گجرات (جی پی آئی) گجرات سرکلر روڈ ٹریڈ یونین کے معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، دیگر تاجران شیخ محمد سلیم (رستم پمپ)، خادم حسین سلیمی، عبدالرحمٰن، انجمن تاجران لاری اڈہ کے صدر خالد بٹ، جنرل سیکرٹری مہر عابد لطیف اور انجمن تاجران کٹڑہ بازار کے صدر اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر مرزا الیاس جرال، انجمن تاجران محمدی بازار کے صدر شیخ عامر علی، سینئر نائب صدر عبداللہ اقبال بٹ اور دیگر تاجران سے ملاقات کے موقع پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر گجرات میں بہت زیادہ ایسے اہم مقامات ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات اور ٹریفک میں رکاوٹیں ہیں لیکن TMA کو ان تمام بازاروں ، ہمارے اس چوکوں، مین روڈ پر ضرور ناجائز تجاوزات ختم کریں۔ ہم تاجران اپنے تمام چھوٹے بڑے تاجران سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنا اپنا سامان حدود میں رکھیں اور TMA کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے کہا کہ TMA کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کہیں گے کہ وہ بھی کسی تاجر کو ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تنگ نہ کریں اور شہر میں ان بازاروں کے ساتھ اور بھی بہت زیادہ ایسے روڈ، چوک بھی ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات ہیں جہاں ابھی تک TMA نے وہاں جانے کی ہمت ہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں TMA کے سامنے منہ بولتا ثبوت ہے کہ پورے شہر میں مکمل طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ایسا قانون لاگو ہونا چاہئے کہ دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم نہ ہوں اور شہر میں ٹریفک کا بھی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ شام کو اکثر دکاندار ناجائز تجاوزات قائم کرتے ہیں۔