گجرات کی خبریں 5/10/2015

Hajj Pilgrims

Hajj Pilgrims

گجرات (جی پی آئی) کاروان مالک اشتر (ر) کے زیر اہتمام عازمین حج کا قافلہ، حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر سید اظہر نقوی اور ڈائریکٹر سید محمد علی نقوی کی سربراہی میں قافلہ کے اراکین نے مناسک حج با آسانی ادا کئے۔ اور بخیریت وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اراکین قافلہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ قافلہ کے شرکاء کے عزیز و اقارب نے انکا بھر پور استقبال کیا۔ اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) چیف ایگزیکٹو پیس ٹریولز و سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید آصف رضا نقوی اور چیف ایڈیٹر گلوبل پریس انٹرنیشنل ڈاکٹر رزاق احمد غفاری فریضہ حج کی ادائیگی سے وطن واپسی پر سید اظہر نقوی اور سید محمد علی نقوی کی رہائشگاہ پر گئے انہیں ہار پہنائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سید اظہر نقوی اور سید محمد علی نقوی نے انکا شکریہ ادا کیا اور آب زم زم سے انکی تواضع کی۔ سید محمدعلی نقوی نے کہا کہ ہم نے عازمین حج کی خدمت کیلئے بھر پور طریقہ سے کام کیا اور عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہمارا پورا قافلہ بخیریت وطن واپس پہنچا اور تمام عازمین حج ہماری سروسز سے مطمئن ہیں۔ اور ہم آئندہ بھی اسی طرح عازمین حج کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کاروان مالک اشتر کے پلیٹ فارم سے عازمین حج کی خدمت کیلئے تگ و دو کریں گے۔ حکومت پاکستان اور حکومت سعودی عرب نے عازمین حج کی بہتر خدمت کیلئے بھر پور اقدامات کئے جس کیلئے ہم حکومت پاکستان اور حکومت سعودی عرب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کی آمد آمد ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں نے بھر پور انداز میں اقدامات کا آغاز کر دیا۔ امام بارگاہوں کی انتظامیہ و اراکین نے تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔ تاکہ عزاداران کو بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں۔ حسینیہ ٹرسٹ (ر) گجرات میں بھی اس سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حسینیہ ٹرسٹ کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے انتظامات پر جائزہ لیا گیا۔ یکم محرم سے 10 محرم تک مجالس عزاء منعقد ہونگی جن میں زاکرین و علماء کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے عزاداران کی سہولت کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ سیکورٹی کیلئے حسینیہ ٹرسٹ کے رضا کاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی محلہ فیض آباد عقب ٹیلی فون ایکسچینج گجرات و عید گاہ میں سیوریج کی بندش’ نالیاں ابل کر پانی باہر آ گیا۔ گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوا ہے علاقہ میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ جس سے علاقہ میں مختلف وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ٹی ایم اے گجرات کے حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں اور پانی کے نکاس کا بندوبست کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ کو سہولت مل سکے۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا ڈاکٹر میاں فرخ حفیظ آف کدھر شریف بانی پاک ویگہ جامع مسجد کیرانوالہ کے انتقال پرملال پر اظہارِ تعزیت۔ جس میں چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ضلعی صدرPAT علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری’ علامہ ساجد محمود قادری’ علامہ ساجد محمود قادری’ چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری محسن سیال سٹی صدر PAT ‘ نعیم شریف صابری و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی نیک صفت خدا ترس اور بے پناہ خوبیوں کے حامل انسان تھے۔ انہوں نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں صرف کی۔ مرحوم پوری دنیا میں معتقدین کی بہت بڑی تعداد رکھتے تھے اور پوری زندگی اللہ اور رسول ۖ کی خدمت میں صرف کی اور صحیح معنوں میں سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ۖ کے تصدق میں جوار رحمت میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے۔ قبر و حشر کی منازل آسان فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین جملہ خاندان اور معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
………………………………
