گجرات (جی پی آئی) انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر ممتاز دانشور ‘ ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد یوسف سیمی ‘ نازی مرحوم اور ماہر تعلیم ٹیچرز رہنما نسیم اکرم کھوکھر کی یاد میں یکم مئی بروز سوموار بوقت گیارہ بجے گجرات پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس زیر صدارت انجمن اساتذہ کے مرکزی صدر چوہدری محمد منیر چغتائی انعقاد پذیر ہو گا۔ جس میں مہمان گرامی نوابزادہ طاہر الملک’ مشیر بیت المال و سوشل سیکورٹی۔ چیف منسٹر پنجاب میونسپل کارپوریشن کے میئر حاجی ناصر محمود’ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طاہر کاشف’ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہائو الدین چوہدری محمد اورنگ زیب شرکت فرمائیں گے۔ انجمن اساتذہ پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے چیئرمین سالار قافلہ علامہ مولانا محمد ضیاء اللہ رضوی’ قائد تحریک اساتذہ ‘ پروفیسر محمد احمد اعوان’ سابق مرکزی صدر حافظ محمد احمد محمود’ مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین اللہ بخش قیصر’ صوبائی صدر انجمن اساتذہ پناب شفقت حسین وڑائچ کے علاوہ ‘ پنجاب ‘ سندھ ‘ بلوچستان’ صوبہ خیبر پختواہ ‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے کثیر تعداد میں عمائدین انجمن اساتذہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت فرما کر ڈاکٹر محمد یوسف سیمی نیازی کی تعلیمی ‘ سماجی اور تحریک خدمات نسیم اکرم کے حوالہ سے اظہار خیال کریں گے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ انجمن اساتذہ پاکستان ضلعی رہنمائوں’ عہدیداران رفقاء اور احباب سے گزراش ہے کہ تقریب میں بروقت شرکت یقینی بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے سرپرست الحاج چوہدری ندیم اصغر جوڑا کی زیر صدارت فنا فی المرشد اللہ دتہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آٹھواں سالانہ ختم پاک بھمبر میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ترجمان آستانہ عالیہ گھمکول شریف چوہدری اسد محمود تھے۔ نقابت کے فرائض چوہدری ندیم عباس المعروف شمع نے سرانجام دئیے۔ خصوصی نعت محمد اختر نقشبندی راولپنڈی نے پیش کی۔ جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ خالد اقبال نقشبندی آف راولپنڈی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال عنایت اللہ بٹ’ زبیع اللہ بٹ’ کلیم اللہ بٹ’ سفیع اللہ بٹ’ حبیب اللہ بٹ’ اویس علی بٹ نے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ بھمبر چوہدری شوکت ‘ چوہدری شیراز مہدی’ راجہ شوکت راجہ برادران’ راجہ شہباز احمد’ راجہ شبیر احمد انسپکٹر بلدیہ بھمبر’ ریاض احمد بٹ’ مرزا ملک پور’ سائیں اصغر بٹ چوہدووال’ مہر محمد بلال چوہدووال’ مٹھو بٹ چوہدووال’ چوہدری مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ ‘ ماسٹر محمد انصر’ راجہ پرویز گجرات ‘ حاجی محمد الیاس الفردوس میرج ہال دولت نگر’ صوفی نادر خاں’ راجہ فیصل’ عاشق حسین پڈانہ’ مرزا بلال’ افتخار بلا’ احسان تارڑ’ صوفی عارف’ حاجی احسان اللہ سانتل’ ماسٹر محمد شفیق’ ڈاکٹر مسعود احمد کیانی’ چوہدری نصر اقبال’ خرم بٹ’ بشارت بٹ’ و دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ایکسین کنسٹریکشن گیپکو ڈویژن گجرات کی پریس ریلیز کے مطابق بسلسلہ لائن مرمت کری اور ٹانڈہ فیڈر بند رہے گا ۔ جو کہ روزانہ صبح 9 بجے سے لیکر 1 بجے تک بند رہے گی۔ یہ کام 10 مئی تک جاری رہے گی۔ ایکسین گیپکو کے مطابق تمام صارفین اور متعلقہ ادارے نوٹ فرما لیں۔ ہم اس تعطل کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج آف کامرس برائے خواتین جلالپور جٹاں روڈ گجرات میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میئر گجرات حاجی ناصر محمود تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نوید حسین خان اور مہمان گرامی وجاہت عظیم زراعت آفیسر ، انصر طور سوشل ورکر اور جنرل کونسلر چوہدری عابد حسین تھے ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈی کام کی طالبہ کائنات ندیم نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت ڈی کام کی طالبہ ثمر فاطمہ کو ملی ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز آسیہ خاور نے انجام دئیے ۔ پرنسپل ادارا ہذا مسز ثوبیہ عامر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مہمان خصوصی کو کالج کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جن میں کالج عمارت کی مکمل فراہمی ، طالبات کیلئے کالج بس ، بجلی کا مسئلہ /جرنیٹر کی فراہمی ، ڈگری کالج سے وابستہ لازم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی منظوری اور دیگر ثانوی مسائل شامل تھے ۔ محکمہ زراعت کے آفیسر وجاہت عظیم حسین نے ڈینگی اور اس کی روک تھام سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ۔ مہمان خصوصی میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے اپنے دست مبارک سے کالج کی ہونہار طالبہ جویریہ افتخار کو سالانہ امتحان 2016میں اکائونٹس گروپ میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بورڈ کی طرف سے جاری کردہ چیک اور شیلڈ دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ناصر محمود نے کالج عمارت سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کا اعلان کیا اور اس کی جگہ دوہائی ایس دینے کا اعلان کیا اس یقین دہانی کے ساتھ کے انشاء اللہ اب ان کی سرپرستی میں یہ ادارہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا اور پوسٹ گریجوایشن کی کلاسز کا اجراء بھی جلد از جلد ممکن ہو گا جس کی بناء پر نہ صرف ضلع گجرات اور منڈی بہائوالدین بلکہ گرد و نواح کے تمام علاقوں کے لیے یہ ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا جس میں کامرس کی طالبات ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کی ڈگری حاصل کرسکیں گی انشاء اللہ ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلیڈ پیش کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) لائنز کلب انٹرنیشنل دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے اور گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305N2محترمہ ستارہ سطوت نے گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کی سالانہ ویزٹیشن کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے ممبران ہر موقع پر خدمت خلق کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کے تمام پراجیکٹ قابل تحسین اور ہمارے لیے قابل فخر کلب ہے اور لیڈر شپ کا فروغ بہترین ہے اور تمام پراجیکٹ جن میں ڈائیلسز سنٹر ، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سٹوڈنٹ میں سکالر شپ کی تقسیم قابل تحسین ہے اور سیٹھ علی اصغر نے جس طرح مستحق افراد میں کھانا تقسیم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں میئر گجرات لائن حاجی ناصر محمود نے کہا کہ گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے ساتھ ملکر گجرات کی عوام کی بہتری کیلئے پراجیکٹ بنائے جائیں گے اور ہم گجرات سے غربت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں میونسپل کارپوریشن سے کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے میں اس وقت پانچ اہم افسران کی غیر موجودگی میں کام کر رہا ہوں اور انشاء اللہ بہتر کام کریں گے صدر گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب شیخ عابد قمر نے کہا کہ غربت جہالت کے خلاف جہاد ہمارا اہم مشن ہے اس سلسلہ میں دن رات کام کر رہے ہیں پانچ لاکھ سے زائد رقم کی سکالر شپ طلباء میں تقسیم کی گئی روزانہ 8مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت فراہم کرتے ہیں ، 4فلٹریشن پلانٹس ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں اسد مغل نے کہا کہ ہم سب ملکر کام کرتے رہیں گے اس موقع پر ملک صفدر حسین ، شیخ عرفان شفیع ، اشفاق رضی ، طارق مغل ، فرخ آصف ، طارق جاوید چوہدری ، شیخ عرفان پرویز ، سیٹھ علی اصغر و دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) فالکن گروپ ناروالی کے چئیرمین چوہدری طارق وڑائچ نے کہاہے کہ نارووالی میں سوئی گیس کی فراہمی ایم این اے وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفراقبال کابہت بڑاکارنامہ ہے،ناروالی کے عوام ایک عرصہ سے مطالبہ کررہے تھے کہانہیں سوئی گیس فراہم کی جائے مگرہر دورمیں نارووالی کے عوام کو صرف دعوں اور وعدوں پر رکھاگیا،چوہدری جعفراقبال نے ان وعدوں کوعملی جامہ پہنایاہے،جس پر پورے نارووالی کے عوام چوہدری جعفراقبال کے مشکورہیں،چوہدری جعفراقبال وہ واحد لیڈرہیں جنہوں نے حلقہ کے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے بھی کئے ہیں نارووالی کے عوام چوہدری جعفراقبال کے ساتھ ہیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اپنے اقدامات سے کسان دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے، مشینی کاشت کو فروغ کی حوصلہ افزائی اور کھادوں پر سبسڈی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے باوجود گندم کی امدادی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور 1300روپے فی من گندم خریدی جار ہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز خرید گندم منگوال اور ڈنگہ کے دورہ کے موقع پر کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، اے ڈی سی واصف رحمان، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ، میئر حاجی ناصر محمود، ڈپٹی میئر آصف رضابھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میںرواں سال 3لاکھ76ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے، حکومت نے گجرات میں گندم خریداری کا ہدف 2لاکھ 80ہزار بوری مقرر کیا ہے جس کیلئے 5مراکز منگوال، جلالپو رجٹاں، گجرات، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باردانہ کیلئے دو دنوں میں 2500سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ آج سے باردانہ کا اجرا شروع اور یکم مئی سے خریداری کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ رش کے دنوں میں لیبر کی تعداد میں اضافہ کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے گندم خریداری مراکز پر کئے جانیوالے انتظامات کو زبردست سراہا اور کسانوں کے مطالبہ پر ہدایت کی کہ مرکز خرید گندم منگوال کے کوٹہ میں اضافہ کیلئے فوری طور پر حکومت پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو لکھا جائے وہ خود بھی اعلی سطح پر اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ زراعت ڈیپارٹمنٹ تمام مراکز خریداری پر اپنے کائونٹرز قائم کرے جہاں زراعت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات سے کسانوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں جدید کاشتکاری کے طریقوں سے آگاہی، خصوصا حکومت پنجاب کی ای رجسٹریشن اور بلاسود زرعی قرضوں کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے۔ انہوںنے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور مراکز خرید اری کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ سنٹرز پر مقررہ کوٹہ سے زائد باردانہ رکھا جائے، باردانہ کے اجراء کے دوران میرٹ کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے، تمام مراکز پر کسانوں کے لئے صاف پانی، پنکھے اور دیگر سہولیات کا انتظام موجود ہو اسی طرح پولیس سکیورٹی اور ٹریفک نظام رواں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔اس سے قبل صوبائی وزیر نے مراکز خریداری پر موجود کسانوں سے بات چیت کی اور حکومت پنجاب، انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ کسانوں نے مراکز خریداری پر کئے جانیوالے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں ابتک39704کسانوں کی ای رجسٹریشن کی جاچکی ہے، ضلع میں 637کسانوں نے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے اور ان میں سے 137کو قرضہ جات جاری بھی کر دیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ، زراعت افسران سید سجاد کاظمی، ا مجد بشیر، اے ڈی ایل آر نعیم اشرف، کسانوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بہتر زرعی پالیسوں کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور رواں سال کے دوران گندم کی فی ایکٹر پیداوارگزشتہ سال 16.66من فی ایکٹر سے بڑھ کر 21.28من فی ایکٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں کھادوں اور زرعی ادویات کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر سختی سے نظر رکھی جارہی ہے اور اس وقت بھی مختلف اقسام کی کھادوں کی وافر مقدار مختلف ڈیلرز کے سٹاک میں موجود ہے، نیز ضلع میں زرعی بیچ کے 194ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے اسی طرح سبسڈی پر زرعی آلات کی ڈیلیوری کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے زراعت آفیسرز پر زور دیا کہ وہ گندم کی خریداری مراکز میں تربیتی کیمپ قائم کریں اور وہاں گندم فروخت کیلئے آنیوالے کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں بارے تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کسان نمائندوں کو یقین دلایا کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے اجرا کے حوالے سے سامنے آنیوالے مسائل کا فوری تدارک کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں ابتک39704کسانوں کی ای رجسٹریشن کی جاچکی ہے، ضلع میں 637کسانوں نے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے اور ان میں سے 137کو قرضہ جات جاری بھی کر دیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ، زراعت افسران سید سجاد کاظمی، ا مجد بشیر، اے ڈی ایل آر نعیم اشرف، کسانوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بہتر زرعی پالیسوں کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور رواں سال کے دوران گندم کی فی ایکٹر پیداوارگزشتہ سال 16.66من فی ایکٹر سے بڑھ کر 21.28من فی ایکٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں کھادوں اور زرعی ادویات کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر سختی سے نظر رکھی جارہی ہے اور اس وقت بھی مختلف اقسام کی کھادوں کی وافر مقدار مختلف ڈیلرز کے سٹاک میں موجود ہے، نیز ضلع میں زرعی بیچ کے 194ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے اسی طرح سبسڈی پر زرعی آلات کی ڈیلیوری کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے زراعت آفیسرز پر زور دیا کہ وہ گندم کی خریداری مراکز میں تربیتی کیمپ قائم کریں اور وہاں گندم فروخت کیلئے آنیوالے کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں بارے تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کسان نمائندوں کو یقین دلایا کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے اجرا کے حوالے سے سامنے آنیوالے مسائل کا فوری تدارک کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ایڈوائز صوبائی محتسب ضلع گجرات خالد حسین نے کیا صوبائی محتسب گجرات آفس نے دسمبر سے 31مارچ تک مختلف محکموں کے خلاف شہریوں کی 224شکایات نمٹا دی ہیں، اس دوران مجموعی طور پر 191نئی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن پر تیزی سے کاروائی جاری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع کچہری میں اولڈ ڈپٹی کمشنر دفتر کی بلڈنگ میں صوبائی محتسب ایڈوائزر آفس قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 053-9260017ہے ، صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کیلئے سرکاری محکموں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میںمحتسب آفس سے رجوع کرنے کا عمل نہایت آسان بنا دیا گیا ہے، درخواست گزار کو سادہ کاغذ پر اپنی شکایت ،سادہ کاغذ پر ہی بیان حلفی اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ جمع کرانا ہوتا ہے اس مقصد کیلئے انہیں کسی وکیل کی خدمات کی بھی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوائزر آفس گجرات میں یکم دسمبر سے 31مارچ تک مجموعی طور پر 314درخواستوں کو پراسیس کیا گیا ہے ،224شکایات کی سماعت مکمل کرلی گئی جبکہ رواں ماہ کے آغاز پر باقی بچ جانیوالی 90درخواستوں میں سے بیشتر کی بھی سماعت مکمل کی جاچکی ہے ۔ ایڈوائرز صوبائی محتسب خالد حسین نے کہا کہ محتسب پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے انکے آفس کے دروازے سائلو ں کیلئے کھلے ہیں، کسی بھی شکایت کیلئے آنیوالے کو سب سے پہلے وہ خود ملتے ہیں جبکہ وہ اپنے آفس کا فون بھی خود ہی اٹینڈ کرتے ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کرنے اور شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن وسائل برئوے کا رلائے جارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جامعہ گجرات کے UOGگرلز ہاسٹل کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں تین روزہ ”رنگ میلہ 17” کا اہتمام کیا گیا۔ رنگ میلہ17کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تھے۔ رنگ میلہ تین دن تک جاری رہا جس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے طالبات نے مختلف ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ رنگ میلہ کا بنیادی مقصد طالبات میں وطن پرستی اور پاکستانیت کے جذبات کو فروغ دیتے ہوئے اعلیٰ اقدار کا احیاء تھا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ تہذیبی رویوں کی تشکیل میں ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ طلبہ میںپاکستانیت کا فروغ عظیم قومی خدمت ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل باصلاحیت و ذہین ہے۔ مناسب تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کی توانائیاں قومی و ملکی ترقی کے لیے مہمیز ثابت ہونگی۔ ہماری قوم تما م تر امیدوں کا مرکز پاکستان کی نوجوان نسل ہے۔ طلبہ میں اعلیٰ تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جامعہ گجرات نے2017ء کو ” سال اختراع و تحقیق ” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ امسال ایک بلین مالیت کے17ریسرچ پراجیکٹس پر کام جا ری ہے۔ جامعہ گجرات مختلف سطحوں پر طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ طلبہ نے پاکستان کے گوناگوں ثقافتی رنگو ں کو اجاگر کرتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ ہماری نوجوان نسل فہم و ادارک کی قوت سے مالا مال ہے۔ طلبہ کی کردار سازی جامعات کا اولین فریضہ ہے۔ تعلیم و تربیت کے بدلتے ہوئے تناظرات میں جدید خطوط پر استوار تعلیم و تدریس ہمارا مطمع ٔ نظر ہے۔ ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج نے کہا کہ ندرت و اختراع پر مبنی تخلیقی سرگرمیاں قومی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ ذہین و بالیاقت طلبہ کی حوصلہ افزائی جامعہ گجرات کی تعلیمی سرگرمیوں کا اہم وصف ہے۔ طلبہ میں سماجی شعور کا فروغ معاشرتی ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو گا۔ اختتامی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین ڈاکٹر فوزیہ مقصود، ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب، چیئرپرسن مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غلام علی بھٹی کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف وارڈن گرلز ہاسٹل حنا عمر مرزا کے عمدہ انتظامات پر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں طالبات نے پاکستان کے مختلف تہذیبی، ثقافتی اور معاشرتی رنگوں کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانیت سے بھرپور خاکے اور ملی نغمات پیش کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام تعلیمی شعبہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد تدریسی عمل اور مختلف تعلیمی کورسز کے معیار کو اساتذہ کی کوششوں کے ذریعے ترقی و توسیع کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل تھے جبکہ میزبانی کے فرائض ڈائریکٹرQECڈاکٹر راشد سعید نے سرانجام دئیے۔اس ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے تقریباً200اساتذہ نے شرکت کی جن کی راہنمائی کا فریضہ تربیتی ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر مبشر حسین نے سرانجام دیا۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ تعلیمی ترقی کا انحصار بہترین تدریسی عمل پر ہے۔ بہترین اساتذہ جامعات کی پہچان ہیں۔ اساتذہ کی صلاحیتوں اور قابلیت میں اضافہ کے لیے تربیتی ورکشاپیں مہمیز کا کام کرتی ہیں۔ کارکردگی میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے۔ وسائل کی بتدریج فراہمی اور ان کا بہترین استعمال تعلیمی ترقی کے لیے لازم امر ہے۔ یونیورسٹی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے جامعہ گجرات کا کوالٹی انہانسمنٹ سیل اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ڈاکٹر راشد سعید نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں جاری تعلیمی پروگراموں اور معیار تعلیم کو وسعت سے آشنا کروانا QECکے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ تدریسی و تعلیمی عمل میں بہتری لانے سے ہم طلبہ کی نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت کے جدید تناظرات سے بخوبی روشناس کروا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مبشر حسین نے کہا کہ تعلیمی معیار کے حصول کے لیے اہداف و مقاصد کا تعاقب لازم ہے۔ اس مقصد کے لیے معیاری منصوبوں کا اطلاق ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم مختلف تعلیمی پروگراموں کے بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔ جامعہ گجرات تعلیمی و علمی سرگرمیوں کو خوب تر بنانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ اساتذہ کی استعداد و قابلیت لرننگ پروسیس کو بہتری کی جانب گامزن کر سکتی ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے کوارڈینیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر عظمت فاروق تھے جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر ذکی الزماں نے سرانجام دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) حکرمت کی کرپشن اوراقرباء پروری کی واضح دلیل وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کامستعفٰی ہونا۔ میاںبرادران کسی بھی شکل میںصادق وامین نہیںرہے ۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کے استعفیٰ نے پانامہ کیس میںپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاںکے موقف کوتقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی پی پی104کے امیدوارشبیر اکرم چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلا م آبادجلسہ میںشمولیت کے لئے روانگی کے موقع پرصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنیدگوندل، قیصربیگ، نعیم ریاض چیمہ، صغیرچٹھہ ، حسیب خلجی، عامر رضا ودیگرکارکنان بھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ انڈیا مسلمان ، اسلام ، پاکستان دشمنی میںکوئی موقع خالی نہیںجانے دیتاکشمیرمیںمظلوم نہتے کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑے رکھے ہیںافغانستان کے ذریعے پاکستان میںدہشت گردانہ واقعات میںانڈیاکے ملوث ہونے کے واضح اشارے ، انڈین جاسوس کلبھوشن اورٹی ٹی ، جماعت الحرارکے ترجمان احسان اللہ نے دیئے مگرمیاںبرادران مودی کے قریبی ساتھی جندل سے مری میںخصوصی ملاقاتیںکررہے ہیں۔پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن)کی حکومت اورمیاںبرادران کے ایسے اقدامات پرچپ نہیںرہ سکتی حکومتی غلط پالیسیوںپرآوازبلندکرتی رہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می کے رہنما وپی پی 104کے امیدوارمحمدمشتاق بٹ نے وارڈ نمبر9,30سٹی ،منظورآباداورگھکامیترمیںممبرشپ کیمپ کے دورہ کے موقع پرکہا کہ ضلع گوجرانوالہ کی 15یونین کونسلوںاور8وارڈزمیںپہلے مرحلے میںپہلے مرحلے میںالیکشن ہونگے۔ 29اپریل کوممبرسازی کی جائے گی۔ 30اپریل سے 3مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیںگے۔ 4اور5مئی کوکاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔6مئی کونشانات الاٹ ہوںگے۔7تا19مئی الیکشن کمپین ہوگی۔ 21مئی کومتناسب نمائندگی کی بنیادپرتینوںنشستوںپرانتخاب ہوگاایسے ہی دوسرے مرحلے میں15 یونین کونسلزاور23وارڈزمیںانتخاب ہوگا۔ 15سال سے40سال عمرکاہرعاقل بالغ شخص ممبربن سکتااورانتخاب میںحصہ لے سکتا ہے۔ کے پی کے میں6لاکھ ممبربن چکے ہیں۔ ہریونین کونسل سے500افرادکاحدف پوراکرینگے۔ ضلعی امیرڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرالیکشن کمشنرتحصیل وزیرآبادمیںناصرمحمودکلیر اورہر یونین کونسل کاامیراپنی یونین کونسل کاریٹرننگ آفیسرہوگا۔اس موقع پرصابر حسین بٹ، عقیل احمد، ملک ذبیع اللہ اورمتعددذمہ داران موجودتھے۔ انٹرایوتھ کے الیکشن سے جماعت اسلا می ایک نئے جذبہ کے ساتھ ابھرے گی اور2018کے الیکشن میںبھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔وارڈ نمبر30میں300افرادکی ممبرشپ کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ایس ڈی او گیپکوسب ڈویژن نمبر3نظام آبادانجنیئرمدثرچیمہ کی پریس ریلیزکے مطابق گرڈ اسٹیشن پرضروری مرمت کے سلسلہ میںمورخہ29حاجی پورہ، دھونکل، مردیکے، الہ آباد، کولار، فتح گڑھ اورسندھانوالہ فیڈر جبکہ30اپریل کونظام آباد، مولاناظفر علی خاں، سٹی وزیرآباد، پھالوکی اورپی این پی فیڈرزپربجلی کی سپلائی9بجے سے لیکر4بجے تک بندرہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)معروف ماہر گیسٹروانٹرالوجسٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج گوجرانوالہ اسسٹنٹ پروفیسرعاصم سلیم شیخ نے اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میںمرغن غذاکے استعما ل میں بے احتیاطی معدہ وجگرکی مختلف مہلک بیماریوںکاسبب ہے ۔ دیررات چکنائی سے لبریز کھانااورفوری سو جاناصحت کے لئے انتہا ئی مضرہے۔ خوراک کوچبا چبا کرکھانا ضروری ہے ۔ ان تقریبات میںبے جاکولڈڈرنکس کے استعمال سے بھی اجتناب کرنا چا ہئے ۔ انہوںنے معدہ کے مریضوںکوسختی سے متنبہ کیا کہ رات کاکھا ناسونے سے تین گھنٹے قبل تناول فرمائیںاوربیماریوںسے محفوظ رہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)شیخ القرآن پیرمحمدعبدالغفورہزاروی کا48واںسالانہ عرس مبارک مورخہ 30اپریل بروزاتوار مہرآبادشریف بھٹی کے میںہوگاجسمیںسجادہ نشین اجمیرپیرسیدبلال حسین معینی خطاب کریںگے۔ علاوہ ازیں ملک کے معروف قوال اخترشریف ، صابر حسین اروپ والے نعتیہ کلام پیش کریںگے۔ عرس کی تقریبات کی سرپرستی معروف مفکردین پیرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی گولڑوی کریںگے۔ عرس کی تقریب کاآغازقرآن خوانی سے ہوگابعدازاںمزارپرچادرپوشی بھی کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ہومیو طریقہ علاج کوحکومتی سرپرستی میسرآنے سے طبی مسائل حل کرنے میںکافی سہولت ہوسکتی ہے۔ ہومیوڈاکٹرزدوردرازکے علاقوںمیںصحت کی بحالی کے لئے ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت میںمصروف ہیں۔ ہومیو پیتھی مایوس لاعلاج افرادکے لئے روشنی کی کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہارہومیوڈاکٹرسیدرضا سلطان نے عمرہ کی ادائیگی کے بعدہومیوڈاکٹرزسے پی ایچ ایم اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرہومیوڈاکٹرزمنظوردائم، طاہر زیدی، نسیم ہزاروی، علی رضا، سلیم ضٰائ،سرفرازخاں، لیڈی ہومیوڈاکٹرزعروج فاطمہ، حسیبہ غوری، نسیم فاطمہ، فریدہ منظورودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ ہومیوڈاکٹرزکوفیلڈمیںپوری طرح کام کرنے دیا جائے دیہاتوںاوردوردرازکے علاقوںمیںہومیوڈاکٹرزاورحکماء کوفرسٹ ایڈکی اجازت دی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی وایمرجنسی کی صورت میںمریض کوجتنی ممکن ہوسکے فرسٹ ایڈٹریٹمنٹ دیاجاسکے ۔ ہومیوطریقہ علاج کی مقبولیت سے واضح ہورہا ہے کہ یہ طریقہ علاج بے ضررکم خرچ ہے۔ اسمیںمایوس مریضوںکاصحت کی بحالی کی کرن نظرآرہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے بھکھی پاور پلانٹ کی بندش سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم و وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتہ قبل ہی بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھااور بھکھی پاور پلانٹ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوے کیے لیکن افتتاح کے صرف ایک ہفتہ بعد ہی پلانٹ خرابی پر بند ہونا بیڈ گورننس ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کا شاہکار بھکھی پاور پلانٹ اربوں روپے خرچ ہونے کے بعد بند کیوں ہے اور اس کی خرابی کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل نندی پور پاور پلانٹ میں بھی اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن نندی پور پاور پلانٹ بھی سفید ہاتھی ثابت ہوا اب اسے گیس پر منتقل کرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں دستیاب وسائل کو استعمال کرکے سستی بجلی کا حصول ممکن ہے جس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے جس سے حکومت پہلو تہی کررہی ہے اس کی تعمیر سے3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس لیے فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں ۔ہر سال بجٹ عوام پر بجلی بن کر گرتا ہے۔موجودہ حکومت کے دور کا یہ آخری بجٹ ہے اس لئے صحت،تعلیم اور عوام کی روز مرہ کی بنیادی اشیاء میں قیمتوں میں کمی کو یقینی بناکر خوشحال پاکستان بنایا جاسکتا ہے۔ ہر سال وزیر خزانہ کی طرف سے یہ یقین دہانی ہوتی ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے لیکن بجٹ کے بعد غریب عوام کیلئے زندگی بسر کرنا مزید مشکل ہوجا تاہے ۔ اس وقت بھی عوام ہر قسم کے ٹیکس اداکررہی ہے۔ مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے واضح یقین دہانی سامنے آئے کہ فلاں فلاں اشیاء پر ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔ حکومت بنیادی ضرورت کی اشیاء پر سبسڈی دیکر انہیں سستا کررہی ہے۔ حقیقت میں ٹیکس متوسط اور تنخواہ دار طبقہ اداکررہا ہے۔ بڑے صنعتکار اور جاگیردار تو صحیح معنوں میں ٹیکس ادانہیں کررہے ہیں۔ حکومت کو اپنی تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کی حالت سدھارنے پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلاکر باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہر فرد کو بنایا جائے۔ حکومت عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرے ۔عوام کی زندگی آسان بنائے اور سستی بجلی عوام کو مہیا کی جائے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔عوام کو اس سے غرض نہیں ہیں کہ حکمران کو ن ہیں ۔پانامہ کا فیصلہ کیا ہے انہیں غرض صرف یہ ہے کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے کون نجات دلائے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کی کمی کی جو منظوری دی ہے اس پر یہ خوش آئیند ہے اور اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ او ر عالمی برادری بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستانی حکومت بھارتی جاسوس کل بھوشن کو سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کا دنیا کے ہر فورم پر دفاع کرے۔ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے گذشتہ روز جمعہ کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر جان لیں کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں بسنے والے مسلمان تنہا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امت کے اتحاد سے پہلے قومی اتحاد وقت بھی ضروری ہے،پاکستانی سیاستدان انتشار کی بجائے قومی کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کریں،امت کے اتحاد کیلئے قومی اتحاد بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا کہ ڈان لیکس میںکسی کمزور وزیر کی سیاسی شہادت سے معاملہ حل نہیں ہوگا،افواج پاکستان کی راز داری کو نقصان پہنچانے والے عناصر قوم کے انتقام اور اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔گذشتہ روز جمعہ کے بعد شیرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل سے دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو جائیگا،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اس تاریخی فیصلے سے 2018ء کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی قیادت نئے قومی تناظر اور سی پیک کے بہتر نتائج کا ذریعہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کی 39ملکی اتحاد کی سربراہی خوش آئند اور ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن اور تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے حلفی بیانات اور انکشاف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں پاکستان اس معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔انہوںنے کہا کہ انکشافات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کے اندر دہشت گردی میں ہمسائیہ ممالک ملوث ہیں اورپاکستان میں امن خراب کرنے کیلئے افغانستان بھارت کی مدد کررہا ہے اس بات کا ثبوت حال ہی میں امریکہ کی جانب سے بموں کی ماں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے افغانستان میں را کے حاضر سروس 15ایجنٹوں کی ہلاکت ہے جو طالبان کے ساتھ ملکر پاکستان دشمن کارروائیوں میں مصروف تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکمران خاموشی ترک کریں اور بھارت سے پرجوش تعلقات ختم کریں اور اقوام متحدہ و دیگر فورم پر بھارت کے خلاف پابندیاں عائد کروائیں کیونکہ دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت مل چکے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ 30مارچ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی میں حقوق مارچ کراچی میں لاکھوں لوگوں کی قیادت کرینگے ،جو اس روز تین بجے مزار قائد سے شروع ہوگی ۔حقوق مارچ کراچی کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کے لیے کنٹینر نمابس کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جس کے لیے تبدیلی ایکسپریس کو سبز پرچموں اور پارٹی کے بینروں سے سجایا گیاہے ،جس میں ہیوی سائونڈ سسٹم کے زریعے پارٹی کے نغمے لگائے جائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ،بیت المکرم مسجد اور دیگر ارد گرد کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا، اس دوران انہوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر جاکر عوام میں ریلی کے حوالے سے بنائے گئے خصوصی پمفلٹ کو تقسیم کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 30اپریل کے روز ہر صورت گھروں سے نکلیں ،انہوں نے کراچی کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ 30 اپریل کو کراچی میں عمران خان آرہے ہیں جو اس وقت اس ملک کے سب سے ہر دلعزیز اور مقبول ترین لیڈر ہیں اس وقت کراچی کا جو حال کردیا گیا ہے وہ آج سب کے سامنے ہے یہاں ہم نے قتل وغارت گری کا بازار گرم دیکھا یہاں بھتہ خوری اور رشوت ستانی اور پرچی مافیا نے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنادیا تھا جب ہیٹ اسٹروک سے ہم نے ساڈھے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو مرتے دیکھا اس وقت بھی یہاں کے حکمرانوں نے اپنی آنکھوں کونہیں کھولا ،انہوںنے کہاکہ اول تو کراچی میں پانی موجود ہی نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو لوگ سیورج زدہ پانی پی رہے ہیں جس سے عوام مختلف بیماروں کا شکار ہیں اس وقت پورا کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکاہے جو کراچی کبھی روشنیوں کا شہر ہوا کرتاتھا آج وہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں جابجا گندگی کے ڈھیروں نے اس شہر کی عوام کو زہنی مریض بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ اس لیے کراچی والوں کے لیے کراچی کی آواز بننے کے لیے عمران خان آرہے ہیں لہذا یہاں کی عوام کو بھرپور طریقے سے کپتان کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملانا ہوگئی ان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ کراچی کی عوام کو پھر سے حقیقی خوشیاں مل سکیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی کی عام عوام اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ اس روز بھرپور انداز میں گھروں سے نکلیں اور کراچی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ہاتھ مظبوط کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)رمضان المبارک سے قبل حجاج و زائرین کیلئے عربی زبان کی تعلیم کیلئے پروگرامز شروع کریں گے ، رمضان المبارک میں افطار صائم پروگرام کے تحت مختلف شہروں میں افطار اور سحر کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ جمعتہ الوداع کو یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ کے طور پر منایا جائے گا ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد خلفاء راشدین میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا عبد القیوم ، حافظ اسامہ ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا رسال الدین آزاد نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہیے ، تاجروں کو اسلامی اور انسانی جذبہ کے تحت اشیاء ضرورت کو سستا کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل سحری اور افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کا ذخیرہ کر کے ان کو حسب منشاء فروخت کرنے والے حرام فعل کے مرتکب ہوں گے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تاجروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک سے قبل غرباء اور متوسط طبقہ کیلئے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کریں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت افطار صائم پروگرائم کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہو گا جو عید تک رہے گا ۔ اسی طرح حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے عربی زبان سیکھنے کیلئے کورسز کا اہتمام کیا جائے گا اور جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ کے طور پر منایا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات سے ضلعی صدر و چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے اسلام آباد جلسہ میں شرکت کی ، پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں سوات سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے قیادت میں میلہ گاہ مینگورہ سے ١١ بجے روانہ ہوا ،جو لنڈاکے کے مقام پر پہنچ گیا تو ضلع بھر کے ہزاروں کارکنان اکھٹے ہو کر اسلام آباد کے طرف ضلعی صدروچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے قیادت میں روانہ ہوگئے ، ضلع سوات کے کارکنوں میں نہایت جزبہ دیکھنے کو ملا اور کارکنان نے کہا کہ ہم عمران خان اور فضل حکیم خان کے قیادت میں ایک ہے ،اس موقع پرکارکنوں سے جگہ جگہ خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر فضل حکیم خان نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کے قیادت میں ہم اکھٹے ہے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت آئیں گی اور عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی ضلع سوات میں کلین سویپ کریگی ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمارے جانیں بھی قربان ہے اور انشاء اللہ ایک دن ضرور آئیگا کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) میونسپل پلازہ ٹی ایم اے مینگورہ کے دکانات کے لئے نیلامی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، مزید39تا56دکانات کی بولی ہوئی،تحصیل ناظم اکرام خان ،نائب تحصیل نائب سپیکر فضل حمید اور ٹی ایم او مینگورہ حیات شاہ کی نگرانی میں ٹھیکہ داروں نے بولی لگائی اور نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی ،اس موقع پر سپیکر فضل حمید خان نے بتایا کہ ٹی ایم اے میونسپل پلازہ کے دکانات کی نیلامی سے میونسپل آمدنی میں اضافہ ہوگا،ٹھیکہ داروں کو تمام شرائط سے آگاہ کردیا ہے،تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ کو فعال بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،پلازے کے آمدن سے مزید پلازے تعمیر کئے جائیں گے،اکرام خان نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے کے پاس اراضی موجود ہے ،ٹی ایم اے کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)خوراک و غذائی خود کفالت پراجیکٹ خیبر پختونخوا ،لاسونہ،جرمنی کے ادارہ ڈبلیو ایچ ایچ جو سوات،شانگلہ اور کوہستان میں مشترکہ کام کر ہے ہیں کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈی ڈی مو/اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ محکمہ صحت،تعلیم،سرکاری اداروں کے سربراہان اور ذمہ دار عملہ نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد ضلع سوات کی سطح پر نیوٹریشن فورم کا انعقاد اور اس کے لئے قواعد و ضوابط وضع کرنا تھا،اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کی نیوٹریشن سٹریٹیجی، حکمت عملی اور غذائی کمی کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس کے شرکاء نے باہمی رضامندی سے ضلع سوات کی سطح پر نیوٹریشن فورم کا انعقاد عمل میں لایا گیا،جس کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ڈی ڈی ایم او مینگورہ ہوں گے،اور صوبائی حکومتی ادارے صحت،زراعت،مال مویشی،تعلیم،خوراک،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ،زکواة،سوشل ویلفیئر اس کے ممبر ہوں گے۔شرکاء نے کہا کہ نیوٹریشن فورم ایک پیلٹ فارم ہوگا جو کہ غذائیت کے حوالے سے حکومت کے نیوٹریشن پالیسی اور سٹریٹجی کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائیں گے،تاکہ ماں اور بچے کو غذائی کمی کے حوالے سے دو مشکلات درپیش ہیں ان پر قابو پایا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ تخت اسلام آباد کے حصول کے لئے صوبائی وسائل کو دائو پر لگایاجارہا ہے ، سیاسی جلسوں کے لئے سرکاری وسائل استعمال کرنا کہاں کا انصاف ہے ، خیبرپختونخوا کے لوگوں سے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو مسائل اور مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھ چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف کی تبدیلی کا جواب دے کر ان سے بدلہ لیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اے ڈی پی میں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف ذاتی خواہش کے لئے سرکاری وسائل کو دائو پر لگایاجارہا ہے ، سرکاری وسائل سیاسی جلسوں کیلئے استعمال کرنا کہاں کا انصاف ہے ، وزراء اور ممبران اسمبلی کا سرکاری پروٹوکول اور سرکاری گاڑیوں کے ساتھ جلسہ کے لئے اسلام آباد جانا پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا کرن ہے عوام کو اس طرح کی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