گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات بطور ایڈمنسٹریٹر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے تمام مالی اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)کڈنی سنٹر کے بورڈآف گورنرز کا اہم اجلاس چار جنوری سہ پہر تین بجے سرکٹ ہاوس میں منعقد ہوگا، ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر کڈنی سنٹر کے مالی اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اووسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع گجرات نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وصول ہونیوالی 245شکایات میں سے216کو نمٹا دیا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران زیر التوا درخواستوں کا ازالہ کریں، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، فوکل پرسن ڈی ایم او وقار حسین خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا نہایت اہم اثاثہ ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق حکومت انکے مسائل کے خاتمہ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران اووسیز کی شکایات کو اولیت دیں اور انکے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز کے مسائل کو تیزی سے نمٹانے کیلئے کمیٹی کے ماہانہ کی بجائے ہر دو ہفتے بعد اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے انتظامی معاملات کو مثالی اور شفاف طریقے سے چلایا جائے گا، تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے اور تعمیر ترقی کی ایسی روایا ت قائم کی جائیں گی جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چیئرمین میاں شیر افگن، چیئرمین یونین کونسل نوابزادہ طاہرالملک سمیت ہائوس کے ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع کونسل کی بائی لاز کمیٹی اور ایجنڈہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ ایجنڈہ کمیٹی میں حکومتی بنچوں سے مقصود احمد، پروفیسر طالب ، راجہ رئوف، رخسار میلو، خالد مہدی، قیصر ساہی اور چوہدری محسن شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی طرف سے توصیف لیاقت، امجد بٹ، محمد یوسف، چوہدری صداقت، چوہدری باسط، طاہر امتیاز شامل ہوں گے۔ بائی لاز کمیٹی میں حکومتی بنچوں سے عطاالرحمان، عتیق الزمان ، ڈاکٹر عباس، ملک اشفاق، پروفیسر انورنسیم، چوہدری منظور، اپوزیشن کی طرف سے غلام رسول، سیف اللہ ساہی، غلام فرید، نعمان اشرف، نثار احمد اورچوہدری اعجاز کو شامل کیا گیا ہے، ہاوس نے دونوں کمیٹیوں کی متفقہ طور پر منظوری بھی دیدی۔ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے ہائوس کے معاملات خوش اسلوبی سے چلانے پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ تمام ارکان کے ساتھ ملکر گجرات کی بہتری کیلئے کام کریں گے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ارکان ضلع کونسل سے مشاورت اور راہنمائی حاصل کی جائے گی۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل میاں شیر افگن نے بھی اظہار خیال کیا اور ممبران کو مبارکباد پیش کی، انہوںنے ارکان ضلع کونسل سے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں عوام کو درپیش ایشوز کے حوالے سے چیئرمین ضلع کونسل آفس کو تحریری طور پر لکھ کر دیں جنہیں بائی لاز کے مطابق آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا ۔اس سے قبل منتخب چیئرمین یونین کونسلز اور ممبران نے بھی اظہار خیال کیا ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، وائس چیئرمین میاں شیر افگن کو مبارکباد دی اور عوام کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس، جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کی، میں فیصلہ کیا گیا کہ 21اکتوبر 2016ء کو جنرل کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پارٹی کے وفاق کے تمام عہدیداروں کو نئے سرے سے مقرر کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے پریس ریلیز میں کہا کہ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو سیاست میں وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ صوبائی وزیر زراعت اور ضلع ناظم بہاولپور بھی رہ چکے ہیں جبکہ اب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کامل علی آغا نے مزید کہا کہ جہاں تک سینیٹر مشاہد حسین سید کا تعلق ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی اور خدمات کو سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سی پیک منصوبہ جو کسی حکومت یا پارٹی کا منصوبہ نہیں بلکہ نیشنل لیول کا کام ہے، اس میں مصروف ہیں جس پر پارٹی کو فخر ہے کہ وہ نیشنل کاز کیلئے اپنی صلاحیتیں اجاگر کر رہے ہیں۔# ۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملتان ڈسٹرکٹ بار عہدیداروں اور ملتان ہائیکورٹ بار کے سینئر وکلا نے چودھری ذوالفقار سندھو کی قیادت میں ملاقات کی جن میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عظیم الحسن، عمران خاکوانی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان وسیم ممتاز، حافظ اللہ دتہ، سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری بھی شامل تھے۔ وکلا رہنمائوں نے اس امر پر چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ وکلا برادری کیلئے جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتی، فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے پراسکیوشن کا محکمہ بنایا، وکلا کیلئے ہائوسنگ سکیمیں بنائیں، ہسپتالوں میں فری علاج کی سہولت فراہم کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پچھلے 9سال میں موجودہ حکمرانوں نے وکلا برادری کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو وکلا برادری کیلئے مزید مثالی کام کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ پنجاب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ اور نادر دوگل بھی موجود تھے۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سا بق نا ظم یو سی ملکہ را جہ عا بد حسین ملا گر کی و فد کے ہمر ا ہ مبا ر ک با د د ینے ڈ یر ہ کو ٹلہ گئے ۔ و فد میں را جہ عا بد حسین ملا گر ، چو ہد ری صفد ر حسین سینتھل، را جہ نو ید ا سد ایڈ وو کیٹ ، را جہ و سیم گل ، را جہ مظہر حسین ، را جہ منظو ر حسین حسا م، چو ہد ری ثا قب مہر منگلیہ ، ما سٹر طا رق محمو د ، چو ہد ری صفد ر حسین کو نسلر ، چو ہد ری فیض ا حمد ، را جہ سعید ا حمد سمیت دیگر شخصیا ت شا مل تھیں ۔ وفد کو چو ہد ری عا بد رضا ایم این اے نے و یلکم کیا ۔ بعد میں انہو ں نے چو ہد ری محمد علی تنو یر کو ضلعی چیئر مین بننے پر مبا ر کبا د د ی ۔اس مو قع پر چو ہد ری شبیر ا حمد ایم پی اے بھی مو جو د تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)) چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ملک محمد ا قبا ل اعوا ن نے 7سٹا ر اینڈ کو کے ز یر ا ہتما م گلیا نہ تا چو ک پا کستا ن رو ڈ پر بر لب سڑ ک آ با دی کے علا قو ں میں ز یر تعمیر نا لو ں کے تعمیر ا تی کا م کا جا ئز ہ لیا ۔ انہو ں نے انجینئر ند یم طفیل گل ملک اشفا ق حسین کو نسلر ملکہ، چو ہد ری احمد شیر ا ز کو نسلر منگلیہ کے ہمر اہ بد ھ چک چو ک تا شا ہین چو ک ملکہ کا سر و ے کیا تا کہ نا لو ں کا تعمیر ا تی کا م شر و ع کیا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) شیعہ علماکونسل نے قراردیا ہے کہ کسی بھی اسلامی مکتبہ فکر کی تکفیر اور مذہب کے نام پر قتل حرام اورکسی بھی مسلک کے مقدسات کی توہین ناجائز ہے، فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل کیا جائے۔ تحریک جعفریہ کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں،اسے بحال کیا جائے۔کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کا اعادہ اور سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر تمام ضروری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قصر زینب میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ مرحوم کے چہلم کے موقع پر مختلف قراردادوں کی منظوری دیتے ہوئے بزرگ رہنما کی دینی سماجی اور سیاسی خدمات خصوصاً بھکر کنونشن1979ء کے انعقاد، قائدین ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم، علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ تعالیٰ کا زندگی کی آخری سانسوں تک ساتھ دینے پرانہیں خراج عقیدت پیش گیا۔ ایک قرارداد میں کسی بھی اسلامی مکتبہ فکر کی تکفیر اور مذہب و مسلک کے نام پر قتل و غارت گری کو حرام قراردیتے ہوئے اس فتنے کی سرکوبی کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی حقیقی روح کے مطابق عمل اور فرقہ واریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جبکہ اتحاد امت کے فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کسی مسلک کے مقدسات کی توہین کو ناجائز قراردیا گیا۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے خلاف ریفرنس کے بوگس ہونے پر سپریم کورٹ کے 18۔ نومبر 2014ء کے فیصلے کی روشنی میںتحریک جعفریہ کی بحالی اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنبچ کی طرف سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست پر 15دسمبر 2016ء کو وزارت داخلہ کو ایک ماہ کے اندر ٹی جے پی کی بحالی کے آرڈر شیٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ناانصافی پر مبنی بیلنس پالیسی کو ختم کرکے پرامن جماعت کو بحال کیا جائے۔ اجتماع نے اس بات پر اصرا رکیا کہ تحریک جعفریہ کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ اس کا فرقہ واریت کے خاتمے میں بنیاد ی کردار رہا ہے اور اس میں عسکری ونگ کا تصور تک ممکن نہیں ہے۔جبکہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی،پاکستان میں اتحادامت کے بانیوں میں سے ہیں۔ چہلم کے شرکانے کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا اوربھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔نیزمطالبہ کیا گیاکہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور تمامضروری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال(جی پی آئی)حافظ احمد اقبال چوہدری کوبلا مقابلہ چیئرمین ضلع کونسل نارووال اور پیر سید اظہر الحسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کلی شریف کو بلا مقابلہ چیئرمین بلدیہ نارووال منتخب ہونے پر مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،حافظ عبد الرحمن چیئرمین حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان ، محمد عاصم بشیر اویسی، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال ،صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال مزمل حفیظ بابر ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحق انصاری،مرزا محمد نعیم، محمد رضوان بٹ ، حاجی نذیر احمد ،خالد پرویز بھٹی،صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ عابد محمد بٹ ،کنوینیئر محمد رضوان انور ، خواجہ عبد الوحید بٹ،جنرل سیکرٹری میاں آصف جاوید ایڈووکیٹ ،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال، مولانا محمد اعظم عطاری امیر عالمی تنظیم اہلسنت تحصیل نارووال،حافظ محمد لقمان اویسی صدر تحریک اویسیہ پاکستان سیالکوٹ ،محمد محسن اویسی ،محمد سجاد اویسی انچارج ادارہ اصول معرفت نارووال اور مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،روحانی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل نارووال حافظ احمد اقبال چوہدری اور پیر سید اظہر الحسن گیلانی چیئرمین بلدیہ نارووال کیلئے نارووال سٹی اور ڈسٹرکٹ نارووال کی تعمیر و ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)روٹری کلب سندھ ویلی کی جانب سے سندھ کی دانشور اور سندھ اسمبلی کی ممبر مہتاب اکبر راشدی کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ تتقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ان کو روٹری کلب سندھ ویلی کی جانب سے روٹری کلب سندھ ویلی ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں ںنے کہاکہ ملک کے آمروں ضیاء الحق ، پرویز مشرف سمیت دیگر کی پیدا کردہ خرابیوں کو اب تک ختم نہیں کیا جا سکا، جس سے ہمارا ملک دنیا میں اقتصادی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کے بجائے بھیک مانگ کر گذارہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے والے یہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور عوام کو خوشحالی ہو۔ عوام کی خوشحالی سے ان کی دکانداری کو خطرات ہیں، اس لیے بہتر مستقبنل کے لیے ہم کو ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی کے تحت کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیااور وڈیروں اور سرمایہ کاروں کے خلاف عوام کو طاقتور کیا جبکہ بھٹو نے ہی نئے چہروں کو سیاست میں متعارف کرایا۔ بھٹو کی موجودہ پارٹی میں منتخب نمائندوں کو لاکر بھرتیاں کی جارہی ہیںاور بھرتی ہونے والوں کی قیمتیں مقرر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میںہونے والے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل مولانا راشد محمود سومرو کھڑا نہیں ہوں گے کیونکہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتا ہے کہ ان کو راضی رکھو تاکہ ملک چلتا رہے۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ فرقہ پرستی جیسی لعنت ہم کو سعودی عرب اور ایران کی طرف سے ملے ہوئے تحفہ ہیں، جس کے خاتمے کے لیے ہمیں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھٹو خاندان سے جبکہ میرے شوہر اکبر شاہ کے زرداری سے قریبی تعلقات ہیں، میں نے ماضی میں نصرت بھٹو کے ساتھ الیکشن مہم بھی چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اکبر شاہ راشدی کے لاڑکانہ کے عوام کے لیے سماجی خدمات ہیں، اس وجہ سے لاڑکانہ کی عوام ہم سے پیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں منعقدہ عام انتخابات میں میں نے ایاز سومرو کو ہرایا تھا لیکن تین دن بعدآنے والے سرکاری نتائج میں میری شکست دکھائی گئی، جس کو بڑی دھاندھلی کہ سکتے ہیں، اس دھاندھلی کے خلاف آواز بھی بلند کی لیکن وہ آواز کسی نے بھی نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیر صاحب پاگارہ کی سیاست دم توڑ چکی ہے، وہ سیاست کو سمجھ نہ سکے، ان کے والد صاحب سابق پیر پگارہ ایک بلندپائے کے سیاستدان تھے، ان کی وانتقال سے فنکنل کی سیاست ختم ہوگئی، سابق پیر صاحب پگارہ کے تعلقات جی ایچ کیو سے بھی تھے جبکہ سیاست تعلقات کی بناء پر ہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیر پگارہ کو حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام میں بڑے پیمانے پر عوامی پذیرائی ملی لیکن اس کو برقرار نہ رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فنکشنل لیگ سے استعفیٰ دے دی ہے تاہم انہیں اب تک قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام مجھ سے بڑا پیار کرتی ہے، اس لیے میں نے سندھ اسمبلی میں سندھ کی نمائندگی کی ہے نہ کہ فنکشنل لیگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیلیویژن پر پارٹی کی کبھی نمائندگی نہیں کی، پارٹی معاملات پر کبھی بھی پیر صاحب پگارہ نے مجھے نہیں روکا۔ انہون نے کہا کہ ہم کو معلوم ہے کہ آج کی سیاست کیا ہے، آج کے منتخب اسمبلی ممبران کا کام یہ بچا ہے کہ الیکشن میں منتخت ہوجاو اور مال کھائو۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امتیاز شیخ اور جام مدد اور فنکشنل لیگ کی سیاست میں دن رات کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مین فوڈ اتھارتی کا قیام نہ ہونے سے سندھی عوام غیر معیاری غذا استعمال کرکے بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے جبکہ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کا موثر کردا ہے۔ اس موقع پر سندھ ویلی کے صدر حمید بھٹو نے کہا کہ کہ مہتاب اکبر راشدی سندھ کی لیجنڈ شخصیت ہے جس نے ملک کے آمر حکمرانوں سے سامنہ کرکے سندھ کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اس لیے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم انہیں ایوارڈ دیں اور ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کریں۔ روٹری کے گورنر محمد سلیم رائو نے کہا کہ روٹری سندھ ویلی کی جانب سے سندھ کی لیجنڈ کو ایوارڈ دینے کے عمل سے بہتر روایات ہوں گے۔ اور اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ سندھ حکومت کے سابق سیکریٹری اور ادیب شمس جعفرانی نے کہا کہ مہتاب راشدی کی خدمات سندھ کے لیے ہیں جن کو فراموش نہیں کرسکتے۔ روٹری کے سابق گورنر اور پولیو کے خاتمے کی کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن ، ڈاکٹر ہیرا لال، سانا کی مرکزی رہنما نجما میمن، دردانہ رزاق، ڈاکٹرع مشتاق ملکانی، عبدالمجید عبدانی، اسلم بلوچ، اکبر حیدر سومرو، رکن الدین میرانی، عبدالوہاب عباسی، محمد علی ابڑو، شیر محمد کھاوڑ، شکیل بیگ، ڈاکٹر نوشیروان حیدر، ڈاکٹر اعجاز زرداری، رحیم جمانی، شکیل احمد سولنگی، نعیم میتلو، مصطفی ملاح، امیر راجڑ، شکیل میمن، محمد حماد، محمد عمر، ڈاکٹر منظر عالم، عالیہ عاب، شاہدہ رشید، عزیز عیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی کو لائف ٹائم ایوارڈ دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ 2017ء پاکستان کی ترقی ،خوشحالی،معیشت کی مضبوطی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔ توانائی منصوبے مکمل ہوں گے اور ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سلومی رانا نے کہا کہ آج کا پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، پر امن اور ترقی یافتہ ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2017پاکستانی قوم کے لئے روشنی اور امید کی کرن لائے گا۔ ہمیں سال2016ء کو الوداع اورنئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عزم کے اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اور باہمی رواداری، تحمل و برداشت، ایثار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ دعا ہے کہ2017 تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیالکوٹ(جی پی آئی)محبت رسول ۖ روح ایمان اور عبادات کی جان ہے ۔