گجرات کی خبریں 18/7/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ڈنگہ پولیس ان ایکشن۔ ڈاکوئوں اور مویشی چوروں کے گروہ گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق SHO سرفراز سکھوکی نے مختلف مقامات پر چھاپے مار اور ڈاکو اور مویشی چوروں کے دو گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او گجرات نے شاندار کارکردگی پر SHO سرفراز سکھوکی اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے سے ہوا۔ گدی نشین سائیں ساجد حسین نے معززین علاقہ کے ہمراہ دربار شریف کو غسل دیا۔ غسل کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں جاوید بٹ’ الیکٹرانک میڈیا کے سید عاصم رضا سید’ اظہر جنگی’ راجہ ریاض راسخ’ راجہ شہزاد’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘خالد محمود ‘ ساہی جاوید و دیگر موجود تھے۔ جبکہ مرکزی تقریب چادر پوشی منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی’ علامہ شعیب احمد ‘جاوید بٹ’ راجہ نعیم’ ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی’ مرزا محمد یوسف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر موجود تھے۔ SHO تھانہ سول لائن ناصر بٹ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ سینکڑوں کی تعداد عقیدت مند روزانہ حاضری دے رہے ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے عقیدت مندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس ملازمین ڈیوٹی دینے کی بجائے آپس میں گپیں ہانکتے رہے۔ جبکہ دربار کے ارد گرد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا جمگٹا رہا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات کامران ممتاز سے مطالبہ کیا ہے کہ دربار شریف پر روزانہ ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں لیکن سیکورٹی کی ناقص انتظامات کی بدولت زائرین پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ گجرات میں نوجوان نسل کی بہتری کیلئے آل پنجاب مائی تھائی چیپمئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنوں کی نمائندگی موجود ہے۔ مائی تھائی چیپمئن شپ کے انعقاد سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا شوق بیدار ہو گا اور ہم بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ ڈی سی او گجرات کی ہدایت کے مطابق کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور ہم نے گجرات میں گزشتہ سال درجنوں پروگراموں کا انعقاد کیا ۔ اور ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے آئندہ بھی بھر پور طریقہ سے تعاون کرتے رہیں گے۔ مائی تھائی چیپمئن شپ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کوچ مشعل تاوان (چائینہ) نے کہا کہ مائی تھائی مارشل آرٹ کی ایک قسم ہے اور اس میں اپنے تحفظ اور دشمن سے مقابلہ سکھایا جاتا ہے۔ اور ہم محبت کا پیغام لیکر پاکستان آئے ہیں۔ اس موقع پر ناروے سے آنے والے کھلاڑی فخر احمد نے کہا کہ مائی تھائی کو پاکستان میں متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم نوجوانوں کی بہتر انداز میں تربیت کر سکیں تاکہ وہ مستقبل کے چینلجز کا بھر پور مقابلہ کر سکیں۔ اس موعق پر مختلف ڈویژن سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے فن کا مظاہرہ کیا اور گجرات کی ٹیم نے چوتھی آل پنجاب مائی تھائی چیپمئن شپ جیت لی۔ راشد محمود بٹ’ ڈاکٹر شکیل سرور و دیگر آرگنائزرز نے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے سٹیمنا جمنازیم کا افتتاح کیا۔ چیف ایگزیکٹو سٹیمنا جمنازیم چوہدری فخر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ سٹیمنا جمنازیم میں بیرون ممالک سے آئی ہوئی جدید مشینری اور آلات رکھے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مل سکیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے سٹیمنا جمنازیم میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو بے حد سراہا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے شہباز شریف پارک میں واک کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ راشد محمود ‘ جاوید بٹ’ مشعل تاوان’ فخر احمد’ نواز ش علی نوازش’ خالد کے کے و دیگر شامل تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے چیئرمین اور گجرات کے معروف ثناء خوان مصطفی حافظ محمد صدیق قادری کے بھائی محمد اعجاز مرحوم جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے شاہدولہ روڈ پر جامع مسجد رحمت میں ختم دسواں پڑھا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد معروف ثناء خوان محمد عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق قادری اور دیگر ثناء خوانوں نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ ممتاز عالم دین پروفیسر علامہ مولانا محمد عظیم قادری خطیب اعظم پھالیہ نے موت و حیات کے فلسفہ پر اجتماع سے خطاب کیا۔ آخر میں درود و سلام ‘ ختم شریف اور علامہ مولانا محمد عظیم قادری نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس ایصال ثواب کی محفل پاک میں گجرات کی دینی تنظیموں کے اراکین’ مشائخ عظام’ علماء کرام ‘ ثناء خوان اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
………………
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یہاں پریس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حکومت پاکستان کے کمزور رویہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو ”کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ” اور ”کشمیر بنے گا پاکستان” جیسے روایتی بیانات سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق مسئلہ کے حل کیلئے بولڈ اور جرأتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، ترکی میں طیب اردگان کی مسلسل بہتر کارکردگی اور اس کے نتیجہ میں غریبوں کی خوشحالی اور معاشی مضبوطی رنگ لائی ہے۔ ترکی میں عوامی ردعمل پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2003ء میں جب طیب اردگان آئے تو ترکی 25 بلین ڈالر کا مقروض تھا، اپنی محنت اور کوشش سے انہوں نے ترکی کے غریبوں کو خوشحالی دی، اکانومی کو بہتر کیا، آئی ایم ایف کو فارغ کیا بلکہ ترکی اب آئی ایم ایف کو قرضہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی دعوت پر دورئہ بھارت کے دوران میرے ساتھ ملاقات میں انہوں نے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہمیں بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے خواہ وہ فیصلے عوام میں پاپولر نہ ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اگر کوئی قرارداد پاس کروانا چاہے تو وہ سات دن میں منظور ہو جاتی ہے مگر کشمیر پر ہم ایک جیسے فقرے بول کر کشمیریوں کو دلاسہ دے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری پر ہمارے حکمران گہری نیند سو رہے ہیں جبکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی خراٹے لے رہے ہیں اور کشمیر کاز پر کام کرنے کی بجائے وہ پانامہ کے پاجامہ کے پیچھے پڑے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ اسلام آباد میں کھانے پینے میں مصروف وزراء کو پوری دنیا میں کشمیر کاز اور بھارت کے مظالم پر لابنگ کیلئے بھیجیں شاید کوئی ہماری بات سن لے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جو یقین دہانی کرائی تھی وہ آج تک پوری نہیں ہوئی اور اس مسئلہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سیاہی بھی مٹنے کو ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک اور سوال پر کہا کہ ہماری اپوزیشن کی مفاد اور اناپرستی کی وجہ سے حکومت چل رہی ہے، اگر پی این اے کے نو ستارے حکومت کے خلاف کامیاب ہوئے تھے تو اب بھی اتحاد سے کامیابی مل سکتی ہے۔ نوازشریف کی بیماری کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ماشاء اللہ صحت یاب ہو گئے ان کیلئے گلدستہ بھیجا تھا اور خیریت بھی دریافت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیلئے صاف اور باکردار ارکان نہ چنے گئے اور اپوزیشن جماعتیں اگر ایک نہ ہوئیں تو آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر 2013ء جیسی دھاندلی ہو گی۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسلا م کی حقانیت اوراسلامی تعلیمات کوعام کرنے میںبزرگان دین دن رات اسلا م کی تبلیغ واشاعت کرتے ہیں۔اسلا م کی روشنی کودنیاکے کونے کونے تک پہنچانے میںاہلسنت بزرگان دین کی محنت شامل ہے۔گنج گوھرصوفی محمدبخش آف بھٹی کے ایک صوفی اوردرویش صفت بزرگ تھے۔ان خیا لا ت کااظہارسجا دہ نشین جیندھڑشریف صاحبزادہ حسن یوسف اویسی نے صوفی محمدبخش کے21ویں سالانہ عرس کے موقع پرکیا۔