گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 38 واں جلوس جشن عید میلاد مصطفی ۖ بھر پور شان و شوکت سے نکالا گیا۔ جس کی قیادت صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی’ الحاج صوفی امجد فاروق’ علامہ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی’ سید فیاض احمد ہاشمی ‘ علامہ قاری علی اصغر سعیدی’ حافظ نقیب احمد چشتی’ قاری عبداخالق نقشبندی’ علامہ محمد عاصم جلالی’ سید وسیم حیدر شاہ’ حاجی محمد سعید بھٹہ’ صاحبزادہ مظہر الحق ‘ حاجی سجاد انجم’ علامہ مظہر حسین’ حاجی بشارت محمود’ حاجی محمد اشرف وائس چیئرمین’ مہر مشتاق احمد’ قاری عبدالحمید چشتی’ منصور اختر و دیگر نے کی’ جلوس صبح 11 بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے شروع ہوا جو جی ٹی ایس چوک ‘ میلاد چوک تمبل چوک’ حضرت شاہدولہ چوک سے گزر کر چوک پاکستان پہنچا۔ جہاں میلاد مصطفی کانفرنس ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن مسلم اُمہ کیلئے خوش بختی اور سعادت کا دن ہے۔ الحاج صوفی امجد فاروق نے کہا کہ غلامان مصطفی یوم میلاد کو جلوس نکال کر آقا کریم سے اتنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس با برکت دن کیلئے گھروں’ گلیوں’ محلوں اور بازاروں کو سجانا نہایت سعادت مندی ہے’ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی نے کہا حضور رحم ت دو عالم کی ولایدت با سعادت انسانیت کیلئے نعمت عظمیٰ ہے۔ آپ کی ولادت کی خوشی منانا سنت خداوندی ہے۔ سید فیاض احمد ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں آقا کریم کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے۔ آپ کی آمد کی حوشی منانا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے ۔ آحر میں مسلمہ امہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ جلوس میں مرزا محمد الیاس کیلانی’ علامہ محمد اصف صدیقی’ سید غلام مصطفی ہاشمی’ مولانا عزیز الرحمن نظامی’ مولانا حبیب الرحمن نظامی ‘ ‘ حافظ محمد عظیم ‘ قاری محمد عدیل سمیت علماء کرام و مشائخ عظام سماجی و دینی عمائدین شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان اور انجمن نوجوانان اسلام کے زیر اہتمام 22 واں سالانہ عظیم الشان و تاریخی جلوس مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے نکالا گیا۔ شدید دھند اور سخت سردی کے باوجود ہزاروں عاشقان رسول ۖ نے شرکت کی۔ یوں یہ عظیم الشان و تاریخی جلو س 10 بجے مرکزی عید گاہ سے شروع ہوا۔ جلوس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان ضلع گجرات کے صدر حکیم افتخار نورانی’ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض حسین’ سابق ناظم ملک عامر نواز’ چوہدری احسان اللہ مولوی الفر قادری’ قاری اعجاز شیخ پور’ علامہ محسن رضا نعیمی’ پیر سید آفتاب حسین شاہ آف شیخ پور’ قاری محمد افضل قادری’ علامہ امجد فاروق کیانی’ مرزا محمد افضل لیبر کونسلر’ چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ’ علامہ عدیل عطاری’ علامہ بلال احمد قادری’ قاری فیاض چشتی’ حکیم قمر نواز’ ملک خلیل انور بابر ‘ ملک عنصر’ چوہدری قیصر محمود کے علاوہ جمعیت علمائے پاکستان کے ہزاروں کارکنوں نے کی۔ جلوس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور ہزاروں من پھول نچھاور کئے گ۔ جلوس جی ٹی ایس چوک سے ہوتا ہوا بارستہ سرکلر روڈ چوک پاکستان میں ایک عظیم الشان نظام مصطفےٰ کانفرنس کی شکل میں اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم افتخار نورانی نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کے نور سے نظام مصطفےٰ نافذ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ عامر رضوان قادری کی والدہ محترمہ کا ختم چالیسواں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا مشتاق رضا گولڑوی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری غلام عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول ۖ ممتاز ثناء خوان رسول علامہ ولایت علی نے پیش کیا۔ جبکہ ممتاز شخصیات جن میں چوہدری فراز انجم’ حاجی محمد اکرام’ چوہدری سرور گل’ چوہدری اشفاق حسین گل’ چوہدری شاویز اقبال گل’ چوہدری نذر حسین ‘ چوہدری بابر رضا ‘ چوہدری عمران حسین’ حاجی غلام قادر تارڑ’ چوہدری منیر اللہ تارڑ’ خان منیر احمد خان’ حاجی محمد الیاس’ ذیشان علی’ چوہدری عثمان’ غضنفر گل’ چوہدری خاور رشید گل’ چوہدری ریاض گل’ سید طلحہ شاہ’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری فحر زمان گل’ چوہدری شعیب’ عمران گل’ حافظ راحیل سہیل گل’ چوہدری عدیل سہیل گل’ چوہدری عمر سہیل گل’ چوہدری عمیر سہیل گل’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری فیضان الحق گجر’ چوہدری احسان الٰہی’ محمد علی’ چوہدری اکبر علی’ چوہدری عبداللہ ‘ چوہدری نبیل ‘ چوہدری توحید گل’ مرزا الیاس جرال’ یوسف بٹ’ چوہدری ساجد ‘ حافظ محمد صغیر’ رضوان شہزاد ‘ راجہ شہزاد احمد’ محمد راحیل عطاری’ چوہدری انضمام الحق’ چوہدری عبدالواحد اور شاویز’ چوہدری اویس’ ملک محمد انور’ چوہدری فضل نور’ شعیب اشعر درانی’ چوہدری محمد صفدر’ چوہدری محمد شہزاد’ محمد بلال’ چوہدری امشال امتیاز گل’ چوہدری اسد منیر تارڑ و دیگر شریک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی۔ ہدیہ نعت عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق’ اور عارف شاہد گوندل ‘ نصیر احمد بٹ نے پیش کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔’ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی جلوس مرکز اہلسنت جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا۔ جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ پیر سید آغا ذوالفقار علی شاہ نے کی۔ جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہو کر چوک شاہ حسین پہنچا جہاں پر بائو بیکرز کی طرف سے 3 عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔ جلوس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ فیصل گیٹ میں عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوئی ۔جس میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خطاب کیا۔ جبکہ ٹی ایم اے آفس کے باہر ٹی ایم او خرم ترہنگی و دیگر افسران نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ چوک نواب صاحب میں نوابزادہ غضنفر علی گل کی قیادت میں جلوس کا استقبال کیا گیا۔ خان بہادر پلازہ کے سامنے سیٹھ علی اصغر اور سیٹھ علی اکبر نے ساتھیوں کے ہمراہ جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ جبکہ امام بارگاہ حسینیہ کے باہر جلوس کے شرکاء کا استقبال جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ سید سرفراز جعفری’ آغا مبارک موسوی’ جواد جعفری’ الطاف عباس کاظمی’ و دیگر رہنمائوں نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مچھلی چوک میں سیٹھ ظہیر عباس صراف کی قیادت میں تاجروں نے جلوس کا استقبال کیا۔ جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک پاکستان پہنچا جہاں پر عظیم الشان محفل میلاد ۖ کا انعقاد کیاگیا۔ جلوس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے شاندار حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ملک بھر کی طرح کڑیانوالہ میں انجمن غوث یگانہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محلہ آرائیاں’ محلہ پیر گجہ’ اور محلہ شمالی سے ہوتا ہوا دربار غوث یگانہ چھالے شریف پر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے خطاب کیا۔ جلوس کے سلسلہ میں النصیب ینگ جرنیشن میلاد کمیٹی نے بھر پور تعاون کیا۔ کڑیانوالہ میں جگہ جگہ چراغاں کیا گیا اور جلوس کے شرکاء پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جبکہ کڑیانوالہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) میلاد النبی ۖ پوری دنیا میں حضور کے عاشقان جوش و خروش کے ساتھ منایا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر دربار عالیہ پر منعقدہ سالانہ محفل میلاد النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حضور ۖ کے عاشقان جس جوش و خروش سے میلاد النبی ۖ کا انعقاد کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ حضور ۖ کی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہوں اور اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے آستانہ سے محبت ‘ اخوت کا درس ملتا ہے اور جس طرح پاکستان میں بزرگان دین کی کاوشوں سے اسلام پھیلا یہ اسلام کی واحدانیت کا ثبوت ہے۔ بزرگان چھالے شریف نے اپنے زندگیاں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی قبروں پر رحمتیں نازل ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید ولایت علی شاہ نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل کا حل مل سکتا ہے۔ اور جب تک ہم بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل نہیں کریں گے۔ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ مفتی ابوبکر نقشبندی نے کہا کہ نبی پاک ۖ نہ صرف اُمت مسلمہ بلکہ پوری دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور انکی تعلیمات ہمیشہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر پیر سید مظہر علی شاہ’ پیر سید طفیل شاہ’ چوہدری مہدی خاں’ قاری غلام یٰسین’ میاں خاں صاحب’ صوفی اکرم’ چوہدری اسلم ‘ عمر افضل’ کاظم’ قاری مدثر ‘ نعیم ‘ بلال’ حافڈظ احسن’ غلام زکریاں’ حاجی شریف ‘ اسلم ‘ تنویر’ شیراز’ ظفر’ صوفی ظفر’ ابو ہریرہ ‘ فہیم اجمل’ بشارت علی’ اسد علی’ مرزا شمس بیگ’ نعیم اسلم’ سید منظور حسین’ قاری مشتاق ‘ قاری فیضان’ تصور اقبال’ قاری اسد’ ماسٹر عاصم’ صوفی مقصود’ ظفر محمد’ قاری طاہر’ عادل’ سید عباس شاہ’ حاجی شریف و دیگر نے شرکت کی۔ محفل کے دوران عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پر مسیح نوجوان نعیم نے جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے انہیں کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کروایا۔ اس موقع پر مہر مشتاق احمد’ مہر جمشید سونی’ سیٹھ حیدر علی و دیگر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 19سے 21دسمبر تک چلائی جائے گی ، جبکہ کسی وجہ سے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کے لئے 22سے 23دسمبر تک فالو اپ مہم ہوگی ۔ اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈی او سی نواز گوندل ، اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر چٹھہ ، ذوالفقار علی باگڑی ، ماجد بن احمد ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی،ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر ، محمد اشفاق ، ٹی ایم او خرم محمود، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر قیصر نذیر مختلف محکموں کے سربراہان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع بھر میں 986 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کے مطابق دیگر آبادیوں سمیت 31ٹرانزٹ پوائنٹس ، 271بھٹوں اور 41نان فارمل سکولوںکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور انہیں وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مشن ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام محکموں کے افسران و اہلکار اپنی ذمہ داری ادا کریں اس کے ساتھ علما کرام، میڈیا اور این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکولز میں زیرو پیریڈ کے دوران بچوں کو اس پولیو مہم سے آگاہ کیا جائے ، سکولوں میں بینرز لگائے جائیں اسی طرح پرائیویٹ سکولز کو بھی انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی مسا جد میں اعلا نا ت اور پبلک مقا ما ت پر اس مہم سے متعلق خصوصی تشہیر کی جائے ۔ انہوںنے پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے اور انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کا گشت یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 12کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سنٹرکی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، سنٹر میں طبی آلات کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جنوری میں اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈاکٹر زاہد مقصود ، ایم ایس عزیز بھٹی ڈاکٹر معروف احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ 60بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر گجرات میں طبی سہولیات میں انقلابی اضافہ ہے نئی ٹراما سنٹر کیلئے جدید مشینری خریدی گئی ہے اور یہاں عملہ کی تعیناتی کیلئے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ کی ٹراما سنٹر میں منتقلی کے بعد سابقہ بلڈنگ کو مسمار کر کے یہاں کثیر المنزلہ اور کثیر المقاصد بلڈنگ تعمیر کی جائے گی جس میں پارکنگ کی سہولت کے ساتھ او پی ڈی اور دیگر وارڈز شامل ہونگی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور روڈز ڈیپارٹمنٹ ٹراما سنٹر کے اطراف خالی اراضی پر ٹف ٹائل لگائی جائے اور ایمرجنسی کے ساتھ واقعہ گیٹ کو بھی فنگشنل کیا جائے گا ۔