گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز سابق وزیر اوقار آزاد جموں و کشمیر شیخ الحدیث حافظ حامد رضا، عمر ڈار راہنما پی ٹی آئی حلقہ 110 این اے سیالکوٹ کی گجرات پریس کلب کے ممبر شیخ محمد ادریس اور گجرات کے معروف صحافی ابوبکر سیٹھی سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وزیر اوقاف آزاد جموں و کشمیر حافظ علامہ حامد رضا، عثمان ڈار اور عمر ڈار نے شیخ محمد ادریس کو ان کے صاحبزادے اور محمد ابوبکر سیٹھی کو اُن کے بھائی محمد علی سیٹھی کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی اور دینی شخصیت بھی موجود تھیں۔ ۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات سرکلر روڈ ٹریڈ یونین کے معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، دیگر تاجران شیخ محمد سلیم (رستم پمپ)، خادم حسین سلیمی، عبدالرحمٰن، انجمن تاجران لاری اڈہ کے صدر خالد بٹ، جنرل سیکرٹری مہر عابد لطیف اور انجمن تاجران کٹڑہ بازار کے صدر اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر مرزا الیاس جرال، انجمن تاجران محمدی بازار کے صدر شیخ عامر علی، سینئر نائب صدر عبداللہ اقبال بٹ اور دیگر تاجران سے ملاقات کے موقع پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر گجرات میں بہت زیادہ ایسے اہم مقامات ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات اور ٹریفک میں رکاوٹیں ہیں لیکن TMA کو ان تمام بازاروں ، ہمارے اس چوکوں، مین روڈ پر ضرور ناجائز تجاوزات ختم کریں۔ ہم تاجران اپنے تمام چھوٹے بڑے تاجران سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنا اپنا سامان حدود میں رکھیں اور TMA کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے کہا کہ TMA کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کہیں گے کہ وہ بھی کسی تاجر کو ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تنگ نہ کریں اور شہر میں ان بازاروں کے ساتھ اور بھی بہت زیادہ ایسے روڈ، چوک بھی ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات ہیں جہاں ابھی تک TMA نے وہاں جانے کی ہمت ہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں TMA کے سامنے منہ بولتا ثبوت ہے کہ پورے شہر میں مکمل طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ایسا قانون لاگو ہونا چاہئے کہ دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم نہ ہوں اور شہر میں ٹریفک کا بھی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ شام کو اکثر دکاندار ناجائز تجاوزات قائم کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے صدر اور صرافہ برادری کے معروف تاجر راہنما حاجی محمد افضل کپور سیالوی کے صاحبزادے عثمان افضل، ذیشان افضل ، سفیان افضل اور عرفان افضل کے بھائی فیضان افضل کپور کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں ایک بہت بڑا اکٹھ بن گیا۔ دعوت ولیمہ کی اس پر وقار تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال حاجی محمد افضل کپورسیالوی، محمد اکبر کپور، محمد ناصر کپور، ذوالفقار علی کپور، محمد خالد کپور، عثمان افضل، سیٹھ امین شاہ نواز، سیٹھ محمد یاسر، سیٹھ محمد ارشد، ظفر حسین کپور، عنایت اللہ کپور، ذیشان افضل، سفیان افضل نے کیا جبکہ دیگر معزز مہمانوں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، پیر سید زمان علی شاہ آف کھیپڑانوالہ شریف، پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف، پیر سید جماعت علی شاہ ، شہزادہ شہزاد شفیق ، سیٹھ شہباز احمد صراف راہنما مسلم لیگ (ن) یو سی 10 ، صدر انجمن تاجران وزیر آباد، محمد سعید اللہ والے، عزیز الرحمٰن صراف (صدر انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن وزیر آباد)، صوفی محمد سلیم بٹ، سیٹھ گل نواز (کراچی والے) ،مقصود احمد منگا، پرویز احمد منگا، محمد جاوید منگا، حافظ محمد ایوب صراف، قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے ممبران حافظ محمد صدیق قادری، سید محمد یوسف شاہ، مظہر حسین شاہ، محمد علی صراف، عمر شریف قادری، علی حسن چشتی، حاجی نذیر احمد، حافظ شیراز احمد صراف، پریس سیکرٹری شیخ محمد ادریس، محمد عارف شاہد گوندل، محمد یونس بٹ، مقصود ڈار، امتیاز احمد صراف، سیٹھ محمد ارشد صراف، سیٹھ زبیر احمد صراف، سیٹھ نوید کپور، سیٹھ محمد مشتاق، ماسٹر محمد زبیر، سعد رفیق، جاوید رفیق، عامر شاہ، شہزاد احمد ناگی ثناء خوان پی ٹی وی لاہور، محمد ابوبکر سلیم، رحمان ناصر کپور، حسن اقبال عارف، سیٹھ امتیاز حیدر، محمد اعجاز کپور، سیٹھ نوید صراف، حافظ محمد حسین، طلعت کپور، سیٹھ تبسم سردار، حاجی ریاض ، حاجی حبیب اللہ کپور، محمد فیصل صراف، محمد خالد کپور، محمد سلیم صراف، قاری ذوالفقار احمد، بھائی محمد اقبال صراف، سیٹھ محمد اکرم، سیٹھ محمد اشرف، سیٹھ گل نواز، سیٹھ شاہ نواز، چوہدری غلام مصطفی، غلام سرور باجوہ، سیٹھ عابد، صوفی محمد سلیم بٹ (صوفی کباب والے)، محمد خالد دولت نگر والے)، قاری محمد محسن، قاری محمد حسین، امتیاز احمد، سیٹھ ذوالفقار احمد صراف، سلمان مظہر، علی ڈار، عثمان نصر اللہ، رمیز بٹ، علی فاروق، عمرمجید، عامر محمود، وقار اسلم، میاں ابوبکرعارف، معروف صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، شیخ محمد ادریس دیگر مشائخ و عظام، علماء کرام، ڈاکٹر ، وکلائ، دینی محفلوں کے صدر و اراکین، صرافہ برادری کے تاجران، چیئرمین، ناظمین، تاجران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) انجمن محبان اہلبیت انٹرنیشنل موہڑہ شریف حلقہ پیرخانہ چینی والی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل نعت ”کرم ہی کرم” 29 جنوری بروز اتوار صبح9 بجے تا نماز ظہر منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر پیر فضیل ایاز قاسمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کریں گے جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کریں گے۔ خصوصی نعت ممتاز عالم دین قاری عامر رضوان قادری، قاری محمد اسماعیل صدیقی، قاسم حسان جڑانوالہ، محمد طارق قاسمی، فدا حسین قاسمی، صوفی شیر خان قاسمی پیش کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، پروفیسر عبداللہ طاہر، قاری محمد شعیب ہوں گے۔ قاری کرامت نقشبندی کی زیرقیادت ہونے والی اس عظیم الشان محفل نعت میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہو گی جبکہ ڈاکٹر پیر فضیل ایاز قاسمی اور پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ اپنے منشور کے تحت سماجی شعور بیدار کرنے کیلئے اپنی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد ہر شہری کو سیاسی کارکن اور سماجی خدمتگار بنانا ہے تا کہ وہ معاشرے میں مثبت سماجی تبدیلیوں کیلئے راہ ہموار کر سکیں ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے علی پورہ روڈ ، ریلوے روڈ ، سرکلر روڈ ، پرنس چوک ، سرگودھا روڈ ، فیض آباد و دیگر علاقے جوہڑ کی شکل اختیار کر چکے ہیں ، نو منتخب میئر و ڈپٹی میئر شہر کی بدترین صورتحال پر فوری ایکشن لیں سٹیزن فرنٹ تھنکرز رفورم کے چیئرمین ممتاز دانشور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے کارکنوں کی فکری ،، سیاسی اور سماجی تربیت کیلئے ماہ فروری میں ایک قومی سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور دانشور و کالم نگار اظہار خیال کریں گے جس کے انتظامات کیلئے شیخ عرفان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اجلاس میں ممتاز دانشور افتخار بھٹہ کے تایازادہ بھائی عاشق حسین بھٹہ ، کی وفات پر فاتحہ خوانی و تعزیت کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز کو شادی کی پچیسوں سالگرہ کی مبارک باد دی گئیں ۔ اجلاس سے راجہ محمد اعجاز ، عامر چوہدری ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری اورنگزیب اور سلیم خان نے بھی خطاب کیا اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء اجلاس کی مچھلی سے تواضع کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا اعزاز۔ 13 ویں سالانہ آل پاکستان مباحثہ و تقاریر میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات کے ہونہار طالب علم شاہ میر اظہر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ہونہار طالب علم شاہ میر اظہر نے دی ایجوکیٹرز ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف گجرات بلکہ پنجاب کا نام روشن کر دیا۔ دی ایجوکیٹرز ہیڈ کوارٹر کے زیراہتمام ہونے والے اس مقابلہ میں پاکستان بھر کے کیمپسز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور بڑھ چڑھ کر مقابلہ میں اپنی کارکردگی کا اظہار کیا۔ شاندار کارکردگی پر گجرات بارہ دری کیمپس کے ہونہار طالب علم شاہ میر اظہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر ضلع گجرات کی اہم شخصیات نے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر ز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے بچے بھرپور انداز میں آئندہ بھی اسی طرح اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات میں پہلے گجرات لٹریری فیسٹیول کا انعقاد بروز جمعرات26جنوری2017ء کو ہو گا۔ گجرات لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ہونگے۔ گجرات لٹریری فیسٹیول میں ملک بھر سے ادیبوں، دانشوروں اور لکھاریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ہال جامعہ گجرات میں منعقد ہونے والے گجرات لٹریری فیسٹیول میں کُل چھ اجلاسوں کا اہتما م کیا گیا ہے۔ جس میں نامور ادبائ، شعرائ، دانشور اور صحافی شرکت کرتے ہوئے مختلف ادبی و ثقافتی موضوعات پر گفتگو و مذاکرہ کے ذریعے شرکاء کو دانش و آگاہی بخشیں گے۔ فیسٹیول کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کرنے والوں میں کشور ناہید، اصغر ندیم سید، سلیمہ ہاشمی، عارفہ سیدہ، عدیل ہاشمی، نعیم طاہر، سلمان شاہد، عطاء الحق قاسمی، سہیل وڑائچ، عبدالرؤوف، توشیبہ سرور اور تہمینہ درانی شامل ہیں۔ فیسٹیول کے اختتامی اجلاس میں ممتاز ادیبوں اور دانشوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات میں انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپیئن شپ2016-17کے مقابلہ جات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے امسال ان مقابلہ جات کو منعقد کروانے کی ذمہ داری جامعہ گجرات کو سونپی گئی ہے۔ بیس بال چیمپیئن شپ کے ان مقابلہ جات میں پاکستان بھر سے آٹھ جامعات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور یہ مقابلہ جات27جنوری تک جاری رہیں گے۔ شرکت کرنے والی جامعات میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، سپیریئر یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی لاہور، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی برائے ویٹرنری و اینیمل سائنسز لاہور اور گجرات یونیورسٹی شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اخلاق احمد خاں کے مطابق 26جنوری کو سیمی فائنلز اور27جنوری کو فائنل میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات پیش کیے جائیں گے۔ چیئرمین سپورٹس بورڈ جامعہ گجرات شیخ عبدالرشیدنے کہا کہ طلبہ میں کھیلوں کا فروغ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے۔ کھیل ہماری ذہنی و جسمانی توانائی کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہمHECکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں بیس بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کا فریضہ تفویض کیا۔ بیس بال چیمپیئن شپ کے آغاز پر تمام ٹیموں کے منتظمین کا اجتماعی اجلاس عمل میں لایا گیا جس میں کھیل کے قواعد و ضوابط اور مقابلہ جات کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا، شہریوں کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبہ جات کو آگے بڑھا یا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے جاری منصوبہ جات کی بروقت اور شفاف تکمیل، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے علاج کی بہتر سہولیات، تعلیمی اداروں کی کارکردگی میںبہتری کیلئے جاری اقدامات کو پہلے سے بھی بہتر اور مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، اسی طرح خوبصورت گجرات پراجیکٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبہ جات پر اسی توجہ سے کام جاری رہے گا۔ انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے متحرک کردار ادا کریں تاکہ حکومت پنجاب کی توقعات پر پورا اترا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) گجرات اور گردونواح میں بارش کے بعد ایک بار موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑوں اور سیوٹر کا استعما ل شروع کر دیا ہے ،بارش سے گجرات شہر کے کئی نشیبی علاقے بھی پانی سے بھر گئے جبکہ شہر کی کئی شاہراہوں پر بارشی پانی جمع ہو گیا ،سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد خشک میوہ جات انڈوں مچھلی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہو گیا جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو دن بارش اور سخت سردی پڑنے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد اصغر ورک نے ڈرائیورز کو دھند کے متعلق لیکچر دیا اور ون ویلنگ روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کی قیادت کی اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ رائو محمد ارشد ، سہیل ارشد ، فضل عباس ، محمد شاہد ، محمد نوید و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیورز کو دھند سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں دھند کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ کم یا صفر ہونے کی وجہ سے زیادہ تر حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ۔ دھند پڑنے کی صورت میں پیلی لائٹ (فوگ لائٹ )کا استعمال کریں ، ڈبل انڈی کیٹر کا استعمال کریں ، گاڑی کی رفتار 30کلو میٹر فی گھنٹہ پر رکھیں ، قافلہ کی صورت میں سفر کریں ، اوورٹیکنگ سے گریز کریں ، ونڈ سکرین کو صاف رکھیں اور وائپر کا استعمال کریں ، زیادہ دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ہونے کی صورت میں غیر ضروری سفر نہ کریں ، نظر نہ آنے کی صورت میں گاڑی کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کریں ، گاڑی کے پیچھے ریفلیکٹر لگائیں ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی ٹریفک کی قیادت میں ون ویلنگ ، روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر سے جی ٹی ایس چوک تک مارچ کیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد اصغر ورک نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ نہایت خطرناک اور جان لیوا کھیل اور سنگین جرم ہے ۔ حکومت پنجاب کے قوانین کے تحت ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروایا جائے گا جس میں ملزم کو 6ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، موٹر سائیکل پر 2سے زائد افراد کا سوار ہونا جرم ہے ، کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کیلئے ہرگز نہ دی جائے ، ڈرائیورحضرات دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال ، سرخ اشارے پر نہ رکھنا ،بغیر لائسنس ، اوور لوڈنگ کرنا قانوناً جرم ہے ، ہمیشہ دائیں طرف سے اوورٹیکنگ کی جائے اور انڈی کیٹر کا استعمال کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) گجرات شہر میں گلی محلوں میں جگہ جگی گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے گلی محلوں سے گزرنا مشکل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا امر اس بات کا ہے کہ بغداد کالونی ڈنڈے مار سروس موڑ ،مولا داد کالونی ،علی پور روڈ ،غریب پورہ ،خواجگان ،نانگے شاہ دربار ،کالو پورہ،ریلوے روڈ ،ریلوے اسٹیشن ،شادیوال روڈ و دیگر بھی شامل ہیں کیونکہ شہر گجرات میں جتنے بڑے گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے آج تک ایسا کسی دور میں نہیں ہوا جتنا مئیر گجرات کے آ تے ہی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں یہ ہے گجرات کو صفائی کے حوالے سے خواب دکھانے والے جن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہلیان گجرات نے کہا ہے کہ صفائی کا وعدہ کیا اور کہیں بھی صفائی نہ ہوئی سب وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ صفائی ایک نصف ایمان ہے جو لوگوں کے گلی محلوں کی صفائی نہیں کر وا سکتے انھوں نے اپنے علاقے کی کیا صفائی کروانی ہے یہ سلسلہ اسی طرح رہا تو گجرات کے لوگ بد بو کی وجہ سے بیماریوں کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے مئیر صاحب ہمارے علاقوں کی طرح بھی دھیان دیں یہاں پر بہت بڑے بڑے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگ زیب بٹ کا گزشتہ روز شہباز شریف پارک کا دورہ کیا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ شہباز شریف پارک کو ایک ماہ کے اند ر اپ گریڈ کر دیا جائیگا اور اس کی آمدن کو بہتر سے بہتر بنایا جائیگاان کے اخراجات کو محدود اور کنٹرول کیا جائیگا ہم نے گجرات شہر کے ہر چوک چوراہے کو خوبصورت اور گجرات شہر کو روشنیوں کا شہر بنا دیا ہے سابق ڈی سی لیاقت علی چٹھہ کا ویژن تھا کہ گجرات کو خوبصورت بنا یا جائیگا جس کو انھوں نے پورا کر کے دکھا دیا ہم ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ تمام کام مکمل کیے جو اللہ کے فضل سے گجرات کی عوام کو نظر آ رہے ہیں شہباز شریف پارک گوجرانوالہ ڈویژن میں سب سے بڑا پارک ہے انھوں نے کہا کہ ہم گجرات کو خوبصورت کر نے کیلئے عرصہ دو سال سے میرے ساتھ صرف بیس لوگوں نے کام کیا اورگجرات کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے آج بھی الحمدو للہ گجرات کے چوک اور چوراہے خوبصورتی کا منظر پیش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم نے تو بیس لوگوں کے ساتھ مل کر گجرات