عشقِ رسالت ۖ عنوان قرآن اور خدائی فرمان ہے ۔ ادب رسول ۖ کے لئے محبت رسول ۖ ضروری ہے ۔ صاحبان ایمان نے عشقِ مصطفےٰ ۖ کی بدولت قربت الہٰی کی منازل طے کیں ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی، سیدنا غوث اعظم ،خواجہ محکم الدین سیرانی ،سائیں فقیر اللہ اویسی اور بدرالمشائخ سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہم کی تعلیمات کا مرکز بھی درس عشقِ نبی ۖتھا۔ سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے جذبۂ حب رسول ۖ نے نئی تاریخ رقم فرمائی ۔ آج پاکستان میں حاملین عشق رسول ۖ پرُ امن اور محبتوں کے سفیر ہیں ۔ جبکہ دہشت گرد اور شدت پسند اپنے غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں۔حکومت فروغِ عشق رسول ۖ سے دہشت گردی کا خاتمہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے رہائش گاہ محمد اخلاق ٹیلی فون والے بوتھ سیالکوٹ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفےٰ بعنوان آقا ۖ دی محفل غلاماں دے ویہڑے نور کی برسات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ محمد لقمان اویسی صدر تحریک اویسیہ پاکستان سیالکوٹ ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان ، مہر محمد شریف ،سید محمد نواز شاہ، محمد وسیم خاکسار،محمد عدنان قادری، محمد فرخ اسلم قادری،علامہ حافظ عبد الحمید نقشبندی، قاری محمد عقیل نجم، قاری محمد اقبال چشتی، حاجی محمد نواز ،سید ابراہیم شاہ، محمد یوسف خادمی،محمد اخلاق ٹیلی فون والے ،قاری محمد ارشد اویسی ،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ ہم اپنے بزرگان دین کے کردار سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں صدائے امن بلند کرتے رہیں گے ۔محبت رسول ۖ سے سرشار مسلمان تا قیامت مومنین کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں ۔ اولیاء اللہ نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ۖ کے نہ بجھنے والے چراغ روشن کئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)رحیم آباد پولیس کا جوئے کے الزام میں 38افراد گرفتار ،جنگی مرغیاں،ہزاروں نقدی برآمدمینگورہ پولیس کے کاروائی سینکڑوں گرام چرس برآمد ،ملزمان گرفتار،مٹہ پولیس کے کاروائی 12ملزمان گرفتار،چرس برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او الطاف حسین نے جوئے کے الزام میں 38افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان جنگی مرغیوں کو پر قمار بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا،ملزمان سے13جنگی مرغیاںاور 73ہزار سے زائد رقم برآمدہوئی،دیگر کاروائیوں میں 343گرام چرس،ایک پستول ،19کارتوس برآمدکی ۔اسی طرح ایس ایچ او مینگورہ امجد علی نے مختلف کاروائیوں میں حیدر علی ولد عبد المنان سکنہ بنڑ کے قبضہ سے506گرام چرس برآمدکی،دیگر ملزمان سے 430گرام چرس برآمد ہوئی۔جبکہ ایس ایچ او مٹہ نے مختلف کا روائیوں میں 884گرام چرس،8گرام ہیروئن،برآمد کی ملزمان کو گرفتار کرلیا،شک کے بناء پر 100افراد کی crvsسم پر چیکنگ کی،واضح رہے کہ تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہی محمد اور شاہین یوتھ گروپ آف پاکستان کے بانی اقبال خان نے کبل بازار کے الیکشن کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کبل حا مد علی اور تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی کو درخواست دے کر جمہوری طریقے سے تا جر برادری کا بینہ کے لئے الیکشن کرانے اور ایگزیکٹیو با ڈی بنانے کا مطالبہ کیا انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عرصہ دو سال سے کبل با زار تا جر برادری کا کوئی الیکشن نہیں ہوا ہے اور نہ متفقہ طو رپر کوئی صدر مقرر ہے کبل با زار صدارت کی کئی افراد دعویدار ہے لہٰذا جمہوری روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے جمہوری طریقے سے الیکشن کروانے کے لئے ایگزیکٹیو با ڈی بنائے جائے تا کہ تا جر برادری کے ایک جمہوری طریقے سے الیکشن ہوکر قانونی صدر منتخب ہو جائے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے درخواست کو ضروری کاروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کبل کو ارسال کی اس موقع پر شاہی محمد اور محمد اقبال نے کہا کہ جمہوری طریقے سے الیکشن ہو نا چائیے۔