بعد ازاں انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوںنے ہدایت کیکہ علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہسپتال انتظامیہ یقینی بنائے کہ تمام طبی آلات فنگشنل ہوں اور کسی بھی خراب مشین کی فوری مرمت کا انتظام کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم ، چنے اور مسور کی کاشت کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں ، مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں ، ریسکیو 9211سروس کے ذریعے مویشی پال حضرات لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹرز سے اپنے جانوروں کا مفت علاج کروا سکتے ہیں،ڈی او زراعت شوگر ملز کی طرف گنے کے تول کیلئے لگائے گئے کنڈا جات چیک کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے زرعی ٹاسک فورس ، ایڈوائزر ی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ای ڈی او زراعت حافظ محمد جمیل ، ڈسٹرکٹ آفیسرز محمد رفیق ، سید سجاد کاظمی ، مبشر احمد چیمہ ، کسانوں کے نمائندگان محمد حنیف ، ارشد محمود ، اسجد ، عبدالمونم و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع میں 3لاکھ 76ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم ، ساڑھے 5سو ایکٹر رقبہ پر چنے اور 1376ایکٹر رقبہ پر مسور کی فصل کاشت کی جا چکی ہے جو کہ حکومت پنجاب کے اہداف کے مطابق ہے جبکہ بوائی کا یہ عمل دسمبر کے آخر تک جاری رہے گا ، انہوں نے بتایا کہ جعلی زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے مزید 14افراد کے خلاف زائد نرخ وصول کرنے پر مقدمات درج 1لاکھ 27ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں 4لاکھ 50ہزار 498بڑے جانوروں 1لاکھ 28ہزار 500چھوٹے جانوروں ، 2لاکھ گھریلو مرغیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں 45ہزار سے زائد مویشیوں کو منہ کھر سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جن کا اثر ایک سال تک کیلئے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریسکیو 9211سروس کے ذریعے کسان ایک روپیہ پرچی فیس ادا کر کے اپنے مویشیوں کا چیک اپ اور مفت ادویات حاصل کر سکتا ہے ہیلپ لائن پر کال کرنے سے فیلڈ اسسٹنٹ موقع پر پہنچے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میں اراضی کے 7ہزار نمونہ جات حاصل کر کے چیکنگ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ۔ محکمہ زراعت سے رجسٹرڈ ہونے والے کسانوں کو موبائل فون بھی حکومت کی طر ف سے دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے ڈی او زراعت کو ہدایت کی کہ ضلع میں شوگر ملز کی طرف سے جہاں کنڈے لگائے گئے ہیں ان کی چیکنگ کی جائے اور یقینی بنایا جائے کوئی شخص کسانوں کا استحصال نہ کر سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) یوم ولادت رسولۖ کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے زیراہتمام ملک بھر میں جلوس عید میلاد النبیۖ نکالے گئے۔ گجرات میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبی ۖ مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور دیگر مشائخ وعلماء کی زیرقیادت نکالا گیا۔ جس میں مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی اور ایک سو کے قریب چھوٹے جلوس شامل ہوئے۔ جلوس بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ، سٹاف گلہ، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے چوک جی ٹی ایس میں اختتام پذیر ہوا۔ جگہ جگہ جلوس میلاد النبیۖ کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کی گئے جبکہ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور نعرہ رسالت یارسول اللہ اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے مشروبات مٹھائیوں اور کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس سے حضرت پیر محمد افضل قادری، پیر محمد عثمان افضل قادری، پیر عبد اللہ جیلانی، علامہ ساجد القادری، علامہ راشد تنویر قادری، علامہ ابوتراب بلوچ، مفتی عبد الرحمن نعیمی، مولانا مظفر حسین طیب، مولانا منیر شاد، مولانا مختار سعیدی ودیگر نے خطابات کئے۔ جبکہ تلاوت قرآن مجید کے بعد قاری خالد محمود، اور شبیر حسین ساہی نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونینۖ پیش کیا۔ حضرت پیر محمد افضل قادری نے محمدی بیکرز سرگودہا روڈ پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ۖ امت مسلمہ کیلئے رب ذولجلال کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ لہذا آپ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار ہر صاحب ایمان پر لازم ہے۔ انہوں کہا کہ رب کائنات نے آپ ۖ کو رحمة للعالمین، ہادی کائنات، اسوۂ حسنہ، شافع محشر اور ساقی کوثر بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی سب سے پہلی مخلوق نور محمدی ہے اور پھر ساری مخلوق اس سے پیدا کی گئی لہذا رحمة للعالمین ہونے کا معنیٰ یہ بھی ہے کہ پوری کائنات کو آپ ۖ کے نور سے وجود ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی طرف سے اٹھارہ سال کی عمر تک اسلام قبول کرنے پر پابندی دین مخالف اقدام ہے اس غیر اسلامی فیصلے کو فوری تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ نصاب تعلیم میں اسلامی تعلیمات، دینی اقدار، تاریخ اسلام اور خصوصا ناموس رسالت ۖ وختم نبوت کے موضوعات کو شامل کریں۔ آخر میں حضرت پیر محمد افضل قادری نے وزیر اعظم پاکستان کے جشن عید میلاد النبیۖ پر دیئے گئے پیغام کہ ”اگر مسلمان تعلیمات نبویہ پر عمل کریں تو ان کو دنیا وآخرت میں کامیابیاں حاصل ہونگی” کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے عملی صورت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر علماء نے کہا کہ آمد مصطفیۖ کائنات عالم کیلئے اجالا ہی اجالا ہے۔ آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دلوں کو ہدایت کا نور میسر آتا ہے۔ آپ کی سیرت ہی فلاح دارین کی ضامن ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے میلاد النبیۖ پر خصوصی انتظامات کئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) معروف دانشور و تربیت کار قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ پختہ عزم و ارادہ ہمیں زندگی میں کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے ۔ کامیا بی کے پس پردہ اصلاً ہمارا پر خلوص جذبہ اور محنت و لگن کارفرما ہوتے ہیں ۔نوجوان طلبہ کو کامیاب انسانوں کے جہد مسلسل سے آشنا کروانا ایک قومی خدمت ہے ۔ کامیاب زندگی کا انحصار ہمیشہ سچے عزم اور سعی کامل پر ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قاسم علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے جذبہ کی صداقت ہمارے پیشہ کے انتخاب میں ممدو معاون ثابت ہوتی ہے ۔ طلبہ میں مختلف مہارتوں کا فروغ انہیں زندگی میں اعلیٰ کارنامے سر انجام دینے پر آمادہ کرتا ہے ۔ زندگی میں کارنامہ سرانجام دینے کے لیے ہمیں اپنے عزائم اور اہداف کا تعین بہت آغاز میں کر لینا چاہیے۔ کامیاب لوگ ناکامیوں سے کبھی خوف نہیں کھاتے۔ جو لوگ قدرت کے اصولوں کی پیروی کرتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ۔ قاسم علی شاہ نے طلبہ کو اپنے عزم و ارادہ کے ساتھ پر خلوص ہونے کی تجویز پیش کی ۔ ایکسپرٹ BIC محمد حیدر معراج نے کہا کہ جامعہ گجرات اپنے طلبہ میں پیشہ وارانہ عملی طریق کار کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کیونکہ ہمارا اولیں مقصد اپنے طلبہ کو مختلف شعبوں میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے ذریعے قومی خدمت کے لیے تیارکرنا ہے ۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے اظہار تشکر میں کہا کہ طلبہ میں سماجی خدمت کے شعور کا فروغ جامعات کی اہم ذمہ داری ہے ۔ ہمارے طلبہ ذہانت و لیاقت کی دولت سے مالا مال ہیں۔ مناسب تربیت و راہنمائی کے ذریعے وہ ملک و قوم کی اعلیٰ خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ طارق ملک نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی تخلیقی و ذہنی توانائیوں کو اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر دیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ریٹرننگ افسران کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے ریٹرننگ افسران اور پولیس کے نمائندے نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے تحت ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے ریٹرننگ افسران شفاف انتخابات کیلئے تمام تر ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر جامع سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں اور ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل اور ریٹرننگ افسران نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو پولنگ انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں مزید 208 مقامات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیدیا گیا ہے، ان مقامات کی انتظامیہ اورمالکان کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سکیورٹی گارڈ رکھنے کے پابند ہوںگے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوںکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی او سی نواز گوندل، ڈی ایس پی سٹی عرفان سلہری، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ، خادم علی خادم و دیگر نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں اس سے قبل سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سمیت 480مقامات کو سکیورٹی کے اعتبار سے حساس قرار دیا گیا ہے اور سکیورٹی آف ولنر ایبل ایکٹ کے تحت ان کے مالکان کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہوںنے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں مزید208 مقامات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قراردیا گیا ہے، حساس قرار دیے جانیوالے مقامات کی انتظامیہ اور مالکان اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈی سی او نے مرکزی انجمن تاجراں کے عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ تاجر برادری کو سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں اور سکیورٹی انتظامات کے لئے انکی حوصلہ افزائی کریں۔ دریں اثنا مرکزی انجمن تاجراں کے صدر جاوید بٹ اور دیگر ممبران نے یقین دلایاکہ حساس مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے وہ ضلعی حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) PTIپانامہ لیکس کے سلسلے میں اپنے دو ٹوک مؤقف پر قائم ہے۔ وزیراعظم مستعفی ہوں اور تلاشی دیں تب جا کے تحقیقات مکمل ہوں گی۔ وزیراعظم کے اپنے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے صاف شفاف تحقیقات ناممکن ہیں ہم کرپٹ لوگوں اور کرپشن کے خاتمے کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر راہنما PTI حلقہ این اے 107 تاشفین صفدر مرالہ اور مرکزی راہنما PTI چوہدری شاہد محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ملک کی بنیادیں کھوکھلی جبکہ جند خاندان امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لئے اس قومی جنگ میں ہم سب چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں اور انشاء اللہ پانامہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) دنیا بھر کی طرح کھاریاں شہر اور گرد ونواح میں بھی جشن عیدمیلاد النبیۖ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ قریہ قریہ گائوں گائوں جلوس نکالے گئے اور محافل کا بھی انعقاد کیا گیا جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے کھاریاں شہر کا مرکزی جلوس شریعت کالج اور عیدگاہ سے نکالا گیا جو کہ پورے شہر کا چکر لگاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا قیادت علمائے کرام نے کی سینکڑوں عاشقان مصطفیۖ نے شرکت کی پورا دن کھاریاں شہر کی فضاء لبیک یا رسول اللہۖ کے نعروں سے گونجتی رہی مقامی پولیس، ریسکیو1122، ایدھی اور TMA کا عملہ بھی ہمراہ تھا جلوس کے راستوں پر اسٹیج بنائے گئے تھے جن پر علمائے کرام نے خطابات کئے جلوس کے شرکاء کا شایان شان استقبال کیا گیا پھول پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں لنگر و نیاز کا بھی وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا جلوس کے شرکاء کو سماجی شخصیت چوہدری الطاف بہبلی کی طرف سے ناشتہ کروایا گیاجبکہ ممتاز کاروباری شخصیات طارق جاوید بٹ، چوہدری شوکت علی باہروال اور دیگر نے بھی پورا دن لنگر کا بندوبست کیا تھا جہاں پر پورا دن عاشقان مصطفی لنگر کھاتے رہے سبز چائے اور مٹھائی بھی پیش کی جاتی رہی شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جلوس کے اختتام پر شریعت کالج اور عیدگاہ میں الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں جنہیں نمایاں کارکردگی دکھانے اور بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جلوس بخیر و خیریت اور پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوا عوامی حلقوں کا علمائے کرام اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے مخالفین کے ہاتھ اب کچھ نہیں آئے گا اور شکست ان کا مقدر بنے گی ان شاء اللہ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوں گے اور ضلع گجرات کی تقدیر بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل صبور ملک آصف صبور اور وائس چیئرمین چوہدری غلام عباس نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے107کی تعمیر و ترقی ضلع گجرات بھر میں نمایاں ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے بھی کوٹلہ برادران M.N.A چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد پورے پنجاب میں نمایاں ہیں اور چیئرمینوں کی سب سے زیادہ حمایت بھی انہیں ہی حاصل ہے قائدین میاں برادران نے چوہدری محمد علی تنویر کو امیدوار ضلع گجرات نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر قائدین کو تحفہ دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) عیدمیلاد النبیۖ کے موقع پر ٹی ایم اے کھاریاں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے علماء کرام، تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے سی او شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے AC ذوالفقار علی باگڑی کی خصوصی ہدایات پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صفائی کے کاموں کی خود نگرانی بھی کی اور جلوس کے بھی ہمراہ رہے جلوس کے راستوں پر پانی کا چھڑکائو کیا اور صفائی کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہا سینٹری ورکرز بھی بہترین خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) ایکسین واپڈا کھاریاں چوہدری شفیق الرحمن نے گذشتہ روز سینئر صحافی سیدتنویر نقوی اور صحافی قربان گجر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو بھی احکامات ملتے ہیں ان پر عمل کیا جا رہا ہے اور جو سہولیات ہیں وہ بھی بلاتفریق صارفین تک پہنچا رہے ہیں شکایات کے فوری ازالہ کے لئے بروقت ایکسین لیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ دیر زحمت نہ اٹھانا پڑے بجلی سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جو وسائل موجود ہیں ان کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل حل کئے جا رہے ہیں عملہ کو ہدایات ہیں کہ عوامی مسائل کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے نئے کنکشن کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ میٹر تھوڑی تعداد میں ملے ہیں مگر تاحال تار فراہم نہیں ہورہی وہ بھی جلد مل جائے گی اور ترجیحی بنیادوں پر نئے میٹر بھی لگادیئے جائیں گے یہ وقتی مسائل ہیں جو کہ جلد حل ہوں گے ہم یہاں پر عوامی مسائل کے حل کے لئے موجود ہیں کوئی رکاوٹ نہیں صارفین بلاجھجک اپنے مسائل کے حل کے لئے دفتر آئیں میں ان مسائل کو بروقت حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا بھی اپنا کردار احسن انداز میں ادا کر رہا ہے ہم نشاندہی پر مسائل کو حل کرتے ہیں عوام اور میڈیا کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت مسائل کو بروقت اور احسن انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) اسلا م کی حقانیت اوراسلامی تعلیمات کوعام کرنے میںبزرگان دین دن رات اسلا م کی تبلیغ واشاعت کرتے ہیں۔اسلا م کی روشنی کودنیاکے کونے کونے تک پہنچانے میںاہلسنت بزرگان دین کی محنت شامل ہے۔ ان خیا لا ت کااظہارصوفی محمدخالد چشتی اویسی نے ۔صدارت صوفی محمدخالد چشتی اویسی اورسجا دہ نشین حافظ محمدکاشف چشتی اویسی نے آستا نہ عالیہ مہرآبادبھٹی کے شریف میں78ویں سالا نہ جشن عید میلالنبی ۖ کے موقع پرمحفل سماع کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ملک محمدشہباز کلیار،حافظ محمدکاشف چشتی،محمدطارق چشتی،پیرمحمدیونس بٹ،ملک محمدیوسف چاند،حافظ جعفر حسین ہزاروی،احمدیاروڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادشہرکودین اسلا م کی ترویج واشاعت اوربزگان دین نے حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم پوری دنیا میںبلندکیا۔صوفی محمدبخش ایسی شخصیت تھے جنہوںنے رواداری ،پیارومحبت کوعام کرنے میںتمام زندگی وقف کئے رکھی۔ان کی سادگی اورصوفیانہ طر زعمل کانتیجہ ہے کہ ان کے مزارپردوردرازسے لوگ عرس کی تقریبات میںشرکت کے لئے آتے ہیں۔فیوض برکات سمیٹ کرجاتے ہیں۔دریں اثناء مزارپرچادر پوشی کی گئی ۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) شہروگردونواح میںجشن عید میلاد النبی ۖ انتہا ئی عقیدت واحترام سے منائی گئی،شہربھر کوبھرقی قمقموںاورآرائشی لائٹوںکی مدد سے سجا دیاگیا،ریل گلہ،بکر گلہ،موجدین گلہ،جلالپورہ،تاریخی ورثہ مثمن برج،برتن بازاراورمین بازارکوجابجانمائشی دروازے اوراسلا می تبرکات کی تشبیحات سے سجا ئے گئے۔جشن عید میلادالنبی ۖکے سلسلہ میںگلی محلوںاورشہر کی بڑی مساجد میںمحفل شبینہ اوردرودوسلا م کی محافل منعقد ہوئیں اوراہم مقاما ت پرنمائشی پہاڑیاںبھی سجا ئی گئیں۔12ربیع الاول کے روز پرانی غلہ منڈی وسرکلرروڈسمیت مختلف مقامات پر شہر کے امیدوار چیئرمین بابو محمدشعیب شعیب ادریس،خواجہ محمدشعیب،میرتصدق ،خواجہ روحیل،افتخاربٹ،ملک شکیل احمدودیگرمخیر حضرات کھا نا تیارکرواکرتقسیم کیا۔اہم سرکاری عمارات اورتاریخی ورثہ مثمن برج کوبھی خوبصورتی کے ساتھ سجا یا گیا ۔جشن عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میںجماعت اہلسنت ،دعوت اسلا می انجمن طلباء اسلا م ،سنی تحریک،منہاج القرآن ودیگر مذہبی اورسما جی تنظیموںنے جلوس وریلیاںنکا لیں جبکہ مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ اسٹیشن والی وزیرآبادسے پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی کی قیادت میںنکالاگیا۔