کی خوبصورتی کیلئے کام کر وایا اور جن لوگوں کے پاس 600آدمی ہیں وہ گجرات کو خوبصورت کر کے دکھائیں ان سے تو شہر کی گندگی کے ڈھیر بھی ختم نہیں ہو رہے اور یہ لوگ گجرات کو خوبصورت کرنے کی بجائے گجرات کے نکھار میں کمی لا رہے ہیں یہ جس طرح گجرات کی عوام کیساتھ ظلم اور زیادتی کر رہے ہیں آ خر کار اللہ کے گھر بھی جواب دہ ضرور ہونگے اگر کسی غریب کے منہ سے نوالہ چھینا جائے تو اس سے پوچھا جائے کہ تمہارے گھر میں کیا ہو رہا ہے ان لوگوں کو نہ تنگ کیا جائے اور نہ ہی ان کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی جائے گجرات شہر کے لوگوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے میری تمام ہمددیاں گجرات کی عوام کیساتھ ہیں انشاء اللہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ظلم اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) میونسپل کارپوریشن گجرا ت میں ایکسئین ،سی او ،ٹی او فنانس ،ایس ڈی او موجود ہیں باقی سیٹوں پر ابھی تک کوئی بھی افسر تعینات نہ ہو سکا اور نہ ہی کوئی آ نے کیلئے تیار جو سیٹیں خالی ہیں ان میں ٹی او پی این سی ،ٹی او آر ،چیف آ فیسر شامل ہیں جن کی سیٹیں ابھی تک کوئی بھی افسر تعینات نہیں ہو سکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) ایم این اے چو ہدری عابد رضا کو ٹلہ ، چو ہدری شبیر احمد کو ٹلہ ایم پی اے نے یو نین کو نسل سہنہ کے عوام کا دیرینہ مطا لبہ پو را کر دیا ۔ ملٹری چیک پو سٹ پنجو ڑیاں تا چک کما ل چو ک سہنہ روڈ کی تعمیر کے لیے 6کروڑ62لا کھ کے فنڈز جاری کروا دیے ہیں اور مذ کو رہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا ہے ۔ اہل علاقہ نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ایم این اے چو ہدری عابد رضا کو ٹلہ ، چو ہدری شبیر احمد کو ٹلہ ایم پی اے کو زبر دست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کر دیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) سابق نا ظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر کا عوامی فلا ح و بہبود کا ایک اور انقلابی قدم ۔ جامع مسجد فا رو ق اعظم کے بالمقابل عرصہ درا ز سے بنے ہو ئے سیو ریج کے پانی کا تالاب جسکی وجہ سے تعفن پھیلنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیما ریاں پھیلنے کا خطرہ تھا ، مٹی ڈال کر بھر نا شروع کر دیا ہے اور گندے پانی کی نکا سی کا منا سب بندوبست بھی کیا جائے گا ۔ راجہ نو ید اسد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ اس جگہ پر بچو ں کے لیے ایک چلڈرن پارک اور پلے گرا ئونڈ کے ساتھ ساتھ کمیو نٹی سنٹر(دارہ) قا ئم کرنے کا ارادہ ہے ۔ جسے اہل دیہہ اپنی شا دی کی تقریبا ت اور فو تیدگی کے پرو گرامز کے لیے استعمال کر سکیں گے ۔ اس پرا جیکٹ کی تکمیل کے لیے راجہ جمیل اسد اٹلی نے 50ہزا ر روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) میڈیا نمائندوں کااجلاس ،گلیانہ پریس کلب کے آئندہ الیکشن پر مشاروت ۔گلیانہ پریس کلب کے آ ئندہ الیکشن کے لئے صدر راجہ آفتاب احمد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد القدو س چو ہد ری متفقہ امیدوار نامزد کر دئیے گئے تفصیل کے مطابق گلیانہ کے میڈیا سے وابستہ نمائندوں کاایک اجلاس سینئر صحافی زاہد مصطفی اعوان (ملکہ ) پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فر ا نس کی رہائش گا ہ پرمنعقد ہو ا۔جس میں گلیانہ پریس کلب کے آئندہ الیکشن پر مشاروت کی گئی ۔ اجلاس میں گلیانہ پریس کلب کے آئندہ الیکشن کے لئے صدر راجہ آفتاب احمد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد القدو س چو ہد ر ی کو متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ۔اجلاس میں میڈیا نمائندوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب کو مضبوط کیا جائے گا اور اس کے و قا ر کو بحا ل کیا جا ئے گا صحافیوں کے تحفظ کے لئے دن رات محنت کی جائے گی ان کے مسا ئل کو حل کیا جا ئے گا ۔میڈیا نمائندوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب کے 2017کے الیکشن کے لئے راجہ آفتاب احمد اور ڈاکٹر عبد القدوس مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔اور ان کو کا میا ب کر و ا نے کے لیے تما م سا تھی بھر پو ر کو شش کر یں گے ۔ اجلاس میں راجہ آفتاب احمد ۔ڈاکٹر عبد القدوس چو ہد ری ۔شفقت علی بٹ ۔نعیم بٹ ۔چوہدری آصف جاہ ۔ملک مدثر منظور اعوان ۔عمر فاروق اعوان ۔راجہ عامر محمود ۔نے شرکت کی ۔ جبکہ صحا فیو ں صابر صدیقی ۔محمدوقاص بھٹی ۔اکبر بٹ ۔لالہ محمد الیاس ۔حاجی محمد یوسف ۔چو ہد ری محمد یاسین ۔الطاف حسین یاد۔اور دوسرے صحافیوں سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے مذ کو ر ہ پینل کی حما یت کا ا علا ن کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملتان میں جنگلہ بس پر خرچ ہونیوالے اربوں روپے اگر ملتان میں ہسپتالوں کو وینٹی لیٹر دینے اور تعلیم پر خرچ کئے جاتے تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور بہتر ہوتا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ حکومتوں کا کام عوام کو روزگار کی فراہمی ہے مگر یہاں معاملہ الٹا ہے، جنگلہ بس نے رکشہ، ٹیکسی، لوکل بسیں چلانے والوں کو بے روزگار کر دیا ہے جس سے جرائم میں اضافہ ہو گا، عوام کو گمراہ کرنے کیلئے شہبازشریف کہتے ہیں کہ یہ سستی سفری سہولت ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، سبسڈی کی مد میں جو پیسہ خرچ کیا جائے گا وہ بھی عوام نے اپنی جیب سے ادا کرنا ہے، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان میں جنگلہ بس عوام کے خون پسینے کی کمائی سے چلائی جا رہی ہے، حکمرانوں کو بس اپنے نام کی تختی لگانے کی فکر ہے عوام کس حال میں ہے اس سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس کی تشہیر کیلئے سرکاری خزانے سے پیسہ خرچ کر کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر اشتہارا چلوا رہے ہیں