لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ ساز جلسہ سے ثابت ہوا کے گجرات کے عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دوسری تمام پارٹیاں جرنیلوں اور اسٹبلشمنٹ کی چھتریوں تلے وجود میں آئیں تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدارمیں آئے بغیرسیاسی جماعت بن کر ابھری اورجس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہیں اور 18 سالوں سے مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کو غربت بھوک اور افلاس میں مبتلا رکھادونوں پارٹیاں جمہوریت کی آڑ میںذاتی مفادات کے لئے تو اکٹھی ہو جاتی ہیںمگر غریبوں کے مسائل کے حل کے لئے کبھی اکٹھانہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد اس ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنے کے لئے ہے اور یہ جدو جہد اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ عنقریب ملک میں تحریک انصاف اور عوام کی حکمرانی ہوگی، ملک میںانصاف کا بول بالا ہوگا ، امیر اور غریب کے ساتھ برابر کا سلوک ہو گا۔