گجرات:پرواز فین میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار، مال برآمد

Robbery

Robbery

گجرات (جیوڈیسک) پرواز فین میں داخل ہو کر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے تیار پنکھے اور خام مال ٹرکوں میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔

تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے فنگر پرنٹس اور جدید فرانزک سائنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرلیا اور پشاور، ایبٹ آباد مردان، دادو اور منڈی بہائوالدین میں چھاپے مار کر ملزمان عاشق حسین ولد حمید خاں پٹھان سکنہ منڈی بہاؤالدین، آصف خاں ولد داؤد خاں ایبٹ آباد، محبوب خاں ولد منیر اﷲ پٹھان ‘زین الدین ولد منیر اﷲپٹھان سکنہ ضلع ساؤتھ وزیر ستان کو پکڑ کر 30 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