اس سے یہ کم از کم عوام کو بنیادی سہولتیں ہی فراہم کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جنگلہ بس پر 28ارب 88 کروڑ روپے کی لاگت کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کیا جاتا تو نہ صرف قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں بلکہ عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو سکتا تھا، ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم حیران ہیں کہ ہمیں بس نہیں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر، ادویات اور معیاری تعلیم کی ضرورت ہے، میٹرو بس کے ذریعے شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، لوگوں کی قیمتی اراضی کی اصل قیمت بھی ان کو ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔# ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد( جی پی آئی) الخدمت فائونڈیشن ضلع گوجرانوالہ کے صدرجاوید اقبال نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت افضل ترین عبادت ہے۔غریبوں،یتیموں،مسکینوںونادارکی ہرممکن مددکرکے دل اورروح کوسکون ملتا ہے۔نئی نسل کونظریہ پاکستان سے آگاہ کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وہ اسلا مک سنٹرماڈل کالونی وزیرآبادمیںآرفن سپورٹس پروگرام کے سلسلہ میںڈیڑھ سویتیم بچیوںاوربچوںمیںانٹرپیکج اورتحائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصابر حسین بٹ،توصیف احمد،عدنان انورکھرل،تصورحسین،قیصربٹ،محمداقبال چیمہ،جوادبٹ،عامر علوی،محمدفیصل سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ضلعی ڈپٹی سیکرٹری توصیف احمدنے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے تحت ملک بھرمیںچھ ہزاریتیم بچیوںاوربچوںکی سرپرستی کی جارہی ہے جنکی تعلیم ودیگراخراجات کے لئے اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ ملک بھرمیں8آغوش سنٹرزمیںایک ہزاریتیم بچیوںکااہتمام ہے جن کے تمام اخراجات مخیرحضرات کے تعاون سے چل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادمیںڈیڑھ سو یتیم بچیوںاوربچوںکی معاونت کاسلسلہ جاری ہے مخیرحضرات کوبھرپورتعاون کرنا چا ہئے۔تقریب کے اختتام پربچیوںاوربچوںمیںگفٹ تقسیم کئے گئے۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد( جی پی آئی)جنرل شریف کی ملکی وقومی اورعالم اسلا م کے لئے خدمات کوسلا م پیش کرتے ہیں۔جنرل قمرباجوہ بھی غیورخاندان کے سپوت اورمضبوط فوج کے سربرا ہ ہیں۔قوم کوان سے اچھی توقعات وابستہ ہیں وہ ملک کے لئے کارہائے نمایاںسرانجام دیکرنام روشن کریںگے۔ان خیالات کا اظہاراہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعمت اللہ ظفرنے اپنے ایک بیان میںکیا۔انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے جنہوںنے ملک وقوم کودفاع وبقاء کے لئے قربانیاںپیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج کوپوری قوم کی ہمدردیاںاورتعاون حاصل ہے۔ملک کادفاع مضبوط ہاتھوںمیںہے۔اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان وطن کے دفاع اوراسلا م کی بقاء کے لئے افواج پاکستان کی ہرطرح سے حمایت کرتے ہیں۔ہم انشاء اللہ ملک وقوم کی خدمت کواپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد( جی پی آئی)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پی ای سی کے تحت 2فروری سے شروع ہونے والے پنجم وہشتم کے امتحانات کے سلسلہ میںتمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں۔جس کے لئے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکولزاورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکولزمیں63امتحانی سنٹرزبنائے گئے ہیں۔جس میںجماعت پنجم کے لئے12821 ہشتم کے لئے 10840طلبہ وطالبات شرکت کریںگے۔چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے چیف ایگزیکٹوآفیسرگوجرانوالہ خالد حسین گورائیہ،ڈائریکٹرایلیمنٹری سکولزملک سلیم احمد،ڈپٹی ڈی ای اوچوہدری قمرالزمان اوراے ای اوآفتاب صادق چیمہ سے ملاقات کے دوران بتا یا کہ تمام ترامتحانی نظام کومکمل طورپرفول پروف بنایا گیاہرسنٹرپرسیکیورٹی کے مناسب انتظامات عمل میںلائے جائیںگے جبکہ سخت سردی کی وجہ سے تمام طالب علموںکوکمروںکے اندرفرنیچرکی سہولیات بہم پہنچائی جائیںگی۔نقل کے رحجان کامکمل طورپرخاتمہ کیا جائے گااورمحکمہ کی جانب سے مقررکردہ موبائل ٹیمیںاورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ارکان امتحانی سنٹرزکی مکمل نگرانی اورسروے کریںگے جبکہ امتحانی سنٹرزنزدیک ترین گورنمنٹ ہائی سکولزمیںبنا ئے گئے ہیںتاکہ طالب علموںاوران کے والدین کوپریشانی لاحق نہ ہو۔علاوہ ازیںامتحانی سپرٹینڈنٹ بھی دوسری تحصیلوںسے لگا ئے گئے ہیں۔دریںاثناء پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے اراکین کامطالبہ ہے کہ امتحان کی بہترین نگرانی کے لئے ایسوسی ایشن سے بھی نمائندوںکوموبائل انسپکٹرکے فرائض دئے جائیںاوران کوبھی ڈیوٹیاںتفویض کی جائیںتاکہ امتحان بہترطریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد( جی پی آئی)ڈائریکٹوریٹ کالجزگوجرانوالہ ڈائریکٹرمحمداقبال گوندل کی ہمشیرہ اورپروفیسرظہیرگل کی نانی کی وفات پرپرنسپل گورنمنٹ مولاناظفر علی خاںپوسٹ گریجوایٹ کالج وزیرآبادپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی ،نذیراحمداعوان،مبشراحمدکھوکھر،حافظ منیراحمز،حافظ عبدالستار حامد،شیخ الیاس کامران،سیدرضا سلطان،خالد حیات بلوچ،محمداکرم بٹ،رانا عبدالرشید،سیدعلی شاہ حسین،سیدعمران رضا،ابراراکرم،محمدرزاق،عرفان سردار،لیاقت علی،وسیم خالق،عبد الخالق،رانا لیاقت علی،آصف حسین،منظورگوندل نے تعزیتی اجلاس میںشرکت کی اورمرحومین کی بلندی درجات کی دعاکی اورپسماندگان سے اظہارتعزیت کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات( جی پی آئی)مسلم لیگ ن سے سابق یوسی نائب ناظم سمیت درجنوں افراد مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے،اس حوالے سے گذشتہ روز