جواپنے روائتی راستوںسے ہوتا ہواواپس جامع مسجد غوثیہ اسٹیشن والی پراختتام پذیرہوا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی،را جہ محمداعجاز اللہ خان،علا مہ حمادالدین صدیقی،راجہ محمدعثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،علا مہ محمدعمران کیلانی،قاری محمداشرف ،قا ری محمداحسان عباس ودیگر علما ہ کران نے کہا کہ آقا ۖ دوجہاںہر جن وبشرکے لئے رحمت بن کرآئے آپ ۖ کی آمد سے دنیا میںکفروظلمات کے چھا ئے بادل چھٹ گئے۔انسانیت کومربی ومہرباں راہنما مل گئے۔سسکتی انسانیت کوقرارحاصل ہوگیامظلوموںبے کسوںکوجینے کاڈھنگ آگیا۔ربیع الاول کامہینہ ہرمسلمان کی خوشی ومسرت کامہینہ ہے اس ماہ مبارک میںخالق کائنات نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی ۖ کودنیا میںمعبوث فرمایا۔ خوشی کے اس موقع پرمسجد عثمانیہ گلی ارائیاں انجمن حبیب ۖ گلی ارائیاں احمدیار وڑائچ،کونسلر ذبیع اللہ ملک،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،مرزا سلیم بیگ،مرزا ندیم بیگ ،محمدسرور چوہان،محمدیوسف مومن،شہزاداحمد،طاہر علوی اور دیگر نے کیک کاٹے ۔ ۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) فلا حی کام کرنے والے اورمخلوق خدا کوعلا ج ومعالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیںایسے افراداورادارے رفاہی کاموںکے ذریعے حکومت اورریا ستی اداروںسے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر محمدانوربریار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیر آبادانجمن بہبودی مریضاںکے زیراہتمام فری ہیپا ٹائٹس وشوگر کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدر انجمن ناصر محموداللہ والے،ایم ایس ڈاکٹر ذاکر علی رانا،محموداخترانصاف،ثنا ء اللہ،حاجی محمداشفاق،محمداشرف نثار،ڈاکٹرسید رضاسلطان،جاوید اسلم ودیگر بھی موجودتھے۔محمدانوربریارنے کہا کہ نوسر محموداللہ والے اورانکی فیملی وزیرآبادمیںعرصہ دراز سے عوام کی فلا حی خدمت میںمصروف ہیں۔انجمن بہبودی مریضاںانکی سرپرستی میںایک فعال کرداراداکررہی ہے۔انجمن بہبودی مریضاںتحصیل لیول پروہ اقدامات کررہی ہے جوڈویژن اور ضلعی سطح پربھی نہیںہورہے۔فری ڈید باڈی کولڈ سٹوریج،فری الٹرا سائونڈسروسز اوردیگر علاج معالجہ کی فری سہو لیات انجمن بہبودی مریضاںکاکریڈٹ ہے۔ ۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) ممتازعالم دین وسابق ناظم حافظ محمدعمران کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیںجن کی نماز جنازہ حافظ عمران احمدنے پڑ ھائی ۔نمازجنازہ میںامیدوار چیئرمین بابو محمدشعیب ادریس،سدر پریس کلب افتخاراحمد بٹ،سلمان حبیب،حمید اختر چڈھا،ھافظ مشتاق احمدکوکب،بابو محمداکرم سنڈل،یاور بشیر،مہرطاہر جاوید مٹھو،مرزاظہیرانجمن بیگ،صدرمرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے،سابق ناظم سوہدرہ صا حبزادہ سید ضیاء النور،محمدادریس سپال سمیت اہل علا قہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کی رو ح کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 14دسمبربروزبدھ 9:30بجے صبح نظام آبادگرائونڈ میںاجتماعی دعا ہوگی۔ ۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) جماعت اسلا می کے رہنمامحمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ نبی پاک ۖ کے عادلا نہ نظام زندگی کے لئے جدوجہدکی ضرورت ہے ۔حکمران بد دیا نت ہوںتو ملک میںبے برکتی ایماندارہوںتواللہ تعالیٰ کافضل ہوجاتا ہے۔دنیا وآخرت میںفلا ح نبی کریم ۖ کی تعلیمات پرعمل کرنے میںہے۔وہ جماعت اسلا می سٹی کے زیراہتمام سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت سٹی امیر صا برحسین بٹ نے کی۔اس موقع پرناصر محمودکلیر،ندیم صادق تارڑ،زمان حیدر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ قرآن پاک سے ہدایت لینے کے لئے تقویٰ ہونا لازم ہے۔رسول اکرم ۖ کی آمد اللہ تعالیٰ کاانسانیت پر بہت بڑا کرم ہے حقیقی عشق کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میںآپ ۖ کی اطاعت کی جائے۔علاوہ ازیں محمدمشتاق بٹ نے ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کے بھانجے،محموداحمدخاںلودھی کے بھائی اورکونسلرجاوید اقبال چیمہ کی چچی کی وفات پرانکی رہا ئشگاہ پراظہارافسوس کیا اورمرحومین کے بلندی درجات اوراہل خانہ کے صبر جمیل کی دعاکی۔انکے ہمرا ہ ناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ،راحت عزیز چیمہ بھی تھے۔(فوٹو ہمرا ہ ہے۔ ۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیرڈاکٹر محمدعبید اللہ گوھر نے زما ن حیدرچیمہ کوجماعت اسلا می یونین کونسل گھکامیترکاعارضی امیرمقررکردیا۔انہوںنے حلف اٹھا کراپنی ذمہ داریوںکاآغازکردیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