گجرات میں اُن لوگوں کا بھی احساس کریں گے کہ جن کا کوئی پرسان حال نہیں، مشرف علی ناز

IDPs

IDPs

گجرات : ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ جو لوگ آئی ڈی پیز کے نام پر چندے اکٹھائے کر رہے ہیں ‘ انہوں کو چاہیے کہ گجرات میں اُن لوگوں کا بھی احساس کریں گے کہ جن کا کوئی پرسان حال نہیں گجرات میں سینکڑوں ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ روزی کمانے سے قاصر ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے کہ احادیث نبوی ہے کہ جب صدقہ اور خیرات کرو تو اپنے ارد گرد اپنے ہمسائیوں میں نظر ڈالو اگر ان میں کوئی مستحق نہ ہو تو کسی دوسرے کو صدقے و خیرت دو ‘ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ گجرات میں لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری کی وجہ سے کئی سفید پوش گھروں میں سحری و افطار ی کا انتظام نہیں کر سکتے۔

ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ خشک راشن یا نقدی چھپے سے ان گھروں میں پہنچائے جائے ناکہ دستر خوان کے نام چند مٹھی چاول دے کر فوٹو کھچوائی جائے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی راہنمائوں کو چاہیے کہ جس طرح تنویر گوندل نے مختلف علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ‘ اس منظم طریقہ سے بہتر بنائیں تاکہ مستحق اور غریب عوام بھی رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں۔