کیوڈبلیو پی کے صوبائی وائس چیئرمین رفیع الملک کی سربراہی میںیونین کونسل بنڑ اینگروڈھیرئی میں جرگہ منعقدہوا جس کے دوران سابق نائب ناظم جہانگیر خان،شیرعلی خان،حاجی بہادرخان،اسرارخان ،محمدوسیم خان اور زمین خان نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس موقع پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نئی شمولیتیں پارٹی کومزید فعال بنانے میں معائون ثابت ہورہی ہیں ،عوام جان چکے ہیں کہ موجود ہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،اس موقع پر شرکاء نے مینگورہ شہراوردیگر علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پرسخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ظلم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا،جرگہ میں شاہی دورا خان،انوراقبال،بہرام خان عثمان خیل،نثارعلی،خالد خان ،نصیب روان اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات( جی پی آئی)ڈی ایس پی ٹریفک مراد علی خان نے کہاہے کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے ،ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی ہے جبکہ مینگورہ شہر کے مصروف ترین علاقہ سہراب خان چوک میں ٹریفک سگنل کے تنصیب سے ٹریفک کنڑول کرنے میں مزید مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پہلے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مسلسل دن بھر کام کرنا پڑتا تھا جس کے باعث اہلکار تھک جاتے تھے اور ٹریفک کنڑول کرنے میں مسائل درپیش ہوتے لیکن اب ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلی حکام نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں تقسیم کردی جس کے باعث اب اہلکار وں میں نیا جذبہ بیدار ہوگا اور مزید مستعدی سے اپنے خدمات سرانجام دے سکیںگے اس کے ساتھ ساتھ مینگورہ شہر کے مصروف ترین علاقے سہراب خان چوک میں ٹریفک سگنل کے تنصیب سے ٹریفک مسائل میں مزید کمی ائیگی انہوںنے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے میں اسانی رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات( جی پی آئی)سوات ٹریڈرز فیڈ ریشن کے صدرعبدالرحیم نے کہا ہے سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ایک بہت بڑی سازش اور سوات بھر کے عوام میں نفرتیں بڑھانے کا مذموم منصوبہ ہے ، جس کی شدید الفاظ میں نرمت کرتے ہیں 18کلو میٹر کے محدود علاقہ میں دوسرا ضلع بنانے سے ترقی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا تقسیم سے ترقی کا خواب پورا کرنے والے سب سے پہلے سوات کے بنیادی سہولیات جس میں تعلیم ، صحت کے سہولیات ، سوات سنیٹرل جیل کی تعمیر ، جنگلات سے رعایتی قیمتوں سے لکڑی کا کوٹہ ، بجلی ، سوئی گیس ، دریائے سوات کے پانی سے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے پشتے تعمیر کرانے اور لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی کے فراہمی کے ضروریات کو پورا کرنے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات کو تقسیم کرنے کے بجائے بنیادی سہولیات کو حل کرنے پر توجہ دیں ، کیونکہ ضلع سوات کے عوام نے 6ایم پی اے او ردو ایم این اے کے زریعے بھاری مینڈیٹ دیکر انہیں حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا ہے سیدو شریف کے ہسپتال جوکہ ایم ایم اے کے دور حکومت میں بنا لیکن فنڈز کے عدم ادائیگی کے وجہ سے تاحال اس میں علاج معلاجہ کے سہولیات فراہم نہیں کئے گئے اس دوران دو حکومتیں ختم ہوئیں اور اب تحریک انصاف کی دور حکومت بھی اپنی مدت پورے کرنے جارہی ہیں ، لیکن ہسپتال کا معاملہ جوں کا تو ں لٹکا ہوا ہے سوات کے ترقی کیلئے زمرد کان ، معدنیات او جنگلات کے رائیلٹی دیکر ان علاقہ کے ترقی کیلئے استعمال کی جائے تحریک انصاف کے حکومت میں بھی سوات سے زیادتی کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا وزیراعلیٰ کے پی کے کو سوات ضلع سے اتنی ہی محبت اور ہمدردی ہے تو محمود خان ایم پی اے اور محیب اللہ خان ایم پی اے جنگلات کے تحفظ سے اچھا تجربہ نہیں رکھتے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جنگلات کے وزارت ان دونوں میں سے کسی ایک کو دی جاتی لیکن اس کے بدلے سوات کے وغیر اہم یعنی کھیل وثقافت ، مشیر لائیوسٹاک او مشیر انٹی کرپشن کے عہدوں پر ٹر خایا گیا ، کیا ڈاکٹر حیدر علی ایم پی اے اور ڈاکٹر امجد ایم اپی اے میں سے کسی ایک کو بھی وزیر صحت کا قلم دان بنانا موزوں نہیں سمجھا گیا کیا عزیز اللہ گران ایم پی اے اور فضل حکیم ایم پی اے میں کسی ایک کو زراعت کی وزارت دی جاتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وزارت جنگلات جس کو دی گئی ہے ان کے علاقے میں گھوبی اور چقندر بہ کثرت ہوتی ہے وزیر جنگلات بے چارے کو یہ بھی معلوم نہی کہ جنگلات میں کتنے اقسام کے درخت ہوتے ہیں ، اب صورتحال یہ ہے اگر ممکنہ طورپر اپر سوات کا ضلع بن بھی گیا تو ڈپٹی کمشنر مٹہ میں تعینات ہوگا جبکہ ڈی پی او خوازہ خیلہ میں تعینات کیا جائیگا جس کے وجہ سے لوگ گیمن پل کا طواف کرنے پر مجبورہونگے اس حوالے سے ہمارے تحفظات واضح ہے کہ اگر ترقی کا راز تقسیم میں پوشیدہ ہے تو 95یونین کونسلزپر مشتمل ضلع پشاور کا حق بنتا ہے کہ اسے تین ضلعوں میں تقسیم کیا جائے اور پھر 75یونین کو نسلزپر مشتمل ضلع مردان کو بھی دوحصوں میں تقسیم کیا جائے اگر کامیابی کا یہ تجربہ درست ثچابت ہوا تو پھر سوات ضلع کو ذبح کرنے کے بارے مٰن سو چا جاسکتا ہے ، اگر منصوبہ ساز اپنے ضد پر قائم رہتے ہیں تو پھر ہمارا مطالبہ ہواگا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع کو ہستان کو الگ صوبہ ملاکنڈ بنادیا جائے اور سوات ، شانگلہ ، بونیر اور ضلع کوہستان پر مشتمل سوات ڈویژن بنادیا جائے ، اس صورت ہم اپر سوات کے مشروط حمایت کر سکتی ہیں ، سوات کے ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے یہاں روز گار کے مواقع پیداکئے جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹرو بس کا آغاز جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے۔