن نے مخا لفین کے چھکے چھڑا دیئے ہیں اور بھا نت بھا نت کی بو لیا ں بو لنے وا لوں کی زبانیں کنگ ہو کر رہ گئیں ہیں ہم کا میا ب کنونشن کے انعقاد کے بعد دعا گو ہیں کہ مو جود ہ ایم ایل اے چو ہدر ی طا رق فا روق ایک با ر پھر بڑ ی کا میا بی سے ہمکنا ر ہوں اور اپنی اعلیٰ قائدانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لا تے ہو ئے علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے بھر پو ر کر دار ادا کر سکیں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)میر ے نا فر ما ن اور نشی بیٹے جا ئیداد کی لا لچ میں مجھے جا ن سے ما رنا چا ہتے ہیںبا اثر سیاسی شخصیت ذاتی مفاد کیلئے ان کی پشت پنا ہی کر رہی ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر ،آئی جی آزادکشمیر پو لیس اور ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس ایس پی بھمبر مجھے جا ن وما ل کا تحفظ فرا ہم کر یں ان خیا لا ت کااظہا ر بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 2قاسم آباد کے رہائشی بزرگ محمد رفیق نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میر پور چو ک کے نزدیک قاسم آباد میں میر ی کمر شل پرا پر ٹی ہے میر ے بیٹے نا فرما ن ہیں اور نشہ کر تے ہیں اور زبردستی مجھ سے جائیداد اپنے نا م منتقل کروانا چا ہتے ہیں ضیف العمر ہوں ساری زندگی فو ج میں ملازمت کر کے اپنے خاندان کی پرورش کی اور حق حلا ل کی کما ئی سے پرا پر ٹی خر یدی تھی جس کی قیمت آج کروڑوں میں ہے میر ے بیٹوںنے پرا پر ٹی حاصل کر نے کیلئے مجھ پر وحشانہ تشدد کیا اور مجھے دھکے ما رکر گھر سے نکال دیا اور اب زبر دستی میر ی جا ئیداد اپنے نا م منتقل کروانا چا ہتے ہیں میں نے اپنے بیٹوں کو نا فر ما نی کیو جہ سے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جا ئیداد سے عاق کر دیا ہے اب وہ مجھے جان سے ما رنا چا ہتے ہیں جبکہ بھمبر کی بااثر سیاسی شخصیات انکی پشت پنا ہی کر رہی ہیں اور مجھے جائیداد فرو خت کرنے سے ڈرا دھمکا رہے ہیں اگر جا ئیداد بیٹوں کے نام نہ کی تو مجھے قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میر ی وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹر ی ،آئی جی پو لیس ،کمشنر میر پور ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس ایس پی بھمبر سے اپیل ہے کہ مجھے اپنے بیٹوں اور با اثر سیاسی شخصیت سے جا ن وما ل کا تحفظ فرا ہم کیا جا ئے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار میر ے بیٹے اور انکی پشت پنا ہی کرنے والے سیاسی افراد ہو نگے ۔۔