گجرات (جی پی آئی) چوہدری منظور حسین صدر ملت جعفریہ کی سربراہی میں بانیان و لائسنس داران کی ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں انتظامیہ ضلع گجرات کی جانب سے اخباری بیان کے بارے میں باہم مشاورت ہوئی۔ اخباری بیان کے بارے میں باہم مشاورت ہوئی۔ بیان کے مطابق ڈی سی او ضلع گجرات نے کاہ کہ جلوس عزداری میں شامل ہونے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ اس پر نہایت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ کہ ایسی تمام کڑی شرائط جس میں مختلف فارموں کا پر کرنا’ کرفیوں کا سا ماحول پیدا کرنا اور اب بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مجالس اور جلوسوں میں شرکت یہ دراصل عزداری کو محدود کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ایسی شرط کا پورا کرنا مرد و خواتین کے اتنے بڑے اجتماعات میں ممکن نہ ہے۔ حفاظت اور سیکورٹی کی آڑ میں یہ پورے پنجاب میں ابھی تک صرف گجرات ضلع میں ہی رکھی گئی ہے۔ شرکاء میٹنگ نے اس خیالی رویہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکمران اور ضلعی انتظامیہ دانش مندانہ فیصلے کریں تاکہ ہم اپنا مذہبی اور عبادتی فریضہ تمام تر عقیدت اور محبت سے ادا کر سکیں۔ ایسی سوچی سمجھی سازش در حقیقت شیعان حیدر کرار سے ٹکرائو کا ماحول پیدا کرنے کی ابتداء ہے اور شیعان حیدر کرار اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ٹکرائو سے اجتناب کر رہے ہیں۔
…………………………………

گجرات (جی پی آئی) حکومت عوام کو تعلیم جیسی اہم ضرورت سے محروم کرنے کے در پے ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف ہر سطح پر ظلم و ستم جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقدہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سالانہ کنونشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز و کالجز اونرز ایسوسی ایشن عوام کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے لیکن ہمیں ان 1 فیصد تعلیمی اداروں کے ساتھ نہ ملایا جائے جن کی ماہانہ آمدن اربوں روپے ہے۔ ہم تو حکومت کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ اور ہم حکومت کا 60 فیصد بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ اگر حکومت نے ہماری سرپرستی نہ کی تو پرائیویٹ سیکٹر تباہ ہو جائے گا اورطلبہ تعلیم سے محروم ہو جائیں گے اور ہزاروں اساتذہ بیروزگار ہو جائیں گے ہم حکومت سے بھی کم خرچ پر معیاری تعلیم دے رہے ہیں براہ مہربانی طلباء و طالبات کیساتھ مہربانی کی جائے اور 2000 سے 5000 روپے فیس لینے والے اداروں کی کیٹگیری بنائی جائے گی۔ اور مختلف ٹیکسز لگا کر ان تعلیمی اداروں کو تباہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں پر مختلف ٹیکسز ہیں ہر چھ ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ‘ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر’ پٹرول اور مینٹینینس کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے سکولوں پر 33 فیصد انکم ٹیکس ہے EOB سوشل سیکورٹی’ پروفیشنل ٹیکس وغیرہ جیسے ٹیکسز لگے ہوئے ہیں۔ سکولز بلڈنگ پر بھی ٹیکسز لگے ہوئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت تعلیمی اداروں کے ساتھ نا انصافی ختم کرے۔ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد تسنیم نے کہا کہ ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں رجسٹریشن و دیگر معاملات کی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو ں گے اور کسی کو رشوت نہیں لینے دیں گے۔ اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر شفقت کا ہاتھ رکھے۔ سینئر نائب صدر افتخار چیمہ نے کہا کہ نیا جاری ہونے والا آرڈیننس حکومت کی طرف سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر پہلا ہاتھ ہے اور آئندہ چھ ماہ میں بہت سخت وقت آنے والا ہے اگر ہم نے آج ہی حکومت کو نہ روکا تو حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کر دے گی۔ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہے اور ہم پرائیویٹ سیکٹر میں بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ 25 دسمبر کو بہت بڑا تعلیمی کنونشن ہو گا اور ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور دوسرے گروپوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ آئیں ہم مل کر حکومتی گردی کا رستہ روکیں۔ نائب صدر چوہدری شیراز گل نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں اور بھر پور طریقہ سے حکومت کا رستہ روکیں گے۔ 5 سے 16 سال کی عمر کے بچے کو مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے مگر حکومت اس پر عمل نہیں کر رہی بلکہ ہمیں بھی روکا جا رہا ہے۔ ہم عدالت میں بھی جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔ مرکزی رہنما پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اسے طرح حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں جو کہ مشنری جذبہ کے تحت کام کر رہے ہیں کو تباہ کر رہی ہے ہم نے اپنی قوم کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ڈٹ کر مقابلہ کرے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا تحفظ کرے۔ نگہت اقبال قریشی نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح حکومت کے پاس سلیبس موجود ہے اس طرح ہمارے پاس بھی اچھے لیول کا سلیبس ہونا چاہئے اور تمام پرائیویٹ سکولز میں یکساں نصاب ہونا چاہئے۔ چوہدری عطاء اللہ چیمہ’ مغیث احمد ‘ ڈاکٹر ادریس شہزاد چٹھہ’ آصف نذیر’ مریم اسلام’ و دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل پر گفتگو کی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ 25 دسمبر کو عظیم الشان احتجاجی کنونشن منعقد ہو گا۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) امیر جماعت رضائے مصطفی الحاج پیر ابوا داؤد محمد صادق قادری کی نماز جنازہ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ادا کردی گئی۔ سٹیڈیم کے اندر اور باہر تاحد نگاہ موجود غلامان رسول نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جبکہ ملک بھر سے اہم دینی سیاسی وسماجی شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔ مرحوم کے وصال پر مقتدر شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دینی حلقوں میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اور مرحوم کی وفات سے علمی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر اور ممتاز دینی رہنماء حضرت پیر محمد افضل قادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم علماء حق کی صف اول کے جلیل القدر عالم دین اور بے مثل مصلح تھے۔ آپ نے نصف صدی سے زیادہ ایمان افروز بیانات اور تحریروں کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی۔ آپ کی دینی خدمات نہ صرف بے مثل ہیں بلکہ ایک زمانہ ان سے مستفید ہوا۔ آپ کا اعلیٰ کردار اور دینی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کا وصال اہلسنت کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور خاندان اور دنیا بھر میں موجود عقیدتمندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نادرخاں مہرکانے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ کو حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے پر آفس میں جاکر مبارکباد دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نادرخاں مہرکا نے کہاکہ وہ خوش نصیب ہیں جنہیں حضورپاک ۖ اپنے در پر بلاتے ہیں اور اہلیان گجرات بہت قسمت والے ہیں جنہیں ایک دیانتدار اور خوش اخلاق،پیکر شرافت نگران گجرات آفیسر ملے،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے چوہدری نادرخاں مہرکا کاشکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہاکہ یہ سب اہلیان گجرات کے دوست احباب بھائیوں کی دعا ہے اور اللہ تعالیٰ کامیں شکرگزار ہوں کہ مجھے سعادت نصیب ہوئی۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری افتخاراحمدوارث کایوسی عادووال کاطوفانی دورہ، معززین عادووال سے ملاقاتیں، حمایت کی یقین دہانیاں،ساتھ چلنے کے وعدے،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار یوسی 42عادووال نے کہاکہ یوسی عادووال کی باشعور اور غیور عوام جانتی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا حلقہ کی عوام سے مفاد نہیں وفا کارشتہ ہے اور ہم نے کبھی مفاد کی خاطر کام نہیں کیا میدان سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے قدم رکھاتھا اور انشاء اللہ تعالیٰ عوامی خدمت کا مشن نسل درنسل جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے کرنے والوں ،جوکروں ،ٹھیکیداروں کی جماعت نہیں پاکستان پیپلزپارٹی جانثار وفا کے پیکروں اور شہیدوں کی جماعت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کاہرورکر کے ساتھ وفاکارشتہ ہے اور ہم اپنے علاقہ کی عوام کیلئے 24گھنٹے اور الیکشن ہوں یانہ ہوں عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑینگے۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صرافہ بازار میں اقبال طارق جیولرز والوں کے بانی مرحوم سیٹھ طار ق محمود کے صاحبزادے اور علی رضا طارق ،روحان طارق کے بھائی بابر طارق گزشتہ روز رشتہ ازدوااج سے منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ کا اہتمام مقامی میرج ہال میںکیا گیا مہمانوں کا استقبال حاجی محمداقبال ، حاجی ذوالفقار ا حمدصراف، محمدیونس مطیع صراف ،حاجی محمدیونس صراف، حاجی خالدپرویز منگا ، علی رضا طارق ،حسن ا قبال ،وہاب ذوالفقار ودیگر نے کیا۔ دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں حاجی ناصرمحمودسابق ایم پی اے ، میاں اکمل حسین ، چوہدری محمدشہباز صراف ،حاجی محمدحسین صدر لالہ موسیٰ صرافہ بازار ، اویس باسط سیٹھی ایگزیکٹوممبر گجرات چیمبر آف کامرس، مطیع اللہ منگا ، چوہدری طاہرحسین ، سیٹھ محمدزمان ، عامر منگا ، محمدجاوید منگا ،ارشد بھٹی ، وقاص بھٹی ، ملک عادل ، ڈاکٹرمحمدعلی مفتی ،محمدعظیم قادری، ہمایوں بلال صراف ، حبیب اللہ منگا ، سیٹھ سجاد صراف ، محمدایوب لاڈا ، سیٹھ نبیل اکرم ، سیٹھ راحیل ا کرم ،سیٹھ وقار صراف ، محمد آصف ،خالدمحمود صراف،عبدالباسط راٹھور امیدوار وائس چیئرمین یو سی 12،حاجی محمدشبیر،ملک محمدزمان ، محمدجہاں زیب صراف ، حاجی ارشاد احمد ، عامر رفیق صراف ، حافظ ایوب صراف ، اسد صراف ، ملک ہمایوں ، عامر خان ، اویس ایوب ، تصور کپور ، باؤ عبدالوحید صراف ، سیٹھ نوید کپور کے علاوہ دیگر نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز قانون دان محمد کاشف بھٹی ایڈووکیٹ کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج محلہ قدرت آباد نزد ا لفتح سی این جی شاہین چوک بوقت صبح نو 9 بجے پڑھی جائیگی دوست احباب سے ا ستدعا ہے کہ نماز جنازہ میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔ یاد رہے کہ کاشف حسین بھٹی ایڈووکیٹ کی رہائش محلہ قدرت آباد میں ہے جبکہ نزد الفتح سی این جی میں ٹھیک نو بجے پڑھی جائے گی۔دوست احباب وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس کا عظیم کارنامہ ،آٹھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کو چوری میں بدل دیا، دن دیہاڑے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہونے پر چوری کا مقدمہ درج کر لیا اہل علاقہ کا احتجاج ،پولیس نے ملزمان کو گرفتارنہ کیا تو جی ٹی روڈ بلاک کر دیں گے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے علاقہ چک کالا کے رہائشی ریاست علی چیمہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نا معلوم ڈاکو دو ملزمان نے دن دیہاڑے میرے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر مرد خواتین سے نقدی ،قیمتی موبائل اور زیورات لوٹ لیے جن کی مالیت تقریبا آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے ڈاکو سب جمع پونجی لوٹ کر فرار ہو گئے اور پولیس لمبی تان کہ سوئی رہی جبکہ نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف جب تھانہ صدر میں رپورٹ درج کروائی تو پولیس نے ڈکیتی کے واقعہ کو چوری کا رنگ دے دیا اور چوری کا مقدمہ 369/15درج کر لیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ درخواست دینے کے باوجود ڈی پی او نے بھی پولیس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اگر پولیس کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی اور ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد نہ کرایا گیا تو کل جی ٹی روڈ بلاک کر دیں گے اور گجرات پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔
گجرات (جی پی آئی) ہرداس پور کی ممتاز شخصیات چوہدری مبشر علی ،چوہدری نصر اقبال آف AM موٹرز ،چوہدری عدنان افضل المعروف ڈاکٹر چوہدری شمول سرور نے اپنی برادریوں سمیت یوسی جوڑا جلالپور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ملک گلزار احمد اور وائس چیئرمین چوہدری نصر اللہ زیلدار سمیت پورے پینل کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا چند روز تک وہ ان کی حمایت میں ہرداس پور کی تمام برادریوں کا تاریخی اکٹھ کررہے ہیں جس میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کے حق میں دیگر برادریوں کی سرکردہ شخصیات بھی اعلان کریں گی ۔چیئرمین ملک گلزار احمد اور وائس چیئرمین زیلدار چوہدری نصر اللہ انشاء اللہ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہونگے ۔