مسلم لیگ ن گجرات ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ چوہدری عابد رضا

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : مسلم لیگ ن گجرات ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ضلع کونسل گجرات کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی قائدین نے جو زمہ داری سونپی ہے اسے ہر صورت میں پورا کریں گے اور انشاء اللہ ضلع گجرات میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے ن لیگی قائدین کے دانشمندانہ فیصلو ں کی وجہ سے ضلع کونسل گجرات کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے تاریخی کامیابی حاصل کی انشاء اللہ 22 دسمبر کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہو گا انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں انکی نا عاقبت اندیش پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی عوام مشکلات کا شکارہوئی ہیںضلع گجرات کی عوام ان کی چالوں سے اچھی طرح واقف ہیں 2013ء کے عام انتخابات اور 2015ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع گجرات کی عوام نے ان نام نہاد عوامی لیڈروں کو مسترد کر دیا تھا انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کے دلوں میں عوام کی خدمت کا سچا جذبہ ہو وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کی خواہشات کا احترام کیا ہے اور عوامی خدمت پر یقین محکم رکھتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر ضلع گجرات کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