گجرات: پولیس اور حساس ادارے کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) حکام کے مطابق ایک زیر حراست دہشت گرد کو ساتھیوں کی نشاندہی کے کیے لے جایا جا رہا تھا۔

اس دوران اسکے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان گجرات کا امیر افضل عرف فوجی اور اسکا قریبی ساتھی احمد عرف بابا ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گرد گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