جس کے تا جر برادری بھی حمایت کر تے ہیںاس موقع پر تا جر برادری تحصیل کبل کے صدر پائی محمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بھی تا جر برادر ی کے الیکشن کے ذریعے کابینہ کے بھر پور حمایت کر تے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) گزشتہ کئی دنوں سے کبل میں بجلی کے ناروالوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بہ دستور جا ری کاروباری افراد شدید پریشانی میں مبتلا اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق کبل میں بجلی بندش روز کا معمول بن کر گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے وجہ سے بجلی سے منسلک کاروباری افرادشدید پریشانی میں مبتلا ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ موسم سرما میں بجلی بندش سمجھ سے با لا تر ہے انہوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ بجلی بندش کا سلسلہ فوری طور پر بند کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے کہاہے کہ مینگورہ شہر میں پینے کے صاف پانی کے مسائل بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،شہر بھر میں کالے یرقان سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کے تدارک کیلئے ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ،ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا لیکن بلدیاتی اداروں کو یہ کہہ کر خاموش کیا جاتا ہے کہ پینے کا صاف پانی اور نکاسی کاکام واسا کے سپرد کیا جارہاہے جس کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیںگے لیکن افسوس سے کہنا پڑرہاہے کہ اج تک نہ تو واسا نظر ارہاہے اور نہ ہی ہمیں اختیارات دئیے جارہے ہیں تاکہ پینے کے پانی کے مسائل حل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ صوبے میں لوگل باڈیز کے انتخابات ایک ڈیڑھ سال قبل ہوچکے ہیں لیکن ان نمائندوں کو وہ اختیارات نہیں دئیے جاسکے جو کہ قانون کے مطابق ان کا حق ہے انہوںنے کہاکہ سب سے بنیادی ضرورت پینے کے صاف پانی کا ہے اور بدقسمتی سے مینگورہ کے شہریوں کو وہ بھی اج تک نہ مل سکا روزانہ مختلف وفود ہمارے دفتروں میں فریاد سنانے اتے ہیں لیکن ہم انکی مدد نہیں کرسکتے صوبائی حکومت کے جانب سے ہمیں یقین دلایا جاتا ہے کہ پانی سمیت دیگر کئی معاملات واسا کے سپرد کئے جارہے جس کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیںگے لیکن صوبائی حکومت کے چار سال او ر بلدیاتی اداروں کا ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور اج تک مینگورہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہ اسکا لوگ گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث علاقے میں ہیپاٹائٹس اور جگر کے بیماریوں سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات پریس کلب میں ڈاکٹر آصف محمود جا ہ کی کتاب زلزلہ زخم اور زندگی کے تقریب رونمائی ہوئی ،تقریب مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمنتھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن، ڈاکٹر آصف محمود جاء ،شفیق فاروقی ، پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جا ہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ کیلئے بھی وہ سوات کے پسماندہ عوام کا بے لوث خدمت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کتاب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں ، معروف مصنف ڈاکٹر آصف محمود جاء نے اپنی نئی کتاب زلزلہ زخم اور زندگی میں 1935سے 2015 تک زلزلوں وار دیگر قدرتی آفات کا ذکر کیا ہے جس مطالعہ معاشرے کی ہر فرد کیلئے ضروری ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے منتخب ضلعی کونسلر حاجی خادم شاہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت میں قیام امن کے بعد ہر طرف خوشحالی اور زندگی کی رونقیں لوٹ ائی ،کھیلوں کے میدان اباد ہورہے ہیں اور وہ لوگ بھی جلسے جلوس کرتے نظرارہے ہیں جو اپنی حکومت میں بھی بدامنی کیوجہ سے جمع نہیں ہوسکتے تھے ،نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہے اور مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز راجہ اباد میں منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل ملوک اباد کے یوتھ کونسلر پیر اعجاز الحق ،فواد خان اور بالے نے بھی خطاب کیا ٹورنمنٹ کے فائنل میں ائی سی سی کرکٹ کلب اور یونائیٹڈ کرکٹ کلب مدمقابل تھے جس میں یونائیٹڈکرکٹ کلب نے فتح حاصل کرکے ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی حاجی خادم شاہ نے کامیابی حاصل کرنیوالے ٹیم کو پانچ ہزار روپے انعام دیا۔