پانامہ در اصل ملکی ترقی سے خائف لوگوں کا ہنگامہ ہے۔عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں۔شکست خوردہ افراد کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سلومی رانا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ،اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے،اپنے دور حکومت میںانہیں عوام کی تکالیف کا احساس نہ ہوا بلکہ بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا کر عوام کی ترقی کے دشمن ہونے کا ثبوت دیا، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کی گئی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،دھرنوں کے ذریعے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی محنت ، دیانت او رامانت کے ذریعے کی گئی ہے، صنعت، زراعت اور سماجی شعبے ترقی کریں گے،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور توانائی بحران کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ رہنماؤں کو اپنے رویے درست کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اسلامی تاریخ میں کوئی بھی خلیفہ امیر نہیں تھا بلکہ انہوں نے دولت سمیٹنے کی بجائے اپنی پوری زندگی تک عوام کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان امیر بھی ہو اورخود کو لیڈر بھی کہتا ہواور سچا مسلمان یا سچا مسیحی بھی۔ چوں کہ رہنما قوم کے باپ ہیں تو ایک باپ خود کو امیر کیسے بنا سکتا ہے جبکہ اس کے بچے بھوک سے مر رہے ہوں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے بھی انتہائی سادہ زندگی گزاری اور مال جمع کرنے سے گریز کیا، قائداعظم نے اپنی تمام جائیداد پاکستان کو دے دی ۔ حرام یا حتٰی کہ ہلال کی کمائی سے بھی اپنے بینک بھرنے والے کبھی بھی قوم کے باپ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی خود کو لیڈر ثابت کرنا چاہتا ہے اسے پہلے اپنے تمام اثاثہ جات پاکستان کو دینے ہوں گے ورنہ وہ خود کو عوام کے لیڈر کہیں نہ اپنی جماعت کے۔ انہوں نے کہا کہ خودکو لیڈرکہنے والے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ قوم کے باپ بننا چاہتے ہیں یا نوکر۔ ۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)انصاف کی بروقت فراہمی سے ہی ملک میں پرامن معاشرے کا خواب پورا ہوسکتا ہے،پاکستانی قوم اس وقت معاشرتی ، تہذہبی ، تمدنی، لسانی اور سیاسی لحاظ سے خطرات و مسائل کا شکار ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وسابق ایم پی اے چودھری محمدمنشاء سندھو نے ایک تقریب میں کیا۔اس موقع ملک سرفرازکھوکھر،میاں نواز اشرف،آصف سہیل کھوکر ودیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے حکمران ہر شعبے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف سمیت تمام معاملات میں عام اور غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام اور مظلوم و محروم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے واحد ذریعہ ہے، ملک میں اسلامی نظام کی اشد ضرورت ہے جس میںوسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ہر غریب کے بچے کو قلم اور کتاب ملے پینے کے لیے صاف پانی مہیا ہو اورعلاج معالجہ کی سہولتیں میسر ہو ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان ، عدل و انصاف ، روزگار کی فراہمی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے ملک میں شریعت محمدۖی کو نافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں غربت اور معاشرے کے اندر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے تو یہ کام اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال( جی پی آئی)چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈضلع نارووال و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،صدرمرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال مزمل حفیظ بابرجنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحق انصاری،صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ عابد محمود بٹ،آڈیٹر DBAنارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ،خواجہ عبد الوحید بٹ اورملک شمشیر علی رانجھانے مبارکباد پیش کی اور یہ توقع ظاہر کی کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ( جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بحرین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ خاموش نہیں رہ سکتی۔ عالمی استعماری اداروں نے ہمیشہ انقلاب کے راستے روکے اور انسانی حقوق بھی انہیں صرف یورپی دنیا کے لئے نظر آتے ہیں۔ مسلمانوں کے مسائل پر اقوام متحدہ کی پالیسی منافقانہ ہی رہی ہے ۔برما ، بحرین، یمن، شام ،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں مگر اقوام متحدہ انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بحرین مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کی اکثریت کا ملک ہے ، مگر انہیں آل خلیفہ کی شہنشاہیت شہری اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں۔ جھوٹے مقدمات میں تحریک اسلامی الوفاق کے تین نوجوان کارکنوں کی سزائے موت سے واضح ہوگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میںفسادات پیدا کرنے والے ایک عرب ملک کے فرمانروا کے حمایتی بحرین کے شاہی خاندان آل خلیفہ کے مظالم اپنی حدیں پار کرچکے ہیں۔ مگر انہیں خون کا حساب اور بزرگ رہنما آیت اللہ عیسی ٰ قاسم کی شہریت کی منسوخی اور الوفاق کے دیگر قائدین کی نظر بندیاں اور سزاوں کاحساب دینا ہوگا۔ علامہ سبطین سبزواری نے استفسار کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیوں کو بحرین کے مظالم کیوں نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علما کونسل بحرینی عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ امت واحدہ کے کسی بھی فرد کو جہاں بھی تکلیف ہوگی ، بحیثیت مسلمان ان سے اظہار یکجہتی کرنا اپنے فرائض میں سمجھتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی( جی پی آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے پینے کے پانی میں فیکٹریوں گٹروں ہسپتالوں کا پانی چھوڑنے کے خلاف ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے کمیشن کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں گندے پانی کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ جوکہ 40صفحات پر مشتمل ہے جمع کرادی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ انصاف لائیرزفورم کے وکلاء کے ہمراہ آج سندھ ہائی کورٹ پہنچے اور انہوں نے رپورٹ جمع کرائی ان کے ہمراہ وکلاء رہنمائوں میں ایڈووکیٹ ریاض آفندی ،ایڈووکیٹ عابداکرام پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر راجہ اظہراور دیگربھی موجودتھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایا گیا ہے جوکہ سندھ میں لوگوں کو پینے کے پانی اورگندے پانی کے حوالے سے تفصیلات لے رہا ہے جب یہ کمیشن سکھر گیا تو وہاں پتہ چلا کہ سکھر کی 15لاکھ آبادی کا فضلہ براہراست بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے دریاء سندھ میں ڈالا جارہا ہے جس میں انڈسٹریل ویسٹ بھی شامل ہے شکارپور کے بگاری کینال ، لاڑکانہ کے رائس کینال میں شہر کا تمام گٹروں کا پانی ڈالا جارہا جوکہ بعد میں لوگوں کو پینے کے لیے بھی فراہم کیا جاتا ہے دادو میں ایم این وی ڈرین میں بھی قریب کے شہروں کا فضلہ اور گندہ پانی براہراست چھوڑا جارہا ہے جس سے منچھر جھیل تباہ ہوچکی ہے حیدرآباد شہر کا سارا فضلہ اور انڈسٹریل ویسٹ بھی پھلیلی میں ڈالا جاتا ہے ایک طرف سے یہ گندہ اور زہریلا پانی پھلیلی میں چھوڑا جا رہا ہے تو دوسری جانب یہی پانی پینے کے لیے مہیا کیا جارہا ہے اور کراچی کی ڈھائی کروڑ آبادی اور ٹھٹھہ اور بدین کے لوگوں کو کے بی فیڈر کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے اس میں سب سے پہلے کوٹری کا صنعتی فضلا داخل ہوتا ہے کوٹری میں 65صنعتی زون ہیں جن کا زہریلا پانی براہ راست کے بی فیڈر میں داخل ہوتا ہے اور جامشورو کوٹڑی کی ٹی بی ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کا پانی بھی اس کے بی فیڈر میں چھوڑا جارہا ہے کے بی فیڈر سے پانی کینجھر میں داخل ہوتا ہے اور وہ کینجھرکو تباہ کرتا ہوا گجو کے راستے کراچی پہنچتا ہے ان کا کہناتھا کہ ہر شخص منرل واٹر نہیں پیتا سندھ کے لوگوں اور پاکستانیوں کو یہ حکومت گٹر کا پانی پلا رہی ہے میں دوسال سے اس اہم مسئلے پر کام کررہاہوں ٹریٹمنٹ پلانٹس بنے مگرکام نہیں کرتے کوٹری میں 96کروڑ کی لاگت سے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا گیا جوکہ ایک دن بھی نہیں چلا اس شہر میں اور دیگر جگہ جتنے بھی ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے گئے ہیں وہ کام نہیں کررہے اس شہر کراچی میں سمندرکو خراب کیا جارہا ہے لوگوں کو سلو پوائزن کے ذریعے ماراجارہا ہے ، اس حوالے سے میں نے ایک رپورٹ بنائی تھی جس میں تما م مواد موجود ہے کہ کس طرح حکومت انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے وہ آج میں نے اس کمیشن کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائی ہے ، اس گندے پانی کے خلاف جو ایک عدالتی کمیشن بنایاگیا ہے پاکستان تحریک انصاف اس کمیشن کا بھرپور ساتھ دے گی کیوں کہ اس زہریلی اور گندے پانی سے لاکھوں لوگ مرجاتے ہیں حکمرانوں کو اس اہم مسئلے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے سندھ کے لوگوں کو زہریلا پانی پلا کر مارا جارہا ہے جب میں نے اس مسئلے پر کام شروع کیا تھا تو اس سے معلوم ہوا تھا کہ اس پانی میں کرومیم ہے ، مرکری ہے سی اوڈیز ہے بی اوڈیز سمیت دیگر اہم خطرناک چیزیں اس پانی میں موجود ہیں ،کراچی میں جو نگلیریا کا رونہ رویا جارہا ہے وہ یہی سے شروع ہوتا ہے اسی کے باعث ھیپاٹائٹس ٹی بی کینسر اور دیگر خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، اور اس کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن رکھنے والی جھیلیں جن میں منچھر حمل جوکہ اس پانی کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہین اب وہی پانی کینجھر میں چھوڑا جارہا ہے جوکہ جلد کینجھر کو بھی تباہ کردے گا کینجھر سے پینے کا پانی کراچی کو مہیا کیا جاتا ہے حکومت نے براء نام چلیا کے مقام پر ایک لیبارٹری قائم کردی ہے مگر لیبارٹری کا کام صرف پانی کو ٹیسٹ کرنا ہوتا ہے جوبھی غیرفعال ہے پانی میں کلورین ملانے سے پانی صاف نہیں ہوتا،سمندر پرگلوبل وارمنگ ہے سمندر کو تباہ کیا جارہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کے بعد کراچی میں اس زہریلی پانی گندگی اور اس تباہی کے خلاف ایک مارچ کا اعلان کیا ہے عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ میں ہمارے ان بنیادی حقوق کے خلاف آواز بلندکریں گے پاکستان میں موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے نہ پانی ہے نہ بجلی نہ گئس نہ اسکولیں نہ کچھ اس وقت سسٹم کی تبدیلی کی ضرورت ہے جو صرف پاکستان تحریک انصاف ہی تبدیل کرے گی ،واضع رہے کے حلیم عادل شیخ کی جانب سے اس سے قبل بھی اس مسئلے پر سندھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ہوئی اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک مافیا ہے سرگرم ہے جونہیں چاہتی کے عوام کو ان کے حقوق مل سکیں ہم نے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی اور اس پر تمام اداروں نے یہ بات مانی تھی کہ یہ رپورٹ درست ہے لیکن افسوس کہ وہ کیس بھی ادھورا رہ گیا مگر اب ہم دوبارہ پی ٹی آئی کے وکلاء اس پٹیشن کو بحال کررہے ہیں اور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اس کیس کو لڑا جائے گا ،پاکستان تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑی گی جہاں تک یہ کمیشن جائے گا ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