صدارت صوفی محمدخالد چشتی اویسی اورسجا دہ نشین حافظ محمدکاشف چشتی اویسی نے کی۔اس موقع پر بھی پروفیسر ڈاکٹر محمدآصف ہزاروی،ملک محمدشہباز کلیار،علا مہ عبد الغفارسیالوی،مولانا امتیازاحمدسلطانی،حافظ جعفر حسین ہز اروی،ملک محمدیوسف چاند،قاری محمداعجاز، یاسر مدنی،حافظ فرحان رضا،نصراللہ چٹھہ،عارف فیروز قوال وہمنواودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادشہرکودین اسلا م کی ترویج واشاعت اوربزگان دین نے حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم پوری دنیا میںبلندکیا۔صوفی محمدبخش ایسی شخصیت تھے جنہوںنے رواداری ،پیارومحبت کوعام کرنے میںتمام زندگی وقف کئے رکھی۔ان کی سادگی اورصوفیانہ طر زعمل کانتیجہ ہے کہ ان کے مزارپردوردرازسے لوگ عرس کی تقریبات میںشرکت کے لئے آتے ہیں۔فیوض برکات سمیٹ کرجاتے ہیں۔دریں اثناء مزارپرچادر پوشی کی گئی۔(فوٹوہمر اہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسلام امن وآشتی کادین ہے،پیارومحبت کادین ہے۔رب کریم کے محبوب نبی آخررالزماںۖ نے اپنے اسوہ حسنہ سے جنگ وجدل طویل دشمنوںمیںگھرے معاشرے کے افرادمیںبھائی چارے کادرس دیا۔انکی تعلیمات سے آج چہارسواسلام کے جھنڈے تلے بھائی چارے کی فضاء قائم ہے۔ان خیالات کااظہارمعروف عالم دین جگر گوشہ شیخ القرآن پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے بلدیہ وزیرآبادکے انسپکٹرڈاکٹرنثاراحمدکی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کے بعدصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر سید رضا سلطان،محمداشرف نثار،محمدرزاق،عمران رضا نقوی،سید وجاہت رضا ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ نبی رحمت ۖ کے پیروکارکبھی ظلم وزیادتی نہیںکرتے معاشرے اورلوگوںکے امن وسکون کوتباہ کرنے والوںکااسلا م سے دورکابھی تعلق نہیں۔اسلام توکیاان انسانیت کے دشمنوںکاانسانیت سے بھی کوئی رشتہ نہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے راہنما محمداکبربشیر ہنجراء نے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم نہتے کشمیریوںپربھارتی افواج کی بہیمانہ تشددکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آزادی کشمیریوںکا حق ہے۔ عالم کفرمتحدہوکردنیابھرمیںمسلمانوںکے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ہمیںاپنے اختلافات کوختم کرکے متحد ہونا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پانامہ لیکس میںپھنسے حکمرانوںکواپنی ذات میںفرصت ملی تووہ کشمیر کے لئے سفارتی کوششیں تیز کریںاوراقوام عالم کوکشمیریوںسے کیا گیا انہیںحق خودارادیت دینے کاوعدہ یاد دلائیں۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممتازسماجی راہنماکیپٹن (ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ کشمیریوںنے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔اوروہ دن دورنہیںجب شہداء کاخون رنگ لائیگااورکشمیرپاکستان کاحصہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیرسے بوکھلاہٹ کاشکار ہوکراسے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کررہا ہے۔برہان الدین مظفر وانی شہیدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہزاروںنوجوان بھارت سے آزادی چھیننے کے لئے بے تاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآبادکے دیہاتوںکو ملا نے والی سڑکیںٹوٹ پھوٹ کاشکار۔دیہی علا قے کے مکینوںکوآمدورفت میںدشواری کاسامنا۔بارہا حکومتی ذمہ داروںکوتوجہ دلانے کی کوشش کی مگربے سودرہی۔ان خیالات کا اظہارچوہدری ارشاداحمدچیمہ ایڈووکیٹ صدرالمنصورسوشل ویلفیئرسوسائٹی نے حکام بالا کی توجہ کے لئے رسول نگر،علی پورچٹھہ روڈسے ڈیڑھ کلومیٹر24نئی منصوروالی روڈکی ٹوٹ پھوٹ کی درخواست میںکیا۔انہوںنے کہا کہ8000نفوس کی آبادی کے گائوںمنصوروالی روڈ1982میںاپنی مددآپ کے تحت بنایاگیا تھایہ ڈیڑھ کلومیٹرروڈسیلاب اورحالات کی زبوںحالی کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکی ہے ۔انہوںنے حکام بالا سے مطالبہ کیاکی منصوروالی گائوںکی یہ سڑک اہم مقام ہیڈخانیکی ورکس کوبھی ملاتی ہے اس تباہ شدہ سڑک کوبنایا جائے تاکہ دیہہ کے لوگوںاورطالب علموںکوتعلیمی اداروںمیںآنے جانے کی آسانی میسرہو۔

۔۔۔۔۔۔۔